Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا

    رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا

    انقرہ: ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں تیسری بار عہدے کا حلف اٹھالیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 20 ملکوں کے سربراہ شریک ہیں-

    باغی ٹی وی : تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر عالمی رہنما بھی تقریب میں موجود تھے-


    خیال رہے کہ صدر رجب طیب اردوان اٹھائس مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔


    مہمت شمشیک تین اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے یہ ایردوان کے سابق نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ بھی رہے ہیں۔ تاہم شرح سود کم نہ کرنے صدر ایردوان نے انہیں ہٹا دیا تھا۔ اب دوبارہ انہیں ان کی شرائط پر واپس لایا جا رہا ہے وہ بیک وقت نائب صدر اور مشیر برائے معشیت، وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

    قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سےمتعین کئے جانے والے نائب صدر فواد اوکتائے اور نئے وزراء نے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیاہے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس عبوری اسپیکر دُرمُش یلماز کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا

    یلماز نے نائب صدر فواد اوکتائے کے لئے مستقبل میں کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کیا اور انہیں نئی کابینہ کی جنرل کمیٹی میں مدعو کیا دُرمُش یلماز نے کہا تھا کہ آئین کی رُو سے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر انصاف عبدالحمید گُل، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک اور وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو کی اسمبلی ممبر شپ ختم ہو گئی ہے۔

    بعد ازاں ترتیب کے ساتھ نائب صدر فواد اوکتائے ، وزیر انصاف عبدالحمید گُل ، سماجی بہبود و خاندان کی وزیر زہرہ زمرد سلجوق ، وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی مراد کُروم، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، یوتھ اینڈ اسپورٹس کے وزیر مہمت محّرم قصاب اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر خزانہ سلیمان سوئے لُو، وزیر سیاحت و ثقافت مہمت ایرسوئے، وزیر تعلیم ضیاء سلجوق، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر صحت فخر الدین کھوجا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک، وزیر زراعت و جنگلات بکر پاک دیمیر، وزیر تجارت روح سار پیک جان اور وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر جاحت توہران نے ڈائس پر آ کر حلف اٹھایا نئے وزراء، کابینہ کی نشستوں کی بجائے کمیشن کی نشستوں پر بیٹھے۔

  • القادر ٹرسٹ کیس،نیب کا بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    القادر ٹرسٹ کیس،نیب کا بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے بشری بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا،

    بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطور گواہ جاری ہوا ،سات جون کو بشری بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہو گا طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے ،بشری بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کا زکر موجود ہے ،نیب عدالت میں پہلے ہی کہہ چکا بشری بی بی کی گرفتاری نہیں چاہئے ،بشری بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب کر لی گئیں، القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا،القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا تھا کہ ہماری کسی کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے،جب وارنٹ ہی نہیں تو درخواست ضمانت خارج کی جائے، میں دو گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں،عمران خان نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر جھوٹا پراپیگنڈہ کیا،عمران خان نے غلط باتیں کیں،نیب کو دبانے کے لیے یہ بیان دیا گیا، ہماری کسی ٹیم نے چھاپہ نہیں مارا نہ ہی ہم نے کوئی وارنٹ جاری کیے ہیں،عمران خان نے 13 مئی کو ایک بیان جاری کیا،عمران خان نے نیب، چیئرمین نیب کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی،عمران خان کی جانب سے نیب کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے،یہ بدنیتی ہے تاکہ نیب کو دبایا جائے، نہ ہم نے چھاپہ مارا، نہ حملہ کیا، نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے گئے،عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوئے،درخواست گزار ہمارے تفتیش میں ملزمہ ہے،ملزمہ ہمارے ساتھ انویسٹی گیشن میں تعاون کرے،

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • قانون سازی کا عدلیہ سے تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عرفان قادر

    قانون سازی کا عدلیہ سے تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عرفان قادر

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ریاست سے وفاداری اورآئین کی پاسداری ہرشہری پر فرض ہے،ریاستی اداروں کیخلاف منظم مہم جاری ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی دھڑاریاست اوراداروں کوکمزور کرنے میں مصروف ہے،تمام اداروں کواپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے،کوئی شخص یا ادارہ آئین سے بڑا نہیں ہے،ہم سب آئین کے تابع ہیں آئین ہمارے تابع نہیں،انصاف کے عہدوں پرفائز کچھ لوگ ایک مخصوص دھڑے کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں،شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے وفادار رہنا ہے چند مخصوص لوگ استعمال ہو رہے ہیں تمام اداروں نے حدود میں رہ کر کام کرنا ہے ،ریاست وفاقی حکومت اور پارلیمان ہے ،

    عرفان قادر کا کہنا تھا کہ چند مخصوص لوگ ریاستی اداروں میں مداخلت کر رہے ہیں کچھ لوگوں نے سیاسی دھڑے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ،کہا جاتا ہے کہ پارلیمان قانون بنانے سے پہلے ہم سے مشورہ کرے،قانون سازی کا عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں،عدلیہ ریاست کے تابع ہے،عدلیہ کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، اس ہم خیال گروپ کیخلاف ہیں جو خود عدلیہ کے خلاف ہے،عدلیہ کے احترام کامطلب یہ نہیں کہ ریاست کمزور ہے،

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

  • منظم گینگ سیکورٹی اداروں کی وردیاں پہن کرکاروائیوں میں ملوث،عدالتی حکمنامہ

    منظم گینگ سیکورٹی اداروں کی وردیاں پہن کرکاروائیوں میں ملوث،عدالتی حکمنامہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا حکم نامہ جاری کیا ،تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہ کہا عدالت کو بتایا گیا مراد اکبر کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ،وزارت دفاع ، وزارات داخلہ اور ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا رینجر ، سی ٹی ڈی ، پولیس نے مراد اکبر کو نہیں اٹھایا ، بادی النظر میں یہ سامنے آیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک منظم گینگ متحرک ہے ، گینگ سیکورٹی اداروں کی وردیاں پہن کر کرمنل کارروائیوں میں ملوث ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ہے کہ ایسی کاروائیوں سے نمٹیں ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے ،سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی اسلام آباد پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ،جعل سازوں کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت جمع کرائیں

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    گزشتہ روز عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تھی تو عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے اپنے ادارے کی وردی آپ نے بچانی یے، میں پھر ان سے پوچھوں گا کہ اسلام آباد میں آپ اپنی وردی کیوں نہیں سنبھال سکتے ، آرڈر کا مقصد تاکہ آئندہ اصلی وردی والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، اگر آپ اس طرح کام نہیں کرسکتے تو آپ لوگ گھر چلے جائیں، اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلاؤنگا ، اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاونگا ،اگر پھر بھی نہ آیا بندہ تو وزیر اعظم کو بلاونگا ، 36 کلومیٹر کے ایریا میں اگر امن وامان کا یہ عالم رہا تو آپ لوگ پھر اپنے گھر چلے جائیں ،کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،

  • بھارت،تین ٹرینیں ٹکرا گئیں،ہلاکتیں 300 سے زائد

    بھارت،تین ٹرینیں ٹکرا گئیں،ہلاکتیں 300 سے زائد

    وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، اور کہا ہے کہ بھارت میں ریل حادثے میں سینکڑوں افراد کی موت سے سخت غمگین ہوں ،متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار ہمدردی کرتے ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ،وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

    بھارت ، اڑیسہ میں تین ٹرینوں کا خوفناک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے، 2500 سے زائد افراد زخمی ہیں ،مسافر ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر کر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئیں ،ان کا ملبہ برابر ٹریک پر بھی گرا جس پر تیسری مسافر سے بھری ٹرین اس ملبے سے ٹکڑا کر پٹری سے اتری اور پہلی دو ٹرینوں میں گھس گئی، ریاست اڑیسہ میں یہ حادثہ جمعہ کی شب پیش آیا،جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریاست میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 244 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، حادثہ دارالحکومت سے 200 کلومیٹر دور پیش آیا،900 کے قریب مسافروں کو بچا لیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

    جائے وقوعہ پر چیخ و پکار و مدد کے ہولناک مناظر دیکھنے میں آئے، زخمی کراہ رہے تھے، لاشیں دبی ہوئی تھیں،ریسکیو ٹیموں کے آنے تک شدید زخمیوں کی موت ہو گئی، ٹرینوں میں سوار مسافروں کے لواحقین بھی جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے، سب اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، مرنیوالوں کی شناخت کے بعد انکی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی،واقعہ کے بعد بھارت میں اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے،

    ریلوے حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ کافی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اڑیشہ کے وزیراعلیٰ نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ریاست میں کوئی سرکاری تقریب نہیں ہو گی، ریلوے حکام بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں، حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ریلوے بورٹ کے چیئرمین انیل کمار نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا معائنہ کیا

    ٹرین حادثے میں مرنیوالوں کی لاشوں کو دو سکولوں میں منتقل کیا گیا ہے، لاشوں کو سکولوں سے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے وہاں سے لواحقین کو منتقلی ہو گی، بھارت کی تین ریل گاڑیوں، شالیمار چنئی کورومنڈیل ایکسپریس، یشونت پور،ہوڑہ ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کا حادثہ ہوا ہے، جائے وقوعہ پر 45 میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں،جو مختلف علاقوں سے بھجوائی گئی ہیں،

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    بھارتی وزیراعظم مودی نے آج مڈگام سٹیشن پر ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کرنا تھا اس تقریب کو حادثے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے، مودی نے ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہونا تھا، بھارتی وزیراعظم مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا اورزخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی، انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین لئے دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار کی مالی امداد کا اعلان کیا، مودی نے بھارتی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے بات چیت کر کے تمام صورتحال سے آگاہی لی اور بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہاڈیشہ میں ٹرین حادثے سے دکھی ہوں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    بھارتی ریلوے نے بھی حادثے کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ مرنیوالوں کے لواحقین کو دس لاکھ اورزخمیوں کو دو لاکھ روپے امداد دی جائے گی ، معمولی زخمیوں کو پچاس ہزار دیئے جائیں گے، ٹرین حادثے کے بعد بھارت میں 58 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کی گئی ہے، 41 ٹرینوں کا رخ موڑا گیا ہے، بھارتی ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین حادثے کو صدی کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں مرنیوالوں کی تعداد 300 سے بڑھ چکی ہے،

    ریلوے حادثہ کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں، مسافر ٹرین میں موجود مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے، ایک مسافر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب حادثہ ہوا تب میں سو رہا تھا، جیسے ہی ٹرین الٹی، آنکھ کھلی، باہر نکلنے کے بعد دیکھا ہر طرف لاشیں ہی لاشیں، خون ہی خون، کچھ مسافروں کے ہاتھ کٹ چکے تھے تو کچھ کے پاؤں، یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا

    بھارتی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ریسکیو آپریشن میں ایک کوچ سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین کی ضرورت پڑ سکتی ہے . خون کے عطیات کی بھی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد شہری ہسپتال میں پہنچے اور خون عطیہ کیا، مختلف ہسپتالوں میں واقعہ کے بعد تقریب 900 بیگ خون جمع ہو چکا ہے،

  • انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی، بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی، بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا اپنے ولاگ میں کہنا ہے کہ "ہمارے کرکٹ بورڈ کے صدر جیسے رمیز راجا تھے کا دل کرتا ہےکہ انڈیا چینلز میں نوکریاں کرتے رہیں اور ان کے پے رول پہ رہیں۔ اور پھر وہ باتیں کرتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کی ٹیم کو کھلانا ہے تو جب ان کو کوئی کہتا ہے کہ یہ نہیں کرنا تو وہ بھیگی بلی بن کر بیٹھ جاتے ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایک بات ہمیں سمجھ لینی چاہیے کہ سپورٹس میں بائیکاٹ نہیں چلتا یا تو پھر ایسا ہو کہ پوری دنیا نے بائیکاٹ کیا ہو جیسے روس اولمپکس کو کیا یا پھر آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ فلاں ملک میں سیکورٹی بارے خطرہ ہے پھر جو میزبان ملک ہے اس کو چاہیئے کہ وہ تسلی کرے.”


    مبشر لقمان کے مطابق "اب اگر میڈیا کی بات کریں تو وہ یکطرفہ ہے جیسے پاکستان کا میڈیا انڈیا کے خلاف بات کرے گا اس سب سے نقصان کس کا ہو رہا ہے دونوں طرف کی عوام کا ہورہا کیونکہ بھارت کیخلاف بات کرنے سے ریٹنگ آتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں تو اب سارے کھیل تقریبا ختم ہو گئے ہیں سوائے کرکٹ کے اور کچھ رہا ہی نہیں ہے.”

    سینئر اینکرپرسن کا یہ بھی کہنا تھا "پاکستان کے بریج فیڈریشن کا ایک بڑا کمال رہا ہے کہ انہوں نے پچھلے مہینے 23 چیمپین شپ شروع کی یہ ایشیا کی چیمپئن شپ تھی اس میں گیارہ ممالک کھیل رہے تھے حسب عادت انڈیا نے بائیکاٹ کیا میں نے بطور صدر یہ نہیں کیا کہ ان کے جو سپورٹس بورڈ تھے ہمارے جو ہائی کمشنر تھے کو میں نے سب کو سمجھایا اور درخواست کی کہ آپ آئیں گے تو آپ کا بھی فائدہ ہے اور ہمارا بھی لہذا ہم نے ایسا ماحول فراہم کیا کہ انڈیا والے بھی آئے اور چھٹی کے دن بھی پاکستان ہائی کمیشن کھلا رہا اور کام ہوتا رہا ۔”

    مبشرلقمان کے مطابق "انڈین ہائی کمیشن نے مجھے افطاری پہ بلایا تو میں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ کی ٹیم آ رہی ہے لیکن کرکٹ ٹیم کیوں نہیں آتی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ کرکٹ کو لیتے ہیں تجارت کے طور پر اور اسے ہم کھیل میں شامل ہی نہیں کرتے کیونکہ بھارت میں کرکٹ ان کے لیئے ریوینیو ہے جبکہ تجارتی انڈسٹری ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہمارا میچ شروع تھا اس دوران 9 مئی عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا اور عمران خان گرفتار ہوگئے لہذا 9 مئی کے حالات کی وجہ سے انڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ ہماری ٹیم واپس چلی جائے لیکن ہم نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے جبکہ آپ کی ٹیم کو کوئی بھی مسئلہ نہیں ہوگا. دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی لگا ہوا تھا.

    مبشر لقمان نے کا کہنا تھا کہ "سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی سی بی یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ کیا کر رہا ہے ہم انڈین کرکٹ بورڈ کے پاس نہیں جاتے لیکن ہم آئی سی سی کو تڑیاں دیتے رہتے ہیں جس سے نقصان ہمارا ہی ہو رہا ہے لیکن انڈیا میں ہر قسم کی کرکٹ ہو رہی ہے اب اگر اس مسئلے کو حل کرنا ہے تو چئیرمین پی سی بی کو اپنی انا کو بالائے طاق رکھنا ہو گا اور وہ بھارت جائیں جبگہ اگر کہیں کمی ہے تو فارن آفس کو استعمال کریں تاکہ کھیل کا یہ مسئلہ ہو.

  • پانامہ،436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات،2017 میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

    پانامہ،436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات،2017 میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

    سپریم کورٹ آف پاکستان ،پانامہ، 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا معاملہ،سپریم کورٹ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے 2017 میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

    جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا ،جسٹس امین الدین خان بنچ کا حصہ ہوں گے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے امیر جماعت اسلامی نے 2017 میں پانامہ پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی

    پانامہ سکینڈل میں شریف خاندان کے علاوہ چوہدری خاندان سے مونس الہیٰ کا بھی نام آیا تھا ،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے کم سن گھریلو ملازمائوں پر تشدد کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں بچوں کی بیرون ملک سمگلنگ اور اغواء کیخلاف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آٹھ جون کو سماعت کرے گا

    کے الیکٹریک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 جون کو سماعت کرے گا ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہونگے ،سپریم کورٹ نے حکومت، اٹارنی جنرل، کے الیکٹریک سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

    سپریم کورٹ،بینکوں سے 54 ارب روپے کے قرض معافی پرازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررکردی گئیں، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 جون کو سماعت کرے گا وفاقی حکومت، سرکاری و نجی بنکوں، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، کلاء تنظیموں، قرض معافی کمیشن کے فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے سپریم کورٹ نے بنکوں سے اثر رسوخ کے ذریعے قرض معافی پر 2007 میں ازخود نوٹس لیا تھا

  • ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں ہے،سینیٹر مشتاق

    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں ہے،سینیٹر مشتاق

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے انکی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی 20 برس بعد ملاقات ہوئی ہے

    ڈاکٹرفوزیہ صدیقی ڈاکٹر عافیہ سے امریکی جیل میں ملیں ، ملاقات کے دوران ایک شیشے کی دیوار تھی اور دونوں نے فون پر آپس میں بات چیت کی، تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، عافیہ کا وکیل بھی انکے ہمراہ تھا، دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد بھی انکے ہمراہ تھے، عافیہ سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

    پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں ، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہاامریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

    ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج جہنم کے گڑھے سے موسوم امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے جب انکے بچوں کی بات ہوتی تھی،جن کو 20سال سے انہوں نےنہیں دیکھا ہےتوان کے چہرے کی بے بسی دیکھی نہیں جاتی تھی،ان کی آنکھیں آنسوسے بھرجاتے اوروہ اپنے بچوں کی حفاظت کی دعائیں مانگناشروع کردیتی، کیاPDM حکومت عافیہ کے اغوا کے وقت انکے بیٹے،6 ماہ کے سلیمان کا پتہ لگا سکتی ہے کہ وہ زندہ ہے یا قتل کردیا گیا ہے؟؟؟

    ایک اور ٹویٹ میں سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آف وائٹ سکارف،خاکی ڈریس،سفید جاگرزمیں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹے سے کمرے میں پارٹیشن کرکے شیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے ملاقات/گفتگو،جو مکمل ریکارڈ ہورہی تھی،عافیہ کی صحت کمزور،بارباران کےآنکھوں میں آنسو،جیل اذیت سے دکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کےاوپرکے4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے،ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سےسماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سےنکالو،3گھنٹے ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود،ملاقات کے اختتام پرزنجیروں میں لےجایا گیا،ان کا دھیان بدلنے،ان کو جیل میں کتابوں میں مصروف رکھنے کی خاطرمیں انکو  ادب ،شعروشاعری کے موضوعات پر لاتی توغالب،اقبال اورحفیظ جالندھری اور فلسفیانہ،علمی گفتگو پر غیر معمولی قادرالکلامی کا مظاہرہ کرتی لیکن اچانک بچے،امی،اور جیل۔کی اذیت اور جیل کی یہ خوفناک مستقبل یاد آتی تو اداس ہو کر کہتی مجھے اس جہنم سے نکالو۔
    حکمرانوں،مظلوم ڈاکٹر عافیہ رہا کراو۔
    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

  • نواز شریف سے ملاقات کیلئے جہانگیر ترین کا لندن جانیکا فیصلہ

    نواز شریف سے ملاقات کیلئے جہانگیر ترین کا لندن جانیکا فیصلہ

    پاکستان کی سیاست میں موجودہ ایام میں اہم کردار ادار کرنے والے جہانگیر ترین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے،

    جہانگیر ترین لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں ن لیگ کی مستقبل کی انتخابی حکمت عملی اور اتحاد کے حوالہ سے مشاورت کریں گے، آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت ہو گی، جہانگیر ترین نواز شریف سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے،

    جہانگیر ترین اسلام‌آباد میں ہیں اور انکی اہم ملاقاتیں جاری ہیں،جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے جبکہ دیگر اور اہم شخصیات نے بھی ملاقاتیں کی ہیں،جہانگیر ترین سے لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی ہے جہانگیر ترین سے تحریک انصاف چھوڑنے والی کئی شخصیات نے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے،

    جہانگیر ترین کی جانب سے نئی جماعت کی تشکیل کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں اب تک تحریک انصاف کے 50 سے زائد سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کو حمایت کا یقین دلا چکے ہیں

    جہانگیر ترین کی عمران خان سے علیحدگی کے بعد سے ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں تا ہم اب نومئی کے واقعہ کے بعد جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہوئے ہیں، ماہرین کے مطابق جہانگیر ترین کا آئندہ آنیوالی حکومت میں اہم ترین کردار ہو گا،

    واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

  • کام نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم کو بلاؤنگا،عدالت

    کام نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عملدرآمد نہ ہوا تو وزیراعظم کو بلاؤنگا،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے،لاپتہ مراد اکبر کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے،ایڈوکیٹ جنرل نے درج مقدمے کی تفصیل عدالت میں پیش کردی،ایس پی نوشیروان اور ڈی ایس پی لیگل بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں جو لوگ آئے نہ سی ٹی ڈی کے نہ رینجر کے تھے ، یہ کنفرم کریں ، ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ جی بالکل ان میں سے کوئی نہیں تھا ،عدالت نے استفسار کیا کہ فوٹیج میں دیکھا گیا یے کون ہے، ڈی آئی جی نے کہا کہ جی بالکل ہم اسکو دیکھیں گے عدالت ہمیں وقت دے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیاں اور افراد کا تعین ہو گیا تو اسکے نتائج ہونگے ، اتنے لوگ جب سی ٹی ڈی اور رینجر کی وردی میں آئیں گے تو یہ شیم فل ایکٹ ہوگا ، کروڑوں روپے سیف سٹی پر لگ گئے، لوگوں کی ذاتی ویڈیو بنا بنا کر اپلوڈ کردیتے ہیں لیکن چور اور ڈاکووں کو نہیں پکڑتے ، کہاں ہیں ڈی جی رینجرز ؟؟وزارت دفاع سے کون ہے،

    عدالت نے ڈی جی رینجرزکو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی جی رینجرز کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرونگا ، وہ زمہ دار ہیں اگر انکی وردی استعمال ہو رہی ہے تو، اسلام آباد کے اندر اتنے لوگوں نے مل کر ایک بندے کو اٹھایا ،پولیس رینجر اور سی ٹی ڈی کی وردی میں لوگ آکر بندہ لے گئے، کیا وہ جعلی لوگ تھے، آپ نے پرچہ کیوں نہیں درج کیا ،پولیس اور رینجرز کی وردی میں چوریاں ہو رہی ہیں ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پہلے رینجرز کو ڈائریکشن نہیں تھے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی آرڈر کردیتا ہوں سمجھ لگ جائے گی سب کو ، ورنہ اسلام آباد میں نہ آئی جی کو رہنے کا حق ہے نہ کسی اور کو ، ڈی جی رینجر کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ انکی وردی اگر استعمال ہوئی ہے ، لوگ پولیس اور رینجر کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں اور کس کو پرواہ ہی نہیں ،عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو ہدایت کی کہ ڈی جی رینجر کو کہیں آئیندہ سماعت پر خود آئیں ، اسکا ایفکٹ آئے گا ،ڈی جی رینجرز ، آئی جی معاملے کو دیکھیں اور مقدمہ درج کرائیں، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،ڈی جی رینجرز کو بھی پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    عدالت نے حکم دیا کہ اپنی اپنی ایف آئی آر لے کر آئیے گا ، اپنے اپنے ادارے کی وردی آپ نے بچانی یے، میں پھر ان سے پوچھوں گا کہ اسلام آباد میں آپ اپنی وردی کیوں نہیں سنبھال سکتے ، آرڈر کا مقصد تاکہ آئندہ اصلی وردی والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، اگر آپ اس طرح کام نہیں کرسکتے تو آپ لوگ گھر چلے جائیں، اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلاؤنگا ، اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیر داخلہ کو بلاونگا ،اگر پھر بھی نہ آیا بندہ تو وزیر اعظم کو بلاونگا ، 36 کلومیٹر کے ایریا میں اگر امن وامان کا یہ عالم رہا تو آپ لوگ پھر اپنے گھر چلے جائیں ،کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا