Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ترک صدر کی حلف برداری کی تقریب،وزیر اعظم آج جائیں گے ترکی

    ترک صدر کی حلف برداری کی تقریب،وزیر اعظم آج جائیں گے ترکی

    وزیر اعظم شہباز شریف آج شام ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر 3 جون 2023 کو انقرہ میں صدراتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ، پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی 2023 کو رجب طیب ایردوان کے ترکیہ کی صدارت کیلئے دوبارہ انتخاب پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے وزیر اعظم صدر ایردوان کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل میں شرکت کی دعوت دیں گے۔پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافت اور تاریخ کی مماثلت پر مبنی ہیں، اور یہ باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کی ہم آہنگی سے مضبوط ہوتے ہیں۔ اعلیٰ قیادت کی سطح پر متعدد تبادلے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلق کے نمایاں پہلو ہیں۔

    اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار ترکی کے صدر منتخب ہوئے ہیں

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا  عمران کسی بھی حد تک جا سکتا. وزیر اعظم

    شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا عمران کسی بھی حد تک جا سکتا. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ جبکہ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصور وار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنےکی تازہ چال پر کوئی غلطی نہ کرے۔

    شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم کی عمران خان پر تنقید، وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ جبکہ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصور وار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنےکی تازہ چال پر کوئی غلطی نہ کرے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نئی حرکات پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہے، جو شخص ریاستی اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کر سکتا ہے اور حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنےکی کوششوں کے پیچھےعمران خان کی بدنیتی چھپی ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگوں کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، ریاستی علامتوں، فوجی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے اور شہدا کی یادگاروں کو گرا سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ایسا شخص صرف نفرت، تقسیم اور جھوٹ پھیلاتا ہے۔

  • پرویز الٰہی بھی گرفتار

    پرویز الٰہی بھی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ جبکہ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا، اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو دوسری گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاہم گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ ضمانت کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی بار چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو لاہور سے ہی گرفتار کیا گیا ہے، عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرسابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں تھانہ میں منتقل کیا گیا ہے، انہیں جلد ہی گوجرانوالہ منتقل کر دیا جائے گا،چوہدری پرویز الہی کو کرشن اور بدعنوانی کا مقدمہ درج ہے اور وہ مفرور تھے، انہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کل عدالت کیں پیش کر دیا جائے گا.

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے چند روز قبل پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئی تھی، پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود تھی تاہم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب نے انہیں لاہور میں ظہور الٰہی پیلس سے گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ظہورا لٰہی پیلس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اینٹی کرپشن پنجاب کی پولیس متعدد بار چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، گجرات میں کنجاہ اور لاہور میں واقع رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پرویز الٰہی چھپنے میں ماہر ہیں لیکن آج فرار کی کوشش میں پکڑے گئے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا پرویز الٰہی پولیس کو مطلوب تھے اور انہیں فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ عامر میر نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی چھپنے کی کوشش میں ماہر ہیں لیکن چونکہ کچھ روز سے علاقے کا محاصرہ کر رکھا تھا اور اگر وہ آج بھی نہ نکلتے تو شاید گرفتار نہ ہوتے۔

    انہوں نے کہا بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران مزاحمت بھی کی گئی اور جس گاڑی میں وہ موجود تھے وہ بلٹ پروف تھی، دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو دروازہ نہ کھولا گیا جس کے بعد گاڑی کے شیشے توڑنے کی کوشش کی گئی اور پھر جب گاڑی کا دروازہ کھلا تو اندر سے چوہدری پرویز الٰہی برآمد ہوئے۔

    ادھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنے والد کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ہے کہ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔ مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

  • آڈیو لیکس،ثاقب نثار کے بیٹے کے دوبارہ سمن جاری

    آڈیو لیکس،ثاقب نثار کے بیٹے کے دوبارہ سمن جاری

    پارٹی ٹکٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا

    کمیٹی ممبر ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر کمیٹی کسی کو طلب کرتی ہے تو احتراماً آنا چاہئیے ،کمیٹی نے وزارت خزانہ کو آڈیو لیکس میں ملوث تینوں افراد کی بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے لکھ دیا۔ بینک اسٹیٹمنٹ 15 دنوں میں سٹیٹ بینک کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کا مقصد کسی ٹرانزیکشن سے آگاہی حاصل کرنا ہے کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور باقی دونوں کرداروں کو سمن جاری کرنے کے احکامات دے دیئے

    اجلاس کی صدارت کمیٹی کنوینئراسلم بھوتانی نے کی کمیٹی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو کا معاملہ زیربحث لایا گیا کمیٹی میں ایف آئی اے اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ، کنوینئر کمیٹی اسلم بھوتانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجم ثاقب کورولز 227 کےتحت کمیٹی نے سمن کیا تھا کمیٹی طلبی کے باجود نجم ثاقب سمیت دیگر فریقین اجلاس میں نہیں آئے.شیخ روحیل اصغر نے آڈیو لیکس معاملے پر وزارت خزانہ حکام کو بلانے کی تجویز دے دی، شیخ روحیل نے تجویز دی کہ وزارت خزانہ سے اکاؤنٹس کی چھان بین کرائی جائے لین دین ثابت ہونے پر کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے خالد مگسی نے کہا کہ کسی کے بات کرنے پر کسی کو سزا نہیں دے سکتے پہلے ثابت کرنا پڑے گا کے ٹرانزیکشن ہوئی یا نہیں ریاست یا کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی گئی

    ممبر کمیٹی نازبلوچ نے کہا کہ بلیک منی بنک میں رکھتا کون ہے؟ ایف آئی اے نے نجم ثاقب کی آڈیو کو درست قرار دیا عام شہری بھی ایف آئی اے کے نوٹس پر نہیں آتا سابق چیف جسٹس کے بیٹے خود کو چیف جسٹس سجھتے ہیں اس کمیٹی کے احترام میں انہیں آنا چاہیے تھا ،ممبر کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ یہ کمیٹی 24 کروڑ عوام کی کمیٹی ہے بطور چیئرمین طلبی پر آئین اور قانون کے تحت تعمیل ان کی ذمہ داری ہے،خصوصی کمیٹی نے عدم طلبی پر نجم ثاقب کے سمن جاری کردیئے اور دوبارہ اجلاس میں عدم طلبی پر وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دے دیا،وزارت قانون نے بتایا کہ کمیٹی نوٹس کی عدم تعمیل پر کمیٹی سمن جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہےسمن کے اجراء کے باجود عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

  • پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    پاکستان ایران سرحد کے ساتھ بلوچستان کے علاقے سنگوان (ضلع کیچ) میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فوسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا ،شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شہید ہوگئے ہیں سیکورٹی فورسز کا علاقے میں فوری طور پر آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملے

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزامن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ،سپاہی حسنین اشتیاق کی عمر 34 سال ہے اور انکا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، سپاہی عنایت اللہ کی عمر 27 سال اور انکا تعلق ڈسٹرکٹ جھل مگسی سے ہے، شہداء کی نماز جنازہ و تدفین انکے آبائی علاقوں میں کی جائے گی،

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے پی پی پی چیئرمین نے سنگوان میں پیش آنے والے واقعے میں 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں حسنین اشتیاق اور عنایت اللّٰہ کی بہادری و قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی پوری قوم دہشتگردی سے نبرد آزما سکیورٹی فوج کی پشت پر کھڑی ہے، دہشتگردوں کا خاک میں ملنا نوشتہ دیوار ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیچ میں دہشت گرد حملے میں 2 فوجی جوانوں کی شھادت پر گھرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کیچ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عوام متحد ہے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ سنگوان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان کا دورہ بھی اہمیت کا حامل

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • دونوں قوانین میں ہم آہنگی کیلئے پارلیمنٹ کو دیکھنے کا کہہ سکتے ہیں،چیف جسٹس

    دونوں قوانین میں ہم آہنگی کیلئے پارلیمنٹ کو دیکھنے کا کہہ سکتے ہیں،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر اور شاہد وحید بنچ میں شامل ہیں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہیں،جسٹس محمد علی مظہر بھی آٹھ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں، اٹارنی جنرل بھی روسٹرم پر آگئے ،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا ہے، اٹارنی جنرل نے دوران سماعت سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حوالے سے دو قوانین بنائے گئے، حالیہ قانون نظرثانی درخواستوں سے متعلق تھا، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اور نظرثانی قانون دونوں میں کچھ شقیں ایک جیسی ہیں، دونوں قوانین کا باہمی تضاد سے بچانے کیلئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، سپریم کورٹ کی مشاورت سے اب قانون میں ترمیم ہوگی،سپریم کورٹ کے انتظامی معاملے پر قانون سازی عدلیہ کے مشورے سے نہیں ہوئی، دونوں قوانین کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی مشاورت ہوگی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے پارلیمنٹ اور حکومت مماثلت والے قوانین میں ترمیم کر رہی ہے، حکومت کوعدلیہ کی قانون سازی سے متعلق سپریم کورٹ سے مشاورت کرنی چاہئے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمارے دو قوانین ہیں، ایک سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ ہےدوسرا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ہے، دونوں قوانین میں ریویواوروکیل کرنےکی شقوں کی آپس میں مماثلت ہے،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ زیادہ وسیع ہے،ایکٹ میں سپریم کورٹ کے اندرونی معاملات سے متعلق شقیں ہیں، دونوں قوانین میں سے کس پرانحصارکرنا ہے اس کیلئے ایک حل پر پہنچنا ضروری ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں قوانین میں ہم آہنگی کیلئے پارلیمنٹ کودیکھنے کا کہہ سکتے ہیں،آپ کی اس تجویزکاخیرمقدم کرتے ہیں،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت آج کی کارروائی کا مناسب حکم جاری کرے گی، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آپ حکومت سے ہدایات لے لیں تب تک کسی اور کو سن لیتے ہیں، وکیل درخواست دہندہ نے کہا کہ عدالت نے پارلیمنٹ کی کاروائی طلب کی تھی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اخبارات کے مطابق پارلیمنٹ نے کاروائی عدالت کو فراہم کرنے سے انکار کیا،پارلیمنٹ کو شاید معلوم نہیں تھا کہ تمام کاروائی ویب سائٹ پر موجود ہے، اگلے ہفتے اس کیس کو سنیں گے، تمام وکلاء جو کراچی سے لمبا سفر کر کے آئے ان سے معذرت کرتے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہاں موسم خوشگوار ہے امید ہے سب انجوائے کریں گے،

    سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے بیان کو خوش آئند قرار دیدیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون پر نظرثانی اور مشاورت کرنا چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے، عدلیہ کی مشاورت سے پارلیمان قانون سازی کرے تو تنازعات نہیں ہونگے، ممکنہ طور پر سپریم کورٹ سے مشاورت کی جائے گی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے حوالے سے ہدایات نہیں دے سکتے،عدلیہ کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، ایک طریقہ یہ ہے کہ حکومت غلطیاں درست کرے اور کیس چلتا رہے، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ قانون بنتے رہیں ہم سماعت کرے رہیں دیکھتے ہیں کون تیز ہے،

    قبل ا زیں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرویسجر قانون کیس معاملہ ،مسلم لیگ ق نے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کردی مسلم لیگ ق نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا جس میں کہا گیا کہ قانون سے عدلیہ کی آزادی میں کمی نہیں اضافہ ہوگا،ملک میں چلنے والی وکلا تحریک کے بعد ریفارمز کے موقع کو گنوا دیا گیا،قانون کاسیکشن 4 سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو وسیع کرتا ہے، سیکشن 3 چیف جسٹس کےاز خود نوٹس کے اختیار کے بے ترتیب استعمال کو سینئر ججز کے ساتھ مل کر استعمال کا کہتا ہے قانون کے تحت کمیٹی کے جانب سے مقدمات کو مقرر کرنے اور از خود نوٹس کے اختیارات کے استعمال سے عوام کا اعتماد بڑھے گا،سابق چیف جسٹس صاحبان افتخار چودھری ،گلزار احمد ، ثاقب نثار کی جانب سے اختیارات کا زیادہ استعمال کیا گیا، چیف جسٹس کے اختیارات کے استعمال کے نتائج سٹیل مل ،پی کے ایل ائی اور نسلہ ٹاور کی صورت میں سامنے آئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ جیسی قانون سازی سے ایسے نتائج سے بچا جا سکتا تھا، آزاد عدلیہ کا مطلب ہر جج کے بغیر پابندی،دباواور مداخلت کے فرائض کی انجام دہی ہے،

    واضح رہے کہ حکومت کا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتے سے انکار ،عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا، سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحاتی بل پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا تھا ،عدالت عظمی نے ایکٹ کو بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا، عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا تھا کہ صدر مملکت ایکٹ پر دستخط کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں یہ تا حکم ثانی نافذ العمل نہیں ہو گا،

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • بھارت کو واضح کرنا ہو گا کہ اسکے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں یا نہیں ؟  ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت کو واضح کرنا ہو گا کہ اسکے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں یا نہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سفیر سے ملاقات معمول کا حصہ ہے،

    ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور امریکی سفیر کی ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کرنا تھا، بھارت کی جانب سے یسین ملک کے خلاف سزائے موت کے مقدمے پر پاکستان کو سخت تشویش ہے یسین ملک کو ان کے اہلخانہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا، پاکستان بھارت سے یسین ملک کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا یے،وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف تین جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے،

    وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کا سرکاری دورے کریں گی وزیر مملکت ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور مسئلہ کے بارے میں تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پر اجلاسوں میں شرکت کریں گی ،پاکستان اور بیلاروس وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی،بیلاروس میں روسی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی،جوہری ہتھیاروں کی غیر جوہری طاقت کے حامل ممالک میں تعیناتی کو باریکی سے دیکھنا ہو گا،بھارت کی جانب سے براہموس میزائل مِس فائر کے معاملے پر پاکستان کی پوزیشن بڑی واضح ہے پاکستان نے بھارت سے براہموس میزائل مِس فائر کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کی تھی براہموس میزائل مِس فائر معاملے پر آزادانہ انکوائری کیلیے بھارت کو مشترکہ تحقیقات کے لیے بھی کہا،پاکستان نے عالمی برادری سے بھی براہموس میزائل مِس فائر کے انتہائی خطرناک واقعے پر بھارت سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا، بھارت کو یہ واضح کرنا ہو گا کہ اسکے جوہری ہتھیار، میزائل ڈیفنس سسٹم محفوظ ہیں یا نہیں ؟

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

     10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،

     عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا۔

  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز کی یادگار شہداء آمد، پھول بھی چڑھائے

    برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز کی یادگار شہداء آمد، پھول بھی چڑھائے

    برطانوی آرمی چیف کی یادگار شہداء آمد، پھول بھ چڑھائے

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک نے ملاقات کی ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے جنرل پیٹرک نکولس نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سی جی ایس نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جب کہ پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف اور جنرل پیٹرک کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برطانوی سی جی ایس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات سے قبل جنرل پیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    یاد رہے کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرپیٹرک سینڈرز پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں ہوئے ہیں جبکہ برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سرپیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں، اپنے دورے میں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے آج پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں پاک برطانیہ دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔

  • ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے، نیب پراسیکیوٹر

    ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے، نیب پراسیکیوٹر

    احتساب عدالت اسلام آباد ،این سی اے تحقیقات، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت پہنچ گئے علی بخاری اور گوہرعلی خان بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ،انتظار پنجوتھا، نعیم پنجوتھہ، خواجہ حارث کمرہ عدالت پہنچ گئے ،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے درخواست پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی بس پہنچنے والی ہیں،

    نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم روسٹرم پر موجود تھے ،بشری بی بی کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آگئے ،جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2 بجے ہائیکورٹ بھی جانا ہے،خواجہ حارث نے کہا کہ بشری بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ آتی ہیں اس لیے کہا تھا،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہو گئیں، عمران خان اپنی گاڑی میں بیٹھے رہے

    پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہماری کسی کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے،جب وارنٹ ہی نہیں تو درخواست ضمانت خارج کی جائے، میں دو گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں،عمران خان نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر جھوٹا پراپیگنڈہ کیا،عمران خان نے غلط باتیں کیں،نیب کو دبانے کے لیے یہ بیان دیا گیا، ہماری کسی ٹیم نے چھاپہ نہیں مارا نہ ہی ہم نے کوئی وارنٹ جاری کیے ہیں،عمران خان نے 13 مئی کو ایک بیان جاری کیا،عمران خان نے نیب، چیئرمین نیب کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی،عمران خان کی جانب سے نیب کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے،یہ بدنیتی ہے تاکہ نیب کو دبایا جائے، نہ ہم نے چھاپہ مارا، نہ حملہ کیا، نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے گئے،عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوئے،درخواست گزار ہمارے تفتیش میں ملزمہ ہے،ملزمہ ہمارے ساتھ انویسٹی گیشن میں تعاون کرے،

    وکیل ملزمہ خواجہ حارث نے کہا کہ نیب اتنا صاف اور پارسا ہوتا تو نیب پرانے ججمنٹ سے شروع کریگا،اگر ملزمہ کی گرفتاری مطلوب نہیں اسکے وارنٹ نہیں تو عدالت نہیں کہے گی تفتیش جوائن کرے،ہمیں ایک نوٹس موصول نہیں ہوا اور انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈائریکشن دے،نیب باتیں کرتی ہے انکو سن لینے دیں،عمران خان کے ساتھ بشری بی بی گئی تو نیب نے کہا ہم نے آپکو بلایا ہی نہیں،ہم نے یہی سننا ہے کہ نیب کتنا پارسا ہے تو آج سے نہیں سپریم کورٹ کے حکم نامے سے شروع کریں گے، نیب کی طرف سے انکوائری میں طلبی کا ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا، انکوائری تحقیقات میں تبدیل ہوئی، بشریٰ بی بی عدالت کے حکم پر نیب کے دفتر اپنے شوہر کیساتھ گئیں،نیب نے عمران خان کو اندر بلایا، بشریٰ بی بی کو کہا آپ کا تو وقت ہی نہیں ہے،بشریٰ بی بی 6 گھنٹے گاڑی میں بیٹھ کر عمران خان کا انتظار کرتی رہیں،

    جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آپ کے چہرے پر غصہ اچھا نہیں لگتا، تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نے عدالت میں بیان دیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں،بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کیوجہ سے بشری بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر ہو گئی

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • سپریم کورٹ،آڈیو لیکس پر بنائے گئے کمیشن پر حکم امتناع میں توسیع

    سپریم کورٹ،آڈیو لیکس پر بنائے گئے کمیشن پر حکم امتناع میں توسیع

    سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل تھے ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بینچ میں شامل تھے ،رجسٹرار سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس سننے والے ججز پر اعتراضات کی حکومتی درخواست واپس کر دی، کہا کہ جو درخواست کرنی ہو وہ کھلی عدالت میں کریں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کمیشن کا جواب موصول ہوگیا ہے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کمیشن نے جواب میں ٹاک شوز کا بھی ذکر کیا ہے، ٹاک شوز میں ایک سال سے عدلیہ کا دفاع کرنے جاتے ہیں، ٹاک شوز میں جو گفتگو ہوتی ہے وہ عدالت کے سامنے ہے، عدالت کے دروازے پر جو زبان استعمال کی گئی وہ ڈھکی چھپی نہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے شعیب شاہین کو ہدایت کی کہ کمیشن کے جواب پر تحریری موقف جمع کروا دیں،تحریری موقف آئے گا تو جائزہ لیں گے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنچ پر اعتراضات کی درخواستیں بھی آئی ہیں، آئندہ سماعت پر درخواستیں سن کر فیصلہ کرینگے، بنچ پر اعتراض پر مبنی درخواستیں پہلے سنی جائیں گی، بنچ پر اعتراض کی حکومتی درخواست کو نمبر الاٹ نہیں ہوا، اعتراض پر مبنی درخواستیں کمرہ عدالت میں دی جاتی ہیں، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی ،درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی عدولی ہو رہی ہے، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست آفس میں فائل کریں جو مروجہ طریقہ ہے،ریاض حنیف راہی نے کہا کہ بنچ پر اعتراض تو عدالت مسترد کر چکی ہے، سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ،سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس پر بنائے گئے کمیشن پر حکم امتناع میں توسیع کر دی

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل تھے تا ہم سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی اور سپریم کورٹ نے کمیشن کو کام سے روک دیا، کمیشن کی آخری سماعت ہفتہ کو ہوئی جس میں کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کام روک دیا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کارروائی نہیں کر رہے،ہم مزید آگے نہیں بڑھ سکتے،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے