Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پنجاب انتخابات،نظر ثانی کے قوانین کا اطلاق ہو چکا ہے،اٹارنی جنرل

    پنجاب انتخابات،نظر ثانی کے قوانین کا اطلاق ہو چکا ہے،اٹارنی جنرل

    اٹارنی جنرل پاکستان نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023 کی کاپی اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ جمع کروا دیا

    آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز پر سماعت کرے گی، ایکٹ
    ایکٹ کا دائر کار اس قانون کے بننے سے پہلے کے فیصلوں پر بھی ہو گا، نظرثانی درخواست کی سماعت لارجر بینچ کرے گا، لارجر بینچ میں ججز کی تعداد مرکزی کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز سے زیادہ ہوگی، 184(3)کے فیصلے کے خلاف 60روز میں اپیل دائر کی جاسکے گی، نظر ثانی میں اپنی مرضی کا وکیل مقرر کیا جا سکے گا،ایکٹ کا دائرہ کار سپریم کورٹ و ہائیکورٹس کے فیصلے اور رولز پر بھی ہو گا،ایکٹ نافذ ہونے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی ایکٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے

    سپریم کورٹ ،پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں ،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، سپریم کورٹ کے نظر ثانی کے قوانین منظور ہو چکے ہیں،سپریم کورٹ کے نظر ثانی کے قوانین کا اطلاق ہو چکا ہے ،سپریم کورٹ کے نظر ثانی کے قوانین کا اطلاق جمعے سے ہوا، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اصل دائرہ اختیار آرٹیکل 184 تھری کے کیسز میں نظر ثانی کا قانون بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ کے نظر ثانی اختیار کو وسیع کیا گیا ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن والا کیس مقرر ہے،آپ اس بارے بھی حکومت سے ہدایات لے لیں،نیا قانون آچکا ہے ہم بات سمجھ رہے ہیں،آج سماعت ملتوی کر دیتے ہیںتحریک انصاف کو بھی قانون سازی کا علم ہوجائے گا،چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو جو کیس مقرر ہے اس پر بھی ہدایات لے لیں، یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے قانون کو لاگو کرتی ہے، سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل 184 تھری کے دائرہ اختیار کے کیسز میں نظر ثانی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ کے ہی فیصلے آرٹیکل 187 کے تحت نظر ثانی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کا راستہ دے رہے ہیں، جج کی جانبداری کا بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے،کیوریٹیو ریویو کا جو معاملہ آپ نے اٹھایا اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ دوسری جانب سے کون آیا ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ علی ظفر آج نظر نہیں آئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے علی ظفر کو کچھ برا کہا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے بیرسٹر علی ظفر کو کچھ نہیں کہا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ہمارا حکم نامہ پڑھا ہوگا ذہن میں رکھیں کہ عدالت نے کمیشن کالعدم قرار نہیں دیا عدالت نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہے ،خفیہ ملاقاتوں سے معاملات نہیں چل سکتے یہ تاریخی ایکسیڈنٹ ہے کہ چیف جسٹس صرف ایک ہی ہوتا ہے ہم نےمیمو گیٹ،ایبٹ آباد کمیشن اورشہزاد سلیم قتل کے کمیشنز کا نوٹیفکیشن دکھایا تمام جوڈیشل کمیشنز چیف جسٹس کی مرضی سے تشکیل دیے جاتے ہیں کسی چیز پر تحقیقات کرانی ہیں تو باقاعدہ طریقہ کارسے آئیں میں خود پر مشتمل کمیشن تشکیل نہیں دوں گا کسی اورجج سے تحقیقات کرائی جاسکتی ہیں یہ سیاسی پارہ معیشت اورامن و امان کو بہتر نہیں کرے گا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو فی الحال ملتوی کر رہے ہیں، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

  • پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکے حق میں نہیں.عدالت

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکے حق میں نہیں.عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے بیٹےکی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکامران عادل عدالت پیش ہو گئے، عدالت نے 9 مئی واقعات میں گرفتارملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنیکی رپورٹ طلب کرلی ، جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طاقت والاسمجھتا ہے وہ سب کچھ ہے لیکن اب 2023 ہے 1970 نہیں ، پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں ،پرامن احتجاج کاحق ختم کرکے کسی کو اس حد تک نہیں پہنچنا چاہیے، یہ طاقت سے حل ہونے والا مسئلہ نہیں ، جو سمجھتے ہیں ، وہ دیکھ لیں ،جسٹس انوار الحق پنوں نے خاتون کلثوم ارشد کی درخواست پر سماعت کی

    ڈی آئی جی نے درخواستگزار کے بیٹے شعیب ارشد کی بازیابی بارے رپورٹ پیش کی ،اور کہا کہ ملزم کو پولیس نے پکڑا ،مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد اسےشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا ،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے عدالت میں کہا کہ 427 ملزمان اس وقت شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہیں،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ اب تک کل کتنے ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا جا چکا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ اب تک 900 سےزائد ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا، جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ بندہ کس طرح ڈھونڈا جاتا ہے اگر 900 سے زائد ملزمان ہوں؟ جہاں سےگرفتارہوئے وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تو ہے، ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ ان واقعات میں سب سے پہلے کیمرے توڑے گئے ،427کی شناخت ہونی ہے،آج بھی 150کی شناخت پریڈ لگی ہوئی ہے،جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتنے تھانوں میں 9 مئی واقعات کےمقدمات درج ہوئے؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ 54تھانوں میں مقدمات درج ہوئے، جیو فنسنگ،سی سی ٹی وی فوٹیج،سوشل میڈیا کے ذریعےگرفتاریاں کیں ،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ گرفتار افراد کا شناخت پریڈ میں رزلٹ کیا آیا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے عدالت کو بتایا کہ 80 فیصد کا پازیٹومیچ آیا ہے،عدالت نے اسفتسار کیا کہ جن 20 فیصد کا پازیٹومیچ نہیں آیاان کے ساتھ کیا ہو گا؟ ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ بے قصورہونے پرانکے مقدمات کا اخراج کریں گے،9 سے 14،13 مئی تک واقعات ہوئے،

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • وزیراعظم کی طیب اردوان  کو دوبارہ  صدر منتخب  ہونے پر مبارکباد

    وزیراعظم کی طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت عالمی رہنماؤں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی فرمانروا شاہ سلمان، امریکی صدر جوبائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدرپیوٹن، یورپی یونین کونسل کےصدر، فرانسیسی صدر، نیٹو سربراہ، یوکرین اور اسرائیل کے صدر سمیت دیگرعالمی رہنماؤں نے بھی رجب طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

    ترکیہ انتخابات؛ رجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب


    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اردوان مظلوم مسلمانوں کی طاقت اوران کے حقوق کی ایک مضبوط آواز ہیں۔ پارلیمانی انتخابات میں ان کی صدارتی اور اے کے پی کی جیت بہت سے طریقوں سے اہم ہے، جو ان کی متحرک قیادت پر ترک عوام کے اعتماد اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

    دہائیوں کے انتظار ختم،مسلسل کوششوں کے بعد چین مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے۔ میں اپنے دونوں لوگوں کے درمیان بہترین بھائی چارے کی مناسبت سے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔


    بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا کہ رجب طیب اردوان کے دوبارہ انتخاب پر۔ ان کی تاریخی فتح ترک قوم کےان کی دور اندیش قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم بھائی چارے کے اپنے منفرد سفر کو جاری رکھتے ہوئے ترکی کے لیے دائمی امن اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔


    امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹویٹ میں لکھا کہ صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں اور وہ نیٹو اتحادیوں کے طور پر دو طرفہ مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہیں۔

    سرکاری افسر نےفون ڈھونڈنے کیلئے پورا ڈیم خالی کرادیا

    چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر صدر رجب طیب اردگان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے صدر اردگان کی شاندار قیادت اور ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اُنکی لگن کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نے جمہوری عمل میں ترک عوام کی فعال شرکت پر ترک عوام کو مبارک باد پیش کی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے قریبی پائیدار تعلقات، گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ ہیں۔ انہوں نے صدر اردگان کی قیادت میں ترکی کی جاری ترقی اور کامیابی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں، چیئرمین سینیٹ نے صدر اردگان کی دانشمندانہ رہنمائی میں، عالمی چیلنجوں سے نمٹنے، علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور اقوام کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو فروغ دینے میں ترکی کے مثالی کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ صدر اردگان کا دوبارہ انتخاب بین الاقوامی سطح پر ایک اہم مُلک کے طور پر ترکیہ کے نمایاں مقام کو مزید مضبوط کرے گا۔

    واضح رہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات میں اردگان کی کامیابی ہوئی ہے،جس کے بعد صدارتی محل سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے ہم سب مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے آج کوئی نہیں ہارا،آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8 کروڑ باشندوں کی فتح ہے یہ جمہوریت کی فتح ہے آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ

  • دفاعی اداروں اور قومی تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار، مینار پاکستان پر یوم تکبیرکانفرنس

    دفاعی اداروں اور قومی تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار، مینار پاکستان پر یوم تکبیرکانفرنس

    سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، وکلاء اورتاجر رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ کی عظیم الشان تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ہم بھوکے رہ لیں گے لیکن سی ٹی بی ٹی جیسے کسی معاہدہ پر دستخط قبول نہیں کریں گے۔ہم دشمن کا کوئی بھی ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہیں، ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے۔


    مینار پاکستان جیسا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ عوام الناس ہر شہر میں کریں گے۔ بلوچ عوام محب وطن ہیں، ان کی محرومیاں ختم کریں گے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔ملکی مسائل کا حل باہم مذاکرات سے نکالا جائے۔ملکی میڈیا کو بھی نظریہ پاکستان کے احیا کے فروغ اور قوم کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔مینار پاکستان کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس میں مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے کارکنان سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تکبیر کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، چوہدری محمد سرور، لیاقت بلوچ، مولانا عبدالخبیر آزاد،غلام محمد صفی، پیرسید ہارون علی گیلانی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر،سیف اللہ خالد، عظمیٰ حمید گل،یعقوب شیخ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،قبائلی رہنما نواب ظفر اللہ خاں شاہوانی،علامہ آغا سید جواد نقوی، حافظ عبدالغفار روپڑی،مولانا فضل الرحیم اشرفی،سردار بشن سنگھ ،فیصل ندیم،علامہ زاہد محمود قاسمی،علامہ ناصر مدنی، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری شفیق الرحمن، انجینئر حارث ڈار، حافظ خالد ولید، قبائلی رہنما میر شاہ جہاں، انور گلزئی، رانا محمدا شفاق، مقتدر اختر شبیر ایڈوکیٹ، احسان اللہ منصور، چیئرمین پیاف شیخ فہیم الرحمان،شیخ نعیم بادشاہ،رانا انتظار، انجینئر حارث ڈار،احسان چودھری، انجینئر عادل خلیق،ڈاکٹر عبدالمتین،حافظ عثمان شفیق ،عدیل عامر،تاجر رہنما نعیم میر،ریاض احمد احسان، محمد انس،عبدالحفیظ ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہاکہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالہ سے پاکستانی قوم کبھی کمپرومائز نہیں ہو نے دے گی۔لاکھوں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا انسانی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں دیں گے۔ہم واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیںجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جو لوگ ان حملوں میں ملوث تھے انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں، البتہ جو لوگ اس واقعہ میں ملوث نہیں اور بے گناہ ہیں ان کو رہا کر دینا چاہئے۔خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ چند برسوں میں ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا گیا، ملکی اداروں کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالنا چاہئے۔ملکی میڈیا کو بھی نظریہ پاکستان کے احیا کے فروغ اور قوم کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے یوم تکبیر کے موقع پر آج مینار پاکستان سے یہ پیٖغام دیا ہے کہ قومی ادارے ہمارے ہیں انکی عزت ہماری عزت ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم میں نظریہ پاکستان کاشعور بیدار کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ پوری قوم ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ شہدا پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ملک میں دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، بلوچستان کے بھائیوں کی تقریریں سن رہا تھا میں انکو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم مانتے ہیں بلوچستان محرومیوں کا شکار ہے، بلوچستان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ بلوچستان کے لوگوں کو یقین دلاتا ہون کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے ہی ہے، بلوچستا ن میں جو معدنیات ہیں انکواستعمال کریں تو پاکستان دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جو لوگ اس میں ملوث تھے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے جناح ہاوس کو جلایا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، سب سے زیادہ ندامت اسوقت ہوئی جب ہماری پاک فوج کے جوان سڑک پر جا رہے ہیں اور شرپسند انہیں پتھر مار رہے ہیں، اگر یہ ایکشن دشمن کرتا تو فوج جواب دیتی لیکن پاک فوج نے عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش کو ناکام بنایا، پاکستان کی فوج کے جوانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ایٹمی پروگرام کے خلاف بیرونی سازشیں ناکام بنائیں گے۔کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے تحفظ لیے پوری قوم متحد و بیدار ہے۔ملکی مسائل کا حل باہم مذاکرات سے نکالا جائے۔ چیئرمین رویئت ہلال کمیٹی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے تکبیر کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج یوم تجدید عہد کا دن ، پاکستان اسلام کا قلعہ اور اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے وطن عزیز پاکستان کو بنانے میں ہمارے بڑوں نے کردار ادا کیا پاکستان بچانے میں ہماری اولادیں بھی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ہم دشمن کا کوئی بھی ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان اسلام کا قلعہ، یہ ملک ہمارا، اسکی افواج بھی ہماری ہیں،آج پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان محفوظ ہے تو عالم اسلام محفوظ ہے ۔ھدیۃ الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی او رغلا م محمد صفی نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے سائے تلے اجتماع کر کے بھارت کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا اور پیغام دیا کہ دشمنو، یہ قوم آج بھی صرف بیدار نہیں بلکہ متحد بھی ہے۔اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانے والوں کو نہیں بھولیں گے، اگر ہمسایہ ملک میں دشمن کی سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں تو پاکستان ہمارا گھر ہے، سازش کا جو جال بننے کی کوشش کی گئی وہ کامیاب نہیں ہو گی۔

    کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا کہنا تھا کہ جب تک یہ سبز ہلالی پرچم موجود ہیں پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ پاکستان کے تحفظ کے لئے ہم شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں مل بیٹھ کر پاکستان دشمنوں کی خواہشات کو خاک میں ملانا چاہئے۔جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، سیف اللہ خالد اوریعقوب شیخنے کہاکہ جب تک نبی ؐ کے غلام زندہ ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان اسلام کا دیس اور ہم اسلام کے متوالے ہیں۔ اس ملک میں کرپشن کے خاتمے، ڈیموں کی تعمیر و ترقی کے نعرے لگے لیکن آج غلبہ دن کا نعرہ لگانے والے میدان میں آئے ہیں جنہیں کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یہ تشدد پسندوں کا نہیں بلکہ امن کا نعرہ لگانے اورفساد کو مٹانے والوں کا اجتماع ہے۔مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کو قبول نہیں کر سکتے۔نو مئی کے ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، مسلم لیگ ہی پاکستان بچائے گی۔پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ،نو مئی کو جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ ہم بھوکے مر جائیں گے مگر سی ٹی بی ٹی ہر دستخط نہیں کرنے دیں گے ۔جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ حمید گل نے کہاکہ جوہری صلاحیت کا حصول پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ دنیا خوف سے ہمارے بم کو اسلامی بم کہتی ہے۔جوہری صلاحیت ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔،علامہ آغا سید جواد نقوی، حافظ عبدالغفار روپڑی،جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی،سردار بشن سنگھ ، ڈاکٹر عبدالغفور راشدعلامہ زاہد محمود قاسمی،تاجر رہنما نعیم میر،علامہ ناصر مدنی،فیصل ندیم، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری شفیق الرحمن، انجینئر حارث ڈار، قبائلی رہنما میر شاہ جہاں، انور گلزئی، رانا محمدا شفاق، مقتدر اختر شبیر ایڈوکیٹ،حافظ خالد ولید، احسان اللہ منصور، چیئرمین پیاف شیخ فہیم الرحمان،شیخ نعیم بادشاہ،رانا انتظار، انجینئر حارث ڈار،احسان چودھری، انجینئر عادل خلیق،ڈاکٹر عبدالمتین،حافظ عثمان شفیق ،عدیل عامر،ریاض احمد احسان، محمد انس،عبدالحفیظ ایڈوکیٹ و دیگر نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، ایٹمی پاکستان کے خلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ پاکستان امت مسلمہ کا دفاع کرے گا، اتحادسے ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں ایٹمی پروگرام کے خلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہیں۔ہم آئی ایم ایف کے نہیں اللہ کے احکامات کے پابند ہیں۔قرضوں کے نام پرکسی کو ملکی دفاع گروی رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تکبیر کانفرنس کا اعلامیہ

    ٭ یوم تکبیر کے تاریخ ساز موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام آج مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان تکبیر کانفرنس کے انعقاد پر ہم اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم میں نظریہ پاکستان کاشعور بیدار کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔ ان شاء اللہ

    ٭ آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ پوری قوم ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

    ٭ شہدا پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

    ٭ ملک میں دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، البتہ جن لوگوں پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

    ٭ وطن عزیز میں شدید مہنگائی، بجلی و پٹرول کی بے انتہا قیمتوں اور ٹیکسوں کی بھرمار سے کاروبار تباہ اور انڈسٹری کا چلنا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں کم کرے، عوام کی معاشی مشکلات کم کرنے اور روزگار کے مواقع میسر کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

    ٭ شدید مہنگائی سے بچوں کو تعلیم کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔حکومت نوجوانوں کی تعلیم کا بوجھ خود اٹھائے،یکساں نظام تعلیم کی طرح تعلیمی اداروں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔

    ٭ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التواء ہیں اورسالہا سال گزرنے پر بھی لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔ اتفاق رائے سے ایسا نظام انصاف ترتیب دیا جائے جس سے مختصر وقت میں لوگوں کو انصاف میسر آ سکے۔

    ٭ صحت کی ناکافی سہولیات اور مہنگی ترین ادویات عوام کا بنیادی مسئلہ ہے۔ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں کی ناگفتہ بہ حالت کو درست کیا جائے۔ دور دراز دیہاتی علاقوں تک بھی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    ٭ اگر حکومت وقت عوام کو بنیادی حقوق اور ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور مستعفی ہو۔

    ٭ مرکزی مسلم لیگ اس بات کا عہد کرتی ہے کہ خدمت خلق کی سیاست کو جاری رکھتے ہوئے حکومتی وسائل کے بغیر ہی عوام پاکستان کی مشکلات حل کرنے کےلئے بھر پور کوشش کرتے رہیں گے۔

    ٭ مقبوضہ کشمیر میں جی 20کے اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور بھارت کو شہ دینے کے مترادف ہے۔چین، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی طرف سے جی 20اجلاس کا بائیکاٹ خوش آئند اقدام ہے۔

    ٭ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ مظلوم کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ٭ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فی الفور حل کیا جائے۔

    ٭ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بات کا بھی مطالبہ کرتی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے قائدین جو بھارتی جیلوں میں ناحق قید ہیں ، ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ قائدین تحریک آزادی کشمیر کو عمر قید اور پھانسی کی سزائیں دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ان سزاؤں کو فی الفور ختم کیا جائے۔

  • پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پنجاب حکومت نے پرپی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے جبکہ نگران وزیر اطلاعات عامر میرنے گرفتارخواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی،ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذموم مقاصد کے لیے خواتین بارے زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قید 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، قیدی خواتین خود بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں، پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نگران وزیر نے کہا کہ 9 مئی کی شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی یے۔ تاہم عامرمیر نے کہا کہ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،جھوٹ کی دوکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہئے۔

  • عمران خان کے سابق معاون خصوصی طارق محمود  نے  بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    عمران خان کے سابق معاون خصوصی طارق محمود نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں، پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہورہا ہوں۔

    سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ کے تحت سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ گئے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرکے ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سانحہ نو مئی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    امیدوار پی ٹی آئی این اے 56 ملک خرم علی خان نے کہا کہ 2013 میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن میں پارٹی کے ساتھ کھڑارہا، پی ٹی آئی کے ساتھ ہی سفر جاری تھا کہ9مئی آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا افسوس ہوا کہ جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی وہ یہ نہیں ، تمام دوستوں سےمشاورت کےبعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ملک خرم علی خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ اپنے حلقےمیں سیاست جاری رکھوں گا۔

  • بریکنگ، نواز شریف پر لندن میں حملہ

    بریکنگ، نواز شریف پر لندن میں حملہ

    سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملہ ہوا ہے

    نواز شریف پر حملہ اس وقت ہوا جب نواز شریف ایک کیفے میں تھے ، دس کے قریب افراد نے نواز شریف پر حملہ کیا ، نواز شریف کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کی تا ہم پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں میں سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا نواز شریف اس حملے میں محفوظ رہے

    نواز شریف پر حملے کے بعد نواز شریف کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نواز شریف علاج کے لیے پاکستان سے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے ، اب پاکستان میں نواز شریف کے بھائی شہباز شریف وزیراعظم ہیں پھر بھی انکی واپسی نہیں ہو رہی ن لیگی رہنماوں کی جانب سے دعوی کیا جاتا ہے نواز شریف جلد واپس آ جائیں گے مگر حتمی تاریخ نہیں دی جاتی۔

    نواز شریف پر حملہ کرنے والے مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکن بتائے جا رہے ہیں عمران خان کے خطابات سے تحریک انصاف کے کارکنان میں شدت پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے ،نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ بھی اسی شدت پسندی کا نتیجہ ہے

  • ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی نئی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ،رانا ثنااللہ

    ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی نئی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ،رانا ثنااللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔

    باغی ٹی وی: پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا گفتگو پی ٹی آئی کے کسی ایک رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائےمقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر لگایاجائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر لاکر تحریک انصاف کیخلاف زیادتی کا پراپیگنڈہ کیا جاسکے۔


    انہوں نے کہا کہ منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو، انھوں نے اب انتہائی گھٹیاڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا، اسی لئے ضروری سمجھا کہ اس شیطانی پلان سے قوم کو آگاہ کیا جائے-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کئے واقعات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ خوف کہ جو مقدمے بنے ان پر انہیں سزا نہ ہو جائے جناح ہاؤس میں قائد اعظم رہتے رہےحملہ آؤر وہاں سے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں اٹھا کر لے گئےعمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران لوٹ مار کے تمام ثبوت موجود ہیں، یہ کہتے تھے عمران کی گرفتاری ریڈ لائن ہوگی جس کا مطلب تھا ہم فوج کے خلاف احتجاج کریں گے وزیر آباد حملے میں عمران خان نے اپنے قتل کا الزام فوج کے سینئر آفسر پر لگایا، انہوں نے نفرت کا بیج نوجوان نسل کے ذہنوں میں بویا اور اب کہہ رہے ہیں جلدی سے جلدی مذاکرات کرو۔

    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گروپ بندی شروع

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں تو شہدا کی فیملیز ہمیں نہیں چھوڑیں گی؟ لانگ مارچ کے دوران کسی نے عمران سے کہا کہ شہباز شریف نے مذاکرات کا کہا ہے جس پر انہوں جواب دیا تمہاری اوقات کیا ہے جو مجھے مذاکرات کا کہو۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو کہتے تھے ہم اسلام آباد آرہے ہیں، رانا ثنا تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی جس پر میں نےکہاتھا آؤ تمہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے اور آج وہ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں 8 دن قید تنہائی کاٹی ہے اور پی ٹی آئی کو چھوڑ رہا ہوں جب کہ کوئی کہتا ہے 12 دن جیل کاٹی ہے، اب سیاست کو ہی خیرباد کہہ رہا ہوں حوصلہ کرو، اب اپنے کئے پر کھڑے ہو-

    عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

    انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی آمد ہے، نظر آرہا ہے مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔

  • مودی سرکارنے 100 سے 200 کروڑ فنڈز پی ٹی آئی کو دلوائے،بھارتی تجزیہ کار کے تہلکہ خیز انکشافات

    مودی سرکارنے 100 سے 200 کروڑ فنڈز پی ٹی آئی کو دلوائے،بھارتی تجزیہ کار کے تہلکہ خیز انکشافات

    بھارتی تجزیہ نگار سمیت جین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر مودی سرکار سے فارن فنڈنگ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے 100 سے 200 کروڑ بھارتی روپے پی ٹی آئی کو دلوائے اس فنڈ کی بدولت عمران خان نے فوج کے خلاف بولنا شروع کیا۔

    باغی ٹی وی : ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سمیت جین نے کہا کہ دو لوگ ہیں جو بزنس کو بہت اھے سے کرنا جانتے ہیں ایک ہے گجراتی اور ایک ہے چنگیزی،آپ دیکھیں مودی جب سےآئے ہیں انہوں نے ملک کی اکانومی کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہےمجھے پوچھا تھا ایک شو میں کسی نے کہ کشمیر میں اتی ڈویلپمنٹ کیسے ہو رہی ہے پہلے تو پیسے ہی نہیں ہوتے تھے ہمارے پاس اب اتنی ترقی کہاں سے اور کیسے ہو رہی ہے-

    ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب


    سمیت جین کے مطابق میں نے کہا مودی جی کے بھی ماسٹر شوق ہے ہم لوگ ہر سال 10 سے 12 ہزار کروڑ روپیہ کشمیر کے اوپر لگاتے تھے، مودی جی نے ’عمران خان کی پارٹی کو فنڈز دلا دئیے 100، 200 کروڑ روپے، وہ آرمی کے خلاف بولنا شروع ہوگئےاس طرح ہمارا جو ہمارا 9 ہزار 900 کروڑ روپیہ بچا وہ ہم نے کشمیر میں ترقیاتی کاموں میں لگا دیا اس سے بڑھیا گیم کیا ہو سکتی ہے-

    مریم نواز کا چیف جسٹس پر عہدے کے بے دریغ استعمال کا الزام

    انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے جو انڈیا کیلئے کیا ہے ان کا جو اکاؤنٹ ہے جس پر ان کے اوپر نیب میں کیسز چل رہے ہیں، یہ فنڈز کہاں سے آئے ہیں؟ اس کے اندر بھارتیوں کی بہت بڑی کنٹریبیوشنزہیں، اور یہ انہوں نے کبھی ظاہر نہیں کئے، جو کہ کافر ملک سے انہیں اجازت ہی نہیں تھی کہ الیکشن فنڈز دوسرے ملک سے حاصل کریں۔

    امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

  • کور کمانڈر ہاؤس حملے میں اعجاز چودھری کا کردار،نئی آڈیو لیک

    کور کمانڈر ہاؤس حملے میں اعجاز چودھری کا کردار،نئی آڈیو لیک

    کور کمانڈر ہاؤس حملے میں اعجاز چودھری کا کردار،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی نئی آڈیو لیک ہو گئی

    تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی نئی آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے سے بات کر رہے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس لاہور میں ہونے والے حملے کے حوالہ سے آڈیو میں بات چیت کی جا رہی ہے،اعجاز چودھری بتاتے ہیں کہ انکا گھر ، کور کمانڈ ہاؤس تباہ کر دیا ہے، گملے سے لے کر گھر تک کی کوئی چیز نہیں بچی،بالکل اسکو اڑا دیا ہے سارا، تباہ کر دیا ہے،چلیں ٹھیک ہے، علی چوھدری کہتا ہے کہ ٹھیک ہے ،اوکے

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، فوجی تنصیبات پر حملے باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو اس بات کی واضح دلیل ہیں،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    دوسری جانب عسکری املاک پر حملوں کی ہر کڑی زمان پارک سے ملنے لگی۔زمان پارک سے جاکر جناح ہاوس پر حملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پرآ گئے، ملزمان کے شناختی کارڈز کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے ملزمان کی 8مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائی گئیچیکنگ کے دوران 154 شارٹ لسٹ ہونے والوں میں 34 صحافی اور پولیس ملازمین تھے۔ پملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار