Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اساتذہ پر فائرنگ متعدد جاں بحق، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی

    اساتذہ پر فائرنگ متعدد جاں بحق، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی

    ضلع کرم میں فائرنگ کے دو واقعات میں سات افراد کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ضلع کرم کے ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ آج کرم میں سات لوگوں کو قتل کیا گیا۔ کیونکہ ’کئی سالوں سے دو گرپوں میں زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ آج ایک گروپ کے شخص کو صبح گاڑی میں قتل کیا گیا۔ جبکہ پولیس جب موقع پر جا رہی تھی تو پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی۔

    اردو نیوز کے مطابق صبح 11 بجے سکول پر ایک گروپ حملہ آور ہوا جس میں چھ لوگ قتل ہوئے۔ سکول میں قتل ہونے والے افراد میں چار ٹیچر اور دو مزدور شامل ہیں۔ جبکہ نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔ وزیر اعلی نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    خیال رہے کہ شلوزان روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے محمد شریف نامی شخص جاں بحق جبکہ تری منگل میں مسلح افراد نے سکول میں گھس کر سات ٹیچرز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فائرنگ کے واقعات کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ آمد و رفت کے راستے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردئیے گئے ہیں. علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد علی اور علی حسین بھی شامل ہیں طوری بنگش قبائل سے تعلق رکھنے والے اساتذہ تری منگل ہائی سکول میں امتحانی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ان واقعات کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی واقعے کے بعد ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردئیے گئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جبکہ کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک امتحانات نامعلوم مدت کیلئے ملتوی کردئیے گئے، واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بے گناہ اساتذہ کے قتل کو بہیمانہ اقدام قرار دیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ’اس قسم کے واقعات سے ضلع کرم کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کرم ایجنسی میں اساتذہ کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو فوری طور قانون کی گرفت میں لایا جائے اور پولیس و انتظامیہ واقعے کے متعلق فوری تحقیقات کریں، حقائق سے عوام کو آگاہ کریں جبکہ اس طرح کے واقعات کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا. جبکہ ان کا مزید کہنا تھا اس طرح کے واقعات کی روکتھام کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار، جانبحق اساتذہ کے لیئے دعائے مغفرت کی.

    علاوہ ازیں‌ وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اساتذہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نہوں نے متعلقہ حکام سے جلد واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا.

    جبکہ صدر مملکت نے بھی اپر کرم اور پارہ چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ علم دشمنوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے ، امید ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ مزید براں نگران مشیرتعلیم رحمت سلام خٹک کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد امتحانات کی تاریخ دی جائےگی، میٹرک کے امتحان ری شیڈول کرکے بقیہ پرچے لیے جائیں گے۔

  • چار تین کے علاوہ تین دو والے بینچ کو نہیں مانتے۔ میاں نواز شریف

    چار تین کے علاوہ تین دو والے بینچ کو نہیں مانتے۔ میاں نواز شریف

    چار تین کے علاوہ تین دو والے بینچ کو نہیں مانتے۔ میاں نواز شریف

    مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں۔ مرتضٰی علی شاہ کے مطابق لندن میں حسن نواز سے دفتر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے سوال کیا کہ آج کی تازہ خبرکیا ہے؟


    ایک صحافی نے بتایا کہ ایک دن الیکشن پر سپریم کورٹ نےکل پھر سماعت رکھی ہے۔ جبکہ اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں، اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ عمران چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا۔ جبکہ لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اس موقع پر نواز شریف سے سوال کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک بار پھر دھرنوں اور لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے، ملک آگے کیسے چل سکتا ہے؟

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    بھارت کی 30 رکنی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی،معروف بھارتی امیر شخصیت کرن نادر بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچیں پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے بھارتی ٹیم کا استقبال کیا. برج کی بھارتی ٹیم کو سخت ترین سیکورٹی میں نجی ہوٹل میں پہنچایا گیا. 5 مئی سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چمیمئن شپ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہو گا، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں بھارت سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں،

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز پانچ مئی سے ہو گا۔ کل چار مئی کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں چیمپئن شپ کے مکمل شیڈول بارے میڈیا کو آگاہی دی جائے گی،

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی ٹیم بھی پہنچی ہے اس چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالہ سے پاکستان برج فیڈریشن کی تمام ٹیم مکمل طور پر پر عزم ہے، ہم سیکورٹی اداروں کے مشکور ہیں جنہوں نے فول پروف سیکورٹی دے کر معزز مہمان کھلاڑیوں کو عزت دی، مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بھی اس چیمپئن شپ میں شریک ہو گی ۔

  • ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

    ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

    ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکا کیس سماعت کے لیےکل ساڑھے 11 بجے مقرر ہوگیا ہے۔ جبکہ چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔ لہذا سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس نےکہا تھا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    یاد رہے کہ 4 اپریل کو تین رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپےکے فنڈز فراہم کرنےکی رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔ الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تیسری مہلت بھی گزرگئی، سپریم کورٹ نے حکومت سے فنڈز جاری کرنےکی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

  • عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ

    عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ

    عون چوہدری عمران خان کے عدت میں نکاح کے حوالے سے گواہی دینے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچ گئے

    درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کروانا شروع کردیا ، عون چودھری نے عدالت میں کہا کہ میرا نام محمد عون ثقلین ہے، عمر 44 سال ہے، میں فی الوقت وزیراعظم کا مشیر ہوں،میں عمران خان کا ذاتی اسسٹنٹ، سیاسی سیکٹری اور نہایت قریبی ساتھ تھا،میں عمران خان کے تمام سیاسی اور ذاتی معاملات کو بھی دیکھتا تھا،عمران خان کی ریحام خان سے 2015 میں طلاق ہوئی،عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہاکہ ریحام خان کو طلاق دے دو،عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا فی الفور ریحام خان کو طلاق دے دو،عمران خان طلاق کے بعد ذہنی پریشانی کا شکار رہتےتھے،عمران خان مجھے اکثر اوقات کہتےکہ مجھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ،بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کا ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا،31 دسمبر 2017 کو عمران خان نے کہاکہ یکم جنوری کو بشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے،عمران خان نے مجھے کہاکہ نکاح کے انتظامات کرو،بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا ریحام خان کو طلاق دینا ہی تمہارے لیے بہتر ہے ریحام خان ملک میں موجود نہیں تھیں لیکن بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دے دی،ریحام خان کو ای میل پر عمران خان نے طلاق دی،

    عمران خان کی بات پر میں نے حیرانگی کا اظہار کیااور کہا کہ بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ ہیں میرے سوال کرنے پر عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی کی طلاق ہوگئی ہے،میں نے عمران خان کا یقین کیا اور اگلے دن مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لے کر لاہور روانہ ہوگیا،یکم جنوری 2018 کو عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح لاہور میں ہوا،میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کا گواہ ہوں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو عدت کا دورانیہ مکمل نہ ہونے کا علم تھا بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کی بات میڈیا پر بھی آگئی تھی،عمران خان نے مجھے بلا کر بتایاکہ عدت کا دورانیہ 18فروری کو مکمل ہوگا نکاح سے قبل مفتی سعید نے میرے سامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا استفسار کیاعمران خان اور بشریٰ بی بی نے مفتی سعید کو کہاکہ طلاق نامہ دے دیاجائے گا،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے بعد معلوم ہوا کہ پہلے نکاح کے وقت عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا،عمران خان کی شادی کی تقریب اور نکاح فراڈ پر مبنی تھا،عمران خان نے پیشگوئی کے زیر اثر پہلا نکاح کیا،میں نے عمران خان سے دورانِ عدت نکاح کا استفسار کیا،مجھے عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حکم ملاتھا کہ سال 2018 کے پہلے دن نکاح ہوگا،عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم میاں بیوی رہیں گے تو میں وزیراعظم بں جاؤں گا،

    عون چوہدری کا بیان سول جج نصرمِن اللہ بلوچ کی عدالت میں قلمبند ہوگیا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی کیس 10 مئی تک ملتوی کر دیا گیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

  • جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی تحقیقات،پارلیمنٹ کا بڑا فیصلہ

    جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی تحقیقات،پارلیمنٹ کا بڑا فیصلہ

    قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین اور ذرائع آمد جاننے کے لیے معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دیا

    قومی اسمبلی اجلاس، وفاقی وزیر وزیر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک جج صاحب کے خلاف ریفرنس اور درخواستوں سمیت مواد جمع ہوا،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معزز جسٹس مظاہر حسین نقوی کا نام پلاٹ کی وجہ سے آ رہا ہے،قومی اسمبلی معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کر دے معاملہ پی اے سی سپرد کرنے سے تحقیقات بھی ہو جائیں گی اور باقی ججز پر سوالات بھی نہیں اٹھیں گے،پی اے سی ایف بی آر سمیت دیگر اداروں سے کوآرڈینیٹ کر سکے گی،ڈپٹی اسپیکر نے جسٹس مظاہر حسین نقوی کا معاملہ پی اے سی کو بجھوا دیا

    قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کےاثاثوں کی چھان بین اور ذرائع آمد جاننے کے لیےمعاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیج دیا کمیٹی 15دن کے اندر اندرمعاملے کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ پیش کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    یاد رہے کہ گزشہ دنوں ملک کی بار کونسلز نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف بلوچستان بار کونسل سمیت دیگر نے ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔

  • مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مالاکنڈ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : مالا کنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کیے گئے-

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا وارنٹ میں مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست …

    واضح رہے کہ اچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا، مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے نہیں اسی آدمی سے خطرہ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول کا بھارت روانگی سے قبل ویڈیو پیغام

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوا آمد ،وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ہندوستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا ،بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعہ گوا پہنچے ،12 برس بعد بلاول بھارت پہنچنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں بلاول کے طیارے نے گوا پہنچنے کے لیے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا

    چین کے وزیر خارجہ کن گینگ گوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی آج چینی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دیگر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے وزیر خارجہ کن گینگ سے بھی ملاقات کریں گے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے وزیر خارجہ بلاول خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے براہ راست گوا روانہ ہوئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گوا، انڈیا میں شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ روانگی سے قبل بلاول نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج میں ہندوستان کی ریاست گوا جارہا ہوں جہاں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا، میرا گوا جانا دراصل ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے،

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بھی گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے اعتماد میں لیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ کیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سردار اختر مینگل نے ایس سی او اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے رہنما طاہر بزنجو کو فون کرکے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق مشورہ کیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو طاہر بزنجو نے ایس سی او اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کو فون کیا اور گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق گفتگو کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خالد مگسی سے گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ کیا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خالد مگسی نے گوا میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو فون، گوا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے مشورہ لیا ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا ،

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    وزیراعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  • عدالت پیشی، عمران خان بھی وہیل چیئر پر آ گئے

    عدالت پیشی، عمران خان بھی وہیل چیئر پر آ گئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،سابق وزیر اعظم عمران خان لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، سیف اللہ نیازی کمرہ عدالت میں موجود تھے علی محمد خان، علی نواز اعوان، بابر اعوان، عامر کیانی، ملائکہ بخاری عمران اسماعیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آج باہر سیکشن 154 کا بیہیمانہ استعمال کیا جارہا ہے،ہمیں آج کچھ برا ہونے کا گمان ہورہا ہے، ہمارے علم میں جتنے مقدمات ہیں سب میں ضمانت کی درخواست دے چکے ہیں، اگر کوئی خفیہ ایف آئی آر ہے تو اس سے متعلق جاننا ہمارا حق ہے، ڈویژن بنچ نے کہا تھا کہ آپ ٹرائل کورٹ سے براہ راست رجوع کریں، کچھ وجوہات کی وجہ سے ہم ڈائریکٹ ٹرائل کورٹ نہیں گئے، درخواست گزار کی پیشی پر آج بھی پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا،چیف کمشنر اور آئی جی کو بلایا جائے کہ بار بار ایسا کیوں ہورہا ہے ؟ ہم عدالت پرامن طریقے سے آتے ہیں مگر پولیس جان بوجھ کرہراساں کرتی، سپولیس سے پوچھا جائے کہ اگر کوئی مقدمہ اور درج ہے اور ابھی تک بتایا نہیں تو وہ بتائے،مقدمات کی تفصیلات آپ ہی کی درخواست پر آپ کو مل گئی ہے، میرا موکل عدالتی حکم پر آج ویل چیئر پر عدالت پیش ہوئے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آبزرویشن دی تھی کہ ہم آپ کو حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، آپ متعلقہ عدالت چلے جائیں، آپ اب تک شامل تفتیش بھی نہیں ہوئے، ہم نے پہلی سماعت سے آپ کو باور کرایا ہوا تھا کہ آپ کو حفاظتی ضمانت دیں گے،وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ہم آج انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہونا چاہتے تھے مگر سیکورٹی کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپکی ضمانت میں توسیع کرتے ہیں مگر آپکو ٹرائل کورٹ پھر بھی جانا ہوگا، وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کریمنل کیسسز سے متعلق سب کچھ واضح ہے، ہم ایک مہینے سے کہہ رہے ہیں کہ بیان لیں لے مگر یہ نہیں لے رہے، سلمان صفدر

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سات مختلف مقدموں میں 7 مختلف تفتیشی افسران کے پاس سات مختلف تاریخوں پر ہم کیسے پیش ہوں؟ تفتیش جوائن کرنے کا کوئی دن مقرر کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ آج اسلام آباد میں موجود ہیں نہ؟ تفتیشی بھی سارے موجود ہیں، ان کو بیان ریکارڈ کرا دیں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہم یہاں 7 ضمانتوں میں آئے ہیں اور ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ہم ان تمام مقدمات میں ایک وقت پر پیش ہونا چاہتے ہیں، ہم ابھی انکو جواب دیتے ہیں، عدالت نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ آپ تحریری جواب دیں، آپ جاکر طریقہ کار کو فالو کریں،

    ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان کی جانب سے جو میڈیکل سرٹیفکیٹ دی گئی وہ جعلی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ منظور نہ کرتے ہوئے بلایا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم زخمی حالت میں عدالت میں پیش ہوگئے، 121 کیسسز میں لاہور ہائی کورٹ نے فل کورٹ بنایا ہے،عدالت نےفواد چوہدری اور جہانگیر جدون کی باتوں پر برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ
    اگر ایسا آپ لوگ کررہے تو ہم ججمنٹ دیں گے، عدالت نے عمران خان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حکومت نے جو انتظامات کیے ہیں یہ سکیورٹی کیلئے کم، ڈرانے کیلئے زیادہ ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم آرڈر پاس کریں گے، فواد چوہدری نے شکوہ کیا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، ان کی گاڑی اندر نہیں آنے دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ریلیف دے رہے ہیں آپ نہیں لینا چاہتے تو ایسا ہی سہی، چیف جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل بینچ اُٹھ گیا ،ججز کمرہ عدالت سے ججز چیمبر میں چلے گئے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سات مقدمات میں 10 روز کیلئے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 مئی تک توسیع کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کی ہدایت کر دی،

    عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،عمران خان کی گاڑی اسلام آباد ہائی کورٹ کے گیٹ پر موجود ہے،تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی گاڑی گیٹ کے اندر لیجانے کی درخواست دی گئی ،عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ملی عمران خان مرکزی گیٹ سے وہئیل چیئر کے ذریعے عدالت میں گئے عمران خان کو گاڑی سے اتارنے کے لئے حفاظتی شیلڈ بنائی گئی

    عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کی، صحافی نے سوال کیا کہ امریکیوں کے ساتھ میٹنگز ہو رہی ہیں، عمران خان نے جواب دیا کہ ستائیس سال ہو گئے، ہم ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں پانچ رکنی بینچ جو نام بتایا ہے جس سے جان کو خطرہ ہے،اس کا نام لوں گا تو اخبار نام نہیں چھاپے گا، اسی لیے میں اس کو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں، کیئر ٹیکر گورنمنٹ وہ چلا رہا ہے،

    صحافی نے سوال کیا کہ بلاول کے انڈیا کے دورے پر کمنٹ کر دیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے کشمیر کا ایشو نہیں ہے؟ دوستی سب سے چاہتے ہیں کسی کی غلامی نہیں چاہتے،امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے،

    پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور فیاض الحسن چوہان نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد آج عمران خان کے استقبال کے لیے پہنچی ہے،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کے خلاف سازش کی، اللہ نے عمران خان کو بچایا، ان کو سمجھ نہیں لگ رہی کہ عمران خان کو کیسے ہینڈل کریں ،پچھلی پیشی پر غیر قانونی طور پر ہمارے 23 کارکنان کو گرفتار کیا گیا، اس وقت پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں غیر قانونی ہیں، ان کے احکامات نہیں ماننے چاہیئے ،فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر حملے کی کوئی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں، میں چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر حملے کی شدید مزمت کرتا ہوں آج ہم اپنے قائد عمران خان کے استقبال کے لیے پہنچے ہیں، عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بیمار ہونے کے باوجود عدالتوں کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں،

    عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے روانہ ہوئے،عمران خان کے ساتھ مسرت جمشید ، شبلی فراز کے ساتھ سئینر رہنما موجود تھے،عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کارکنان بھی موجود تھے، عمران خان وہیل چیئر پرگھر سے نکلے اور انہوں نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا،اسکے بعد وہ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد عدالت پیشی کے لئے روانہ ہو گئے،

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جب بھی عدالتیں طلب کرتی ہیں یا انکو گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ وہیل چیئر پر آ جاتے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بھی جب گرفتار کیا گیا تھا وہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوتے تھے، تا ہم جب ایک بار انہیں کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی ہے تو وہ وہیل چیئر کی بجائے چل کر آئے اور اس کے بعد اگلے ہی روز عدالت میں پھر وہیل چیئر پر آئے، اب عمران خان نے بھی وہیل چیئر پر سفر کا اغاز کر دیا ہے

    عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چار چیزوں پر میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں میرے پاؤں ہر ورم (سوجن) ہے عدالت نے طلب کیا ہے اس کے باوجود جا رہا ہوں،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ،دوسرے لوگ جو ہر وقت حرکتیں کرتے ہیں ہم ان جیسے نہیں،کچھ دن پہلے میں لاہور ہائیکورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے جس کو ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں، اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ دہشت گرد کہہ رہے ہیں ہے اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا،اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہوگا،میں سب کو کال دے رہا ہوں آپ سب نے پرسوں ہفتے کے روز اپنے گھروں سے مغرب کے وقت نکلنا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت خانم کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا، میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے اور سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ہے سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کرنا پڑے گا، میڈیکل بورڈ کی جانب سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور متاثرہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

  • عمران خان چلے نہ چلے  لیکن ملک ضرور چلے گا. میاں نواز شریف

    عمران خان چلے نہ چلے لیکن ملک ضرور چلے گا. میاں نواز شریف

    عمران خان چلے نہ چلے لیکن ملک ضرور چلے گا. میاں نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان چل سکے یا نہیں لیکن ملک چلے گا۔ جبکہ لندن میں صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن آگئے ہیں اُن سے انشاء اللہ ملاقات ہوگی۔

    صحافی کی طرف سے عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے لیکن ملک چلے گا۔ جبکہ صحافیوں نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوال کیا جس کا نواز شریف نے جواب نہیں دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    جبکہ قبل ازیں نواز شریف نے کہا تھا کہ مذاکرات ملک و قوم کے لئے کیئے لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک و اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ اور ملک کو جنہوں نے ساڑھے تین سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا ہی کوئی نہیں۔ ہمیں فوری طورپر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کےلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔