Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بریکنگ، عمران خان گرفتار

    بریکنگ، عمران خان گرفتار

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    عمران خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ داخل ہوتے ہی باہر بکتر بند گاڑی بلائی گئی تھی، رینجرز کی نفری ہائیکورٹ میں داخل، عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رینجر نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،عمران خان کو میلوڈی میں نیب راولپنڈی بیورو پہنچا دیا گیا

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی وجوہات جاری کردیں گئیں ،نیب کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق عمران خان کو لاقادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کے لئے زمین کے غیر قانونی حصول کے لئے ہے ،نیشنل کرائم ایجنسی یوکے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی وصولی کا فائدہ اٹھایا گیا ،نیب نے قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ،عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے لئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا،

    عمران خان کے طبی معائنے کا معاملہ ،نیب نے عمران خان کے چیک اپ کے لئے پمز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا، عمران خان کے طبی معائنے کےلئے میڈیکل بورڈ قائم کر دیا گیا،نیب راولپنڈی روسٹر پر عمران خان کی حاضری لگا دی گئی،عمران خان کو گرفتاری کے بعد میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال لے جایا جائے گامیڈیکل کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر انہیں عدالت پیش کیا جائے گا،ڈاکٹر فرید اللہ شاہ میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ میڈیکل بورڈ میں سات رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم شامل ہے سات رکنی ٹیم میں شعبہ امراض دل، آرتھو میڈیکل ، میڈیسن اور پتھالوجسٹ شامل ہیں ،میڈیکل بورڈ میں جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر تصور مرزہ ڈاکٹر خدیجہ افتخار پیتھالاجسٹ شامل ہیں، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر امتیاز ڈاکٹر صائمہ شاھ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر معمون قادر بھی شامل ہیں،

    نیب نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری کیے تھے .عمران خان کو نیب کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، عمران خان کے جاری وارنٹ سامنے آئے ہیں عمران خان کیخلاف کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے نیب نے عمران خان کونیشنل آکاونٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا

    عمران خان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے گئے تھے، وہاں سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے،عمران خان کی عدالت میں پیشی تھی،عمران خان کے اوپر متعدد مقدمے درج ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ کارکنان کو ڈھال بنایا تا ہم آج عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    عمران خان بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو پیچھے سے رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کیا اور اپنے ساتھ لے گئے ،نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو نیب میں جاری القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ۔عمران خان پر الزام ہے کہ بیرون ملک سے ایک خطیر رقم پاکستان آئی لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چلا ،عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب میں پیش ہونے کیلئے متعدد بار نوٹسز جاری کیئے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے ،آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے حالات معمول کے مطابق ہیں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی

    عمران خان کے وکلا، گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی، ایک شخص زخمی ہوا، ، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ کسی بھی فرد فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ عمران خان کی گاڑی کے گرد پولیس کا حفاظتی حصار ہے

    ڈائری برانچ میں موجود وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے عمران خان پر تشدد کیا ، عمران خان کو گرفتار کرنے والے سب رینجرز اہلکار تھے ،عمران خان کے سر اور ٹانگ پر مارا گیا،عمران خان کی وہیل چیئر وہیں پر پھینک دی گئی ،

    عمران خان کے گاڑی سے اترنے ،وہیل چیئر پر بیٹھنے اور ہیلمٹ پہننے کے دوران ڈرون کیمرہ عکس بندی کرتا رہا ،علی نواز اعوان اور قاسم سوری نے نے ڈرون کیمرے کی عکس بندی پر اعتراض اٹھایا ، اور پولیس افسران سے کہا کہ ڈرون کیمرہ یہاں کیا کررہا ہے

    مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرُلیا گیا ،عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے ،پتہ نہیں یہ لوگ عمران خان کے ساتھ کیا کریں گے،

    عمران خان کی گرفتاری پر ان کے بھانجے حسان نیازی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے، اور کہا ہے کہ اسلام آباد سے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،سارے پاکستانی تیار ہو جائیں اپنی اپنی کونسل میں نکلنا ہے اور بھرپور احتجاج ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرنی چاہئے تھی کہ کورٹ کے تقدس کو پامال نہیں کیا جانا چاہئے تھا،چیف جسٹس ہائیکورٹ کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہئے تھا ایک شخص ضمانت کیلئے ہائیکورٹ آیا ہوا ہے آپ نے اسے کیسے گرفتار کیا ،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    دوسری جانب عمران خان کی سات مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تھوڑا بیک گراؤنڈ بتانا چاہوں گا،پہلے جب ہم آئے تو 5 درخواستیں لے کر آئے تھے ،دروازے بند تھے 40 منٹ تک شدید شیلنگ کی گئی،ہم لاہور ہائیکورٹ میں گئے اور حفاظتی ضمانت حاصل کیے،جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ سلمان صاحب ہم آپ کی تفصیل بعد میں سنیں گے ،آپ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہیں ،عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تمام 7 درخواستوں پر دستخط اور انگھوٹھے لگوا لیں،عدالت نے عمران خان کی 7 مقدمات میں 50,50 ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی

    واضح رہے کہ اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ مجھے ایک ناجائز کیس میں بند کیا جا سکتا ہے، اس سے آپ سب کو ایک چیز واضح ہو جانی چاہیے، آئین ہمیں بنیادی حقوق دیتا ہے،جمہوریت دفن ہو چکیہوسکتا ہے مجھے اس کے بعد آپ کو مخاطب کرنے کا موقع نہ ملے،پاکستانی قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، میں پچھلے 50 سال سے میں اپنی عوام میں ہوں، میں کبھی پاکستان کےآئین کے خلاف گیا، نہ کبھی قانون توڑا، جب سے سیاست میں آیا میں نے پرامن رہ کر جدوجہد کی، آئین نے جو حق دیا ہمیشہ اس کے مطابق احتجاج کیا، آج جو کیا جا رہاہے وہ اس لیےنہیں کیا جارہاہ ےمیں نےکوئی قانون توڑا، یہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ یہ چاہتے یں کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹوں، امپورٹڈ حکومت، چوروں کا ٹولہ چاہتا ہےکہ میں انہیں قبول کرلوں، سب کو اپنےحقوق اورحقیقی آزادی کےلیے سب کو باہر نکلنا ہوگا، کسی قوم کوپلیٹ میں رکھ کرآزادی نہیں ملتی، جدوجہد کرنا پڑتی ہے، آزادی کے لیے جہاد کرنا پڑتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس قوم کوآزادی کا تحفہ دیتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ آپ سب لوگ اپنے حقوق کے لیے نکلیں،

  • عمران خان کے خلاف آئین شکنی و سنگین غداری کیس، نوٹس جاری

    عمران خان کے خلاف آئین شکنی و سنگین غداری کیس، نوٹس جاری

    بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئین شکنی و سنگین غداری کے کیس میں کارروائی شروع کرنے کی استدعا پرفریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،

    سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئین شکنی و سنگین غداری کے کیس میں ہائی کورٹ میں آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ نعیم اخترافغان کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نےکی ،عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا ،سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر نے آئین شکنی وسنگین غداری کیس کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں 3 اپریل کو سابق وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ،

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    درخواست گزار کی پیروی میں سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ کے ماضی میں سنگین غداری سے متعلق و حالیہ فیصلوں کی روشنی میں حکومت کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ،درخواست میں حکومت پاکستان کو سیکرٹری قومی اسمبلی و سیکرٹری قانون و انصاف کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے امان اللہ کنرانی کے مطابق عدالت نے فریقین کے علاوہ اٹارنی جنرل کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

  • عدالت پیشی، عمران خان اسلام آباد روانہ

    عدالت پیشی، عمران خان اسلام آباد روانہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق دوپہر اڑھائی بجے سماعت کریں گے، عمران خان کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت اور دوسرا اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے عمران خان کے ساتھ کارکنان بھی موجود ہوتے ہیں تصادم، ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عدالت کے باہر تعینات ہوتے ہین

  • عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہےعمران خان انتہائی مکاراورجھوٹاانسان ہے، اورڈھٹائی کےساتھ جھوٹ بولتاہے،عمران خان کےپاس اپنےالزامات کاکوئی ثبوت نہیں، اس کیخلاف ڈیفنس پاکستان رول،آرمی ایکٹ کےتحت الزامات پرکارروائی ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےکہا کہپارلیمان کایہ حال ہےکہ اس کابنایاہواقانون معطل کردیاجاتاہے،قانون سازی اور آئین میں ترمیم کرناپارلیمنٹ کااختیارہے، اب کوئی وزیراعظم اس طرح سےنااہل ہوکرگھرنہیں جائےگا،نااہلی پروزیراعظم اورکابینہ کی سرنگوں والی صورتحال نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کل کی بات صحیح ثابت ہونےپرآج شک وشبہ ہوگا،اسےدورکیاجانا چاہیے،سابق چیف جسٹس سیاسی جماعت کاایجنٹ ہوتولوگوں کی سوچ کیاہوگی؟کیاسوموٹوکی مخالفت کرنےوالےسپریم کورٹ کےجج نہیں ہیں؟وہی3لوگوں کابینچ ہےاوروہی فیصلےکرتاچلاجارہاہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آئین صرف پنجاب کی حدتک کیوں ہے؟50 فیصد آبادی والے صوبہ میں پہلےالیکشن سےحق تلفی ہوگی،تکبر،دھونس، دھمکی سےضدکامعاملہ بن جاتاہے،25مئی کوالیکشن کی دھمکی نہ دیتاتوالیکشن ہوچکےہوتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی بات سامنےنہیں آئی کہ حملہ آورکےساتھ کوئی اورملوث تھا،فائرنگ کرنےوالےشخص کوپکڑنےوالاان کااپناکارکن تھا،اوراسےخودمعلوم ہےیہ جھوٹ بول رہاہےلیکن سیاسی فائدہ اٹھاناچاہتاہے،پولیس کےپاس بلاوجہ کی ایف آئی آردرج نہ کرنےکااختیارہے۔ راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت پراعتبارنہیں توچیف جسٹس سےقتل کی انکوائری پررضامندہوجاؤ،انہوں نےالزامات سےانکارنہیں کیا،پھرتشددکا پروپیگنڈاکرتےہیں، شہبازگل کی باتیں بھی اس دائرےمیں لائی جاسکتی تھیں۔

  • عمران خان نے حاضر سروس آفیسر کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے. آئی ایس پی آر

    عمران خان نے حاضر سروس آفیسر کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے. آئی ایس پی آر

    عمران خان نے حاضر سروس آفیسر کیخلاف منگھڑت الزامات لگائے. آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان پاک فوج نے کہا ہے عمران خان من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    آئی ایس پی آر کے مطابق ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے کہتے ہیں وہ قانونی راستے کا سہارا لیں۔ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • آڈیو لیکس پر چیف جسٹس نے لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ دے دیا

    آڈیو لیکس پر چیف جسٹس نے لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ دے دیا

    آڈیو لیکس پر چیف جسٹس نے لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ دے دیا

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال آڈیو لیکس سے متعلق سوال پر لبوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرکے روانہ ہوگئے جبکہ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے کانفرنس میں شرکت کی تھی جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آڈیو لیکس ہوتی ہے، آپ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؟

    اس پر انہوں نے جواب دیاکہ بس آپ دعا کریں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کبھی آڈیو لیکس، کبھی یہ کبھی وہ پروپیگنڈا، آپ سمجھتے ہیں کہ حالات کو کچھ بہتر کیا جاسکتا ہے ؟ اس پر چیف جسٹس لبوں پر انگلی رکھ کرخاموش رہنے کا اشارہ کیا اور روانہ ہوگئے


    یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی تھی۔ آڈیو لیک میں جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ گفتگو کر رہی تھیں۔ اور لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں ماہ جبین نون کہتی ہیں کہ رات سے نا عمر کے لیے پڑھ پڑھ کے، میں تمہیں نہیں بتا سکتی، دعائیں مانگ رہی ہوں۔

    رافعہ طارق کہتی ہیں، یار لوگوں کو بھی کہا ہے اور عمر کو ایک میسج بھیجا میں نے، تم لاہور کے جلسے میں وہاں موجود تھیں، وہاں لاکھوں بندا تھا، اسی طرح ہر شہر میں لاکھوں بندا ہے، اور تم صرف یہ اندازہ لگالو کہ تمہارے لیے کتنی دنیا دعا کر رہی ہے اس وقت، جس سے تمہاری ہمت اور تمہاری سیفٹی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    چیف جسٹس کی ساس ماہ جبین کہتی ہیں، اللہ ان کو کمزور کرے اور ان کو ہمت دے جس پر رافعہ طارق بولیں رات کو میں نے دونوں کو اس کو اور منیب کو گڈ بھیجا تو دونوں نے پتا ہے کیا مجھے بھیجا، وہ نہیں شکل ہوتی کہ دانتوں میں آپ دبا لیتے ہو اپنی زبان، مجھے کہہ رہے تھے کہ، بی کیئرفُل، وائے شُڈ آئی بی کیئر فُل، وائے؟

    ماہ جبین بولیں جلد سے جلد الیکشن ہوں ابھی، جس پر رافعہ طارق نے کہا الیکشن، دیکھو ناں، اگر نہیں ہوتے ناں پھر یہ اپنا سمجھ لیں کہ پھر مارشل لا لگے گا، یہ نہیں رہ سکتے ناں، بس ختم بات۔ جبکہ ماہ جبین نے کہا مارشل لا بھی وہ وہ کمبخت نہیں لگانے کو تیار ناں، رافعہ طارق نے کہا بالکل تیار ہیں۔

  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل،وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل،وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل قانون کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی

    وفاق نے درخواستیں کیخلاف آٹھ صفحات کا جواب سریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کیخلاف درخواستیں انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،درخواست گزاروں کی قانون کو چیلنج کرنے کی نیت صاف نہیں، پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں،ماسٹر آف روسٹر کے تصور کو قانونی تحفظ حاصل نہیں،قانون سے چیف جسٹس کا آئین کے آرٹیکل 184/3 کا اختیار ریگولیٹ ہوگا، قانون سے عدلیہ کے اختیارات میں کمی نہیں ہوگی،قانون میں آرٹیکل 184/3 کے اختیار میں اپیل کا حق دیا گیا ہے، آئین کا آرٹیکل10A فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، آرٹیکل 184/3میں نظر ثانی کا اختیار بڑا محدود ہے،فئیر ٹرائل کیلئے اپیل کا حق ضروری ہے،

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ،سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے آرٹیکل 3/183 اختیارات کے ریگولیٹ کا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ،دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور عوام کے بنیادی حقوق کو سنگین خطرہ ہے، سیاسی لیڈر شپ کے اسمبلی کے اندر، باہر بیانات 3 رکنی بینچ کیلئے دھمکیوں کے مترادف ہیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے، پارلیمنٹ کے قانون کو غیر آئینی قرار دیکر کالعدم کر دیا جائے۔

    واضح رہے کہ حکومت کا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتے سے انکار ،عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا، سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحاتی بل پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا تھا ،عدالت عظمی نے ایکٹ کو بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا، عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا تھا کہ صدر مملکت ایکٹ پر دستخط کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں یہ تا حکم ثانی نافذ العمل نہیں ہو گا،

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کرنیوالے عمران اور بشریٰ کو ملا انہی ترامیم سے ریلیف

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کرنیوالے عمران اور بشریٰ کو ملا انہی ترامیم سے ریلیف

    پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کے بعد سپریم کورٹ جانے والے عمران خان نے بھی نیب ترامیم کے تحت عدالت سے ریلیف حاصل کر لیا، کیا اب عمران خان سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست واپس لیں گے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب ترامیم کے تحت ریلیف حاصل کر لیا، عمران خان جو نیب ترامیم کے خلاف تھے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے بالاآخر انہی نیب ترامیم کا سہارا لیا ، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چل رہی ہے عمران خان کیا اب درخواست واپس لیں گے اور سپریم کورٹ کو بتائیں گے کہ انہی نیب ترامیم کے تحت فائدہ لینے والوں میں میں اور میری اہلیہ بھی شامل ہیں،

    توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے معاملے میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نیب نوٹسز کے خلاف حکم جاری کیا ہے، حالیہ نیب ترمیم کے نتیجے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نیب نوٹسز قانون کے مطابق نہیں اس لیے کوئی قانونی حیثیت نہیں نیب قانون کے تمام تقاضے پورے کرکے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے

    عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز چیلنج کر رکھے تھے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے کہ بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں ، اگر کوئی ملزم ہے تو اس کو الزامات بتانے ہیں تا کہ وہ اپنا دفاع پیش کر سکے نیب کی اس ترمیم سے معلوم ہوتا ہے کہ آرٹیکل 10-A فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے یہ کی گئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس بھیجتے وقت نیب ترمیم کے سیکشن 19 ای پر مکمل عمل نہیں ہوا نیب کال اپ نوٹسز میں نہیں بتایا گیا بطورملزم بلایا جارہا ہے یا کسی اور حیثیت میں ۔ نیب کال اپ نوٹسز عدالتی فیصلوں کے طے کردہ قواعد سے بھی مطابقت نہیں رکھتے

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ اسلام آباد میں چوتھے تزویراتی مزاکرات ہوئے،چین نے ہمارے قومی معاملات بشمول کشمیر پر ہماری حمایت کی،

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات میں ہم نے باہمی تعاون کے تمام کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان تائیوان, سینکیانگ, تبت اور جنوبی چین سمیت تمام معاملات پر چین کی حمایت کرتا ہے، سی پیک پاکستان, چین و عالمی سرمایہ کاروں کے لیئے ون ون منصوبہ ہے،پاک چین دوستی تاریخی حقیقت ہے،پاکستان عالمی طاقتوں کے مقابلے اور بلاک کی سیاست کے مخالف ہے،پاکستان اور چین باہمی مفید تعاون کو جاری رکھیں گے آج کے مزاکرات میں افغانستان میں امن کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، چینی وزیر خارجہ کو منصب سنبھا لنے پر مبارک بعد دیتا ہوں،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا پہلے دورہ ہے،پاکستان کا مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں ،گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی ، ہم نے تفصیلی بات چیت کی عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی ،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کی دفتر خارجہ آمد ہوئی ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا ،چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ چینی وفد بھی دفتر خارجہ پہنچا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ نے رسمی مصافحہ بھی کیا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی زیر صدارت سٹریٹیجک مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، دفتر خارجہ میں ہونیوالے مذاکرات میں پاک چین تعلقات, سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات زیر غورکیا جا رہا ہے، فریقین نے وفود کی سطح پر شرکت کی ہے

    چینی وزیر خارجہ کل شام بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے تھے، قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ،گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات بھی کی

    واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے راؤنڈ‌ جولائی 2021 میں چین میں ہواتھا-ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

     10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،

     عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا۔

  • عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا

    عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا۔

    سی ٹی ڈی اسلام آباد کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے عمران خان کو دو مقدمات میں 10مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے دو مقدمات میں 11مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر ان خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے نوٹس عمران خان کو انکی رہائشگاہ کے پتے پر بھجوایا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان پر کئی مقدمات درج ہیں اور انہوں نے ضمانتیں کروا رکھی ہیں، عمران خان زمان پارک میں مقیم ہیں، گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی نے زمان پارک کا دورہ کیا تھا اور عمران خان سے سوالات کئے تھے، عمران خان کے خلاف لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مقدمے درج ہیں، عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں کروائیں،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 121 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

     10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،