Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی ہے،

    وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو صورتحال کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی ادارے صوبائی حکومتوں اور محکموں کے اشتراک عمل سے کام کریں ، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جہاں جس چیز کی ضرورت ہو، عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے فراہم کی جائے جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے ،وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو بین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی،

    وزیراعظم نے لسبیلہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ، اور بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی اور عوام کی سہولت کے لئے موثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے ،عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے بارشوں کی صورتحال میں شہری خدمات کے تمام محکمے الرٹ رہیں، قومی جذبے اور ذمہ داری کے احساس سے کام کریں ،عوام سے بھی اپیل ہے کہ موسمی شدت کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

  • کچے میں آپریشن کامیاب لیکن زمان پارک پر کریں تو ناکام، کیوں؟ جاوید لطیف

    کچے میں آپریشن کامیاب لیکن زمان پارک پر کریں تو ناکام، کیوں؟ جاوید لطیف

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ اب اداروں میں بیٹھے افراد کو مکمل سچ بولنا پڑے گا میثاق جمہوریت ہوا تو کچھ اداروں میں بیٹھے افراد کو لگے گا کہ ان کیخلاف اتحاد بن چکا ہے

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں میں بیٹھے افراد کے ساتھ مل کر اگلے 10 سے 15 سالوں کی منصوبہ بندی کی تھی اسی لئے عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے سہولت کاری کی جا رہی ہے کوئٹہ میں وکیل رہنما امان اللہ، جسٹس شوکت صدیقی، جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے اعترافات ظاہر کر رہے ہیں کہ سب کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اگر عمران خان غلط کہہ رہے ہیں تو جنرل باجوہ سچی باتیں کیوں نہیں کرتے، انہیں کس نے روک رکھا ہے کیا ریاستی ادارے کمزور ہو چکے ہیں آپ کچے میں آپریشن کریں تو کامیاب لیکن زمان پارک یا ظہور الہی روڈ پر کریں تو ناکام ،یہ حکومت وقت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اداروں میں بیٹھے افراد کی انصاف کرنے کی ذمہ داری ہے عالمی طاقتوں کے نزدیک سی پیک، میثاق جمہوریت، دہشت گردی و لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، مہنگائی کو کنٹرول کرنا نواز شریف کے جرائم ہیں نواز شریف کو انتخابی میدان سے باہر اسی لئے رکھا جا رہا ہے کیونکہ نواز شریف ان عالمی طاقتوں کے مفادات کیخلاف ہے آج ریاست مزید قربانی کی متحمل نہیں ہے

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ قانون کا اطلاق مارچ اپریل 2023 میں کیوں یاد آ رہا ہے، 2015 یا 2022 میں آئین دوبارہ تحریر کرتے وقت کیوں یاد نہیں آیا آج بھی اداروں میں بیٹھے افراد کے مفادات عمران خان سے وابستہ ہیں ہم اعتراف کرتے ہیں کہ 2015 میں سازش کے وقت ہم کھڑے ہو جاتے اور قوم کو کھل کر حقیقت بتا دیتے تو آج حالات یہ نہ ہوتے 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے وقت مسلم لیگ ن کھڑی ہو جاتی تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ونگز، ادراوں کو کمزور کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوتے ملک کیخلاف سازش کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے اس قوم کو انتشار میں مبتلا کرنے والے سے کس بنیاد پر مذاکرات ہو رہے ہیں اس شخص سے مذاکرات کرینگے تو ملکی دفاع پر کمپرومائز کرینگے قوم مطالبہ کرتی ہے کہ جن جن اداروں میں بیٹھے افراد سازش کرتے تھے ان کیخلاف کارروائی کی جائے ہم کبھی الیکشن سے نہیں بھاگے حالانکہ ہماری قیادت کو نااہل کر کے باہر رکھا گیا تھا ہم پٹرول بم تو نہیں پھینکیں گے لیکن پٹرول بم پھینکنے والے کو من مانی نہیں کرنے دینگے کیا کوئی ازخود نوٹس لے گا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اربوں روپے کوئی اکٹھے کر رہا ہے ہم کسی طور پر بھی نواز شریف کے بغیر انتخابات قبول نہیں ہوں گے آپ نے آج تک اپنے بنائے ہوئے مجسمے کا احتساب نہیں ہونے دیا اداروں میں بیٹھے افراد اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیں تو بہتر ہے آئین سے ہٹ کر مذاکرات کسی کی خواہش پر نہیں ہو سکتے عدالتوں میں کبھی پنچائیت نہیں لگا کرتی پارلیمان کی کھوکھ سے آئین جنم لیتا ہے، آئین کو بنانے والی پارلیمان کو توقیر کرتے رہیں گے تو آئین ہی کسی شق پر عمل نہیں ہو پائے گاآج دنیا میں تاثر یہ پیدا کیا جا رہا ہے پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ہم نے میثاق جمہوریت کر کے اپنے پس پردہ کئے گئے کاموں کا اعتراف کر لیا ہے اب اداروں میں بیٹھے سازش کا حصہ بننے والے افراد کی ذمہ داری ہے

  • پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی،آصف زرداری

    پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی،آصف زرداری

    سابق صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے یوم مزدور کے دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی،

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی۔ پیپلزپارٹی نے لیبر اصلاحات کے ذریعے مزدوروں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا تھا۔ آج بدترین مہنگائی کی وجہ سے محنت کش طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے وفاق میں بینظیر ایمپلائیز اسٹاک آپشن اسکیم کے تحت سرکاری صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو شراکت دار بنایا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد محنت کشوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد حل کریگی۔

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور پر عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کی طرح محنت کشوں کا ساتھ دینگے۔ ملک کے تمام محنت کشوں سے درخواست ہے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیکر ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

  • لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا

    لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا

    لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا
    اینکرپرسن مبشر لقمان کا اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑے عرصے کے بعد بین القوامی ٹیمیں بریج ٹورنمنٹ کیلئے پاکستان آرہی ہیں اور جو لوگ یہاں کولیفائی کریں گےپھر وہ بین القوامی سطح کیلئے جائیں گے. مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کھیل کا ہمارے ملک میں زیادہ تصور نہیں ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ صرف ایک تاش ہے لیکن دنیا میں کھیل کے میدان میں مائنڈ گیم کے حساب سے اس کو اعلیٰ درجہ دیا جاتا ہے.


    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مائینڈ اسپورٹ ہے جیسے دوسرے مختلف کھیل ہیں اور اسی طرح بریج کو پوری دنیا کھیل کے طور پر تصور کرتی ہے کیونکہ انٹرنیشل اولمپکس میں بھی اس کو ایک کھیل کا درجہ حاصل ہے. اب اس کھیل کیلئے بہت جلد مختلف ممالک کے کھیلاڑی اس کھیل کو کھیلنے کیلئے آرہے ہیں جبکہ یہ ٹورنمنٹ 5 مئی سے 13 مئی تک ہوگا.

    مبشر لقمان کا اپنے ولاگ میں کہنا تھا کہ اس کھیل میں بڑا ایک سنجیدہ قسم کا مقابلہ ہوتا ہے جس میں مختلف کیٹگریز ہیں جسے کھیلنے کیلئے درجنوں کھیلاڑی مختلف ممالک سے کھیلنے آرہے ہیں جبکہ کھیل کے ماہر نامور کھیلاڑی پاکستان میں بھی ہیں جنہوں نے اس میں میڈلز لیئے ہوئے ہیں. مبشر لقمان نے شکوہ کیا کہ ہمارا میڈیا اس کھیل کو کوریج نہیں دیتا ہے بانسبت دوسرے کھیل کی طرح لہذا وجہ سے ہمارے لوگ اس کھیل سے ناآشنا ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو صرف کرکٹ تک محدود کردیا ہے حالانکہ اس ملک کے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے کہ وہ مختلف کھیل کے میدان میں اپنا نام روشن کرسکتے ہیں لیکن اگر ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو تو لیکن ایسا تبھی ممکن ہے جب اس چیز کی حوصلہ افزائی ہو.

    انہوں نے یہ بھی بتایا ہم اگر چاہتے ہیں کہ پاکستان اگلے پچاس سال تک بریج کی دنیا میں راج کرے تو اس کا صرف ایک حل ہے کہ ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیاں آئیں اور اسے کھیلنا شروع کریں اور اس کھیل کو سنجیدہ لیں اور پھر دنیا میں جاکر اپنا نام روشن کریں اور جیسے کرکٹ وغیرہ میں پروفیشنل کھیلاڑی ہوتے ہیں ویسے ہی اس میں بھی پروفیشنل کھیلاڑی ہوتے ہیں.

  • پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

    پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا، رات گیارہ سے صبح تک پولیس موجود رہی ، پرویز الہیٰ عقبی دروازے سے فرار ہو گئے، گرفتاری نہ دی، اس ساری کاروائی کے دوران نہ تو تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہیٰ کے گھر پہنچے اور نہ ہی کارکنان، پولیس چند افراد کو گرفتار کر کے لے گئی اور پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ سے پولیس پر ہونے والے پتھراؤ ، پٹرول بم پھینکے جانے پر مقدمہ درج کر لیا،

    سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنان کو ڈھال بناتے ہیں، پرویزالہیٰ بھی عمران خان سے زیادہ بز دل نکلے، اگر انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو گرفتاری دے دیں اور پھر عدالت سے ضمانت کروا لیں ، پولیس پہنچی تو پرویز الہیٰ نے خواتین اور ملازموں کو باہر بھیجا اور خود مبینہ طور پر عقبی دروازے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کو گھر کی خواتین نے ہی بتایا تھا کہ پرویز الہیٰ اندر موجود ہیں، اس بات کی گواہی سالک حسین نے بھی ٹویٹ کر کے دی ہے

    صحافی نجم ولی خان کہتے ہیں کہ اطلاعات کے مطابق چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کا آپریشن چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کو پیشگی اطلاع ہی نہیں بلکہ باقاعدہ منظوری اور اتفاق سے کیا گیا۔

    نجم ولی خان کہتے ہیں کہ عزت دار لوگ عورتوں کو آگے کرتے ہی نہیں تھے۔ معذرت کے ساتھ پرویز الہی نے بھاگ کے اور عورتوں کو ڈھال بنا کے جٹوں کی عزت اور غیرت کا تصور ہی تباہ کر دیا ہے۔ یہاں لوگ دو دو سال جیل رہے مگر اپنی عورتوں تک پولیس نہیں آنے دی، یہ دو دن کی قید دیکھ کے عورتیں چھوڑ کے فرار ہو گئے؟ افسوس ہے ،چوہدری پرویزالہی کے گھر جو کچھ ہوا اس میں عقل اور فکر والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔ FIR ٹھیکوں میں رشوت کی ہے جو کہ معمول کا معاملہ ہے مگر کبھی سوچا نہیں جا سکتا تھا کہ پرویزالہی کے گھر کا گیٹ بکتربند گاڑی توڑے گی۔ پرویزالہی فیملی کی محبت میں مارے گئے ورنہ کبھی ایسا نہ ہونے دیتے۔ جب پرویز مشرف اور عمران خان کے ادوار میں کہا جاتا تھا کہ ظلم نہ کرو تو جواب ملتا تھا کرپٹ لوگوں کی حمایت نہ کرو۔ ان کی گرفتاری درست، یہ عدالتوں میں خود کو بے گناہ ثابت کریں۔ اب پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کے لئے فارمولہ پی ٹی آئی کے لئے کیسے غلط ہو گیا؟ کرپشن نہیں کی تو ڈرتے کیوں ہیں؟

    پولیس صبح واپس گئی اور اعلان کیا کہ گرفتار نہیں کر سکے تو تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پرویز الہیٰ کے گھر نہ صرف آمد شروع ہو گئی بلکہ مزمتی بیانات آنا بھی شروع ہو گئے،سابق صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور ابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان کی پرویز الہی کے گھر آمد ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ،اس سے پہلے ملک کے سب سے بڑے اور مقبول لیڈر عمران خان کے گھر کو کرینوں سے توڑا گیا اب پرویز الہی کے گھر یہ کچھ ہوا ، انکا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے اسمبلی کیوں توڑی ، جب تک ملک میں فیئر اور فری الیکشن نہیں ہوتے حالات بہتر نہیں ہوں گے ،ضمانت کے باوجود گھر پر ایسا دھاوا بولا گیا جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہیں ،انہیں واضح طور پر اپنی شکست نظر آبرہی ہے اسی لیئے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اگر الیکشن نہیں کرواتے تو اتنی بڑی موومنٹ چلائیں گے کہ اس کی نظیر نہیں ملتی تمام ورکرز اسلام آباد گئے ہوئے تھے جب یہ سب ہوا ، پرویز الہی گھر میں موجود نہیں ہیں

    سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔پولیس نے گھر پر حملہ کر کے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا ،پولیس نے ضمانت کے باوجود گھر پر حملہ کر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی نگران وزیر اعلی مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہے،پی ڈی ایم نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔امپورٹڈ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل کو برداشت کر سکے

    تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،شہباز سرکار گھٹیا ترین انتقامی سیاست کرنے پر اترآئی ہے،امپورٹڈ حکومت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کروانے والے حکمرانوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے پنجاب پولیس شریف خاندان کی گھر کی باندی بن چکی ہے ، امپورٹڈ حکومت کی ایما پر پنجاب پولیس نے ظلم جبر اور ناانصافی کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں،پنجاب پولیس نے رات کے اندھیرے میں ایک ظلم کی نئی داستان رقم کی ہے ، شہباز سرکار مسلسل چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، موجودہ سیاہ ترین دور حکومت میں ہر طرف ظلم کا دور دورہ ہے

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    تحریک انصاف کے‌صدر چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے پرویز الہٰی سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ انسپکٹر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا،

  • ہمارے لیے عوام کی حفاظت اورسلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ،آرمی چیف

    ہمارے لیے عوام کی حفاظت اورسلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ،آرمی چیف

    پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پریڈ کامعائنہ کیا اور کیڈٹس کو بہترین کارکردگی پر اعزاز عطا کیے ،147 ویں لانگ کورس میں بہترین کارکردگی پر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر عبد اللہ بن طارق نے اعزازی شمشیر حاصل کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورنگزیب گولڈ میڈل سری لنکا بٹالئین سپورٹس سارجنٹ پاسندو دیانندا نے حاصل کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آوٹ ہونے والوں میں فلسطین، بحرین، عراق، قطر اور سری لنکا کے کیڈٹس شامل ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا محور پاکستان کی عوام ہیں پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاستِ پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات رنگ نسل جنس اور علاقائی تفریق نہیں بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، ہمیں اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں واضح فرق روا رکھنا ہوگا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے افواجِ پاکستان اپنے مضبوط قوتِ ارادی،وعدہِ پروردگار اور اُسی کے تابعِ فرمان ہیں ،دورانِ خطاب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قرانِ مجید کی سورہِ بقرہ کی آیہ کریمہ کے ایک حصے کی تلاوت کی، جسکا ترجمہ ہے کہ کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

  • پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک

    پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

    ابھی ایک نئی آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

    آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ثاقب نثارکا بیٹا نجم ثاقب کہتا ہے جی، جس کے جواب میں ابو زر چدھڑ کہتا ہے کہ سر السلام علیکم،نجم ثاقب کہتا ہے کہ جی،ابوزر چدھڑ کہتا ہے کہ سر آپ کے افورٹس رنگ لے آئے ہیں ، نجم ثاقب نے کہا کہ مجھے انفارمیشن آ گئی ہے،کال کرنے والا کہتا ہے اچھا سر،نجم کہتے ہین ہاں جی، اب بتائیے کیا کرنا ہے،ابو زر چدھڑ‌کہتے ہیں کہ ابھی ٹکٹ چھپوا رہے ہیں، یہ چھاپ دیں ناں، اس میں دیر نہ کریں، ٹائم بہت تھوڑا ہے،نجم ثاقب کہتے ہین کہ بس بابا کو ملنے آ جاؤ شکریہ ادا کرنے اور کچھ نہیں،ابو زر کہتے ہیں کہ ہاں ،ضرور، کیسی بات کر رہے ہیں،نجم ثاقب کہتے ہیں ہک 11 بجے تک آ جائیں گے واپس، انکو جپھی ڈالنے آ جاؤ بس، انہوں نے بہت محنت کی ہے، بہت محنت،ابو زر چدھڑ نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ پہلے میں انکل کے پاس آؤں یا ٹکٹ جمع کروا کے شام کو آؤں، نجم ثاقب نے جواب دیا کہ وہ مرضی ہے تیری،لیکن آج کے دن میں مل ضرور لینا بابا کو،ابوزر چدھڑ کہتے ہیں کہ ہاں سیدھا انکے پاس ہی آنا ہے،نجم کہتے ہیں کہ ہاں ٹھیک ہے ابوزر چدھڑ کہتے ہیں کہ 12 بجے ٹائم ختم ہو جانا ہے ، نجم ثاقب نے کہا کہ ٹکٹ چھپوائے، تصویر بھیجے اور پھر وہ کر کے آئے ،ابوزر نے کہا کہ اوکے،

    آڈیو لیک میں دوسری کال میاں عزیر کو کی گئی اس میں بھی نجم ثاقب بات کرتا ہے ،نجم ثاقب کہتا ہے کہ واٹس ایپ دیکھو،میاں عزیر کہتے ہیں کہ ہان یہ ابوزر نے بھیجی ہے تمہیں،نجم ثاقب کہتے ہیں کہ ہاں یار میں بھی وکیل ہوں،میاں عزیر کہتے ہیں کہ یہ ابوزر نے بھیجی ہے یا تمہییں ڈائریکٹ آئی ہے،نجم ثاقب کہتے ہیں کہ مجھے ڈائریکٹ بھی آ سکتی ہے، ضروری نہیں ہر چیز ابوزر ہی بھیجے،میاں عزیر نے کہا کہ اس کے اوپر سے آؤ،نجم ثاقب نے کہا کہ آنا ہے تو آ جاؤ ویسے مجھے تو اسی نے بھیجی ہے،میاں عزیر نے کہا کہ اچھا، نجم ثاقب کہتے ہیں کہ تو کام کس نے کروایا ہے،کسی اور نے تو نہیں کروایا،میاں عزیر کہتے ہین کہ بس گڈ ہو گیا ہے،نجم کہتے ہین کہ تو کیا سین ہے؟ میاں کہتے ہیں کہ کر لیتا ہوں بات ، اوکے، نجم ثاقتب کہتے ہیں کہ کیا مطلب کر لیتا ہوں، ڈی سائڈڈ تھا،میاں کہتے ہیں کہ فون کر کے بات کر لوں کہ بھیج دو مجھے میرا سامان،نجم ثاقب کہتے ہیں کہ سامان بھیج دوں نہیں، ایک بیس سے نیچے نہ لینا ورنہ تمہارے دانت توڑ دوں گا، میاں عزیر کہتے ہیں کہ یار تم فون پر پھر یہ باتیں کر رہے ہو،نجم ثاقب کہتے ہٰیں کہ میرے لئے اتنا ایشو نہیں، ایک بیس سے نیچے مت لینا، میاں نے کہا اوکے،

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

  • پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

    پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے گھر رات بھر جاری رہنے والی آپریشن ختم ،پولیس گرفتاری نہ کر سی،

    اینٹی کرپشن اور پولیس کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے رات بھر جاری رہنے والا آپریشن ختم ہو گیا اور پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے علی الصبح واپس روانہ ہوئے اور کہا کہ ہم واپس جا رہے ہیں ،آپریشن کے دوران اینٹی کرپشن اور پولیس اہلکار غلطی سے چودھری شجاعت کے گھر بھی دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اس دوران چودھری شجاعت حسین صاحبزادے چودھری شافع حسین شیشہ لگنے سے زخمی ہو گئے

    بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ کے گھر آپریشن نہیں کیا جائے گا ،سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ ہماری ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا اور پیٹرول پھینکا گیا۔ یہاں کے لوگ تعاون نہیں کر رہے جبکہ پرویز الہٰی یہاں موجود ہیں

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود خواتین اور اہلخانہ کےعزّت و احترام سے مکمل بے نیاز ہوکر پرویزالہٰی کےگھرپر مارےگئےغیرقانونی چھاپےکی شدیدمذمت کرتاہوں۔ہم اپنی نگاہوں کے سامنے پاکستان میں جمہوریت کو ریزہ ریزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں آئین، عدالتی احکامات یا عوام کے بنیادی حقوق کاکچھ بھی احترام باقی نہیں۔ہرسو جنگل کا قانون ہےاور فسطائیت راج کررہی ہے۔ یہ سب ہمارے حوصلوں کو توڑنے، تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے تیار کئے گئے لندن پلان کا حصہ ہے۔ پہلے یہ میری رہائش گاہ پر حملہ آور ہوئے اور اب مجرموں کا گروہ اور اس کے سرپرست پرویز الہٰی کے ساتھ بھی وہی کچھ کر رہے ہیں۔ اس قسم کی بربریت تومشرف دور میں بھی دیکھنےکو نہ ملی۔کیا ریاست نے لٹیروں اور منی لانڈرنگ کرنے والے شریفوں اور زرداریوں کےگھروں میں بھی کبھی یوں گھسنےکی ہمت و جسارت کی؟بس اب بہت ہوچکا۔ کل میں اپنی قوم کو لائحہ عمل دوں گاکہ اپنےدستور، اپنی جمہوریت پر مسلط کردہ اس تباہی کیخلاف کیسے کھڑا ہونا ہے۔

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور سالک کے گھر کا بھی فسطائیت اور ظلم سے محفوظ نہیں ہے۔ ایسی وزارت اور اقتدار سے اچھا ہے PDM حکومت کو ٹھوکر مار کر باہر حکومت چھوڑ دے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا فیملی کی خواتین کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

    ق لیگ کے چودھری سالک حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

    https://twitter.com/ChSalikHussain/status/1652105393462722561

  • سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

    سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

    سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات لکی مروت میں دہشتگردوں نے تین جگہ پر حملہ کیا، فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا ،فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ,سکیورٹی فورسز سے لڑائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو مقابلے ہوئے،دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت 3 گنا مزید دہشت گرد مارے گئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہو گئے،صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد، سپاہی عابد حسین نے جام شہادت نوش کیا پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے لڑ کر شہادت کو گلے لگایا،

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے، پی پی پی چیئرمین نے واقعے میں تین اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اور کہا ہے کہ شہید اہلکاروں نائیک صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین کو مادر وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں ،شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، شہداء قوم کو بہادر بیٹے تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دنیا دیکھ لے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے، فتح انسانیت کی ہوگی

    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیاہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہید نائب صوبیدار تاج میر، شہید حوالدارذاکر احمد او رشہید سپاہی عابد حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہداء نے اپنی جان دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا او رانہیں جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہاکہ شہدائے وطن قوم کے ہیرو ہیں جنہو ں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی او ردلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

  • عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

    عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

    افسران کیخلاف بغاوت پر اُکسانے کا کیس ،عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایک لاکھ مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرلی ،عمران خان کی تھانہ رمنا میں درج غداری کے مقدمہ میں ضمانت منظورکی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان خود کہتے ہیں اب عدالت آئیں اور بعد میں کہتے ہیں سیکورٹی خدشات ہیں،وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے تمام کیسز ایک ساتھ ہی رکھے جائیں،ایف ایٹ کچہری میں قتل بھی ہو گیا ادھر کیسے پیش ہوں،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان کی درخواست آتی ہے اور سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہے، کسی اللہ دتہ کی درخواست کو بھی عمران خان کی طرح ٹریٹ کیا جانا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کبھی ایسا ہوا کہ آپ کسی اللہ دتہ کیلئے پیش ہوئے ہوں؟

    سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ مئی میں عدالتوں کی منتقلی کا عمل ہوگا تو وقت چاہیے ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی منتقلی کا مسئلہ ہمارا ہے آپکا نہیں ، عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے،عدالت نےعمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نےعمران خان کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے،عدالت نے عمران خان کی 3 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    قبل ازیں حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت داخل ہونے سے روک دیا گیا، عمران خان کے ہمراہ پارٹی رہنما ،کارکنان بھی موجود تھے، عمران خان کے وکلا کی جانب سے عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلےکی اجازت کے لیے درخواست دائرکردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ان کی جان کو خطرات ہیں ان کی گاڑی کو عدالتی احاطےمیں داخلےکی اجازت دی جائے، عمران خان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد عمران خان پیدل عدالت گئے، اس موقع پر عمران خان کے گرد اہلکاروں نے حفاظتی شیلڈ اٹھا رکھی تھیں

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے