Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سیلاب، 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر،16.3 ارب روپے درکار ہیں،وزیراعظم

    سیلاب، 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر،16.3 ارب روپے درکار ہیں،وزیراعظم

    سیلاب، 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر،16.3 ارب روپے درکار ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں تمام شرکا کی آمد پر مشکور ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیا ہوں سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا، سیلاب کی وجہ سے تعلیمی ادارے ،مکانات ،زراعت اوردیہات کو نقصان پہنچا،سیلاب یں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا، یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں آنے اور پاکستان کی مدد کرنے پر نہایت مشکورہیں،پاکستان مشکل میں مدد کرنے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولے گا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا ،سیلاب کی وجہ سے 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھرہوئے ،سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی ،سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹر ز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیوکا عمل مکمل کیا گیا،مہینوں گزرنے کے بعد آج بھی سیلابی پانی سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجود ہیں،اقوام متحدہ،ورلڈ بینک، ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی، فریم ورک پر کام کرنے کے لیے 16.3 ارب روپے درکار ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےجینوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال پانی میں ڈوبا ہوا ہے،تعمیر نو کے لئے اقدمات تاحال جاری ہیں،سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقوں میں پانی موجود ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ممالک اور عالمی تنظیموں کے شکر گزر ہیں،سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے،

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا برے حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوا، پاکستان میں سیلاب کی تباہی کا خود مشاہدہ کیا، پاکستان سے یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتاہوں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے،

    قبل ازیں وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں کچھ دیر بعد سیلاب سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوگا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کانفرنس کی اوپننگ ویلکم نوٹ سے کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف اور یون این سیکریٹری جنرل تقاریر کریں گے، پاکستان میں سیلاب کے بعد تعمیر نو سے متعلق یہ کانفرنس ہے،کانفرنس میں فرانسیسی اور ترکیہ کے صدور بھی تقاریر کریں گے، دوست ممالک کے نمائندے اور وزرا بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے،پاکستان کی جانب سے وفاقی وزرا تعمیر نو کے حوالے سے منصوبے پر بریفنگ دیں گے ،وزیراعظم شہبازشریف مختلف ممالک کے وفود سے ملاقات کریں گے،کانفرنس میں وفاقی وزرا اپنے اپنے سیشنز میں مصروف ہوں گے،

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

  • اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے.

    اسلام آباد میں درج کیے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔  سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جس دوران عدالت نےعمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔  عدالت نے بابر اعوان کے وکیل سے استفسارکیاکہ 31 جنوری کو عمران خان عدالت آجائیں گے؟ جس پر وکیل بابراعوان نےکہا جی اب عمران خان بہتری محسوس کر رہے ہیں۔  بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کی تھی. سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
    عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے اور طبعی بنیادوں پر چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی. عدالت نے عمران خان کی عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کردی تھی جبکہ کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی گئی تھی.

  • پی آئی اے نے پانچ سالہ فنانشل پلان سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    پی آئی اے نے پانچ سالہ فنانشل پلان سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    پی آئی اے پائلٹس اور دیگر عملے کی کمی سے متعلق 5 سالہ فنانشل پلان پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی

    پی آئی اے نے آئی اے ٹی اے کی سفارشات پر مبنی پانچ سالہ فنانشل پلان بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا .رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے 22 تک پی آئی اے میں مختلف وجوہات کی بنا پر 5793 ملازمین نکال دیئے گئے،پی آئی اے کوآپریشن و سروسز، آئی ٹی اور فنانس شعبے میں ماہر افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے پی آئی اے نے حال ہی میں ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہے، کوڈ شیئر معاہدے سے روا ں سال پی آئی اے کو 205 ارب کا ریونیو ملنے کا امکان ہے، 2018میں سپریم کورٹ کی نئی بھرتیوں پر پابندی سے ملازمین کی اوسط عمر 45.2 سال ہو گئی ملازمین کی اوسط عمر بڑھنے سے آپریشنل کارکردگی میں کمی ہوئی ہے، پی آئی اے کو ٹیکنالوجیکل اور کارپوریٹ علم رکھنے والے ملازمین کی ضرورت ہے،2026تک پی آئی اے کی سالانہ آمدن 1.6862 ارب ڈالر کی جائے گی،آئندہ پانچ سال میں پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد بڑھا کر 49 کی جائے گی،حکومتی مدد کے بغیر پی آئی اے نے 2022 میں چار اے320 جہاز خریدے، برطانیہ اور یورپ کی ہفتہ وار پروازوں کا فیصلہ 7 مارچ کو ہونے والے آڈٹ کے بعد ہوگا2026تک ملکی سطح پر پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد 46 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، 2026تک سعودی عرب، یو اے ای، گلف، امریکا، برطانیہ، وسطی ایشیا ممالک تک توسیع دی جائے گی،2026تک انٹرنیشنل مسافروں کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ تک بڑھائی جائے گی،

    .رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر ٹریفک بڑھنے سے فلائٹ آپریشن کیلئے نئے پائلٹس اور کیبن کریو کی ضرورت ہو گی، عدالت عظمیٰ سے 250 نئے ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی انٹرنیشنل ایوی ایشن رولز کے مطابق پی آئی اے کو 486 پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز کی ضرورت ہے، پی آئی اے کے پاس 364 پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز موجود ہیں، عالمی معیار کے مطابق پی آئی اے کو سو سے زائد پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز کی قلت کا سامنا ہے،پائلٹس کی کمی کی وجہ سے ریگولیٹرز کو ڈیوٹی کے اوقات کار میں اضافے کی درخواست کی گئی،جہازوں اور پائلٹس میں عدم تناسب کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو رہے ہیں،پائلٹس کی کمی کی وجہ سے صرف دسمبر میں 29 فلائٹس منسوخ کرنا پڑیں،فلائٹس منسوخ کرنے سے شدید مالی نقصان ہو رہا ہے،عالمی سطح پر بھاری تنخواہوں کی وجہ سے پی آئی اے کو مسابقت کا سامنا ہے،پی آئی اے میں 12 پائلٹس کی جلد ریٹائرمنٹ اور این او سی کی درخواستیں زیر التوا ہیں،رواں سال 13 پائلٹس کی ریٹائرمنٹ سے قلت مزید بڑھ جائے گی،بھرتیوں پر پابندی ہٹنے کے باوجود پائلٹس کی ٹریننگ پر سال تک کا عرصہ لگے گا، رواں سال پی آئی اے کو کم از کم 80 نئے پائلٹس کی اشد ضرورت ہے،سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی کے بعد 109 پائلٹس پی آئی اے چھوڑ چکے ہیں،پی آئی اے میں رواں سال کم از کم 110 کیبن کریو کی ضرورت ہے، پی آئی اے میں رواں سال فنانس اور آئی ٹی شعبے میں 45 ملازمین کی ارجنٹ ضرورت ہے پی آئی اے کو رواں سال منیجمنٹ لیول پر 15 پروفیشنل کی بھرتیوں کی ضرورت ہے،250ملا زمین بھرتی کرنے سے پی آئی اے پر 9 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالی بوجھ پڑے گا،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے

    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے

    جنیوا: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

    پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

    اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ریزیلینٹ پاکستان عالمی کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے دوران شرکا کو اپنی حکومت کی جانب سے متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سیلاب سے تباہی کے بعد بحالی،تعمیرنو اور ریکوری کے حوالے سے جامع پلان بھی دوست ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے ،زندگی اور معاش کی تعمیر و روزگاراور معیشت کی بحالی اس فنڈنگ کے خلا کو پر کرنے کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت دنیا کی تاریخ میں ایک موثر نکتہ ہے،ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے۔سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور وہ یکجہتی کے منتظر ہیں جوانہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔

    خیال رہے کہ جنیوا میں موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان کانفرنس آج بروز پیر 9 جنوری کو ہو رہی ہے۔ پاکستان مجموعی طور پر قطر،یو اے ای ، ملائیشیا ، ترکی ، کویت اور چین سمیت 40 سے زیادہ ممالک کو کانفرنس میں مدعو کر چکا ہے۔

    کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اینتونیو گوتریس کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔میزبانی کیلئے وزیر اعظم کی سربراہی میں وفد سویٹزلینڈ پہنچ گیا۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ے منتظر ہیں جو انہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی ہم منصب کوجنیواکانفرنس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی وزیراعظم کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے کویتی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں پاکستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکویتی وزیر اعظم نے پاکستان کی موسمیاتی عزم کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ اپنے تعلقات میں اہمیت کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

    صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل

    وزیراعظم شہباز شریف نےکثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئےدوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، محنت اور دیگر اہم شعبوں میں روابط قائم کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے صحت، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے کویت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا جبکہ کویتی وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کےتبادلےکردیے

    کویت کے وزیر اعظم نے رابطے برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، کویت 100,000 سے زیادہ پاکستانیوں کی میزبانی کرتا ہے جو ہماری ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

  • کپتان کی چھٹی،قاسم خان پارٹی کے نئے چئیرمین شیریں مزاری کو جواب،بشری بی بی گیم سے باہر الیکشن کب

    کپتان کی چھٹی،قاسم خان پارٹی کے نئے چئیرمین شیریں مزاری کو جواب،بشری بی بی گیم سے باہر الیکشن کب

    لاہور:عمران خان جنرل باجوہ کے بارے میں عمران خان کے الفاظ پر ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نےکہا کہ پہلے جنرل فیض کے ذریعے زبردستی بجٹ منظورکروایا ، شہبازشریف بھی کہتےہیں کہ جنرل باجوہ نے تمام ترصلاحیتیں استعمال کرکے اس ملک کواس نہج تک پہنچایا ہے ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ پرویز الٰہی بھی کہتےہیں کہ وہ تواکثرعمران خان کی نیپیاں ہی تبدیل کرتے رہے،اوربلاول بھٹو تو پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ سلیکٹڈ ہے

    ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ شیریں مزاری کا یہ کہنا کہ پاکستان میں‌ دہشت گردی اصل میں امریکہ کواڈے دینے کے بہانے ہیں‌ یہ بات ان کو نہیں کہنی چاہیے ، انکا کہنا تھاکہ وہ منسٹر رہ چکی ہیں، انکا کہنا تھاکہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا ، ابھی موسم سرد برفباری ہورہی ہے،پھرجب برف پھگلے گی تو پتہ چل جائے گا ، طالبان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے

     

    پنجاب میں سرپرائز کےحوالےسےایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہاکہ پرویزالٰہی تو پہلے دن سے عمران خان کے ساتھ مخلص نہیں ، کیا سرپرائز دیں گے ،ان کے اپنے صوبائی ممبران ہی نہیں مانیں‌گے،اس کےساتھ ساتھ اگراتنا ہی بھرم ہےتوپھرکے پی میں یہ کچھ کردکھائیں، ان کا کہنا تھاکہ جنہوں نے استعفے دینے ہوتے ہیں وہ دے دیتے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ممبران کہہ رہےہیں کہ ان کے اپنے سائن نہیں یہ جعل سازی ہے اس پر تومقدمہ ہونا چاہیےتھا

    پی ٹی آئی کے چیئرمین کے حوالےسے جو باتیں ہورہی ہیں ،عمران خان چیئرمین نہیں رہیں گے اورعمران خان قاسم خان کو چیئرمین پارٹی بنائیں گے ، بشریٰ بی بی کے ساتھ تو معاملات تو درست نہیں ، وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہل ہوئے لیکن آج تک کوئی جواب نہیں دیا،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ چیف الیکشن کمشنرکوعمران خان نے خود لگایا تھا ، اور کہتےتھےکہ وہ بہت ایماندار ہیں‌

    عمران خان کے زخمی ہونے کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ جب عدالت جانا ہوتو ٹانگ پر پٹی لگ جاتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی کی صدارت کرنی ہوتی ہے تو ٹھیک ہوجاتےہیں، ان کا شہباز گل کے بارے میں کہنا تھاکہ وہ کتنا ڈراتے دھمکاتے تھے ، کہتے تھے کہ میں جٹ ہوں یہ ہوں فلاں ہوں اوراب جب عدالت جانے کی بات ہوتی ہے توپھر اس کمر کو کچھ ہوجاتا ہےجس کمر کے دوسروں کوطعنے دیتے تھے

    آئی ایم ایف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک کا غریب توٹیکس دیتا ہے اگرپھر بھی خزانہ خالی ہےتوپھراس کے ذمہ دارحکمران ہیں ، اس ملک پر سب حکومت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ شہبازشریف غریبوں پر ٹیکس لگارہے ہیں ، اپنے اوپر اورامیروں پر ٹیکس نہیں لگائیں‌گے

    انکا کہنا تھاکہ پانچ ہزارکے نوٹ کا رنگ تبدیل کرنے کا اعلان کریں پھردیکھنا کہ کس طرح پانچ ہزار کے نوٹوں کی بوریاں نکل کر باہرآتی ہیں ،ان کا ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ غریب آئی فون تو استعمال ہی نہیں کرسکتا اوراگرکرتا ہے توپھر ٹیکس دیتا ہےلیکن امیروں کے توڈرائیوروں کےپاس آئی فون ہے مگرامیر ٹیکس نہیں دیتے ،

    انکا کہنا تھاکہ باہرکے ملکوں میں یہ امیرطبقہ بڑے بڑےمحلات میں جاکررہ رہےہیں ،وہ پیسہ کہاں سے آیا،ملک میں انتخاب کروانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ انتخابات دیر سے کروانا چاہتی ہے تاکہ کچھ عزت بچ جائے ہوسکتا ہےکہ وہ پرفارم کرسکیں‌،مگرپی پی وقت پرانتخابات چاہتی ہے ،کیوںکہ وہ سندھ ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں‌ سیٹیں نکال سکتی ہے اورہوسکتا ہے کہ وفاق کی حکومت مل جائے اس لیے وہ انتخابات تاخیر سےنہیں چاہتے

  • پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں

    پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں

    پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی جماعت کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے افراد نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے،جہانگیر ترین، علیم خاں اور چودھری سرور گروپ کو نئی پارٹی میں عہدے مل سکتے ہیں نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی، نئی جماعت عام انتخابات میں انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی،نئی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت الیکشن میں حصہ لے گی، نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی،جیت کی صورت میں پنجاب میں اگلا وزیراعلی ٰ نئی جماعت سے ہو سکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جب حکومت بنی تھی تو جہانگیر ترین، علیم خان، چوھدری سرور تحریک انصاف میں تھے تا ہم بعد میں ان پر کیسز بنے اور انکی اپنی حکومت میں بنے، علیم خان کی گرفتاری بھی ہوئی تھی تا ہم جہانگیر ترین نے ضمانت کروا لی تھی ، چودھری سرور ٕپر بھی الزام لگائے گئے تھے، آہستہ آہستہ تینوں رہنما تحریک انصاف کو چھوڑ گئے، علیم خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے، جہانگیر ترین ابھی تک خاموش ہیں، چودھری سرور کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں تا ہم اب نئی سیاسی جماعت کے حوالہ سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

     عمران خان کیساتھ مثالی تعلقات نہیں بنے،

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

  • منی لانڈرنگ کیس ؛ عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی

    منی لانڈرنگ کیس ؛ عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی

    عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی

    عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی گئی جبکہ نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی.

    جبکہ تفتیشی وکیل نے کہاکہ سلیمان شہباز کل شامل تفتیش ہوئے ،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ 15 دن آپ کیا کرتے رہے؟تفتیشی افسر نے کہاکہ سلیمان شہباز کل ایف آئی اے پیش ہوئے، سوالنامے کا جواب دیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نوٹس کب دیا ؟ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی، ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہاکہ ہمیں وقت دیا جائے اس میں بہت سی چیزیں ہیں ،پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے استدعا کی کہ تھورا وقت مل جائے تو بہتر ہوگا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    جبکہ عدالت نے سیلمان شہباز کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائیں. یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا تھا۔ ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

  • وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف محکمہ انسدادی دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، شہبازشریف نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    اطلاعات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نےاس موقع پر نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ، وزیراعظم نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کےلیے دعائیں بھی کیں‌

    وزیراعظم شہباز شریف محکمہ انسدادی دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے ،لواحقین سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے وزیر اعظم کا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں،شہبازشریف کا کہنا تھا نوید صادق ایک بہادر اور فرض شناس افسر تھے، نوید صادق کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    اس سے پہلے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے افسران خفیہ کارروائی کے دوران خانیوال کے قریب ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک ملزم نے فائرنگ کر کے ایک ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کر دیا تھا۔خانیوال میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں حساس ادارے کے دو افسروں کی شہادت کے بعد دہشت گرد عمر خان کے خلاف ملتان کے سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم عمر خان نے دہشت گرد اسداللہ اور دیگر تنظیموں کی معاونت سے حملہ کیا۔ ملزم کالعدم تنظیموں سے روابط کے باعث واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

     

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مفرور دہشت گرد عمرخان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نوید صادق اور ناصرعباس خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے لئے جارہے تھے۔ چائے پینے کےلیے پیروال کے ہوٹل میں رکے، جہاں ملزم نے پارکنگ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    نوید صادق کو دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور نیٹ ورکس توڑنے پر ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا تھا۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشتگرد گرفتار کرلیے۔اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، 23 دسمبر 2022 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

  • عمران خان، پرویز الہیٰ، ایک رات میں دو کھرب کی ڈکیتی

    عمران خان، پرویز الہیٰ، ایک رات میں دو کھرب کی ڈکیتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الہی جن کے نام کے ساتھ کچھ دن میں سابق وزیر اعلی جُڑنے والا ہے ۔انہوں نے ایک ایسی واردات کی ہے جس کوسن کر آپ کے ہوش اڑنے والے ہیں ۔یہ ایک ایسی واردات ہے جس سے صرف چند لمحوں میں دو تین کروڑ لوگوں کا مستقبل ، ان کی صحت ، ان کی رہائش سب کچھ داو پر لگ چکا ہے ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک ایسی واردات جس سے چند مخصوص افراد کو لاکھوں نہیں ، کروڑوں نہیں ، اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے کا فائدہ ہو گا اور دوسری طرف کروڑوں لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے محروم ہو جائیں گے ۔ چوہدری پرویز الہی کو اس وقت سمجھ آ چکا ہے کہ وہ بہت جلد پنجاب کی گدی سے محروم ہونے جا رہے ہیں ۔ ان کے پاس اعتماد کے ووٹ کے لیے نمبر پورے نہیں ہیں ۔تحریک انصاف کے لوگ ان سے خفا ہیں اور جو چہرے پہلے نقاب میں چھپے تھے اب وہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور عمران خان کو برملا کہہ رہے ہیں کہ ہم پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ کسی صورت نہیں دیں گے ۔پہلے یہ لوگ کم تھے لیکن اب ان کا پورا ایک کارواں بن چکا ہے ۔ان میں سے ایک تو مومنہ وحید تھیں ، جو مخصوص نشت پر تحریک انصاف کی ایم پی اے تھیں ۔ ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ پرویز الہی کو اعتما د کا ووٹ نہیں دیں گی ۔ وہ قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوئیں اور اب وہ کھل کر اس بات کا اقرار کر چکی ہیں کہ وہ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی ۔نا صرف وہ بلکہ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مزید بھی کافی اراکین چوہدری پرویز الہی کا ساتھ نہیں دیں گے ۔

     

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ پرویز الہی اعتماد کے قابل نہیں ہیں اس لیے انھوں نے اپنے پارٹی اراکین کو یہ آرڈر دیے ہیں کہ پرویز الہی پر نظر رکھیں ۔پرویز الہی کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ عمران خان کتنے مفاد پرست ہیں اور کیسے استعمال کر کے لوگوں کو ایک ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں ۔ اس لیے انھوں نے بھی تحریک انصاف کے لوگوں بارے اپنا غبار نکالنا شروع کر دیا ہے ۔ اور یہ سب ایک نا ایک دن ہونا ہی تھا۔ایک نا ایک دن اس غبارے نے پھٹنا ہی تھا۔پرویز الہی کو پتا تھا کہ وہ تا حیات وزیر اعلی نہیں بننے آئے۔ ان کے سر پر جب تک ہاتھ رہے گا وہ وزیر اعلی برقرار رہیں گے اور جب ہاتھ ہٹے گا تو کوئی دوسرا شخص ان کی جگہ لے لے گا۔اس لیے انھوں نے کھل کر پنجاب کے خزانے کو لوٹا۔اپنے حلقوں کےلیے اربوں روپے کے ریکارڈ فنڈز جاری کیے ۔ پروٹوکول کے مزے لوٹے اپنے من پسند لوگوں کو ہر طرح سے نوازا۔نئی گاڑیاں خریدیں جہاز کرائے پہ لیے اور اب تو مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر بھی کرائے پر لیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔ اور وہیں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کھلے خزانے کا منہ دیکھتے رہ گئے ۔

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،