وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمپلیکس کی جلد تعمیر سے متعلق سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے وکلا کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کروائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق ٹینڈرنگ ہو گئی ہے، کنٹریکٹ سائن نہیں ہوا،زبانی کام نہ ہو، عمل درآمد بھی ہو کمپلیکس کی تعمیر کی تمام دستاویزات جمع کروائیں،
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اے کو بلا لیں چیزیں واضح ہو جائیں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ڈاکومنٹ منگوا رہے ہیں ضرورت پڑی تو چیئرمین کو بھی بلا لیں گے، کام جلدی کرنا ہے اگر اس طرح پیسے کا انتظار کرینگے تو لمبا ہو جائے گا، وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ ہمیں بے شک قسطوں میں ادائیگی کردیں ہم کام شروع کردینگے،
راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ حوالدار وطن پر قربان ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی ویزرستان کے علاقے شیوا میں دہشتگردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان کے مطابق فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کر کے ایک دہشتگرد کو مارڈالا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار پاروش شہید ہو گئے، 35 سالہ حوالدار کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا۔بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز، آرمی چیف ،وزیراعظم کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے
وزیراعظم شہباز شرہف نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی ، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہےامید ہے کہ آپکی قیادت میں مسلح افواج ملکی سیکورٹی کودرپیش چیلنجزکا مزید بہترطریقے سے مقابلہ کرینگی ،پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے مادر وطن کے تحفظ و سلامتی اور دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار پر پوری قوم کو فخر ہے
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا تھا.وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے،پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے،آپکی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں اضافہ ہوگا،ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے ،سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ آپ کی رہنمائی فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کیلئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناوں کے اظہار اور مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے، جی ایچ کیو میں اس حوالہ سے ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختصر خطاب بھی کیا تھا،
صدر مملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ اورنیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
Chief of Army Staff, General Syed Asim Muneer, called on President Dr. Arif Alvi, at Aiwan-e-Sadr, Islamabad. pic.twitter.com/Sj4ElLniUb
صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بھی ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات بھی ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکبا دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے، جی ایچ کیو میں اس حوالہ سے ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختصر خطاب بھی کیا تھا،
لاہور:بچا لو مائی باپ۔ پی ٹی آئی امریکہ کے قدموں میں ، منتیں ترلے ملاقاتیں بڑا سیاسی طوفان آنے والا ہے، یہ کہنا ہے مبشرلقمان کا جو کہ پاکستان کے سیاسی معاملات پر بہت زیادہ دسترس رکھتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پھر یوٹرن لینے شروع کردیئے ہیں، جوکل کو امریکہ کو برا بھلا کہتے تھے ، آج پھرامریکہ کے ساتھ پینگیں بڑھا رہے ہیں، کبھی وہ کہتے تھے کہ امریکہ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے ،
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اب فواد چوہدری امریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہےہیں، یہ کیا ہورہا ہے، انکا کہنا تھاکہ لگتا ہے کہ عمران خان نے اب پھر یوٹرن لے لیا ہے اور یہ یقین کرلیا ہے کہ امریکہ کےبغیر وہ آگے نہیں بڑھ سکتے،
اس حوالے سے مبشرلقمان نے سینیئرصحافی منیب فاروق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ دعوے جن کی بنیاد پر عمران خان نے ایک بیانیہ دیا تھا ، جس پر منیب فاروق نے کہا کہ ان لوگوں کی ذہنی حالت کیسی ہوگی کہ جو کہتے ہیں کہ ان کو بلا کر کہا گیا کہ نوازشریف چور ہے ،فلاں نے کرپشن کی اور فلاں نے ملک کو لوٹا،وہ لوگ پھر یہ باتیں اس طرح پھیلاتے رہے کہ حیرانی ہوتی ہے ، کہ یہ کیسے لوگ ہیں کس طرحکے صحافی ہیں کہ جو اس قسم کا بیانیہ بناتے ہیں
منیب فاروق کہتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو یہ بیانیہ لے کرپھر وی لاگ کرتےہیں ،اورپھراس کو آگےبڑھاتےہیں، ان کو چاہیے تھاکہ وہ پہلے یہ پتہ تو کرلیتےکہ یہ جو کچھ بتایا جارہا ہے کہ یہ درست بھی ہے یا کہ نہیں ، منیب فاروق نے مزید کہا کہ پھر اس قسم کا تاثر دیا جاتا ہے کہ تھمنل بھی ایسے ایسے اپلوڈ کیے جاتے ہیں کہ بندہ حیران رہ جاتا ہے، منیب فاروق نےکہا کہ چلو ایسا کرنا پڑتا ہے،لیکن اس حد تک نہیں جانا چاہیے ، اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ چلو میں ان چہروں کا بتادیتا ہوں جن میں چوہدری غلام حسین اور صابرشاکرجیسے لوگ شامل ہیں ، جس پرمنیب فاروق نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لے رہا مگرایسے بہت سے لوگ ہیں
منیب فاروق کا کہنا تھا کہ پھر ایسے لوگوں کو روکا نہیں گیا ، پیسے تو کمائے ہیں ، مگرایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،منیب فاروق نے کہا کہ جو صحافی کہتے ہیں کہ ان کو بلا بلا کر بتایا گیا کہ فلاں چور ہے اور فلاں کرپٹ ، ان کا یہ کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو روکنا چاہیے تھا مگرروکا نہیں گیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کی بات کرتے ہیں کہ وہ چور تھا تو جب حکومت نوازشریف کی ختم کی گئی تو اس قدر تو معاملات نہیں تھے جس حد تک بتائے جاتے ہیں
منیب فاروق کا کہنا تھا کہ جس طرح کے فیصلے کروائے گئے اور نوازشریف کو فارغ کیا گیا اور پھر عمران خان کا لایا گیا ، میں تو سوچتا ہوں کہ آخرت کو یہ جج صاحبان کیا جواب دیں گے اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ چھوڑیں آخرت کو ، جن لوگوں کو آخرت کی فکر ہی نہیں اور وہ خود اس گھڑےمیں گررہےہیں ان کا کیا لینا دینا آخرت سے ،
مبشرلقمان نے ایک موقع پر منیب فاروق کی ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کارکنان نے جس طرح جنرل باجوہ کے خلاف مہم چلائی یہ تو بہت ہی پریشان کن پہلو ہے، یہ ٹرولز کس طرح جنرل باجوہ کے خلاف عوام الناس کو اکساتے رہے ،جس پر منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان جو کہ پارٹی کے سربراہ ہیں ،ان کو چاہیے تھا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو وہ یہ کام کردیتے ،لیکن ان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ جنرل باجوہ کے خلاف یہ اقدام اٹھائیں کیونکہ جنرل باجوہ نے ان کے لیے بہت بڑے فیصلے کیے اور ان کو اقتدار میں لانے کےلیے بہت کچھ کیا ، دو ہزار اٹھارہ میں دیکھیں ، اس سے پہلے ہی عمران خان کےلیے سلسلہ شروع ہوچکا تھا ، ان کواقتدار میں لانے کے لیے ان کے سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کے لیے تمام غیر قانونی طریقے استعمال کیے گئے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس چیز کا بھی لحاظ نہیں رکھا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیرکوآرمی چیف لگانے کی مخالفت کی تھی
مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جب عاصم منیر سے اپنے پہلے بجٹ کی منظوری کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی توانہوں نے انکار کردیا تھا کہ یہ آپ کا کام ہیں میرا نہیں ، اور کچھ کرپشن بھی سامنے لانےکی وجہ سے عاصم منیر کو تبدیل کردیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے شاہد تو روکھڑی صاحب بھی ہیں جو کہ اس وقت اس سارے منظر نامے میں ساتھ تھے
منیب فاروق نے کہا کہ وہ فرح گوگی ، احسن جمیل اور مانیکا فیملی نے جوفائدے اٹھائے ہیں، اب بڑے بڑے ترجمان آجاتے ہیں ، ان کا کہنا تھا ڈی ایچ اے میں فرح گوگی کی آنیاں جانیوں سے کون واقف نہیں ، جو اختیارات اس کو حاصل تھے وہ کسی اور کونہیں تھے ، گھڑی کی طرح اور معاملات بھی ہیں جن کی چھان بین ہونا ضروری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کہہ گئے ہیں کہ عمران خان کی خاطرتین چارجرنیل بھی قربان ہوگئے ، اس پر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ابھی اور بھی قربان ہونے والے ہیں ، منیب فاروق کا کہنا تھاکہ بہرکیف اب اس ملک کو چلنے دیا جائے جس طرح بھی ممکن ہو،یہ ملک اب مزید ایسے سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم کیس میں اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی
مدعی مقدمہ شوکت مقدم وکیل شاہ خاور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل عثمان کھوسہ کی جانب سے دلائل دیئے گئے ،وکیل عثمان کھوسہ نے کہا کہ کیس میں 9 ملزمان بری ہوئے 3 کو سزا ہوئی،9ملزمان کے بری ہونے سے 75 فیصد کیس یہ ثابت نہیں کرسکے ،کیا ظاہر جعفر کو فیئر ٹرائل ملا ہے اس حوالے سے معاونت کروں گا ،ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو کاپی کی نقول دیں لیکن اس نے دستخط نہیں کیے،
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کا میڈیکل چیک اپ نہیں کیا گیا ؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ اگر کسی اسٹیج پر بھی پتہ چل جائے میڈیکل چیک اپ ضروری ہے، عدالت نے وکیل عثمان کھوسہ سے استفسار کیا کہ ویسے آپ کو کس نے ہائر کیا ہے؟ وکیل عثمان کھوسہ نے کہا کہ ظاہر جعفر کے والد جیل گئے اور وکالت نامے پر دستخط کروائے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر وکیل ہائر کر سکتا ہے تو کیسے اس قسم کے اعتراضات اٹھا سکتا ہے؟ اگر کورٹ نے جیل سے میڈیکل اپ چیک کرایا تو اس کے بعد آپ نے کوئی اعتراض اٹھایا ؟
وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ان کی درخواست ٹرائل کورٹ سے خارج ہوئی لیکن اس کو چیلنج نہیں کیا گیا،عدالت نے ظاہر جعفر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر میں کچھ دیر تھی؟ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جہاں سے ڈیڈ باڈی ملے اس کو پراسیکیوشن نے دیکھنا ہے،آپ یہ کہہ رہے ہیں میں کچھ نہیں کہتا لیکن پراسیکیوشن کچھ ثابت نہیں کر سکی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کریمنل لامیں ہر ججمنٹ کا اپنا بیک گراؤنڈ ہوتا ہے
قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں دھماکے پر وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے،
وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ہونیوالی شہادت میں دلی دکھ اور رنج ہوا،پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کی ان مزموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ دھماکے کی مذمت کی ہے ،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے دھماکے میں شہادتو ں پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے، بلوچستان حکومت سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے،دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو ہدف بنایا پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے،
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کیا جائے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلنداورعزم مضبوط ہے حملے میں ملوث عناصراور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد:وزیراعظم کیخلاف نیب مقدمات کی 2 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری.اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف 2 مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دیں۔
نیب قانون میں ترامیم کے بعد کرپشن انکوائریاں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف بھی دومقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات میں کہا گیا کہ 3 سالوں کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، جس کے بعد چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔
خیال رہے کہ نیب نے 2019 میں بہاولپور میں 14 ہزار 400 کینال سرکاری اراضی منتقل کرنے پر انکوائریاں شروع کی تھیں، نیب ملتان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شبہاز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔
چیئرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھیجنے کی ہدایت کر دی، قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیو اتھارٹی کرے گی۔
بہت ہو گئی امریکی مخالفت، تحریک انصاف کا رہنما امریکی سفارتخانے پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خلاف تحریک انصاف کا بیانیہ زمین بوس، تحریک انصاف کے رہنما امریکی سفارتخانے پہنچ گئے اور امریکی سفیر سے ملاقات کی،
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی ہے، فواد چودھری امریکی سفارتخانے میں گئے اور انکی امریکی سفیر سے ملاقات سفارتخانے میں ہوئی ، ملاقات تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی خواہش پر ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور امریکی سفیر کے مابین یہ ملاقات آج دن کو تین سے چار بجے کے درمیان ہوئی،
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ تحریک انصاف امریکہ کے خلاف تحریک چلا کر اب یوٹرن لے رہی ہے او رایک بارپھر اقتدار میں آنے کے لئے اب شاید امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سفیر سے تحریک انصاف کے رہنما کی امریکی سفارتخانے میں ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے یا پھر اب انہوں نے امریکہ سے کرسی کے لئے مدد مانگنا شرورع کر دی ہے، ہر جلسے میں ایاک نعبد و ایاک نستعین سے تقریر شروع کرنے والے عمران خان ایسے لگتا ہے کہ اب امریکہ کے سامنے جھکنے کے لئے تیار ہیں،
سابق امریکی سفیر سے عمران خان خود ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ امریکی سفیر سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے،پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے،آپکی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں اضافہ ہوگا،ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے ،سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ آپ کی رہنمائی فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کیلئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناوں کے اظہار اور مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کمانڈ کی تبدیلی کا عمل موثر انداز میں مکمل ہوا ،توقع ہے کہ مزید بہتری آئے گی ،
علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا شمار پاک فوج کے انتہائی قابل ، باصلاحیت اور تجربہ کار جرنیلوں میں ہوتا ہے ۔یقیناً وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائیں گے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، اس کی قیادت کسی اعزاز سے کم نہیں۔یقیناً جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک آرمی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ادارہ بن کر ابھرے گا ۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر کی بطورچیف آف آرمی سٹاف کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا