Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ہیلی پیڈ سروس ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    ہیلی پیڈ سروس ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    ہیلی پیڈ سروس ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    پی ٹی آئی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اورپریڈ گراؤنڈ ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استدعا ہے میں ان کو ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کام ہے جو درخواست انتظامیہ کو دی گئی وہ ابھی مسترد تو نہیں ہوئی ؟ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی ،عمران خان ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے ،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تو اسلام آباد ہائی کورٹ کیا کر سکتی ہے ؟ہیلی پیڈ سروس ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی ، وکیل نے کہا کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں ، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو انتظامیہ نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے میں یہ تو نہیں کہوں گا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی جلسے تک رسائی کے لیے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 26نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے ،پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں ،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں انہوں نے آج عدالت میں درخواست دائر کی ہے

    حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختونخوا سے قافلے 26 نومبر کو روانہ ہوں گے،خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہونگے،چارسدہ کا قافلہ نستہ موٹروے ٹول پلازہ سے صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہوگا مردان کا قافلہ صبح 10 ، مالاکنڈ سوا10 بجے کرنل شیر انٹر چینج سےروانہ ہوگا،صوابی کا قافلہ ٹول پلازہ سے پونے 11 ، نوشہرہ کاصوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگاہزارہ ریجن کے قافلے ہزارہ موٹر وے سے ساڑھے 11 بجے روانہ ہونگے، خیبرپختونخواکےقافلےساڑھے 12بجے راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچیں گے،جنوبی اضلاع کے قافلوں کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل علی امین گنڈا پور کرینگے،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد انتشار پھیلانےآرہا ہےاس بار انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا اگر عمران خان نےاین او سی کی خلاف ورزی کی تو سختی سے نمٹا جائے گا عمران خان کو اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی لینڈنگ نہیں کرنے دی جائے گی جو پائلٹ یہ کرے گا سول ایوی ایشن اس کا لائسنس کینسل کرے گی

  • خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔

    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔

    لاہور:اعظم سواتی تو اپنے آپ کو بڑے نیک اور پاکباز کہتےہیں مگراس کا بیٹا امریکہ میں شراب بیچتا ہے،اس کی صرف دوکان ہی نہیں بلکہ فیکٹری ہے ،

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ویسے تو اعظم سواتی صاحب پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز کا ملک دیکھنا چاہتےہیں اور سب اس قافلے میں شامل ہیں جو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں لیکن اعظم سواتی کا بیٹا امریکہ میں شراب کا کاروبار کرتا ہے ، اس کے باقاعدہ ثبوت ہیں ، ٹیکس ریٹرن پیپرز ہیں جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ اعظم سواتی کا بیٹا شراب کا کاروبار کرتا ہے

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ یا تو اعظم سواتی صاحب اعلان کریں کہ عثمان سواتی سے میرا کوئی تعلق نہیں یا پھرجب سے اس نے یہ کام شروع کیا ہے میں نے ملنا جلنا ختم کردیا ہے، ایسے تو افتخارچوہدری بھی کہا کرتے تھے کہ میرے بیٹے ارسلان کے پاس کون سی گاڑی ہے مجھے تو پتہ ہی نہیں حالانکہ وہ بی ایم ڈبلیو گاڑی ان کے لان میں کھڑی رہتی تھی

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی عمران خان کے بچے ہیں پتہ نہیں کہ وہ حرام کھاتے ہیں یا حلال،پھرعمران‌خان نے اپنے بچوں کو لانگ مارچ میں شامل بھی نہیں کیا،ایسے ہی شیریں مزاری کہ اس کی بیٹی جو جو اپنی ماں کو باتیں کرتی ہے ، وہ تو بڑی تکلیف دہ ہیں،ایسے سب پی ٹی آئی والوں کا حال ہے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بھی کہہ رہے ہیں کہ اگلے 5 دن بڑے اہم ہیں توانکی بات بالکل درست ہے ، کیوں کہ عمران خان 26 کو راولپنڈی لانگ مارچ اور پھر دھرنا دے رہے ہیں‌اور 28 کونئے آرمی چیف کی تقرری کی تقریب ہونی ہے تو اس دن عمران خان دو باتیں کریں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت جلد سمری وزیراعظم ہاوس کو مل جائے گی ، پھر جو بھی آرمی چیف آئے گا عمران خان اس کی ہی تعریف کرے گا ، اور عمران خان کی یہ فتح ہوگی اور پھر یہ دباو ڈالے گا کہ اس حکومت کو گرا دو اور نئے انتخابات کرا دو اورپھراس وقت تک ایک طرف کیسز کے فیصلے ابھی باقی ہوں‌گے اورعمران خان وزیراعظم بن جائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم خیمہ بسی بنانے جارہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ،سندھ ، پنجاب اور کے پی سے بھی لوگ آئیں گے اور اسد عمر یہ بتائیں کہ اسلام آباد سے کتنے لوگ آئیں گے ، ان کا کہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور فواد چوہدری نے بہانہ بنا لیا ہے عمران خان اپنی بیماری اور فواد چوہدری نے ڈینگی کا بہانہ بنا لیا ہے ،

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے پریڈ گراونڈ میں ہیلی اتارنے کی درخواست دے رکھی ہے کہ مجھے خطرہ ، تسنیم حیدر نے نئی کہانی سنادی ہے کہ کینیا میں مقیم خرم اور وقار ناصر بٹ کے لوگ ہیں اور ورہ ارشد شریف کے قتل میں سہولت کار ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے ان عدالتوں پراعتبار ہی نہیں ، اگرفیصلہ حق میں آجائے تو سب اچھا اور اگرفیصلہ خلاف آجائے تو یہ عدالتیں‌ٹھیک نہیں ہیں

    وزیراعظم شہبازشریف چند دنوں تک ترکی جارہے ہیں ، ان کا کوئی کنسرن نہیں ہے ، عمران خان کو رانا ثناللہ ہی کافی ہے ،دوسرا ان کا کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آرمی چیف کی تقرری شہبازشریف کے جانے سے پہلے کرکے جائیں گے تاکہ عمران خان کا لانگ مارچ کوئی بہانہ یا گڑبڑ پیدا نہ کرے ، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ عثمان سواتی کا کاروبار ٹھیک ہے اور کیا وہ اس کو جائز سمجھتے ہیں‌

  • ‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

    ‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سمری وزارت دفاع کو بھیجی گئی ہے،

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی

     

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ گیریژن کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیلابی صورتحال کے دوران صوبائی حکومت کی مدد اور امدادی کاموں پر ان کے کردار کو سراہا۔

    اس کے علاوہ آرمی چیف نے صوبے میں امن و استحکام کیلئے کوئٹہ کور کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ کا بھی افتتاح کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم120بستروں کی پہلی کارڈیک سہولت ہے، یہ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں بلوچستان کی آبادی کی ہر ممکن خدمت کرے گا۔

    دورے کے موقع پر آرمی چیف نے صدر مملکت کی جانب سے عبداللہ خلیفہ سعیدالغافیلی کو ستارہ قائداعظم سے نوازا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فیکلٹی اور طلباء کے افسران سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

    راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس اور اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدارعمر حیات کی عمر 39 سال اورتعلق لاچی کوہاٹ سے تھا۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • اعظم خان سواتی کا سپاہی سے سینیٹر تک کا سفر، مجسمہ فراڈ کی حقیقت

    اعظم خان سواتی کا سپاہی سے سینیٹر تک کا سفر، مجسمہ فراڈ کی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

    اعظم خان سواتی کاسپاہی سے سینیٹر تک کا سفر، ہماری سیاست بدکردار، اور بد عنوان شخصیات سے اٹی پڑی ہے،جو کنگال سے مالا مال کا سفر دنوں میں طے کرتے ہیں،سیاسی اثرو رسوخ کے ذریعے فراڈ،زمینوں پر قبضے،اور غریبوں کے حقوق غصب کر کے دولت و ثروت پاتے ہیں،پھر اس زمین پر فرعون کو بھی مات دیتے نظر آتے ہیں،ایسا ہی ایک کردار ہماری سیاست میں اعظم سواتی کے نام سے جانا جاتا ہے،یہ اپنی ابتدا سے اب تک مجسمہ فراڈ ہی ہیں

    اعظم خان سواتی فوج میں ایک سپاہی کی حیثیت سے بھرتی ہوئے تھے اورپھر بہت جلد فوج سے فرار ہوکر نوکری چھوڑ دی ، اعظم سواتی کے فوج سے نوکری چھوڑنے کا معاملہ بھی ابھی تک پراسرار ہے کہ کیوں فوج کی ملازمت چھوڑ کرگھر واپس آگئے سپاہی سے لیکرسینیٹربننے تک اعظم خان سواتی نے بڑی جلدی سے دولت بنانے میں ہاتھ دکھایا ، اعظم خان سواتی نے علاقے میں زمینوں پر قبضے کیے ، ان کےقبضوں کے بارے میں‌مقامی لوگ بہتر جانتے ہیں ،

    اعظم خان سواتی نے اس کے بعد تیل کا دھندہ شروع کیا، اسی ہی اثنا میں ہندووں سے کاروباری مراسم بڑھائے اورپھرتجارت شروع کردی،اعظم خان سواتی پر ملکی مفادات کا سودا کرنے کے الزامات بھی لگتے رہے ، کہا جاتا ہے کہ اعظم خان سواتی 21 سال قبل امریکہ سے واپس آئے انہی دنوں کی بات ہے کہ دادڑ میں سیلاب متاثرین کی مدد کی اور ایک ملین کا جعلی چیک تھما کر راہ فرار ہوئے،جس پرپاکستان کے ممتازصحافی ارشد شریف شہید نے اعظم سواتی سے اس جعلی چیک کے بارے میں‌ پوچھا تو وہ صاف مکرگئے،ارشد شریف کا اس وقت کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اعظم سواتی کوجعل سازی پرجیل میں ہونا چاہیے لیکن وہ تھوڑے ہی عرصے بعد مانسہرہ کیے ناظم بن گئے پھران کی کامیابیوں کا سلسلہ اور طویل ہوگیا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بن گئے ،

    اعظم سواتی پچھلے دنوں ایک جعلی ویڈیو پرمگرمچھ کے آنسو روئے مگر بعد میں‌ پتہ چلا کہ وہ جعلی ہے ،ایسا شخص سیاست میں ایک بدنما داغ ہے جس سے ہمیں نفرت کرنی چاہیے ناں‌ کہ اس کے ساتھ ہمدردی کی جائے

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    واضح رہے کہ اعظم سواتی نے متنازعہ ٹویٹ کی تھی جس پر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا  اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی،  اعظم سواتی کو اداروں کے‌ خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا،  عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے رہائی کی استدعا کی تھی

  • سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،وزیراعظم سے ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،وزیراعظم سے ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا استقبال کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا دونوں قائدین کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا

    آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی جب عمران خان پنڈی میں جلسے یا دھرنے کا اعلان کر چکے ہیں،آصف زرداری چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے اور انکی پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،آصف زرداری ماسک پہنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ماسک پہن رکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کو تیسری بار کرونا ہوا ہے اور وہ آج ہی صحتیاب ہوئے ہیں،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • اس میں کوئی غیرت اور شرم نہیں،علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل

    اس میں کوئی غیرت اور شرم نہیں،علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل ہو گئی ہے،

    پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی آمین گنڈا پور کی آڈیو وائرل ہوئی ہے، آڈیو میں سابقہ صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور نے آڈیو میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ پر شدید تنقید کی ہے ، آڈیو میں سیف اللہ برادران کو بھی برے القابات سے نوازا گیا،

    آڈیو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہشام انعام اللہ اداروں کے تحفظ کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں اسکو شرم آنی چاہئیے۔ہشام فنڈ پی ٹی آئی سے لیتا ہے اور ریلیاں اداروں کے تحفظ کے لیے نکالتا ہے۔فنڈ کے لیئے سی ایم کی منتیں کرتا ہے اس میں کوئی غیرت اور شرم نہیں ،آڈیو میں سلیم سیف اللہ خان کو بھی انٹرنیشنل لوٹا کہا

    علی امین نے شوکت نامی شخص کو ہدایت کی کہ ہشام کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے فوری ہٹا دیں .علی آمین گنڈاپور نے وزیر اعلی محمود خان سے بھی ہشام انعام اللہ کے فنڈ کو بند کرنے کی درخواست کی ۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہین ، اسے قبل بھی علی امین گنڈا پور کی آڈیو سامنے آئی ہیں،گزشتہ دنوں ،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ایک پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو پیش کی جس میں سابق وفاقی وزیر ایک نامعلوم شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟ بندوقیں اور لائسنس کتنے ہیں اور بندے کتنے ہیں۔ جس پر وہ نامعلوم شخص کہتا ہے کہ بندے اور بندوقیں بہت ہیں، آپ جتنے بولیں، اور لائسنس بھی بہت ہیں۔مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور اس شخص سے پوچھتے ہیں کہ اسلام آباد کی سرحد کے قریب کون سی کالونی لگتی ہے؟۔ جس پر وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے تو آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔ علی امین کہتے ہیں کہ بندے اور اسلحہ وہاں پر پہنچا دیں۔ جس پر وہ بندہ کہتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں سب ہوجائے گا۔

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • اثاثہ جات کیس،اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اثاثہ جات کیس،اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اثاثہ جات کیس،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا،اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی کارروائی ختم کر دی گئی،جج محمد بشیر نے کہا کہ نئے ایکٹ کے بعد کیس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں، ہم نیب اور نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں ، اسحاق ڈار کیخلاف جاری ٹرائل ختم کیا جاتا ہے،

    احتساب عدالت اسلا م آبا د نے اثاثہ جات کیس ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا گیا۔ ریفرنس میں اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے

    عدالت نے اسحاق ڈار کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے نیب نے ستمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا تھا ،عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا اسحاق ڈار نے چار سال بعد عدالت میں سرنڈر کیا اور بریت کی درخواست دائر کی تھی

     وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں

    اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    قبل ازیں پاکستان پہنچنے پر سات اکتوبر کواحتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی تھی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے وکیل نے اسحاق ڈار کی وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے اسحاق ڈار اب عدالت میں موجود ہیں، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹس جاری کیے تھے؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے وارنٹس جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے،عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹس گرفتاری منسوخ کردیئے عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10لاکھ روپے مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی تھی،

  • عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، درخواست دائر

    عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، درخواست دائر

    راولپنڈی جلسے تک رسائی کے لیے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 26نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے ،پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں ،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں انہوں نے آج عدالت میں درخواست دائر کی ہے

    حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد انتشار پھیلانےآرہا ہےاس بار انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا اگر عمران خان نےاین او سی کی خلاف ورزی کی تو سختی سے نمٹا جائے گا عمران خان کو اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی لینڈنگ نہیں کرنے دی جائے گی جو پائلٹ یہ کرے گا سول ایوی ایشن اس کا لائسنس کینسل کرے گی

    واضح رہے کہ عمران خان جلسوں میں جانے کے لئے خیبر پختونخواہ کا ہیلی استعمال کرتے ہیں جس پر عمران خان پر کئی بار تنقید بھی کی جا چکی ہے، عمران خان کو سرکاری ہیلی استعمال کرنے پر نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے ، عمران خان اسکے باوجود ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں، اور سیاسی جلسوں میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا ضیاع کر رہے ہیں، عمران خان باز نہیں آ رہے اور مسلسل کے پی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں،

    عمران خان بحیثت خود اس وقت صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں ،اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں ہے.موضودہ صورتحال میں کیا عمران خان ایس او پیز کے مطابق کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ؟ کیا پاکستان کے قوانین ایک سابق وزیراعظم جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہو اور وہ قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے چکا ہو کیا وہ کسی صوبے کے سرکاری وسائل استعمال کر سکتا ہے؟