Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بریکنگ، لانگ مارچ میں فائرنگ، عمران خان زخمی، ایک شخص کی موت

    بریکنگ، لانگ مارچ میں فائرنگ، عمران خان زخمی، ایک شخص کی موت

    بریکنگ، لانگ مارچ میں فائرنگ، عمران خان بھی زخمی ہو گئے
    چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زخمی ہونے کا معاملہ عمران خان کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے عمران خان کو علاج معالجہ کے لیئے شوکت خانم اسپتال منتقل کیا جائے گا عمران خان کا علاج معالجہ چار رکنی میڈیکل بورڈ کرے گا میڈیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں بنایا جارہا ہے ،وزیرصحت ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولی لگی ہے،عمران خان کو فوری طور پر لاہور منتقل کیا جارہاہے،عمران خان کی حالت بہتر ہے وہ ایک بہادرکپتان ہیں

    وزیرآباد، عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی گئی ہے فائرنگ کے بعد عمران خان زخمی ہو گئے ہیں، فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے، وزیرآباد جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معظم گوندل کے طور پرہوئی ہے،

    لانگ مارچ میں فائر نگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی ،کنٹینر سے اعلانات کئے جا رہے ہیں،کہ عمران خان محفوظ ہیں تا ہم بعد میں خبر آئی کہ عمران خان کو پاؤں پر گولی لگی ہے، عمران خان کو گاڑی کے ذریعے روانہ کردیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں ، مبینہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا گرفتار کر لیا گیا ہے

    عمران خان زخمی ہوئے ہیں، وزیر صحت پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان زخمی ہوئے ہیں، عمران خان کو گاڑی پر روانہ کر دیا گیا ہے ، وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان زخمی ہوئے ہیں لیکن محفوظ ہیں،

    مبینہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں ،فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما احمد چٹھہ بھی زخمی ہوئے ہیں، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں سامنے کھڑا تھا،جب یہ حملہ ہوا ہے، آج کے دن مارچ یہاں پر ختم کر رہے ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے ،ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے عمران خان پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ احمد چٹھہ کے ساتھ ہوں، احمد چٹھہ کو2 گولیاں لگی ہیں، زخم گہرا نہیں ہے، انکے جسم سے گولیاں نکالی جا رہی ہیں، فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان خیریت سے ہیں،ہمارے حوصلے بلند ہیں آزادی کی یہ تحریک اب رکے گی نہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان محفوظ ہیں،سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں عمران نیازی کے کنٹینر پہ وزیر آباد میں فائیرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ حکومت پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا چائیے۔ ن لیگی رہنما رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ وزیرآباد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں ملزمان کو حراست میں لیکر فوری طور پر تحقیات کی جائیں

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی، اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے ۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج ساتواں روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گکھڑ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوا، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

  • ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال پروپیگنڈے کیلئے نہ کریں، صدر مملکت

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال پروپیگنڈے کیلئے نہ کریں، صدر مملکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے 23ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے طلبا پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے محنت کریں،

    صدر مملکت نے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا احاطہ کیا،اور کہا کہ کورس کے شرکا خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں، خاص طور پر آئی ٹی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں ترقی، مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کریں،صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے کریں نہ کہ غلط معلومات یا جعلی پروپیگنڈے کے کے طور پر جیسا کہ بہت سے ممالک میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

    پی ٹی آئی والے پاک فوج کو نشانہ بنائیں تو سامنے پہلا سینہ مارخور کا ہی آئے گا ناں

    صدر مملکت نے طلباء پر زور دیا کہ وہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے سخت محنت کریں۔ صدر عارف علوی نے مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق مستقبل کی قیادت کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر این ڈی یو کی تعریف کی۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • اسلام آباد میں جلسے کی اجازت، انتظامیہ نے کڑی شرائط رکھ دیں

    اسلام آباد میں جلسے کی اجازت، انتظامیہ نے کڑی شرائط رکھ دیں

    اسلام آباد میں جلسے کی اجازت، انتظامیہ نے کڑی شرائط رکھ دیں

    پی ٹی آئی جلسہ اور دھرنے کی اجازت کے لیے این اوسی سے متعلق کیس اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے، دھرنے کا این او سی جاری کرنے کے لیے 39 شرائط رکھ دیں

    اسلام آباد انتظامیہ نے 4 صفحات پر مشتمل پر شرائط نامہ تیار کرلیا ،انتظامیہ کی جانب سے شرط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بیان حلفی پر دستخط کریں ،جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی،لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سے گریز کیا جائے جلسے میں کسی قسم کےاسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی،جلسے اورمارچ میں کسی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہ ہو،پی ٹی آئی کے اسٹیج پر کون موجود ہوگا یہ بھی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بیان حلفی پر دستخط کریں ،

    دوسری جانب پی ٹی آئی جلسہ و دھرنے کے لیے این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس اسلام آباد انتظامیہ نے اپنا جواب ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے سری نگر ہائی وے پر جلسے کی مخالفت کر دی ،اسلام آباد انتظامیہ نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے تحریری جواب ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا، تحریری جواب میں کہا گیا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے سری نگر ہائی وے کے بجائے ٹی چوک کی متبادل جگہ پر جلسے کی پیشکش کی سری نگر ہائی وے پر جلسے کی اجازت مانگی جا رہی ہے جس پر لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں، سری نگر پائی وے بلاک ہونے سے مشرقی علاقے اور آزاد جموں و کشمیر سے رابطہ منقطع ہو جائے گا،پی ٹی آئی سے پوچھا کہ دھرنا کب ختم کریں گے جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، واضح ہے کہ وہ اسلام آباد میں شہریوں کی نقل و حرکت روکنا چاہتے ہیں،پہلے بھی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مختص مقام پر پر امن احتجاج کی یقین دہانی کرائی،مظاہرین یقین دہانی کے خلاف ریڈ زون میں داخل ہوئے اور پراپرٹیز کو بھی نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی مظاہرین نے درختوں کو جلایا، پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا، خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین پھر جلسے کی شرائط نہ مان کر ریڈ زون داخل ہوں گے،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج ساتواں روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گکھڑ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوگا،جہاں عمران خان خطاب کریں گے ، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

    آج جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورے کرتے ہوئے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی۔

    اس موقعے پر سپہ سالار نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے استقبال کیا۔

  • کس کی یقین دہانی پرعمران خان کو اسلام آباد آنے دینگے؟ وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

    کس کی یقین دہانی پرعمران خان کو اسلام آباد آنے دینگے؟ وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون میں تبدیلی پر صحافی برادری سے مشاورت کریں گے

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگربل کے ذریعے آزادی اظہاررائے پرقدغن لگے گی توحکومت بل کو واپس لے گی ،سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو کنٹرول کرنا چاہیے،عمران خان کے اسلام آباد میں داخلے کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے ،اگر عمران خان ہائیکورٹ کو یقین دہانی کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا،سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کرینگے، جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں،

    قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر برائے نارکوٹکس کنٹرول عطاء تارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اصل میں خونی مارچ ہے ، مارچ کے اسلام آباد آنے کے کوئی آثار نہیں ہیں ،آج بھی چودہ سال کا بچہ کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا، کس کے ہاتھ پر اس بچے کا لہو تلاش کریں ،اب ٹرینڈ بن گیا ادھر بندہ مرے ادھر بڑا چیک لے کر اسکے گھر پہنچ جائیں،کیا چیک سے انسانی جان کے نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے ،فیصل واوڈا کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے مران خان آپ شام کو لاہور آتے ہیں ، ریسٹ کرتے ہیں اور اگلی دوپہر پھر مارچ پر نکل پڑتے ہیں، یہ لانگ مارچ نہیں گوگی بچا ئو مارچ ہے،یہ این آر او چاہتے ہیں اور اپنی چوریاں چھپانا چاہتے ہیں ، عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ، سیف نیازی اسی کیس میں مفرور ہیں،انھوں نے نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا،وہ پشاور میں روپوش ہیں

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سائفر معاملہ پر سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ملک سے اگست سے فرار ہیں ،اعظم خان نے آج ایف آئی اے کو ایک ای میل لکھی اورکہا کہ پندرہ دن بعد شاید پاکستان آجاؤ ں گا اعظم خان تحقیقات کا سامنا کیوں نہیں کرتے کہیں نہیں بتاتے یہ منسٹس کس نے اور کیوں بنائے کتنی میٹنگز ہوئیں۔اعظم خان نے ای میل میں کہا کہ مجھے 15 نومبر کے بعد کی تاریخ دی جائے عمران خان کے قریبی ساتھی ایک ایک کرکے بیرون ملک فرار ہو رہے ہیں،فرح گوگی،احسن گجر،اعظم خان بیرون ملک فرار ہیں ، سائفر معاملہ پر شاہ محمود،اسد عمر کو بھی بلایا گیا،یہ نہ ہو یہ بھی ملک چھوڑ کر چلے جائیں اسد عمر کو آج بلایا گیا تھا لیکن ابھی تک انھوں نے جواب جمع نہیں کروایا اگران کا دامن صاف ہے تو تحقیقات کا سامنا کیوں نہیں کرتے بیرون ممالک جانے والوں کو کہنا چاہتا ہوں،یہ بچنے کا رستہ نہیں ہے آپکو جواب دینا پڑے گا ،فارن فنڈنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی ٹی آئی کے لوگ اس پیسہ کو ذاتی استعمال میں بھی لائے ،مارچ کا مقصد گوگی کو بچانا ہے،این ار او لینا ہے لیکن یہ ہونا نہیں ہے ، بھارتی ریٹائرڈ میجر گوروو آریہ ٹویٹ کرتا ہے کہ عمران خان کو دل کھول کر عطیات دیں،مارچ کی کامیابی میں بھارت کا فائدہ ہے اب سمجھ آیا کہ بھارتی تعمیراتی کمپنی آپکو پیسے کیوں بھیجتی تھی امریکی یہودی آپکو کیوں پیسے بھیجتا ہے اب سمجھ آتا ہے اسکا مطلب ملکی سالمیت،اداروں پر حملے ہے بھارتی اینکر آپکو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے رہے ہیں کسی پی ٹی آئی رہنما نے بھارتی میجر کے بیان کی مذمت نہیں کی کیونکہ ان میں اتنی جرات نہیں یہ کسطرح کی سیاسی جماعت،مارچ ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی پر بات ہو سکتی ہے لیکن بھارتی میجر پر بات نہیں کی جاتی کیونکہ آپ ملے ہوئے ہیں آپ کا ایجنڈہ ہے کہ میں اقتدار میں نہیں رہا تو ملک کا جو ہونا ہے ہو آپ بھارت اور اسرائیل سے فارن فنڈنگ لیتے رہے لیکن تحقیقات میں نہیں آتے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گوجرانوالہ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوا، عمران خان کا آج پہلا خطاب ہو چکا ہے، آج لانگ مارچ گکھڑ تک جائے گا اور وہیں سے عمران خان واپس آ جائیں گے، ، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

    جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • 5ہزارجنگجوعمران کےحکم پراسلام آبادداخل        ہونےوالےہیں:بڑادنگل لگنےوالاہے:مبشرلقمان

    5ہزارجنگجوعمران کےحکم پراسلام آبادداخل ہونےوالےہیں:بڑادنگل لگنےوالاہے:مبشرلقمان

    لاہور:گوجرانوالا میں حقیقی آزادی مارچ کی دھوم دھام دنیا بھر میں جاری ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ اتنا بڑا اجتماع اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا ، اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ یہ کسی دوسرے ملک کے مناظردکھائی جارہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں سینیٹر فیصل جاوید خان حلف لے رہے اور وہاں انسان ہی انسان ہیں مگریہاں کوئی عمارت نظرنہیں آرہی ،کیا گوجرانوالا میں کوئی عمارت نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ 2018 فیسکل اسکوائر کی ویڈیو ہے ،یہ ایتھوپیا ہے یہ وہاں کی ہے ، ورنہ اتنا منظم ہجوم کھانا کھانے سے پہلے اور کھانا کھانے کے بعد کبھی منظم نہیں ہوسکتا

    ان کا کہنا تھا کہ اس قدر مہذب سوچ گوجرانوالا میں نہیں ہوسکتی ، جہاں لوگ کھاناکھانے پرٹوٹ پڑتے ہیں وہاں کے لوگوں میں اچھے بُرے کی تمیز ہی نہیں وہ کیسے عمران خان کے ساتھ اس طرح منظم انداز سے کھڑے ہوسکتےہیں

    مبشرلقمان بتا رہےہیں کہ میں بتاتا ہوں کہ اصل مقام یہ ہےجہاں عمران خان موجود ہیں،اور یہاں سب کچھ ظاہرہے،ان کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی ویڈیوہےجہاں سے یہ مناظرپیش کیےجارہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ جو پہلے دکھایا گیا امیج ہے وہ اورہےاور دو بعد میں ہےوہ اور ہے ، جو میں دکھا رہا ہوں وہ اصل ہے اس کا مطلب ہے کہ جو ایتھوپیا والے امیجز دکھائے جارہے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ جس میں فیصل جاوید نظرآرہےہیں یہ اصل ہے اور جس میں وہ نظرنہیں ارہے اور اس میں حلف بھی وہ نہیں جو وہ پڑھ رہے ہیں ، تواس کا مطلب واضح ہے کہ بعد میں آنے والی ویڈیو اورامیجز فیک ہیں اور ان میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے ، کس نے کی ہے اوراس کا کیا مقصد ہے وہ کرنے والا بہتر بتا سکتا ہے

    مبشرلقمان کاکہنا ہے کہ جس منظر میں بہت سی گاڑیاں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں یہ اسلحہ بردار پٹھان قوم کے نوجوان ہیں جن کے کندھوں پرپراس نظریے کو چڑھا دیا گیا ہے کہ وہ اپنا حق بندوق سے لینے کی ہمت کریں‌،یہ بھی ایک انتہائی خطرناک سوچ اور فکر ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ کہا جاتا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصرحقیقت میں پاکستان کے مخالف ہیں اور یہ ہی اسلام اباد میں آکرحالات خراب کرنا چاہتے ہیں اور بزورشمشیر اپنا حق لینے کی حرکت کرنے کے چکروں میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں

     

    ان کا گوجرانوالا کی یہ تصویرنہیں بلکہ برازیل کے مناظرہیں جن کو دکھا کر پی ٹی آئی کے لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ چیک کرسکتے ہیں کہ کس نے ٹویٹ کی اورکب کی

    مبشرلقمان نے اس وقت جاوید ہاشمی کو لائن پر لیا اور بات پارٹی فنڈنگ پر لے گئے اور کہا کہ عمران خان مجھے مغرب اور یورپ میں پارٹی فنڈ کے لیے بھیجا اور کروڑوں روپے فنڈ اکٹھا کیا اور جب کوئی پوچھ لے تو پھرکہتے ہیں کہ مجھ سے کون پوچھنے والا ہے

    جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ عمران خان نے ہمارے جیسے لوگوں کو استعمال کیا اور ہمیں بیچ دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران‌ خان کو پتہ بھی ہے کہ قوم اس کی بات کو سنتی ہے تو پھراس کو چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہ کھڑا ہو، میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تھا لیکن اس قدر بڑے قومی ادارے کے بارے میں عوام کے اندریہ تاثرپیدا کرنا اچھا نہیں ہے ، عمران خان کو اپنے اندرلچک دکھانی چاہیے اورسب کےساتھ ملکر ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کرکے ملک کی ترقی کے لیے سوچنا چاہیے ایسے ہٹ دھرمی نہیں ہونی چاہیے

  • سانحہ مری کیس؛ عدالت نے ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا

    سانحہ مری کیس؛ عدالت نے ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا

    لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔ باغی ٹی وی کے مطابق سانحہ مری کیس میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے 4 ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تفصیلی فیصلہ پیر 7 نومبر کو جاری ہوگا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مری میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار ہوں گی۔ فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ تمام کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہوٹلز کا میکنزم بنایا جائے۔ مری کے ہوٹلز،گیسٹ ہاوٴسز کی کیٹگریز بنا کر کرائے مقرر کیے جائیں۔ واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری کے بعد پیش آنے والے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صوبائی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوتاہی برتی اور چھ سے نو جنوری کے درمیان شدید برفباری کے الرٹ کی روشنی میں نتائج سے نمٹنے کے لیے کوئی رابطہ میٹنگ یا ہنگامی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی.

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جب این ڈی ایم اے نے شدید موسم سے متعلق ایڈوائزری پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو بھیجی تو اس وقت ڈی جی کا عہدہ ’خالی‘ تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے واٹس ایپ گروپ پر بھیجی گئی ایڈوائزریز اتنی تاخیر سے پڑھی گئیں کہ منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے وقت ہی نہیں بچا تھا۔ یاد رہے کہ سات اور آٹھ جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 22 افراد کی اپنی گاڑیوں میں ہی موت ہو گئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل تھے۔

    خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی سربراہی میں سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
    اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے

  • توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے ہفتے تک جواب مانگ لیا

    توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے ہفتے تک جواب مانگ لیا

    توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان سے ہفتے تک جواب مانگ لیا
    سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    احسن بھون نے عدالت میں کہا کہ ایڈووکیٹ بابر اعوان اور فیصل چودھری کیس میں فریق نہیں تھے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو نوٹس نہیں کیا صرف الزامات پر جواب مانگا ہے،پہلے حکومتی وکیل کو سن لیتے ہیں پھر آپکو سنیں گے،عمران خان نے تفصیلی جواب کیلئے وقت مانگا ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے گئے اور کہا گیا کہ عمران خان نے کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی ظاہر کی ہے، عمران خان نے جواب میں عدالتی حکم سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی۔فیصل فرید چوہدری کے مطابق ہدایت اسد عمر سے لی تھیں۔ فیصل چوہدری کے مطابق ان کا عمران خان سے رابطہ نہیں ہو سکتا تھا۔بابر اعوان کے مطابق عمران خان کا نام کسی وکیل نے نہیں لیا تھا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ 25 مئی کو پہلے اور دوسرے عدالتی احکامات میں کتنی دیر کا فرق ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلا حکم دن گیارہ بجے دیا گیا دوسرا شام 6 بجے،دونوں احکامات کے درمیان کا وقت ہدایت لینے کیلئے ہی تھا-چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو نہیں بتایا گیا تھا کہ ہدایت کس سے لی گئی ہے، اگر کسی سے بات نہیں ہوئی تھی تو عدالت کو کیوں نہیں بتایا گیا اس بات کی وضاحت تو دینی ہی پڑے گی عدالت نے بابر اعوان اور فیصل چوہدری پر اعتماد کیا تھا دونوں وکلاء نے کبھی نہیں کہا انہیں ہدایات نہیں ملی عمران خان کو عدالتی حکم کا کیسے علم ہوا، یقین دہانی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے کرائی گی تھی۔ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا آغاز عمران خان سے ہوتا ہے۔عمران خان نے تفصیلی جواب کا وقت مانگا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی این او سی کی خلاف ورزی کی تھی۔ سپریم کورٹ میں عمران خان پر شرمناک کہنے پر توہین عدالت کا کیس چلا۔ دو مرتبہ عمران خان الیکشن کمیشن سے بھی معافی مانگ چکے ہیں۔عدالت کئی مرتبہ تحمل کا مظاہرہ کر چکی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیس ماضی کے مقدمات سے مختلف ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جلسے کے لیے مختص جگہ سے گزر کر عمران خان جناح ایونیو آئے بلیو ایریا میں عمران خان نے تقریر صبح 7:30 پر کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن واقعات کا ذکر آپ نے کیا وہ عمران خان کے آنے سے پہلے کے ہیں۔

    وکیل احسن بھون نے کہا کہ فیصل چودھری نے عدالتی ہدایت پر بابر اعوان سے رابطہ کیا تھا،وکلا نے کہا تھا اٹک عمران خان کے پاس جانا ممکن نہیں،عدالت نے حکومت کو وکلاکی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ وکلا کا رابطہ نہیں ہوا تو یقین دہانی کس طرف سے کرائی؟ وکیل احسن بھون نے کہا کہ حکومت نے ملاقات کی سہولت ہی نہیں دی ہدایت کیسے لیتے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا وکلا کی کسی سینئر لیڈر سے بات نہیں ہوئی تھی؟ کیا ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں کیا گیا تھا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پریشان نہ ہوں آپکو کوئی نوٹس نہیں ہے،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ توہین عدالت کے نوٹس سے زیادہ اپنے کیرئیر کی فکر ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا اسد عمر رابطے کے وقت ریلی میں نہیں تھے؟ تصاویر کے مطابق تو اسد عمر ریلی میں تھے، جیمرز تھے تو اسد عمر سے رابطہ کیسے ہوا؟ اسد عمر کا عہدہ کیا ہے؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ اسد عمر پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہیں،عدالتی حکم شام 6 بجے آیا تھا اسد عمر نے بتایا کہ انتظامیہ کو ایچ نائن گراونڈ کی درخواست دی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کو خدشہ تھا امن و امان کی صورتحال پیدا ہو گی، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ پچس مئی کو ریڈزون کا آغاز ڈی چوک سے ہوتا تھا،پچس مئی کی شام حالات بہت کشیدہ تھے،عدالت نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی منع کیا تھا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے استفسار کیا کہ میڈیا کمرہ عدالت میں موجود تھا، عدالتی حکم میڈیا پر نشر کیا گیا تھا عدالت نے25 مئی کو توازن پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، اسد عمر سے دوسری بار بھی رابطہ ہو سکتا تھا لیکن نہیں کیا گیا،26مئی کے حکم میں عدالت نے کہا کہ اعتمادکو ٹھیس پہنچائی گئی ،ہفتے کو آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے، وکیل نے کہا کہ وکلا کے پاس ہیلی کاپٹر ہوتا تو عمران خان کے پاس چلے جاتے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تو درخواست ہی ایچ نائن گراؤنڈ کی دی تھی،گاڑی یا جہاز نہ ہونا صرف بہانے ہیں،عدالت کو یقین دہانی کروا کر بہانے نہیں کیے جاتے سپریم کورٹ کا وکیل ہونا ایک اعزاز ہے،اسد عمر سے دوسری مرتبہ رابطہ کیسے نہیں ہوسکتا تھا؟ ایچ نائن سےآگے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، دو وکلا کے ذریعے عدالت کو گمراہ کیا گیا،اپنا قلم آئین کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہتے،دس ہزار بندے بلاکر 2لاکھ لوگوں کی زندگی اجیرن نہیں بنائی جاسکتی،جمہوریت کو ماننے والے اسطرح احتجاج نہیں کرتے،

    دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالتی حکم کا غلط استعمال کیا،عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو تحفظ دیا تھا،عدالتی حکم پر حکومت نے رکاوٹیں ہٹا دی تھیں ،

    سپریم کورٹ نے عمران خان سے 5 نومبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد اور حقائق کی روشنی میں آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے،عدالت نے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا کو آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان توہین عدالت کیس میں اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارا مواد ہمارے سامنے ہے لیکن نوٹس سے قبل جواب مانگ رہے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس جمعیت علماء اسلام نے لانگ مارچ کیخلاف درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی جمعیت علماء اسلام کی درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے،اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے، لانگ مارچ سے تصادم کا خدشہ ہے،
    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی تھی،وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی استدعا کر دی، استدعا میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی، عمران خان نے ایچ نائن گراونڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا، اب پھر عمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔لانگ مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے کارکنوں کو جہاد جیسے لفظ استعمال کرکے اکسا رہے ہیں، عدالت کے 25 مئی والے فیصلے پرعمل کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، عمران خان نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، عمران خان اور ان کے پارٹی رہنما عدلیہ اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ عمران خان کی آج سے نہیں بلکہ اداروں کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، عمران خان آئینی طریقے سے آنے والی حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں

  • دورہ چین؛ وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چینی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت

    دورہ چین؛ وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چینی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی صف اول کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے.

    وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر چین میں ہیں، جہاں ان کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، اور کہا کہ دو کروڑ لوگوں کے شہر کراچی میں فراہمی آب کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔۔ سندھ حکومت کے ہمراہ چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔

    چینی کمپنیوں نے کراچی میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی، جب کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایم ایل ون اور دیگر منصوبوں میں دلچسپی لینے پر چینی سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ پیدا کرنے کا جامع پلان بنایا ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بھی آپ کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، ایندھن کی لاگت کم کرکے تیل و گیس پر اٹھنے والےغیر ملکی زر مبادلہ کی بچت ہوگی، آپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات فروغ پائیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کمپنی کو گوادر ہوائی اڈے پر کام رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے پر اصرار کیا، جس پر چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدامیں ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرا دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آگاہ ہوں ماضی میں بہت مسائل آئے ہیں جس پر ہم معذرت خواہ ہیں، اپریل 2022 کو اقتدار سنبھالنے کے بعد کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کئے، چینی کمپنیوں کوواجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کرچکے ہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کردیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 50 ارب روپے سے ریوالنگ فنڈ بنادیا گیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سٹیٹ بینک نے ریوالونگ اکاﺅنٹ بنادیا ہے، ادائیگیوں کے ساتھ ہی مزید 50 ارب اس میں شامل ہوجائیں گے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی درآمدی کوئلے کی ادائیگیوں میں ماضی میں مسائل آئے، دیامیر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کریں گے، چینی بھائیوں، بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر بے حد دکھ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چینی باشندوں پر حملہ کرنے والے مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں مثالی سزا ملے گی، چینی باشندوں کی سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چینی بھائیوں بہنوں کی سلامتی اپنے بھائیوں بہنوں کی طرح ہمیں عزیز ہے، مہمند ڈیم سے متعلق بعض مسائل کیوں آئے ؟ معلوم کرکے حل کرائیں گے۔

    دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے. وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ چین اور پاکستان کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو) بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم چین میں صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وہ وزیراعظم لی کیچیانگ سے علیحدہ ملاقات کرچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِ اعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔
    وزیرِ اعظم کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی دورہ چین میں وزیرِ اعظم کے ساتھ ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریاں اپنے وقت پر ہوں گی ۔ اور اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاحال اعلیٰ ترین تقرریوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین تقرریوں کا اختیار وزیراعظم کا استحقاق ہے۔تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں میں غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔

    ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلیٰ ترین تقرریوں کو آئندہ عام انتخابات تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
    کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
    وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
    زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
    اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
    لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
    نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
    سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

  • دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ملتوی

    دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ملتوی

    اسلام آباد میں جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ انتظامیہ کامجاز افسر کل عدالت میں پیش ہو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گوجرانوالہ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہو گا، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

    آج تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا