Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان کا جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

    عمران خان کا جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کوسازش کرکے گرایا گیا، اس کا ایک آدمی ذمہ دارجس کا نام جنرل باجوہ ہے، جنرل باجوہ آرمی چیف تھے اس لیے پہلے بات نہیں کرتا تھا، میں اپنی فوج کومضبوط فوج دیکھنا چاہتا ہوں، فوج کومضبوط دیکھنا چاہتا ہوں اس لیے چپ کر کے بیٹھےرہے۔

    لاہور میں جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے، ہم اس نیتجے تک کیوں پہنچے، ہم سب کوخوف ہےملک ڈوب رہاہے، عوام کوساری تفصیلات بتانا چاہتا ہوں، ہم نے آج اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، میں نے چالیس سال اپنی کمائی کا حساب دیا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری شادی برطانیہ میں ہوئی لیکن کبھی پاسپورٹ لینے کا نہیں سوچا، میراسب کچھ پاکستان میں ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کوتباہی کی طرف لیکرجارہا ہے، آج عام آدمی کا جینا مشکل ہوچکا ہے، آج پاکستان کی انڈسٹریزبند ہورہی ہے، آج ملک میں مہنگائی کے50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہورہا تھا، ہمارے دورمیں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم نے اپنی حکومت میں کسانوں کی مدد کی، کوئی ایک شعبہ بتادیں جس میں بہتری ہوئی ہو؟ گزشتہ 7ماہ میں ساڑھے7لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکرجاچکےہیں، ڈاکوراج کی وجہ سے آج ملک میں مایوسی ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ یہی لوگ تیس سال سےملک لوٹ رہے تھے انہی کواوپربٹھا دیا گیا، نواز شریف، شہباز شریف 2018 میں ملک کا دیوالیہ نکال کر گئے جسے ہم نے سنبھالا، کورونا کےباوجود ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا، کورونا کےباوجود ہماری انڈسٹریزترقی کررہی تھی، کورونا کےدوران ہم نے کنسٹریکشن انڈسٹریزکی مدد کی،ہمارے دورمیں6فیصد گروتھ ہورہی تھی۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اکنامک سروے کےمطابق ہمارے دورمیں معیشت 6فیصد پرگروتھ کررہی تھی، مارے دورمیں کوئی امریکی ڈالرنہیں آرہےتھےاسکے باوجود اکانومی کوبہترکیا، سوال یہ ہے رجیم چینج کا کون ذمہ دارہے؟ کیا وجہ تھی ہماری حکومت کوگراکرچوروں کواوپربٹھایا گیا، آج پاکستان کا قرضوں کا رسک 5سے 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں بیرون ملک سےکوئی انویسٹمنٹ نہیں آرہی، ہمارےدورمیں اوورسیز پاکستانیوں نےسب سے زیادہ ڈالربھیجے، آج ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں فیصل آباد میں مزدورنہیں مل رہےتھے، ملک کے88فیصد سرمایہ کاروں کےمطابق حکومت کی سمت درست نہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پچھلی حکومت نےبجلی کےمعاہدے ڈالروں میں کیے، آج ملک میں ڈالرنہیں آرہے اورملک کیسےچلےگا، ان کی ایک ہی امید آئی ایم ایف کےپاؤں پکڑنا ہے، یہ کینسرکا علاج ڈسپرین سےکرنا چاہتے ہیں، اگرانہوں نےمعیشت کوسنبھالا ہوتا توآرام سے بیٹھ جاتے، آج ملک میں ایل سیزنہیں کھل رہی، موجودہ حکومت کےپاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ یہ چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سےالیکشن میں تاخیرکریں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے خوفزدہ ہےانہیں پتا ہےجب الیکشن ہوگا یہ ہارجائیں گے، الیکشن کمیشن ان کےساتھ ملا ہوا ہےیہ اکتوبرمیں بھی الیکشن نہیں کرائیں گے، بدیانت الیکشن کمیشن انہیں الیکشن میں تاخیرکے طریقے بتائےگا، موجودہ الیکشن کمشنرنےعدالت میں کہا تھا کہ7ماہ تک الیکشن نہیں کراسکتے، اس الیکشن کمشنرکی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کوملک کی کوئی فکرنہیں انہوں نے توپھرملک سےباہربھاگ جانا ہے، ہماری حکومت گرانےسےپہلےمسلم لیگ کےچاربڑے لوگوں نےکہا اسٹیبلشمنٹ کے بغیرعدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی، پیپلزپارٹی کے سینیٹرمصطفٰی نوازکھوکھرکا گزشتہ دنوں بیان بھی سب کےسامنےہے،

  • نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

    نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

    نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس کے فیصلہ میں ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال کے خلاف اختیار کے غلط استعمال کا کیس بنانا قومی احتساب بیورو (نیب) کا اپنے اختیار سے تجاوز کرنا ہے۔ عدالت نے کہا کہ احسن اقبال پر کرپشن یا ذاتی فائدہ لینے کا کوئی الزام تک موجود نہ تھا اور احسن اقبال پر اختیار کے غلط استعمال کا الزام بھی بے بنیاد تھا۔ احسن اقبال کسی کرپشن یا کرپٹ پریکٹس میں ملوث نہیں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ نیب احسن اقبال کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بتا سکا اور ایسا کوئی مواد موجود نہیں تھا جو احسن اقبال کی گرفتاری کا جواز ہوتا۔ کرپشن کا سیدھا تعلق فراڈ، رشوت اور دھوکہ دہی سے ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ محض اختیار کا غلط استعمال کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو وہ کرپشن کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ اختیار کے غلط استعمال سے اپنے یا کسی دوسرے کے لیے فائدہ لینے کے شواہد بھی لازم ہیں۔

    خیال رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ 2 ماہ سے زائد عرصے حراست میں رہے تھے اور پھر رواں سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری کو ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں 9 ماہ بعد نومبر کے مہینے میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں احسن اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق احسن اقبال اور دیگر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ‘غیر قانونی طور پر منصوبے کے دائرہ کار کو 3 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار سے 3 ارب روپے تک بڑھا دیا’، مزید یہ کہ منصوبے کا ابتدائی خیال 1999 میں احسن اقبال کی ہدایت پر ’بغیر کسی فزبلٹی اسٹڈی‘ کے پیش کیا گیا تھا۔

    ریفرنس کے مطابق 1999 میں جب سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی سربراہی احسن اقبال کر رہے تھے تو 3 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت پر نارووال منصوبے کی ابتدائی منظوری دی گئی تھی، اسی سال ان کی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور نیشنل انجینیئرنگ سروس آف پاکستان کو دی جانے والی ‘غیر قانونی’ ہدایت پر منصوبے کی لاگت کو 9 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار روپے تک بڑھ گئی تھی۔

  • جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا تو فسادی لشکر متحرک ہوجاتا ہے.   وزیراعظم

    جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا تو فسادی لشکر متحرک ہوجاتا ہے. وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا ہے تو فسادی لشکر کیوں متحرک ہوجاتا ہے؟
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی اور سیاستی عدم استحکام اسی کا تسلسل ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے سیاسی استحکام کو بنیادی شرط قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں۔ عوام کی حالت پر رحم کریں، مہنگائی کے عذاب سے انہیں نجات دلانا سیاست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی، سیاسی عدم استحکام اسی کا تسلسل ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا ہے تو فسادی لشکر کیوں متحرک ہو جاتا ہے؟ نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو جبکہ کسی کی کوشش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا ہر گز نہیں ہو گا اور نہ کرنے دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام کی بنیاد میں سرنگیں بچھانے کی سازش کر رہے ہیں تاہم ہم عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔ سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں جبکہ سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا کوئی حصہ نہیں۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوئٹریس سےملاقات

    نیویارک :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس سے نیویارک میں ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو ملک میں تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بڑے پیمانے پر مدد کرنے اور آئندہ سال 9 جنوری کو جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر ان کی تعریف کی۔

    پی ٹی آئی نے استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

    وزیر خارجہ نے کانفرنس میں اہم عطیہ دہندگان، ترقیاتی اداروں اور نجی شعبے کی شرکت اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے پاکستان کے جامع منصوبے کی تجاویز کی حمایت کے لیے حوصلہ افزائی پر سیکرٹری جنرل سے مسلسل تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

    قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    انتونیو گوئٹریس نے جاری انسانی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔ کہا کہ کانفرنس کی کامیابی اور پاکستان کی تعمیر نو ان کی اولین ترجیح ہے۔

    سیکرٹری جنرل نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش فوری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایک متفقہ اور جامع حکمت عملی بنانے کے لیے جی 77 اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس بلانے کے وزیر خارجہ کے بروقت اقدام کو بھی سراہا۔

  • اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے.  وزیر خارجہ

    اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے. وزیر خارجہ

    اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے. وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے ہمسایہ ملک شرپسند عناصر کی معاونت کررہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ امریکا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں، جس میں ہم نے قابل فخر کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے، دہشت گرد کا کسی خطے یا مذہب سے تعلق نہیں ہے اس لیے دہشت گردی کے ساتھ اسلام کو جوڑنا ہرگز درست عمل نہیں ہے۔


    انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو دہشت گردی کیلیے مورد الزام ٹھہرانا غلط ہے، تمام مسلمان دہشت گرد نہیں اور نہ تمام دہشت گرد مسلمان ہیں، 2001 کے بعد سب سے زیادہ مسلمان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ درحقیقت پاکستان میں دہشت گردی کیلیے بیرون ملک سے مدد کی گئی، دہشت گرد عناصر کو ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے، جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، بلوچستان کے عدم استحکام کیلیے بھی غیر ملکی عناصر سرگرم ہیں جبکہ کراچی میں چینی شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے جس کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اسامہ بن لادن تو مرچکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ اور آج بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے، بھارتی حکومت گاندھی کے نظریات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہٹلر سے متاثر ہے۔ انہوں نے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت ٹھوس اقدامات کیے، فیٹف نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلیے ہمارے اقدامات کو تسلیم کیا، دہشت گرد گروپوں کا بیرونی مالی تعاون اور تربیت کی فراہمی کو روکنا ہوگا۔

    ضمنی الیکشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی جماعت (پی ٹی آئی) ضمنی انتخابات میں اپنی دس چھوڑی ہوئی دس سیٹیں ہار گئی، اگر اُن کی جگہ میں ہوتا تو یہ میرے لیے باعث تشویش تھا۔

  • سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی فوری اجازت کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی فوری اجازت کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی فوری اجازت کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی فوری اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی بھرتیوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ قومی ایئرلائن نے عدالت سے مزید 250 ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی۔ عدالت نے تفصیلات طلب کرلیں کہ نئے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دینگے؟ انہیں کن عہدوں پر اور کیوں بھرتی کرنا ہے، بزنس پلان اور ریونیو کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔

    عدالت نے قومی ایئرلائن کی فوری طور پر 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے نئے جہازوں کیلئے روٹس اور ادائیگی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ پی آئی اے کے یورپ ، امریکہ اور کینیڈا سمیت تمام روٹس تو بند ہوچکے، ڈومیسٹک فلائیٹ کیلئے پی آئی اے میں کوئی بیٹھنا نہیں چاہتا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی کہا کہ مزید 80 پائلٹ کیا کرینگے جب ٹوٹل جہاز ہی 30 ہیں۔

    وکیل پی آئی اے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ پی آئی اے پانچ نئے جہاز خریدنا چاہ رہا ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی، سال 2019 میں حج آپریشن کیلئے بھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی، سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث ازخود بھرتیاں نہیں کر سکتے، سال 2018 سے اب تک چھ ہزار سے زائد ملازمین نکال بھی چکے ہیں۔

    چیف فنانشل آفیسر پی آئی اے نے بتایا کہ مجموعی طور پر 370 پائلٹ تھے جن میں سے 34 استعفے دے چکے ہیں، پی آئی اے نے 11 ماہ میں 154 ارب روپے کمائے، موجودہ آپریشنز کے تمام اخراجات خود برداشت کر رہے ہیں، پی آئی اے کے پاس 20 جہاز اپنے جبکہ دس لیز پر ہیں، پی آئی اے کے 7 جہاز بین الاقوامی آپریشنز میں حصہ لیتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ فنانشل آفیسر صاحب نے تو خوبصورت تصویر کشی کی ہے لیکن حقائق ایسے نہیں، مشکل سے ادارہ اپنا خرچہ پورا کر رہا ہے جہازوں کے پیسے کہاں سے دیگا؟ ایسا نہ ہو پی آئی اے جہازوں کی قسطیں اور تنخواہوں کیلئے حکومت سے گرانٹ مانگ رہی ہو، چھ ہزار ملازمین کم کیے اب بھرتیاں کرکے دوبارہ حالات وہیں لیجا رہے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

  • سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔

    سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔

    سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے توہین رسالت کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے فرد جرم میں تو دفعہ لگائی ہی نہیں، جب ملزم کو پتہ ہی نہیں کہ اس نے کیا جرم کیا ہے تو وہ اپنا مقدمہ کیسے لڑے گا، کیا یہ کیس 295 سی میں آتا ہے؟

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایف آئی اے نے شکایت پر معاملے کی انکوائری کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کس جرم میں کیا دفعہ لگتی ہے، ایف آئی اے نے اس کیس میں اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے بھی لی، کونسل نے کہا کہ ملزم پر 295 سی نہیں لگتی، اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے، جب ایک آئینی ادارے کی رائے پر عمل نہیں کرنا تو اسے بند کردیں۔

    ملزم کے وکیل نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 8 جون 2022 کو آئی تھی۔ جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے باوجود ضامنت مسترد کردی؟۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ مذہب کے بارے میں ہر کیس کا تعلق ریاست سے ہوتا ہے، مذہب سے متعلق معاملات افراد کے ہاتھوں میں نہیں دیے جاسکتے بلکہ ریاستی مشینری کو انتہائی صلاحیت اور احتیاط سے دیکھنے چاہئیں، ان معاملات میں ریاستی مشینری کو افراد کے سامنے لیٹنا نہیں چاہیے، مذہب سے متعلق ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے فرد جرم عائد کی لیکن دفعہ نہیں ڈالا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزید تفتیش کا کیس ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم زاہد محمود پر واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کا الزام ہے جس نے توہین رسالت پرمبنی پوسٹ ڈالی، پوسٹ عربی میں ہے لیکن تفتیش خاموش ہے کہ شکایت کنندہ عربی جانتا ہے یا نہیں، شکایت کنندہ کو پوسٹ کے بارے میں کیسے معلوم ہوا، تفتیش میں اس بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے 6 جون 2022 کو ملزم کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ضمانت مسترد کی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے ضمانت منظور کرلی۔

  • 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم

    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم

    پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کا غم برسوں بعد بھی بھلایا نہیں جاتا، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ سانحہ ای پی ایس پشاور کو آج 8 برس بیت گئے، پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی سانحے میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی سانحے پر نہایت افسوس کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں بعد بھی یہ غم ہے جو بھلایا نہیں جاتا۔


    ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر اس دکھ کی یادد لاتا ہے جب دہشتگردوں نے ظلم کی داستان رقم کی، آج سانحہ اے پی ایس کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کاغم بانٹنے کا دن ہے۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرےگی، 16دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں۔

  • کمانڈر امریکی سینٹ کام کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    کمانڈر امریکی سینٹ کام کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی:جنرل مائیکل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی,اطلاعات کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    ترجمان کے مطابق جنرل مائیکل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ سیلاب سے نجات اور علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان عسکری وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ امریکی سینٹ کام کے وفد کو آج طورخم کا دورہ بھی کرایا جائے گا جہاں وفد کو انسداد دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کاروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

    الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کاروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

    الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کاروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف نو جنوری سے ٹرائل شروع ہو گا ،عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو طلب کر لیا

    عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کا جمع کرایا گیا اثاثوں کی تفصیلات کا ڈکلیئریشن غلط ہے،بادی النظر میں عمران خان نے گوشواروں میں تحائف کی تفصیلات جمع ظاہر نہیں کیں، بادی النظر عمران خان نے تحفوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کیں،بادی النظر میں عمران خان الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے مرتکب ہوئے،عمران خان کے خلاف شکایت کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے، عمران خان 9 جنوری کو ذاتی طور پر پیش ہو کر ٹرائل کا سامنا کریں،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا ،الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھیجا گیا

    توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل