Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے 10 سال میں تبدیل کئے گئے افسران کی فہرست مانگ لی

    سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے 10 سال میں تبدیل کئے گئے افسران کی فہرست مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں سیاسی اثرورسوخ پر ٹرانسفر اورپوسٹنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،خیبرپختونخوا پولیس کی رپورٹ پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا عدالت نے پنجاب سندھ اور بلوچستان پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے پولیس افسران کا تبادلہ کرنا ہو تو وجوہات تحریر کی جائیں کسی بھی افسر کو سینئر پولیس افسر کی مشاورت کے بغیر نہ ہٹایا جائے سندھ بلوچستان میں بھی کیوں نہ گڈ گورننس کا یہی فارمولا اپنایا جائے

    سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے 10 سال میں تبدیل کئے گئے افسران کی فہرست مانگ لی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت خود قانون پر عمل کرے گی یا عدالت حکم دے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کریں پولیس افسران کے تبادلے ایم پی ایز کے کہنے پر نہیں ہونے چاہئیں قانون کے مطابق 3 سال سے پہلے سی پی او یا ڈی پی او کو ہٹایا نہیں جا سکتا ڈی پی او اور سی پی او تعینات کرنا آئی جی کااختیار ہے ،دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطابندیال نے استفسارکیا کہ کیا پولیس افسران کی تمام تعیناتیاں آئی جی پولیس کرتے ہیں؟ قانون کے مطابق افسران کو قبل از وقت ہٹانے پر پابندی نہیں لیکن طریقہ کار پر عمل کیا جائے تاثر ہے پولیس کو حکومتیں سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں تحقیقاتی افسران کا الگ کیڈر ہونا چاہئے تا کہ وہ مکمل آزاد ہوں پولیس میں تفتیشی مہارت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ناقص شواہد پیش کئے جاتے ہیں جس سے ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہی عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا تھا خیبرپختونخوا میں بھی قتل وغارت میں اضافہ ہو رہا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے نوٹس کے باوجود پولیس تبادلوں کی رپورٹ جمع نہیں کرائی عوام کے متاثر ہونے کی وجہ سے پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کا نوٹس لیا ہے عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    سپریم کورٹ،محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت سے تبادلے،آٹھ سالوں کا ریکارڈ طلب

  • اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

    اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

    بلوچستان ہائیکورٹ میں اعظم سواتی پر درج 2 مقدمے ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی پر درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا،وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں صرف 2 ایف آئی آر کا پتہ تھا آج تیسری بھی سامنے آگئی ہمیں وقت دیا جائے تیسری ایف آئی آر کی بھی درخواست دیں عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے 12 بجے پھر سماعت کیلئے مقرر کردی

    دوسری جانب متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمہ سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت نے اعظم سواتی کو 12 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،اعظم سواتی کی طرف سے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے،بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی تو سیشن عدالت نے اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ، اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کیا گیا،جج نے اعظم سواتی سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگاتے وقت استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،اعظم سواتی کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر چالان پیش نہ کیا تو تنخواہ بھی بند کر دی جائے گی،

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی سندھ پولیس نے سندھ ہائیکورٹ سے ایک مرتبہ پھر معذرت کرلی کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ہوا اس پر معذرت چاہتا ہوں ،پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات سی کلاس کردئیے گئے ہیں،اعظم سواتی کے خلاف تمام درخواستیں اب غیر موثر ہوچکی ہیں ،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ نے معاملے کو حل کیا ان کو کریڈٹ جاتا ہے ،اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں کوئی اور مقدمہ نہیں ہونا چاہیے ،اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں جومقدمات درج تھے ان میں ایک ہی الزام ہے-پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ معاملات کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست نمٹا دی

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

  • شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا خودکش حملے میں حولدارمحمد امیر شہیدہو گئے محمد امیر کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے ہے،حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو حصار میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں

    وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، حوالدار محمد امیر اور ایک عام شہری کی شہادت پر دکھ ہوا، خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے صورتحال پر صوبائی حکومت سے تشویش ہے۔ دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے، انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کاروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ اُنکی جرآت کو سلام۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھ گیا۔ بھارت کھل کرآگیا

    پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھ گیا۔ بھارت کھل کرآگیا

    لاہور:پاکستان میں‌دہشت گردی کے بیچ بونے والا بھارت ، ابھی بھی باز نہیں آرہا ہے،کبھی بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کرتا ہے تو کبھی براہ راست دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا جاتا ہے ، یہ وہی بھارت ہے جو پاکستان میں ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتا، اسی لیے بھارت سی پیک کےخلاف سازشوں میں مصروف ہے

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنے میں ہرطرح‌ کا گھنونا کھیل کھیل رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ کون ہے جو پاکستان میں‌دہشت گردی کروارہا ہے ، وہ کون ہے جوپاکستان کوافغان جنگ میں‌ پھنسانا چاہتا ہے ، وہ کون ہےجو سی پیک کے خلاف ہے ، وہ کون ہے جو پاکستان کوعالمی دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے وہ کون ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ، ان کا کہنا تھا کہ اب تو واضح ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کلبھوشن یادیو کی شکل میں پاکستان میں دہشت گردی کورا رہا ہے اور بھی ایسے دہشت گرد پاکستان میں ہوں گے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کسی قسم کی سستی نہیں کررہےہوں گے

     

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہدشت گرد گروہوں کو فنڈنگ کرتا ہے ، بھارت پاکستان میں دہشدت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے ، بھارت پاکستان میں معصوم شہریوں کوقتل کروا رہا ہے ، بھارت پاکستان میں معاشی تباہی پھیلانے میں کردار ادا کررہا ہے ، لیکن اب ایسا نہیں چلے گا، بھارت کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ اگر بھارت پاکستان میں گڑبڑ کرتا ہے تو پھر بھارت کو بھی اس کےلیے تیار رہنا چاہے، اب بات ناقابل برداشت ہوچکی ہے

    یہ بھی یاد رکھیں کہ بھارت عالمی برادری میں یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتا، حالانکہ صورت حال ہےیہ ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے پاکستان میں ثبوت موجود ہیں ، عالمی سطح‌پر پاکستان کو اس معاملے کو لےکر پیش ہونا چاہیے ، بھارت خطے میں ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے غیرذمہ دار ملک ثابت ہوا ہے ، جہاں ایٹمی تابکاری مواد کی سرعام فروخت ہوتی ہے ، مگر عالمی دنیا پھر بھی خاموش ہے

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اتنی بڑی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، اگرایسا کبھی پاکستان میں ہوتا تو کیا بھارت ہمیں سکون کا سانس لینے دیتا ، ہرگز ایسا نہ ہوتا ، مگر بھارت کے خلاف کسی نے ایکشن نہیں لیا بھارت پھرپاکستان کے خلاف سازشوں پر اتر آیا ہے، اس کے لیے ملک میں جب تک سیاسی عدم استحکام نہیں آتا بھارت کو بہتر انداز سے جواب نہیں دیا جاسکتا ، ہمیں بھارت کی ان چالوں کو سمجھنا ہوگا

  • عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان

    عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان

    اسلام آباد:عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان، یہ اعلان سن کرپاکستانی حیران رہ گئے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں دوبارہ پیش ہوکر استعفی دیے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گاپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کی جانے پر اکثریتی رائے تھی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب مزید مشاورت نہیں فیصلے کا اعلان ہو گا، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ عمران خان کی ہدایت پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے بھی بیس دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے جس کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب واضح کرچکے ہیں کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کردیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما وضاحت کرچکے ہیں کہ اسی ماہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

  • وزیراعظم اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کی ملاقات،گارڈ آف آںر پیش

    وزیراعظم اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کی ملاقات،گارڈ آف آںر پیش

    وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات سے پہلے تاجک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی،

    قبل ازیں تاجکستان کے صدرامام علی رحمان دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچے تو وفاقی وزیرتجارت نوید قمر نے تاجک صدر کااستقبال کیا تاجک صدر کے دورے میں اہم ملاقاتیں اور دوطرفہ معاہدوں پر دستخظ ہونگے ، امام علی رحمان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں،وزیراعظم اور امام علی رحمان کے مابین دو طرفہ تعلقات اور معاہدوں پر پیش رفت،وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ جب کہ صدر امام علی رحمانوف صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.تاجکستان کے سفیر نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت اور اس کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ افغانستان کے پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان اور تاجکستان دونوں کو ایک جیسے سیکیورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔وزیر دفاع نے مسلح افواج کے درمیان دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں اور دونوں ممالک کے خصوصی مواقع پر باہمی بنیادوں پر فوجی بینڈ کی نمائش کی تجویز پیش کی۔

  • بھارت کو خبردار کرتی ہوں،انتہا پسند سوچ  پر عمل کرنے سے گریز کرے،حنا ربانی کھر

    بھارت کو خبردار کرتی ہوں،انتہا پسند سوچ پر عمل کرنے سے گریز کرے،حنا ربانی کھر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں پاکستان آج بھی دہشت گردی سے نمٹ رہا ہے حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں،لاہورمیں دہشت گردی کا جو واقعہ ہوا اس میں بھارت ملوث تھا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ بڑاثبوت ہے کلبھوشن یادیو کیس میں بھی پاکستان نے ثبوت پیش کیے، بھارت پاکستان میں امن ہی نہیں چاہتا،بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے ،صرف بھارت کو اگر ذمہ دار نہ بھی سمجھیں تو ماضی اور حالیہ واقعات ہاں سے دہشت گردی ثابت کرتی ہے بھارت کی جانب سے جو کارروائیاں ہورہی ہیں اس سے خطے کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے بھارت مسلسل اقوام متحد ہ کی قراردادو ں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے ثبوت ہیں دہشت گردی کے معاملے کو اجاگرکرتے رہیں گے،پاکستان نے بارہا بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو پیش کیے بھارت دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے دوسرے ممالک پر الزام لگاتا ہے،اس بات سے انکار نہیں کہ سی پیک کو متاثر کرنے میں بھی بھارت ملوث ہے،بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے کراچی میں چینی قونصل خانے ،بلوچستان اور لاہور میں حالیہ واقعات میں بھارت ملوث ہے ہمارے پاس بھارت کی جانب سے تخر یبی کارروائیوں کے ناقابل تردید شواہد ہیں بھارت دہشت گردی کی منصوبہ سازی کرتا ہے اوراس میں عام لوگوں کا استعمال کرتاہے ،ہمارے پاس بھارت کے خلاف جوشواہد تھے ہم نے کچھ یواین سیکریٹری جنرل کو بھی پیش کیے ،دہشت گردوں کے انٹر پول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ،

    حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت جو کررہاہے ہم ان پر خاموش نہیں بھارت کو انتہا پسند سوچ میں تبدیلی لانی ہوگی بھارت مثبت ڈپلومیسی کے ایجنڈے پر کام کرے ،بھارت جو کارروائی کرتاہے اس سے صرف پاکستانی نہیں پورا خطہ متاثر ہوتا ہے ،بھارت کو خبردار کرتی ہوں ،دہشتگرد ی کے منصوبے اور انتہا پسند سوچ پر عمل کرنے سے گریز کرے،ہمیں امیدہے بین الاقوامی برادری بھارت کے منفی عزائم پر اس کا احتساب کرے گی پاکستان امن کو نقصان پہنچانے والی بھارتی تخریب کاریوں پر خاموش نہیں ہوگا، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے را مختلف تنظیموں کی مالی معاونت کرتا ہے گویندا اپٹنائک ،دنگارا ،پارتھیا سارتھی بھارتی دہشت گرد ہیں گوادر دیگر ممالک سے پاکستان کو کنکٹ کرتا ہے 10 سال سے بھارت میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کو مزید فروغ ملاہے،تنبیہہ کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے ہمسایہ کے گھر میں آگ لگانے کی کوشش کرینگے گے تو پھر گھر آپکا بھی اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا ہم نے پورے مکمل ثبوتوں کیساتھ سفارتی حلقوں کو ڈوسئیر دیا ہے کہ کس طرح بھارت تازہ ترین واقعہ کے پیچھے ملوث ہے جس کے نتجہ میں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں پاکستان کو بھارت کے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت مل گئے پاکستان نے ڈوزیئر تیار کرلیا جو اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے ممبر ممالک کو بھجوایا جارہا ہے۔

    جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

    جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

    لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

    دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

    جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی

    جوہر ٹاؤن لاہور 2021 کے دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی 

  • پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،سپریم کورٹ

    پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی کے رکن ہیں یا نہیں؟ وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے استعفے دے چکے ہیں، کچھ نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے اور پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، سیاسی حکمت عملی کے تحت اسپیکر استعفے منظور نہیں کر رہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی حلقے کو غیر نمائندہ اور اسمبلی کو خالی نہیں چھوڑاجا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ا سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، وکیل نے کہا کہ جن کے استعفے منظور ہوئے وہ کونسا اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے، اسپیکر ایک دن سو کر اٹھے اور چند استعفے منظور کر لیے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے تنخواہ بھی لے رہے ہیں اور اسمبلی بھی نہیں جاتے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ایک ساتھ تمام استعفے کیوں منظور نہیں کرتے؟ جس رکن کو مسئلہ ہوگا اسپیکر کے فیصلے پر اعتراض کر دے گا، اگر سپیکر کو 4 دن میں استعفے منظور کرنے کا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟ وکیل نے کہا کہ عدالت ایسا حکم جاری کرتی ہے تو اس کیلئے مکمل تیار ہیں،پی ٹی آئی تو انتخابات کرانے کا ہی مطالبہ کر رہی ہے،حکومت کرپشن اور عوامی اعتماد توڑنے کے نتیجے میں آئی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا حق ہے کہ وہ اسمبلی سے استعفے دے یا نہ دے،وکیل نے کہا کہ موجودہ اسمبلی عوامی اعتماد توڑ کر بنی ہے اور نامکمل ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا جانبدار نکتہ نظر ہے کہ اسمبلی نامکمل ہے، زبانی باتیں نہ کریں، اسمبلی نہیں پسند تو سیٹیں بھی چھوڑیں،وکیل نے کہا کہ میں تو روزانہ انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہوں،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سیاسی بحث ہے جس کو سیاسی مقام پر ہونا چاہیے،جب عوامی مفاد کی بات ہو تو پی ٹی آئی کا اسمبلی میں نہ ہونے کا سوال غیر موثر ہو جاتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استعفوں کا سوال سیاسی نہیں آئینی ہے، استعفے منظور نہیں ہو رہے تو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کیوں نہیں کرتی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں پی ٹی آئی سے متعلق کئی درخواستیں زیر التوا ہیں، وکیل نے کہا کہ میرا مطالبہ عوام میں جانےاور عام انتخابات کا ہے اس سے زیادہ اور کیا کروں؟ سیاسی سوالات کا قانونی جواب نہیں دیا جا سکتا،

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملے پر عدالت کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، امر بالمعروف ونہی عن المنکر اسلام کا بنیادی اصول ہے، غلط کام کو غلط اس وقت ہی کہا جا سکتا ہے جب وہاں موجود ہوا جائے، اسمبلی جانا یا نا جانا پی ٹی آئی کا سیاسی فیصلہ ہے، اداروں کو فعال کرنا ہوگا، پارلیمان ایک بنیادی ادارہ ہے،بڑی سیاسی جماعت اسمبلی سے باہر ہو تو وہ فعال کیسے ہوگی یہ بھی سوال ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں عوام اعتماد کرکے بھیجتے ہیں، اسمبلی اسی صورت چھوڑی جا سکتی ہے جب رکن جسمانی طور پر جانے کے قابل نہ رہے،ارکان اسمبلی کو اپنی آواز ایوان میں اٹھانی چاہیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا سینیٹ میں نیب ترامیم پر بحث ہوئی تھی؟ وکیل نے کہا کہ سینیٹ سے بھی ترامیم بغیر بحث منظور کرائی گئیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں قانون پر بحث ہی نہ ہو تو استعفے کے علاوہ کیا حل ہے؟ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ہ عدالتی فیصلوں کے باوجود کرپشن ختم نہیں ہوسکی

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • لاہورشہرمیں مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

    لاہورشہرمیں مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے شہرمیں مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں مارکیٹیں رات10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں تمام ریسٹورنٹس بھی رات10 بجے بند ہونگے ،جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹس رات11 بجے بند ہونگے ،عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر مارکیٹوں کو10 بجے بند کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں،جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ محکمہ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائے عدالتی احکامات پرعملدرآمد ہونے سے اسموگ میں اب بہتری آئی،جو سکول جمعہ کے دن بند نہیں کرتے ان کے سکول سیل کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا

    لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی نہیں آ رہی ساتھ ہی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور تین ہفتوں سے اول پوزیشن پر ہے طبی ماہرین ماسک کی پابندی پر زور دے رہے ہیں مگرشہری ہدایات کو نظر انداز کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے. پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ 

  • فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

    فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور پی ٹی آئی کی جانب سے دائر پٹیشن میں سرخروہو گئیں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کو مسترد کردیا

    الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ یہ جیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہے، جیالوں کی دعاوَں کا ثمر ہے عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں سے محروم کرنے کی سازش ناکام ہوئی جھوٹے مقدمات، جیلوں اور منفی پروپیگنڈہ کے آگے کبھی پہلے تائب ہوئے نہ آئندہ ہونگے عوام کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پرچم ہر حال میں بلند رکھیں گے

    الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نااہلی کیس کا 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ درخوست گزار نے موقف اپنایا کہ اسپیکر نااہلی ریفرنس میں 30 دن میں فیصلہ کرنے میں ناکام رہے دارخوست گزار نے اسپیکر کے خط کا حوالہ دیا کہ نااہلی کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے درخوست 22جون2019 میں مالی سال 2017 کے گوشواروں کی بنیاد پر دائر کی گئی فریال تالپور نے جائیداد 30جون 2018 اور 2019 میں گوشواروں میں ظاہر کی فریال تالپور کی جانب سے مبینہ جائیدادوں کو چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا منتخب رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی،الزام کو ٹھوس مواد سے لیس ہونا چاہیے فریال تالپور نااہلی دارخوست میں ٹھوس شواہد کی کمی ہے،کمیشن مطمئن ہے کہ فریال تالپور کے خلاف آرٹیکل 62ون ایف کا مقدمہ نہیں بناسکے،فریال تالپور کے خلاف نااہلی دارخوست خارج کی جاتی ہے،

    الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی .فیصلہ ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے پڑھ کر سنایا ،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینا ہوتا ہے درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے

    الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی

    نااہلی کی درخؤاست کے خلاف فریال تالپور نے بھی درخؤاست دائر کر رکھی تھی، سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیروی پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ