Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف شہری محمد ساجد کی درخواست پر نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت کے سامنے پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ وکیل نے کہا کہ اس قسم کے کیس کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے بھی ہمارے پاس آ چکا ہے، ایسی درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا ہے، انہیں جواب کے لیے وقت دے رہے ہیں، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور مزید کارروائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہو سکے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شہری محمد ساجد کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر ہوئی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان ، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    وزیر خارجہ کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
    پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ٹھوس تعاون کی ضرورت ہے.اقوام متحدہ
    اسلام آباد سے کراچی سفر کرنیوالی پرواز کا مسافردوران سفر انتقال کر گیا
    بجلی 31.60 روپے فی یونٹ، گیس 100فیصد مہنگی کرنیکی تجویز
    قرضوں کی بہتر مینجمنٹ کیلیے فوری طور پر ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم
    اسلام آباد میں سالِ نو کی پارٹیوں کے دوران اسمگل کی جانیوالی منشیات برآمد
    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔ عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، لہٰذا عدالت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

  • دنیا میں کہیں بھی جانے سے پہلے وزیرخارجہ کو افغانستان جانا چاہیے تھا،عمران خان

    دنیا میں کہیں بھی جانے سے پہلے وزیرخارجہ کو افغانستان جانا چاہیے تھا،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نہایت تشویشناک ہیں،

    عمران خان سے لاہور میں انکی رہائشگاہ پر بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان صورتحال پرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلوایا اور صورتحال کا جائزہ لیا،پہلے مالاکنڈ پھر وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں مسائل نے سراٹھانا شروع کیا، وزیرخارجہ بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں دنیا میں کہیں بھی جانے سے پہلے وزیرخارجہ کو افغانستان جانا چاہیے تھا،ہم مغربی سرحد پر ایک اور تنازعےکے متحمل نہیں ہوسکتے،سیکیورٹی کے حالات بے قابو ہونے سے پہلے اقدامات اٹھائے جائیں،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے مجھے دے دی ہے، ق لیگ سے مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات ہوئی ہے، میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کتنا ملوث تھا، اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہی وجہ ہے کہ میں سائفر کی انکوائری چاہتا تھا جو کہ نہیں ہوئی.

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جانے سے 3ماہ پہلے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات اچھے تھے،پرویز الہٰی اپنی جماعت کے سربراہ ہیں جس سے چاہیں مل سکتے ہیں مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے، مونس الہٰی سے ملاقات ہوئی، ق لیگ کیساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں آ سکتی،سب سے بڑی سرمایہ کاری بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے آسکتی ہے،خوشحالی و جمہوریت کے حصول کیلئے قانون کی حکمرانی لازم ہے،میری سیاسی جدوجہد قانون کی بالادستی کیلئے رہی ہے،

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی وکلا ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کرنے والو ں میں حامد خان اور احمد اویس شامل تھے عمران خان نے وکلا ٹیم سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

     مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،

    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
    بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
    اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی

  • پنجاب میں اچھا ہی ہونے جا رہا ہے، چودھری شجاعت

    پنجاب میں اچھا ہی ہونے جا رہا ہے، چودھری شجاعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،

    اپنے بیان میں چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی،میرے شہباز شریف اور زرداری سے رابطے ہیں ،پی ڈی ایم سے نہیں،کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے کچھ بچانے پر لگے ہوئے ہیں، پنجاب میں اچھا ہی ہونے جا رہا ہے آج میری کسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی،عمران خان عقلمند آدمی ہیں انہیں مشورے کی ضرورت نہیں، پنجاب اسمبلی کی ٹینشن بنی ہوئی ہے لیکن جلد حل نکل آئے گا میرے خیال میں آنے والے دنوں میں چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی پرویز الٰہی فیصلہ کرتے ہیں تو 4 سے 5 ماہ نکال سکتے ہیں پرویز الٰہی کیلئے گنجائش کا مسئلہ نہیں مسئلہ تو سیاسی جماعتوں کا ہے ایک عدم اعتماداوردوسری اعتماد کے ووٹ کی تحریک لانا چاہتی ہے جن کے پاس عدم اعتماد کے ووٹ پورے نہیں وہ اپنا نمبر پورا کریں گے ،جس کے پاس ووٹ پورے ہوئے وہ بچ جائے گا

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے چودھری خاندان تقسیم ہو چکا ہے، پرویز الہیٰ عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب میں پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ہیں تو وفاق میں چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین وفاقی وزیر ہیں، دونوں دھڑوں میں اتحاد کی کوششیں ہوئیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی، حالیہ دنوں میں مونس الہی اور سالک حسین کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی سامنے آئے ہیںَ

    اب چودھری شجاعت ایک بار پھر لاہور کی سیاست کا مرکز بن چکے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی ،آصف زرداری کی بھی ملاقات ہوئی، اب یہ ملاقاتیں دوبارہ ہونے والی ہیں،انکے نتائج بھی آنیوالے دنوں میں نظر آئیں گے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

  • عدالت کی سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی تجویز

    عدالت کی سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی تجویز

    لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

    عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن محکمہ ایجوکیشن کو اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات دو ہفتے کرنے کی تجویز دے ،عدالت نے پیمرا کو اسموگ آگاہی کے متعلق الیکٹرانک میڈیا پرائم ٹائم پر اشتہارات چلوانے کا حکم بھی دیا،عدالت نے پیمرا کے وکیل کو ایک ماہ تک الیکٹراک میڈیا پر پرائم ٹائم پر اشتہارات چلوانے کے اقدامات کا حکم دیا،عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا،عدالت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم ایم اے لانگ رینج کیمروں کے حصول کے لیے حکومت کو ریکوزیشن بھجوانے کا حکم بھی دیا،

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوگ ایک دفعہ پھر زیادہ ہو گیا ہے، وکیل نے جواب دیا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ چل رہے ہیں، اس لیے فوگ زیادہ ہے، محکمہ ماحولیات نے رولز میں ترمیم سے متعلق رپورٹ پیش کی جسٹس شاہد کریم نے انڈسٹریز کی مانٹینگ کے لیے کیمروں کے استعمال کرنے کا حکم دیا،اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرین ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس فنڈز ہیں وہ منتقل ہوسکتے ہیں ،ڈی سی کو انڈسٹریز کی مانٹرینگ کے لیے کیمروں کے استعمال کا کہا تھا، وکیل نے کہا کہ گیس کی بڑی قلت ہے ، لوگ بڑے پریشان ہیں ،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ آپ کس کی نشاندہی کررہے ہیں؟وکیل نے کہا کہ پبلک کی بات کی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ پبلک کی بات چھوڑ دیں ہم یہاں 3سال سےمفاد عامہ کا کیس سن رہے ہیں، عدالت نے ممبرز جوڈیشل کمیشن کو محکمہ ایجوکیشن سے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے لیے بات کرنے کی ہدایت کی،

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ 

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

  • کسی بات پراعتراض تھا توپرویز الہیٰ اسی وقت کر سکتے تھے،عمران خان کا شکوہ

    کسی بات پراعتراض تھا توپرویز الہیٰ اسی وقت کر سکتے تھے،عمران خان کا شکوہ

    کسی بات پراعتراض تھا توپرویز الہیٰ اسی وقت کر سکتے تھے،عمران خان کا شکوہ

    عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تو اسکے بعد سے پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، وزیرآباد لانگ مارچ پر مبینہ حملے کے بعد سے عمران خان نے بھی لاہور میں ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں تو سابق صدر آصف زرداری بھی لاہور پہنچ چکے ہیں اور ملاقاتیں کر رہے ہیں،

    عمران خان کی جانب سے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ردعمل دیا تو تحریک انصاف نے بھی اجلاس بلا لیا اور اہم فیصلے کرنے کی ٹھانی، اجلاس کے بعد تحریک انصاف نے اپنے موقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے ،تحریک انصاف اپنی لائن نہیں بدل سکتی چیئرمین تحریک انصاف اور سینئر رہنماؤں میں مشاورت مکمل کر لی گئی،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ق لیگ اتحادی ہے ان کی جماعت کا اپنا منشور ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ بطور اتحادی تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے کے تحت چلنا ہو گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جماعت اپنی سیاسی حیثیت رکھتی ہیں، ان کا اپنا موقف ہے،

    دوسری جانب مونس الہیٰ نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی تھی،عمران خان نے مونس الہیٰ سے ملاقات میں شکوہ کیا اور کہا کہ کسی بات پر اعتراض تھا تو وزیراعلی انٹرویو کے بجائے اسی وقت کر سکتے تھے، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی ہمارے بزرگ ہیں مگر تحریک انصاف اپنے نظریات رکھتی ہیں،

    علاوہ ازیں تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی۔ پرویز خٹک اور فواد چوہدری شامل ہوں گے پی ٹی آئی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کرے گی پی ٹی آئی کا ق لیگ سے پندرہ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کرنے کا امکان ہے پی ٹی آئی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کی اطلاع تاحال ق لیگ کو نہیں دی گئی،پی ٹی آئی آج اجلاس کے بعد قاف لیگ سے رابطہ کرے گی

    موقف الگ الگ ہے، انتخابات ایک ساتھ لڑیں گے،عمران خان
    قبل ازیں چئیر مین تحریک انصاف سے ضلع خوشاب،جھگ اور سرگودہ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے اراکین اسمبلی سے رائے لی ،اراکین اسمبلی نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی چئیرمین پی ٹی آئی نے ارکان سے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ لی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جب کہیں گے پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا دیں گے، جمعے کو دما دم مست قلندر ہو گا مونس الہٰی نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے،موقف الگ الگ ہے، انتخابات ایک ساتھ لڑیں گے،

    دوسری جانب خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اپنا نظریہ ہے،چودھری پرویز الہٰی ہماری نہیں اپنی پارٹی کی بات کریں گے، ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، پرویز الہٰی نے سمری پر دستخط کر کے مجھے دیدی ہے، پرویز الہٰی اب پیچھے نہیں ہٹیں گے،

    ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے صوبائی مشیربرائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر پراپیگنڈا کرنے والوں سے عدالت نے تمام ریکارڈ طلب کیا ہے جسے وفاقی حکومت نے خفیہ قرار دیا۔ توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے اور عدلیہ کے سامنے رکھا جائے۔ یہ چور صبح، دوپہر، شام گھڑی گھڑی کی رٹ لگاتے ہیں۔ عمران خان نے قانونی طریقے سے قیمت ادا کرکے توشہ خانہ سے تحائف لیے اور گھڑی کو بیچا تو اسکو اپنے اثاثوں میں ظاہر کیا۔نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور گیلانی نے کیا توشہ خانے کے تحائف ڈکلیئر کئے۔؟ اب آپ کا رسیدیں نکالنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر لوگ نا اہل ہوئے ہیں۔اگر کوئی توشہ خانہ کیس میں نا اہل ہو گا تو یہ سارے چور ہونگے عمران خان نہیں۔

    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
    بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
    اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی

  • نورمقدم قتل کیس،آلہ قتل چاقو،مقتولہ کے خون کے نشانات ملے،وکیل

    نورمقدم قتل کیس،آلہ قتل چاقو،مقتولہ کے خون کے نشانات ملے،وکیل

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،نور مقدم قتل کیس میں مجرمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ،مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل نثار اصغر نے دلائل دیئے وکیل نے کہا کہ چاقو سے فنگر پرنٹس اس لیے نہیں لیے جا سکے کہ اس کے اوپر خون لگا تھا،چاقو سے خون کا نمونہ حاصل کیا گیا، وکیل مدعی نے کہا کہ آلہ قتل چاقو تھا جس پر مقتولہ کے خون کے نشانات ملے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ خون کا نمونہ حاصل کیا اس لیے فنگر پرنٹس نہیں لیے جا سکے،وکیل نے کہا کہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم پولیس کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچے، شوکت مقدم کے موبائل فون کا کال ڈیٹا اور لوکیشن کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے

  • اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

    اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے.

    متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا،اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

    بابراعوان نے کہا کہ توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں اور زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھوماتے رہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کل دلائل دیں گے جس کے بعد اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔ نئے جج کی تعیناتی کے باعث دوبارہ اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دلائل ان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دیے گئے۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی کیونکہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جن کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
    بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
    اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل بابراعوان نے کہا کہ نئے تعینات جج کے سامنے اعظم سواتی پرہونے والے ظلم رکھے، پراسیکیوٹرکہتے ہیں کہ بحث کرنی ہے اور بعد میں جج کے ٹرانسفر آرڈرآجاتے ہیں۔ انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اراکین نے کہا استعفی دیںگے اسپیکرقومی اسمبلی بھاگ رہے ہیں، 23 دسمبرکواسمبلیاں توڑیں گے اور27 کلومیٹر کی حکومت گرجائے گی۔ ان کا کہا کہنا تھا کہ یہ کہتےتھے 6 ماہ میں پاکستان کواٹھا دیں گے، تو کہاں گئی امداد جو باہرسے آئی تھی۔ معشیت، ایوان، قانون سمیت تمام معاملات کا پی ڈی ایم نے بیڑا غرق کیا ہے۔

  • روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،8 موقع پر جانبحق ، متعدد زخمی

    روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،8 موقع پر جانبحق ، متعدد زخمی

    راجن پور (کنوراویس نامہ نگار) روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں. حادثہ کے نیچے میں 8 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں.حادثہ میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی.حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے.
    کمشنر ڈیرہ غازیخان لیاقت علی چٹھہ کا شاہ والی راجنپور میں بس حادثہ کا نوٹس،کمشنر ڈی جی خان نے زخمیوں کی امداد کےلئے ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں اور نزدیکی ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی،ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بس حادثہ کے زخمیوں کی ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ پر توجہ دی جائے،زخمیوں کے علاج معالجہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،جاں بحق افراد کے ورثاء کی تلاش اور میتیوں کی منتقلی کےلئے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت .وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی .حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اورزخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لسٹ

  • بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

    بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

    بنوں ،باغی ٹی وی (ذیشان خان کی رپورٹ)بنوں میں سی ٹی_ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی
    تفصیل کے مطابق بنوں میں سی ٹی_ڈی کمپاونڈ میں حملہ،بنوں کینٹ مکمل طورپر سیل کردیاگیا ہے،سی ٹی ڈی آفس بنوں کینٹ میں گرفتار مبینہ افراد کا حملہ,فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا,ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی آفس بنوں کینٹ میں سی ٹی ڈی کے زیر حراست مبینہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سے بندوق لے کر اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں دو فوج اہلکار زخمی جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا ہے ,واقعے کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی تو دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی جانب سے کینٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ,یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سی ٹی ڈی آفس کو مبینہ دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہے,مبینہ دہشت گردوں اور پولیس کی فائرنگ جاری,

  • لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 51 واں یوم شہادت

    لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر کا 51 واں یوم شہادت

    راولپنڈی: لانس نائیک محمد محفوظ شہید، نشان حیدر کی 51 ویں برسی آج محفوظ آباد، پرانے پنڈ ملکان میں منائی گئی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

    لانس نائیک محمد محفوظ 25اکتوبر1944 کو ضلع راولپنڈی کے علاقہ پنڈ ملکاں (محفوظ آباد)میں پیدا ہوئے انہوں نے1962ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،71ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران لانس نائیک محمد محفوظ 10پنجاب رجمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھے۔

    انہوں نے بڑی شجاعت اور دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے18دسمبر1971ء کو جام شہادت نوش کیا انہیں بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے اعلیٰ ترین اعزازنشان حیدر سے نوازا۔