Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • لانگ مارچ ،لالہ موسی میں سٹیج تیار، پولیس کی بھاری نفری تعینات

    لانگ مارچ ،لالہ موسی میں سٹیج تیار، پولیس کی بھاری نفری تعینات

    لانگ مارچ ،لالہ موسی میں سٹیج تیار، پولیس کی بھاری نفری تعینات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج لالہ موسی پہنچے گا

    لالہ موسی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز وزیرآباد سے ہوا تھا، گزشتہ روز لانگ مارچ گجرات میں تھا،لالہ موسی میں قائدین کے لئے سٹیج تیار کر لیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی قیادت کر رہے ہیں، عمران خان کا خطاب شام چار بجے ہو گا، جی ٹی روڈ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    دوسری جانب اسد عمر بھی فیصل آباد سے لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر لانگ مارچ کیلئے جھنگ سلطان باہو پہنچ گئے ،انہوں نے دربار شریف سلطان باہو پر حاضری دی

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کپتان آج انشاء اللہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے لالہ موسیٰ میں ویڈیو لنک پر خطاب کرینگے-عوام کا سمندر عمران خان کی قیادت میں اسلام آبادکا رخ کریگا-مارچ میں عوام بالخصوص فیملیز کی ریکارڈ شرکت -اسلام آباد میں عدالت کی مختص کردہ جگہ پرتاریخی اور پرامن احتجاج ہوگا- انشاء اللہ. شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مارچ میں کوئی بریک نہیں آئے گی آج لالہ موسیٰ کل کھاریاں جائے گا،سکرینز پر پہلے فائنل میچ پھر عمران خان کا خطاب سنا جائے گا، گجرات کے عوام کے ولولے اور جذبے کو سلام۔ شہر شہر ایک ہی آواز ھے وزیرِاعظم عمران خان۔ میرا یقینِ محکم ھے کہ نہ صرف ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی بلکہ بہت جلد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان ہونگے۔

    مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا گزشتہ روز لالہ موسی میں آخری پڑاؤ تھا جو کہ آج وہیں سے دوبارہ آغاز ہوگا.اس کے علاوہ اسد عمر صاحب کی قیادت میں جھنگ میں بھی مارچ کیا جائے گا.ملک کے مختلف علاقوں سے مرکزی لیڈرشپ کی قیادت میں قافلے نکل رہے ہیں اور انشاءاللہ سب ایک ساتھ راولپنڈی پہنچیں گے.

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • قانون ذہنی بیمار افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے،توہین مذہب کے مقدمہ کا فیصلہ جاری

    قانون ذہنی بیمار افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے،توہین مذہب کے مقدمہ کا فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے ایک شخص کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے میانوالی کے تھامے میں درج توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو اس کے خوابوں کے لیے سزا نہیں دی جا سکتی ،عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ پولیس افسر کو تفتیش کرتے وقت ملزم کی ذہنی حالت کے درست ہونے کا تعین کر لینا چاہیے ذہنی حالت پر شک کی صورت میں پولیس کو مجاز فورم سے نفسیاتی تشخیص کرانی چاہیے

    عدالت نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فیصلے کی روشنی میں اقدامات کے لیے کاپی آئی جی پنجاب کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ہوتا ہے کہ گستاخی کے ملزمان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہوتی ایک شخص ہر رات کئی خواب دیکھ سکتا ہے جس پر اس کا اختیار نہیں ہوتا ایک شخص کو اس کے خوابوں کے لیے سزا نہیں دی جا سکتی پاکستان میں قانون ذہنی بیمار افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے ذہنی بیمار افراد کو سزا سے بچانا چاہیے اور ان کا علاج ہونا چاہیے کسی ایسے شخص کا ٹرائل نہیں کیا جا سکتا جو فاتر العقل ہو اور اپنا دفاع نہ کر سکے

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، 16 اکتوبر سے قبل فیصلہ سنائیں گے، عدالت

    توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع

  • وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

    وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت خرابی کی وجہ سے لندن سے پاکستان روانگی تاخیر کا شکار ہوئی، اب وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستان روانہ ہوں گے، وزیراعظم گزشتہ روز پاکستان روانگی کے لئے بڑے بھائی نواز شریف سمیت سب کو الوداع کر کے نکل چکے تھے کہ انکی طبیعت خراب ہو گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بخار محسوس ہوا جس کے بعد انہوں نے پاکستان روانگی کا پروگرام موخر کر دیا، اب وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستان واپسی کے لئے سفر کریں گے

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ وزیر اعظم نے رات لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا ،وزیراعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔ تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کل متوقع ہے-

    جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے. نواز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں نوازشریف سے تین دن میں چار ملاقاتیں کیں۔ ملکی صورتحال پر صلاح مشورے کیے گئے۔پاکستان میں اتحادی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے۔ شریف برادران نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو، حالات اور نتائج کیسے بھی ہوں، وزیراعظم کسی ’’دباؤ‘‘کو قبول نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے کہا، جتھوں کی بات نہ پہلے مانی، نہ اب مانیں گے۔ ملک اس وقت مشکل میں ہے، دعا ہے سارے معاملات بہتر ہو جائیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، قانون کے مطابق ہوگی۔

    نروس نہیں ہیں، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،بابر اعظم


    وزیر دفاع خواجہ آصف جو لندن میں موجود ہیں انکا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نہ صرف میرے قائد اور میرے بڑے بھائی ہیں بلکہ وہ شخص ہیں جو زندگی بھر میرے لیے طاقت کا ستون رہے ہیں۔ ان کا پیار اور محبت میرے لیے اعتماد اور تحریک کا باعث ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا تھا کہ 2013 اور2018 کی تعیناتیوں کی سمری بھی 18 تاریخ کے بعد بھجوائی گئی تھی، اگر سمری 18 نومبر کے بعد آتی ہے تو پرانی روایت برقراررہے گی

    پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض ٹوئٹرکا بلیو ٹک حاصل کر لیا

  • قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ میرا مشن ہے، عمران خان

    قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ میرا مشن ہے، عمران خان

    قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ میرا مشن ہے، عمران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم دوسرے ملکوں سے بھیک مانگتا ہے،

    عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام لانا ضروری ہے،پاکستان کا وزیراعظم ایک مفرور شخص سے ملنے لندن گیا، نواز شریف جھوٹ بول کر اس ملک سے بھاگا تھا،
    70 سالہ زندگی میں پوری دنیا گھوما ہوں،پاکستان کی قوم نے اب خوف کے بت توڑ دیے ہیں اور اپنے روشن محفوظ مستقبل کی خاطرکھڑی ہو گئی جب قوم کھڑی ہو جائے تو انقلاب آتا ہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو کمزور آدمی ہے بیچارا دیہاڑی دار ہے صرف وہ جیلوں میں جاتا ہے ۔ طاقتور ڈاکوؤں کے ساتھ یہاں ڈیل کی جاتی ہے ۔انہوں نے یہ سوچا کہ میں گولیوں سے ڈر کر گھر بیٹھ جاؤں گا برطانیہ میں بیٹھے پاکستانیوں سے پوچھیں وہاں انصاف کیسا ہے۔خریدو یا ڈرائو، یہ شروع سے یہی کام کر رہے ہیں، ایوان فیلڈ کے سامنے احتجاج کرنے والوں کو ہم نہیں نکالتے وہ اچھائی کیساتھ کھڑے ہیں۔ مجھے دیکھو معجزہ ہے کہ میں بچا ہوا ہوں، جس کو اللہ بچاتا ہے کوئی نہیں اس کو لے جا سکتا ،بچایا مجھے اس لیے ہے کہ میری مشن ہے اس ملک میں قانون کی حکمرانی، مافیاز کا مقابلہ کرنا پہلے دن سے کہا کہ انہیں این آر او نہیں دوں گا،
    انہوں نے مجھ سے این آر او لینے کیلئے لانگ مارچ کیا اعظم سواتی کا کیس ہوا، مجھے گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر ہی نہیں کٹوا پا رہا، قوم کو سمجھنا چاہئے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،
    شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سزا ملنے جارہی تھی،شہباز شریف کو سازش کے تحت اوپر بٹھایا گیا،دو مہینے کے اندر سارے گواہ مر گئے، شہباز شریف کے خلاف عابد باکسر کا بیان موجود ہے،

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج گجرات پہنچ چکا ہے، شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کر رہےہیں مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملتان گیریژن کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملتان کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔ اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی خدمت میں ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔

    قبل ازیں ملتان گیریژن آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ نے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر شو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلیٰ فوجی حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایف-17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے مختلف سٹالز کا دورہ اور کئی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی، پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جنگی طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے متعلق حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔حاضرین فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیارے کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش نظر آئے،پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایف-17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ بحرین کی فضاؤں میں پاکستانی طیارے کی گھن گرج کے ساتھ ساتھ ہجوم کا جوش و خروش قابلِ دید رہا۔ جے ایف۔17 طیارے کی لینڈنگ کے بعد حاضرین نے پرجوش انداز میں تالیوں سے اسکا استقبال کیا،

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے لیئے اپنی جدید صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ بحرین انٹرنیشنل ائیر شو نے ممکنہ خریداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں لڑاکا طیارے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو جانچنے کاایک بہترین موقع فراہم کیا۔

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    @MumtaazAwan

  • عدالت میں وزیراعظم اورعام آدمی برابر،برطانوی عدالت میں شہباز شریف کی درخواست خارج

    عدالت میں وزیراعظم اورعام آدمی برابر،برطانوی عدالت میں شہباز شریف کی درخواست خارج

    میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر،برطانوی عدالت میں شہباز شریف کی درخواست خارج

    برطانوی عدالت میں شہباز شریف اور ڈیلی میل مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا تا ہم عدالت نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا شہباز شریف کے وکلا نے عدالت میں مزید وقت لینے کی درخواست دی گئی اور استدعا کی گئی کہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے جس پر برطانوی عدالت کے جج جسٹس میتھیو نیکلن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں

    شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے .عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی قانونی فیس ادا کرنا ہو گی، اسی مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے تا ہم پاکستان کے وزیراعطم شہباز شریف کو عدالت نے وقت نہیں دیا

    خیال رہے کہ اخبار میں ڈیوڈ روز کے مضمون میں شہباز شریف اور ان کے داماد پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ سنگین الزامات عائد کیے جانے پر شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    واضح رہے کہ ڈیلی میل ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اپنے دورِ حکومت کے دوران زلزلہ متاثرین کی برطانوی امداد میں سے کچھ رقم شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے غبن کیا اور منی لانڈرنگ سے بیرونِ ملک بھجوائی ہائی کورٹ کے جج سر میتھیو نکلائن نے ابتدائی سماعت میں مضمون کو انتہائی ہتک آمیز قرار دیا تھا۔

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    مقدمہ دائر کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ یقین ہے کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ میرے خلاف یہ آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا تھاعمران خان اور شہزاد اکبر کی ہدایت پر جھوٹی خبر شائع کی گئی،عدالت میں حقائق سامنے لا کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیں گے مقدمہ دائر ہونے کے بعد کوئنز بینچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

  • رستے کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے،کوئی غیرقانونی اقدام کرے گا تو کارروائی ہوگی،عدالت

    رستے کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے،کوئی غیرقانونی اقدام کرے گا تو کارروائی ہوگی،عدالت

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں لانگ مارچ کے تناظر میں پی ٹی آئی رہنما زاہد اکبر کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت زاہد اکبر کی گرفتاری کالعدم قرار دے دی عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما زاہد اکبر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا عدالت نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ،گرفتار زاہد اکبر کے بیٹے حسام نے والد کی رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اس کے رہنما زاہد اکبر کی گرفتاری اور سب جیل میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کی .چیف کمشنر طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے،دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ راستے دھرنے سے بند ہوں یا کنٹینر سے انہیں کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے پولیس کی مدعیت میں کیسز بنتے اور چلتے رہتے ہیں حکومتیں چلی جاتی ہیں جب کوئی غیرقانونی اقدام کرے گا تو کارروائی ہوگی

    عدالت نے استفسار کیا کہ زاہد اکبرکوکیوں گرفتارکیا گیا اور کیوں سب جیل میں رکھا گیا؟ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او نے رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے جلاؤ گھیراؤ کا کہا ہے اس پر جسٹس محسن اختر نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد میں ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نہیں سر ابھی اسلام آباد میں کوئی ایسا واقعی نہیں ہوا عدالت نے زاہد اکبرکو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے زاہد اکبرکی گرفتاری کالعدم قراردے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا

    پی ٹی آئی کا احتجاج،راستوں کی بندش،عدالت کا اظہار برہمی،انتظامیہ کیوں سوتی رہی،ریمارکس

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

  • پی ٹی آئی کا احتجاج،راستوں کی بندش،عدالت کا اظہار برہمی،انتظامیہ کیوں سوتی رہی،ریمارکس

    پی ٹی آئی کا احتجاج،راستوں کی بندش،عدالت کا اظہار برہمی،انتظامیہ کیوں سوتی رہی،ریمارکس

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں راولپنڈی کے مختلف مقامات پر تحریک انصاف کے احتجاج راستوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

    لاھور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس پر سماعت کی، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشن عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے راستوں اور تعلیمی اداروں کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا کہ آپ راستے بند کرنے والوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، تحریری طور پر بیان حلفی جمع کروائیں کہ راستے بند کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے راستے بند کئے گئے آپ نے کارروائی کیوں نہیں کی

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ دفاتر میں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے شہر میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راستوں کو بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف روزی ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر ذمہ دارران کے خلاف کارروائی اور مکمل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے لئے راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی نے کیمپ لگائے تھے اور راستے بند کر دیئے تھے، پنڈی میں تین روز تک تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی کر دی گئی تھی، ایمبولینس گاڑیوں کو بھی راستہ نہیں دیا جا رہا تھا، دفاتر جانے والوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا تھا، گزشتہ شب عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کارکنان کو راستے کھولنے کا کہا، اس سے قبل راستے بند کئے گئے تھے،

  • لانگ مارچ،گجرات میں دو جگہ ہو گا استقبال،وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے شریک

    لانگ مارچ،گجرات میں دو جگہ ہو گا استقبال،وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے شریک

    لانگ مارچ،گجرات میں دو جگہ ہو گا استقبال،وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے شریک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج دوسرا دن ہے

    آج وزیراعلیٰ پنجاب کے شہر گجرات میں مارچ پہنچے گا، گجرات میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، آزادی مارچ کا چناب پل اور رامتلائی چوک میں استقبال کیا جائے گا مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے کارکن الگ الگ مقامات پر لانگ مارچ کا استقبال کریں گے مسلم لیگ ق رامتلائی چوک جبکہ پاکستان تحریک انصاف جی ٹی ایس چوک میں استقبال کریں گے

    گجرات میں آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ بھی لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، ق لیگ آج لانگ مارچ میں اپنی پاور شو کرے گی، لانگ مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں جبکہ عمران خان لانگ مارچ سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہی خطاب کریں گے، جی ٹی ایس چوک پر عمران خان کا خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے دکھایا جائے گا،

    تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حقیقی لانگ مارچ کا وزیرآباد سے دوبارہ آغاز ہوا. عوام نے خوف کے تمام بت توڑتے ہوئے ایک بار پھر مارچ میں بھرپور شرکت کی.عوام کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری FIR درج کی جائے، انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملک کے خلاف اتنی گھناؤنی سازش کیوں کی گئی؟

    لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بھر پور انتظامات کر رکھے ہیں، لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔