Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • لانگ مارچ سے پاکستان میں عدم استحکام، بھارت کے تیور بھی تبدیل

    لانگ مارچ سے پاکستان میں عدم استحکام، بھارت کے تیور بھی تبدیل

    پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کا آغاز ہوتے ہی بھارت نے اپنے تیور بدل لئے ہیں۔

    جمعرات کی رات کو جس وقت اسلام آباد پر قبضہ کرنے کے لئے لانگ مارچ شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےعمران خان لاہور کے علاقہ لبرٹی میں موجود تھے اور عوام کو حقیقی آزادی حاصل کرنے کی سازش کے بارے میں اکسا رہے تھے عین اسی وقت بھارتی وزیر دفاع مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں ایک تقریب میں پاکستان کو خطرناک دھمکیاں دینے میں مصروف تھے۔

    بھارتی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے دھمکی دی کہ بھارت نے کشمیر کے شمال کی طرف مارچ شروع کردیا ہے اور یہ مارچ اس وقت ختم ہوگا جب وہ گلگت بلتستان پر قبضہ کر لے گا۔ 

    یہ اتفاق ہے یا بھارت کا سوچا سمجھا منصوبہ کہ جیسے ہی پاکستان میں افراتفری کا عمران خان کا منصوبہ شروع ہورہا تھا عین اسی وقت بھارت نے پاکستان میں عدم استحکام کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور وہ اپنے ناکام اور مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دےرہا تھا۔  

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی, الیکشن کمیشن نےعمران خان کوطلب کر لیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی, الیکشن کمیشن نےعمران خان کوطلب کر لیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی, الیکشن کمیشن نےعمران خان کوطلب کر لیا
    ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور این اے 45 کرم سے امیدوار عمران خان کوطلب کرلیا۔ این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔ جب کہ صوبائی وزیرآباد کاری خیبر پختونخوا کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور صوبائی وزیر کو یکم نومبر طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ اورغیر جانبدار انتخابات آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیرکو سرکاری وسائل کےاستعمال پر30 ہزارجرمانہ بھی ہوچکا ہے، لیکن صوبائی وزیر نے ڈی ایم او کی جانب سےعائد جرمانہ بھی ادا نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پارا چنار کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
    پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت
    پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ لبرٹی چوک کے کئی مقامات پر کارکنان کم پولیس اہلکار زیادہ
    پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

  • پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

    پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

    پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، بیٹیاں ملکی ترقی میں بھرپور طریقے سےحصہ لے رہی ہیں، اس بات سے حوصلہ ملتا ہےکہ قوم کی بیٹیاں کس طریقے سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وژن نہ ہو تو سونا بھی ریت بن جاتا ہے، ہمارے بچے پوچھتے ہیں کہ 75سال بعد قائد کا پاکستان کہاں کھڑا ہے.

    وزیر اعظم نے کہا کہ چند دن قبل سعودی ڈویلپمنٹ فںڈ کا وفد آیا، سعودی وفد نے پلندہ کھول دیا کہ انہوں نے اسپتال کا منصوبہ تحفے میں دیاتھا، وہ قرضہ نہیں گرانٹ تھی مگر فائلیں الماری میں پڑی رہیں کسی کو فکر نہیں تھی، میں نے سعودی ٹیم سے شرمندگی کا اظہار کیا، معذرت کی اور 2 دن کا وقت مانگا، میں نے 48 گھنٹے دئیے اور اس میں ہرچیز مکمل تھی۔ سابق حکومت کو سعودی عرب نے مفت کا پیسا دیا وہ بھی استعمال نہیں کیا، اگر مفت اسپتال بن جاتا تو عوام کا ہی فائدہ ہوتا، انہوں نےکہا آپ منصوبے بنائیں، ایک آئل ریفائنری کا بھی کہا ہے، یہی آئل ریفائنری کا مںصوبہ وہ 2019 میں خود لےکر آئے تھے، اب وہ آئل ریفائنری لے کر آئیں گے جس کی مالیت 10 سے 12 ارب ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا سے ہمیں تعلقات خراب کرنے کی کیا ضرورت تھی، کشکول لے کر جاتے ہیں پھر کیا ضرورت تھی آبیل مجھے مار، یہ کہاں کی پاکستانیت، خدمت اور سیاست ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کاش ہمیں کسی کے پاس جاکر مانگنا نہ پڑتا، وقت بہت ضائع ہوگیا ہے مگر ابھی بھی وقت ہے، ہمارے پاس محدود وسائل ہیں، وزراءدن رات محنت کررہے ہوتے ہیں، وزیر خزانہ آج کل دن رات فنڈز کے حوالے سے فکرمند ہیں، وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے بات کررہے ہیں۔

    بنگلا دیش سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ میں یہ بات محتاط انداز میں کر رہا ہوں کہ اس وقت سوچ یہ تھی کہ یہ بوجھ ہے اس کو اتارو۔ کسی صورت بنگلا دیش کو پاکستان سے علیحدہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ آج بنگلا دیش کی ایکسپورٹ پاکستان سے زیادہ ہے۔

  • ارشد شریف قتل کیس: دو رکنی تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ کردی گئی

    سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ ہو گئی۔

    سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہوگئی، جہاں وہ مختلف زاویوں سے قتل کیس کی تحقیقات کرکے واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے دونوں ارکان ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد جمعہ کی صبح روانہ ہوئے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق ٹیم کے سربراہ اطہر وحید قطر ائرلائن کی پرواز نمبر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحا روانہ ہوئے جبکہ عمر شاہد حامد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوگئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ارکان دوحا ائرپورٹ پر اکٹھے ہوں گے، جہاں سے قطر ائرویز ہی کی پرواز نمبر 1341 کے ذریعے نیروبی روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ تحقیقاتی ٹیم کو قیام کے دوران سہولیات و معاونت فراہم کرنے پابند ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کینیا میں ارشد شریف کے پہنچنے، رہائش کا بندوبست اور رہائش کس کے ساتھ اختیار رکھنے سمیت پیش آنے والے حالات و واقعات کے بارے میں حقائق معلوم کرے گی۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ، فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی اور ٹریول ریکارڈ کا جائزہ لینے کے علاوہ وہاں کی پولیس ٹیم سے بھی ملے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کا کینیا میں قیام کا دورانیہ 2 ہفتے تک ہو سکتا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے

  • عمران خان کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    عمران خان کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    توشہ خانہ کا سرکاری ریکارڈ سامنے آنے پر تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے اور عمران خان کے خلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سنہ 2019 کے بعد عمران خان نے عرب ممالک سے ملنے والا کوئی تحفہ ظاہر نہیں کیا اور انہوں نے عرب ممالک کے 10 دوروں میں ملنے والے قیمتی تحائف چھپائے۔ توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے یہ 10 دورے 2019 سے 2021 کے درمیان کیے، جن میں غیرملکی سربراہان کی جانب سے ملنے والے تحائف کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ 10 میں سے 5 دوروں میں ملنے والے تحائف کو ہی ظاہر کیا گیا اور ملنے والے تحائف کی قیمت اصل سے کم دکھائی گئی یا صرف کم قیمت تحائف کو ہی ظاہر کیا گیا۔

    سرکاری ریکارڈ کے مطابق مہنگے اور زیادہ قیمتی تحائف ظاہر نہیں کئے گئے۔ سابق خاتون اوّل بشری بی بی بھی ان 10 دوروں میں عمران خان کے ہمراہ تھیں اُس کے باوجود انہوں نے صرف ایک دورے میں ملنے والے تحائف ظاہر کئے جبکہ ریکارڈ میں بشری بی بی کو دیگر دوروں میں ملنے والے تحائف کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اس دورانیے میں فواد چوہدری، حماد اظہر، ملک امین اسلم اور مولانا طاہر اشرفی نے بھی ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کئے جبکہ اسدعمر بھی ان دوروں میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ تھے اور انہوں نے بھی بیرونِ ملک سے ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کیے۔

    اسی طرح سابق مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی پانچ دوروں میں عمران خان کے ساتھ تھے، انہوں نے صرف ایک گھڑی اور ہرن کا ماڈل ہی ظاہرکیا جبکہ ذوالفقار (زلفی) بخاری 4 دوروں میں عمران خان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے صرف دو دوروں میں ملنے والے تحائف ظاہر کئے۔ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کے اسٹاف کو ملنے والے تحائف سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کو زیادہ قیمتی تحائف ملے تھے۔ ریکارڈ کے مطابق فروری 2020 میں عمران خان کو 3 لاکھ 25 ہزار مالیت کی میز پر رکھنے والی گھڑی تحفے میں ملی۔

    اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ وفد کے ارکان اور سرکاری افسران کو جو تحائف ملے وہ بیش قیمت کے تھے۔ اس دورے میں عمران خان نے جو تحفہ ظاہر کیا وہ دیگر کے مقابلے میں نہایت کم قیمت تھا۔ اسی طرح سابق وزیراعظم کے پی ایس سو کو ملنے والی گھڑی عمران خان کے ظاہرکردہ تحفے سے دو گنا زیادہ قیمت کی نکلی۔ اسی دورے میں شاہ محمودقریشی، زلفی بخاری اور ندیم بابر نے جو گھڑیاں ظاہر کیں، وہ عمران خان سے تین گنا زیادہ قیمت کی نکلیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق عرب ممالک کی شاہی روایت ہے کہ وہ وفد کے دیگر ارکان کے مقابلے میں وزیراعظم کو زیادہ قیمتی تحائف دیے جاتے ہیں، شاہی روایت کے مطابق جواہرات کے درجے میں آنے والے تحائف ہی وزیراعظم کو دئیے جاتے ہیں اس کے برعکس عمران خان نے جو تحائف ظاہر کئے وہ عرب ممالک کی شاہی روایات کے مطابق نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ممکن نہیں تھا کہ وزیراعظم کو کم قیمت جبکہ وزرا اور اسٹاف کو زیادہ مہنگے تحائف ملے ہوں، 44 ماہ کے اقتدار کے دوران عمران خان نے کوئی قیمتی تحفہ ظاہر نہیں کیا اور انہوں نے 110 ملین (11 کروڑ) مالیت کے تحائف ظاہر کیے۔ عمران خان نے یہ تحائف 20 فیصد رقم ادا کرکے حاصل کئے اور تحائف فروخت کرکے حاصل ہونے والی آمدن سے توشہ خانہ میں 20 قیمت جمع کرائی ۔ واضح رہے کہ عمران خان کو 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس میں پہلے ہی نااہل قرار دے چکا ہے۔

  • تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی

    تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی

    تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی.

    تحریک انصاف آج لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان رات گئے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے لبرٹی پہنچے تھے، جہاں وہ کنٹینر پر آئے اور کارکنوں سے مختصر خطاب کیا۔ اس سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل بھی کی۔ عمران نے کہا کہ صبح گیارہ بجے لبرٹی چوک لاہور سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، یہ تحریک حکومت گرانے یا لانے کے لئے نہیں ہے بلکہ حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ چاہتے ہیں ملک کے فیصلے ملک میں ہوں، کون حکومت کرے گا اس کا فیصلہ عوام کریں، بند کمروں میں فیصلے نہ ہوں۔

    دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز 28 اکتوبر بروز جمعہ کو لبرٹی چوک سے ہو گا اور مارچ کے پہلے روز ہم شاہدرہ تک ہی جائیں گے۔ لانگ مارچ کلمہ چوک سے براستہ فیروز پور روڈ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے پہلے روز شرکا سے آزادی چوک پر خطاب کریں گے۔

    لانگ مارچ کے دوسرے روز کا آغاز شاہدرہ چوک سے ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے علاقوں میں اشتہاری مہم اور کیمپس لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تین روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتخابات نہیں کرائیں گے اس لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی آزادی مارچ ہے اور اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے براستہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد لڑائی کرنے نہیں جا رہے اور نہ ہم نے ریڈ زون میں جانا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
    دوسری جانب وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کیا ہے، وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو خط لکھا ہے۔ وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، آئین کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے، وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے، تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں۔ کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • پنجاب حکومت  وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے. عمران خان

    پنجاب حکومت وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے. عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔

    عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔ دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

    دوسری جانب دعوی کیا جارہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے راولپنڈی تک مارچ آٹھ روز پر پھیلا دیا۔ تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی جماعت کو واضح پلان نہیں دے سکے۔

    نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور سے راولپنڈی تک مارچ آٹھ روز پر پھیلا دیا اور پارٹی اجلاس میں ہر سوال پر مارچ کی نئی شکل سامنے آتی رہی، اور عمران خان نے مارچ کااصل پلان ابھی تک خفیہ رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پلان ہے کہ لانگ مارچ جمعہ 28 مارچ کو شروع ہو کر آئندہ جمعہ 4 نومبر تک راولپنڈی پہنچے گا۔

    اس جملے پر جب ارکان اسمبلی نے سوال کیا کہ کیا مارچ راولپنڈی میں ختم ہوگا۔ تو چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم پنڈی سے اگلے روز اسلام آباد جائیں گے۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو یہ بھی عندیہ دیا کہ مارچ کو گوجرانوالہ سے سیالکوٹ کی طرف بھی موڑ سکتے ہیں، کیوں کہ سیالکوٹ میں عوام بہت پرجوش ہیں، انہیں ساتھ لے کر جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے گلے شکوے کئے، اور مشیر داخلہ عمرچیمہ کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ مجھ پر روز نئے مقدمے ہورہے ہیں، اور آپ رانا ثنااللہ کو نہیں پکڑ سکے۔ عمران نے پنجاب حکومت سے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے ذمہ دار ابھی تک آزاد پھر رہے ہیں، اور آپ لوگ بہت دفاعی انداز سے پنجاب حکومت چلا رہے ہیں۔ عمران خان نے ارکان کو ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی لانگ مارچ کو اپنی انتخابی مہم کے طور سنجیدہ لیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران کے سخت اینٹی اسٹیبلشمنٹ لب و لہجے پر شرکااجلاس پریشان رہے۔

  • سینئر صحافی ارشد شریف کو سپرد خاک کردیا گیا

    سینئر صحافی ارشد شریف کو سپرد خاک کردیا گیا

    مقتول صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی، جب کہ تدفین ایچ الیون قبرستان میں ہوئی۔

    معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کی نمازجنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ارشد شریف کی میت تدفین کے لیے ایچ الیون قبرستان پہنچائی گئی جہاں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل ورثاء کی درخواست پر پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کے 8 رکنی بورڈ نے مقتول کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا اور نمونے ٹیسٹ کیلئے مختلف لیبارٹریز بھجوادیے گئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ارشد شریف کی میت دوبارہ قائداعظم اسپتال منتقل کی گئی، جس کے بعد ارشد شریف کی میت کو اُن کے گھر جی الیون تھری میں پہنچایا گیا جہاں تابوت پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں۔ پھولوں کی برسات میں ارشد شریف کا جسد خاکی فیصل مسجد اسلام آباد پہنچایا گیا، جہاں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں ہوئی۔

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے کینیا میں ارشد شریف کے قتل کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر وحید اور آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد پر مشتمل کمیٹی کینیا روانہ ہوگئی جہاں قتل کے شواہد حاصل کرنے اور ارشد شریف کے پاکستان سے دوبئی اور پھر کینيا جانے کی وجوہات اور محرکات کا کھوج لگائے گی۔ ممتاز صحافی اور اینکرارشد شریف کچھ عرصہ پہلے کینیا کے شہر نیروبی پہنچے تھے، انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کینیا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، اور ان کی اہلیہ جویرہ صدیق نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ آج صبح پولیس نے آکر بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے۔

    سینئر صحافی ارشد شریف طویل عرصے سے نجی چینل سے وابستہ تھے، تاہم کچھ عرصہ قبل وہ خود ساختہ جلا وطنی کے دوران دبئی اور لندن میں مقیم رہے، اور ان کی غیر موجودگی میں چینل نے اعلان کیا تھا کہ ارشد شریف اب ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔ پیر کو صحافی ارشد شریف کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل پر کینا پولیس نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف شناخت میں غلطی کی وجہ سے پولیس فائرنگ کانشانہ بنے۔

    کینیا کے اخبار میں بتایا گیا کہ نیروبی مگاڈی ہائے وے پر گاڑی چھیننے اور بچے کو یرغمال بنانے کی واردات ہوئی تھی، اور واقعے کے بعد گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے روڈ بلاک کیا گیا تھا، جب کہ ارشد شریف اور ان کے ساتھی نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی۔ کینیا میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے صحافی ارشد شریف کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن صحافی نے رکنے کے بجائے آگے جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فائرنگ کردی، اور ارشد شریف سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    میڈیا کے مطابق ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی میگا دے ہائی وے میں پولیس نے سر پر گولی مارکر قتل کیا، اور کینیا کے سینئر پولیس افسر نے صحافی پر فائرنگ کی تصدیق بھی کردی ہے۔

  • عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آج جو چیزیں سامنے آئی ہیں وہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے اہم ہیں، آڈیو لیک سے عمران خان کا سفاک چہرہ سامنے آیا تھا، آج اس کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب ہوا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے، اس نے کس طرح عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ملک کو نقصان پہنچایا، اس نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی، اس ناسور کا علاج ملک اور قوم کیلئے ضروری ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جو کوئی عمران خان کے مفاد کے لئے کام کرے تو وہ محب وطن ہے، اگر اس کے مفاد کا تحفظ نہ کرے تو وہ میرجعفر،میرصادق، چور اور ڈاکو ہے، آرمی چیف اگرغیرمعینہ مدت کی توسیع لینے پر راضی ہو جاتے تو عمران نیازی ان کی پہلے جیسی تعریفیں کرتا، لیکن آرمی چیف نے ذاتی مفاد پر ملکی اور ادارے کے مفاد کو ترجیح دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ عمران خان کیلئے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن مینج کرے تو وہ ٹھیک ہے، جو اس کیلئے اجلاس مینج کرے لوگوں کو پکڑ کر لائے تو سب ٹھیک ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے مارچ سے پہلے عمران خان اور اس کے حواری کہتے تھے کہ یہ خونی مارچ ہوگا، اور انہوں نے ڈیڑھ ماہ کی تیاری کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ مارچ میں 20 لاکھ لوگ آئیں گے، اب یہ دوبارہ مارچ کیلئے تقریریں کر رہے ہیں اور منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ کہہ رہا ہے کہ پنجاب حکومت ناکام ہے کیونکہ انھوں نے جھوٹے مقدمات درج نہیں کیے، اور پنجاب حکومت گڈی گڈی کھیل رہی ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی المناک موت پرافسوس ہے، عمران خان نے پروپیگنڈا شروع کیا کہ ارشد شریف کو زبردستی باہر بھیجا گیا، اور پھر اس نے خود ہی پلاننگ کی کہ ہم نے اس پرکھیلنا ہے، اس نے بیانیہ بنایا کہ ارشد شریف کو ڈرایا، دھمکایا گیا اور باہر جانے پرمجبور کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد شریف کو ڈرانے کیلئے کے پی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کیا، یہ فرمائشی تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد ارشد شریف دبئی چلے گئے، دبئی میں ویزا ختم ہونے پر جیل میں نہیں ڈالا جاتا، لوگ ڈیڑھ مہینے تک بغیر ویزے کے رہتے ہیں، لیکن ارشد شریف دبئی سے کینیا چلے گئے۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے حقائق سامنے آ چکے ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں، وقارنامی شخص کے بارے میں بھی جلد پتا چل جائے گا، ارشد شریف کا مبینہ ڈرائیور خرم اے آر وائی کا ملازم ہے، کینیا میں فارم ہاؤس کس کا ہے اس کی تفصیل ایک دو دن میں مل جائے گی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب بھی لانگ مارچ شروع کرنا ہوتا ہے تو انھیں لاش چاہیے ہوتی ہے، یہ ارشد شریف کی میت پر اپنے فسادی مارچ کی بنیاد رکھ رہے ہیں، اس نے نیوٹرل لفظ کو گالی کے طور پر استعمال کیا، عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو خود ہے۔

  • سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات مانگ لیئے

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات مانگ لیئے

    سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی، فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلیئریشن کو سپریم کورٹ برقرار رکھ سکتی ہے یا نہیں، کیوں نا سپریم کورٹ حقائق کی روشنی میں مکمل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کرے۔

    وکیل وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ پچھلی سماعت پر نشاندہی ہوئی کہ ریٹرننگ افسر کو زائد المیعاد پاسپورٹ جمع کروایا گیا، زائد المیعاد پاسپورٹ ریٹرن افسر کو جمع نہیں کروایا بلکہ سپریم کورٹ میں غلطی سے غلط کاپی جمع کروا دی تھی۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ریٹرننگ افسر کو بھی زائد المیعاد پاسپورٹ ہی جمع کروایا تھا، ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ دیکھ کر دستاویزات واپس کر دی تھیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عجیب بات ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ لیا بھی اور بس دیکھ کر واپس کر دیا، آپ اس کیس کے حقائق ثابت کرتے کرتے پھنستے نہیں جا رہے؟ وکیل نثار کھوڑو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بددیانتی مشکل سے مشکل تر ہو رہی ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نادرا نے فیصل واوڈا کے شناختی کارڈ اور دستاویزات پر دستخط کیے لیکن تاریخ نہیں ڈالی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت انتخابات لڑنے کے لیے دوہری شہریت چھوڑنا شرط ہے نا کہ پاسپورٹ کینسل کروانا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کی روشنی میں نااہلی لکھ کر دی جس کو ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے حقائق نہیں ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے یا غلط یہ دیکھنا ہے۔ جبکہ کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔