Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    ریاض:وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے آج فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو سمٹ سے خطاب کیا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف قصر یمامہ پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر افراد بھی تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی قیادت کے وژن کو سراہا اور کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کیلئے متحرک ہیں، سماجی و مقاشی ترقی کیلئے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے، عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے آلودگی سے بچنے اور پوری دنیا کیلئے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سورج، ہوا اور پانی سے بجلی کے حصول کے شعبے میں سرمایہ لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا آغاز لاہور سے ہو گا

    عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا آغاز لاہور سے ہو گا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جمعہ کو لبرٹی چوک سے شروع ہو گا۔

    لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے جمعے کولانگ مارچ کا اعلان کررہا ہوں، لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کے لیے مارچ شروع ہوگی، لبرٹی میں 11 بجے ہم جمع ہوں گے پھر وہاں سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوگا۔ مجھے کہا گیا کہ آپ غیرذمہ دار ہیں ملک بڑی مشکل میں ہے،

    عمران خان کا کہنا ہےکہ اس مشکل وقت میں احتجاج کر رہے ہیں۔ جب ہم نے اقتدارسنبھالا تو تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی خسارہ تھا، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ہماری حکومت نے کورونا کا بھی مقابلہ کیا، کورونا کے دوران ہم نے معیشت کوبھی بچایا، عالمی اداروں نے ہماری معاشی پالیسی کو سراہا، احساس پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

    اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری حکومت کے دوران 3 دفعہ لانگ مارچ کیا گیا، ایک مریم نواز نے بھی لانگ مارچ کیا تھا جو گُجرخان میں کہیں رہ گیا تھا، تب کسی کو پاکستان کی مشکلات کی پرواہ نہیں تھی، مجھے کہتے ہیں ملک مشکل میں ہیں، لانگ مارچ نہ کریں، 25 مئی کو احتجاج کال آف نہ کرتا تو اگلے دن ملک میں انتشار ہو جانا تھا، بیرونی سازش کے تحت پہلے چوروں کو مسلط کیا گیا، 25، 25 کروڑ دے کر سندھ ہاؤس میں نیلام گھر لگایا گیا، ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد ہمارے خلاف مقدمات اورصحافیوں پرپابندیاں لگائی گئیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحافی ملک سے باہر بھاگ رہے ہیں، سب سے زیادہ تکلیف دہ بات ارشد شریف کا قتل ہے، ارشد شریف کوئی دہشت گرد یا کوئی ڈاکو نہیں تھا، سب جانتے ہیں ارشد شریف محب وطن پاکستانی تھے، ارشد شریف کو ڈرایا دھمکایا گیا اپنے موقف سے ہٹ جائے، دو دفعہ ارشد شریف کو ایڈوائز کیا اس کی جان خطرے میں ہے، ملک کے نامور ڈاکو اپنے اپنے کیسز معاف کرا رہے ہیں، کبھی اسمبلی میں ایسا نہیں ہوا جس طرح کی ترامیم کی جا رہی ہیں، اپنی کرپشن بچانے کے لیے ترامیم کرائی، اپنے کیسز معاف اور ساتھ معیشت کو تباہ کر دیا، اکنامک سروے کی رپورٹ دیکھ لیں ہم کونسا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، ہماری حکومت بھی آئی ایم ایف پروگرام میں تھی اتنی مہنگائی نہیں تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ اور ہمارے اوپر کیسز پر کیسزشروع کر دیئے، پاکستان میں ارشد شریف کی شہادت سے زیادہ ظلم کب ہوا، ارشد شریف جان بچانے کے لیے کینیا گیا، لانگ مارچ کوئی سیاست نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ چوروں سے آزادی کی جنگ ہے، یہ جہاد فیصلہ کرے گا پاکستان کیا چوروں کی غلامی یا خود مختار پاکستان بنے گا، یہ اور ان کے ہینڈلرز سمجھتے ہیں ہم بھیڑ، بکریوں کی طرح ان کی غلامی کریں گے، یہ حقیقی آزادی مارچ ہے کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے براستہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پیشگوئی کرتا ہوں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سمندر شامل ہو گا، پاکستان میں کون قیادت کرے گا عوام فیصلہ کرے گی، ہم چاہتے ہیں ملک کے لوگ فیصلہ کریں، برطانوی وزیراعظم کی تبدیلی پر پوری اپوزیشن الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے، یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، کیا ہم نے ایک خود مختار ملک بننا ہے یا چوروں کی غلامی کرنی ہے۔

  • پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مسٹر الفریڈ گراناس نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرمنی کے سفیرنے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے معزز مہمان کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

  • مریم نواز،دعا کروں گا،کبھی ملک کی حکمران نہ بنو:ارشدشریف کےمبینہ قاتل کس کےبندے نکلے؟

    مریم نواز،دعا کروں گا،کبھی ملک کی حکمران نہ بنو:ارشدشریف کےمبینہ قاتل کس کےبندے نکلے؟

    لاہور:ہمارے انتہائی شفیق ساتھی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کردیا جاتا ہے ، ان کے موبائل فونز اور ان کا لیب ٹاپ غائب کردیا جاتا ہے، یہ اتنا بڑا خطرناک کھیل کوئی عام بندہ نہیں کرسکتا ، وہاں ایم کیوایم الطاف حسین کے کارندے بھی موجود ہیں مگریہ منظم کھیل کوئی عام بندہ نہیں کھیل سکتا

    ان سیدھی سادھی باتوں کا اظہارکرتے ہوئے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ وہ بہت دکھی ہیں کہ ایک پاکستان کے ایک بڑے نام کو کینیا میں اس کو مروادیا جاتا ہے ، یہ لوگ کون ہیں ان کو منظرعام پر لانا ہوگا ،

    سینیئر صحافی مبشرلقمان نے اس موقع پر مریم نوازکو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کسی کی وفات پر اس طرح طعنے نہیں دیے جاتے اور نہ ہی اس قسم کی گھٹیا سوچ کا کوئی تصور کرسکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جو آج صبح ٹویٹ کی ہے ،اس نے بہت دکھی کردیا ہے ، اس کو اس قسم کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی ، مریم کا اپنی والدہ محترم کی وفات کو ارشد شریف کی وفات سے لنک کرکے طعنہ نہیں دینا چاہیے تھا ، سب نے اس جہان فانی سے کوچ کرجانا ہے ، ، اگر کسی سے کوئی زیادتی ہوگئی ہے تو پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم سب کو جانے والی کی تمام غلطیاں معاف کردینی چاہیں ، اور اگرہمارے اختیار سے معاملہ باہرہے تو جس ذات کے پاس جانے والا جارہا ہےوہ بہتر جانتا ہے

    مریم نواز جو آپ نے حرکت کی اب تو دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ‌آپ کو ہمارے اوپرحکمران نہ بنائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جومریم نوازلہجہ اور رویہ اپنا رہی ہیں یہ زیب نہیں دیتی ،عمران خان پر بھی تنقید کرتا رہا ہوں کہ ان کوچھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑے لیڈر بنیاد نہیں بناتے لیکن آپ نے توتمام ضابطے ہی توڑ دیے ،

    مبشرلقمان نے کہا کہ ارشد شریف سے سیاسی اختلاف تو ہوسکتا ہے لیکن یاد رکھیں ارشد شریف اس وطن عزیز کا وہ بیٹا ہے کہ جس کی وفات پر پاکستان کے ہرگھر سے رونے اورآہوں اور سسکیوں کی آوازیں آرہی ہیں، بے نظیربھٹو کے بعد ارشد شریف ہیں کہ جن کی وفات پر ہرپاکستانی دکھی ہے، بلکہ ارشد شریف کی وفات پرجہاں کہں بھی پاکستانی موجود ہیں یا صحافت کی دنیا سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں وہ سب غمگین اور دکھی ہیں کہ کس طرح ایک حق کی آواز کوطاقت کے ساتھ دبا دیا گیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میں جہاں بھی جارہا ہوں وہاں مجھے ارشد شریف کی شہادت پرہرکوئی دکھی نظرآرہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ارشد شریف کی سیاسی سوچ سے تواختلاف کرسکتا ہے لیکن ارشد شریف جیسا ہونہار، تابندہ اور ملک وقوم کا خیرخواہ صحافی بے بسی کی حالت میں ماردیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک ہیرا تھا جسے ہم سے چھین لیا گیا ہے

    مبشرلقمان نے دکھ بھرے لمحات بیان کرتےہوئے کہا ہے کہ کل جب میں نے یہ خبر سنی تو میں کاشف عباسی سے اس بات کی تصدیق کرنا چاہی تو انہوں نے کہا کہ کاشف کا کہنا تھا کہ میں نے خبردینے والوں سے معذرت کی اور کہا کہ میرے میں اتنی ہمت نہیں کہ میں ایک دکھی ماں ، بچوں کوان کے پاپا کی وفات کی خبر دوں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں بھی ہوتا تو یہ نہ کرسکتا تھا

    مبشرلققمان نے کہا کہ کل سے ہرکوئی ارشد شریف کی شہادت والی تصاویر ہر کوئی شیئر کررہا ہے جوکہ نہیں کرنی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح دبئی حکومت نے ارشد شریف کو ملک بدر کیا ایسے تو کوئی بھی نہیں کرسکتا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرڈی پورٹ کرنا تھا تو پاکستان کردیتے جیسے کیا جاتا ہے تو پھر کس کے کہنے پران کو کینیا کی طرف جانے پر مجبور کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ کینیا کی پولیس جس طرح جرائم کرتی ہے ان کے مقابلے میں تو پنجاب پولیس والے تو فرشتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اتنا زیادہ تضاد ہے کہ میرےجیسے بندہ 10 منٹ میں انکی اصلیت سامنے لاکردکھا دوں گا

    مبشرلقمان کاکہنا تھا کہ وہ دونوجوان کون تھے ،خرم اور وقار بنیادی طور پر الطاف حیسن کے بندے ہیں یہ بوری بند لاشوں کے ڈیلر ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان دونوجوانوں کے فارم کے نزدیک واردات ہوئی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف کو کینیا کس نے بھیجا ، بعض کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا جارہا ہےکہ وہ ریل اسٹیٹ کے سلسلے میں آیا تھا لیکن یہ درست نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دونوں کو پولیس تحفظ دے رہی ہے، انکا کہنا تھا یہ بڑی خطرناک گیم ہے ،

    ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ہرکوئی تحقیقات کرنے پر لگا ہوا ہے ، خرم اور وقار کو کون بچا رہا ہے ، ارشد شریف کے موبائلز اور لیب ٹاپس کس کے پاس ہے ، یہ عام بندہ نہیں کرسکتا ہے یہ بڑی قوت ہے جو خرم اور وقار کو بچانے کے لیے کوششیں کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ وہاں ہورہا ہے اور ہم یہاں الجھے ہوئے ہیں ، ان کا یہ کہنا تھا کہ اطہرمن اللہ نے درست فیصلہ کیا کہ انہوں نے جوڈیشیل کمیشن نہیں بنایا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں جوڈیشل کمیشن کیا کرے گا ، جب بڑے اثرانداز ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف جیسا سمجھدار ، زیرک اورملک وقوم کا خیرآدمی جس طرح اس کوراستے سے ہٹایا گیا، اور جس طرح وہ بیچارہ پاکستان سے دبئی ، پھر دبئی سے لندن اور پھرلندن سے دبئی اورپھردبئی سے کینیا اس کے پیچھے کون سی قوتیں تھیں جو اس کا پیچھا کررہی تھیں ، ارشد شریف کن کے راستے میں رکاوٹ تھا جواس کو راستے سے ہٹانا چاہتے تھے ، یہ بہت ہی ایک خطرناک کھیل ہے ،وہ ایک محبت وطن ، سب کی آنکھوں کا تارا تھا جسے ہم سے چھین لیا گیا ، وہ تو اگلے سفر پر روانہ ہوچکا جہاں ہرکسی نے جانا ہےمگرافسوس کہ اتنے بڑے سانحے سے ہم نے کچھ نہیں سیکھا ، وہی منفی سوچ ، وہی الزام تراشیاں ، اس موقع پر ابصار عالم کے واقعہ کو بنیاد بنا کرجوزبان درازی کی جارہی ہے ، یہ سب باتیں بے فائدہ اور تکلیف دہ ہیں ، ارشد شریف کوئی اور نہیں تھا وہ بھی ہمارا ہی تھا اس کی شہادت پرہمیں اس قسم کے پراپیگنڈے سے باز رہنا چاہیے اور اس کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کرنی چاہیں

  • ارشد شریف قتل؛ تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

    ارشد شریف قتل؛ تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
    وزیر اعظم شہباز شریف نے اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا میں پولیس نے مبینہ طور پر شک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے فاضل جج کریں گے۔ عدالتی کمیشن کے سربراہ تحقیقات کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کل کینیا میں پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل کا جو اندوہناک واقعہ پیش آیا ہےوہ قابل مذمت ہے اور پاکستان کے عوام انکی موت پہ انتہائی افسردہ ہیں.میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اعلیٰ عدالتی کمیشن سے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروائیں گے.پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ واقعہ کو ہم سب کیلیے قابل افسوس ہے اس کی بے لاگ اور شفاف تحقیق ہوگی اور حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں گے.

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر ریمارکس دیئے تھے کہ یہ دو ملکوں کا معاملہ ہے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔ارشد شریف کا جسد خاکی منگل اور بدھ کی درمیانی رات اسلام آباد پہنچایا جارہا ہے اور ان کی تدفین جمعرات کو ہوگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
    اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
    پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
    ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
    ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

  • کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔ چیف الیکشن کمیشنر

    کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔ چیف الیکشن کمیشنر

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔

    الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں، اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنی ہو گی۔رولز کی کاپی درکار ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سماعت کے دوران بتایا کہ جلد ہم ڈی مارکیشن کر لیں گے۔ 25 ہزار آبادی پر حلقہ بن جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے۔ پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے۔ اگر الیکشن کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہوا تو آج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے ۔ نئے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکرٹری صاحب ہمیں یقین دہانی کرائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آج آپ سپریم کورٹ کو دوبارہ خط لکھیں۔ اب الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری کو ہدایت کرے گا اور آرڈر پاس کریں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے نیا بل منظور کر لیا ہے، وہ 10 دن میں قانون بن جائے گا ۔ نئے قانون کے مطابق چلیں، ہم ٹائم لائن کو فالو کریں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ الیکشن ای وی ایم پر ہو سکتا ہے۔ آپ جان بوجھ کر ای وی ایم ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے۔ یہ جان بوجھ کر سٹنٹ ہے ، آپ کو اپنی سیاسی قیادت کو گائیڈ کرنا چاہیے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم آرڈر پاس کریں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
    اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
    پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
    ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
    ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

  • ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی، وزارت داخلہ اور خارجہ کی جانب سے ارشد شریف کے قتل سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پاس جمع کرائی گئی۔

    باغی ٹی وی :دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی ارشد شریف کی فیملی کے پاس گیا ہے؟ کیا انہیں کوئی معاونت چاہئے؟،جس پربیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی آج پہنچ جائے گی-

    ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت سے استدعا کی کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

    جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،ریاستی ادارے اس معاملے کو زیادہ بہتر حل کر سکتے ہیں۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ آج صرف اسی کیس کی سماعت کے لیے آئے ہیں، اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے،کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آ جائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کو مزید سن لیا جائے۔

    ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے،اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا-

    جس کے بعد کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

    قبل ازیں عدالت نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں ارشد شریف کیس کے سوا باقی تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم دیا تھا۔

    ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

  • صحافی ارشد شریف کی میت دوحہ پہنچادی گئی ہے

    صحافی ارشد شریف کی میت دوحہ پہنچادی گئی ہے

    سینئر صحافی ارشد شریف کی میت نیروبی سے دوحہ پہنچا دی گئی ہے، دوحہ سے اسلام آباد کےلیے پرواز رات 9بجکر 35منٹ پر اڑان بھرے گی۔ ارشد شریف کی میت رات ایک بجکر 5 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دی جائے گی۔ مرحوم کی بیوہ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

    کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے تحت ارشد شریف کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کینیا کی حکومت سے درخواست کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ واضح رہے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر جاری کردہ بیان میں انسپکٹر جنرل کینیا پولیس نے کہا ہے کہ پولیس نے علاقے میں گاڑی چوری کی اطلاع پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    کینیا پولیس کے انسپکٹر جنرل کے مطابق مرم روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی ارشد شریف کی موت واقع ہوئی، متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سینیر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف اے آر وائی نیوز، دنیا نیوز، آج ٹی وی اور ڈان نیوز سے منسلک رہے۔ بیرون ملک جانے سے پہلے ارشد شریف کچھ مہینے پہلے اے آر وائی سے منسلک تھے، ارشد شریف کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔

  • وزیراعظم کی صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلیفون پرتعزیت

    وزیراعظم کی صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلیفون پرتعزیت

    وزیراعظم شہبازشریف نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلی فون پر تعزیت کی –

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے ارشد شریف کی والدہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بے حد رنج ہوا۔

    منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج

    ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے مرحوم کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کی جس پر شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ تمام اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت کینیا کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، میت وطن لانے کیلئے خارجہ اور داخلہ وزارتوں کوفوری اقدامات کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نے مرحوم کی والدہ کویقین دہانی کرائی کہ ضابطےکی کارروائی مکمل ہوتے ہی میت پاکستان لائیں گے۔

    ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ آپ چھوٹے بیٹے کی وفات پربھی تعزیت کیلئے آئے تھے۔

    چوک قریشی: ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، محسن بلوچ

    وزیراعظم نے خارجہ اورداخلہ سیکرٹریز کو میت لانے کاعمل تیز بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دونوں وفاقی سیکرٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینیئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے تصدیق کی ہےکہ ان کے مقتول شوہر کی میت آج منگل کو پاکستان پہنچےگی اورتدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں جمعرات ہوگی مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اورمیت جلد سےجلد اسلام آبادپہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ارشد شریف کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟ اہلیہ جویریہ صدیق نے بتا دیا

  • ‏الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

    ‏الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی۔

    واضح رہے کہ جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

    عمران خان سے زیادہ بے بس انسان ہی کوئی نہیں، شیری رحمان

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا 36 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ سمیت چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

    ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط نہیں کر سکے تھے، بابر حسن بھروانہ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔

    یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع بھی کر رکھا ہے۔

    عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ