Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم شہبازشریف کا شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون

    وزیراعظم شہبازشریف کا شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون کیا ہے ، شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم نے شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر اب تک کا سب سے بڑا عطیہ دیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ کی فراخ دلانہ مدد اہل پاکستان ہمیشہ یاد رکھیں گے: آپ نے پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت دیا ہے: آپ کی مدد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی:

    وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والی تاریخی تباہی اور متاثرین کی مدد کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ،شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں

    امریکا سے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد لے کر دو مزید پروازیں پاکستان پہنچ گئیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 7 پروازیں آچکی ہیں، پاکستان کی جانب سے امریکی امداد پر شکریہ اداکیا گیا ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ خراب موسم کی وجہ سے ایک پرواز ملتوی ہوگئی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے بھی مزید دو پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، متاثرین کی مدد کے لیے مختلف ممالک سے 68 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، متحدہ عرب امارات سے اب تک 31 پروازیں امداد لے کرپاکستان پہنچ چکی ہیں، ترکی سے اب تک 11 پروازوں کی امداد پاکستان آئی۔

    ترجمان کے مطابق امریکا سے اب تک 7 پروازوں کے ذریعہ امداد پاکستان پہنچ چکی، چین سے 4، قطر، ازبکستان، اردن، ترکمانستان اور فرانس سے طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائےخورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے،شہباز شریف

    سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائےخورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلاب کی صورتحال اور سیلاب زدگان کے لئے امداددی کاروائیوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی کی بحالی کے لیے نظام مواصلات، بجلی کی ترسیل اور دیگر امدادی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کیلیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائےضروریہ اور اشیائےخورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیےجامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل, وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن سردار ایاز صادق, وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب, وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال,وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد رفیق, چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، چیئرمین NFRCC میجر جنرل ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کی فوری ہدایات جاری کر دیں،دادو و گردو نواح کے علاقوں میں سیلابی صورتحال، 500KV گرڈ اسٹیشن کو خطرے کی خبر پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا.

    وزیرِ اعظم نے اعلی سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مورو شہر سے تین ایکسکویٹر روانہ کردئے گئے. وزیرِ اعظم سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کے بچاؤ و بحالی کے کام کی 24 گھنٹے خود نگرانی کر رہے ہیں.

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے، گرڈ اسٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے.

  • یو این سیکریٹری جنرل  کی سیلاب متاثرین کی بے مثال  معاونت پر مشکور ہیں، وزیراعظم

    یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کیلئے اہم ہے،یو این سیکریٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا.


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیضام میں وزیاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے.

    وزیارعظم نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طورپررنجیدہ ہوئے،یو این سیکریٹری جنرل سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طورپررنجیدہ ہوئے،موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے جو کہا اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے.

    شہباز شریف کا مذید کہنا تھا کہ میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا سیلاب متاثرین کی مثالی حمایت کیلئےشکرگزار ہوں.انکا دو روزہ دورہ اس انسانی سانحے کےبارے دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے کیلئے نہایت اہم رہا. انکی ہمدردی اور قائدانہ خصوصیات نے مجھےمتاثر کیا.پاکستان کو اس چیلینج سےنبردآزما ہونےکیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے.


    دوسری جانب یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے دورہ اور سیلاب کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے بعد ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ایسے نقصانات نہیں دیکھے جو سیلاب سے پاکستان میں ہوئے.

    انہوں نے کہا کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے ملکوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا،موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات متاثرہ ملکوں کی برداشت سے باہر ہوسکتے ہیں،موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جو مشترکہ توجہ کا متقاضی ہے.

  • بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی

    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    کراچی شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر مینشن نامی عمارت میں 1876 کوجناح بھائی پونجا کے گھرآنکھ کھولنے والے محمد علی جناح آنے والے برسوں میں مسلمانان ہند کے میر کارواں بن گئے اور عرصہ دراز سے استحصال میں پھنسی قوم کو اپنی سیاسی بصیرت کی وجہ سے الگ مملکت کی شناخت دی۔قائداعظم کو پاکستان کی آزادی کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں۔

    بابائے قوم کےسنہری اصول آج بھی مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے مشعل راہ ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ برصغیر میں ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا وہ دیرینہ خواب جو اسلامیان ہند گذشتہ دو صدیوں سے دیکھتے چلے آرہے تھے 14 اگست کو شرمندہ تعبیر ہوا، قائد اعظ محمد علی جناح قوم کیلئے آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد 11 ستمبر 1948 کو انتقال کرگئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے آج بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کا74 یومِ وفات ہے.پوری قوم آج کےدن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کےحقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اورقائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے.قائدِ اعظم کی قیادت کےبغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہءِ تعبیرنہ ہوتا.

    انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے. معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے یم.

    شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے.راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں.

    وفاقی وزیر برائے خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائدِ اعظم کی پیروی کرنا ہوگی، آج ایک بار پھر سیلاب کی شکل میں ارضِ وطن کو ایک چیلنج کا سامنا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیامِ پاکستان جیسا عظیم کارنامہ قائدِ اعظم کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے، وہ ملک میں سب کے لیے سماجی انصاف چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے اصولوں پر کاربند رہیں، ان کے رہنما اصول اتحاد، یقین محکم اور نظم وضبط پر کاربند ہونا ہو گا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے سیاسی جدوجہد کر کے آزاد ریاست کی بنیاد رکھی، قائد اعظم کی فلاسفی پر عمل پیرا ہیں۔بابائے قوم کی برسی پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متحد اورمضبوط بنانے کی ضمانت 1973 کا آئین ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری نے قائد اعظم کے پاکستان کو مستحکم کیا ہے۔

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پوری قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے. قائدِاعظم کے زریں اصول اتحاد،ایمان نظم و ضبط ہمارے لیے مشعل راہ ہیں. آئیں عہد کریں کہ قائدِاعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو آگے لے کر جائیں گے. باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک قوم بن کر ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام میں کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔قائداعظمؒ کے زریں اصولوں ”ایمان، اتحاد، تنظیم“ کو اپنا کر ہم مملکت خدا داد پاکستان کو درست سمت میں ڈال سکتے ہیں۔ میں سمجھتاہوں کہ قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر ہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آج اگر ہم خود کو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظمؒ کی مدبرانہ سیاست ہے۔بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔ ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔ قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔

  • تحریک انصاف کے 11ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن  معطل

    تحریک انصاف کے 11ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل

    اسلام آباد:تحریک انصاف کے 11ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے 11ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے ہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قراردیا ہے

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب ، شیریں مزاری ،اعجاز شاہ ، جمیل احمد خان ، محمد اکرم چیمہ ، شکور شاد ،علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی ، فخر زمان خان اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے تھے

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن شکور شاد کی درخوست پر فیصلہ جاری کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے استعفے کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل کردیے

     

    اس سے پہلے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں ۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے ۔

     

    شکور شاد کےاستعفےکی معطلی سےسارےاستعفےمعطل ہوگئےہیں۔PDMاپنےبیٹوں میں بانٹ رہی ہےغریبوں کوڈانٹ رہی ہے۔ابھی تک صوبوں میں گورنرنہیں لگاسکے۔یہ غربت مٹاؤ نہیں،غریب مکاؤ پالیسی لائےہیں۔یہ انقلابی نہیں،سیلابی ہیں۔خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کےبعدبڑاUٹرن آگیاہے۔امدادنہیں،حکم نامےآرہے ہیں

     

    پی ڈی ایم سے متعلق اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے جبکہ غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے ۔ یہ غربت مٹاؤ نہیں ، غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران انقلابی نہیں ، سیلابی ہیں ۔ ابھی تک صوبوں میں گورنر بھی نہیں لگائے جاسکے ۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے ۔ ملک میں امداد نہیں ، حکم نامے آرہے ہیں ۔ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں ، ڈالر نہیں آرہے ، ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں ۔ ڈالر کی شدید قلت ، سندھ میں فصلوں کی تباہی ، مہنگائی کا طوفان ، قوم کا امتحان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی طاقت اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں ۔ قوم کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے

  • عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پورے ملک میں غدر مچایا ہوا ہے، اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، ایسا آرمی چیف چاہئے جو پنجاب میں زمینوں پر کئے گئے ناجائز قبضے کی عثمان بزدار کی طرح تحقیقات نہ کروائے، عمران خان کو ایسا آرمی چیف چاہئے جو2023 کے الیکشن عمران خان کو پلیٹ میں رکھ کر دے اور سارے الیکٹیبلز جو چھوٹی پارٹی کے ہیں وہ عمران خان کی گود میں ڈال دیں

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے لوگ محظوظ ہو رہے ہیں، اس تماشے کے ملک پر اثرات کیا پڑ رہے ہیں کوئی نہیں سوچ رہا، قیاس آرائی اور جھوٹ پر شروع کیا گیا تماشا زیادہ عرصہ نہیں چلتا اسلئے نیا تماشا آ جاتا ہے لیکن سوچ ایک ہی ہوتی ہے کہ مجھے کرسی دو، بس اسکے لئے کبھی امپورٹڈ حکومت، کبھی لوٹے، کبھی غدار، کبھی امریکی سازش کی بات کی جاتی ہے ، با شعور کو بے ضمیر بنانے کی ایک ہی پہچان ہے کہ وہ عمران خان کا ووٹر ہے یا نہیں، عمران خان کہتے ہین کہ چوروں کو آرمی چیف لگانے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے بالکل ایسا ہی ہے،لیکن جسے اختیار ہے وہ وزیراعظم ہے، اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہئے، عمران خان کو ایسا آرمی چیف چاہئے جو یہ بات یقینی بنائے کہ ڈیم فنڈڈز کے بارے میں اکٹھے کئے گئے اربوں روپے پر کوئی بات نہ کرے، جو فارن فنڈنگ کیس کے حوالہ سے بات مزید آگے نہ بڑھائے، عمران خان کو ایسا آرمی چیف چاہئیے جو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم چلانے والوں کو نظر انداز کرے،اربوں روپے کی کرپشن کو نظر انداز کرے، خیرات کے پیسے سیاست کے لئے استعمال ہوں اور کوئی ان پر انگلی نہ اٹھا سکے، جو اس بات کو نظر انداز کرے کہ احساس پروگرام میں غریبوں کے نام پر کیسے لوٹا جاتا ہے، جو توشہ خانہ کی تحقیقات رکوا دے، جو نیب کی طرف سے بند کی گئی انکوائریز کو کبھی بھی منطقی انجام تک نہ پہنچائے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسے لوگ چاہئے جو الیکشن پلیٹ میں رکھ کر دیں، نہ شفافیت ہو نہ کچھ بس عمران خان وزیراعظم بن جائیں، چار سال مین بولے گئے جھوٹ پر پردے ڈالنے والے لوگ عمران خان کو چاہئے،

    عارف علوی کا دورہ ڈیرہ غازی خان، سیئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے گھوسٹ کیمپ پر چھاپہ مار کر انتظامیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا.

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

  • تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان نے روایتی سیاست سے ہٹ کر ملک کو سیاسی بحران میں دھکیلا ہے تب سے ان کا سیاسی مقدر بھی سو گیا ہے ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جارحانہ طرز سیاست سے ایک کے بعد ایک بحران ان کی پارٹی کے اندر بھی جنم لے رہا ہے۔ یہ بحران کبھی آئینی ہو تا ہے تو کبھی قانونی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔ توہین عدالت ، ممنوعہ فنڈنگ کیس، توشہ خانہ ریفرینس اور اب بغاوت کے مقدمے عمران خان کی سیاست پر کاری ضرب لگا رہے ہیں ۔ عمران خان جتنے مقبول ہیں اتنے ہی ان کے عوامی نمائندوں کے منہ سوجھے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کو پارٹی کے اندر سے بھی ایک بڑے بحران کا خدشہ ہے کیونکہ سیاست کے پنڈت اس وقت تحریک انصاف کی بقاء پر سوالیہ نشان چھوڑ رہے ہیں ۔ کچھ افواہیں یہ بھی اڑ رہی ہیں کہ تحریک انصاف کو قیادت کے بحران کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔آج ہم بات کریں گے کہ کس طرح تخت پنجاب پر ایک بار پھر کالے بادل منڈلا رہے ہیں ، اس کے علاوہ عمران خان کے گرد موجود خوشامدی ٹولا کیسے تحریک انصاف کی جڑیں کاٹ رہا ہے ۔ایک ہی ملک میں رہنے والے دو شہریوں کےلیے قانون اور انصاف کی تعریف مختلف کیوں ہے Corruption Queen کو کیسے بچایا جا رہا ہے ؟اور تحریک انصاف کی بقا کو کس سے خطرہ لاحق ہے ؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان ایک شدید کشمکش کے عالم میں ہیں کیونکہ ان کی پارٹی کے اندر کے لوگ آپس میں دست گریبان ہور ہے ہیں ۔ ۔ ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو نئی مشکل ان کا راستہ تک رہی ہوتی ہے ۔ ان دنوں فواد چوہدری جنھیں سیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے میں کمال مہارت حاصل ہے اور جو اپنی زبان سے ہمیشہ اس معاشرے کے اخلاقیات کا جنازہ نکالتے رہتے ہیں ، ان کے درمیان اور عمران خان کے وکیل حامد خان کے دوران لفظی گولہ باری جاری ہے ۔یہ جنگ پہلے اتنی زیادہ شدید نہیں تھی لیکن جب سے عمران خان نے حامد خان کو توہین عدالت کیس میں اپنا وکیل رکھا ہے تب سے اس جنگ میں شدت آ گئی ہے اور آہستہ آہستہ اس آگ کے شعلے تحریک انصاف کے باقی رہنماوں کو بھی گھائل کر رہے ہیں ۔۔کل عمران خان توہین عدالت کیس میں پیش ہوئے اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے ان کا موقف غیر تسلی بخش قرار دیا اوراس کے ساتھ ہی ان پر فرد جرم بھی عائد ہو گیا۔اب فواد چوہدری اور عمران خان کے قریب گردش کرنے والے ٹولے کے مطابق حامد خان ٹھیک سے کیس نہیں لڑ رہے ۔ فواد چوہدری نے تو یہ تک کہہ دیا کہ حامد خان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نا ہی وہ تحریک انصاف کو Represent کرتے ہیں ،۔ حامد خان اپنی حیثیت اور اوقات کے مطابق کیس لڑیں ۔اس کی وجہ کیا ہے ؟ فواد چوہدری اور تحریک انصاف کے باقی اراکین میں حامد خان کی وجہ سے کیوں اتنا غصہ ہے؟ وہ وجہ یہ ہے کہ حامد خان شروع دن سے عمران خان کے ساتھ رہے ہیں ۔ حامد خان کا شمار تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے ۔ اور فواد چوہدری جس کا کام ہی لوگو ں کو آپس میں لڑوانا اور پھوٹ ڈلوانا ہے ، اب اس مشن پر ہے کہ حامد خان اور عمران خان کے درمیان کچھ ایسا ہو جائے جس سے حامد خان سے ہمیشہ کےلیے جان چھوٹ جائے۔در اصل یہ وہ ٹولہ ہے جو عمران خان کی ہر سیاسی شکست کا ذمہ دارہے ۔ انھی کے مشوروں اور خوشامد سے تحریک انصاف آج بحرانوں کی زد میں ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں اور جان بوجھ کر چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کیسز میں پھنسا دیں تا کہ پارٹی ان کی جھولی میں آ گرے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب آ جاتے ہیں پنجاب میں بڑھنے والے سیاسی درجہ حرارت کی طرف ۔ میں نے کچھ دن پہلے ہی خبر دے دی تھی کہ پنجاب میں ایک بڑی ہلچل ہونے والی ہے اور عمران خان سمیت چوہدری ایک بڑی پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ۔اب اس تبدیلی کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں اور عمران خان نے ایک بار پھر اپنے جلسوں میں رونا پیٹنا شروع کر دیا ہے۔۔ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کا تذکرہ بھی ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے ۔ جیسا کی ان کی عادت ہے جب حالات ان کے قابو میں نہیں ہوتے تو وہ الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں ۔ عدالت ان کے خلاف فیصلہ دے تو عدالت کے خلاف، الیکشن کمیشن ان کے خلاف فیصلہ دے تو الیکشن کمیشن کے خلاف ہو گئے اور جب کوئی منجن نا بچا تو فوج کو بدنام کرنا شروع کر دیا ۔ لیکن جیسے ضمنی الیکشن میں اداروں کو متنازعہ بنانے کی ساری کوششیں ناکام ہوئی تھیں اس بار بھی ہر کوشش ناکام ہو گی۔پنجاب میں پرویز الہی کی حکومت صرف دس ووٹوں کے بل بوتے ٹکی ہوئی ہے ۔ جیسے ہی ان دس ووٹوں کی بیساکھی کھسکی تو پرویز الہی کے نیچے سے تخت پنجاب بھی سرک جائے گا۔منصوبہ یہ ہے کہ پہلے جنوبی پنجاب سے کچھ ایم پی ایز تحریک انصاف چھوڑیں گے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ تحریک انصاف سے استعفی دے کر مسلم لیگ نواز میں شامل ہو جائیں کیونکہ جنوبی پنجاب کی اکثریت ن لیگ ہی سے تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھی ۔اور اس کے بعد ق لیگ کے کچھ ایم پی ایز بھی ہو سکتا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کا ساتھ چھوڑ دیں ۔ ق لیگ کے ایم پی ایز تو پہلے بھی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقاتیں کر چکے ہیں ۔ اور چند اور ملاقاتوں کی اطلاع بھی میرے تک پہنچ چکی ہے ۔ اس لیے حالات بیان کر رہے ہیں کہ بہت جلد پنجاب میں ایک بڑی تبدیلی آ جائے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک بڑی اور ہوش اڑانے والی خبر میری آنکھوں سے گزری او ر میں ابھی تک سکوت کے عالم میں ہوں ۔ یہ خبر تھی فرح گوگی کے حوالے سے ۔ آپ کو مبارک ہو کہ فرح گجر کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ اب خارج ہو گیا ہے ۔ اس مقدمے میں فرح گجر پر فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر دس ایکڑ زمین الاٹ کروانے کا الزام تھا ۔ آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم جن کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے انھوں نے یہ مقدمہ خارج کیا اور ساری تحقیقات کوبھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ۔مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ فرح گجر کی کرپشن کی داستانیں تو میں نے خود دکھائی تھیں ۔ اس کے سارے ثبوت بھی ٹیلی ویژن پر میں نے دکھائے تھے لیکن اس کے باوجود یہ مقدمہ بند کر دیا گیا ۔اور یہ مقدمہ خارج کیسے ہوا؟ اس کی تو بڑی واضح وجہ ہمارے سامنے ہے ۔ جب دس سیٹوں کے عوض آپ کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت مل جائے تو پھر آپ مالک کی حکم عدولی تو نہیں کر سکتے ۔ یا فرض کرو اگر آپ کریں بھی تو کب تک آپ Resistکر سکتے ہیں ۔اس لیے پہلے عثمان بزدار کے خلاف بنائے گئے سارے کیس بند ہوئے اور اب فرح گجر جو ایک طرح سے Corruption Queen تھی، جس نے اربوں روپے کے گھپلے کیے ۔ اس پر قائم کیے گئے مقدمے بھی خارج ہو رہے ہیں۔تحریک انصاف کی تو تاریخ رہی ہے کہ جو جب تک عمران خان کے سامنے سر جھکاتا ہے تب تک وہ نوازا جاتا ہے اور جیسے ہی کوئی عمران خان کی Favorite Listسے نکلتا ہے تب اس کے برے دن شروع ہو جاتے ہیں ۔

    عارف علوی کا دورہ ڈیرہ غازی خان، سیئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے گھوسٹ کیمپ پر چھاپہ مار کر انتظامیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا.

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہ میں بھی یہی ہو رہا ہے ۔ ایک طرف پنجاب میں فرح گوگی پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کے کیس بند ہو رہے ہیں ، وہیں دوسری طرف تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف کرپشن کے کیس کھولے جا رہے ہیں ۔وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے ممبر محمد فہیم نے کچھ دن پہلے پارٹی چھوڑی ۔ اور عمران خان کے یوٹرن سے تنگ آ کر پارٹی چھوڑی ۔ اس کے بعد آج اس گستاخی پر انھیں اینٹی کرپشن کا نوٹس موصول ہو گیا ۔یہ وہ محمد فہیم ہیں جن کا خیبر پختونخواہ کی سیاست میں ایک اہم کردار ہے اور یہ تحریک انصاف میں ایک نیا Forward Block بھی بنا سکتے ہیں ۔ اس لیے اب انھیں Pressurizeکیا جا رہا ہے کہ آپ نے تحریک انصا ف چھوڑنے اور اختلاف کرنے کی جرات کیسے کی ہے ؟اب تو عمران خان جس رخ سفر کر رہے ہیں ہو سکتا ہے وہ اختلاف کرنے والے کو اسلام سے خارج ہونے کا بھی فتوی صادر کر دیں ۔ کیونکہ ان کے بقول تو جو وفاداری بدلتا ہے اورSpecificallyتحریک انصاف سے وفاداری بدلتا ہے تو وہ شرک کا مرتکب ہوتا ہے۔ یہ میں کوئی طنز نہیں کر رہا بلکہ عمران خان واقعی آج کل جلسوں میں ایسے جملے کہہ رہے ہیں اور برملا کہہ رہے ہیں کوئی انھیں روکنے والا نہیں ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کل رات ملتان میں تو انھوں نے نعوذباللہ تحریک انصاف میں شرکت کو اسلام قبول کرنے سے Link کر دیا ۔اب ایسے شخص کی عقل پر بندا ماتم نا کرے تو اور کیا کرے ؟ایک طرف غریب مر رہا ہے ، سیلاب متاثرین کے بچے بلک بلک کر خیموں کے اندر دم توڑ رہے ہیں ، بے روزگاری اور پسماندگی عروج پر ہے ۔ جمہوری مسائل ایک طرف ہیں ۔ سیاست میں رواداری ، احترام، اختلاف کے حسن کو دیمک چاٹ رہی ہے اور ہمارے حکمران ہمیشہ کی طرح غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔ غداری کے ، شرک کے فتوے بانٹ رہے ہیں ۔۔۔ لوگوں کو اسلام سے خارج قرار دے رہے ہیں اللہ ہی پاکستان کا ہامی و ناصر ہو۔

  • عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    گوجرانوالہ جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر سوار عمران خان کو اتار لیا گیا

    گوجرانوالہ مین جلسے کے لئے عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر جا رہے تھے تا ہم انہیں ہیلی کاپٹر سے اتار لیا گیا ہے، عمران خان اب براستہ روڈ گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے وہ اس پر سفر نہ کر سکے عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی کے بعد عمران خان کے طیارے کے کپتان نے بحفاظت لینڈنگ کر لی ہے اڑان بھرتے ہی طیارے میں فنی خرابی ہوئی طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے بحفاطت لینڈنگ کی،

    عمران خان آج گوجرانوالہ مین جلسہ سے خطاب کریں گے، عمران خان کو جے آئی ٹی میں بھی طلب کیا گیا تھا مگر عمران خان نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی بجائے جلسے میں جانے کو ترجیح دی، پولیس کی جے آئی ٹی نے انہیں 5 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا پولیس کی جےآئی ٹی نے عمران خان کو اس سے پہلے 9 ستمبر کو بھی پیش ہونے کا کہا تھا، لیکن وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے پولیس کی جے آئی ٹی نے عمران خان کو پیش ہونے کے لیے دوسرا موقع دیا

    تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین اجتماع آج گوجرانوالہ میں ہوگا ،اسد عمر نے 36 بڑے شہروں کی فہرست جاری کی تھی، تحریک انصاف کے کارکنان اورعوام آج 36 مقامات پرجمع ہوں گے، جس میں راولپنڈی مری روڈ،اسلام آباد ایف نائن پارک اور پشاور میں حشت نگری چوک ، صوابی چوک، مردان پریس کلب، نوشہرہ میں شوبراچوک اورخیبرمیں خیبر چوک باڑہ شامل ہیں کندھ کوٹ میں انصاف ہاؤس بکشاپور، جیکب آباد میں ڈی سی چوک گھوٹکی میں پریس کلب ، شیخوپورہ میں انصاف سیکرٹیریٹ، قمبر شہداد کوٹ میں تحریک انصاف دفتر پرعوام جمع ہوں گے۔مقامات میں خیرپور پریس کلب، سکھر انصاف ہاؤس حیدرآباد پریس کلب ، کراچی میں گلستان جوہراورکوئٹہ میں پریس کلب ، لاہور میں لبرٹی چوک اوت اوکاڑہ میں صنم سینما سے پریس کلب شامل ہیں۔دیپالپور میں انصاف ہاؤس سے مدینہ چوک تک ، چنیوٹ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن،رینالہ خورد میں لائبہ چوک ، ساہیوال میں جوگی چوک، فیصل آباد میں گھنٹہ گھر پر عوام جمع ہوں گے۔اسی طرح خانیوال میلاد مصطفی چوک، سرگودھا خیام چوک، پاکپتن نگینہ چوک ، لیہ پرانا بلوچ اڈا ، لودھراں میں تحریک انصاف سیکریٹریٹ ، بہاولپورمیں سٹی چوک اور ڈی جی خان میں ٹریفک چوک میں عوام اپنے کپتان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ان مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی جن پرعمران خان کا خطاب براہِ راست دکھایا جائے گا ، میڈیا و سماجی میڈیا کے مقامی نمائندوں کو ان ملک گیر اجتماعات کی مکمل کوریج کیلئے مدعو کیا جائے گا۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • ‏عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا

    ‏عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا

    ‏عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جب سے حکومت گئی ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

    میں کال دوں گا کا نعرہ لگا کر کارکنان کو اکٹھا کرتے ہیں اور پھر خود کبھی بنی گالہ، کبھی خیبر پختونخوا ہاؤس چھپ جاتے ہیں، اداروں پر تنقید عمران خان نے وطیرہ بنا لیا ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف بھی عمران خان نے محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے، عمران خان سمجھتے ہیں کہ بس صرف میں ہی ٹھیک ہوں باقی سب غلط، پاکستان میں جس نے جو بھی کرنا ہے وہ مجھ سے پوچھ کر ہی کرے، خواہ آئین و قانون کو پاؤں تلے کیوں نہ روند دیا جائے لیکن جو میں کہوں وہی ہو، کیونکہ آئین شکنی میں عمران خان کا نام آ چکا ہے

    عمران خان مسلسل اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، اب انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا ہے، عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دیا او کہا کہ انہیں شرم ہی نہیں آتی کبھی توشہ خانہ کا کیس آ جاتا ہے، کبھی فنڈنگ کا کیس آ جاتا ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین ،سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاست سے الگ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

    موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی عمران خان نے ہی کی تھی، انکے دورحکومت میں ہی اپنی مرضی سے عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کیا تھا، اب عمران خان حکومت جانے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نہ صرف احتجاج کرتے ہیں بلکہ انہیں گھٹیا آدمی بھی کہتے ہیں، عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر کئی مقدمات میں نااہل ہونے کا خوف ہے اسی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا بولیں،کس کو بولیں کیونکہ سب تعیناتیاں و تقرریاں انہوں نے اپنے دور میں خود کیں اور اب پھر غصہ بھی نکالتے ہیں

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی، حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ یہ شخص اداروں کے سربراہوں کو دباؤ میں لانے کیلئے اس طرح کے الفاظ استعمال کرتا ہے، سلیوٹ ہے ان تمام سربراہوں کو جو اس گھٹیا فتنے کے دباؤمیں نہیں آ رہے۔

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    یوں محسوس ہوتا ہے کہ بنی گالہ کے اندر ع سے عمران، ع سے عثمان بزدار والی جو پریکٹسز چل رہی تھیں وہ سب الٹی ہو گئی ہیں اور سب عمل کا ردعمل الٹا آنا شروع ہو چکا ہے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے، آرمی چیف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سند ھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دادو اور دیگر سیلا ب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ وقت گزارا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر چکا ہوں،سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے میں ہوئی ہے،حمل جیل اور منچھر جھیل مل چکے ہیں،دیگر علاقوں میں ریسکیو کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،بین الاقوامی برادری ہماری مددکر رہی ہے، اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، ان کے لئے امداد لیکر آئیں،دادو میں ریسکیو اورریلیف آپریشن جا ری ہے،عالمی برادری مدد کر رہی ہے،صرف ان پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے،پاکستان بھرسے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچا رہے ہیں،پلاننگ کر رہے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا نہ پڑے پاکستان میں مزید بڑے ڈیمز بنانے پڑیں گے،سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا منصوبہ زیر غور ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ سے کافی امداد آ رہی ہے،سندھ کے لوگ بھی آگے بڑھیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دادو اور اطراف کے علاقوں میں 5ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کیساتھ بھی گفتگو کی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔