Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر یوم دفاع کے موقع پرپروقارتقریب کا انعقاد

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر یوم دفاع کے موقع پرپروقارتقریب کا انعقاد

    ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    آج مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر یوم دفاع کے موقع پرایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرپاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے مزار کو سلامی دی اورمیجر جنرل عمر بشیر نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

    پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس

    تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں، پاکستان ائیرفورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے ائیر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

    یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے مزار اقبال پر پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ڈائریکٹر جنرل نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور ساتھ ہی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ڈی جی رینجرز نے شہدا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے ،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اورقومی جرات و بہادری کا دن ہے۔6 ستمبر کو دشمن ملک کی افواج نے بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔افواج پاکستان اور بہادر عوام ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں شمار ہوتی ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کرنے کا نہ صرف عزم کر رکھا ہے بلکہ اس کیلئے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کو تباہ و برباد کیا۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے بے شمار جوانوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ملک کی بہادر افواج نے نہ صرف ملکی سلامی اور تحفظ کو یقینی بنایا ہے بلکہ ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کی بھر پور معاونت کی ہے۔ماضی میں زلزلے اور بارشوں اور حالیہ دنوں میں سیلاب کی صورتحال میں پاک فوج کی امداد ی سرگرمیاں فقیدالمثال ہیں جس کیلئے پاک فوج کی موجودہ قیادت اور جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ جس طرح پوری قوم ملکی دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ ہے اُسی طرح پاک فوج نے اپنے ہم وطنوں کی ہمیشہ ہر مشکل وقت میں بھر پور مدد کی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت اورافواج پاکستان مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور پاک سر زمین کے تحفظ کیلئے جتنی قربانیاں دیں اس کی اقوام عالم میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب فوج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں اور آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں اتحاد و یگانگت کا عزم کرنا ہوگا اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے افکار کے مطابق ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے ہمیں یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا اور ملک کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی تاکہ ملک ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن ہو سکے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ پاک فوج نے ملکی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے احسن اقدامات اٹھائے۔ زلزلے اور بارشوں و دیگر آفات کے دنوں میں پاک فوج کی عوام کیلئے خدمات قابل تحسین ہے

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم دفاع جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا

  • آج قوم سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،وزیراعظم

    آج قوم سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،وزیراعظم

    6 ستمبر کے دن کو جرأت وبہادری کی علامت اور دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج سے 57 سال قبل اس دن ہماری بہادر افواج ِپاکستان نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس دن پوری پاکستانی قوم بے مثال اتحاد اور پرعزم قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کی حمایت کے لیے آگے آئی۔ قوم کے بے مثال اتحاد اور یکجہتی کے مظاہرے نے ہمارے افسروں اور جوانوں، پائلٹوں اور سیلرز کو ہندوستانی جارحیت کے خلاف مادر ِوطن کی حفاظت کی لڑائی میں توانائی بخشی۔

    آج قوم اس سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، خاص طور پر ہمارے ان قابل فخر شہداء کو جنہوں نے بے خوفی اور بہادری سے اس دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو عددی طاقت میں بہت بڑا تھا۔ ہم شہدا کے والدین اور اہل خانہ کا بے حد احترام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کی جدائی کے غم کو ہمت سے برداشت کیا۔ ان ہیروز، غازیوں، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے محکموں اور انٹیلی جنس اداروں کے جوانوں کو بھی سلام، جو سخت موسموں اور مخالف ماحول میں مادرِ وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں۔

    یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ بہادر مسلح افواج اور بہادر پاکستانی قوم نے اپنی دودہائیوں پرانی جدوجہد میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت کو کامیابی سے شکست دے کر 1965 کی جنگ کے قابل فخر ورثے کو آگے بڑھایا ہے۔

    آج اس موقع پر، میں آپریشن ردالفساد کو کامیابی کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچانے پر عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے کردار کو بھی سراہتا ہوں۔

    اقوام متحدہ کے بینر تلے مختلف ممالک میں قیام امن میں ہماری مسلح افواج کے کردار کا بھی دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔ یہ خاص طور پر خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ عزم ہماری خارجہ پالیسی کا خاصہ ہے۔ تاہم، پائیدار امن کی خواہش کے ساتھ، پاکستان مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی اور جدید دور کے آلات و سامانِ حرب کی خریداری کی ضرورت سے غافل نہیں رہ سکتا۔

    بھارت کے غیر قانونی طور قبضہ کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جتنی جلدی حل کیا جائے اتنا ہی علاقائی امن اور ترقی کے لیے بہتر ہے۔ میں بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ 5 اگست 2019 کو IIOJ&K کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو واپس لینے کے لیے نئی دہلی پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

    جب ہم اس سال پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں، اِس دن میرا دھرتی کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ 6 ستمبر کے جذبے کو اپنے دلوں میں زندہ رکھیں۔ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر ایسے مذموم عناصر کو شکست دیں تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

    ہمارے شہداء کی قربانیوں کو بہترین خراج تحسین یہ ہے کہ ہم اپنے بانیوں کے وژن کے مطابق پاکستان کی تعمیر ِنو کریں۔ ایک ایسا ملک جو معاشی طور پر مضبوط، سیاسی طور پر مستحکم اور سماجی طور پر ہم آہنگ ہو وہ بہتر طریقے سے اپنا دفاع کر سکتا ہے اور اپنی خارجہ پالیسی کے اہم مقاصد کو فروغ اور تحفظ دے سکتا ہے۔ اتحادی حکومت کا وِژن اور ایجنڈا بھی یہی ہے۔
    ٭٭٭

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان میں آپریشن،پاک فوج کے 5 سپوت مادروطن پر قربان

    شمالی وزیرستان کے ضلع بویا کے عام نامی علاقے میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عبدالولی (عمر 26 سال، رہائشی وانا/جنوبی وزیرستان)، نائب صوبیدار نواز (عمر 45 سال، ساکن ایبٹ آباد)، حوالدار غلام علی (عمر 34 سال، رہائشی سرگودھا)۔ لانس نائیک الیاس (عمر 33 سال، میانوالی کا رہائشی) اور سپاہی ظفر اللہ (عمر 29 سال، ساکن میانوالی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

    پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت پر ہتک آمیز، انتہائی غیر ضروری بیان بازی ،ترجمان پاک فوج کا ردعمل سامنے آیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے،نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازعہ بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں توہین آمیز اور غیر ضروری بیان دیا گیا جس کی وجہ سے پاک فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ایک ایسے وقت میں بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب یہ ادارہ آئے روز پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانیں دے رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، سینئر سیاستدان کی جانب سے اس پر تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش انتہائی افسوسناک اور مایوس کن ہے،پاک فوج کی سینئرقیادت کی اہلیت، حب الوطنی دہائیوں پر محیط اور بے داغ ہے ۔پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے،آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا بھی پاکستان اور پاک فوج کے مفاد میں نہیں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش پاکستان کے مفاد میں نہیں،

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • عمران خان کے فوج مخالف بیانات،حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے کی شدید مذمت

    عمران خان کے فوج مخالف بیانات،حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے کی شدید مذمت

    حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نےعمران خان کے فوج مخالف بیانات کی شدید مذمت کی ہے

    اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، حکمران اتحاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف نفرت پھیلانے اور حساس پیشہ وارانہ امورکو متنازعہ بنایا، پوری قوم سیلاب سے لڑ رہی ہے،  نفرت، انتقام اور تکبر میں ڈوبے عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور عوام سے لڑ رہے ہیں، سنگین بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کرکے پاکستان کو سری لنکا بنانا اور عوام کو  فوج سے لڑانا ہے، الزامات کا مقصد فوج کے رینک اینڈ فائل میں تصادم کی راہ ہموار کرنا ہے آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے، سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے،پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، پاکستان کو کسی فرد واحد کے تکبر ، فسطائیت اور آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد عمران خان دوبارہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے بیتاب ہیں اور عمران خان اسکے لئے اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں،غداری کے جرم میں گرفتار شہباز گل کی رہائی کے لئے عمران خان نے ریلی نکالی، پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کو عمران خان نہ صرف شاباش دیتے ہیں بلکہ خود بھی مسلح افواج پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں

    تحریک انصاف کی جب سے وفاق میں حکومت ختم ہوئی ہے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے مسلح افواج پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے،نہ صرف تحریک انصاف کے کارکنان بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بھی پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آ رہے ، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا ہے، اور جب ان میں سے ادارے کسی کو گرفتار کرتے ہیں تو وہ معافیاں مانگنا شروع کر دیتے ہیں، ایسی کئی اعترافی بیانات کی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں جس میں ملزمان اعتراف کرتے نظر آ رہے ہیں کہ انکا تعلق پی ٹی آئی سے ہے

  • باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، بلوچستان،پنجاب،خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں سیلاب آیا تو سب کچھ ساتھ بہا کر لے گیا، لوگ بے گھر ہو چکے ، کھلے آسمان تلے خواتین، بچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، متعدد جانیں لقمہ اجل جبکہ کافی گھر تباہ ہوگئے ہیں. تاہم ان متاثرہ علاقوں میں باغی ٹی وی کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور مسلسل اپنے ناظرین اور قارئین کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پنجاب کے علاقے راجن پور، روجھان میں کوریج کے بعد بلوچستان پہنچے ہیں جہاں سے وہ قارئین کو لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کر رہے ہیں، بلوچستان کے علاقے میں سیلاب جیسی قدرتی آفت کے بعد سیلاب متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، کئی ایام گزر گئے کوئی بھی انکی مدد کو نہ پہنچا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی نے بلوچستان میں ہر چیز کو ڈبو دیا ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے 34 میں سے 32 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے سیلاب متاثرین نے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے دعویٰ کردہ نام نہاد امدادی سرگرمیوں کو بے نقاب کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی امداد نہیں ملی کیونکہ ان کے بچے سیلابی پانی کا شکار ہیں اور کھلے آسمان تلے مچھروں کی بھینٹ چڑھ ہوئے ہیں۔ اور ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، 12 روز گزر گئے کوئی مدد کو نہیں آیا۔ انسان جانور سب بھوک سے مر رہے ہیں پینے کا پانی بھی میسر نہیں

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہماری مدد کریں، کوئی بھی ہماری مدد کے لئے نہیں آیا، ہم اپیل کرتے ہیں اللہ کے واسطے ہماری مدد کرو،بلوچستان میں کوئی بھی مدد کے لئے نہیں آیا، ایم این اے نہیں آیا، ڈی سی نہیں آیا، لوگ اب بھوک سے مر رہے ہیں، زندگی اجیرن بن چکی ہے، رات کو مچھروں کی بہتات ہے، بیماریاں پھیل چکی ہیں، دوائیاں تو دور کی بات، پینے کا صاف پانی اور کھانا بھی نہیں مل رہا،

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

  • اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی عمران نیازی کی انتہائی قابل مذمت مہم.وزیراعظم

    اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی عمران نیازی کی انتہائی قابل مذمت مہم.وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی عمران نیازی کی انتہائی قابل مذمت مہم ہر روز ایک نئی انتہا کو چھو رہی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حساس پیشہ وارانہ امور کے بارے میں اور مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف اب وہ براہ راست کیچڑ اچھالتے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزور کرنا ہے،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نےعمران خان کی فیصل آباد تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج 22 کروڑ پاکستانیوں کی قابلِ فخر فوج ہے عمران خان اپنی تقاریر میں فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں انہیں دعا اور دوا دونوں کی ضرورت ہے

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے آنے والے آرمی چیف جو ابھی تک آئے ہی نہیں، عمران خان کیجانب سے ان کو متنازع بنانے کی کوشش می بھرپور مذمت کرتی ہوں۔۔ اسکے منہ میں جو آتا ہے بول دیتا ہے، پیمرا نے عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا کر بالکل درست کیا تھا، یہ شخص اس قابل ہی نہیں کہ اسے لائیو دکھایا جائے۔۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد عمران خان دوبارہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے بیتاب ہیں اور عمران خان اسکے لئے اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں،غداری کے جرم میں گرفتار شہباز گل کی رہائی کے لئے عمران خان نے ریلی نکالی، پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کو عمران خان نہ صرف شاباش دیتے ہیں بلکہ خود بھی مسلح افواج پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں

    تحریک انصاف کی جب سے وفاق میں حکومت ختم ہوئی ہے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے مسلح افواج پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے،نہ صرف تحریک انصاف کے کارکنان بلکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بھی پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آ رہے ، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا ہے، اور جب ان میں سے ادارے کسی کو گرفتار کرتے ہیں تو وہ معافیاں مانگنا شروع کر دیتے ہیں، ایسی کئی اعترافی بیانات کی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں جس میں ملزمان اعتراف کرتے نظر آ رہے ہیں کہ انکا تعلق پی ٹی آئی سے ہے

    عمران خان کی الٹی شلوار کی تصویر ویڈیو ، حقیقت کیا؟

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • آپ نےعمران خان کا گزشتہ روزکا بیان سنا کیا پولیٹیکل لیڈرشپ اس طرح ہوتی ہے؟ عدالت

    آپ نےعمران خان کا گزشتہ روزکا بیان سنا کیا پولیٹیکل لیڈرشپ اس طرح ہوتی ہے؟ عدالت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی لائیو تقریر پر پابندی کے پیمراء آرڈر کے خلاف درخواست نمٹا دی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے، وکیل پیمرا نے کہا کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا مقصد صرف تقریر میں ڈیلے کرنا مقصد تھا، عدالت نے وکیل پیمرا سے استفسار کیا کہ آپ ڈیلے پالیسی پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے ؟ بڑے زمہ دار لوگ غیر زمہ دارانہ بیان دیتے ہیں،قانون کے مطابق آپ نے کام کرنا ہے، عدالت کوئی مداخلت نہیں کرے گی، وکیل پیمرا نے کہا کہ ہمارا ڈائرکشن کسی ایک خاص شخص کے لیے نہیں تھا،عدالت نے وکیل پیمرا سے سوال کیا کہ کیا آپ اس عدالت کے آخری آرڈر سے متفق ہیں؟ پیمرا کے وکیل کا عدالت سے متفق ہونے پر عدالت نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی ،عدالت نے بیرسٹر علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں مشکل نہ بنائے، آپ کے موکل کی جانب سے بھی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا،وکیل پیمرا نے کہا کہ ٹی وی پر چیزیں تاخیر سے چلانے پر سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کہا ہے وہ تو پیمرا نے کرنا ہی ہے،

    دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے عمران خان کا گزشتہ روز کا بیان سنا ہے؟ کیا پولیٹیکل لیڈرشپ اس طرح ہوتی ہے؟گیم آف تھرونز کیلئے ہر چیز کو اسٹیک پر لگا دیا جاتا ہے؟ آرمڈ فورسز ہمارے لیے جان قربان کرتے ہیں،اگر کوئی غیرقانونی کام کرتا ہے تو سب تنقید کرتے ہیں،اپنی بھی خود احتسابی کریں کہ آپ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، آپ چاہتے ہیں جو مرضی کہتے رہیں اور ریگولیٹر ریگولیٹ بھی نہ کرے، عدالتوں سے ریلیف کی امید نہ رکھیں یہ عدالت کا استحقاق ہے،ہر شہری محب وطن ہے کسی کے پاس یہ سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں آرمڈ فورسز کے بارے میں اس طرح کی بات کیسے کی جا سکتی ہے؟ کوئی بیان دے کہ کوئی محب وطن ہے اور کوئی نہیں پھر آپ کہتے ہیں ان کو کھلی چھٹی دے دیں آرمڈ فورسز کے بارے میں اس طرح کا بیان دے کر کیا آپ ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ آرمڈ فورسز میں کوئی محب وطن نہیں ہو گا؟جو کچھ گزشتہ روز کہا گیا کیا اس کو کیا اس کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟ اس وقت آرمڈ فورسز عوام کو ریسکیو کر رہے ہیں کیا کوئی اس بیان کو جسٹیفائی کر سکتا ہے ؟جب آپ پبلک میں کوئی بیان دیتے ہیں تو اس کی اثر زیادہ ہوتا ہے

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

    شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست میں شہبازگل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو گرفتار کیا، 17 اگست کو طبی معائنہ ہوا، اڈیالہ جیل اور پمز میڈیکل بورڈ نے درخواست گزار پر تشدد کی تصدیق کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نوٹسز ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کو جاری کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بھی درخواست ضمانت دی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرکے خارج کردیا تھا۔ شہباز گل کے وکیل برہان معظم نےعدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وکیل برہان معظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل معافی مانگنے کیلئے بھی راضی ہیں لیکن عدالت یہ بھی دیکھے کہ اُن کی گفتگو کے مختلف نکات کو اٹھا کر کس طرح بغاوت کا الزام لگایا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل افواج پاکستان کیخلاف بدزبانی کے کیس میں بند ہیں اور ان سے موبائل سمیت مختلف چیزیں برآمد کی گئی تھی، شباز گل نے اے آر وائی پر ایک ٹی وی پروگرام میں افواج پاکستان کیخلاف بیان دیا تھا جس کے بعد اے آر وائی کو بھی پیمرا نے نوٹس جاری کیا تھا اور خلاف قانون عمل پر سرزنش بھی ہوئی تھی.

  • وزیر اعظم  شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام  جاری

    وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری

    وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے.

    سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہے تاہم وزیر اعظم پاکستان نے تمام علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری رکھنے اور تیز کرنے کے احکام دے دے دیئے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ، سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے.وزیرِ اعظم کا وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا. وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر سے قمبر شہداد کوٹ پرواز کے دوران وزیر اعظم کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی،

    وزیر اعظم شہباز شریف قمبر بائی پاس کے مقام پر ریلیف کیمپ پہنچ گئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا ،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارش کا پانی علاقوں سے گزرکر آباد ی کو متاثر کرتا ہے ،2010 میں بھی یہاں پانی آیا ،بلوچستان کا پانی بھی قمبر شہداد کوٹ سے گزرتا ہوا جاتا ہے ،قمبرشہداد کوٹ میں سیلابی پانی سے فصلیں مکمل تباہ ہوئیں شہداد کوٹ،بند میں کٹ لگا نے سے پانی نکل کرآبادی کی طرف آیا ،بند میں کٹ لگا کر پانی کو گزرنے کے لیے مناسب راستہ دینے کی ضرورت ہے منچھرجھیل میں پانی کی سطح کم کرنے کے لیے مناسب مقام پر بند کو توڑا، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے

    شہداد کوٹ میں سیلابی پانی کے باعث کچے کا کوئی مکان نہیں بچ پایا ،وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیراعظم شہباز شریف نے حکام سے سوال کیا کہ سیلابی پانی کو کب تک نکالا جاسکتا ہے ، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ سیلابی پانی زیادہ ہے ،کام کررہے ہیں،حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا ،وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سے بات کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شہداد کوٹ میں سیلابی پانی کے باعث کچے کا کوئی مکان نہیں بچ پایا ،وزیراعظم نے حکام سے سوال کیا کہ وبائی امراض کا کیا حال ہے جس پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ میڈیکل کیمپوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،،سیلابی پانی کی وجہ سے بعض مقامات پر پہنچنا ممکن ہی نہیں زیادہ متاثرہ علاقوں میں بوٹس کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں کام کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے،وآپ لوگ محنت کررہے ہیں اچھا لگا، سیلاب کی حالیہ تباہ کاری 2010سے زیادہ ہے مشکلات اور مسائل بے پناہ ہیں ،وفاقی ،صوبائی حکومتیں اور ادارے سرگرم ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے پیکج کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے،سیلاب متاثر ہ فی خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جائیں گے،سیلاب متاثرین کے لیے 28ارب روپے پیکج کوبڑھا کر 78ارب روپے کردیا ہے سیلاب متاثرین کوخصوصی پیکج کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے ابھی بھی فضائی جائزہ میں دیکھا سندھ ،بلوچستان کے کچے کے علاقوں میں کچھ نہیں بچا سیلاب نے ہر جگہ کو متاثر کیا،لوگ جاں بحق ہوئے،فصلیں تباہ ہوئیں اور گھر تباہ ہوئے خیموں کی بہت ضرورت ہے ، اس پر آج سے کام تیز کریں گے سیلاب متاثرین کے لیے 8لاکھ خیمے مزید آرڈر کیے جو ایک ماہ تک مل جائیں گی ،چین نے پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کیا،سعودی عر ب،قطر ،متحدہ عرب امارات ،فرانس ،ترکیہ اور بہت سے ممالک نےامداد کی ،آغاخان کے بیٹے سے بات ہوئی وہ بھی امداد میں معاونت کے خواہاں ہیں سب کو کہتا ہوں ،سیاست کے لیے وقت بہت ہے ،اب ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا،مشکل کے اس وقت میں ہمیں سیلاب متاثرین کے ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے ہمیں آگے بڑھ کر امدادی عمل کو تیز کرنا ہوگا ،

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ: بلوچستان دورے کے دوران میری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری اور این ایچ اے کے ان حکام اور مزدوروں سے ملاقات ہوئی جو سیلابی ریلہ گزرنےکے بعد محنت اور لگن سے شاہراہوں، پبلک ورکس اور انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں. آپ سب قوم کےہیروز ہیں اورمجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے.

    جبکہ ایک دوسرے بیان میں وزیراعظم نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔ شہباز شریف نے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طورپر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔

    علاوہ ازیں: پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 1290 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے. جبکہ این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے کا تخمینہ ہے.

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    پاکستانی حکام کے مطابق اس سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے عمل میں پانچ برس لگ سکتے ہیں. اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تناظر میں 16 کروڑ ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل جاری کی ہے. صوبہ سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 23 اضلاع آفت زدہ ہیں جبکہ ایک کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثرین میں شامل ہے، صوبہ بلوچستان کے 34 اضلاع اور 91 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد متاثرین میں شامل ہیں پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے کل آٹھ اضلاع اور وہاں کی 48 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع میں سیلاب سے 43 لاکھ سے زیادہ لوگ کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے

    نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رات گئے سیلاب سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 12 بچے شامل ہیں یوں جون سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک ہزار 290 ہوگئی ہے۔