Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی

    شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی

    بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

    بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔ شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ 9 ستمبر کو کریں گے۔
    اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے، اور عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری

    دو روز قبل ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں شہبازگل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو گرفتار کیا، 17 اگست کو طبی معائنہ ہوا، اڈیالہ جیل اور پمز میڈیکل بورڈ نے درخواست گزار پر تشدد کی تصدیق کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کیا۔ نوٹسز ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کو جاری کیے گئے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بھی درخواست ضمانت دی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرکے خارج کردیا تھا۔شہباز گل کے وکیل برہان معظم نےعدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وکیل برہان معظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل معافی مانگنے کیلئے بھی راضی ہیں لیکن عدالت یہ بھی دیکھے کہ اُن کی گفتگو کے مختلف نکات کو اٹھا کر کس طرح بغاوت کا الزام لگایا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ امدادی کاموں کاجائزہ لینےبلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ امدادی کاموں کاجائزہ لینےبلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

    راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد بھی پہنچے اور متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات بھی کیں‌

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج مکمل یوم دفاع اور شہداء بلوچستان کے دور دراز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے ضلع جعفرآباد کے اوستہ محمد میں آرمی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کترجامے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوجیوں سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ ان کے مسائل کو کم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں زمینی معلومات حاصل کرنے کے لیے وقت گزارا۔
     

    آرمی چیف نے سوئی کا دورہ بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ مقامی بزرگوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت اور لمحات میں ان تک پہنچنے پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے ملٹری کالج سوئی کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف تربیتی اور تعلیمی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی اور ادارے کے تعلیمی و تربیتی معیار کو سراہا۔ فیکلٹی اور طلبانے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قومی سطح پر مقابلے کا موقع فراہم کیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملٹری کالج سوئی کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا اور اس کے کیڈٹس نے غیر معمولی نتائج دکھائے ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار

    یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار

    یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار
    باغی ٹی وی رپورٹ.ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک اور انقلابی اقدام،صحت کی جدید ترین سہولیات اب سیلاب متاثرین کی پہنچ میں ہوں گی۔اس حوالے سےڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ڈیرہ غازیخان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں،ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے شدید متاثرہ25یونین کونسلوں میں روزانہ 50 میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔

    ہر یونین کونسل میں ایک موبائل اور ایک ممتاز جگہ پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر،بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے لگائے گئے کیمپس میں متاثرین کومفت طبی سہولیات میسر ہونگی۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف اور آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کا موقع پر معائنہ کرینگے۔25دنوں میں مجموعی طور پر1250میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

    محمکہ صحت پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی مکمل سپورٹ کیمپس انتظامیہ کو حاصل ہوگی۔میڈیکل کیمپس کا مقصد سیلاب کے بعد پھوٹنے والی بیماریوں سے لوگوں کو بچانا ہے۔نئی پیش رفت کے مطابق علاج معالجہ کے علاؤہ غذائی کمی کے حامل افراد کو فوڈ سپلیمنٹس بھی دئیے جائیں گے۔تونسہ کی یونین کونسلوں پردان شرقی،سوکڑ،ہیرو شرقی،منگروٹھہ،ناڑی،موری جالی،نتکانی،جلووالا،لکھانی اور وہوا میں جدید سہولیات سے لیس میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہوگا۔کوٹ چھٹہ کی یونین کونسلوں چوٹی بالا،چوٹی زیریں،ناوا،چاچن،درخواست جمال خان میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔قبائلی علاقوں بارتھی،فاضلہ کچھ،تمن لغاری،تمن قیصرانی میں جب کہ ڈیرہ غازیخان کے کوٹ مبارک،چربی،معموری،پیگن،شادن لنڈ اور یارو کی یونین کونسلوں میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں میں فری میڈیکل کیمپس9ستمبر بروز جمعہ سے فنکشنل کردئیے جائیں گے۔

  • عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی گئی ہے

    عمران خان نے پاک فوج کی قیادت کے حوالہ سے جلسہ میں بیان دیا جس پر انکے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ سمن آباد میں دی گئی ہے تا ہم پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر شہری عدالت پہنچ گیا،

    عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے خلاف لاہور کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج سے متعلق بیان دیا ماری فوج میں سپاہی سے لے کر چیف تک سب محب وطن ہیں، عمران خان کے بیان سے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، عدالت سمن آباد پولیس کو عمران خان کے خلاف بغاوت کا ٕمقدمہ درج کرنے کا حکم دے

    ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے مقدمہ درج نہ کرنے پر سمن آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے،عدالت نے پولیس حکام سے 10 ستمبر تک رپورٹ طلب کی ہے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • شہیدوطن،فرزند ملت:شہید کیپٹن عبدالولی وزیرکی نمازجنازہ آبائی شہرمیں ادا کردی گئی

    شہیدوطن،فرزند ملت:شہید کیپٹن عبدالولی وزیرکی نمازجنازہ آبائی شہرمیں ادا کردی گئی

    کری کوٹ:شہیدوطن،فرزند ملت:شہید کیپٹن عبدالولی وزیرکی نمازجنازہ آبائی شہرمیں ادا کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق وطن عزیز پرقربان پاک فوج کے جوان شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر کری کوٹ، وانا، جنوبی وزیرستان میں ادا کی گئی۔

     

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کی نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وطن عزیزپرقربان ہونے والے شہید وطن کیپٹن عبدالولی وزیر شہید افسر کیڈٹ کالج وانا میں سے فارغ التحصیل تھے اورحال ہی میں ان کی شادی ہوئی تھی

    شہید کیپٹن عبدالولی وزیرکی نمازجنازہ کے بعد میجر جنرل محمد منیر افسر، آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    شہید عبدالولی وزیر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ کیپٹن ولی شہید نے دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران شہادت قبول کی جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ کیپٹن ولی نے دہشت گردوں کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے آپریشن کی قیادت کی۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • پاکستان اور بھارت کے صحافیوں کی مشترکہ ورکشاپ،پہلے ہی روز بدمزگی کا شکار

    پاکستان اور بھارت کے صحافیوں کی مشترکہ ورکشاپ،پہلے ہی روز بدمزگی کا شکار

    پاکستان اور بھارت کے صحافیوں کی مشترکہ ورکشاپ،پہلے ہی روز بدمزگی کا شکار

    امریکی تنظیم ایسٹ ویسٹ سنٹر کے زیر انتظام کراس بارڈر رپورٹنگ کے موضوع پر پاکستان اور بھارت کے صحافیوں کی مشترکہ ورکشاپ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں شروع ہوگئی۔

    7 روزہ ورکشاپ پہلے ہی روز اس وقت بدمزگی کا شکار ہو گئی جب ورکشاپ کے مہمان خصوصی نیپال کے ایک بڑے اخبار کے ایڈیٹر کنک مانی ڈکشٹ نے اپنی تقریر میں پاکستان میں بلوچستان کے مبینہ خراب حالات اور بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے ذمہ دار بھارت اور پاکستان کو ٹھہرا دیا جب کہ کرتار پور راہداری اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر متنازعہ گفتگو شروع کردی۔ بھارت میں بی بی سی کے لئے کام کرنے والے سینیئر صحافی رویندر سنگھ روبن نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور متذکرہ چاروں موضوعات پر بات کرنے پر ان سے وضاحت طلب کر لی کہ وہ ایسے موضوعات پر کیوں گفتگو کر رہے ہیں جو پاکستان اور بھارت کے دونوں کے لئے متنازعہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صحافی یہاں پر پاک بھارت غیر سیاسی موضوعات پر بات کرنے اور صحافت کے امور سیکھنے کے لئے آئے ہیں بلوچستان، پنجاب یا کشمیر کا موضوع ورکشاپ کا حصہ نہیں ایسے موضوعات پر متنازعہ گفتگو کا مقصد غیر ضروری پراپیگنڈا کرنا ہے اور یہاں موجود صحافی اس پراپیگنڈا کا حصہ بننے کو تیار نہیں جس پر دیگر بھارتی اور پاکستانی صحافیوں نے بھی اپنا اعتراض ریکارڈ کروا دیا۔

    وہاں موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات میں بھارت کو اور مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کو ملوث کرنے کی باتوں کے لئے یہ ورکشاپ مناسب فورم نہیں اور نہ ہی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حوالے سے یہاں گفتگو مناسب ہے۔ چنڈی گڑھ پریس کلب کے سابق صدر نوین گریوال نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھلنے کے بعد عمران خان کے قریبی دوست نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ساری دنیا کے سامنے ہے۔ ان کی مقبولیت میں بے حد کمی آگئی۔ پاکستان نے روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار سکھ یاتریوں کے لئے راہداری کھولی لیکن بھارت سے جانے والوں کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجوہات کا تذکرہ بھی اس فورم میں کرنا مناسب نہیں ہے۔

    نیپالی اخبار کے ایڈیٹر نے ان اعتراضات کے بعد فوری طور ہال سے واپس چلے گئے۔ ورکشاپ میں لاہور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری شیراز حسنات، خالد محمود خالد سمیت پاکستان سے 32، بھارت سے 27 اور آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کئی صحافی اس ورکشاپ میں شرکت کے لئے کٹھمنڈو میں موجود ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے اعلی افسران بھی ورکشاپ میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر کٹھمنڈو پہنچے ہیں۔ 

  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امریکی وفد بھی شریک تھا امریکی وفد نے آرمی چیف سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا امریکی وفد نےسیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی،امریکی وفد نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا،

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد پہنچ گئے آرمی چیف اوستہ محمد میں متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات کریں گے

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی کانگریس کے وفد نے خاتون رکن شیلا جیکسن لی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں کانگریس مین تھامس سوزی اور کانگریس مین آل گرین شامل تھے۔ امریکی کانگریس کا وفد ان دنوں پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہے وزیر خارجہ نے ایک ایسے وقت پر وفد کے دورہ پاکستان کو سراہا جب ملک میں تباہ کن سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شدید سیلاب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں 1300 سے زائد جانیں ضائع، 33 ملین سے زیادہ افراد متاثر ، 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر فصلیں بہہ گئی ہیں اور لاکھ مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اس وقت بچائو اور امدادی سرگرمیوں میں پوری طرح مصروف ہے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی بحالی اور اہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بے پناہ وسائل درکار ہیں جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو سیلاب سے درپیش چیلنج کی وسعت کو تسلیم کرتے ہوئے بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ پاکستان موسمیاتی تباہی کا سامنا کرنے والا نہ تو پہلا اور نہ ہی آخری ملک ہے۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • پی ٹی آئی کی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست مسترد کر دی،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ موجودہ اسپیکر کا کردار بڑا مشکوک ہے،عدالت نے کہا کہ آپ اسپیکر کے بارے میں ایسے الفاظ نہیں کہہ سکتے،وکیل نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی اسپیکر آفس سے لیٹر آ گئے تھے تو جا کر تصدیق کر دیتے،وکیل نے کہا کہ یہ 11 نہیں گئے تو باقی 112 بھی تو تصدیق کیلئے نہیں گئے، پھر پہلے والے گیارہ کو بھی واپس بھیجیں، انکے الیکشن کیوں ہو رہے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کا اسی نوعیت کے ظفر علی شاہ کیس میں بڑا تفصیلی فیصلہ موجود ہے، وکیل نے کہا کہ پارلیمان سپریم ہے لیکن 123 میں سے 11 ممبران کے استعفے منظور کر لیے گئے،اگر منظور کرنے ہیں تو استعفیٰ دینے والے تمام ممبران کے منظور کیے جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت فیصلہ دے چکی کہ رکن اسمبلی استعفٰی دے بھی دے تو کس صورت میں منظور کیا جائے گا،وکیل نے کہا کہ یہاں صورتحال مختلف ہے، ہمارے ممبران کے استعفے پہلے ہی منظور ہو چکے تھے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے استعفے منظور کرتے وقت طریقہ کار پر عمل نہیں کیا،یہ عدالت اسپیکر کو کبھی ہدایت نہیں دے گی اور اسکی منشا اپنے فیصلے میں لکھ چکے،استعفیٰ دینے والے ہر ممبر کو ذاتی طور پر اسپیکر کے پاس جانا چاہیے تھا، ڈپٹی اسپیکر نے جو کیا وہ اس عدالت کے فیصلے کے بالکل خلاف تھا، یہ عدالت عوام کے منتخب نمائندوں کا احترام کرتی ہے،کیا اسپیکر نے استعفیٰ دینے والے ممبران اسمبلی کو بلا کر اپنا اطمینان کیا تھا؟ عرفان قادر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عدالت وہ اطمینان کرے کیونکہ انہوں نے ان نمائندوں کو فریق بنا دیا ،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ کیا موجودہ اسپیکر نے جو استعفے منظور کیے انکو بلایا گیا تھا؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت یا پارلیمان میں بیٹھے اشخاص اتنے اہم نہیں جتنے وہ لوگ جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں، یہ عدالت فیصلہ دے چکی کہ اسپیکر نے طریقہ کار پر عمل کر کے خود کو مطمئن کرنا ہے،کیا پی ٹی آئی نے اسپیکر کو ریپریزنٹیشن بھیجی کہ استعفیٰ دینے والے ممبران کو بلا کر اپنا اطمینان کر لیں؟ کیا ممبران کو استعفے طریقہ کار کے تحت منظور ہونے اور الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن تک نمائندگی نہیں کرنی چاہیے تھی؟ ڈپٹی اسپیکر کے پاس استعفوں کی منظوری کا کوئی اختیار نہیں تھا،اگر اسپیکر بھی ہوتا تو اس نے بھی اپنے آپ کو مطمئن کرنا چاہیے تھا،یہ عدالت اب بھی سابق ڈپٹی اسپیکر کو بصد احترام مخاطب کر رہی ہے .وکیل نے کہا ہک موجودہ اسپیکر نے بھی ممبران کو طلب کر کے خود کو مطمئن نہیں کیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے خود کو مطمئن کرنے کے بعد 11 ممبران کے استعفے منظور کیے، یہ پارلیمان کی اندرونی کارروائی ہے، عدالت مداخلت نہیں کر سکتی،آپ کے استعفے دینے والے ممبران پارلیمان میں جا کر اسپیکر کو مطمئن کر دیتے،اداروں پر اعتماد کریں، ورنہ تو سب کہیں کہ جج بات نہیں سنتے تو میں فیصلہ نہیں مانوں گا،

    اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا

  • ہماری آزادی اور امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    ہماری آزادی اور امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    ہماری آزادی اور امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہدا کی بے مثال قربانیوں کا مرہون منت ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔


    آرمی چیف نے کہا کہ 6ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلیے پرعزم ہے۔

    دریں اثنا امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے بھی یوم دفاعِ پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، یہ دن پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی۔

    سربراہ پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دن شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ عہد حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف کے مطابق پاک بحریہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کيلئے کوشاں ہے۔ آج ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔

    یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ یوم دفاع ان عظیم قربانیوں کی لازوال داستان ہے جو 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوئے پیش کی۔ ملک کے دفاع اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی

    واضح رہے کہ 31 اگست کو پاک افواج کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو یوم دفاع اور شہدا کے حوالے سے جی ایچ کیو میں تقریب میں انعقاد کیا گیا تھا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کو شرکت کرنا تھی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی مدد اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف و امداد کے کام کو جاری رکھے گی۔

  • یوم دفاع: 6 ستمبر 1965 کا تاریخی پس منظر

    یوم دفاع: 6 ستمبر 1965 کا تاریخی پس منظر

    بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے کانگریس کے اجلاس میں پاکستا ن کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان کر دیا تھا.

    فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے اس موقع پر کہا کہ: ”ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمارے بہادر سپاہی دشمن کا حملہ پسپا کرنے کیلئے آگے بڑھ چکے ہیں۔ہماری مسلح افواج اپنی جرأت اور بہادری ثابت کریں گی۔ ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا۔وہ دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی“۔ جبکہ برطانوی وزیراعظم ہیر الڈولسن نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے جنگ بندی کی اپیل کر دی تھی.
    جنگ کا منظر نامہ
    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ: 6 ستمبر1965ء بھارت نے صبح 4بجے کے قریب لاہور پر حملہ کر دیا پاک فوج نے لاہور جسٹر کی طرف سے سیالکوٹ اور فیروز پور کی طرف سے قصور پر کیاگیا بھارتی حملہ ناکام بنا دیا۔ واہگہ اوربیدیاں کے دونوں محاذوں پر پاک فوج نے بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے بھارتی حملہ پسپا کر دیا۔ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لئے گئے۔ لاہور کے محاذ پر متعدد بھارتی ٹینک، بندوقیں اور دوسرا جنگی سازوسامان تباہ کر دیا گیا۔


    جسٹر کے مقام پر گھمسان کی جنگ کے بعد بھارتی فوجوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا اور دریائے راوی کا وہ جنوبی علاقہ آزاد کرالیا گیا جس پر بھارتی فوج نے صبح قبضہ کر لیا تھا۔ بازیاب کیا گیا علاقہ تباہ شدہ بھارتی ٹینکوں، گاڑیوں اور فوجیوں کی لاشوں سے اٹا پڑا تھا۔ لاشوں کی تعداد200گنی گئی جبکہ اصل تعدادتقریباََ800رپورٹ کی گئی ہے۔

    چھمب کے محاذپر بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور میلوں کے علاقے میں دشمن کا اسلحہ بکھرا پڑا تھا۔35بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا اور6کی تعداد میں 25پاؤنڈ رفیلڈ گنز بھی قبضہ میں لے لیں گئیں۔ کشمیری مجاہدین نے سرینگر کے قریب 2پُل اور 1سڑک تباہ کر دی۔ راجوڑی اور پونچھ لائن کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق: 6:30پر لاہور پر حملے کی خبر ملتے ہی بحری افواج کو مقررہ اہداف پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر کامیاب ترین حملہ کیا۔ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے22جہاز تباہ کر دیے جن میں C119،Mysteres،21ساخت کے طیارے شامل تھے۔ ایکMysteresطیارے کو راہوالی کے مقام پر میزائل مار کر گرا دیا گیا۔
    قومی حوصلہ
    لاہور کے زندہ دلان نے پاک فضائیہ اور انڈین ائیر فورس کے درمیان ہونے والی جنگ کو انتہائی جوش و خروش سے دیکھا۔ ہزار ہا شہری بارڈر کی طرف جانے والی سڑک پر اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ نکل آئے۔ سینکڑوں لوگ خون کے عطیات دینے کے لئے ہسپتالوں کی طرف دوڑتے ہوئے جا رہے تھے۔ پاکستانی قوم بھارتی فضائی حملے کے خطرے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نعرے لگا کر فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے بارڈر کی طرف رواں دواں تھی۔

    دوسری جانب چھ ستمبر جب پاک فضائیہ بھارت پر قہر بن کر ٹوٹی تھی، 6 ستمبر 1965 کے تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی جبکہ فلائٹ لیفٹننٹ آفتاب تاریخ کے پہلے پائلٹ جنہوں نے سپرسونک طیارے سے دشمن کے طیارہ مار گرایا۔ 6 ستمبر کا دن ہمیں 1965 کے ان عظیم غازیوں اور شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے جس جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضاؤں کے دفاع کے عظیم فریضے کو ادا کرنے والے شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی غرض سے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں 06 ستمبر کے دن لڑے جانے والے فضائیہ معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔