Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عدلیہ کو دھمکیاں، ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ،عمران خان نااہلی سے بچ پائیں گے؟

    عدلیہ کو دھمکیاں، ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ،عمران خان نااہلی سے بچ پائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان مشکلات میں گھر چکے ہیں۔ ان پر جتنے مقدمات کیسز بن چکے ان میں عمران خان کی نااہلی یقینی ہے۔ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے اے آر وائی پر ایک بیپر کے دوران پاک فوج کے نوجوانوں کو قیادت کے خلاف بغاوت پر اکسایا اور مبینہ اطلاعات کے مطابق شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر ایسا کیا۔ شہباز گل پر بغاوت کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں

    عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے اب تک جتنی بھی کاروائیاں کیں اور پروپیگنڈہ کرنے والے افراد کو گرفتار کیا تو انکا تعلق بھی تحریک انصاف سے نکلا۔۔ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ٹویٹر پر باقاعدہ ٹرینڈ چلائے گئے جن میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے حصہ لیا اس بات کے ثبوت موجود ہیں

    عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ریلی نکالی جس میں انہوں نے پولیس اور عدلیہ کو دھمکیاں دیں عمران خان کے خلاف اس پر بھی دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے ۔عمران خان نے ضمانت کروا لی ہے تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عدلیہ کو دھمکیوں پر از خود نوٹس لیا ہے اور قانونی ماہرین کے مطابق عمران خان کی نااہلی و سزا ہو سکتی ہے

    عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی زیر سماعت ہے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی ہو سکتی ہے ن لیگ نے توشہ خانہ کیس کے حوالہ سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا جس میں عمران خان کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں فارن فنڈنگ کیس میں بھئ عمران خان کے جواب کے بعد نااہلی ہو سکتی ہے

    عمران خان پر اتنے مقدمات بن چکے ہیں کہ اب نااہلی سے بچانا انہیں ممکن ہو گیا ہے ۔ حکومت میں رہتے ہوئے عمران خان نے اپوزیشن پر جو الزامات لگائے وہی کام خود کیے۔ توشہ خانہ کے تحائف گھر لے گئے یہاں تک کہ چند ہزار کی چیز بھی نہیں چھوڑی۔ عمران خان نے اپوزیشن پر کرپشن کے الزام لگائے خود فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کا ریکارڈ قائم کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کو عمران خان نے جیلوں میں ڈالا اب عمران خان کے خود جیل جانے کی باری ہے اور وہ گھبرائے ہوئے اتنے ہیں کہ گرفتاری سے انہیں ڈر لگتا ہے اسی لیے بنی گالہ کارکنان کے جتھے بٹھائے ہوئے ہیں جنہوں نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں سے بدتمیزی کی ہے

    عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا کے مصداق اپوزیشن پر الزام لگا کر حقیقت میں عمران خان خود وہی کام کرتے رہے ان پر مقدمات قائم ، قوم فیصلوں کی منتظر ہے ۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ ،پستول اور سیٹلائیٹ فون برآمد

    پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ ،پستول اور سیٹلائیٹ فون برآمد

    میرا جنسی استحصال ہوا، صحافی کے سوال پر شہباز گل کا جواب

    پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا گیا ہے، پولیس پارٹی اپنے ہمراہ شہباز گل کو بھی لائی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد کیا گیا، شہبازگل کی رہائش گاہ سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے، جبکہ شہباز گل کے 2 پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ہتھکڑیوں میں لایا گیا۔ ان کے کمرے سے پرس بھی برآمد ہوا ہے، چھاپے کے دوران ملنے والی اشیاء کی لسٹ بھی بنائی گئی۔شہباز گل نے کہا کہ کمرے سے ملنے والا میرا پرس ڈرائیور کے پاس ہوتا تھا۔شہباز گل پارلیمنٹ لاجز کے کمرہ نمبر ایف 206 میں رہائش پذیر تھے، ان کے کمرے کی الماری میں مہنگے سوٹ بھی رکھے ہوئے تھے۔

    شہباز گل نے پستول کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد اسے الٹ پلٹ کر دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسے اپنا ماننے سے انکار کردیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے پاس اے کے 47 ہے، جس کا لائسنس بھی موجود ہے۔شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے، جبکہ یہ کمرہ بھی میرے زیر استعمال نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کمرہ میرے گارڈز کے زیر استعمال ہے، یہ پستول بھی ان ہی کا ہوگا۔شہباز گل سے سوال کیا گیا کہ کیا ان پر جنسی تشدد کیا گیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بالکل ہوا ہے۔

    پولیس شہباز گل کو لیکر پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئی ہے ،شہباز گل پنجاب ہاؤس میں بھی قیام پذیر رہے ہیں.

  • منی بجٹ آگیا،عوام پر مذید ٹیکسوں کا بوجھ

    منی بجٹ آگیا،عوام پر مذید ٹیکسوں کا بوجھ

    حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے منی بجٹ نافذ کردیا گیا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں۔

    صدارتی آرڈیننس کے مطابق تاجروں پر بجلی کے بلوں پر 7.5 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا، تاجروں کے20 ہزار کم کے بجلی کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا، 20 ہزار سے زائد بل کی صورت میں تاجروں کے بلوں پر 7.5 فیصد سیلز ٹیکس ہو گا، حکومت کو اس اقدام سے تقریباً 27 ارب روپے کے ٹیکسز ملنے کا امکان ہے۔

    منی بجٹ کے ذریعے درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، درآمدی کار، لیموزین، سپورٹس وہیکل اورپک اپ پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح بڑھانے سے 14 ارب تک کا ٹیکس مل سکے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح نہیں بڑھائی گئی، سامان کی ترسیل کیلئے درآمدی گاڑیوں پر بھی ایف ای ڈی کی شرح نہیں بڑھائی گئی۔

    آرڈیننس کے مطابق فارن ڈپلومیٹ کے درآمد گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافہ نہیں کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیشن نہ ہونے کے باعث آرڈیننس جاری کیا گیا، تمباکو سیس 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو کردیا گیا، ٹیئرون کے ایک ہزار سگریٹ پر ٹیکس 6ہزار500 روپے کردیا گیا، ڈپلومیٹس پر بجٹ میں غلطی سے لگایا گیا انکم ٹیکس ختم کردیا گیا، کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کردی گئی، تاجروں پر بجلی کے بلوں پر ساڑھے7 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

  • عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز،لارجر بینچ تشکیل،کل سماعت

    عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز،لارجر بینچ تشکیل،کل سماعت

    تحریک انساف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوروکریسی، سول سرونٹس، پولیس افسران کے بعد عدلیہ کو کھلے عام دھمکیاں دینا شروع کر دیں .

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی سیشن جج کو دھمکی کا نوٹس لے لیا، ہائی کورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آبادہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب شامل ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا.

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا کو سیاسی جلسوں میں کھلے عام للکارنے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.سابق وزیراعظم عمران کی یہ روش نئی نہیں ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی پلاننگ ہے، جس کا مقصد زیرِ تفتیش مقدمات پر اثر انداز ہونا ہے۔

    فارن فنڈنگ کا مسئلہ ہو یا شہباز گل کا، فرح گوگی کی کرپشن ہو یا بشریٰ بی بی کی قیمتی تحائف لینے کی بات، توشہ خانہ کا مسئلہ ہو یا عثمان بزدار کی کرپشن کا معاملہ،عمران خان قانونی کارروائی کیلئے ہر مسئلے کو متنازع بنانے اور اُسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب، ووٹ آف نو کانفڈنس، میں ریحام خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان ہر مسئلے کوسیاسی بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کا کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جس پر عمران نے براہِ راست حملے نہ کئے ہوں اور اُن پر دباؤ ڈال کر اثر انداز کرنے کی کوشش نہ کی ہو.

    پی ٹی وی پر حملہ اور پارلیمنٹ پر چڑھائی، عمران کے ہی کارنامے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ اداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔ مگر اب پولیس افسران اور جج صاحبان کو دھمکیاں دینے کے نتیجے میں قانون حرکت میں آ چکا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو اب اپنی اِن غلطیوں کا حساب دینا ہو گا۔

    عدلیہ اور اداروں کا بھی امتخان ہے کہ وہ عمران خان کو معاشرے میں عدم اعتماد اور افراتفری پھیلانے سے باز رکھیں۔قانون کو اپنا راستہ بنانا ہو گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر افراتفری ہی ہمارا مقدر ہو گی۔

  • اسلام آباد پولیس کا کمال، شہباز گل کی اصلیت سامنے لے آئے

    اسلام آباد پولیس کا کمال، شہباز گل کی اصلیت سامنے لے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کمال، شہباز گل کی اصلیت سامنے لے آئے

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج عدالت پیش کرنا تھا ،پولیس نے شہباز گل کے تمام فریبوں سے پردہ اٹھا دیا ہے، شہباز گل گزشتہ سماعت پر عدالت پیش ہوئے تھے تو انہیں وہیل چیئر پر لایا گیا تھا اور وہ مسلسل آکسیجن ماسک مانگ رہے تھے ، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے، وہ دمہ کے مریض ہیں، عمران خان نے تو جنسی زیادتی و تشدد کا الزام لگا دیا تھا، عدالت نے پیشی کے بعد شہباز گل کو دوبارہ ہسپتال منتقل کرنے اور طبی معائنے کا حکم دیا تھا

    آج پولیس نے شہباز گل کو دوبارہ عدالت لانا تھا، اگر پولیس شہباز گل کو بتاتی کہ جسمانی ریمانڈ کے لئے لے کر جانا ہے تو شہباز گل پھر ڈرامے کرتے اور وہیل چیئر منگواتے، جب انہیں پمز سے ڈسچارج کیا گیا تو انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی لیکن کسی نے نہیں سنی کیونکہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل بالکل تندرست تھے، شہباز گل کو پولیس اہلکاروں نے عدالت لانے کے لئے کہا کہ ضمانت ہو گئی ہے مچلکے جمع کروانے ہیں، جس پر شہباز گل وہیل چیئر پر آنے یا کوئی اور ڈرامہ کرنے کی بجائے خود ہی بھاگم بھاگ پولیس کے ساتھ عدالت پہنچ گئے

    شہباز گل جب عدالت پہنچے تو عدالت کے باہر وکلاء سے ملاقات ہوئی، وکلاء نے شہباز گل سے کہا کہ آپ وہیل چیئر کے بغیر کیوں آئے جس پر شہباز گل نے کہا کہ مجھے ایس پی نوشیروان لیکر آیا اور کہا آپکی ضمانت ہوگئی مجھے سکرین شاٹ دیکھایا کہ آپکے مچلکے جمع کرانے ہیں۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

  • شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

    شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے

    شہباز گل کی ویڈیوز تحریک انصاف کے پروپیگنڈے اور جھوٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں، دھوکہ دہی، جھوٹ کی سیاست کرنے والے اب غداری کے ملزم کو بچانے کے لئے بھی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں حتیٰ کہ جنسی زیادتی کا الزام تک لگا دیتے ہیں ، اب شہباز گل کی دو روز میں یہ تیسری ویڈیو ہسپتال سے سامنے آئی ہے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل ہشاش بشاس ہیں اور جوس پی رہے ہین، جوس خود انہوں نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور وہ کسی قسم کے پریشان نہیں لگ رہے، دو روز قبل شہباز گل کی عدالت پیشی کے موقع پر جو وہیل چیئر پر حالت تھی وہ سب بے نقاب ہو چکی ہے، ڈرامے ختم ہو چکے، ویڈیو نے سب بھانڈا پھوڑ دیا ہے

    شہباز گل کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل صوفے پر بیٹھے ہیں اور انکے سامنے کھانا پڑا ہوا ہے،شہباز گل کپ میں کچھ پی بھی رہے ہیں وہ بالکل ہشاش بشاش ہیں، انہیں اب ہسپتال میں آکسیجن کی ضرورت نہیں رہی جو عدالت پیشی کے موقع پر تھی، عدالت پیشی کے موقع پر شہباز گل کو سانس نہیں آ رہا تھا اور ہسپتال میں کھانوں کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ،

    ہسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل صحت مند ہیں اور تمام رپورٹس کلیئر ہیں،شہباز گل کھا پی رہے ہیں، انہوں نے بھوک ہڑتال نہیں کی، بھوک ہڑتال کی خبر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے پروپیگنڈہ اور جھوٹ پر مبنی تھی

    شہبازگل ڈرامہ،یہ لوثبوت،!ویڈیومنظرعام پر:مبشرلقمان نےشہبازگل کا پول کھول دیا

    اس سے پہلے بھی شہبازگل کی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں ایک ویڈیو میں انہیں اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش دیکھا جا سکتا ہے

    ویڈیو میں شہباز گِل پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    شہباز گل کا عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیا تو وہ بیمار ہو گئے عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر شہباز گل کو وہیل چیئر پر پیش کیا گیا تھا اور وہ چیخ و پکار کر رہے تھے اس سے قبل جب انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تو شہباز گل کو سٹریچر پر لایا گیا تا ہم اب ہسپتال کے اندر سے ملنے والی فوٹیج و تصاویر نے صورتحال واضح کر دی ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر وہیل چیئر پر ہسپتال جانے والے شہباز گل ہسپتال کے اندر بالکل صحت مند ہیں۔ انہوں نے نیلے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے اور وہ چل پھر رہے ہیں اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی ہسپتال کے اندر موجود ہیں جو شہباز گل کے پاس کھڑے ہیں شہباز گل کو جب ہسپتال لایا گیا تھا تب انکی حالت دیکھنے والوں کو خراب لگ رہی تھی لیکن اب ہسپتال کے اندر کی ویڈیو نے سب بھانڈا پھوڑ دیا یوں لگتا ہے کہ دو روز قبل کی میڈیکل رپورٹ جس میں شہباز گل کو تندرست کہا گیا تھا وہ بالکل ٹھیک تھی۔ شہباز گل فائل بھئ چیک کر رہے ہیں اور چل پھر بھی رہے ہیں شہباز گل کی ویڈیو نے سب حقیقت آشکار کر دی ہے

    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • پاک فوج سیلابی صورتحال میں متاثرین کی امداد کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم عمل

    پاک فوج سیلابی صورتحال میں متاثرین کی امداد کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم عمل

    پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ آرمی میڈیکل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدگان کا علاج کر رہی ہیں۔ فوجی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے راشن اور پکا ہوا کھانا بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

    سندھ
    سیلاب متاثرین کی حفاظت کے لیے فوج کے دستے خیرپور سندھ کے ضلع صائم نالہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔
    خیرپور سندھ کے علاقے صائم نالہ میں شدید سیلاب سے دو سو سے زائد مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
    پنو عاقل گیریژن کے فوجی دستوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔

    بلوچستان
    پاکستان آرمی اور ایف سی کے دستے بلوچستان میں کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان آرمی، ایف سی، پی ڈی ایم اے اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں جہاں انہیں پکا ہوا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نصیر آباد، دکی اور لسبیلہ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جن میں مفت علاج اور ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
    مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد بحال کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فری انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ روابط کے ساتھ ساتھ ژوب ڈی آئی خان روڈ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
    پنجاب
    جنوبی پنجاب کے علاقوں میں وہاڑی، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں فوج کے دستے امدادی سرگرمیاں اور متاثرہ آبادی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں: بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن

    ہلال اردو کے مطابق: قدرتی آفات کے دوران قوم کی خدمت کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے راشن، خیمے، ادویات، پینے کا صاف پانی اور کمبل سمیت امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ قلعہ سیف اللہ میں پی اے ایف میڈیکل کیمپ میں، جس کی قیادت پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


    پاک فضائیہ کی کراچی کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

    ہلال اردو کے مطابق: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر کراچی میں واقع پی اے ایف بیسز کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پی اے ایف کی ٹیمیں ان ضرورت مند خاندانوں کی مدد کو پہنچ رہی ہیں جن کے گھر اس قدرتی آفت میں ڈوب گئے ہیں۔ حالیہ طوفانی بارشوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راشن پیک، جن میں بنیادی غذائی اشیا اور اجناس جیسے آٹا، چاول، چینی، تیل، دالیں وغیرہ شامل ہیں، تقسیم کیے گئے۔

  • توشہ خانہ نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تین ہفتے کا وقت نہ مل سکا

    توشہ خانہ نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل کو تین ہفتے کا وقت نہ مل سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی گئی

    درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا اورحکومتی اتحاد کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے جواب کے لیے 3 ہفتے کا وقت کا مانگ لیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر خان سے استفسار کیا کہ آپکو 3 ہفتے کا وقت کیوں چاہیے؟ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے وکیل کو ایک ہفتے کا وقت دیدیا ،وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توشہ خانہ ریفرنس نمٹانے کے لیے 3 ماہ کا وقت ہے، محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 حکومتی ایم این ایز نے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا

    الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ آئندہ ضمنی انتخاب میں سرٹیفکیٹ جعلی دیا تو پھر سندھ میں بھی نامزدگی نہیں ہوسکتی،دو تہائی اکثریت والے وزیر اعظم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیے گئے ،عمران خان سے بی آر ٹی کا پوچھیں انہوں نے تو توشہ خانہ سے ٹی سیٹ اور کراکری نہیں چھوڑی، عمران نیازی نے اپنے خلاف تمام تحقیقات ختم کروائیں اب احتساب کا وقت آگیا

    قبل ازیں رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن سے کچھ دستاویزات توشہ خانہ سے متعلق مانگی گئیں،محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیبنٹ کے ذریعے دستاویز دینے سے روک دیا،عمران خان نے تحائف کی رپورٹ خفیہ رکھی، میاں گل نے عمران خان کو دیئے گئے تحفوں کی تفصیلات سامنے لانے کو کہا،عمران نیازی کے گوشواروں کی تفصیلات کیلئے ہم نے اسپیکر سے درخواست کی،الیکشن کمیشن سے عمران خان کا ہم نے 2018 اور 19 کاگوشوارہ لیا،جب رپورٹ نکلوائی تو معلوم ہوا کہ توشہ خانہ میں کتنا گھپلا ہوا ، 10 کروڑ سے زائد مالیت کی گھڑیاں 2کروڑ میں توشہ خانہ سے لی گئیں،کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانہ کی انفارمیشن چھپانے کیلئے استعمال کیا گیا،عمران خان نے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی،ہم ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے،عمران خان تم نے پاکستانی قوم سے اتنا جھوٹ بولاہے ، کب تک خیر مناؤ گے،عمران خان تم نہ صادق ہونہ امین ہو،الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں توشہ خانہ تحائف کا کوئی ذکر نہیں،گوشواروں میں بہت سے تحائف ظاہر نہیں کئے گئے اور حلف نامہ دیا کے سب ظاہر ہے عمران خان جھوٹا ہونے کے علاوہ ٹیکس چور بھی ثابت ہو گئے،عمران خان نے ٹیکس چوری کی، جھوٹا حلف نامہ دیا ،اختیارات کا غلط استعمال کیا،

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل گزشتہ دنوں سامنے آیا ہے۔ پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل سے متعلق بغاوت کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، فیصل چودھری نے کہا کہ آج شہباز گل کو پیش کرنا ہے، ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے،اوکیل نے کہا کہ اگر ایک بجے تک کیس کی سماعت کریں ہم ہائیکورٹ سے ہو کر آجائینگے، فیصل چودھری نے کہا کہ ہم ساڑھے 9 بجے تک انتظار کر لیتے ہیں ابھی پتہ کرلیں شہباز گل کوکس وقت لیکر آئینگے،جس پر جج نے کہا کہ ہم تو پتہ نہیں کراتے آپ کہتے ہیں تو پتہ کرا لیتے ہیں، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ پتہ کریں کب شہباز گل کو پیش کیا جائے گا شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری نے ایک بجے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی،عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ ابھی میں نے نہیں دیکھا کہ آپ کس کارروائی کی بات کر رہے ہیں ملزم کو پیش کرنے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں

    عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنیکا حکم دے دیا ،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر اگر آجاتے ان کو بھی آگاہ کر دیتے ہیں،

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی .وکیل نے کہا کہ شہباز گِل پر پولیس حراست میں بدترین تشدد کیا گیا،جب تک جرم ثابت نہ ہو ملزم عدالت کا پسندیدہ بچہ ہوتا ہے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے ملک کا واحد کیس نہیں ہے اس سے پہلے بھی کیسز تھے بعد میں بھی چلتے رہیں گے، ریمانڈ کے کیسز میں ایسی مثال نہ بنائیں،ہائیکورٹ تو صرف اسی کیس کیلئے ہی رہ جائے گی،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ شہباز گِل کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس میں نہیں جا سکتا، کیا میں اب ٹی وی لگوا کر وہ ویڈیو دیکھوں؟ وکیل نے کہا کہ تشدد کے اثرات صرف 5 سے چھ دن رہتے ہیں،عدالت ڈاکٹرز کو بلا کر پوچھ لے وہ شہباز گل تشدد کے عینی شاہد ہیں،درجنوں مثالیں ہیں پولیس ایسے تشدد کرتی ہے جس کو ٹریس کرنا بہت مشکل ہوتا ہے،پولیس تشدد سے مار کر بھی کہتی ہے بندے نے خودکشی کرلی،بارہ دن بعد تو بڑے سے بڑا تشدد ٹھیک ہوجاتا ہے،شہباز گِل دمہ کا مریض ہے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، مجسٹریٹ نے شہباز گل کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا،ایسے ہی ملزم کی موت ہو جاتی ہے اور پراسیکیوشن کے خلاف 302 کا کیس بن جاتا ہے،اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، عدالتی حکم کے بعد وکلا اور دوستوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،شہباز گِل کی ویڈیوز لیک کی گئیں،مجسٹریٹ نے خود آبزرویشن دی کہ ملزم کی کنڈیشن سیریس ہے،مجھے وکالت نامہ دستخط کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، اب شہباز گل کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے توویڈیوز لیک کی گئیں،

    وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ میں دیدیا،جج نے بغیر کوئی وجہ معلوم کیلئے شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ دیا،ہمارے خلاف سازش کی جارہی ہے ،میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ، کیا ہم نیشنل جیوگرافک لگا کر بیٹھ جائیں؟ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس پر رہیں، معاملے کو پیمرا پابندی کی طرف نہ لے جائیں ،ایسا کرنے سے اپ ایک ڈیڈ اینڈ پر پہنچ جائیں گے وکیل نے کہا کہ موبائل فون کی ریکوری کے لیے شہباز گل کے ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟ گرفتاری میں ہمیشہ موبائل فون اور عینک ساتھ ہی ہوتی ہے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شہباز گل سے سازش کا پتہ کرنا ہے، شہباز گل کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تو واپس کیوں لانا پڑا ؟ کریمنل کیسز میں شواہد کو عدالت اور فریقین سے چھپایا نہیں جاسکتا، میں نے کہا کہ وہ کونسے شواہد ہیں جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے،شواہد مانگنے پر کہا گیا کہ ہم آپ سے کچھ بھی شئیر نہیں کرسکتے،

    عدالت نے شہباز گل کے وکیل کو تقاریر کے حوالے سے منع کر دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریڈم آف ایکسپریشن کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں،عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ شہباز گل کاریمانڈ کیوں چاہتے ہیں ؟کوئی برآمدگی کرنی ہے، کیا کرنا چاہتے ہیں، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ فون بر آمد کرنا ہے، تحقیقات کے کچھ پہلویہاں نہیں بتا سکتا ،کیس کو نقصان ہوسکتا ہے، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ فون لینڈ لائن سے ہوا پھر کیوں چاہیے؟ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں جواب دیا کہ پتہ لگا لیا ہے لینڈ لائن نمبر فون بنی گالہ عمران خان کی رہائش کا ہے،فون سےپڑھ کر نجی ٹی وی پر بیان دیا گیا ٹرانسکرپٹ بر آمد کرنا ہے،تفتیشی افسر کا اختیار ہے کہ وہ بتائے اس کی تفتیش مکمل ہوئی یا نہیں، شہباز گِل موبائل استعمال کر رہا ہے، مواد سے ملزم کو کنفرنٹ کرنا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے شہباز گل کے بیان سے کنفرنٹ کرانا ہے،

    جسٹْس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اور تو آپ نے کسی کو گرفتار نہیں کیا کس سے کنفرنٹ کرانا ہے، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ گرفتاریوں کیلئے تو مزید تفتیش کی ضرورت ہے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ پولیس کی ابھی 90 فیصد تفتیش باقی ہے،ملزم لیت و لعل سے کام لیتا ہے، جھوٹ بول رہا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کی ضرورت ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد میں پولی گرافک ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس اور پنجاب فرانزک لیب میں یہ سہولت موجود ہے،جسمانی ریمانڈ 15 دن کا ہوتا تو مختلف مراحل میں دیا جاسکتا ہے، عدالت نے کہا کہ اگر 15دن میں تفتیش مکمل نہ ہو تو کیا اس کے بعد بھی ریمانڈ مل سکتا ہے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ 15دن سے زیادہ جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر اس کے بعد بھی تفتیش کی ضرورت ہو تو پھر جیل میں تفتیش کی جائے گی؟ دوران تفتیش کوئی ملزم بیمار ہو جائے تو کیا ہو گا؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیمار اور زخمیوں کے لیے بھی رولز موجود ہیں، زندگی ہے تو سب کچھ ہے، عدالت نے سوال کیا کہ اگر کوئی بیمار ہوجائے تو آپ اسلام آباد میں کہاں منتقل کرتے ہیں ؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر کوئی بیمار ہوجائے توپمز اور پولی کلینک میں منتقل کیا جاتا ہے،ایڈیشنل سیشن جج کا مزید 48 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر بالکل درست ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے

    عدالت نے وکلا پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دو اہم وکلانے اپنے دلائل دئیے، باقی کسی کو دینے کی ضرورت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بابر اعوان کو دلائل دینے کی اجازت دے دی، وکیل جیل حکام نے کہا کہ اسلام آباد کی اپنی جیل نہیں، اڈیالہ جیل رکھنا پڑتا ہے،اگر کسی ملزم کی طبیعت خراب ہو تو قریبی اسپتال لے جایا جاتا ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کا ملزم ہو تو اسے اسلام آباد کے اسپتال میں ہی رکھا جاتا ہے،

    شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے

    شہباز گل پر تشدد اور غیر جانبدار ڈاکٹروں کی میڈیکل بورڈ بنانے سے متعلق درخواست پر بابر اعوان نے دلائل دیئے،اور کہا کہ ملزم کی حراست گرفتاری کے روز سے شروع ہو جاتی ہے،زیادہ سے زیادہ ریمانڈ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو یہ کیس ہی نہیں، یہ ساری چیزیں تو سلمان صفدر کہہ چکے ہیں،استدعا پڑھیں، اپنے دلائل اس حد تک محدود رکھیں ،ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون نے اعتراض عائد کیا اور کہا کہ درخواست میں بابر اعوان وکیل نہیں، دلائل نہیں دیئے جا سکتے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے اسد عمر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا، کہا کہ اسد عمر کا نئے ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنانے کا اختیار ہی نہیں،درخواست قابل سماعت ہی نہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست ابھی پینڈنگ رکھ رہے ہیں، جب سنی جائے گی تب دیکھیں گے،بابر اعوان نے کہا کہ جب وقت آئے گا بتائیں گے کہ کیسے قابل سماعت ہے،

    آئی جی اسلام آباد نے شہباز گل تشدد کیس کی ابتدائی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی پولیس کی جانب سے شہباز گل پر تشدد کے الزمات بے بنیاد قرار دے دی گئی شہباز گل پر جسمانی یا ذہنی تشدد کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے، ملزم شہباز گل نے تفتیش میں خلل ڈالنے کے لیے ڈرامہ کیا،

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

  • پاک فوج کی گاڑی کو شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید ہوگئے

    پاک فوج کی گاڑی کو شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید ہوگئے

    راولپنڈی: پاک فوج کی گاڑی کو باغ کےعلاقے شجاع آباد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا، تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

    نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا اور پوری فوج کے ساتھ تدفین کی جائے گی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے باغ کے علاقے شجاع آبادمیں پاک فوج کی گاڑی کے حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے 9 جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعاکی

    وزیر اعلی چودھری پرویز الہٰی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا۔