Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کا بڑا اعلان،فکس ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج ختم کر دیئے

    وزیراعظم کا بڑا اعلان،فکس ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج ختم کر دیئے

    وزیراعظم شہباز شریف نے عوام اور تاجروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں پر فکس ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج ختم کر دیئے، بجلی کے بلوں پر رعایت سے ایک کروڑ 71لاکھ صارفین مستفید ہوں گے جبکہ ملک بھر کے تین لاکھ ٹیوب ویل صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو ہمارے سامنے دو بڑے اہداف تھے، سابق حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا، ملکی معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی، دوسرا ماضی کی حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا، دنیا میں بھی یہی صورتحال تھی، موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہی ہے اور اس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اگرچہ اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن دن رات کوشاں ہیں اور مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیا جائے گا، مہنگائی پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، حالیہ بجٹ میں تاجروں پر فکس ٹیکس عائد کیا گیا اور تاجروں پر فکس ٹیکس بجٹ سے پہلے والی گفتگو کی روح کے خلاف ہے، فکس ٹیکس سے چھوٹے تاجروں کو بے پناہ مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ یہ ٹیکس عائد کرنا حکومت کی منشا تھی اور نہ ہی اس کی ہدایت کی گئی تھی، فکس ٹیکس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس کی مکمل تحقیقات کرے گی، تاجروں پر 3 ہزار، 6 ہزار اور 10 ہزار کی شرح سے فکس ٹیکس عائد کیا گیا تھا، یہ اب ختم کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، فکس ٹیکس کے خاتمہ سے 42 ارب روپے کا خسارہ ہو گا لیکن یہ دیگر وسائل سے پورا کیا جائے گا، چھوٹے تاجروں کو مشکلات میں ہم نہیں ڈالنا چاہتے تھے، فکس ٹیکس کا مقصد یہ تھا کہ تاجروں کو انکم ٹیکس کے اداروں کی چیرہ دستیوں سے بچایا جا سکے لیکن یہاں پر الٹی گنگا بہنا شروع ہو گئی، تاجروں کو فکس ٹیکس کے معاملہ پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک سے اگر زیادہ قیمت پر تیل درآمد کیا جائے تو پھر اگلے ماہ کے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے اور اگر سستا تیل درآمد ہو تو پھر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کے بلوں میں کمی ہو جاتی ہے چونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا تھا اس لئے جولائی اور اگست میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں خاصا اضافہ ہوا جو عام آدمی کیلئے ناقابل برداشت تھا اور اس سے کروڑوں صارفین پر بوجھ پڑا، اس معاملہ کا بھی فوری نوٹس لیا گیا اور چار، پانچ دن سے اس پر غور ہو رہا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی یہ ہدایت تھی کہ کسی طور بھی یہ قابل قبول نہیں ہے، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کی مشاورت سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ختم کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے بھرپور مشاورت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بجلی کے تین کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کر دیئے گئے ہیں، باقی ایک کروڑ 30 لاکھ صارفین جن میں صاحب ثروت لوگ شامل ہیں، ان کو بھی ریلیف دینے پر غور کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں، قطر ہمارا دوسرا گھر ہے، قطر کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے حوالہ سے گفتگو ہوئی ہے تاکہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں اور ان پر عملدرآمد ہو، عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں،عوامی فلاح کے منصوبوں پر سیاست کرنے پر یقین نہیں رکھتے لیکن 2019ء اور اس کے بعد کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے ہم سے سوالات کئے گئے ہیں، پچھلی حکومت کے چار سال کی نااہلی کا چار ماہ میں جواب کیسے دے سکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، خلوص اور استقامت سے محنت کرنا پڑے گی اور اپنا خون، پسینہ بہانا پڑے گا تو اﷲ تعالیٰ ہمارے دن پھیر دے گا اور اچھے دن آئیں گے، دن رات ایک کرکے پاکستان کی تقدید بدلیں گے۔ وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر بدھ کو پریس کانفرنس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تین لاکھ ٹیوب ویلوں کو بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، انہیں بھی کوئی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی، حکومتی اقدامات سے پاکستان کے عوام کو احساس ہو گا کہ ان کی حکومت پوری تندہی کے ساتھ ان کے حالات بدلنے کیلئے کوشاں ہے۔

  • پاکستان میں میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے3 افسر برطرف

    پاکستان میں میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے3 افسر برطرف

    پاکستان میں میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے 3 افسر برطرف کر دیئے گئے

    بھارتی میڈیا کے مطابق 9 مارچ 2022 کو براہاموس میزائل بھارت سے پاکستان میں آ گرا تھا بھارت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی. رپورٹ کے مطابق 3 افسروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے میزائل فائرہوا، پاکستان نے میزائل فائر ہونے پر بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا بھارت نے میزائل فائر ہونے کے واقعے کو ٹیکنیکل غلطی قراردیا گیا تھا

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،اسوقت ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سنگین واقعے نے میزائلوں کے تکنیکی تحفظات سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا سنگین معاملے کو بھارتی حکام کی پیش کی گئی سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جا سکتا،بھارت کو معاملے پر کچھ سوالوں کے جوابات دینا ہوں گے پاکستان نے بھارت کے سامنے سات سوال رکھ دیئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت واقعے کو روکنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے،بھارت پاکستانی حدود میں گرنے والے میزائل کی قسم سے متعلق واضح کرے،بھارت بتائے میزائل حادثاتی طورپر پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ ،میزائل خودتباہی کے نظام سے لیس تھا توخود تباہ کیوں نہ ہوا؟ بھارت میزائل کی حادثاتی لانچنگ پر پاکستان کو مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا؟ کیا بھارتی میزائل معمول کی نگرانی کے لیے بھی تیار کیے گئے ہیں؟ میزائل واقعے پر پاکستانی ردعمل سے پہلے بھارت نے کیوں خود غلطی تسلیم نہیں کی؟ کیا میزائل کو بھارتی مسلح افواج نے ہینڈل کیا تھا یا کچھ بدمعاش عناصر نے ؟ میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف، پاکستان نے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا اندرونی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کافی نہیں،حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری جوہری ماحول میں سنگین واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے،

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

  • لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثہ،فوج کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی کے 178 اکاؤنٹ ملوث

    لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثہ،فوج کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی کے 178 اکاؤنٹ ملوث

    لسبیلہ ہیلی کاپٹر کی انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اوران کے سرغنہ کا سراغ لگا لیا گیا ،178 اکاونٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا ،سب سے زیادہ مہم چلانے والوں کا تعلق انہی اکاونٹس سے ہے کل 580 اکاونٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئی لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں 18 بھارتی اکاونٹس بھی شامل ہیں،

    رپورٹ کے مطابق شہدا اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر مقدمے درج کئے جائیں مقدمے پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت درج کئے جائیں، ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائینڈز تک پہنچا جائے ،تفتیش کے ذریعے پتہ لگایا جائے گا۔یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ہونے والی شہادتوں پر غمزدہ تھی۔ اس غیر اخلاقی سازش سے اداروں، شہداء اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔

    باخبر ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سر پرستو ں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تفتیش کرنے والے اداروں کا اس مہم کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دن رات تفتیش جاری ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہہ شہدا ء کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا ء اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہر گھول کربد تہذیبی کوترویج دیتا ہے. وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے.واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    ہیلی حادثے کے بعد پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بھی بیان آیا تھا، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلنے والی منفی مہم کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

  • سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ اعظم خان کو کسی بھی ائیرپورٹ سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے،

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کررکھا تھا، اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ نیب نے مالم جبہ کیس کو کیوں بند کیا، کس چئیرمین نے کیا، چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ سابق چئیرمین جاوید اقبال کے دور میں مالم جبہ کیس بند ہوا، نور عالم خان نے کہا کہ چئیرمین نے مالم جبہ کیس غلط بند کیا، وہ بلیک میل ہوتا تھا،چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ مالم جبہ کیس صوبائی نیب کی سفارش پر بند کیا گیا تھا، نور عالم خان نے کہا کہ سابق چئیرمین جاوید اقبال کے دور میں جتنے کیسز بند ہوئے، ان کو دوبارہ دیکھ لیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ مالم جبہ کیس کو احتساب عدالت نے بند کرنے کا حکم دیا تھا،

    چیئرمین نیب نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 156 گھنٹے استعمال کیاہیلی کاپٹر کے استعمال پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، نیب اس کی ریکوری کیلئے اقدامات کررہا ہے، یہ رقم خیبرپختونخوا حکومت سے نہیں بلکہ جس نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے اس سے وصول کریں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملہ پر نیب کو خط لکھنا چاہیے، چیئرمین نیب نے کہا کہ 1800 مزید لوگوں نے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، 2012 سے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ عمران خان اور 1800 افراد سے ریکوری کی جائے،

    چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010 میں رجسٹرڈ ہوا، براڈ شیٹ کیس میں 3.7 ملین ڈالر کی رقم ہے،اپریل 2021 میں یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا، یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا تھا،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا کہ کیس کی تحقیات ان کے دائرہ اختیار میں نہیں، اس کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈ شیٹ معاملہ پر ایف آئی سے ایک ماہ میں رپورٹ مانگ لی ،چئیرمین نیب نے کہا کہ میں اس کیس میں ایف آئی سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے

    بنک آف خیبر میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آیا، نیب حکام نے کہا کہ بنک آف خیبر میں 2012 سے 2016 کے دوران 572 افسران بھرتی کیے گئے، چیئرمین نیب نے کہا کہ ایم ڈی اور 72 افسران کی بھرتی غیر قانونی پائی گئی، بلین ٹری منصوبے میں ایک ریفرنس جلد بھجوایا جارہا ہے،تحقیقات جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایسی جگہوں پر درخت لگائے گئے جہاں تصدیق کیلئے پہنچنا ناممکن ہے،1 ارب درخت لگائے جانے تھے لیکن 25 کروڑ لگائے گئے، پی اے سی نے بلین ٹری منصوبے کی انکوائری 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

  • توہین مذہب کے مقدمات میں ریاست کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،سپریم کورٹ

    توہین مذہب کے مقدمات میں ریاست کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ ، توہین مذہب کے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی

    سپریم کورٹ نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےد یا، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین مذہب کے مقدمات میں ریاست کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،توہین مذہب کے مقدمات میں ملزم کو کیس ثابت ہونے تک تحفظ فراہم کرنا لازم ہے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر دوسرا شخص اٹھ کر دوسرے پر توہین مذہب کا الزام لگا دیتا ہے توہین مذہب چھوٹا جرم نہیں اس کی سزا موت ہے،توہین ایک شخص کرتا ہے ہم بتا بتا کر پوری دنیا میں مشہور کر دیتے ہیں،پارک میں واقعہ ہوا اور گارڈ سمیت کسی کو گواہ نہیں بنایا گیا، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں بھی تضاد ہے، ملزم کو مبلغ کہا گیا مگر نہیں ہے

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مدعی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنا کیوں تھا؟ وکیل مدعی نے کہا کہ قائد اعظم کے مطابق پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے، جسٹس قاصی فائز عیسٰی نے سوال کیا کہ قائد اعظم نے ایسا کب کہا؟ قائد اعظم کے نام سے پہلے ہی بہت کچھ منسوب کر کے بولاجاتاہے، وکیل ایسا نہ کریں،قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ اپنی عبادات کیلئے آزاد ہیں،مذہب کے نام پر معاشرے میں پہلے ہی بہت تفریق ہو چکی ہے مزید نہ بنائیں،
    مشرقی پاکستان الگ ہوگیا اب مزید اس ملک کو نہ توڑا جائے،

    دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کبھی یہ نہیں سنا کہ کسی مسیحی نے مسلمان کیخلاف توہین ،مذہب کا کیس کیا ہو،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ ملزم کا پیشہ کیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ ملزم لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی میں خاکروب کی نوکری کرتا ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان خاکروب کیوں نہیں ہوتے ،صفائی تو نصف ایمان ہے،

    ماڈل ٹاون پارک میں 4 طلبا نے ملزم کیخلاف توہین مذہب کا الزام لگایا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون لاہور میں مقدمہ درج ہے، ملزم 2021 سے جیل میں ہے

    سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، 16 اکتوبر سے قبل فیصلہ سنائیں گے، عدالت

    توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

  • توہین عدالت کیس،عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری،ذاتی حیثیت میں طلب

    توہین عدالت کیس،عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری،ذاتی حیثیت میں طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت پر طلب کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود تھے،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پرسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت لارجر بینچ نے کی، ، جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں

    عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے ہیں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے عدالت میں کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیا کہ قابل اعتراض ریمارکس کب دیئے گئے ہیں؟ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان نے 20 اگست کو ایف نائن پارک میں یہ ریمارکس دیئے،عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری سے متعلق یہ ریمارکس دیئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ وہ کونسا کیس سن رہی تھیں جس پر یہ ریمارکس دیئے گئے؟ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج شہباز گِل سے متعلق کیس سن رہی تھیں،عمران خان مسلسل اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں،کسی بھی جماعت کو اب اداروں کے خلاف بیانات سے روکا جانا چاہیے، عمران خان نے عدلیہ پر عوام کا اعتماد ختم کرنے کی کوشش کی،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زیرالتوا کیس میں کوئی ریمارکس کس طرح دے سکتا ہے؟ یہ آپکا معاملہ نہیں ہے یہ عدالت اور ملزم کے درمیان ہے،ہماری عدلیہ کی تضحیک کی کوشش کی گئی ہے، اگر یہی ماحول بنانا ہے تو ملک میں کام تو ہو گا ہی نہیں،عوام کی امید عدالتیں ہیں وہ بھی کام چھوڑ دیں تو کیسے چلے گا،جو بھی عدالت کسی کے خلاف فیصلہ دے گی اسکے خلاف بیانات دینا شروع کر دینگے؟ کیا یہ چاہتے ہیں کہ لوگ اٹھیں اور خود اپنا انصاف کرنا شروع کر دیں؟ اس رتبے کے آدمی جو وزیراعظم رہ چکا وہ ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے؟ خاتون جج کا نام لے کر اس طرح کی گفتگو کی گئی، وزیر اعظم رہنے والے لیڈر سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں کی جا سکتی،اس قسم کے بیانات کے اثرات کو دیکھنا ہے،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیس میں دلچسپی لے رہے ہیں تو جواب دیں، کیا عمران خان کو نوٹس جاری کیا جائے یا شوکاز ہونا چاہیے؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ بادی النظر میں یہ کیس شوکاز نوٹس کا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت پر طلب کرلیا گیا

    عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا جس خاتون جج کو دھمکی دی گئی اس کو اضافی سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس معاملے پر 3 سے زیادہ ججز پر مشتمل بینچ بنائیں،دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ کھڑے ہوں تو تقاریر میں ایسے ہی بات کرنی چاہیے؟ جلسے میں جتنے بھی لوگ ہیں میڈیا کے توسط سے پوری دنیا دیکھ رہی ہوتی ہے،سوشل میڈیا کو پتہ ہے کہ کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا تو اس پر بہت کچھ ہو رہا ہو گا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپکی حکومت ہے آپ کریں نا کیوں نہیں کر رہے؟ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ اگر پارٹی لیڈر اس طرح کی بات کر رہا ہے تو نچلے درجے پر بھی یہی ہو گا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، ماتحت عدلیہ تو وہی فیصلے کرتی ہے جس پر اعلیٰ عدلیہ فیصلے دیتی ہے سول بیوروکریسی اور آئی جی کو دھمکی دے رہے ہیں،کیا یہ حکومت چلی جائے گی دوسری آئے گی تو یہ ایسے بیان شروع کر دینگے؟ یہاں تو مخصوص لوگوں نے پورے نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ کیس بنتا تو شوکاز نوٹس کا ہی ہے،معاملے کو ایک ہی بار طے ہو جانا چاہیے،

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری

    عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری

    عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری
    سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزرا کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہئیے چارصوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں لیکن اس وقت ملک میں ایک شخص کو اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے اور اسی فوج کے آفیسرز اور سپاہی دو صوبوں میں دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ فوج ، پولیس اور اس کے بعد عدلیہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور ساتھ کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ، اور کیا یہ شخص میرے ،میاں نواز شریف ، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے ۔ اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی حوس چڑھتے رہیں گے

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خاتون سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے۔ ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے۔ ان دھمکیوں کو سنجیدہ نا لیا گیا تو یہ رواج بن جائے گا، انصاف اور قانون نافذ کرنے والوں کو ہر کوئی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، شہید بی بی ساری زندگی عدالتوں کا سامنہ کرتی رہی لیکن کسی نے ججز کو دھمکیاں نہیں دی۔ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا، ہم نے کبھی کسی جج کو دھمکی نہیں دی۔ یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے عمران خان ساری عمر عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے اس لئے اب خود کو قانون اور عدالتوں سے بالا سمجھتے ہیں۔ اپنے غلطی تسلیم کرنے بجائے تحریک انصاف کے رہنماء اب بھی ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے۔ یہ ملک جام کرنے کے منصوبا بھی بنا رہے اور گرفتاری کے ڈر سے چھپ بھی رہے

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    سابق وزیراعظم عمران خان مشکلات میں گھر چکے 

  • فنڈنگ کیس،تحریک انصاف کو چار ہفتوں کا وقت نہ مل سکا

    فنڈنگ کیس،تحریک انصاف کو چار ہفتوں کا وقت نہ مل سکا

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، معاون وکیل نے کہا کہ انورمنصورسپریم کورٹ میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی نے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اورجواب کیلئے وقت مانگ لیا ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساری دستاویزات توپی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی،معاون وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹرسے بھی دستاویزات منگوانی ہیں،جس قسم کا آرڈرآیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے،

    پی ٹی آئی نے فنڈزضبط ہونے کے نوٹس پرچار ہفتے کا وقت مانگ لیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتےسے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبرتک جواب طلب کرلیا

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    واضح رہے کہ دو اگست کو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا تھا فیصلے میں کہا گیا کہ ممنوعہ فنڈز تحریک انصاف نے لئے ہیں 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن سے فنڈز لئے گئے ہیں، اکاؤنٹس چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے،آرٹیکل 17 کی شق تین کی خلاف ورزی کی گئی پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کروایا جو غلط تھا، ،امریکہ ،آسٹریلیا سے عطیات لئے گئے، امریکی کاروباری شخصیت سے بھی فنڈز لئے گئے پی ٹی آئی نے شروع میں 8 اکاونٹس کی تصدیق کی

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے کے مطابق امریکہ میں مقیم انڈین شہری رومیتا شیٹھی نے بھی پی ٹی آئی کو کئی ہزار ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ کی ۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس تحریری فیصلہ کے مطابق برسٹل سروسز والی فنڈنگ بھی ممنوعہ قرار دی گئی، پی ٹی آئی امریکہ، کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قراردی گئی،رومیتا سیٹھی سے ملنے والی فنڈنگ بھی غیر قانونی قراردی گئی 351غیرملکی کمپنیوں سے ملنے والی فنڈنگ بھی غیر قانونی قرار دی گئی،پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر متحدہ عرب امارات کی کمپنی برسٹل انجینئرنگ سے ممنوعہ فنڈنگ لی ،سوئیزرلینڈ کی ای پلینٹ ٹرسٹیز کمپنی، برطانیہ کی ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی پی ٹی آئی یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی،

  • پاک فوج کے دستے تمام سیلاب زدہ صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل

    پاک فوج کے دستے تمام سیلاب زدہ صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل

    افواج پاکستان کے دستے ملک بھر کے صوبوں سندھ، بلوچستان، کے پی اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف عمل ہیں۔

    صوبہ سندھ
    پریس ریلیز کے مطابق: حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہرو فیروز اور سندھ کے مختلف اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی سے فوج کے 2 خصوصی ہیلی کاپٹر اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔
    جبکہ متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

    صوبہ پنجاب
    پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ڈیرہ غازی خان ضلع کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کی تقسیم میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہے۔ جبکہ پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے ڈی جی خان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے چار پروازیں کی ہیں جن میں مبارکی، فضلہ کیچ، بستی بزدار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خیمے اور راشن سیلاب متاثرین تک پہنچا دیا گیا۔

    صوبہ بلوچستان
    فوج اور ایف سی بلوچستان، مختلف شہروں کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ نصیر آباد، دکی اور لسبیلہ کے علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کے میڈیکل کیمپ بھی قائم ہیں۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ
    ایف سی کے پی کے دستے چترال اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں اور باقی مختف علاقوں میں بھی پاکستان آرمی سیلازدہ دیہاتوں تک پہنچ کر متاثرین کی امداد کررہی ہے.

    خیال رہے کہ دوسری طرف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن بھی جارہی ہے اور قدرتی آفات کے دوران قوم کی خدمت کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے راشن، خیمے، ادویات، پینے کا صاف پانی اور کمبل سمیت امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ قلعہ سیف اللہ میں پی اے ایف میڈیکل کیمپ میں، جس کی قیادت پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

  • عمران خان کو جوڈیشل سسٹم کیخلاف بات کرنے پر6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔ جسٹس (ر) شائق عثمانی

    عمران خان کو جوڈیشل سسٹم کیخلاف بات کرنے پر6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔ جسٹس (ر) شائق عثمانی

    سپریم کورٹ کے سابق جج نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا پے۔ جسٹس (ر) شائق عثمانی کہتے ہیں کہ عمران خان نے جوڈیشل سسٹم کیخلاف بات کی، معافی کے امکانات نہیں، انہیں 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔

    سابق جج جسٹس (ر) شائق عثمانی نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج کے فیصلے پر تنقید کی جاسکتی ہے لیکن اسے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

    انہوں نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی معافی کے امکانات نہیں، عمران خان نے جوڈیشل سسٹم کیخلاف بات کی ہے، ٹرائل ہوگا جس میں پراسیکیوٹر ثبوت پیش کرے گا۔
    ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پر توہین عدالت ثابت ہوئی تو 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے.

    خیال رہے کہ: سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اتوار (21 اپریل) کو پولیس اور عدلیہ کے خلاف تقریر کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس مقدمے کی بنیاد ایک روز قبل ان کی اسلام آباد میں کی گئی وہ تقریر تھی، جو انہوں نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری اور مبینہ تشدد کے خلاف اسلام آباد میں نکالی گئی ایک ریلی کے دوران کی تھی۔

    اپنی اس تقریر میں انہوں نے اسلام آباد پولیس اور جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کے خلاف بیانات دیے تھے۔اس مقدمے میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 25 اگست تک راہداری ضمانت لے رکھی ہے۔
    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی خاتون جج کے خلاف بیان پر نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تین رکنی لارجر بینچ آج اس پر سماعت کرے گا۔