مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ثاقب نثار صاحب چاہے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گا اور ان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا.
لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عظمت شیخ صاحب جو جج تھے ان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا،انہوں نے وٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی؟،اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تم کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو ؟ اؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے.
نواز شریف نے کہا کہ حد ہوتی ہے نا انصافیوں کی ،ظلم کی، ذیادتیوں کی، میرے خلاف ظلم ،ذیادتی ،ناانصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا.پاکستان کو نعوزوبلا تباہ وبرباد کر دیا.آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہان آج پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے.پاکستان کی معیشت کا گزشتہ چار سال میں وہ حال کر دیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے ہیں،جس کی آج دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ بے چارے لوگوں کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ گئی ہے ، چار سال سے قمر توڑ مہنگائی کا تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا.میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب چیزیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہیں. نواز شریف نے کہا کہ میں بڑے پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اور پاکستان کے سیاسی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کہ اس میں کردار ادا کریں اس فتنے کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو اب ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،آئین اور قانوں کے مطابق اس کے خلاف فوری ایکشن لیں.
نوازشریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ اس بندے نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہمارے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. یہ کوئی خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان میں آیا تھا جس کو یہ پاکستان میں امپلیمنٹ کر رہا تھا .انہوں نے کہا کہ صادق صاحب جو لندن کے میئر ہیں عمران خان الیکشن میں صادق صاحب کی مدد کرنے کی بجائے ان کے مخالف امیدوار زیک گولڈسمتھ کی مدد کر رہا ہے .
ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حوالہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے ہیں، اللہ تمام افسران کی شہادت قبول کرے،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا، واقعہ کی مزید تحقیقات ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈ یئر امجد حنیف کی بطور میجر جنرل ترقی کی منظور ی ہوچکی تھی شہید ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا راولا کوٹ سےتعلق تھا میجرجنرل امجد حنیف نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور2 بیٹے چھوڑے ،کمانڈر انجینئر 12 کور شہید بریگیڈئیرمحمد خالد کافیصل آباد سےتعلق تھا،بریگیڈئیرمحمد خالد نے سوگواران میں بیوہ،3 بیٹیاں اور3 بیٹے چھوڑے،
قبل ازیں دوسری جانب خضدار پولیس نے کورکمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے کے بعد پاکستانی قوم کی جانب سے افواج پاکستان کے جوانوں کی سلامتی کے لئے دعائیں جاری تھیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے اظہار افسوس کیا ہے، صدر مملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی، ان کے اہل خانہ کیلئے اظہارہمدردی بھی کیا صدر مملکت نے ملک و قوم کیلئے شہداء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کے فرض شناس بیٹے بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مصروف تھے، شہداء نے اپنے فرض کی ادائیگی اور قوم کی خدمت کیلئے انتہائی جانفشانی، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار یہ سپوت قوم کے محسن ہیں،صدر مملکت نے اپنے دورہ گوادر کے دوران کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات اور بریفنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بریفنگ کے دوران میں نے کورکمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کو انتہائی قابل، ذہین اور فرض شناس افسر پایا،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ درپیش آیا،ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام فوجی افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں،صدر مملکت نے گفتگو میں شہداء کے جنازے میں بنفسِ نفیس شرکت کرنے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کا بھی ذکر کیا
بالآخر وہ فیصلہ آگیا جس کا سبھی کو انتظار تھا. الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق: تحریک انصاف نے اپنے اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ: عمران خان نے الیکشن کمیشن میں "مس ڈیکلیریشن” جمع کرایا تھا اور پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔
ای سی پی نے دعوی کیا کہ: پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی تھی جو ثابت ہوگئی لہذا تحریک انصاف نے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس پر سینئر صحافی، سیاست دان اور سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں.
سنیئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا: الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا قرار دیا ہے۔ لہذا اس کے نتائج آرٹیکل باسٹھ کے تحت نااہلی بھی ہو سکتی ہے؟
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس کے نتائج آرٹیکل باسٹھ کے تحت نااہلی بھی ہو سکتی ہے۔
معروف صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ: الیکشن کمیشن میں یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی باشندوں اور کمپنیوں سے فنڈز لیئے ہیں لہذا اب مزید کاروائی الیکشن کمیشن تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھیجا جائے گا.
اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ: عمران خان بطور چیئرمین تحریک انصاف استعفی دے اور اب یہ جماعت ان کے نظریاتی کارکنوں کے حوالے کی جانی چاہئے.
انہوں نے مزید کہا: آج الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرکے شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے اور آج یہ بھی ثابت ہوگیا کہ عمران خان جھوٹ بولا تھا اور تمام الزامات ثابت ہوگئے.
https://twitter.com/AS_Babar786/status/1554339876060946433
اکبر ایس بابر نے اپنے ٹوئیٹر پر وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ لکھتے ہوئے کہا: اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج اس نے مجھے پوری قوم کے سامنے سرخرو کیا ، اور آٹھ سال سے محفوظ فیصلہ آ گیا، جس میں عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ آج پوری قوم کے سامنے آگئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ: عمران خان صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔
https://twitter.com/AS_Babar786/status/1554351776505159680
اکبر ایس بابر نے کہا: امریکی سازش والے، امریکہ، اسٹرلیا، بھارت، برطانیہ اور یواے ای سے امریکن کاروباری شخصیت سے فنڈز لئے.
بھارتی شہری رومیتا شیٹی پاکستان اور کشمیر کی خیر خوا ہیں اور ان کی فنڈنگ کشمیر گوانے کے بعد ہر جمعہ کو احتجاج کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔ حلال فنڈنگ ✅🇮🇳👏🏽🎉 pic.twitter.com/pN1qvy2QW3
فرہاد جڑال نے فارن فنڈنگ کو طنز کے طور پر حلال فنڈنگ کہتے ہوئے کہا کہ: بھارتی شہری رومیتا شیٹی پاکستان اور کشمیر کے خیر خوا ہیں اور ان کی فنڈنگ کشمیر گوانے کے بعد ہر جمعہ کو احتجاج کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ: الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کو نظرانداز کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ہے.
انہوں نے کہا: پی ڈی ایم نے اپنے ذیلی ادارے کو عمران خان کے خلاف استعمال کرناچاہا.
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا: عمرا ن خان بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کررہے تھے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ: جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا آج خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا ہے.
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا
الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ پڑھ کر سنایا،فیصلے میں کہا گیا کہ ممنوعہ فنڈز تحریک انصاف نے لئے ہیں 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن سے فنڈز لئے گئے ہیں، اکاؤنٹس چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے،آرٹیکل 17 کی شق تین کی خلاف ورزی کی گئی پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کروایا جو غلط تھا، ،امریکہ ،آسٹریلیا سے عطیات لئے گئے، امریکی کاروباری شخصیت سے بھی فنڈز لئے گئے پی ٹی آئی نے شروع میں 8 اکاونٹس کی تصدیق کی
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ کیوں نہ فنڈز ضبط کر لئے جائیں ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی اکاؤنٹس کے حوالہ سے دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے، سیاسی جماعتوں کے ایکٹ کے آرٹیکل 6 کے حوالہ سے ممنوعہ فنڈنگ ہے یہ کمیشن مطمئن ہے کہ جو ڈونیشن وصول ہوئی ابراج گروپ، ای پی آئی یوایس آئی سے لی گئی پی ٹی آئی کینیڈا کارپوریشن سے بھی فنڈنگ وصول کی گئی،34غیر ملکیوں سے بھی ڈونیشن وصول کی گئی تحریک انصاف نے 16 اکاونٹس کے حوالے سے وضاحت نہیں دی،ووٹن کرکٹ کلب سے فنڈ ریزنگ کے نام پر ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دی گئی،پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت 34 کمپنیوں سے فنڈنگ ملی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2008 سے2013 تک مس ڈکلیئریشن کیں 16بینک اکاونٹس چھپانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے کے مطابق امریکہ میں مقیم انڈین شہری رومیتا شیٹھی نے بھی پی ٹی آئی کو کئی ہزار ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ کی ۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس تحریری فیصلہ کے مطابق برسٹل سروسز والی فنڈنگ بھی ممنوعہ قرار دی گئی، پی ٹی آئی امریکہ، کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قراردی گئی،رومیتا سیٹھی سے ملنے والی فنڈنگ بھی غیر قانونی قراردی گئی 351غیرملکی کمپنیوں سے ملنے والی فنڈنگ بھی غیر قانونی قرار دی گئی،پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر متحدہ عرب امارات کی کمپنی برسٹل انجینئرنگ سے ممنوعہ فنڈنگ لی ،سوئیزرلینڈ کی ای پلینٹ ٹرسٹیز کمپنی، برطانیہ کی ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی پی ٹی آئی یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی،
تحریری فیصلہ کے مطابق ووٹن کرکٹ کلب سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 ڈالرلیے گئے،ووٹن کرکٹ کلب ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی کی ملکیت ہے برسٹل انجینئرنگ سے 49 ہزار 965 ڈالرفنڈز لیے گئے، برسٹل انجینئرنگ متحدہ عرب امارات کی کمپنی ہے سوئٹزر لینڈاوربرطانوی کمپنیوں سے 10 لاکھ ایک ہزار 741 ڈالرزلیے گئے،امریکاکی 2 ایل ایل سی کمپنیوں سے 25 لاکھ 25 ہزار 500 ڈالرمنتقل ہوئے،کینیڈا کارپوریشن سے 2 لاکھ 79 ہزار 822 ڈالرفنڈزمنتقل ہوئے،برطانیہ کی کمپنی سے 7 لاکھ 92 ہزار 265 پاؤنڈزمنتقل ہوئے،آسٹریلوی کمپنی ڈنپیک پرائیوٹ لمیٹڈ سے فنڈزلیے گئے،
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر سیکورٹی سخت کی گئی تھی الیکشن کمیشن عمارت کے باہر سیکورٹی کے تین سرکل تعینات کئے گئے ہیں،پہلے سرکل میں پولیس دوسرے میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی تیسرے سرکل میں ایف سی کے اہلکار کی بھی تعینات ہیں، الیکشن کمیشن آفس جانے والے راستے بند تھے ، قیدیوں کی وین بھی الیکشن کمیشن کے باہر موجود تھی
ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے سنایا، بنچ میں چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ، نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی شامل تھے ،فیصلہ سنائے جانے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی ہوا،
ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا، اتحادی جماعتیں بار بار مطالبہ کر رہی تھیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نے کس کس غیرملکی کمپنی سے کتنے پیسے وصول کئے ۔ واضح رہے کہ یہ صرف 2018 سے 2003 تک سکروٹنی ہے ۔ اندازہ کریں اس کے بعد کے سالوں میں کیا ہوا ہوگا
فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف پر کسی اور نے نہیں بلکہ بانی رکن اکبر ایس بابر نے کیا،بقول اکبر ایس بابر انہوں نے ممنوعہ فنڈنگ بارے عمران خان کو آگاہ بھی کیا تھا ایسے فنڈز لئے گئے جنکی پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا، عمران خان نے کوئی ایکشن نہ لیا جس کی بنا پر وہ الیکشن کمیشن گئے
حالیہ ضمنی الیکشن میں شفاف ترین الیکشن کے باوجود اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلسل چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسکی اصل وجہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو مزید تاخیر کا شکار کروانا تھا
جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کو آٹھ سال لٹکا کر عمران خان کو فائدہ دیا گیا۔ آج ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ خواہ جو بھی آئے، اس سے بھی بالآخر عمران خان کو ہی فائدہ پہنچایا جائے گا
فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ا لیکشن کمیشن میں آج تاریخی فیصلہ ہوگا،دیکھنا ہوگا کہ وہ کیچ یا کلین بولڈ ہوتے ہیں،پر امید ہوں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،گھر سے 2 رکعت نفل پڑھ کر آیا ہوں،
اینکر سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خبردار:واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آج جوفیصلہ سنانےجارہی ہےوہ صرف 2009 سے 2013 کے پانچ سالہ ریکارڈ کا احاطہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کو اصل عروج اسکےبعدحاصل ہوا۔اقتدار اسکے بعد ملا۔بشریٰ بی بی اورمانیکا خاندان اسکے بعد دخیل ہوئے۔ اصل واردات اسکے بعد کے سالوں میں ہوئیں جواس سے کئی گنا زیادہ سنگین ہیں۔
خبردار: واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آج جوفیصلہ سنانےجارہی ہےوہ صرف 2009 سے 2013 کےپانچ سالہ ریکارڈکااحاطہ کرےگی۔ پی ٹی آئی کو اصل عروج اسکےبعدحاصل ہوا۔اقتداراسکےبعدملا۔بشریٰ بی بی اورمانیکا خاندان اسکےبعد دخیل ہوئے۔ اصل واردات اسکےبعد کےسالوں میں ہوئیں جواس سےکئی گنازیادہ سنگین ہیں۔
سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ فیصلہ سے عوام کو عمران خان کی کرپشن کا پتا لگے گا عمران خان نے 8 سال میں ایک دستاویز بھی پیش نہیں کی الیکشن کمیشن سے ایسا فیصلہ آنا چاہئے تاکہ حق اور قانون کا بول بالا ہو
ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا
تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے فیصلہ آنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ یہ باتیں سننے آئے ہیں کہ تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ ہے الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ پر تحریک انصاف پر پابندی لگانے جا رہے ہیں یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے غیر ملکی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی نہ ہی پابندی لگی ہے ایک نوٹس موصول ہوا ہے اس کا جواب دیں گے، کنول شوذب کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ آگے بڑھایا گیا، جانبدار الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا، آئینی ادارہ ایک ہی جماعت پر اس قانون کو لاگو کر رہا ہے، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹس کیوں منظر عام پر نہیں آئیں. الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ درست نہیں ہے اسے ہم چیلنج کریں گے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ڈکلئیرڈ "صادق و امین” الیکشن کمیشن میں "جھوٹے” نکل آئے۔
سپریم کورٹ کے ڈکلئیرڈ "صادق و امین" الیکشن کمیشن میں "جھوٹے" نکل آئے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فیصلہ آنے کے بعد ردعمل میں کہا کہ سرمایہ دار سارے پارٹیوں کو فنڈز دیتے ہیں سرمایہ داروں سے اس لیے تعلق نہیں رکھتا،گواہی دینے کو تیار ہوں انہوں نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے ،انہوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے،
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شوق پورا کر لیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر. اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے
شوق پورا کر لیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر. اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے
وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں وزیراعظم شہباز شریف نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران کی سلامتی سے متعلق اظہار تشویش کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بہترین پروفیشنل اور اچھے انسان ہیں دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں،وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی کہ وطن کے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعا کریں،سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی ٰمثال بن کر سامنے آئے ہیں،یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر بارے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گیا ہے.ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسر سوار تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہا تھا ،ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،پاک فوج کے 12 کور کے کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اپنے چار ہائی کمان رینک آفیسرز کے ساتھ تھے اوتھل لسبیلہ سے ہیلی نے پرواز بھری اسے فیصل بیس کراچی اترنا تھا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔ ان شاءاللہ
دوسری جانب خضدار پولیس نے کورکمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق
ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرآرمی چیف نے نیدرلینڈ کے سفیر کی خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کے تعاون کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مجھے میری ہی جماعت کے عہدے سے ہٹانے کی بات نہایت مضحکہ خیز ہے ،لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس نہیں تھا بلکہ ملاقاتیوں کے ساتھ فوٹو سیشن کیا گیا، سچ اور زبان کے بارے میں جو قرآن کریم میں کہا گیا اسے پارٹی کا آئین بنائیں گے.
انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے لئے پارٹی نہیں ٹوٹی، عمران خان مونس الٰہی کو وزیر نہیں بنانا چاہتے تھے ،میں نے کہا کہ ثبوت کے بغیر کوئی الزام نہیں مانوں گا ،سالک حسین نے کبھی وزیر بننے کا نہیں کہااور وہ اس بات پر راضی تھے کہ مونس الٰہی وزیر ہوں ، کچھ لوگوں نے چودھری پرویز الٰہی کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،میرے بیٹوں پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ، معیشت کی بحالی کیلئے سیاسی قوتیں سیز فائر کریں ،حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے اور سیاسی مقدمات کو کچھ عرصے کیلئے موخر کردیا جائے.
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں سب سے پہلے یہ کہنا چاہوں گا سچے وہ لوگ ہیں جن کی تعریف قرآن میں کی گئی ہے ، سچوں کو فائدہ ہوگا اور سچوں کا انجام اچھا ہوگا، اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھی بنو،زبان کا استعمال قرآن شریف میں لکھا ہے اس کے مطابق کریں ،سچ اور زبان کے بارے میں جو قرآن کریم میں کہا گیا ہے ، اس کو ہم اپنی پارٹی آئین کا حصہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لاہور آفس میں جو کچھ کہا گیا اس کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ اس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ، کونسل کے بارے میں کوئی باقاعدہ طریقہ اختیار نہیں کیا گیا جو ملاقاتی اور سائلین بیٹھے تھے انہیں ہی ممبر بنا کر اجلاس منعقد کیا گیا۔میرے بارے میں جو کہا گیا اس پر اتنا ہی کہوں گا خدا سے ڈرو۔دیگر تینوں صوبوں کے صدور اور مرکزی عہدیداران میرے ساتھ ہیں ،چودھری پرویز الٰہی بھی ہماری پارٹی کے صوبائی صدر ہیں ،انہیں چاہیے کہ وہ یہاں آکر بیٹھیں اور اس ساری صورتحال کی وضاحت دیں ۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کے ساتھ کبھی بھی ساتھ چلنے کا سوچ نہیں سکتا، ان لوگوں نے غدار،میر جعفرجیسے الفاظ استعمال کئے اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک باقاعدہ مہم شروع کی ہوئی ہے ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جنہوں نے میرے اور میرے بچوں پر تہمتیں لگائیں وہ عوامی سطح پر معافی مانگیں ، میری ساری زندگی کی کمائی ایک زبان ہی تو ہے جس کو زبان دی وہ ہمیشہ نبھائی ،مجھے اپنے بیٹوں پر فخر ہے ،وہ میرا ہر فیصلہ قبول کرتے ہیں ،عمران خان کو مونس الٰہی کو وزیر بنانے کا میں نے کہا تھا ، جب ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی پر الزامات ہیں ،میں انہیں وزیر نہیں بنا سکتا ، میں نے کہا کہ آپ الزامات کی بات نہ کریں ،اگر ثبو ت ہیں تو دیں ۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ہمیں سارے اختلافات بھلا کر ملک کی گرتی ہوئی معیشت کا سوچنا ہوگا ، ڈالر تقریباً250کا ہوگیا ہے ، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونی چاہیے اور معیشت کی بحالی کیلئے سیاستدانوں پرزیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیں آگے بڑھ کر عام آدمی کیلئے اکٹھے بیٹھنا ہوگا، حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ معیشت پر نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے اور سیاستدانوں کے خلاف کیسز کچھ عرصے کیلئے موخر کر دیں ، معیشت پر اتفاق رائے کیلئے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کا آغاز کر رہا ہوں۔
چوہدری شجاعت حسین کی پریس کانفرنس کے موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ،وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، رکن قومی اسمبلی وصدر مسلم لیگ شعبہ خواتین مسزفرخ خان ،شافع حسین ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک ،مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن ،خیبرپختونخوا سے وجیہ الزمان خان ، گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر دلفراز خان ،بلوچستان سے ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ، مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے صدر مولانا پیر چراغ الدین شاہ سمیت چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران، سنٹرل ورکنگ کمیٹی جنرل کونسل کے اراکین اور مختلف ونگز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پارٹی کو ایولوشن کے تحت آگے بڑھایا ہے،
پی ٹی آئی نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری پارٹی آگے بڑھی پاکستان کی کوئی دوسری پارٹی نہیں بڑھی،ملک کی چیزیں دیکھتے دیکھتے ہم نے چینج بھی کیا اور اڈاپٹ بھی کیا،میڈیا کی تصویر کے لیے ہمیں ملازموں کو ساتھ بٹھانا پڑتا تھا،ایک ہی پارٹی تھی پیپلز پارٹی جو ہمارے سامنے چار سال میں سامنے آ گئی ،ہمارے سامنے دونوں پارٹیز سکڑتی گئیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، کوئی پارٹی گرو کر ہی نہیں سکتی جب تک اس میں میرٹ نہ ہو،میرٹ پارٹی میں الیکشنز ہوتے ہیں،ہم نے پورا سسٹم ڈویلپ کرنے کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوا، پارٹی کے الیکشنز کی بڑی چیز ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں،
کیا عارف نقوی آپ کے بزنس پارٹنر ہیں، صحافی کا سوال
آپ کے سوال کا جواب نہیں دوں گا، عمران خان
خان صاحب آپ کے چہیتے اینکرز کو بلائیں تو جواب دیں گے، صحافی
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب لوگ یقین نہیں کرتے الیکشن پر تو پارٹی میں تفریق ہوجاتی ہے،پاکستان کے الیکشنز میں جو ہارتا ہے وہ شکست تسلیم نہیں کرتا، پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے،الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کا منصوبہ ناکام بنانے کی پوری کوشش کی مسلم لیگ ن سنٹرل پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے،2018میں حکومت میں آنے کے بعد پارٹی تنظیم کیلئے ہمارے پاس وقت نہیں تھا کرپشن کے کیسز پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے پر بنائے اور یہ نہیں بلکہ ایک دوسرے کو چور کہا اور ملک دشمن کہا۔ای وی ایم آجائے تو دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجائیں گے، انہوں نے ایک منتخب حکومت کو غیر مستحکم کیا،ان کا ایک ہی مقصد تھا کہ این آر او دینا، عام انتخابات کے بعد پارٹی الیکشنز کرائیں گے۔ یہ لوگ ہمیں ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہے ہیں،آج بیرونی خسارہ 2.6ارب روپے پر پہنچ گیا ہے،ہم نے کورونا کے باوجود سب سے زیادہ نوکریاں دیں،
عمران خان کا جمعرات کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیٹرول 150 اورڈیزل 144 روپے لیٹر فروخت کر رہے تھے،ہمارے پاس بجلی گھروں کو چلا نے کیلئے پیسے نہیں ہیں،ان کی پراپرٹیز اور بچے باہر ہیں اور حکومت پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں اس ملک کی قیادت وہ لوگ کریں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ہم اوورسیز کو کہہ رہے ہیں پاکستان پیسہ لے آئیں اور یہ یہاں سے پیسے باہر بھیج دیتے ہیں،ان چار مہینوں میں 30فیصد ہمارا روپیہ گرا ہے،بورس جانسن بھاری اکثریت سے جیتا تھا،بورس جانسن کوکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اس کی پارٹی نے نکال دیا،ہم جمعرات کوالیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے،کسی صورت اس الیکشن کمیشن کو اگلا الیکشن کنڈیکٹ نہیں کرنا چاہئے،
قبل ازیں صحافی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا عارف نقوی آپ کا بزنس پارٹنر بھی ہے ؟ جس کے جواب میں عمران خان نے غصے میں کہا کہ تمھارے سوال کا بالکل جواب نہیں دونگا ، جس پر صحافی نے کہا کہ آپکے چہیتے کو بلا لیں پھر جواب دیں گے، دھکے کیوں دے رہے ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 95 ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ اور چینی سفارتخانے کے دیگر حکام بھی شریک تھے، تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی
چینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں،چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ میں پی ایل اے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کا پاکستان میں سفیر ہوں اس تقریب کے انعقاد پر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں میری خواہش ہے کہ چین اورپاکستان کے درمیان فوجی تعلقات مزید مضبوط اور روشن ہوں، پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کے لیے نیا سیٹ اپ بنایا گیا پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا، چین پاک دوستی زندہ باد
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایل اے کو مبارکباد دی اور چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر کے حوالہ سے پی ایل اے کے کردار کو سراہا، دونوں ریاستوں، فوجوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں پاکستان چین کے تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پی ایل اے اور پاک فوج آپس میں بھائی ہیں پاکستان اور چین باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے
سپریم کورٹ میں میڈیکل کی طالبہ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد داخلہ منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے بلکہ ان کا کام انہی سے کروائیں گے،ہم نے پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا، ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی، اداروں کی پشت پر کھڑے تھے،ہمارے اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا،خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نے میڈیکل سال دوم کا امتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا تھا،طالبہ نے باقی سالوں کا امتحان بھی سیپلمنٹری میں پاس کیا،تعلیم مکمل ہونے کے بعد یونیورسٹی نے داخلہ منسوخ کیا کہ پانچواں چانس نہیں لے سکتی،دوران تعلیم یونیورسٹی اور پی ایم ڈی سی نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور کوئی ایکشن نہیں لیا،یونیورسٹی ابتدا میں کوئی فیصلہ کرتی تو اس کا فیصلہ درست قرار دیا جاسکتا تھا،تعلیم مکمل ہونے اور پریکٹس شروع کرنے کے بعد رجسٹریشن کی منسوخی انصاف کے منافی ہوگا،
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت طالبہ کو یونیورسٹی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جرمانے عائد کرنا متعلقہ ادارے کا کام تھا ہمارا نہیں،آپ خود سوئے رہے اور ہمیں کہہ رہے ہیں جاگ جائیں، سپریم کورٹ نے خیبر یونیورسٹی کی اپیل خارج کردی