Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے

    عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 10مقدمات میں ستمبر کے پہلے ہفتہ تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ،عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15مقدمات درج ہیں، استدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے،

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے؟کیا اس کیس میں کوئی ادارہ مدعی ہے؟

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن اجلاس کے درست منٹس جاری کریں تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔ جسٹس طارق مسعود

    چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن اجلاس کے درست منٹس جاری کریں تاکہ افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔ جسٹس طارق مسعود

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر ارکان کو خط لکھ دیا جس میں انہوں ںے چیف جسٹس کے رویے کو غیر جمہوری عمل قرار دے دیا۔

    جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوا تو چیف جسٹس نے اپنے نامزد ججز کے کوائف کے بارے میں بتایا، پھر جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے چار ججز کی تقرری کے حق میں جب کہ ایک جج کی تقرری کے خلاف رائے دی۔

    جسٹس سردار طارق مسعود نے خط میں کہا کہ میں نے بھی اپنی باری پر رائے دی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی رائے دی، کیونکہ چیف جسٹسز ہائی کورٹس میں جسٹس اطہر من اللہ سینئر ترین جج ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس کے دیے گئے ناموں کی منظوری دی، میں نے بھی سندھ ہائی کورٹ کے تین اور لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کی نامزدگی کو نامنظور کیا، پھر اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور بار کونسل کے نمائندوں نے مجھ سے اتفاق کرتے ہوئے چار نامزد ججز کی تقرری کو نامنظور کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کے نامزد ججوں کو نامنظور کرنے کے حوالے سے میری رائے سے اتفاق کیا، پھر جب جسٹس قاضی فائز عیسی چیف جسٹس کے ناموں کو نامنظور کرنے کی وجوہات بتا رہے تھے تو جسٹس قاضی فائز عیسی کی رائے کے دوران ہی چیف جسٹس غیر معمولی اور غیر جمہوری عمل کرتے ہوئے کمیشن کا فیصلہ لکھوائے بغیر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

    جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ معاملہ واضح ہوگیا تھا کہ کمیشن کے پانچ ارکان نے نامزدگیوں کو نامنظور کر دیا تھا، تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال رائے سننے کے بعد فیصلہ سنانے کی بجائے اچانک میٹنگ سے اٹھ گئے۔

    جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ سپریم کورٹ ترجمان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ حقائق کے برعکس ہے، سپریم کورٹ ترجمان جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہے نہ سیکریٹری، سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس موخر کردیا گیا مگر فیصلہ جاری کردیا گیا۔

    جسٹس سردار طارق مسعود نے مزید کہا کہ اجلاس میں ارکان نے پانچ اور چار کے تناسب سے پانچوں نام مسترد کیے، چیف جسٹس صاحب فوری طور پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کے درست منٹس جاری کریں کیوں کہ جوڈیشل کمیشن کے تفصیلی منٹس پبلک کرنے سے افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔

  • الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ جلد از جلد سنائے. زبیر عمر

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ جلد از جلد سنائے. زبیر عمر

    مسلم لیگ ن کے رینماء نے اسلام آباد م میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہماری جماعت کے رہنماؤں، مریم نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شہباز پر جھوٹے کیس بنائے گئے جس کا جواب ہم نے ہر جگہ دیا ہے.

    انہوں کہاکہ: میں الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہو عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں 8 سال سے تاخیر کی کیوں کی جارہی ہے؟

    ان کا کہنا تھا: عمران خان حضرت عمر رضی اللہُ تعالیٰ عنہ’ کی مثالیں دیتیں وہ مثالیں ٹھیک ہیں لیکن عمران خان سے جب پوچھا جائے تو جواب نہیں دیتے ہیں.

    زبیر عمر کا کہنا تھا: اگرعمران خان سچے ہیں تو حساب کتاب کا جواب دیں ورنہ قوم کو جھوٹے لیکچر دینا بند کردیں.

    زبیر عمر نے کہا: ہمیں کہا جاتا تھا کہ آپ شہباز شریف کے بارے ڈیلی میل پر جو اسٹوی شائع ہوئی تھی اس پر کیس کریں لہذا ہم نے تو ڈیلی میل پر کیس کیا تھا اب عمران بھی جرآت دیکھا کر فنانشل ٹائمز پر کیس کریں.

    انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ: آپ جلد از جلد فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں.

    انہوں نے کہا کہ: اگر ہم سارے حساب کتاب کا جواب دیتے ہیں تو عمران خان جواب کیوں نہیں دیتے اور الیکشن کمیشن عمران خان کو بلا کر ان سے اس سب کا جواب کیوں نہیں مانگتا.

    زبیر عمر نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے ایڑی چھوٹی کا زور لگوا رہی ہے۔

    ان کے مطابق: مسلم لیگ ن نے جیلیں بھگتی ہیں، عدالتوں میں پیش بھی ہوئے ہیں، اور اثاثوں کے جواب دیئے ہیں.

  • منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز  فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب

    منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب

    اسپیشل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ہے پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کی درخواست کے ساتھ ایم آر آئی رپورٹ بھی ساتھ لف ہے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض نہیں کروں گا حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض ہے ،جب تک ضمانت منظور نہیں ہوئی تھی ملزم عدالت پیش ہوتے تھے ،ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت پیش ہونا چھوڑ دیا ملزم مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرادیا ،موت کی تصدیق ہوگئی

    حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار بھی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ جھڑپ میں حوالدار ہدایت اللہ شہید اور نائیک میر محمد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے گروہ کی موٹر سائیکلوں پر پنجگور سے کیچ آنے کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے فوری علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا، محاصرے میں آںے پر دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید حوالدار ہدایت اللہ کا تعلق لکی مروت جبکہ زخمی میر محمد کا وزیرستان سے ہے۔

  • پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

    پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جنرل مائیکل ایرک کوریلاکےساتھ دفاع،سیکورٹی سمیت اہم معاملات پرتبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان آج ٹیلی فونک گفتگوہوئی ۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلانے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار اور چینی سفیر کی ملاقات میں سی پیک پر ترقیاتی کاموں اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

  • چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم

    چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم

    اسلام آباد:چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے یہ حکم دیا گیاہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی تمام آیڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر پبلک کی جائے تاکہ پاکستانیوں کو ساری صورت حال کا معلوم ہوسکے

     

    ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے۔

    ترجمان کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے اعلامیے سے اختلاف کیا جس کے باعث چیف جسٹس نے آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ کے ایک گھنٹہ 29 منٹ سے ایک گھنٹہ 38 منٹ تک اٹارنی جنرل کی گفتگو ہے جس میں انہوں نے رولز بننے تک ججز تعیناتی کا معاملہ مؤخر کرنے کی بات کی۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے میرٹ پر کسی نامزدگی کی حمایت یا مخالفت نہیں کی بلکہ کمیشن کے 5 ارکان نے کل ہونے والا اجلاس مؤخر کرنے کی حمایت کی تھی۔

     

    https://www.supremecourt.gov.pk/

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے قوم کے نام بڑی مودبانہ گزارش کی گئی ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے خطوط کی وجہ سے ابہام پیدا ہوا اس لیے اجلاس کی آڈیو جاری کی جاتی ہے

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کے دیگر اراکین کو خط لکھ کریہ تاثر دیا تھا کہ کس طرح انہوں نے اور دیگر 4 اراکین نے سندھ ہائیکورٹ کے 3 اور لاہور ہائیکورٹ کے ایک جونیئر جج کے نام سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے رد کیے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اچانک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، جس کے بعد جسٹس اعجازالاحسن بھی چلے گئے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ آئین متوقع تقرریوں کی اجازت نہیں دیتا، چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے اجلاس میں لیے گئے فیصلے ڈکٹیٹ نہیں کرائے، لہذا اب یہ قائم مقام سیکریٹری کی ذمہ داری تھی کہ وہ جوڈیشل کمیشن پاکستان کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے منٹس تیار کریں۔

    جوڈیشل کمیشن کی گزشتہ روز کے اجلاس پر ایک اور سپریم کورٹ کے جج کا خط سامنے آگیا، جسٹس سردار طارق مسعود نے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھا۔

    جسٹس طارق مسعود کے خط کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس شروع ہوا تو چیف جسٹس نے اپنے نامزد ججز کے کوائف بارے بتایا، پھر جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے چار ججز کی تقرری کے حق میں جب کہ ایک جج کی تقرری کے خلاف رائے دی، میں نے بھی اپنی باری پر رائے دی اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تقرری کا کہا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس کے ناموں کی منظوری دی۔

    اپنے خط میں جسٹس طارق مسعود نے لکھا کہ میں نے بھی سندھ ہائی کورٹ کے تین اور لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کی نامزدگی کو نامنظور کیا، چیف جسٹسز ہائی کورٹس میں جسٹس اطہر من اللہ سینئر ترین جج ہیں، اٹارنی جنرل، وزیر قانون اور بار کونسل کے نمایندوں نے مجھ سے اتفاق کرتے ہوئے چار نامزد ججز کی تقرری کو نامنظور کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیـ چیف جسٹس کی جانب سے نامزدگیوں کو نامنظور کرنے کی وجوہات بتا رہے تھے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رائے کے دوران ہی چیف جسٹس غیر معمولی اور غیر جمہوری عمل کرتے ہوئے کمیشن کا فیصلہ لکھوائے بغیر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

  • سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں اوتھل کے 4 دیہات کے 2300 سے زیادہ نفوس کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا متاثرہ آبادی والے علاقوں میں خیمے، راشن اور خوراک فراہم کی جارہی ہے،4 مقامات سے بند ہونے والی این 25 قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا پی ٹی اے کے اشتراک سے بالخصوص لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی نظام بحال کر دیا گیا بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یکم جولائی سے اب تک 467 فیصد غیر معمولی بارشیں ہو چکی ہیں بارشوں کے باعث لسبیلہ، کیچ،کوئٹہ، سبی،خضدار اور کوہلو سب سے زیادہ متاثر ہوئے،بلوچستان میں بارشوں سے 3953 مکانات کو نقصان پہنچا، حب،گڈانی،بیلہ،دودار اور جھل مگسی کے متاثرہ علاقوں میں 5 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صرف کراچی میں پانی نکالنے کے لیے 58 ڈی واٹرنگ ٹیمیں لگائی گئی ہیں ،ٹھٹھہ میں گھارو گرڈ اسٹیشن سے آرمی ڈی واٹرنگ ٹیموں نے پانی نکال دیا جامشورو میں 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا پاک فوج نے جامشورو میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا،لٹھ ڈیم کے بھرنے سے ایم نائن شاہراہ مختلف مقامات پر زیر آب آگئی ٹیمیں سڑک کو صاف کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ کام کررہی ہیں ،دادو اور خیرپور میں مقامی لوگوں کو راشن اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ اسکردو روڈ کو ایف ڈبلیو او نے کھول دیا گیا ،سیلابی ریلے کی وجہ سے ضلع غذر کا رابطہ منقطع ہوگیا، مواصلاتی نظام بحال کر دیا گیا مقامی لوگوں کو خوراک اور ادویات فراہم کی گئی ہیں بارش سے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک، چترال اور صوابی بری طرح متاثر ہوئے ،چترال ،مستوج اور ٹانک گومل زام ڈیم روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،

    سیلاب سے ہونے والے نقصان کے سرکاری اعداد وشمارجاری

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

  • کرنل لئیق کی شہادت، لاپتہ افراد کے حوالہ سے پروپیگنڈہ بے نقاب،ظہیرزندہ نکلا

    کرنل لئیق کی شہادت، لاپتہ افراد کے حوالہ سے پروپیگنڈہ بے نقاب،ظہیرزندہ نکلا

    کرنل لئیق کی شہادت، لاپتہ افراد کے حوالہ سے پروپیگنڈہ بے نقاب،ظہیرزندہ نکلا
    اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا،زیارت آپریشن میں مبینہ طور پرجانبحق انجینئر ظہیراحمد زندہ نکلا

    وطن عزیز پاکستان میں جب بھی دہشت گردی کی کوئی کاروائی ہوتی ہے تو اسکے بعد اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیا جاتا ہے،ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، بلوچستان مین افسوسناک واقعہ پیش آیا، کرنل لئیق اور انکے کزن کوشہید کیا گیا بعد ازاں آپریشن میں جو دہشت گرد جہنم واصل ہوئے انکو لاپتہ افراد کے طور پر دکھایا جانے لگا کہ لاپتہ افراد کو مار دیا گیا حالانکہ ایسا نہیں ہے مارے جانے والے دہشت گرد ہی تھے

    لاپتہ افراد کے لواحقین کیجانب سے زیارت میں بے گناہوں کو مارنے کے الزام کی حقیقت سامنے آ گئی، الزام لگایا گیا تھا کہ ظہیر کو مار دیا گیا تا ہم ظہیر نہ تو لاپتہ تھا اور نہ ہی اسے مار دیا گیا تھا بلکہ ظہیر زندہ تھا اور ظہیر احمد ایران میں قید تھا،گذشتہ دنوں کوئٹہ آیا ظہیر احمد اور اسکے اہلخانہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نور احمد بنگلزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے،

    نور احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ زیارت میں لیفٹیننٹ کرنل لئیق کو انکی فیملی کے سامنے کزن کے ساتھ اغوا کیا گیا، کرنل لئیق اور انکے کزن کی مسخ شدہ لاشیں ملیں ، زیارت واقعے کے بعد آپریشن ہوا، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہوا کئی دہشت گرد مارے گئے، کچھ لوگوں نے بعد میں لاشوں پر سیاست کی اور کہا کہ لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا، کہا گیا واقعے میں ظہیر بلوچ نامی لڑکے کو بھی قتل کیا گیا،ظہیر احمد بنگلزئی ہیں میرے ساتھ بیٹھے ہیں میرے قبیلے سے ہیں

    ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میرا تعلق کسی تنظیم سے نہیں ، کسی ادارے کے خلاف نہیں ہوں میں کاروباری آدمی ہوں ، ملک سے باہر جانا چاہتا تھا،کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ باہر بھجوا دیں گے،میں ان کے ساتھ چلا گیا وہ براستہ نوشکی ایران لے گئے، ایرانی فورسز نے ہمیں گرفتار کرلیا، 10 ماہ وہاں قید رہا،دس ماہ بعد انہوں نے ہمیں رہا کیا تو ایرانی بارڈر سے لفٹ لیکر واپس پہنچا

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    کرنل لئیق کے قاتلوں کو لاپتہ افراد میں شامل کرنے کی مذموم کوشش ناکام