Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل،اعتراضات ختم

    عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل،اعتراضات ختم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،وکیل گورنر پنجاب نے کہا کہ درخواست پر 2 قسم کے اعتراضات لگائے گئے ہیں ایک اعتراض یہ ہے کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی،نوٹیفکیشن ہمیں نہیں دیا گیا تھا اس لیے وہ ساتھ نہیں لگا سکے، ایک اعتراض یہ کہ دائرہ اختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو ڈی نوٹیفائی تو وفاق نے کیا ہے،صدر کا اختیار اور کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے ہے،یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے، صدارتی نظام حکومت نہیں،گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے خلاف رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور رٹ پٹیشن منگل کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے اور قبول کرنے والے کو دیکھنا چاہیے تھا کہ آئینی ہے یا نہیں،ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ کہہ رہی ہے استعفیٰ ٹوکری کی ردی کے برابر ہے،ایک ماہ سے عدالتی کارروائی اور پھر وزیراعلیٰ دفتر پر قبضہ کیا گیا عدالت کو اپنا وقت بچانا چاہیے،عید سے پہلے وزیر اعلیٰ سے زبردستی اختیارات لیے گئے ،عدالتی حکم پر آئینی وزیر اعلیٰ کے دفتر پر قبضہ ہوا،عدالت سے بھی یہی استدعا ہے کہ عدالتی حکم کالعدم قرار دے،

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

  • ‏دورہ  روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    ‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    نیو یارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں

    پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔

    عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو جس طرح پورا کیا ہے، دنیا تسلیم کرے۔

    امریکا کی جانب سے پاکستان کو مشکل حالات میں کوئی بیل آؤٹ پیکیج دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے امریکا کے ساتھ تعلقات میں تجارت کو امداد پر فوقیت دی جائے۔ ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں،

    انٹونی بلنکن کے ساتھ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بارے میں بلاول نے بتایا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات میں باہمی تجارت پر بات کی گئی۔امریکا آنے سے قبل واضح کر دیا تھا تجارت کو امداد پر فوقیت دینا حکمت عملی ہے۔ اسی پر ہماری بات ہوئی۔ اب چاہے وہ زرعی شعبہ ہو یا توانائی کا، ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو یا طب کا، ہر شعبے میں تعلقات میں بہتری لانے کی امید رکھتے ہیں۔ امریکا کیساتھ تعلقات میں جتنی وسعت ہونی چاہیے تھی وہ اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی وجہ واقعات کے گرد گھومنے والا محدود رابطہ ہے۔

  • آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

    آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرمی چیف نے آرٹلری کی سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے نوشہرہ آمد پر لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جنگی مشقوں کےارینہ سمیت مختلف تنصیبات کادورہ کیا جبکہ آرمی چیف نے جنگی ماحول میں مختلف تربیتی امور کا بھی مشاہدہ کیا

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

  • کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کےقریب کالونی میں دھماکہ

    کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کےقریب کالونی میں دھماکہ

    کوئٹہ :کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کےقریب کالونی میں دھماکہ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع عبداللہ جان کالونی میں دھماکہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع عبداللہ جان کالونی میں دھماکہ ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق اس دھماکے سے تین کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، اس کے علاوہ دیگرگھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکہ گلی توحید آباد عبداللہ جان کالونی کے ایک گھر میں ہوا ہے

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق گھر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ میرے چچا حاجی عبدالکریم کے گھر میں مغفرب کے بعد ہوا،دھماکہ گھر کے اندر ہوا،امین اللہ
    ہمارے بچے اور گھر کے لوگ لاپتہ ہے،امین اللہ کہتے ہیں کہ اس دھماکے کے بعد گھر کے لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں،

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ کلی شابو حاجی خیرو مدرسے کے قریب معروف تاجر کے گھر کے گیٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے ، ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوئے جبکے دھماکے والی جگہ سے دو بچے لاپتہ ہیں

  • ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والوں کے تبادلے تا حکم ثانی نہیں کیے جائینگے،سپریم کورٹ

    ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والوں کے تبادلے تا حکم ثانی نہیں کیے جائینگے،سپریم کورٹ

    ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والوں کے تبادلے تا حکم ثانی نہیں کیے جائینگے،سپریم کورٹ

    حکومتی عہدیداروں کی مداخلت سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت،تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ5صفحات پر مشتمل ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی تھی تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران تحریری طور پر اپنے جواب عدالت میں جمع کرائیں، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ، چیئرمین اور ریجنل ڈائریکٹرز نیب کو نوٹس جاری کئے گئے،چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز اور پراسکیوٹر جنرلز اورایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کئے گئے،نیب اور ایف آئی اے کے پراسیکیوشن سربراہوں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے نیب اور ایف آئی اے میں ہائی پروفائل مقدمات میں گزشتہ6ہفتوں میں تبادلوں کی تفصیل جمع کرانے کا حکم دیا گیا تقرریوں اور افسران کے ہٹائے جانے سے متعلق بھی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا عدالت نے گزشتہ 6ہفتوں میں ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں کی تفصیلات طلب کرلی ای سی ایل پر اسٹیسٹس کو آئندہ سماعت تک برقرار رہے گا نیب عدالتوں، اسپیشل کورٹس میں استغاثہ اور تحقیقات کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا گیا

    قبل ازیں سپریم کورٹ میں حکومتی شخصیات کے کیسز میں مداخلت کے تاثر پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ازخودنوٹس کی سماعت کی سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل اشترواوصاف پیش ہوئے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پیپر بک پڑھا ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی میں نے پیپر بک پڑھا ہے پیپر بک جج کی جانب سے مداخلت کے بارے میں ہے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ نوٹس لینے کی جو وجوہات ہیں، وہ صفحہ نمبر 2 پر موجود ہیں،

    پیپر بک نمبر 2 میں ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی اور ڈاکٹر رضوان کی موت کا ذکر موجود ہے ازخود نوٹس کیس میں تیارکی گئی پیپر بک میں مختلف اخبارات کے تراشے شامل تھے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک کیس کے دوران ایف آئی اے کے استغاثہ کو پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہم آپ سے گارنٹی چاہتے ہیں کہ استغاثہ کا ادارہ مکمل آزاد ہونا چاہیے، ایسا کیوں ہوا، ڈی جی ایف آئی اے جوخیبرپختونخوا کے آئی جی تھے کاتبادلہ کیوں کیا گیا؟ ڈاکٹر رضوان قابل افسر تھے،ان کو کیوں ہٹایا گیا ،یہ سب پیش رفت بظاہر کریمنل جسٹس سسٹم میں مداخلت کے مترادف ہے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ آپ اس ساری صورتحال کا جائزہ لیں،ای سی ایل سے 4 ہزار سے زائد افراد کے نام نکالے گئے، ای سی ایل سے نام نکالنے کا طریقہ کار کیا تھا؟ہمارے ملک میں جوکرمنل جسٹس سسٹم ہے اس کے بارے میں خبریں آئیں، اس وقت ہم کوئی رائے نہیں دے رہے ہم نے لوگوں سے رول آف لا کا وعدہ کیا ہے اس کی حفاظت کرنے والے ہیں، میں امید کرتا ہوں کی وفاقی حکومت پولیس کے ساتھ تعاون کریگی،ان تمام کرمنل کیسز کو سنبھالنے رکھنا استغاثہ کی ذمے داری ہے،اس سماعت کا مقصد کسی کو خفا کرنا نہیں، عدالت نوٹس جاری کرتی ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیپر بک نمبر دو میں ڈاکٹر رضوان کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت کا ذکر ہے،ازخود نوٹس کیس میں تیارکی گئی پیپر بک میں مختلف اخبارات کے تراشے شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسران تبدیل کیے گئے، ڈی جی ایف آئی اے جیسے قابل افسر کو ہٹا یا گیا بتایا جائے ہائی پروفائل کیسز میں افسران کے تقرر تبادلے کیوں کیے گئے

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ تقرریاں اور تبادلے جان بوجھ کر کیے گئے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ ای سی ایل سے نام براہ راست نہیں نکال سکتے،ہم نے دیکھا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جاتا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے ایک طریقہ کار ہوتا ہے تو نکالنے کا بھی ہے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ازخود نوٹس لینے کا ہمارا مقصد کرمنل جسٹس سسٹم کی مضبوطی ہے،ہم یہاں پوائنٹ اسکور کرنے کے لیے اکٹھے نہیں ہوئے،ہم کسی کی تنقید سے گھبرانے والے نہیں ہیں،عدالت فیصلہ کرتے ہوئے کبھی نہیں گھبرائی،آج کئی سیاسی پارٹیوں کےمضبوط سوشل میڈیا سیکشنز ہیں، ہم سوشل میڈیا کی تمام چیزوں کو نوٹ کرتے ہیں اور آپس میں بات کرتے ہیں چاہتے ہیں آرٹیکل 10فوراے اور 25 پر عمل کیا جائےہم متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کررہے ہیں، یہ کارروائی کسی کو ملزم ٹھہرانے یا کسی کو شرمندہ کرنے کے لیے نہیں ہے یہ کارروائی فوجداری نظام اور قانون کی حکمرانی کو بچانے کے لیے ہے

    عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین نیب ، سیکریٹری داخلہ کو نوٹسزجاری کردیئے عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری داخلہ بتائیں کہ کیوں استغاثہ کے کام میں مداخلت کرتے ہیں؟ وضاحت کریں مقدمات میں مداخلت کیوں ہورہی ہے؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مداخلت پر بیان دیا ،کراچی اور لاہور میں عدالتوں میں ججز موجود نہیں کیا آپ کواس بارے میں معلوم ہے ، ججز کو بھی جوڈیشل نظام میں محتاط رہنا ہوگا ، اس کا ہم قریب سے جائزہ لیتے ہیں،وہ نام جمع کرائے جائیں جن کے نام ای سی ایل سے اس دوران نکالے گئے،

    عدالت نے حکم دیا کہ ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والوں کے تبادلے تا حکم ثانی نہیں کیے جائینگے چھ ماہ میں استغاثہ اور تفتیشی اداروں میں تقرریوں کے بارے میں تفصیل جمع کرائی جائیں، حکومتی شخصیات کے کیسز میں مداخلت کے تاثر پر از خودنوٹس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

  • بھارتی عدالت کا حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف معتصبا نہ فیصلہ،مجرم قرار دے دیا

    بھارتی عدالت کا حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف معتصبا نہ فیصلہ،مجرم قرار دے دیا

    بھارتی عدالت کا حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف معتصبا نہ فیصلہ،مجرم قرار دے دیا

    بھارتی عدالت کا حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف معتصبا نہ فیصلہ ،بھارتی عدالت نے یاسین ملک کوٹیرر فنڈنگ کے بے بنیاد کیس میں مجرم قرارد ے دیا،

    بھارتی عدالت نے یاسین ملک سے مالیاتی تخمینہ سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کرلیا،بھارتی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف سزا پر دلائل 25 مئی کو ہوں گے،بھارتی عدالت حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے

    یاسین ملک کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا، یاسین ملک پر دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کا الزام ہے، ایسا پہلی با ر ہوا کہ یاسین ملک کو عدالت نے مجرم ٹھہرایا ہے، یاسین ملک پر غداری کا الزام بھی لگایا گیا ہے،

    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان نا قابلِ یقین ہے یاسین صاحب نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں

    قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی حکام کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف من گھڑت الزامات کی سخت مذمت کی ہے اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور حکومت پاکستان نے بھارتی حکام کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف من گھڑت الزامات کی سخت مذمت کی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف من گھڑت الزامات پر ایک ڈیمارچ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا ہے

    گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لئے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،چیرمین پیس اینڈ کلچر اہلیہ یاسین ملک, مشعال ملک نے ریلی میں شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی ،یاسین ملک کی رہائی کے لیے بھارتی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے والے بڑے قافلے کو ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس کے پاس کنٹینرز لگا کر روک دیا گیا، شرکا نے نعرے لگاتے ہوئے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری یاسین ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدلرشید ترابی ، مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق اور کئی دوسرے سیاسی رہنماوں نے بھی یاسین ملک کی رہائی کے لئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر یاسین ملک کا پوسٹر اٹھائے نظر آئے، راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے حوالہ سے بین الاقوامی کمیونٹی کہ ذمہ داری ہے کہ وہ آواز بلند کرے، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، سمیت دیگر حریت قائدین کو رہا کیا جائے، ان پر درج مقدمات ختم کئے جائیں

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

  • عمر کی طرح میری بھی جان اس مُلک کے لئے حاضر ہے۔کیپٹن عمر شہید کی بیوہ کے تاثرات

    عمر کی طرح میری بھی جان اس مُلک کے لئے حاضر ہے۔کیپٹن عمر شہید کی بیوہ کے تاثرات

    عمر کی طرح میری بھی جان اس مُلک کے لئے حاضر ہے۔کیپٹن عمر شہید کی بیوہ کے تاثرات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے جوان کیپٹن عمر فاروق چیمہ شہید کی بیوہ کا کہنا ہے کہ عمر کی شہادت پر ہم نے الحمد للہ کہا

    بیوہ کیپٹن عمرفاروق چیمہ شہید کا کہنا تھا کہ میں کیپٹن عمر فاروق چیمہ شہید کی بیوہ ہوں۔ کیپٹن عمر فاروق چیمہ شہید نے 14 اکتوبر 2020 کو شُمالی وزیرستان میں شہادت پائی عمر ایک بہت ہی بہادر آفیسر تھے۔عمر کی شہادت کا جب ہم لوگوں کو پتہ چلا تو اُس وقت تو ہمیں کچھ سمجھ نہیں آئی لیکن یہ ہے کہ ہم لوگوں نے الحمداللہ کہا۔14مارچ سے14 اکتوبر تک سات ماہ کا وقت تھا۔اس میں، میں عمر کے ساتھ رہی۔عمر کی شہادت کے ایک ماہ بعد میری بیٹی پیدا ہوئی۔ اُس کا نام عمر بتا کے گئے، میں نے اُن کی مر ضی سے رکھا۔عمر کی شہادت سے چند روز پہلے عمر کے دوست نے عمر کو کال کی کہ آپ کا وزیرستان سے واپس آنے کا کیا پروگرام ہے؟ تو عمر کو کہیں نہ کہیں یہ چیز محسوس ہو رہی تھی۔ عمر نے اپنے دوست کو میسج کیا کہ یار مجھے لگتا ہے کہ میں نے شہید ہو جانا ہے۔

    بیوہ کیپٹن عمرفاروق چیمہ شہید کا کہنا تھا کہ یہ مُلک ایک بہت ہی قیمتی مُلک ہے اور ہماری فوج بہت ہی ایک عظیم فوج ہے۔ہم جیسے اپنی پیاروں کی قُربانیاں دیتے ہیں، تو یہ ملک آزاد ہو تا ہے۔بہت سے بچے یتیم ہوتے ہیں تو یہ مُلک آزاد ہو تا ہے۔یہ بچے جو اپنے باپ کے بغیر پروان چڑھیں گے۔ان بچوں نے جو قُربانیاں دی ہیں، ان کے اہل و عیال نے جو قُربانیاں دی ہیں۔ہماری پاک فوج کبھی بھی شہیدوں کی قُربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیتی اور نہ جانے دی گی۔اگر کبھی مجھے زندگی میں مجھے بھی موقع ملا کہ میں پاک فوج کے لئے کچھ کر سکوں، اپنے ملک کے لئے کچھ کر سکوں تو انشاء اللہ تعالیٰ عمر کی طرح میری بھی جان اس مُلک کے لئے حاضر ہے۔

    بیوہ کیپٹن عمرفاروق چیمہ شہید کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے شہداء کو اور اُن کی فیملیز کو اکیلا نہیں چھوڑا۔پوری فوج ہمارے ساتھ ہے۔آرمی کی بہت سپورٹ ہے۔کسی بھی موقع پر جب کبھی ضرورت پیش آئی ہے تو آرمی نے ہمیں سپورٹ کیا ہے۔

    میری اپنی جان بھی اپنے ملک کے لئے حاضر ہے، لیفٹیننٹ ناصر حُسین خالد شہید کی والدہ

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    آرمی چیف پر ہمیں فخر، خاوند شہید ، بیٹے کی شہادت کی بھی خواہش ہے،شہید کی بیوہ کے تاثرات

  • خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے جوان کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کے والد ظفر حسین شاہ نے بیٹے کی یاد میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا باپ ہوں اور میں نے اپنے بیٹے عبداللہ کو وطن پر قُربان کر دیا ہے۔میرے پانچ بیٹے ہیں، باقی چار بھی وطن پر نچھاور کرنے کو تیار ہوں۔اور یہ کم از کم اُس کو احساس ہونا چاہیے جس کا بچہ شہید ہوا ہو اور انھوں نے جتنے پیار لاڈ سے پالا ہوا ہو۔

    ظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے بیٹے سے کہا کہ آپ کیوں آرمی میں جا رہے ہیں۔آپ تو انجینئرنگ تو کر رہے ہیں۔لیکن اُس نے بولا کہ نہیں ابو۔میرے پاس شوق ہے آرمی کا او ر میں آرمی میں جانا چاہتا ہوں۔ ات کے گیارہ بجے مجھے اُس کا فون آیا 2012میں کہ ابو کو امی نہیں بتانا کہ میں Do or Dieآپریشن میں جا رہا ہوں۔ پتہ نہیں ہے کہ ملاقات ہو گی یا نہیں، بس میرے لئے دُعا کریں۔تو الحمداللہ وہ وہاں سے تین دن کے بعد صحیح سلامت آیا۔ اُس کے بعد جو ہے عبداللہ کا آرمی کے ساتھ بڑا شوق تھا۔جب بھی وہ آتا تھا، گھر میں جب آجاتا تھا ڈیوٹی سے تو اُس کا بھائی اُس کا یونیفارم ڈال کر برآمدے میں مارچ پاسٹ کرتا تھا اور کبھی سلیوٹ کرتا تھا کہ بس میں نے بھی آرمی میں جانا ہے۔تو الحمداللہ وہ بھی آرمی میں چلے گئے۔ میں نے اُس کو بولا بیٹا کیا بات ہے، آپ تو کوئی چیز نہیں لے کر گئے؟ بولتے ہیں نہیں ابو میرے سے جو ہے وہ رہ جائے گا، یہ رہ جائے گا اسی طرح، بس یہ کافی ہے۔تو شگئی میں جو ہے کھانا کھا رہے تھے کہ ساڑھے آٹھ بجے اُن کو انٹیلی جنس رات کو رپورٹ تھا کہ بھائی کوئی دہشتگرد آئے ہیں اور وہاں جا کے جو ہے شہید ہوئے۔

    ظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تو بس میں اپنے قوم والوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ یہ کتنے حوصلے سے ہم نے یہ بچے پالے ہیں اور پاکستان کی خاطر ان لوگوں نے کتنی قُربانی دی ہے اور تم لوگ کیا کر رہے ہو۔ آپ اس میں لگے ہوئے ہیں، ایک اِدھر کھینچ رہا ہے ایک اُدھر کھینچ رہا ہے۔میں اپنے ساتھ کے لوگوں کو درخواست کرتا ہوں کہ خُدا راہ، تھوڑا اُن لوگوں کو دیکھو، جن پر یہ گُزری ہے، جنہوں نے یہ قُربانیاں دی ہیں۔کتنی تکلیفوں سے ہم نے یہ بچے سنبھالے اور پالے تھے اور انہوں نے قربانی دی۔ یہ تو اُن لوگوں کو پتہ ہے جنہوں نے یہ پالے ہیں اور قُربانی دی ہے۔ آپ لوگ لگے ہیں کچھ مُلک کیلئے بھی سوچیں۔کسی اپنے ایک ایک بچے کو تو آرمی کیلئے وقف کر دیں، پھر جو ہے آپ لگیں رہیں کہ بھئی ٹھیک ہے کہ یہ ایک بچہ آرمی کیلئے وقف کر دیا۔خُدا کیلئے یہ چیز چھوڑیں اور یہ پاکستان جو ہے ہمیں ملا ہے، اس کی حفاظت کرلیں۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • لانگ مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہوں گے یہ سنگین بات ہے اداروں کو نوٹس لینا چاہئے،حمزہ شہباز

    لانگ مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہوں گے یہ سنگین بات ہے اداروں کو نوٹس لینا چاہئے،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین ایم پی ایز پرحملہ کروایا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ابھی تک میری کابینہ نہیں بنی لاکھ رکاوٹیں ڈالیں گے مجھے پنجاب کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی دیکھی نہ سنی، وزیر اعظم کی سمری پر صدر نے صرف دستخط کرنے ہے،ڈیڑھ ماہ ہوگیا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا گندم جان بوجھ کر بیرون ملک بھجوادی گئی،گندم کےلیے خواتین کو لائنوں میں لگادیا گیا،لاکھ خاردار تاریں بچھائیں میں پھر اپنا کام جاری رکھوں گا،عمران خان سے کہتاہوں میں صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا عمران خان اداروں پر حملے کرتے رہے عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں عمران خان4سال عوام سے کھلواڑ کرتا رہاعمران خان کے دور میں روپے کی قیمت 40فیصد گری عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا،پنجاب کو چار سال میں مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا،عمرا ن خان سیاست کی آڑ میں افراتفری پھیلا رہےہیں عمران خان نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط مانی جس کا عوام کو نقصان پہنچا،عوام کے لیے 10کلو آٹے کا ریٹ 650کے بجائے 490 روپے کررہےہیں عمران خان فوج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،اداروں کوفوج کے خاندان کی لانگ مارچ میں شرکت کی بات کا نوٹس لینا چاہیے،نواز شریف اور شہباز شریف نے یہی سکھایا عوام کی خدمت کرو،آٹے پر عوام کو 200ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں سستا آٹا پنجاب کے 36اضلاع میں آج سے دستیاب ہوگا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 16روپے کمی کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 500 ڈالر پر ٹن ہے،سستی اور اپنی گندم کسانوں کو پورے پیسے دے کر پری کیور کر لی ہے اللہ جب تک چاہے گا میں اس عہدے پر بیٹھا رہوں گا ایک طرف آئی ایم ایف کو کہا کہ پیٹرول مہنگا کرینگے پھر سبسڈی دی، ہم 5.8 پر ترقی کی شرح چھوڑ کرگئے تھے آج وہ صفر ہوگئی ،انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم اس وقت 4 ہزار روپے فی من ریٹ ہے ،کسانوں سے 2200 روپے فی من ریٹ پر گندم ایک سال کے لیے ا سٹاک کرلی ،ایوان صدر میں بیٹھا شخص ملک کا دشمن ہے،آئی جی پولیس کوکہا ہےپچھلے دور کی کرپشن جانتا ہوں آئی جی سے کہا بس ایماندار آفیسر تعینات کریں،علیم خان سمیت تمام اتحادیوں سے کہا پہلے عوام کا سوچتا ہوں ہم کینسر سمیت ادوایات سرکاری اسپتالوں میں فری دیں گے،کسی صورت غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا،ہم نے 36 پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی ہے، سیاسی میدان میں آئے، الیکشن بھی ہونے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا پرویز الہٰی مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں،اسپیکر نےتاریخ دہرانے کی کوشش کی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرویز الہٰی کے اشارے ہیں،لوڈ شیڈنگ کم کرنے سے متعلق مزید کام کریں گے، انتقام پر یقین نہیں رکھتا، ایک خاتون کے کہنے پر صوبہ چلتا تھا،عمران نیازی سے بہترین انتقام ہے کہ صوبے کی عوام کو خوش حال کریں میں نےکہا تھا کہ عمران نیازی کی انا کی بنا پر مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اختیار نہیں دیا گیا آج پھر کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے اچھے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،یہ معیشت کو وینٹی لیٹر پر لے آئے،ایک کروڑ نوکریاں کون کھا گیا، پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں،عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ سے اوپر ہوگیا حلف نہ لینے کا تماشا لگایاگیا، ایک شخص نے گورنر ہائوس میں ڈیرے لگائے اور عدالت کی حکم عدولی کی گئی جو تاریخی ہے، وزیر اعظم کا استحقاق ہے وہ صدر کو گورنر کا نام بھجوائے جس پر صدر نے احکامات جاری کرنے ہیں،ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے گورنر نہیں ہے،پرویز الہی نے بطور کسٹوڈین بن کر ہماری خواتین پر غنڈوں سے حملہ کروایا ، سپیکر قائمقام گورنر بنتا ہے لیکن ہٹ دھرمی ہے کابینہ کا حلف نہیں لیاجارہا،سیاسی جماعتوں عدلیہ و عوام کو بتانا چاہتاہوں پہلے اداروں پر حملہ کرکے بدنام کرتے ہو پھر سازش کا نام دیتے ہو، عمران خان افراتفری چاہتا ہے چار سال موقع دیا خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا،

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

  • پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیو یارک میں گلوبل فوڈ سکیورٹی کال ٹو ایکشن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں لہذاٰ ہم نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی۔

    باغی ٹی وی : وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کاکہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےشدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے جبکہ دنیابھرکوبھی ماحولیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی قلت جیسےمسائل کا سامنا ہےاسلیےتحفظ خوراک کے لیےمل کرکاوشیں کرنےکی ضرورت ہے-

    انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ خوراک کو براہ راست خطرہ ہے۔صوبہ سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے،ملک کو قحط کا سامنا ہے بھوک کی کوئی قومیت نہیں ہوتی پاکستان خطے اور دنیا بھر میں خوراک کے مسئلے پر کردار ادا کرناچاہتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تنازعات دنیا کو اس وقت تقسیم کردیتے ہیں جب متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے نئی نسل دنیا کو متحد کرنےکےلیےقیادت کی طرف دیکھ رہی ہےکورونا وباء میں دنیا کومتحد ہونا چاہیے تھا اس وباء کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ ضروری ہے کہ کورونا ویکسین کا حصول سب کا حق سمجھا جائے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کررہا ہے، ہم نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی۔

    اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقا تیں کیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جبکہ تنازع کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

    قبل ازیں بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقا ت کی جس کا اعلامیہ دفتر امریکی خارجہ کی جابب سے جاری کیا گیا سکریٹری بلنکن کی طرف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ امریکہ پرخوشی کااظہارکیا گیا اس موقع پر سیکرٹری بلینن کا کہنا تھا کہ آپ سب سے مل کر اچھا لگا۔ خاص طور پر وزیر خارجہ کو دیکھ کر اچھا لگا۔ آمنے سامنے ملنے کا یہ ہمارا پہلا موقع ہے۔ ہم نے فون پر بات کی۔ ہم پاکستان میں نئی ​​حکومت کے ساتھ وزیر خارجہ کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

    امریکی وزیرخارجہ سیکرٹری بلینن نے کہا کہ یہاں دونوں کا خیرمقدم ہے، یقیناً، خوراک کی حفاظت پر آج تھوڑی دیر بعد وزارتی میٹنگ کی پہلی اور اہم ترین میٹنگ ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا شامل ہونا ایک پیش رفت ہے یہ ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا بھر میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک پہلے سے موجود حالت تھی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے لہٰذا اکٹھے ہو کر پاکستان کی شرکت پر شکر گزار ہوں کہ ہم خوراک کی عدم تحفظ کے مسائل کو حل کرنے، دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں-

    جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں یہاں آنا بہت خوشی کی بات ہے، اور جہاں میں عالمی غذائی تحفظ سے متعلق واقعات کےاس سلسلےمیں شامل ہونےکا منتظر ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات نے واقعتاً صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے، اورپاکستان جیسے ممالک کو پہلے ہی غذائی تحفظ، پانی کی حفاظت، توانائی کےعدم تحفظ کے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ ہمارے پڑوس میں موسمیاتی تبدیلی سے لے کر مسائل تک کے بہت سے مسائل ہیں۔ لہٰذا یہ خاص اقدام انتہائی خوش آئند اور اہم ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات:مشترکہ اعلامیہ جاری