Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکی اور پاکسانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،پروٹوکول کی فاش غلطی

    امریکی اور پاکسانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،پروٹوکول کی فاش غلطی

    امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے آغاز پر پروٹوکول کی ایک غلطی دیکھنے میں آئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات کے کمرے میں امریکا اور پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے تھے، امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے ہو گئے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔


    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہو گئی۔


    بلاول بھٹو نے اٹلی اور ترکی کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی جبکہ امریکی ٹی وی سی این این سے انٹرویو بھی ان کی آج مصروفیات کا حصہ ہے۔


    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بالاول بھٹو سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سےمزید 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے س نمٹنےکیلئے ہم اکھٹے ہورہےہیں، اس مسئلےسے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔

    دوسری جانب ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا-

  • تفتیشی اداروں میں مداخلت پر ازخود نوٹس، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل

    تفتیشی اداروں میں مداخلت پر ازخود نوٹس، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی شخصیات کے کریمنل جسٹس سسٹم پر اثرانداز ہونے کے ازخود نوٹس پر 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا۔

    بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت کل دن ایک بجے ہوگی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لیا ہے۔

    افسران کوتبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پرازخود نوٹس لیا گیا۔‏چیف جسٹس کا حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پر ازخود نوٹس ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی اطلاعات نےتہلکہ مچا دیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نظام انصاف میں رکاوٹیں ڈالنے سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا گیا ہے،

     

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ازخود نوٹس سپریم کورٹ کے ججز کی سفارش پر لیا گیا ، اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کویہ شکایت کی تھی کہ حکومتی افراد کی جانب سے کیسز میں تحقیق و تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشیں جاری ہیں ، جس پرچیف جسٹس آف پاکستان نے اس پر نوٹس لیا گیا

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں 19 مئی کو سماعت کے لیے مقررکی گئی ، ادھر اسلام آباد سے معتبرذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ از خود نوٹس احتساب قوانین میں تبدیلی کی خبروں پر لیا گیا ہے

  • حکومتوں کےجانےپرلوگ مٹھائیاں بانٹتےرہےمیری حکومت گرائی گئی توقوم احتجاجاسڑکوں پرآگئی:عمران خان

    حکومتوں کےجانےپرلوگ مٹھائیاں بانٹتےرہےمیری حکومت گرائی گئی توقوم احتجاجاسڑکوں پرآگئی:عمران خان

    گوجرانوالا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گالیاں نون لیگ کو پڑ رہی ہیں، آصف زرداری مزے لے رہا ہے، سابق صدر ن لیگ پر بھاری ہے۔ کان کھول کرسن لوڈاکوؤ تمہارا وقت آگیا عوام کا سمندرتمہیں بہالے جائے گا۔شہباز شریف غلط فہمی میں نہ رہنا ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا، وہ وقت زیادہ دورنہیں تم جیسے ہی اقتدارسے باہر ہو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے۔

    گوجرانوالا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 21 سال کرکٹ کھیلی لیکن سٹیڈیم میں اتنے زیادہ لوگ نہیں دیکھے، شانداراستقبال، جذبے، جنون پر دل سے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ماشااللہ میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کے لیے تیارہے، یہ سیاست نہیں انقلاب آرہا ہے۔ سارے پاکستان کے بڑے، بڑے ڈاکو، مافیا ایک طرف کھڑے ہوگئے، اللہ کا شکرادا کرتا ہوں میری قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ جب قوم ،ایک قوم بن کر کھڑی ہوجائے اس کوانقلاب کہتے ہیں، کرپٹ مافیا لوگوں کا خون چوستے ہیں، مافیا کو بُری طرح شکست دیں گے۔ گوجرانوالا والو ! کیا اسلام آباد کے لیے تیار ہو، میں اسلام آباد پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے سب کو بلا رہا ہوں، پاکستان کے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر کے پاکستان کی منتخب حکومت کوسازش کے تحت گرایا گیا، بتائیں یہ سازش تھی یا مداخلت ؟

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں، پہلے سازش پھراس کے بعد مداخلت ہوتی ہے۔ یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں، میری قوم نے مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے سڑکوں پر نکل آئی، دو وجہ سے اسلام آباد بلا رہا ہوں، ایک امریکی سازش کو ناکام بنانا ہے، دوسرا ملک کے بڑے ڈاکو، قاتل، منشیات فروشوں سازش کرنے والوں کیخلاف نکلنا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم زندہ اورآزاد ہے اس لیے سڑکوں پر ہے، جب ہماری حکومت ہٹائی گئی اس وقت ملکی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا، ہماری حکومت میں تاریخی ایکسپورٹ ہو رہی تھی، پچھلے نو ماہ میں 26 فیصد پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھی، ایوب خان کے دورکے بعد پاکستان کی انڈسٹری اٹھنا شروع ہوئی۔ بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونے پر حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا تھا، دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، ہم نے عوام پر کم بوجھ ڈالا، ہماری حکومت نے کسانوں کوپیداوارکا پورا معاوضہ دیا، ہمارے دوسالوں میں کسانوں کا سب سے زیادہ خوشحالی میں گزرا۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں غربت اور تباہی پھیلی، کورونا کے دوران ہم نے معیشت اور لوگوں کوغربت سے بچایا، برصغیرمیں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملا، جب ہمارا ملک صیح راستے پر جا رہا تھا تو ڈاکوؤں نے امریکا کیساتھ ملکر ہماری حکومت گرائی، شہبازشریف نے بڑی محنت سے امریکیوں کے جوتے پالش کیے، امریکی سفارتکار خاتون کا مریم نوازنے ایسا استقبال کیا لگ رہا تھا وہ اسے کہے اس پرجوتے رکھ کر چلو۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آج کل بڑا خوش ہیں، آصف زرداری ساری گالیاں ن لیگ کو پڑنے پر بڑا خوش ہے، آصف زرداری پیسے بنارہا ہے اور گالیاں ن لیگ کوپڑ رہی ہیں، واقعی زرداری تم (ن) لیگ پر بھاری اور ان سے اچھا بدلہ لے رہے ہو، چیری بلاسم امریکی سفارتکاروں کے جوتے پالش کرتا ہے، چیری بلاسم فوجی بوٹ ایسے پالش کرتا ہے کہ اسے اپنی شکل نظر آتی ہیں، شہبازشریف وزیراعظم تو بن گیا ہے اب سے سمجھ نہیں آ رہی، شہبازشریف کو اچکن سلوانے کا بڑا شوق تھا اب عوام کوجواب دو۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بزدل نوازشریف دوسری دفعہ ملک چھوڑ کر بھاگا ہے، دونوں بھائی اب پھنس گئے، آگے سمندر اور پیچھے عمران خان کھڑا ہےخ آگے جاتے ہیں تو سمندر تو پیچھے عمران خان عوام کو لیکر کھڑا ہے، مسلم لیگ والو سن لو آپ لوگوں کو 30 سال ہر بار بچایا گیا، 30 سال سے دونوں بھائی ظلم کر رہے تھے، کان کھول کرسن لوڈاکوؤں تمہارا وقت آگیا عوام کا سمندرتمہیں بہالے جائے گا۔

  • پاک فوج کے شہدا کے اعزاز میں تقریب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خطاب

    پاک فوج کے شہدا کے اعزاز میں تقریب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خطاب

    راولپنڈی:جی ایچ کیو میں پاک فوج کے شہدا کے اعزاز میں تقریب ،اطلاعات کے مطابق آج جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پاک فوج کے شہدا غازیوں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے شہدا اورغازیوں کے خاندانوں کو مدعو کیا گیاتھا

    اطلاعات کے مطابق جی ایچ کیو انویسٹیچر کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز کی بہادری اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

    تقریب میں شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ 48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 30 ​​سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

    شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    چیف آف آرمی سٹاف کا جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:

    شہدائے وطن کے عظیم ورثاء، غازیوں، جنرل آفیسرز، آفیسرز، receipients of SI (M)اور میرے بہادر جوانوں السلام علیکم!
    آج ہم پھرماردرِ وطن پے قُربان ہونے والے ہمارے بہادر جوانوں کی قُربانی کوacknowledgeکرنے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اُن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے۔جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں۔ یہ انہی آفیسرز، جے سی اوزاور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے اصل ہیرویہ ہمارے شہید ہیں، یہ ہمارے غازی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں، وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔
    ایک شہید جو ہے جب تک دُنیا قائم ہے، اُس کا نام ہمیشہ چمکتا رہے گا۔اُس نے دُنیا میں بھی اپنا نام کمالیا اور آخرت میں بھی اپنا نام کما لیا۔جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ شہید کے خون کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی اُس کی بخشش ہو جاتی ہے۔وہ نہ صرف اپنے آپ کو بخشوا لیتا ہے لیکن اپنے ورثاء کیلئے بھی جنت کے راستے کھول دیتا ہے۔
    کوئی قوم، کوئی ملک اپنے شہداء کی قربانی کا صِلہ پیش نہیں کر سکتی۔ کوئی مادی قوت، دولت، پیسہ اُس کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال کریں، اُن کی فیملی کی دیکھ بھال کریں، اُن کی بیواؤں کی، اُن کے والدین کی دیکھ بھال کریں، اُن کے بچوں کی دیکھ بھال کریں۔جو انشاء اللہ ہم کریں گے۔ لیکن میں یہ مانتا ہوں کہ کوئی بھی دیکھ بھال اور کوئی بھی مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ایک والد کیلئے، ایک والدہ کیلئے، جب تک وہ اس دُنیا میں زندہ ہیں اور جب تک وہ اس دُنیا سے نہیں جاتے، اُن کا بچہ اُن کی نظر کے سامنے ضرور روز آئے گا، روز اُن کو یاد آئے گا۔ ایک بیوہ جس کا خاوند اُس کے ہاتھ سے چلا گیا اور وہ بچے جن کے سر سے باپ کی شفقت اُٹھ گئی ہے، اُن کو بھی اُس کی کمی ضرور محسوس ہو گی اور اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
    لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ ملک آپ لوگوں کی قُربانیوں کی وجہ سے زندہ ہے اور میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کی قُربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔یہ فوج ہی ہے جو صُبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ، کیا سیلاب ہو، کیا طوفان ہو، کیازلزلہ ہو یا کووڈہو۔ہر جگہ فوج آپ کو ملے گی۔ کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے۔
    آجکل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلاہوا ہے وہاں پر پانی کی کمی ہے اور میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر اُن لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، صاف پانی مہیا کر رہی ہے۔اور ہم اپنی اس خدمت پر، اس کام پر ہم اپنا فخر محسوس کرتے ہیں۔
    میں اپنے شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
    دُنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔تو وہ یہ کیا کہتے ہیں کہ کیسے کیا آپ نے، باقی ملک فیل ہو گئے۔تو یہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں ایسی کیا خوبی ہے؟ تو میں ہمیشہ بتاتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لختِ جگر، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قُربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اور جب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں۔تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

  • جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

    جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی شریک تھے ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ملاقات میں آئندہ آئینی اور قانونی اپشنز کا جائزہ لیا گیا،ملاقات میں اس بات کا اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا رہنماوں نے حمزہ شہباز کوفوری طور پر وزیر اعلیٰ آفس چھوڑنے کا مطالبہ کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر قیادت کی بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں آئندہ آئینی اور قانونی آپشنز کا جائزہ لیا گیا

    بعد ازاں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وکلا جب تک کسی تحریک میں شامل نہیں ہوتے وہ کامیاب نہیں ہوتی بہترین اجتماع پر وکلا کا مشکورہوں،پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں،امریکی سازش کے تحت حکومت وجود میں آئی ،وکلا کو اسلام آبا د کےلیے دعوت دیتا ہوں ،جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دوں گا ،سب نے ساتھ دیناہوگا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کو کیوں جیل میں ڈالتے ہیں،مجھے اپنے وکیلوں کی ضرورت ہے آپ نے اپنے بچوں کیلئے ملک کو آزاد بنانا ہے،اللہ نے ہمیں زمین پر انصاف قائم کرنے کیلئے بھیجا ہے،تحریک آزادی وکلاء نے کامیابی کرائی تھی جتنا کسی ملک میں رول آف لا کم ہوگا اتنی ہی غربت ہوگی

    لاہوربار ایسوسی ایشن کی تقریب سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے لوگ عمران خا ن کےساتھ ہیں ،وکلا آئین کو پڑھنے ،سمجھنے والے اور اس کے محافظ ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے وکلا کی حمایت کی درخواست کرتے ہیں،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

  • شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کل میں دیکھ رہا ہوں کہ شیریں مزاری بہت زیادہ زہریلی ہوئی ہوئی ہیں۔ اور نہ صرف اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں بلکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے جیسے الزامات بھی لگا رہی ہیں وہ نیوٹرلز سے براہ راست پوچھ رہی ہیں کہ بتاو انہوں نے امریکہ کی سازش کیوں کامیاب کروائی، جو اس وقت تحریک انصاف کا بیانیہ ہے اس کے مطابق ان کی حکومت کو ہٹانا امریکہ سازش ہے اور اب یہ اس سازش میں فوج کو بھی گھسیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے چند دن پہلے نیوٹرلز کے بارے میں کیا بات کی۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یقینا انہیں یہ ڈیوٹی عمران خان نے دی ہے، لیکن کیا کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے اداروں کو نشانہ بنائے اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالے۔دراصل ہم اکثر سنتے ہیں کہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا۔لیکن ہمارے لیڈر رنگ بدلنے میں گرگٹ سے بھی زیادہ تیز ہیں۔ آپ کو یاد ہو گا کہ کچھ دن پہلے جب محترمہ شیریں مزاری وزیر تھی اور سرکار کے پیسے پر عیاشیاں جاری تھی تو وہ اپنی نوکری بچانے کے لیے ان ادارون کے لیے اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا پر جھاڑ پلا رہی تھی۔ ویسے تو پاکستانی معاشرے میں یہ بات بڑی معیوب ہے کہ ماں اور بیٹی پوری دنیا کے سامنے ٹویٹر پر ایک دوسرے سے دھینگا مشتی کریں۔ جبکہ وہ ایک ہی گھر میں موجود ہوں اور ساتھ والے کمرے کا دروازہ کھٹکٹا کر ایک دوسرے سے بات کرنے کی بجائے، قوم کو تماشا دیکھائیں، یقینا اس کے پیچھے بھی کوئی کہانی ہو گی لیکن آج میں اس ویڈیو میں بہت سی کہانیاں کھولنے والا ہوں۔

    شیرین مزاری کی بیٹی تحریک انصاف اور بشرہ بیگم کے بارے میں کیا خیال رکھتی تھی ۔ یہ دیکھیں ایمان مزاری کی ٹویٹ
    اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ھو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو۔۔۔ ایسا تو ہر گز نہیں ھو گا۔

    اب جن لوگوں کی گھر میں ان کے بچے نہ سنتے ہوں کیا ان کا قوم کو درس دینے کا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے۔ان کے کنٹرول میں خود ان کے بچے بھی نہیں ہیں۔ جب شیریں مزاری ہیومن رائٹ کی وزیر تھی تو انکی بیٹھی ان کی سب سے بڑی Criticتھی اور صبح شام اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی تھی اس وقت شیریں مزاری کے کیا تاثرات تھے۔شیریں مزاری نے اٹھائیس نومبر کو ٹویٹ کی کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی بیٹی کے تاثرات سے متفق نہیں، اور میں اس زبان کی سختی سے مذمت کرتی ہوں جو اس نے ملٹری کے خلاف استعمال کی۔یہی نہیں۔ بلکہ شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو ایک وٹس ایپ بھی کیا اور ان کی بیٹی نے اپنی ماں کا پرائیویٹ پیغام ٹویٹر پر شیئر کر دیا ۔

    ایمان تم مسلسل آرمی کے خلاف پاگل ہوئی ہوئی ہو، اگر بھارتی فوج کا سربراہ کوئی بیان دے گا تو اس کا جواب ڈی جی آئی ایس پی آر ہی دے گا، تم دوبارہ میرے لیے شرمندگی بن رہی ہو، تمھیں پاک فوج کے خلاف اپنی نفرت کو روکنا ہو گا۔ تم اپنی دلیل کو کھو چکی ہو اور اس سے تمھاری ساکھ کو نقصان ہو رہا ہے۔ یہ میرے لیےبلکل احمقانہ اور شرمندگی کا باعث ہے۔

    اب آپ دیکھیں کہ جب ان کی نوکری کو خطرہ ہوتا ہے تو ان کا کیا رویہ ہوتا ہے اور جب دوباری نورکری چاہیے ہوتی ہے تو یہ کیسے اداروں کو بلیک میل کرتے ہیں۔شیرین مزاری نے چند دن پہلے ایک ٹویٹ کی جس میں اس نے ذکر کیا کہ سرکار کا ملازم۔ یعنی احمد قریشی کس کی مرضی سے اسرائیل گیا ہے اور کیا اسے سرکار کی رضا مندی حاصل ہے، اور ساتھ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کر کے جواب مانگ لیا۔ اس وقت شیریں مزاری جو کچھ کر رہی ہیں وہ آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا کہ ایک سویلین سیاسی معاملات ہر ہر روز فوج کے ترجمان سے کوئی نہ کوئی الزام لگا کر جواب مانگ لے لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک تویٹ انہوں نے احمد قریشی سے سوشل میڈیا پر لڑائی میں کی۔ احمد قریشی نے ٹویٹ کی کہ
    عمران خان اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار تھے، اور اس کے لیے اپنے ذاتی اور فیملی تعلقات بھی استعمال کیے، لیکن جب ان کی حکومت بری کارکردگی کی وجہ سے ناکام ہو گئی تو انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا۔ اس ٹویٹ کہ جواب میں شیریں مزاری پھر فوج کو گھسیٹ لائی۔ اور ٹویٹ کی کہ بھڑاس نکالنے سے پہلے حقائق پرکھیں۔ہم بہت سے حساس معاملات پرخاموش ہیں مگرہمیں دیوارسے مت لگاؤ۔ایک برس تک ہم اس شخص کو بیہودہ الزامات کے ذریعےخان اوراسکی آزادخارجہ پالیسی کو ہدف بناتے دیکھتے رہے اور جواب نہیں دیا کیونکہ اس میں کچھ خاص جان نہ تھی @OfficialDGISPR ہمیں مجبور مت کرو

    اب دیکھیں کہ کہنے کو یہ امریکی غلامی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ان کا جینا مرنا پردیس میں ہے، جب توہین مذہب کا معاملہ آیا تو شیرین مزاری نے فوری اقوام متحدہ کو خط لکھ ڈالا کہ ہمیں بچاو۔ اب کسے نہیں پتا کہ اقوام متحدہ امریکہ کے اشاروں پر ناچتا ہے اور امریکہ کی مرضی کے بغیر ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتا اور انہوں نے تو ویسے ہی قوم کو بیرونی آقاوں سے نجات دلانی ہے پھر یہ خود کیوں اپنے بیرونی آقاوں کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

    جب امریکہ میں ہم جنس پرستی پر قانون پاس ہوا تو حمزہ علی عباسی کے مقابلے میں ایمان مزاری ہم جس پرستی کی حمایت میں سامنے آگئی۔
    محترمہ لکھتی ہیں کہ
    کسی کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اس سے شادی کرے جسے وہ محبت کرتا ہو، اس سے آپ کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اور تو اور اس میں مذہب کو بھی استعمال کر ڈالا، اور کہا کہ کوئی مذہب اس بات کی تعلیم نہیں دیتا کہ آپ نفرت پھیلائیں، ویسے تو ان کی والدہ کی جو جماعت ہے وہ امر بالمعروف کی بات کرتی ہے لیکن ان کی والدہ نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ مذہب میں کس چیز کی اجازت ہے اور کس کی نہیں۔ ہم جس پرستی اور اس کی حمایت کسی بھی صورت میں اسلام میں جائز نہیں ہے۔ یہاں تو قوم لوط پر عذاب نازل ہو گیا اور یہ مذہب کو اپنے مقاصد کے لیے غلط استعمال کر رہی ہیں ظاہری سی بات ہے جب امریکہ کی این جی اوز اور عورت مارچ کے رکھوالے بھاری فنڈنگ کرتے ہیں تو بڑے بڑوں کا ایمان ڈول جاتا ہے لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ آُ کا تو اپنا نام ہی ایمان ہے۔ اور آپ کی والدہ تو سیاست ہی اسرائیل کے نام پر کر رہی ہیں۔ کم از کم اپنی والدہ کی عزت کا ہی خیال رکھ لیا ہوتا،

    بحر حال یہاں آپ جس جگہ ہاتھ ڈالیں گے گنگا الٹی ہی بہہ رہی ہو گی۔تحریک انصاف کو انصاف کی بات کرتی ہے ایسے ایسے مفاد پرست اس پر قابض ہو چکے ہیں کہ اللہ کی پناہ۔مثال کے طور پر تحقیقات کے بعد شیریں مزاری اور ان کے والد کا نام ایف آئی آر میں شامل ہوگیا ہے کیا خبر ہے میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں ۔۔
    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر اور کرپشن کے خاتمے کی دعویدار تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقہ بنگلہ اچھا دوئم میں نہ صرف خود بلکہ انکے خاندان کے دیگر افراد دو سو سے زائد مزارعین کی ملکیتی اور سرکاری35000ہزار کنال اراضی پر قابض ہیں۔اور ان کا مزارعین کے ساتھ غیر انسانی رویہ ہے، شیریں مزاری اور انکا خاندان دو سو زائد مزارعین کی ملکیتی اور سرکاری اراضی پر قابض ہے ڈیرہ غازیخان میں شیریں مزاری کے والد سردار عاشق مزاری نے لینڈ ریفارمز ایکٹ سے بچنے کےلیے جعلسازی کی اورجعلسازی کا یہ سلسلہ عاشق مزاری کے بعد شیریں مزاری نے بھی جاری رکھا عاشق مزاری نے بارہ ہزار کنال زمین مختلف کمپنیوں کے نام پر منتقل کی اس منتقلی کا واحد مقصد اس زمین کو بحق سرکار ضبط ہونے سے بچانا تھا چئیرمین فیڈرل لینڈ کمیشن نے اس اقدام کو جعلسازی اور جھوٹ سے تعبیر کر دیا ہے ان جعلی انتقالات میں سے ایک انتقال کے تحت شیریں مزاری کے نام بھی 800 کنال زمین منتقل کی گئی ڈپٹی لینڈ کمشنر ڈیرہ غازیخان نے شیریں مزاری کے بھائی سردار ولی محمد مزاری کے نام 770 ایکڑ زمین ایسی ہی بے ضابطگی ثابت ہونے کے بعد ضبط کرنے کا حکم دیالیکن ۔بااثر مزاری سرداروں نے اس فیصلے پر عملدرامد نہ ہونے دیا 9 مارچ دوہزار بائیس کو ڈپٹی کمشنر عدنان محمود نے جعلسازی کے خلاف اور صوبائی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعد سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے خاندانی جعلسازی کے تحفظ کےلیے ڈاکٹر شیریں مزاری اور انکی بھتیجی کرن مزاری نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود پر دباو ڈالا مزاری خاندان لینڈ ریفارمز کے تحت الاٹ کی گئی ہزاروں کنال زمین پر بدستور غیر قانونی قابض ہے اور مزارعین ریکارڈ میں مالک لیکن عملا دربدر ہیں لینڈ ریفارمز ایکٹ کے تحت سردار عاشق مزاری کی 35000 کنال زمین کو دو سو سے زائد مزارعین کے نام منتقل کیا گیا اورمزاری خاندان نے ان الاٹی مزارعین کو انکا حق دینے کی بجائے الٹا ان پر دباوڈالا بے گناہ مزارعین کے خلاف وقتاً فوقتاً جھوٹی ایف آئی آرز کرائی گئیں اوراور مزاری خاندان کے پالتو غنڈوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنوایا جاتا رہا ڈیرہ غازیخان ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کے بہنوئی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شوکت مزاری نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان مزارعین کی تین بستیوں کو اور انکی کاشتہ فصلات کو مکمل طور سے تباہ کردیا دراصل شیریں مزاری اور انکے خاندان نے زمینوں کو بحق سرکار ضبطگی سے بچانے کےلیے لینڈ ریفارمز ایکٹ کا تمام ریکارڈ غائب کرادیا اورجعلسازی سے دوبارہ ریکارڈ تیار کرا کے اپنی جعلسازی کو چھپانے کی کوشش کی۔

  • تحریک انصاف کے دعوے،کتنی حقیقت کتنا افسانہ،شبرزیدی اور اسد عمر آج ہونگے کھرا سچ میں آمنے سامنے

    تحریک انصاف کے دعوے،کتنی حقیقت کتنا افسانہ،شبرزیدی اور اسد عمر آج ہونگے کھرا سچ میں آمنے سامنے

    تحریک انصاف کے دعوے،کتنی حقیقت کتنا افسانہ،شبرزیدی اور اسد عمر آج ہونگے کھرا سچ میں آمنے سامنے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت جانے کے بعد اپوزیشن اتحاد کی حکومت آئی تو شہباز شریف وزیراعظم بن گئے اور اتحادی جماعتیں بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہو گئیں

    عوام کو کیسے ریلیف دینا ہے، اس حوالہ سے حکومت ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکی، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اشیاء خورو نوش مہنگی ہو رہی ہیں، شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے بعد کہا تھا کہ اپنے کپڑے بیچ دوں گا لیکن غریب کے لئے آٹا سستا کروں گا لیکن آٹا مہنگا ہو گیا حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں ملا

    ملک کی معاشی صورتحال کیسی ہے؟ اخبارات میں حکومت کی جانب سے اشتہارات دیئے جا رہے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو قرار دیا جا رہا ہے، جس طرح تحریک انصاف پچھلی حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتی تھی، اب ن لیگ بھی وہی کام کر رہی ہے، معاشی ایمرجنسی لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں اور مشورے دیئے جا رہے ہیں

    ایسی صورتحال میں ملکی معیشت کی کیا صورتحال ہے، تحریک انصاف نے جو دعوے کئے تھے کیا وہ صحیح تھے،اس پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں آج بدھ کی شب دس بجے پی این این ٹی وی پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شبر زیدی آمنے سامنے ہوں گے،

    شبر زیدی جو تحریک انصاف کی حکومت میں چیئرمین ایف بی آر بھی رہ چکے ہیں، وہ ایف بی آر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ایک تقریب میں کہہ چکے ہیں کہ ملک کو دیوالیہ کردیا گیا ہے، شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم کہتے رہے کہ بہت اچھا ہے ہم تبدیلی لے آئے یہ غلط ہے پاکستان دیوالیہ ھو چکا ھے لوگوں کو دھوکہ نہ دیں میں یہ کر دوں گا یہ لے آوں گا دھوکہ دینے والی بات ہے ہم لاکھ کہتے رہیں کہ سب کچھ بہت اچھا ہے، سب ٹھیک ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے

    آج رات مبشر لقمان کے سوالوں کا جواب اسد عمر اور شبر زیدی دیں گے، اور ملکی معیشت پر بات کریں گے، تحریک انصاف نے ملک کی معیشت بہتر کی یا معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، تو انتظار کیجیے آج رات دس بجے کا

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    نواز شریف واپس کب آ رہے ہیں؟ مبشر لقمان نے اندر کی خبر دے دی

    :عمران خان ہی تمام چور ڈاکووں کو تحفظ دینے والے ہیں

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

  • پی ٹی آئی کو ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ الیکشن کمیشن کا استفسار

    پی ٹی آئی کو ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ الیکشن کمیشن کا استفسار

    پی ٹی آئی کو ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ الیکشن کمیشن کا استفسار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی فنانشل ایکسپرٹ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی، دوران بریفنگ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ آپ اکاونٹس کی بات کریں گے،آپ تو اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر بات کر رہے ہیں ہو سکتا ہے آ پ نے قانون پڑھا ہو ،فنانشنل ایکسپرٹ نے کہا کہ جو فنڈز ہمیں ملے ہیں ان کی تفصیل بھی پیش کروں گا،ممبر شب فیس اورامدادی رقم دو الگ چیزیں ہیں،ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ ڈونیشن کیسے آئی قانونی یا کسی اور طریقے سے؟ ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ تو کیس آرگو کر رہے ہیں ،آپ کا مینڈیٹ کیا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف اکاونٹس پر بات کریں،

    فنانشل ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں اسٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کی ،اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی پوری رپورٹ کو قطع نظر کیا، اسکروٹنی کمیٹی کو رپورٹ کی خامیاں بتانی چاہیے تھیں،بینک اکاؤنٹس کھولنا بینکس کی ضرورت تھی ،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فندنگ کیس کی سماعت کل 12بجے تک ملتوی کر دی گئی

    الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فنانشل ماہرین نے رپورٹ پیش کی ،آج فارن فنڈنگ کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،آج پی ٹی آئی اکاؤنٹس کے نمائندے کی بریفنگ تھی ہمیں بتایا گیا تھا فنانشل ایکسپرٹ منی ٹریل دینگے ،فنانشل ایکسپرٹ تفصیلات نہ دے سکے ایکسپرٹ نے فنانسنگ کے بین الاقوامی اصولوں پر بات کی الیکشن کمیشن نے ان کو کہا کہ آپ اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں جب ان کی تفصیلات ختم ہونگی تو ہم جواب دینگے،فنڈز کہاں سے آئے الیکشن کمیشن کو کل بتائیں گے، امید ہے اس کیس کا فیصلہ جلد محفوظ ہو جائے گا پاکستان کی موجودہ معاشی حالت پر توجہ کی ضرورت ہے، پاکستان انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،سری لنکا کی امداد کو کوئی نہیں آیا،یہ ایک قومی سلامتی کا معاملہ ہے،

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    ہم نے الیکشن کمیشن کو کاروائی سے نہیں روکا،قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،عدالت

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع

    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوں گے-

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ خزانہ ڈویژن کی ٹیم آئی ئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ مشاورت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئی ہےاجلاس بدھ سے شروع ہوں گے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کا پروگرام ٹریک پر آجائے گا اور پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی-


    اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط پر نظر ثانی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی اور آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت آنے کے بعد پہلی بارمذاکرات پچھلے ماہ اپریل میں ہوئے تھے اور مذاکرات کےبعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا تھا کہ انہوں نےحکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سےقرض پروگرام کی مالیت اوردورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

    انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف ’بڑی حد تک راضی ہوگیا ہے تاہم اب باضابطہ مذاکرات ہونے جارہے ہیں سابق وزیر اعظم عمران خان نےجو معاہدے کیے ان کی پابندی کی جائے گی یہ معاہدے عمران خان کے نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے ہیں-

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونےکےخدشات نہیں نئی حکومت کو مشکل فیصلےکرنا ہوں گےانہوں نے رواں سال ٹیکس بڑھانے کے امکانات کو بھی رد کر دیا تھا غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    مفتاح اسماعل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیروں کو سبسڈی دی جاتی ہے، حکومت یہ بوجھ نہیں برداشت کر سکتی آئی ایم ایف نے 2019 میں پاکستان کےلیے چھ ارب ڈالرز کا قرضہ منظور کیا تھا تاہم قرضے سے مشروط اصلاحات میں سست روی کے سبب مرحلہ وار قرض جاری ہونے میں تاخیر ہوئی۔

    واشنگٹن پہنچنے پر بدھ کو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی ختم کرتے ہوئے ٹیکس بحال کیے جائیں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ صنعتوں پر فوری ٹیکس استثنی ختم کیا جا سکتا ہے۔

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلی پنجاب کا الیکشن دوبارہ ہو گا ۔

    باغی ٹی وی : آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا کیونکہ اب سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے کہ اب پنجاب میں ہمارا وزیر اعلی آئے گا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے ۔

    پنجاب میں عثمان بزدار کےبعد حمزہ شہباز وزیراعلی بنے حمزہ شہباز کو ترین گروپ اوعلیم گروپ نے ووٹ دیئے تھے جو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اب موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کے منحرف 25 اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا۔

    عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق

    پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں 180 سیٹیں ہیں اوراتحادی جماعت ق لیگ کی 10 ہیں اس طرح ٹوٹل 190 سیٹیں بنتی ہیں اگر منحرف اراکین کو نکالا جائے تو پی ٹی آئی کے پاس 165 سیٹ بشمول اتحادی باقی رہتی ہیں-

    جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں اور ن لیگ اکیلی ہی وزیراعلی کا الیکشن جیت سکتی ہے ن لیگ کو پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار ان کی بھی حمایت حاصل ہے ۔راہ حق پارٹی ہے معاویہ اعظم طارق بھی ن لیگ کی حمایت کر رہے ہیں 4 آزاد اراکین پی پی پی کے 7 رکن ہیں اس طرح ن لیگ کو 178  ووٹ مل سکتے ہیں ۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہو چکی ہے ایسے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب سے جا چکی اب دوبارہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلی منتخب ہوں گے پنجاب کے حوالہ سے ن لیگ نے مشاورتی اجلاس بھی بلایا ہے جس میں اراکین کو متحد رکھنے پر بات چیت کی جائے گی ۔

    پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مقرر کردہ 19 افسران کو فارغ کردیا

    پنجاب میں پی ٹی آئی ہے وزیر اعلی کے امیدوار پرویز الٰہی بھی وزیر اعلی بننے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوںکہ زمینی حقائق کے مطابق ن لیگ کے پاس اب بھی اکثریت ہے-

    اس سے قبل سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سےمتعلق صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائےکےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا تھا کہ عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے منحرف 25 اراکین کو فارغ کر دیا جائے گا۔

    ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا تھا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کےلیےالیکشن کےذریعے دوبارہ انتخاب ہو گا، فیصلہ صدارتی ریفرنس پر ہی نہیں 184 تین اور 186 کے تحت پڑھا جائے گاتاریخ کا سنہرا ترین دن ہے کہ آئین کوبحال کر دیا گیا جبکہ ووٹ بیچنے والوں کا راستہ ہمیشہ لے لیے روک دیا گیا منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا،حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنادیا ہے۔

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس نمٹایا جاتا ہے، سوال تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو یا نہیں، آرٹیکل 63 اے اکیلا پڑھا نہیں جاسکتا، آرٹیکل 63 اے اور آرٹیکل 17سیاسی جماعتوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے ہے، سیاسی جماعتوں میں استحکام لازم ہے، انحراف کینسر ہے، انحراف سیاسی جماعتوں کو غیرمستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل بھی کرسکتا ہے، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس بھیج دیا چیف جسٹس نے کہا کہ ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، انحراف پر نااہلی کےلیے قانون سازی کا درست وقت یہی ہے، ریفرنس میں پوچھا گیا چوتھا سوال واپس بھیجا جاتا ہے۔

    عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور منحرف ارکا ن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔