Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا –

    باغی ٹی وی : چینی وزارت خارجہ سےجاری بیان کےمطابق چین کے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ان کا ملک ہمیشہ کی طرح قومی خود مختاری اورسلامتی کےدفاع میں پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کرےگا، چین پاکستان کی معاشی ترقی اورمالی استحکام کو برقراررکھنےمیں پاکستان کی مدد جاری رکھےگا۔

    چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے اوراقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبوں پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے کراچی میں چینی شہریوں پر حالیہ حملے سے چین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، امید ہے پاکستان مجرموں کو جلد قرار واقعی سزا دےگا۔

    شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر کراچی دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے، چینی شہریوں کی جانوں اور تحفظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور ہم چینی متاثرین اور زخمیوں کو بلا تفریق اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں۔

  • وزیراعظم کی آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں،پیٹرولیم قیمتوں پر مشورہ مانگ لیا

    وزیراعظم کی آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں،پیٹرولیم قیمتوں پر مشورہ مانگ لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے دونوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنےکا اعلان کیا تھا وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا۔

    کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی اور اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔

  • موسمیاتی تبدیلی، فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام،وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    موسمیاتی تبدیلی، فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام،وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    موسمیاتی تبدیلی، فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام،وزیراعظم کا اجلاس میں بڑا حکم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
    ٹاسک فورس میں متعلقہ وفاقی وزراء، سیکٹریز، صوبائی چیف سیکٹریز و متعلقہ صوبائی سیکٹریز، چیئرمین NDMA اور دیگر اداروں کے اعلی افسران شامل ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹاسک فورس ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، شسپر گلیشئیر واقعے جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے اقدامات، پانی کے بچاؤ و موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرکے فوری عمل درآمد کیلئے اقدامات کرے. ٹاسک فورس آج شام کو ہی اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء سید خورشید شاہ، شیری رحمن، احساس الرحمن مزاری، طارق بشیر چیمہ، مریم اورنگزیب، چیئرمین NDMA لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز، اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت. وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین اور صوبائی چیف سیکٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

    اجلاس کو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ گرمی کی شدید لہر کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے. پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر سب سے ذیادہ نتاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملک ہے. اسکے علاوہ پاکستان کو گلیشیئرز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پانی کی کمی کا خطرہ بھی لاحق کے. اس سب کے براہِ راست اثرات پاکستان کی زراعت پر مرتب ہوتے ہیں.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے.بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی آئندہ مون سون سے پہلے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں.وزیرِ اعظم کو چولستان میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی. وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کیی کہ چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے.ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چولستان میں حالیہ گرمی کی شدید لہر میں فوری امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں مزید وزیرِ اعظم نے چیئرمین NDMA کو فوری ہنزہ دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہنزہ میں شسپر گلیشئیر واقعے میں منہدم ہوئے پُل کو فوری تعمیر کیا جائے.وزیرِ اعظم نے پُل کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ تعلیم کو سرکاری سکولوں میں حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور نجی سکولوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیرِ اعظم نے وزراتِ صحت کو فوری طور پرکرونا کے نئے سب-ویرئینٹ کے حوالے سے تحقیق اور اسکے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے

    تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

    گرمی کی لہر،قومی ادارہ صحت نے کیں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایات جاری

  • آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اٹارنی جنرل کو لاہور میں تاخیر ہوگئی ہے ،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کس ٹرانسپورٹ پر اسلام آباد آرہے ہیں؟ عامر رحمان نے کہا کہ اٹارنی جنرل موٹروے سے اسلام آباد آرہے ہیں، 3 بجے تک پہنچ جائیں گے پنجاب کی معاملات کی وجہ سے اٹارنی جنرل لاہور میں مصروف ہوگئے تھے،بابر اعوان نے کہا کہ اٹارنی جنرل آرہے ہیں یا جارہے ہیں یہ سنتے دو ہفتے ہوگئے ہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کام نہ کریں جس سے کوئی اور تاثر ملے ،اٹارنی جنرل نے پیر کو دلائل میں معاونت کرنے کی بات خود کی تھی،مخدوم علی خان کو بھی آج دلائل کیلئے پابند کیا تھا،ابھی ہمیں اطلاع ہوئی ہے کہ مخدوم علی خان بیرون ملک سے واپس نہیں آئے،یہ دونوں وکلا ایک فریق کے وکیل ہیں ایک سرکار دوسرے سیاسی جماعت کے نجی وکیل ہیں،اب لگتا ہے اپ اس معاملہ میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں، ساڑھے گیارہ بجے دیگر مقدمات قربان کر کے کیس مقرر کیا، آرٹیکل تریسٹھ اے کا فیصلہ دینا چاہتے ہیں، اہم ایشو ہے، اگر اٹارنی جنرل 3بجے پہنچ رہے ہیں تو 4 بجے تک سن لیتے ہیں، رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں یہ خدمت کا کام ہے ہم کرنا چاہتے ہیں عدالت تو رات تاخیر تک بیٹھی ہوتی ہے،

    جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت تو 24 گھنٹے دستیاب ہے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کو 3 بجے سن لیں گے،اب لگتا ہے آپ اس معاملہ میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں،معاون وکیل سعد ہاشمی نے کہا کہ مخدوم علی خان 17مئی کو آپس آجائیں گے مخدوم علی خان بیرون ملک مقدمہ میں دلائل دے رہے ہیں اٹھارہ مئی کے بعد ہوسکتا ہے بینچ دستیاب نہ ہو،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لارجر بینچ پورا ہفتہ دستیاب ہےمعذرت کے ساتھ مخدوم علی خان نے مایوس کیا ہے،مخدوم علی خان بڑے وکیل ہیں،تحریری طور پر بھی دلائل دے سکتے ہیں

    علیم خان کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتی ہے،پارلیمانی پارٹی اور چیئرمین میں واضح فرق ہے،ممبر ناصر درانی نے کہا کہ کیا پارلیمانی پارٹی کا لیڈر بھی پالیسی جاری کرسکتا ہے.، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین ہدایات جاری نہیں کرسکتا ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں دی گئیں16اپریل کو علیم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، 4اپریل کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر پورا کیس بنایا گیا ہے،پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کا ریفرنس میں کہیں زکر نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ شام 7 بجے تک جاری رہی،

    وکیل مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ آرٹیکل تریسٹھ اے میں تمام طریقہ کار موجود ہے،اگر طریقہ کار موجود نہ ہوتا تو عدالت آرٹیکل باسٹھ ، تریسٹھ کی طرف دیکھ سکتی تھی یہ ضروری نہیں ہر انحراف کسی فائدے کے لیے ہو،اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین سازوں نے ڈی سیٹ کی سزا رکھی ہے، انحراف خالصتاً سیاسی اختلافات پر بھی ہوسکتا ہے،آرٹیکل تریسٹھ اے میں ڈی سیٹ کی سزا فراہم کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں منحرف ارکان کیلئے ڈی سیٹ کی سزا کافی ہے، مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ آرٹیکل تریسٹھ اے کے طریقہ کار سے ہٹ کر مزید گہرائی میں نہیں جانا چاہتے،ڈی سیٹ کے ساتھ مزید سزا شامل کرنے سے سیاسی تقسیم میں اضافہ ہو گا،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے ارکان سے متعلق ریفرنس مسترد کر چکا ہے،وکیل نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے آدھے ارکان نے ایک طرف آدھے نے دوسری طرف ووٹ دیا،اس سیاسی جماعت نے اپنے ارکان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا،آرٹیکل تریسٹھ اے پالیسی کا پابند کرتا ہے، انحراف سے منع کرتا ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی رکن اسمبلی کے آخری چھ ماہ میں انحراف کرتا ہے،ایسی صورتحال میں اس رکن کی سزا تو نہ ہوئی،وکیل نے کہا کہ پارٹی سربراہ بھی منحرف ارکان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے، عدالت پارٹی سربراہوں کے کنڈیکٹ کو بھی سامنے رکھے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کندھے اتنے کمزور نہیں ہے،ہمارے کندھے آئین پاکستان ہے،تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا ہے، عدالت کا کام آئین کا تحفظ اور تشریح کرنا ہے، دیکھنا ہے کہ درخواست میں کس نوعیت کا سوال اٹھایا گیا ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے منحرف رکن اپنے پارٹی سربراہ کو اپنے اقدام پر راضی کر لے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جمہوریت کا فروغ کیسے ہو گا ہر رکن اپنی مرضی کرے گا، کسی فرد پر فوکس کرنے کی بجائے سسٹم پر فوکس کیوں نہ کیا جائے، آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت انفرادی نہیں پارٹی کا حق ہوتا ہے،کیا 10پندرہ ارکان سارے سسٹم کو تبدیل کرسکتے ہیں؟کیا چند افراد سسٹم کو ڈی ریل کر سکتے ہیں؟ وکیل مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ عدالت کی آبزرویشن بڑی اہم ہے،آرٹیکل 95 کے تحت ارکان کا حق ہے وہ مرضی سے ووٹ دیں،کسی منحرف رکن کا دفاع نہیں کروں گا،آرٹیکل تریسٹھ اے کی سزا بڑھانے سے جمہوریت کو فروغ ملے گا؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح سے سیاسی پارٹی ٹی پارٹی بن جائے گی، ہم بحث سے ایک بات سمجھے ہیں کہ پارٹی سربراہ پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کو ختم کرسکتا ہے،کیا سربراہ پارٹی کے ساتھ ہوئے غلط اقدام کو معاف کرسکتا ہے؟ اگر پارٹی سربراہ رکن کے غلط کام کو معاف کردیں تو یہ آئین کے خلاف ہو گا؟کیا پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کی کوئی اہمیت نہیں

    وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پارٹی سربراہ بھی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہوتا ہے،اگر اختلاف پر ارکان استعفیٰ دے دیں تو سسٹم تباہ نہیں ہو گا،جسٹس جمال خان نے کہا کہ ارکان کے انحراف سے سسٹم ختم نہیں ہوتا،وکیل مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ آرٹیکل تریسٹھ اے ایک مکمل کوڈ ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سماعت کل تک ملتوی کردیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ امید کرتے ہیں مخدوم علی خان کل پیش ہوں گے،اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو تحریری دلائل سے دیں،کل صدارتی ریفرنس کی کارروائی کو مکمل کرنا چاہتے ہیں،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

  • سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

    سپریم کورٹ نے وکیل پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کو پہلے نمبر لگنے دیں،نمبر لگنے کے بعد نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا،سپریم کورٹ نے فواد چودھری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا ،عدالت نے پی ٹی آئی کو الیکشن پلان سمیت دیگر اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی تحریک انصاف کی فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی، وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنے سے روکا جائے،غیر قانونی طور پر نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کر دیا گیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر د ی سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں آرٹیکل184 تھری کے تحت درخواست دائرکی- درخواست میں ادارہ شماریات، وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے

    درخواست میں اپیل کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیرسے روکا جائےاور قرار دیا جائے کہ3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیرآئینی اور غیر قانونی قراردیا جائے، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے

    عدالت میں پیشی کے بعد سپرریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہیے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق معاملے میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی شامل ہے ملک میں 2 وزرئے اعظم ہیں، حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا اور 4 غیر ملکی دورے ہوگئے ہیں ایک وزیر خزانہ لندن میں دوسرا پاکستان میں بیٹھا ہے ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے، یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ثاثے غیر ملک چلے جائیں، اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہےاور ڈالر 193 روپے کا ہوا ہے، ڈیڑھ ماہ میں پورے ملک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے سری لنکا کے پاس تیل امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں تھے یہاں بھی ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صحافی و اینکر احمد قریشی نے دعویٰ کیا کہ بطور وزیراعظم عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کے لئے تیار تھے، اور اس ضمن میں عمران خان نے ذارت اور خاندانی رابطوں کو بھی استعمال کیا، احمد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی حالت جب غیر مستحکم ہوئی تو پھر وہ پیچھے ہٹے، اس حوالہ سے چند نئی معلومات بھی سامنے آئیں گی

    احمد قریشی کے اس دعوے کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے بے بنیاد قرار دیا تا ہم احمد قریشی اپنے اس دعوے پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے

    دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ردعمل میں کہا کہ احمد قریشی عمران خان پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں، میں اس بات کو دہراؤں گی کہ یہ غلط کہہ رہے ، ہمیں بہت سے ایسے مسائل پر بولنے کے لیے مجبور نہ کریں جہاں ہم ابھی تک خاموش ہیں

    ایک اور ٹویٹ میں شریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کس کیلئے کام کرتاہے ، تو سوال یہ ہے کہ اسے عمران خان کی خارجہ پالیسی کو نشانہ بنانے کیلئے کون فیڈنگ کروا رہاہے ، اس دوران عمران خان نے تنقید کی کیونکہ احمد قریشی جیسے بوائز چاہتے تھے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے ، عمران خان نے پوری طرح اسرائیل کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا عمران خان نے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مسلسل عوامی سطح پر مذمت کی ، احمد قریشی کو چاہیے کہ وہ حقائق کا مطالعہ کریں ہم بہت سے حساس معاملات پر خاموش ہیں لیکن ہمیں کونے میں نہ دھکیلا جائے ہم ایک سال سے دیکھ رہے ہیں کہ یہ شخص عمران خان اور اس کی آزاد خارجہ پالیسی کو سنگین الزامات لگا کر نشانہ بنا رہا ہے جواب اس لیے نہیں دیا کیونکہ اس کے پاس کوئی خاصیت نہیں ہے

    قبل ازیں سابق وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نےاسرائیل کا دورہ کرنے پر معروف صحافی احمد قریشی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا شیریں مزاری کو جواب دیتے ہوئے احمد قریشی نے کہا آج کی خودساختہ پی ٹی آئی اسرائیلی مخالف 2005 میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجیک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر جنرل تھیں جب ان کے باس اس وقت کی پرویز مشرف حکومت کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ترکی میں پہلی پاکستان اسرائیل میٹنگ کی تھی جس کے بعد اسرائیل نے درآمدی لائسنس ختم کردیا تھا اس وقت اعتراض نہ کرکے انہوں نے اپنی نوکری بچائی پاکستانی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقات پر اعتراض نہیں کیا وہ اس عہدے پر2008 تک رہی .احمد قریشی نے اپنے ٹویٹ میں قصوری کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی .

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات و دیگر کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر چکے ہیں، ترکی کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات قائم ہیں،سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ پس پردہ تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے،سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں خبریں آئی تھیں کہ زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے تا ہم بعد میں انہوں نے تردید کی ،

    موجودہ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بھی زلفی بخاری کی اسرائیل کے دورے کی خبروں پر وضاحت مانگی تھی ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان زلفی بخاری اور اسرائیل حکام کے درمیان کی ملاقات کے حقائق عوام کے سامنے لائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حوالہ سے حقائق لے کر آئے اگر وہ نہیں گیا تو جو جہاز جو اسرائیل پہنچا تھا جو جہاز کی ڈیٹیل ہے وہ قوم کے سامنے لائے، سب پتہ چل جائے گا، دوسرا بتایا جائے کہ اگر جہاز کا یہی روٹ تھا تو کس نے اجازت دی، زلفی بخاری کو جہاز نے نہیں اٹھایا تو کس نے اٹھایا یہ خبر اسرائیل کے اخبار نے اسرائیل کے سنسر بورڈ سے اجازت لے کر شائع کی، پی پی مطالبہ کرتی ہے کہ اس جہاز کی تفصیل سامنے لائی جائے، سوشل میڈیا پر بھی یہ بحث چل رہی ہے

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

     

  • عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قتل کے دعوے کے بعد حکومت کی جانب سے عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے واضح احکامات دیئے گئے ہیں،

    نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ پر بھی پولیس کی بھاری تعداد تعینات کر دی گئی ہے، بنی گالہ میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 22 اور ایف سی کے 72 اہلکار تعینات ہیں

    خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اورگلگت بلتستان کے6 اہلکاربھی عمران خان کی سیکیورٹی کےلیے تعینات ہیں، ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26 اور عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں

    دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار، رینجرز کی گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں، اب تک عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو عمران خان کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کےاحکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیاہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔اسکے علاوہ خیبرپختونخواہ پولیس کی طرف سے 36، GB پولیس کے 6 اہلکاران کو بھی انکی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے۔‏SMS سکیورٹی کمپنی کے 26اورASKARI سکیورٹی کمپنی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاؤس کی سکیورٹی پرمعمورہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت اسلام آباد سے باہرموومنٹ کے دوران اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار جبکہ رینجرر کی ایک گاڑی اور5 اہلکارانکے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔وزارت داخلہ کے زیرنگران تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی (Threat Assesment Committee) سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کامسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس سلسلے میں واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس اگرکوئی Specific اطلاع ہے تو وہ اسے وزارت داخلہ سے ضرورشئیر کریں تاکہ سکیورٹی کے مزید انتظامات کئے جاسکیں ۔گذشتہ چند روز سے سابق وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماعات میں اپنی جان کوممکنہ خطرات سے متعلق خدشات کااظہار کررہے ہیں۔بطور سابق وزیراعظم انکی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ جان کو لاحق ممکنہ خطرات ،سازش اور دیگر معاملات سے وزارت داخلہ اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کریں۔وزارت داخلہ،سابق وزیراعظم عمران خان سے حاصل شدہ معلومات اورشواہد کی روشنی میں مزید اقدامات کریگی۔

    مریم اونگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گےوزیراعظم شہباز شریف سے دن ایک بجے رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی ملاقات کریں گے وزیر اعظم شہبازشریف سےآصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان شام کو ملاقاتیں کریں گے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ملاقات میں وزیر اعظم لندن اجلاس میں فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے وزیر اعظم شہبازشریف ملکی سیاسی صورتحال اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مشاورت کریں گے

    واضح رہے کہ عمران خان نے جلسے میں کہا تھا کہ انکو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کروا رکھی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان شواہد دیں ہم سیکورٹی فراہم کریں گے،

    شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی

     تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

    عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

    عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

    عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

    سیالکوٹ جلسہ، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما و کارکنان کو رہا کر دیا گیا

  • ‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا:عمران خان

    ‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا:عمران خان

    فیصل آباد:‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی، روپیہ مسلسل نیچے، مہنگائی اوپر جارہی ہے، ملک کے خلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، پاکستان کے اندر میر جعفروں نے بھی ساتھ دیا، آج مفرور لندن میں بیٹھ کر ملکی فیصلے کر رہے ہیں، لانگ مارچ سے خوفزدہ لوگوں نے میرے قتل کی پلاننگ کر لی، سازشیوں کے نام لیکر ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، عوام وعدہ کریں مجھے کچھ ہوا تو انصاف دلائیں گے، قوم غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں، اسلام آباد پہنچ کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے.

    فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں تو ڈیزل کی کمی نہیں ہے، آپ کے جنون کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک آزاد پاکستان بننے جا رہا ہے، فیصل آباد کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، فیصل آباد پاکستان کیلئے ایک اہم شہر ہے، سب سے بڑا مسئلہ ملک میں بے روزگاری ہوتی ہے، میں نے ملک میں روزگار بڑھایا، ہمارےساڑھے 3 سال میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری، پاور لومز بند ہورہی تھی۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مرغی کی قیمت دوگنی ہوئی کیونکہ حمزہ شہباز مرغی کے کاروبار میں ہے، روپیہ گر رہا ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، اب بتائیں کیا آپ سے ملک سنبھل رہا ہے، اب بتائیں کیا آپ سے ملک سنبھل رہا ہے، ملک کیخلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، ملک کے میرجعفروں نے سازش سے حکومت گرائی، ہمارے دور میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہمارے دور میں ریکارڈ کسانوں کو پیسہ ملا، ہمارے دور میں ملکی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں بہت گرمی ہے، اگر میرے لیے گرمی نہیں ہے تو میرے نوجوانوں کیلئے بھی نہیں ہے، ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی بڑا جرم نہ کیا ہو، آپ لوگوں سے صرف دو لفظ سنیں گے چور اور غدار، غلامی سے بہتر موت ہے، پاکستانی قوم نے ابھی اپنے اصل مقام پر پہنچنا ہے، اسلام آباد نکل کر ملک کو ان لوگوں سے آزاد کرانا ہے، بھگوڑا چور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے، منشیات فروش ضمانت پر ہے اور کابینہ میں ہے، آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی حکومت گئی ہے تو لوگ مٹھائی بانٹتے ہیں، میرے جانے کے بعد لوگ سڑکوں پر آگئے، جب سب ٹھیک ہورہا تھا سازش سے حکومت گرائی گئی، دنیا نے ہماری تعریف کی، ہم نے کورونا کے دوران ملکی معیشت اور لوگوں کو بچایا، بند کمروں میں کچھ دنوں پہلے پتہ چلا کہ عمران خان کا کیا کریں؟۔

  • شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ خودکش دھماکے میں شہید بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں جبکہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے

    آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ:آئی ایس پی آر

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے اور اپنے شہدا پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے جسے ہمارے شہدا نے برقرار رکھا ہے اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 معصوم بچے شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراسفر، سپاہی قاسم مقصودعمرجبکہ شہید بچوں میں11سالہ احمد حسن،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

    مذہبی جذبات کے تحفظ کیلیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔ اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا ہے۔ سبسڈی کے خاتمے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول پر 29 روپے 60 پیسے فی لٹرسبسڈی دے رہی ہے جو 16 مئی سے 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ سبسڈی کے مکمل خاتمے سے پٹرول 195 روپے فی لٹر ہو جائے گا۔ ڈیزل پر اس وقت فی لٹر سبسڈی 73 روپے 4 پیسے ہے جو 16 مئی سے 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، خاتمے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

    لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے اور 16 مئی سے یہ 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، خاتمے سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے جو 50 روپے 44 پیسے ہونے سے مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے خاتمے اور نئی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔