Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

    پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکشن 20 کےتحت گرفتاریوں سے روک دیا پیکا ایکٹ میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    فیٹف اجلاس شروع،پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہےا یس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔

    درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 17 فروری کو سینیٹ کا اجلاس ختم ہوا۔ 18 فروری کو قومی اسمبلی کا شیڈیول تھا۔ اجلاس کو اس لئے ختم کیا گیا کہ آرڈیننس لایا جا سکے۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ سیکشن 20 میں ترمیم کے علاوہ نئی سیکشن بھی شامل کی گئی ہے جس کے تحت سزا تین سال سے پانچ سال کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پبلک فِگر کیلئے تو ہتک عزت قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔ ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہاکہ جو خود کو پبلک فِگر کہتا ہے وہ بھی تنقید سے نہ گھبرائے یہی ہم کہتے ہیں۔

    عدالت نے پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے۔ ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔ عدالت نے پیکا ایکٹ کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرتے ہوئے سماعت 24 فروری کیلئے ملتوی کردی۔

    دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے پیکا قانون میں کی جانے والی ترمیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کے بعد زرد صحافت کا خاتمہ ممکن ہوگا پاکستان بار کونسل کے ممبران چوہدری اشتیاق احمد اور منیر کاکڑ کی وزیر قانونی بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات ہوئی، جس میں پیکا ایکٹ اور آرڈیننس پر بات کی گئی۔

    پاکستان بار کونسل کے ممبران نے کہا کہ جو ترامیم پیکا قانون میں کی گئی ہیں ان کے ذریعے زرد (یلو) جرنلزم اور جعلی خبروں کا خاتمہ ہوگا کیونکہ غلط اور گمراہ کن خبروں کے تدارک کے لیے اس طرح کی ترمیم بہت ضروری تھی۔

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    ممبران پاکستان بار کونسل نے کہا کہ جو لوگ اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ من گھڑت خبروں کو پھیلانے میں مددگار ہیں، انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف قائم کردہ ڈس انفو لیب کی طرز کی من گھڑت خبروں کا خاتمہ اس قانون سے ممکن ہوگا، سچے معاشرے کی بنیاد میڈیا ڈالے گا اور پیکا کا نیا قانون اس میں مدد کرے گا۔

    واضح رہے کہ پی ایف یو جے (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ) نے پیکا قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا پی ایف یو جے کی جانب سے رضوان قاضی نے وکیل عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے پیکا قوانین میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم اس وقت کی جب ایک دن پہلے ایوان بالا کا اجلاس جاری تھا، حکومت نے ڈرافٹ پہلے ہی تیار کرلیا تھا، قانون سازی سے بچنے کے لیے سیشن کے ختم ہونے کا انتظار کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ آئین پاکستان جمہوری اقدار کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتا ہے، آئین میں اظہار رائے کی آزادی شامل ہے، موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے، صحافیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، نیا ترمیمی آرڈیننس صرف کچھ مخصوص قسم کے صحافیوں کو فروغ دینے، خبریں اور تنقید کی حوصلہ شکنی کے لیے ہے۔

    محسن بیگ کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ پیکا قانون میں ترمیم کے آرڈیننس کے اجرا کے لیے کوئی ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی تھی، پیکا قانون میں ترمیم کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا تھا، حکومت کی جانب سے جلد بازی حکومت کے مذموم مقاصد ظاہر کرتی ہے، کوئی بھی ملک حکومتوں کے آمرانہ طرز عمل سے چل نہیں سکتا جہاں عوام کو صرف اظہار رائے کے اپنے بنیادی حق کو استعمال کرنے کی پاداش میں قید کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ملک میں آزادی اظہار کا قتل ملک میں جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، پیکا قانون میں یہ ترمیم حکومت کی طرف سے اپنے مخالفین کو شکست دینے کی ایک خام کوشش ہے، پیکا قانون اور اس میں ترمیم کو آئین پاکستان اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا جائے۔

    علاوہ ازیں پی ایف یو جے نے پیکا آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد میں یکم مارچ کو درھرنا دینے کا اعلان کیا ہے دھرنے میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس جاری کرکے حکومت نے آزادی صحافت پر شب خون مارا ہے، پی ایف یو جے پیکا آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رکھے گی۔

    جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے 5 سال تک سزا کا آرڈیننس جاری ہوگیا

    دوسری جانب اس ترمیم کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے جسےچوہدری سعید ظفر ایڈوکیٹ نے چیلنج کیا ہے۔ اپنی درخواست میں سعید ظفر ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا ہے، حکومت پیکا ترمیمی آرڈیننس لا کر اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈی ننس جاری کرنا غیر آئینی ،غیر قانونی ہے، عدالت پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022ء کو کالعدم قرار دے۔

    دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ بار کی قیادت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی مخالفت کی ہائیکورٹ بار نے مقامی وکیل کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کے اقدام کی حمایت کردی اور کہا کہ صحافیوں کی آواز دبانے اور کالی بھیڑوں پر تنقید روکنے کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا، حکومت وقت نے کالے قانون کے ذریعے عوام الناس کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ مذمتی قرارداد جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے پیکا قانون میں ترمیم صدر پاکستان اور وفاقی وزیر قانون کے طاقت کے استعمال کا نمونہ ہے، اس کالے قانون کو آرڈیننس کے ذریعے لانے کیلئے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا۔

    پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

  • رحمان ملک کی وفات،صدر مملکت،وزیراعظم، آصف زرداری،بلاول و دیگر کا اظہار افسوس

    رحمان ملک کی وفات،صدر مملکت،وزیراعظم، آصف زرداری،بلاول و دیگر کا اظہار افسوس

    رحمان ملک کی وفات،صدر مملکت،وزیراعظم، آصف زرداری،بلاول و دیگر کا اظہار افسوس
    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی نمازِ جنازہ کل 24 فروری بروز جمعرات 2:30 بجے دوپہر ایچ 8 اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی جائیگی اسی قبرستان میں سینیٹر رحمان ملک کی تدفین ہوگی۔

    سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے اہلِ خانہ کی جانب سے نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

    رحمان ملک 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے۔ انہیں 1987 میں ستارہ شجاعت اور 1996 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

    رحمان ملک12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، سیاست میں آنے کے بعد رحمان ملک 25 مارچ 2008 سے16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے، جبکہ سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے بے نظیر بھٹو کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی، جبکہ کراچی یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی، سینیٹر رحمان ملک 4 کتابوں کے مصنف بھی تھے، مودی وار ڈاکٹرائن سینیٹر رحمان ملک کی پہلی تصنیف تھی۔

    صدر مملکت عارف علوی نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے صدر عارف علوی نے رحمان ملک کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی رحمان ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے ہمیشہ دیانت داری اور اصولوں کی سیاست کی،جب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی تو رحمان ملک تھے کہ جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کیا، حکومتی و سیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا، رحمان ملک کی تصنیفات اس بات کی گواہ ہیں کہ خطے کی صورت حال پر ان کا عبور غیرمعمولی تھا،

    وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں. –

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم رحمان ملک کے بلند درجات کے لئے دعاکی اور کہا کہ رحمان ملک کی پارٹی خدمات ہمیشہ یاد دکھی جائینگی،

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
    رحمن ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رحمن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی رحمن ملک کے درجات بلند کرے۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے بھی سابق وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ کا سینیٹر رحمان ملک کے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ رحمان ملک ملنسار ، نفیس انسان اور پارٹی کا سرمایہ تھے، رحمان ملک کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،

    وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ،رحمان ملک انتہائی محنتی اور بہادر سیاستدان تھے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بطور وزیر داخلہ رحمان ملک نے تاریخی کردار ادا کیا، رحمان ملک کے اہل خانہ کے میں برابر جے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ colleague اور دیرینہ ساتھی، رحمان ملک کی وفات حسرتِ آیات کی خبر گہرے صدمے سے سُنی۔ میرے اور فیملی کی جانب سے ڈاکٹر سعیدہ ملک، بھائی خالد ملک اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت میں جگہ دیں اور فیملی کو صبر عطا فرمائیں۔ (آمین)

    ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نےرحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ رحمان ملک کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے، مرحوم رحمان ملک کے خاندان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ،رحمان ملک کی پیپلزپارٹی اور ملک کیلئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

    ٹی ٹی پی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ،دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے،رحمان ملک

    حکومت مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے.رحمان ملک

    نائن الیون کا سب سے زیادہ نقصان افغانستان ،پاکستان کو ہوا، رحمان ملک

    ایف اے ٹی ایف کا ڈرامہ اب بند ہونا چاہئ

    صدر غنی کی انتظامیہ کی نااہلی کے علاوہ کوئی بھی ان کی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار نہیں ہے

    پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا، رحمان ملک

    ہماری خارجہ پالیسی ناکام،قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے،رحمان ملک

    ایسے عناصر کیخلاف بے رحمانہ کاروائیاں کی جائے،رحمان ملک

    یورینیم کی کھلے عام خرید و فروخت ،رحمان ملک نے بھارت کیخلاف کیا قدم اٹھا لیا؟

    ماحولیاتی نظام کی بے رحمانہ بگاڑ کو کیسے روکا جائے ؟ رحمان ملک کا کانفرنس سے خطاب

    رحمان ملک کا پولیس اہلکاروں کے قتل پر جوڈیشل تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    بھارت سے چینی کیوں درآمد کی جائیگی؟ رحمان ملک کا چینی کے بائیکاٹ کا اعلان، قوم سے بھی اپیل

    گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

    ریاست کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا،رحمان ملک

    مودی نے غلطی سے پاکستان کو تو چھیڑا مگر جو سبق ملا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،رحمان ملک

    آج محبت کے پرچار کا دن،ملک اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، سینیٹر رحمان ملک

    باغی ٹی وی بھارت اور اینٹی پاکستان گروپوں کو ایکسپوز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے. سینیٹر رحمان ملک

  • پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جے کیمبل کی ملاقات ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فوجی تعاون،افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں خطے کے امن و سلامتی کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جے کیمبل نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو تسلیم کیا۔

  • شریف برادران نے زرداری کو امیر سفرقبول کرلیا:عمران خان کی دشمنی میں ن لیگ کا پی پی کے سامنے سرنڈر

    شریف برادران نے زرداری کو امیر سفرقبول کرلیا:عمران خان کی دشمنی میں ن لیگ کا پی پی کے سامنے سرنڈر

    اسلام آباد: یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا:یہ کون بول رہا تھا خداکےلہجےمیں:شہبازشریف زرداری کےدرپرپہنچ گئے

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس موقع پر آصف علی زردااری کو اپنا امیر سفر قبول کرنے کی حامی بھرلی ہے اور بہت جلد ن لیگ پی پی کے مطالبات کے سامنے ڈھیر ہوجائے گی ،

    ادھر نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

    خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیوں کی اعلٰی سطح پر یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ہی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

     

    اُدھر لیگی صدر شہباز شریف کے ساتھ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ، پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور پارٹی کی ترجمان مریم اورنگ زیب شامل ہیں۔

    بلاول ہاؤس پہنچنے پر سابق صدر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، رخسانہ بنگش نے استقبال کیا۔

    بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مولانا اسعد الرحمان اور اسد درانی بھی بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے کی دعوت دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں لیگی وفد کے لیے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے خصوصی طور پر کشمیری دال چاول، مکھنی دال تیار کی گئی جبکہ شرکاء کے عشائیہ میں فش سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، گرل فش، بار بی کیو، افغانی پلاؤ، پالک پنیر، قورمہ شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق دیگر میں فش کباب، ویجیٹیبل کباب، مٹن قیمہ، چائنیز، پرائونز سوپ، سلاد، رائتہ، میٹھے میں دال کا حلوہ، گاجر کا حلوہ، پیٹھے کا حلوہ، کھیر، کسٹرڈ، سبز چائے شامل ہے۔

  • سری لنکا کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

    سری لنکا کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:سری لنکا کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک قابل اعتماد دوست اور شراکت دار کی حیثیت سے سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن سے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے فروری 2021 میں اپنے سری لنکا کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو جامع طور پر اپ گریڈ کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پاکستان سری لنکا تعلقات کا کلیدی جزو اور خطے میں امن و استحکام کا عنصر رہا ہے۔ سری لنکن قیادت کے دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

    سری لنکا کے وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر مبنی تعلقات پر زور دیا اور بین الاقوامی وعلاقائی فورمز پرحمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    راولپنڈی :سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سری لنکن نیوی کمانڈر سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر سری لنکا کے ساتھ طویل مدتی کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں افواج کے درمیان دفاع، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

  • دورہ روس کے بعد عمران خان وزیراعظم رہیں گے؟ جوڑ توڑ عروج پر

    دورہ روس کے بعد عمران خان وزیراعظم رہیں گے؟ جوڑ توڑ عروج پر

    دورہ روس کے بعد عمران خان وزیراعظم رہیں گے؟ جوڑ توڑ عروج پر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مشبر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت جہاں پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کو لے کر بھونچال مچا ہوا ہے وہیں دنیا میں یوکرین اور روس کے معاملے پھر بھی تہلکہ خیز خبریں آرہی ہیں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاں روس نے یوکرینی باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا وہیں امریکہ نے روس پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسے وقت میں جب مغرب اور روس ، چین میں انتہا کی گرما گرمی ہے پاکستان کے وزیر اعظم روس کا تاریخی دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ اس ددورے کے پاکستا پر کیا دور رس اثرات مرتب ہوں گے وہ میں ایک تفصیلی ویڈیو میں آپ کے ساتھ معلومات شیئر کروں گا۔ لیکن کیا وزیر اعظم عمران خان روس کے دورے سے واپسی پر وزیر اعظم رہیں گے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یہ سوال بڑی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے، چاہے لیاقت علی خان ہو، یا ذوالفقار علی بھٹو سب کو ہی روس سے تعلقات کی خواہش بہت مہنگی پڑی۔کیا یہ دورہ اور اس کے پس منظر میں ہونے والے معاملات وزیر اعظم عمران خان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔؟اس وقت وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے سیاسی جوڑتوڑعروج پر ہے،حکومت کو گرانے کے مشن مین اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہانگیر ترین سے مختلف لیڈروں اور جماعتوں کی خفیہ میٹنگ کی خبریں آ رہی ہیں وہیں آصف زرداری پہلے مولانا سے ملے اور آج ان کی شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوگی ،حکومت ناراض اراکین سے رابطے کر کے انہیں نوازنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، ن لیگ نے اپنے اراکین پارلمنٹ کو باہر نہ جانے کا حکم دے دیا ہے، 23 مارچ کو پی ڈی ایم مارچ کر رہی ہے، وہیں 22 مارچ کو او آئی سی کا اجلاس ہے ، آصف زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سراج الحق سے ملاقات بھی ہو گی، زرداری متحرک ہیں،

  • وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات:اہم معاہدے

    وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات:اہم معاہدے

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات:اہم معاہدے،اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور اس دوران پاکستان ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری بڑھانے پر اور ازبک صدر کے ممکنہ دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ازبکستان کے غیرملکی سرمایہ کاری کے وزیر بھی موجود تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، دونوں ملکوں کےدرمیان عوامی سطح پر روابط کا فروغ ضروری ہے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا۔ملاقات میں عمران خان نے لاہور سے تاشقند تک براہ راست پرازوں کی بحالی پر اور دونوں ملکوں کے درمیان زیرالتوا معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے لاہور اور تاشقند کے درمیان سیاحت، کاروباری روابط اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے براہ راست فضائی پروازوں کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نےتمام زیر التواء دو طرفہ مفاہمت ناموں اور معاہدوں کوحتمی شکل دینےپر بھی زوردیا،خاص طورپر ترجیحی تجارتی معاہدے کو.نائب وزیر اعظم سردار عمر زاکوف نے وزیر اعظم کے لیے ازبک صدر کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم کو کشمیر کمیٹی کی جانب سے مختلف بین الاقوامی فورمز بالخصوص اسلامی ممالک کی تنظیم (OIC)، یورپی یونین (EU)، امریکن کانگریس اور دیگر بین الاقوامی پارلیمانی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو کوہاٹ ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اس مقصد کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ کوہاٹ ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا،حکومت نے پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کیلئے جامع پالیسی دی،حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے صنعتوں کے مکمل استعداد پر چلنے کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم نے ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانے کیلئے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات کی ہے

  • مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری
    محسن بیگ کی ایف آئی اے کا مقدمہ اخراج کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،عدالت نے کہا کہ ہتک عزت کو فوجداری قانون میں شامل کرنا اور اس کا غلط استعمال بادی النظر میں آئین سے متصادم ہے،اظہار رائے کی آزادی کو ڈریکونین اختیارات سے دھمکانا آئینی جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہے گرفتاری کی دھمکی پبلک آفس ہولڈرز اور باڈیز کی کرپشن اور غلط کاریوں کو آشکار کرنے سے روکتی ہے پبلک آفس ہولڈرز اور باڈیز خصوصی طور پر عوام کی خدمت کیلئے ہیں ،پبلک آفس ہولڈرز کی ساکھ ریاستی طاقت کے غلط استعمال سے نہیں بچائی جا سکتی ،پبلک آفس ہولڈر پر ہونے والی سخت تنقید کو بھی جرم کے طور پر نہیں لیا جا سکتا، اٹارنی جنرل عدالت کو مطمئن کریں کہ ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،اگر یہ قانون آئین سے متصادم ہے تو اٹارنی جنرل بتائیں کہ اسکے اثرات کیا ہونگے،ڈائریکٹر سائبر کرائمز بتائیں انکے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر کارروائی کیوں نہ کی جائے،

    واضح رہے کہ محسن بیگ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، محسن بیگ پر اسلام آباد، لاہور میں مقدمے قائم کئے گئے ہیں، آج انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ویڈیو کی برآمدگی کے لئے محسن بیگ کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا،

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

    ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

    وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

    آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

    محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

    گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

  • نور مقدم قتل کیس ،سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائے گا؟

    نور مقدم قتل کیس ،سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائے گا؟

    نور مقدم قتل کیس ،سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائے گا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے

    نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل چار ماہ بعد مکمل ،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 24 فروری کو سنایا جائے گا ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا بیس جولائی 2021 کو نورمقدم کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا

    نور مقدم قتل کیس میںمدعی مقدمہ کے وکلاء شاہ خاور،نثار اصغر اور بابر حیات سمور نے دلائل مکمل کر لیے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کی استدعا کی

    مدعی کے وکیل نثار اصغر کاعدالت کے سامنے حتمی دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ تھراپی ورکس کے مالک نے 342 کے بیان میں آن اوتھ بیان کیوں نہ دیا زخمی امجد نے شکایت کی 6 نومبر کو اسی عدالت نے مسترد کرنیکا فیصلہ سنایا ، شوکت علی مقدم کو 10 بج کر 4 منٹ پر آگاہ کیا جا رہا تھا اور 8 بج کر 49 منٹ پر پمز اسپتال میں آرٹی اے لکھوا رہے تھے، امجد زخمی ہونے سے پہلے پرائیوٹ اسپتال گئے، اسپتال والوں نے کہا ہم میڈیکل نہیں کرتے، مدعی کا دباؤ ہوتا تو اس گھر کو باہر سے کنڈی لگا دیتے لوگ آرہے ہیں جا رہے ہیں ہمیں تو نام بھی نہیں پتہ ملزمان کے وکیل کے دلائل تھے کہ ذاکر جعفر ،عصمت کی حد تک ثبوت نہیں والدین خود مانتے ہیں کراچی سے آئے تین دفعہ تھانے گئے پولیس کو لائسنس دیا اورپھر پولیس نے انہیں چھوڑ دیا وقوعہ عید کے دن ہوا وہ بھی عید الاضحی جس میں تین چھٹیاں ہوتی ہیں شوکت مقدم عید کی وجہ سے 22 جولائی کو آدھے گھنٹے کے لیے تھانے آیا سی ڈی آر اور ڈی وی آر وکلا کے پاس تھی

    مدعی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت کر دیں مدعی دس بجے سے پہلے جائے وقوعہ پر تھا شوکت مقدم 11 بج کر45 منٹ پرجائے وقوع پہنچا شوکت مقدم کا بیان ہے قتل کے حوالے سے 10 بجے آگاہ کیا گیا 11 بج کر 45 منٹ پر پولیس نے بیان لکھا کانسٹیبل اقصی کہتی ہیں دس سوا دس بجے جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں جبکہ کرائم سین انچارج کہتا ہے 10 بج کر 30 منٹ پر جائے وقوع پہنچ گیا تھا 10بجے سے پہلے صرف پولیس اہلکار بشارت رحمان جائے وقوع پہنچا،تفتیشی افسرکہتا ہے9 بج کر 45 منٹ سے 10 بجے کے درمیان اطلاع ملی ، تھراپی ورکس کے ملازمین جائے وقوع پر تھے، ملازمین نے تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹیو طاہرظہور کوقتل کا بتایا ملازمین جائے وقوع پر تھے اور تھانہ ڈیڑھ کلو میٹر دور تھا سب تھانے میں بیٹھ کر کیا گیا ہوتوایف آئی آر میں مختلف تحریریں نہیں ہونی چاہیے

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور کے دلائل ختم ہونے پر پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے حتمی دلائل کا آغاز کیا،پراسیکیوٹر راناحسن نے کہا کہ ڈی وی آر میں سب کچھ نظر آرہا ہے کہ کون پہلے آیا اورکون بعد میں، نکل گلووز پر نورمقدم کا خون لگا ہوا ہے ، ثابت ہوتاہے نورمقدم کو قتل سے قبل ٹارچر کیا گیا پنجاب فرانزک لیب نےڈی وی آر منظور کی کہ ایڈیٹنگ نہیں ہوئی نورمقدم نے جب چھلانگ ماری تو وہ ٹھیک سے چل نہیں پارہی تھی یہ کہتے ہیں کہ ہاتھ میں موجود موبائل فون کی وضاحت نہیں دی ڈی وی آر میں نظر آنے والے افراد خود کہہ رہے ہیں ہم موجود تھے جس پر وکیل اسد جمال نے کہا کہ سپریم کورٹ 2 فیصلوں میں ایک ہی بات کہہ چکی ہے پراسیکیوشن کا کیس تھا ملزمان کی آپس میں گفتگو ہو رہی ہے سپریم کورٹ نے کال ڈیٹا ریکارڈ کومسترد کر دیا یہ کہتے ہیں ایس پی دفتر سے ڈیٹا جنریٹ ہوا کس رول کی بنیاد پر یہ بات کہہ رہے ہیں ہمارے خلاف چارج فریم کیا گیا کہ ہم ملزمان کے ساتھ رابطہ میں تھے اب ثابت کریں کہ قتل سےمتعلق والدین کو معلوم تھا سیکشن 94 کال ڈیٹا سمن کے لیے رکھا گیا ، ایس پی کے پاس ڈیٹا موجود ہے تو سیکشن 94 ختم کر دیں، کال ڈیٹاتھرڈ پارٹی نے جنریٹ کیا اس پر فیصلہ کیسے دیا جا سکتا ہے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ پرائیویسی سے متعلق بے نظیر بھٹو کا کیس سپریم کورٹ میں آیا تھا فون ٹیپنگ کا معاملہ تھا آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے ڈیٹا ریکارڈ حاصل کرنا ہے توپراپر چینل کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے اسد جمال نے استدعا کی کہ ہمیں شک کا فائدہ ملنا چاہیے شوکت مقدم قابل عزت لیکن وہ خود فریق ہیں ، کمرہ عدالت میں کوئی فرشتہ نہیں انسان ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس کاچار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے دوران سماعت عدالت پیشی کے دوران مختلف بہانے بنائے اور خود کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی، ظاہر جعفر کا میڈیکل کروانے کی بھی درخواست دی گئی تھی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا

    کیس کی سماعت کے بعد نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش اور عدالتی کارروائی سے مطمئن ہیں

    @MumtaazAwan

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو قتل کر دیا گیا تھا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر ہاوس کے تین ملازمین کے وکلا کے حتمی دلائل مکمل

    نور مقدم قتل کیس،کل فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان