Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • محمد بن سلمان  کی ٹرمپ سے ملاقات،  سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر کرنے  کا اعلان

    محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے ملاقات، سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر کرنے کا اعلان

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً ایک کھرب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا۔

    سات برس بعد ہونے والے اس اہم دورے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو مکمل عسکری اعزازات کے ساتھ باضابطہ استقبال دیا گیا، جس میں اعزازی فوج، امریکی فضائیہ کے طیاروں کی فضا میں پرواز اور توپوں کی سلامی شامل تھی، جبکہ اس کی قیادت خود صدر ٹرمپ نے کی۔ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاندار کام کیا ہے اور وہ سعودی عرب کے مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا عظیم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک دفاعی تعاون میں مزید پیش رفت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا اور اسرائیل و سعودی عرب دونوں کو ان طیاروں کی فراہمی میں ترجیح ملنی چاہیے۔

    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا میں بے تحاشہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں آنے والی سرمایہ کاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کے دور میں امریکا کو بدترین مہنگائی کا سامنا رہا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری بڑھا کر ایک کھرب ڈالر تک لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں بھی بڑے پیمانے پر مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ امریکا دنیا کا سب سے اہم ملک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف کام کر رہا ہے اور اہم اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔ ماضی میں اسامہ بن لادن نے امریکا—سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ابراہم معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے لیکن ساتھ ہی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی ضمانت ضروری ہے۔

    ملاقات کے دوران ایک رپورٹر کے جیفری ایپسٹین سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ برہم ہو گئے اور رپورٹر کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایپسٹین سے کوئی تعلق نہیں، اسے میں نے برسوں پہلے اپنے کلب سے نکال دیا تھا کیونکہ وہ ایک بیمار شخص تھا، اور یہ بات درست ثابت ہوئی

    اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا
    سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اسرائیل کی سخت مخالفت

    عکسِ بےنظیر، آصفہ بھٹو،وقار، مسکراہٹ اور خدمت کا سفر.تحریر:راجہ سفیر

    صادق آباد: چوروں کی تلاش کرنے والی نجی ٹیم خود اغوا

  • عالمی سطح پر رسوائی نے بھارتی عسکری و سیاسی قیادت کو شدید دباؤ میں دھکیل دیا

    عالمی سطح پر رسوائی نے بھارتی عسکری و سیاسی قیادت کو شدید دباؤ میں دھکیل دیا

    معرکۂ حق میں بدترین ناکامی اور عالمی سطح پر رسوائی نے بھارتی عسکری و سیاسی قیادت کو شدید دباؤ میں دھکیل دیا ہے۔عسکری کمزوریوں، بدترین آپریشنل کارکردگی اورآتم نربھر بھارت کی ناکامیاں دفاعی ڈھانچے کو لاغر ثابت کر چکی ہیں۔مودی سرکار کی ہندوتوا ،زدہ سیاسی ذہنیت نے عسکری قیادت پر غیرمعمولی سیاسی دباؤ مسلط کر رکھا ہے، جہاں وہ فلمی طرز کے بیانیے پیش کر کے اپنے آپ کو مہاتما ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

    ایسی کشمکش میں کبھی تین مہینے بعد سات طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا جاتا ہے اور کبھی دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعویٰ سامنے آتا ہے۔اسی سلسلے میں بھارتی آرمی چیف نے ایک اور متضاد اور کنفیوژن بھرا بیان دے کر صورتحال کو مزید مضحکہ خیز بنا دیا۔ایک طرف دعویٰ ہے کہ “ہندوستان نے کچھ اسلحہ استعمال کر کے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،،دوسری طرف اعتراف یہ ہے کہ “ایسی جنگ جیتنے کے لیے مزید اسلحہ خریدنا پڑے گا۔ یہ تضاد بھارتی عسکری قیادت کی بوکلاہٹ، غیرسمجھی اور عدم تیاری کا ثبوت ہے

    آپریشن سندور میں جھوٹی فتح کے ڈھول پیٹنے والے بھارتی آرمی چیف دراصل اپنی خفت مٹانے اور اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ میں جنرل اوپیندر دویدی کا دھمکی آمیز مگر کمزور بیانیہ بھی اسی پریشانی کا اظہار ہے، جس میں وہ اعتراف کرتے ہیں کہ آپریشن سندور میں تو صرف ٹریلر دکھایا گیا، فلم تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی اور پھر بھارتی آرمی چیف اسی سانس میں اپنے دفاعی کمزوریاں کھول کر رکھ دیتے ہیں۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ کیا ہمارے پاس طویل جنگ کے لیے کافی ساز و سامان اور ہتھیار ہیں ؟ اگر نہیں تو فوری تیاری کی ضرورت ہے۔یہ اعترافات بھارتی فوج کی کمزور پیشہ وارانہ صلاحیت، نااہل سیاسی قیادت، اور ناکام دفاعی منصوبہ بندی کے زندہ ثبوت ہیں، اور ساتھ ہی اس حقیقت کا اظہار کہ بھارتی عسکری قیادت اس وقت پالیسی، حکمتِ عملی اور تیاری، تینوں محاذوں پر شدید ذہنی انتشار سے گزر رہی ہے۔

  • خیبر پختونخؤا،بھارتی حمایت یافتہ 15خوارج ہلاک

    خیبر پختونخؤا،بھارتی حمایت یافتہ 15خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، ایک کارروائی میں 10 اور دوسری کارروائی میں 5 خوارج ہلاک کر دیے گئے،کلاچی میں آپریشن کے دوران ہلاک خوارج میں دہشت گردوں کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے، علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی کی مہم جاری رکھیں گے.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل ، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں

  • ڈی آئی خان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خارجی دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی تحصیل کلاچی کے دشوار گزار علاقے میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ کر کے کارروائی شروع کی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ مقابلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں تمام 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مارے گئے تمام دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا اور یہ حالیہ دنوں میں سرحد پار کارروائیوں اور پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا گیا ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں علاقے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہیں۔

  • ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید کر رہے ہیں، وزیراعظم

    ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید کر رہے ہیں، وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، کراچی روشنیوں کا شہر ہے، شالیمار ٹرین کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

    کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، یہاں ریلوے ایک بوسیدہ نظام بن گیا ہے، حنیف عباسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بوسیدہ نظام کو جدید کیا، میں حنیف عباسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ساتھ بھی پارٹنرشپ کریں، تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بھی فریٹ سسٹم کو بحال کررہے ہیں، جو رقم آپ کو درکار ہے وہ ہم آپ کو مہیا کریں گے،انتظار گاہ، ڈائننگ روم، آٹومیٹک ٹکٹکنگ سسٹم اور شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا ہے، تہران سے استنبول کے روٹ کو بحال کریں گے تو ہماری ریلوے کو چار چاند لگیں گے، یہ سارے منصوبے کاغذوں میں تھے جن کو آپ حقیقت بنارہے ہیں، سینٹرل ایشیا میں ریلوے کی بڑی ضرورت ہے، آپ کوشش کریں تاکہ ہم پاکستان کو ریلوے کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ جوڑیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعدافتتاح کردیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی اور وژن کی روشنی میں محنت کرنا سیکھا، اگر سیاست میں کسی کو استاد مانتا ہوں تو وہ وزیراعظم کو مانتا ہوں۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں ریلوے میں نمایاں اصلاحات کی گئی ہیں، یہ جو کچھ آپ نے دیکھا ہے وہ صرف 8 ماہ میں ہوا ہے، جب مجھے ریلوے کا محکمہ دیا گیا تب زبوں حالی کا شکار تھا، کراچی کے سٹی اسٹیشن کی بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں، ایک سو 50 سال بعد روہڑی جنکشن کو اپ گریٹ کرنے جارہے ہیں، ہم اپنی ٹرین، اسکول کالجز کو کو آؤٹ سورس کررہے ہیں، ہم نے اپنے ملازمین کی حفاظت کی ہے، 14 ٹرینیں مزید آؤٹ سورس ہونے جارہی ہیں، جب ایم ایل ون کے ٹرین کو نیا بنانےکی بات آئی تو وزیراعظم نے فیصلہ کیا، کہا جاتا ہے کہ لاہور بن گیا اسلام آباد بن گیا، یہاں پورا پاکستان بیٹھا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کرنا قابل تعریف ہے، میں نے کہا تھا کہ جب تک سکھر حیدرآباد روڈ بنے تب تک یہی آسرا ہے، ہم ٹرانسپورٹ میں بہت کوشش کررہے ہیں، ہم پیپلز بس، الیکٹرک بس اور پنک بسیں لارہے ہیں، کراچی کو سرکلر ریلوے کی سخت ضرورت ہے، اس میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے،مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بنا دیں۔

  • دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی فضائیہ کو بڑی سبکی

    دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی فضائیہ کو بڑی سبکی

    دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر بھارتی فضائیہ اور بھارتی ایرو اسپیس صنعت کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی ساختہ تیجس لڑاکا طیارے میں اچانک فیوژلاج کے نیچے سے تیل کا اخراج شروع ہوگیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ایئر شو کے اسٹیٹک ڈسپلے ایریا میں موجود تھا اور درجنوں بین الاقوامی مبصرین، میڈیا نمائندے اور عسکری وفود اسے قریب سے دیکھنے میں مصروف تھے۔عینی شاہدین کے مطابق تیل کے قطرے تیزی سے رن وے پر ٹپکنے لگے، جس پر بھارتی فضائیہ کے اہلکار فوری طور پر موقعے پر پہنچے۔ مناسب آلات یا کنٹینمنٹ ٹرے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اہلکاروں نے شاپنگ اور گفٹ بیگز تیزی سے طیارے کے نیچے رکھ کر تیل جمع کرنے کی کوشش کی، جس نے وہاں موجود لوگوں میں حیرت اور طنزیہ ردِعمل کو جنم دیا۔

    متعدد دفاعی ماہرین نے اس واقعے کو بھارتی دفاعی سازوسامان کی ساکھ کے لیے دھچکا قرار دیا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایئر شو میں ایسے واقعات کسی بھی طیارے کے امیج پر براہِ راست اثر ڈالتے ہیں۔

  • خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے،گرفتاری دہشتگرد کا انکشاف

    خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے،گرفتاری دہشتگرد کا انکشاف

    دہشت گرد احسان اللّٰہ نے فتنہ الخوارج سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ میرا نام احسان اللّٰہ ولد عبدالجنان قوم محسود ہے، فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر فوج کے خلاف اکساتے ہیں۔

    دہشت گرد احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے 3 سال سہولت کاری کی، ہم نے تتور میں پولیس اسٹیشن اور بکتربند گاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کو فوج کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کرتے ہیں، خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں،خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے، حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا تو پتہ چلا پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہے، میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں، ہم ان خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

  • شیخ حسینہ واجد انسانیت کے خلاف جرائم میں قصور وار قرار،سزائے موت کا حکم

    شیخ حسینہ واجد انسانیت کے خلاف جرائم میں قصور وار قرار،سزائے موت کا حکم

    ڈھاکا: بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ، سابق وزیرِ داخلہ اسد الزمان خان کمال اور سابق آئی جی پی چوہدری عبداللہ المأمون کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    بنگلہ دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان ملک کو سزائے موت سنادی، دونوں کو مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر سزا سنائی گئی، عدالت سے تعاون پر سابق آئی جی عبداللہ مامون کی سزائے موت 5 برس قید میں تبدیل کردی،سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان ملک سے فرار ہوچکے ہیں، آج عدالت میں مرکزی ملزموں میں سے صرف سابق پولیس چیف موجود تھے،بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے انسانیت کیخلاف جرائم کے کیس میں سابق وزیراعظم کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنادیں۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل۔1 کی تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ بینچ کی سربراہی جسٹس غلام مرتضیٰ موجمدار نے کی جبکہ دیگر اراکین میں جسٹس محمد شفیع الاسلام محمود اور جج محیط الحق انعام چودھری شامل ہیں۔

    23 اکتوبر کو چیف پراسیکیوٹر محمد تاج‌ الاسلام اور اٹارنی جنرل محمد اسد الزمان نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔
    ریاست کی جانب سے مقرر کردہ وکیل محمد امیر حسین نے ملزمان کی جانب سے جواب الجواب دلائل پیش کیے۔کارروائی کے دوران پراسیکیوشن ٹیم میں میزان الاسلام، غازی ایم ایچ تمیم، فاروق احمد، معین‌الکریم، اے بی ایم سلطان محمود اور دیگر وکلا بھی موجود رہے۔فیصلہ پہلے 13 نومبر کے لیے مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسے 17 نومبر تک مؤخر کر دیا گیا۔

    22 اکتوبر تک ریاستی دفاع نے غیر حاضر ملزمان شیخ حسینہ اور اسد الزمان خان کمال کی جانب سے دلائل دیے، جبکہ موجود “شاہی گواہ” سابق آئی جی پی چوہدری عبداللہ المأمون کی طرف سے بھی مؤقف پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن نے تینوں ملزمان کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا کا مطالبہ کیا تھا۔دفاع نے تین روزہ دلائل میں متعدد اہم گواہوں کی شہادتوں کو چیلنج کیا، جن میں چوہدری عبداللہ المأمون، روزنامہ امردیش کے ایڈیٹر محمود الرحمان اور نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام شامل ہیں،وکیل امیر حسین نے دعویٰ کیا کہ المأمون کا “تعاون” دباؤ کا نتیجہ تھا، جبکہ محمود الرحمان کے سیاسی نظریات نے ان کے بیان کو مشکوک بنا دیا۔بعد ازاں المأمون کے وکیل زاہد بن امجد نے بطور گواہ و ملزم الگ دلائل بھی دیے۔

    10 جولائی کو کیس نے اس وقت حیران کن رخ اختیار کیا جب سابق آئی جی پی چوہدری عبداللہ المأمون نے جولائی،اگست تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں اور تشدد کی ذمہ داری قبول کر لی۔انہوں نے ٹربیونل کے روبرو بیان دیا “ہم پر قتل اور نسل کشی کے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ درست ہیں۔ میں جرم قبول کرتا ہوں۔ میں عدالت کی مدد کرنا چاہتا ہوں تاکہ مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔”اسی روز ٹربیونل نے تینوں کے خلاف فردِ جرم باقاعدہ منظور کی اور رہائی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

    سابق وزیراعظم پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے، استغاثہ نے شیخ حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کر رکھی ہے۔شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر بنگلادیش میں حالات خراب ہونے کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔خیال رہے کہ شیخ حسینہ پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کی جانب سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس سے گریز نہیں کرے گا۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اور دوست ملک ہے، اور پاکستان ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے پُرامن حل کا حامی رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قابلِ قدر ہے اور پاکستان اسے خوش آمدید کہتا ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کا کیس مضبوط ہے، اسی لیے پاکستان ثالثی سے گریز کی کوئی وجہ نہیں دیکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ثالثی سے وہی فریق گھبراتا ہے جس کی قانونی یا سیاسی پوزیشن کمزور ہو۔

    واضح رہے کہ 11 اکتوبر کی رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں ہوئیں جو اگلی صبح تک جاری رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کابل کی جارحیت کے جواب میں 23 پاکستانی فوجی شہید جبکہ 200 طالبان اور فتنۂ خوارج کے دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے

    دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز

    ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس

    شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی ،ویڈیو وائرل، صحافی برادری کی شدید مذمت

    نئی دہلی کار دھماکا: خودکش حملہ قرار، مبینہ ساتھی گرفتار

  • اردن کے شاہ عبداللہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلیوشنز کا دورہ

    اردن کے شاہ عبداللہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلیوشنز کا دورہ

    اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، اپنے دو روزہ دورۂ پاکستان کے دوران گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز پہنچے۔ ان کے ہمراہ شاہی شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ دوم اور اردن کے اعلیٰ عسکری و سول حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔

    گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز پہنچنے پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور دیگر سینیئر حکام نے شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا۔دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم کو گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کی ساخت، صلاحیتوں اور جدید دفاعی مصنوعات پر مفصل بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کی دفاعی صنعت میں خود انحصاری، تکنیکی جدت، اور پاکستان،اردن دفاعی تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

    بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے، جبکہ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت وجار مصطفائیف بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔شاہ عبداللہ دوم اور دیگر مہمانوں نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ فائر اینڈ منووَر ایکسرسائز دیکھی، جس میں روایتی اور فضائی فائر پاور، ہم آہنگ زمینی چالیں، اسپیکٹرم وارفیئر، اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ملٹی پرپز ڈرونز کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔شاہ عبداللہ دوم نے شریک دستوں اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، تربیت کے اعلیٰ معیار اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، شاہ عبداللہ دوم اور عوامِ اردن کے لیے گہری محبت اور احترام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہی دورہ دونوں ممالک کی لازوال دوستی، باہمی اعتماد اور خطے میں امن و ترقی کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے مضبوط دفاعی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کے امن کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    اس سے قبل شاہ عبداللہ دوم نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "آرڈر آف دی ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری” سے نوازا، جو پاکستان اور اردن کے درمیان عسکری تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔