Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی طیارہ گر کر تباہ

    دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی طیارہ گر کر تباہ

    دبئی میں جاری ائیر شو میں بھارتی طیارہ تباہ ہو گیا

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ائیر شو میں مظاہرے کے دوران گرا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تیجاس طیارہ دبئی ائیر شو کے دوران گرا، بھارتی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10منٹ پر گرا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔

    خیال رہے کہ تیجس کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) نے تیار کیا تھا، بھارت کے اپنے ملک میں تیار کردہ اس طیارے کی صلاحیتوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں،علم میں رہے کہ تیجس کو 4.5 جنریشن کا طیارہ قرار دیا جاتا ہے، جو جنریشن کے اعتبار سے رافیل کے ہم پلہ ہے۔

  • بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

    بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

    وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔

    جسٹس امین الدین خان نے اپنے بیان میں کہاکہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے میں اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا ہے، میری دلی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے، بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ قانون کی حکمرانی سے ہماری اجتماعی وابستگی کی تجدید ہے اور آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی، اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، اس عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے جو شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں، امنگوں پر اثراندازہوتی ہے،ہمارا عزم ہے کہ ایک ایسا عدالتی فورم قائم کیا جائے جو دیانت، غیر جانب داری اور علمی بصیرت کی اعلیٰ مثال ہو، ہمارے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا

  • سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،خیبر پختونخوا،بلوچستان میں 30 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل

    سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،خیبر پختونخوا،بلوچستان میں 30 سے زائد دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں پولیس اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    کیچ ضلع کے علاقے خیرآباد، تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی دکاندار کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فہد ولد عبدالصمد اپنی دکان میں موجود تھا کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک حملہ کر دیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ قتل کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں۔

    تربت کے نواحی علاقے میری بِگ میں نامعلوم حملہ آوروں نے فرنٹیئر کور کیمپ کو نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق کیمپ کے اندر سے لگاتار فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور مقام سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    خیبر ضلع کے علاقے بارہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زرشد گروپ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت تمام دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر ڈاکٹر سربلند کو ہلاک کردیا، جسے متعدد حملوں اور منصوبہ بندی میں مطلوب قرار دیا جاتا تھا۔ حکام کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے کو سیل کرکے مزید شواہد اکٹھے کیے گئے۔

    لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر والی عرف ”والو“ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے گزشتہ ماہ مرکوٹ بیٹنی موومنٹ کے چیئرمین عنایت اللہ مروت کو ویڈیو پیغام میں قتل کی دھمکی دی تھی۔

    ٹانک میں فقیرا کے مقام پر دہشت گردوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار گل اسلم زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کرّم ضلع میں دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں 12 اور 11 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد اہم اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ڈی آئی خان کے ہتھالہ کے علاقے کلاچی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پولیس کی بکتربند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ڈی آئی خان کے علاقے کھوئی بہارہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی/فتنہ الخوارج کے تین شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گرینیڈ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔

    بنوں کے علاقے میریان میں دو کالعدم گروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا تبادلہ کمانڈر قاری جلیل کے کمپاؤنڈ پر ہوا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد میں واقع نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی، جس میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاکستان نیوی کا عزم قابل تعریف ہے۔

    ترجمان کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے بھی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ ورکنگ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    روسی جاسوس جہاز کا برطانوی پائلٹس پر لیزر حملہ، لندن کا سخت ردعمل

    امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط

    اسحٰق ڈار کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

  • دبئی ائیرشو،ایئر چیف کا دورہ،دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

    دبئی ائیرشو،ایئر چیف کا دورہ،دوست ملک کیساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

    دبئی ائیر شو 2025 میں جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا اور دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

    دبئی ایئر شو 2025 کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، نے دوست ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان کے ساتھ اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر ان کی متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔

    ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر الاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشامسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں جدید تربیت کے تبادلے، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کے فروغ اور آپریشنل کوآرڈی نیشن کو مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یو اے ای کی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی رفتار، تکنیکی خودانحصاری اور مقامی دفاعی صنعت میں نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی شراکت داریوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

    پاکستان ائیر فورس کا خصوصی دستہ بھی دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچا،ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک-III نے عالمی دفاعی ماہرین، ایوی ایشن اسپیشلسٹس اور شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ جدید اویانکس، طاقتور جنگی صلاحیتوں اور معرکۂ حق میں اس کے شاندار عملی کردار نے اسے ایک قابلِ اعتماد، موثر اور کم لاگت ملٹی رول فائٹر کے طور پر مزید نمایاں کیا۔

    پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا مظہر یہ بھی ہے کہ کئی ممالک نے جے ایف 17 بلاک-III میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسی سلسلے میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 کی خریداری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جو دفاعی شعبے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری کا اہم سنگِ میل ہے۔

  • دبئی ایئر شو،بھارتی فضائیہ کے اہلکار جے ایف 17 تھنڈر کے فین،تصاویر بنوائیں

    دبئی ایئر شو،بھارتی فضائیہ کے اہلکار جے ایف 17 تھنڈر کے فین،تصاویر بنوائیں

    بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا،معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے،دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی،پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو چائے کی دعوت بھی دی گئی۔

    پاک فضائیہ کے پائلٹس کا کہنا تھا کہ آئیے آپ کو چائے پلائیں، جس پر بھارتی فوجیوں نے انتہائی شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی اور بس پانی پر ہی اکتفا کیا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی مہمان آجائے تو ہماری طرف سے ویلکم ہی ہے۔

  • ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں،وزیراعظم

    ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔

    دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے، ہماری ائیر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنےکے بل گرایا،جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ یہ سفر پنجاب سے شروع کیا تھا آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں پھیل رہی ہیں، اب باغ میں بھی دانش اسکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کریں گے، فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کی فرمائش پوری کرنے کابھی اعلان کرتا ہوں، یہ وہ دانش گاہیں ہیں جن کا مقابلہ پاکستان میں کسی بھی تعلیم گاہ سے کرسکتے ہیں، دانش گاہوں نے بند راستے کھول دئے ہیں کیونکہ آپ کے بچے یہاں میرٹ پر تعلیم مفت حاصل کریں گے،بچوں کی تعلیم، رہائش گاہ، یونیفارم سب مفت ہوگا اور کوشش ہوگی آپ کے ہی اساتذہ کو یہاں نوکریاں ملیں۔

  • معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب

    معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب

    معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا

    بھارتی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے امریکی کمیشن رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرنے لگی،بھارت اپنی ہتک آمیز شکست کو چھپانے کیلئے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے،امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کی شکست کا اعتراف مودی حکومت کیلئے سبکی کا باعث بن گیا ہے،
    امریکی کانگریس میں پیش کی گئی امریکہ- چین اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن رپورٹ میں پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی ہے

    امریکی کانگریس رپورٹ کے مطابق 7سے10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی،بھارتی رافیل طیارے گرنے کے باوجود بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا مگر امریکی رپورٹ نے من گھڑت پروپیگنڈا کا پول کھول دیا،معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین عسکری حکمت عملی سے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر واضح برتری حاصل کی،شواہد، رپورٹس اور عالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مؤقف کو سچ ثابت کر رہا ہے

    عالمی جریدہ ” ٹی آر ٹی ” کے مطابق؛امریکی کمیشن کی رپورٹ نے مئی میں ہونے والی جھڑپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری فتح کا اعتراف کیا ہے ،امریکی رپورٹ نے اعتراف کیا کہ7 سے 10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی ،

    امریکی صدر ٹرمپ بھی بارہا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا برملا اعتراف کرچکے ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے ہتھیاروں کے موثر استعمال سے بھارت کو شکست دی ،شکست خوردہ مودی پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کے باعث پہلے بھی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا کرچکا ہے،

  • الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی اور امیدوار شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں

    الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کر لیا،الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ جناب سہیل آفریدی کےحویلیاں جلسے کے خطا ب کے دوران دیئے گئے بیان جس میں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملہ کو دھمکایا اور جلسے میں موجود پبلک اور عمومی طور پرعوام کو اُکسانے پر نوٹس لیا ہے، اس موقع پر اُن کے ساتھ ایک مفرور مجر م بھی کھڑاتھا جس کی زوجہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ صوبے کے چیف ایگزیٹو کے اس غیر ذمہ دارانہ اور رویہ کی وجہ سے نہ صرف این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی ا نتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے ، بلکہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ اورووٹروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہواہے۔ کمیشن نے حالات کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختو نخوا کو حکم دیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے میٹنگ کریں اورضروری حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد ا پنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریں۔الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی اور امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔مزید یہ بھی فیصلہ کیا کہ فوری طور پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو چِٹھی ارسال کی جائے کہ حلقہ میں وفاقی سیکورٹی اداروں کی مدد سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیئے جائیں،تاکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، ریٹرننگ ، دیگر انتخابی اہلکاروں ، ووٹروں اور پبلک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اور Presiding Officers کی پولنگ سٹیشنز کی طرف اور الیکشن کے بعد ROآفس کی طرف اُنکی اور الیکشن مٹیریل کی Movement کو تحفظ دیا جاسکے۔ کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران کسی فرد، شخصیت یا پبلک آفس ہولڈر نے الیکشن کے پُرامن انعقاد میں مداخلت یا خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اُنکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو بھی اسی طرح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اگر فیڈرل یا صوبائی حکومت کا کو ئی بھی عہدیدار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے یا ضمنی الیکشن کوInfluence کرنے کی کوشش کرےتو آئین اور قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

  • بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری،کرم میں 22 ہلاک

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری،کرم میں 22 ہلاک

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قبائلی و سرحدی اضلاع میں دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کئی حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیموں نے قبول کی ہے، جبکہ کئی مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن کیے۔

    کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 نومبر کو ضلع کلات کے علاقے کوہ نگئی میں ڈرون حملہ ہوا، جس میں تنظیم کے چار افراد اور بلوچ لبریشن فرنٹ کا ایک رکن متاثر ہوا۔ترجمان مزار بلوچ کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور بعض چٹانوں پر "کیمیکل مادوں کے نشانات” دیکھے گئے۔تاہم سرکاری سطح پر نہ حملے کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ کسی قسم کے جانی نقصان کی، جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے مستونگ شہر میں ایک فوجی کیمپ پر گرینیڈ لانچر سے حملہ کیا۔حکومتی ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔کیچ کے علاقے بیلیدہ گلی میں سیکیورٹی قافلوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری BLA نے قبول کی، مگر انتظامیہ نے بھی اس واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔کالعدم بی ایل ایف نے 18 نومبر کو دو مختلف کارروائیوں کا دعویٰ کیا،بلگتر، کیچ،سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، مگر کوئی سرکاری تصدیق نہیں۔بازداد، آواران،ایک نجی ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکے سے نقصان پہنچانے کا دعویٰ۔ مقامی انتظامیہ نے نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔بیلیدہ کے ریکو ندی کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی شدید مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے شناخت کے لیے اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

    قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور خودکار اسلحے سے حملہ کیا جس میں لیویز افسر سعد اللہ شہید ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار چوری کی واردات روک رہے تھے کہ حملہ آور، مبینہ طور پر سردار فقیر محمد کی سربراہی میں، فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد شہریوں نے کوئٹہ-چمن شاہراہ پر احتجاج کیا اور حملہ آوروں کی چھوڑ کر بھاگ جانے والی گاڑی کو آگ لگا دی۔

    مہمند: سرحدی علاقے سے 5 مبینہ دہشتگردوں کی لاشیں برآمد
    سرحدی بیلٹ تورا ناؤ کے علاقوں سورانڈنڈہ اور بہادر کلے میں 5 مبینہ دہشتگردوں کی لاشیں ملیں جنہیں مقامی افراد نے دفنا دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افراد افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کے دوران جھڑپ یا بارودی مواد کی زد میں آئے۔شناخت اور اصل وجۂ موت کی تحقیقات جاری ہیں۔

    وانا کے علاقے قلندرآباد ٹاور کے نزدیک سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 14 IEDs برآمد کرلیں، جن کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے کمانڈر مالنگ وزیر سے بتایا جاتا ہے۔
    تمام دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔

    دومیل سوداخیل میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے۔علاقہ مکمل محاصرے میں ہے اور مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمشی خیل میں مختلف ٹھکانوں پر کارروائیاں کیں۔علاقہ جزوی طور پر گھیرے میں ہے۔توئی خلہ، شراکنی میں نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل سوار سے پیسے مانگے، انکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کمسن بچہ عبیداللہ شہید،ایک شخص زخمی ہو گیا،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔تیراہ وادی کے علاقے برجمبرخیل نرہاﺅ میں نامعلوم سمت سے داغا گیا مارٹر شیل ایک گھر کے قریب آکر پھٹ گیا، جس سے بچہ محمد جاں بحق،والد استن گل اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے،ایک بچی زخمی ہوئی،تحقیقات جاری ہیں۔

    سری ناؤرنگ میں سی ٹی ڈی بنوں اور مقامی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 2 خطرناک دہشتگرد ہو گئے،محمد سہیل عرف احمد،عظمت اللہ عرف حافظ ہلاک ہوگئے۔دونوں اہلکاروں کے قتل اور متعد کارروائیوں میں ملوث تھے۔برآمد ہونے والے سامان میں کلاشنکوف،9 ایم ایم پستول،موبائل فون،کالعدم تنظیم کا موادشامل ہے۔

    وسطی کرّم کے میناٹو اور مرزئی علاقوں میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے عمارت منہدم ہوگئی اور 22 دہشتگرد مارے گئے،کوٹ اعظم میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔حیدر خیل میں کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے خصوصی سوسائیڈ یونٹ کے کارندے ہیواد ابرار کو ہلاک کردیا گیا، جو متعدد حملوں میں مطلوب تھا۔

    بنوں کے علاقے نری مر عباس سے ارمان ولد شاہ قیاض خان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔اغواکاروں نے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔فورسز نے مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔