Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے : میڈیکل رپورٹ

    نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے : میڈیکل رپورٹ

    کراچی : ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے ۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

    نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، اپنی ادویات لیں، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، کورونا میں ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں۔

  • حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے : بلاول بھٹو

    حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے : بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے گھبرا کر حکومت نے پی پی اور عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پی پی رہنما مخدوم احمد محمود کے گھر پہنچے، جہاں لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت سے عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر سامنے آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ہم اس سے گھبرانے والے نہیں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہوگی، 27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لشکر اپنے شہروں سے نکل کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

  • نوازشریف کی رپورٹ بنانےوالےبھارتی نژادامریکی     ڈاکٹرامریکی صدراوربھارتی نژادنائب صدرکےمعتمد خاص

    نوازشریف کی رپورٹ بنانےوالےبھارتی نژادامریکی ڈاکٹرامریکی صدراوربھارتی نژادنائب صدرکےمعتمد خاص

    لاہور: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیارکرنےوالے بھارتی نژاد امریکی میجرڈاکٹرشال کون ہیں؟نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیارکرنےوالےبھارتی نژاد امریکی میجرڈاکٹرشال امریکی صدراوربھارتی نژازنائب صدرکے معتمد خاص بتائے جاتے ہیں ،

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ، ان کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 2011میں ڈاکٹر فیاض شال پر بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے الزامات لگائے تھے۔

    پریانکاچوپڑا نے ڈاکٹرفیاض شال پر دوران پرواز جہازمیں بدتمیزی کاالزام لگایا تھا جبکہ یہ بھی الزام لگایا تھا ڈاکٹر فیاض شال نشے میں تھے۔

    پریانکا نے ڈاکٹرفیاض شال پر بڑے نام لیکر دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا تھا جبکہ ڈاکٹر فیاض شال کا کہنا تھا کہ پریانکا کو جہاز میں فون کے استعمال سے روکا تھا۔

    یاد رہے ڈاکٹر فیاض شال کی تیار کردہ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو پاکستان سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کے لیے ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں کرونا کے خدشات زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کہ نواز شریف شدید ذہنی دباو میں ہیں۔ نواز شریف لندن سے مکمل علاج کے بغیر گئے تو قید تنہائی اور شریک حیات کے دنیا سے جانے کے دباؤ کی وجہ سے انکا یہ عمل دل کے عارضے کو بڑھا بھی سکتا ہے۔

     

     

    ڈاکٹر فیاض شال کوں ہیں‌؟
    ڈاکٹر شال اس وقت تکوما پارک، میری لینڈ کے واشنگٹن ایڈونٹسٹ ہسپتال میں انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ہیں، ساتھ ہی واشنگٹن، ڈی سی، امریکہ میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں انٹروینشنل کارڈیو ویسکولر میڈیسن کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ہیں۔

    1977 میں، ڈاکٹر شال امریکہ چلے گئے اور والٹر ریڈ آرمی میڈیکل سینٹر میں کارڈیالوجی فیلوشپ مکمل کی۔بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرمیجر فیاض نے 1980 میں والٹر ریڈ آرمی میڈیکل سینٹر میں ریاستہائے متحدہ کی ملٹری (آرمی، نیوی، ایئر فورس) میں پہلا پی ٹی سی اے کیا۔

     

    کہا جاتا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان مخالف عالمی قوتوں کی مدد حاصل ہے اورانہیں قوتوں نے یہ میڈیکل رپورٹ تیار کرنے میں بھارتی نژاز امریکی میجر ڈاکٹرفیاض شال کو ذمہ داری سونپی تھی

    اس حوالے سے جب ڈاکٹرشال کا ٹویٹر اکاونٹ چیک کیا گیا تو ان دعووں کی تصدیق ہوگئی کہ واقعی ڈاکٹر شال امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی ںژاد نائب صدر کملا ہارس کے بڑے معتمد ساتھی اور رازدان ہیں‌

     

     

    حقائق کے مطابق 1979 اور 2003 کے درمیان، ڈاکٹرفیاض شال جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اور یونیفارمڈ سروسز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں طبی تقرریوں کو برقرار رکھا، جب کہ واشنگٹن ایڈونٹسٹ اسپتال اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال دونوں میں انٹروینشنل کارڈیالوجی میں کام کررہے ہیں‌

    بھارتی نژاد امریکی فوج کے میجر ڈاکٹرفیاض شال امریکن کالج آف فزیشنز، برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز، یونائیٹڈ کنگڈم کی جنرل میڈیکل کونسل، امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔ وہ امریکن کالج آف کارڈیالوجی، امریکن کالج آف چیسٹ فزیشنز، امریکن کالج آف فزیشنز، امریکن کالج آف انجیوولوجی اور دی سوسائٹی فار کارڈیک انجیوگرافی اینڈ انٹروینشنز کے فیلو ہیں۔اور امریکی فوج اور خفیہ اداروں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں‌

    ڈاکٹرفیاض شال واشنگٹن ایڈونٹسٹ ہسپتال میں 1987 سے 1998 اور پوری دنیا میں انٹروینشنل کارڈیالوجی کی دیگر تکنیکوں (بشمول کورونری، کیروٹڈ اور دیگر پیری فیرل اور نان کارڈیک مداخلت جیسے والوولوپلاسٹی، IHSS کے لیے ابلیٹیو ٹیکنیک وغیرہ) کے لائیو سیشنز کے ذریعے تعلیم دے رہے ہیں۔ . اس قسم کے تدریسی سیمینار سیٹلائٹ کے ذریعے یا CATH لیب سے براہ راست مقامی نشریات کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

    ہائی رسک والے مریض کے ساتھ کام کرنے میں ایک انقلاب برپا کرنے والے ڈاکٹر شال پہلے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ تھے جنہوں نے ایکلیپس ہولمیم لیزر کے ساتھ ساتھ اینجیو ٹریکس میکانیکل ڈیوائس (1999) کو پرکیوٹینیئس ٹرانسلومینل مایوکارڈیل ریواسکولرائزیشن کے لیے استعمال کیا جو آخری مرحلے کے ایتھروسکلروٹک کے تحقیقاتی علاج میں تھا۔

    دل کی بیماری (مریض جن کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے)۔ اس نے دونوں طریقہ کار کو تحقیق کے ایک حصے کے طور پر دنیا میں سب سے پہلے نئی دہلی، ہندوستان میں کیا۔ وہ 1985 میں واشنگٹن ڈی سی میٹروپولیٹن ایریا میں مائٹرل والوولوپلاسٹی کرنے والے پہلے بھی تھے۔

    بھارتی نژاد امریکی میجر ڈاکٹر فیاض شال معروف بین الاقوامی گروئنٹزگ سوسائٹی کے رکن ہیں

  • آرمی چیف سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اور کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اور کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اور پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور سپہ سالار سے ملاقات کی۔

    بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں روابط کے مختلف منصوبوں بالخصوص تاپی منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغان صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

    دوسری طرف پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر نے بھی جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور اور افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آرمی چیف نے شمالی علاقہ جات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کینیڈین ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان کینیڈا کے ساتھ طویل مدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

  • لندن بھاگےمجرم شخص کیلئےسپریم کورٹ بارعدالت چلی گئی:وزیراعظم کا بہاولپور میں خطاب

    لندن بھاگےمجرم شخص کیلئےسپریم کورٹ بارعدالت چلی گئی:وزیراعظم کا بہاولپور میں خطاب

    بہاولپور: مجرم شخص کیلئےسپریم کورٹ بارعدالت چلی گئی: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور، مجرم اور لندن بھاگے شخص کے لیے سپریم کورٹ بار عدالت چلی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی خطاب کیا۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر بہاولپور ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں صحت کارڈ تقسیم کرکے پروگرام کا باقاعدہ اجرا کیا۔ قومی صحت کارڈ کا اجراء خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، ضلع تھر پارکر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کیا جا چکا ہے۔ بہاولپور ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر کے ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد افراد کی شمولیت کے بعد پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے مستفید ہونے والے اہل گھرانوں اور افراد کی تعداد میں 63 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

    وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو نشانے پر رکھا اور سپریم کورٹ بار پر بھی کڑی تنقید کی۔

    عمران خان نے تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ بار کی پٹیشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عدالت میں جا کر کہےگی کہ دیکھیں ایک آدمی جو چوری کرکے ملک سے بھا گا ہواہے، مجرم ہے، جھوٹ بول کر باہر بھاگا ہے، اسے پھر سے موقع دینا چاہیے، پھر سےمیچ کھیلے، تو پھر چوری میں بری چیز کیا ہے؟ اگر آپ کو اس میں برائی نظر نہیں آتی تو بیچارے غریبوں کو جیلوں میں کیوں بند کیا ہوا ہے، ان کو سب سے پہلے کھول دیں، سپریم کورٹ بار اگلی پٹیشن یہ کرےکہ پاکستان میں جیل کھول دیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 18 سال کی عمر میں برطانیہ میں ایک فلاحی ریاست کو دیکھا، قرارداد مقاصد میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست قرار دیا گیا تاہم ہم یہاں اسلامی فلاحی ریاست نہ دیکھ سکے، برطانیہ میں ضرور فلاحی ریاست دیکھی جہاں ہسپتالوں میں انسانیت دیکھی، وہاں سرکاری ہسپتالوں میں پیسے دے کر اور مفت علاج کرانے والوں میں ڈاکٹر اور عملہ کوئی فرق روا نہیں رکھتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نبیﷺ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے، ان کی سنت پر جو بھی چلے گا وہاں برکت آئے گی، برطانیہ، ناروے سمیت دیگر ممالک فلاحی ریاستیں ہیں، مسلم دنیا میں کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں جو حقیقی فلاحی ریاست ہو۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ میں زیادہ پیسہ خرچ ہوتا ہے، صحت کے شعبہ میں سرکاری ہسپتال بنائے جائیں، وہاں ڈاکٹر طبی عملہ دیا جائے، مفت ادویات دی جائیں، اس کیلئے بڑے سرمائے کی ضرورت ہے، برطانیہ کا صحت کا بجٹ پاکستان کے مجموعی بجٹ سے زیادہ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا میں پہلے دور حکومت میں صحت کارڈ کا تجربہ کیا، پاکستان میں پہلے کبھی ایسا نہیں سوچا گیا تھا اس لیے ہمیں اس منصوبہ کی کامیابی کا خوف تھا تاہم اس منصوبہ کی کامیابی کے بعد ہم نے ملک بھر میں قومی صحت کارڈ کا بڑا قدم اٹھایا۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں لوگ ہیلتھ انشورنس کے پیسے دیتے ہیں، ہم پورے پاکستان کو مفت یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں اور جہاں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں قومی صحت کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہر جگہ سرکاری ہسپتال قائم کرنے کیلئے ہمارے پاس وسائل نہیں جبکہ آبادی میں اضافہ کی وجہ سے بھی مالی مشکلات سے ان کو چلانا مشکل ہے، قومی صحت کارڈ سے دیہی علاقوں میں بھی نجی شعبہ میں ہسپتال بنیں گے، چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر جانے سے گریزاں ہوتے ہیں، ایسے علاقوں میں ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ زیادہ ہوتا ہے، اب گاؤں کی سطح پر بھی ہسپتال بنیں گے، یہاں کے لوگوں کے پاس بھی علاج کیلئے صحت کارڈ کی صورت میں پیسے میسر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس مقابلہ کا فضا سے اب سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہوگی، اس سے سارے صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا، ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت صحت کارڈ پر 400 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ہمارے حکمرانوں کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو پورا ٹبر علاج کیلئے بیرون ملک چلا جاتا تھا، ان کو لوگوں کی مشکلات کا اندازہ نہیں تھا، میں نے اپنی والدہ کی تکلیف دیکھ کر شوکت خانم ہسپتال بنایا۔ جس بچے کے علاج کیلئے والدین کے پاس پیسے نہ ہوں اس کا کرب اس کے والدین سے پوچھا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 100 سالہ تاریخ میں کوویڈ جیسا بحران نہیں آیا جب ساری دنیا مہنگائی کا شکار ہے، بڑی بڑی معیشتیں متاثر ہیں، ایسے میں ہم محدود مالیاتی وسائل کے باوجود قومی صحت کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں، دنیا کی اکانومی کے حوالے سے مستند میگزین اکانومسٹ نے تین سال میں کوویڈ کے دوران پاکستان کی پالیسیوں کو دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شمار کیا ہے، بلوم برگ نے دس سال کیلئے پاکستان کی پائیدار معیشت کا تجزیہ کیا ہے، ورلڈ بینک نے معاشی نمو 5.37 فیصد ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ تنقید جمہوریت کا حسن ہوتی ہے، تنقید ضرور کریں لیکن اس میں توازن رکھیں، بعض عناصر کی طرف سے نااہل قرار دی جانے والی حکومت دنیا کی معیشتوں میں تیسری پوزیشن پر کیسے آ گئی؟ مسلم لیگ ن اپنے آخری سال ریکارڈ خسارہ چھوڑ کر اور قرضے لے کر معاشی نمو 5 فیصد تک پہنچا سکی، ہم نے خسارہ کم تر رکھ کر یہ ہدف حاصل کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا پاکستان کے قائدانہ کردار کی معترف ہے، برطانیہ کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کردار کو سراہا، اس کے علاوہ احساس پروگرام کو بھی دنیا سراہ رہی ہے۔ گزشتہ حکمرانوں کے نام بھی دنیا کے بڑے میگزینوں میں آئے ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت کرپشن اور چوری تھی، بی بی سی نے ان کی کرپشن پر دو ڈاکومنٹریز جاری کیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اب ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جائے گا کہ شہباز شریف کے بیٹے کی شوگر مل کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کیسے آ گئے۔ ہمارا ملک تمام تر وسائل کے باوجود ترقی کیوں نہیں کر سکا، اس کی وجہ اقتدار پر ڈاکوؤں کا براجمان ہونا ہے، اگر آپ کسی فیکٹری میں بھی ڈاکو بٹھا دیں تو وہ تباہ ہو جاتی ہے، جن ممالک میں غربت زیادہ ہے وہاں اسی طرح ڈاکو اقتدار پر قابض ہیں، قومیں وسائل کی کمی کی وجہ سے غریب نہیں ہوتیں، سوئٹزرلینڈ وسائل نہ ہونے کے باوجود سب سے زیادہ خوشحال ملک ہے جس کی سب سے بڑی وجہ وہاں قانون کی بالادستی ہے، وہاں کوئی چوری ڈکیتی نہیں اور نہ ہی کوئی قبضہ گروپ ہے، وہاں ادارے مضبوط ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہے، مدینہ کی ریاست نے انہی دو اصولوں پر کاربند رہ کر دنیا کی امامت کی، پاکستان کو بھی انہی اصولوں پر کھڑے ہونا چاہیے، ہم اس راستے پر چل پڑے ہیں، قومی صحت کارڈ، احساس پروگرام اس سمت اہم قدم ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ڈاکوؤں کے ٹولے سے ہے، یہ چوری کریں تو انہیں این آر او مل جاتا ہے، پھولوں کے ہار پہنائے جاتے ہیں جبکہ معمولی جرائم پر لوگ جیلوں میں پڑے رہتے ہیں، ایسی صورتحال ملکوں کی تباہی کا باعث ہوتی ہے۔ ایسے بدعنوان عناصر کے خلاف پوری قوم مل کر لڑتی ہے، کوئی تنہا ان کے خلاف نبردآزما نہیں ہو سکتا۔ اس ملک کا سابق وزیراعظم اربوں روپے کی بیرون ملک جائیداد کا جواب دینے کی بجائے اپنے بچوں سے پوچھنے کی بات کرتا ہے جبکہ اس کے بچوں کا موقف ہے کہ وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں، انہوں نے لندن کی مہنگی ترین جگہ پر قیتمی جائیدادیں بنائی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا وعدہ ہم نے کیا تھا اور اپنی حکومت کے دور میں یہ وعدہ پورا کریں گے، جنوبی پنجاب کے لوگوں سے ماضی میں ناانصافی ہوئی، انہیں نوکریوں میں جائز حصہ نہیں ملا، جنوبی پنجاب کو جتنا بجٹ ملنا چاہیے تھا وہ نہیں ملا، اب یہ ناانصافی ختم ہوگی، وہ آئندہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ کے افتتاح کیلئے آئیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مارچ کے آخر تک کروڑوں افراد کو قومی صحت کارڈ کی سہولت میسر آئے گی، یہ ریاست مدینہ کی طرف اہم قدم ہے اور تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر سمیت مختلف اضلاع میں نئے ہسپتال بھی بنا رہے ہیں جبکہ پنجاب بھر میں 23 نئے ہسپتال بنانے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، 158 طبی مراکز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، گزشتہ حکومتوں نے جتنا بجٹ جنوبی پنجاب کو دیا اتنا ہم نے اپنے دور حکومت میں چھ ماہ میں خرچ کر دیا۔یاد رہے کہ قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت 10 لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔

  • چین غصے میں، وزیراعظم معافی مانگیں گے؟

    چین غصے میں، وزیراعظم معافی مانگیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آجکل عمران خان کے دورہ چین کا بہت شور مچا ہوا ہے ۔ وزیر مشیر بھانت بھانت کی چیزیں نکال کے لارہے ہیں کہ کپتان جب چین کی سرزمین پر قدم رکھے گا تو پتہ نہیں کیا ۔۔۔ انی ۔۔۔ مچا دینی ہے ۔ ۔ حالانکہ سچ اور حقیقت یہ ہے عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے سی پیک کو دفن کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ۔ اس لیے اس دورہ کے شروع ہونے سے پہلے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ۔ کیا عمران خان چین کا ناکام دورہ کرنے جا رہے ہیں ؟؟؟۔ کیونکہ اس وقت جو اطلاعات اور خبریں وزارت خارجہ سے باہر نکل رہی ہیں ان کے مطابق بڑے مشکل حالات میں یہ دورہ ہونے جارہا ہے ۔ چینی قیادت بھی پاکستانی عوام کی طرح کپتان سے ناراض دیکھائی دیتی ہے ۔ یہاں تک کہ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ پہلے ایک ملک کا سربراہ عمران خان کا فون نہیں اٹھاتا تھا تو دوسرا فون نہیں کرتا تھا ۔ اور اب شاید تیسرا کے بارے کہا جائے کہ وہ اپنے گھر بلا کر ملتا بھی نہیں ۔ ۔ اللہ نہ کرے ایسا ہو۔ میری دعا ہے اور خواہش بھی ہے کہ یہ ملاقات ہوجائے ۔ کیونکہ عمران خان سے تمام تر اختلاف کے باوجود یہ پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بات کو آگے بڑھانے سے پہلے یاد کروادوں کہ گذشتہ سال داسو میں دہشت گرد حملے میں چینی کارکنوں کی ہلاکتوں اور سی پیک کی سست روی کی وجہ سے چین اور پاکستان کے تعلقات سردمہری کا شکار رہے ہیں۔ اس حوالے سے بڑی کھل کر میڈیا پر بھی بات ہوتی رہی ہے اور چینی کمپنیوں کے عہدیداروں سمیت دیگر چینی ۔۔۔ پاکستانیوں سے برملا اس کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں ۔ ایک دو ایسی ملاقاتوں کا تو میں خود بھی راوی ہوں ۔ ۔ اسٹوری کچھ یوں ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لیے تین سے پانچ فروری کے دوران بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ پر ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق عمران خان کی ملاقات صرف چینی وزیر اعظم سے کروائی جائیگی ۔ صدر شی جن پنگ نہیں ملیں گے ۔ یہاں تک کہ سائیڈ لائن پر بھی ان دونوں کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ۔ دراصل عمران خان کے دورے کا مقصد بیجنگ کے سی پیک اور پاکستان میں چینی کارکنوں کے تحفظ سے متعلق خدشات دور کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے دیرینہ اوردوستانہ تعلقات کے تاثر کو قائم رکھنے کی کوشش ہے۔ آسان الفاظ میں آپ کہہ سکتے ہیں چینیوں نے عمران خان کو جواب طلبی کے لیے بلایا ہے ۔ کہ بھائی جان ان تین سالوں میں سی پیک پر آپ نے کیا progressکی ہے ۔ اسی لیے آپ نے دیکھا ہو گا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کپتان نے ۔۔۔ سی پیک ۔۔۔۔۔۔ سی پیک ۔۔۔کی گردان شروع کی ہوئی ہے ۔ ۔ جیسے چند روز پہلے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک سے غربت کے خاتمے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے بھی چین کا ماڈل اپنانا چاہتے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تو پہلے تین سال تک یہ سب کچھ بھولے ہوئے اب دو تین روز پہلے عمران خان کہہ رہے تھے کہ سی پیک پاکستان اور چین کا بہترین مشترکہ منصوبہ ہے ۔ عوام اور ریاستی ادارے سی پیک میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ۔ آجکل ان کو یہ سب کچھ بہت یاد آرہا ہے ۔ حالانکہ اس دور حکومت میں سی پیک کو عملی طور پر رول بیک کرنے پوری پوری کوشش ہوئی ۔ ۔ صورتحال یہ ہے کہ اب امریکہ نے ہم سے تمام کام کروا لیے ہیں ۔ افغانستان سے وہ بخیر و عافیت نکل چکا ہے اور ہماری ان کو ضرورت نہیں رہی ہے تو انھوں نے تو ہم کو مکمل طور پر جواب دیا ہوا ہے ۔ حالانکہ ہم نے بڑی کوشش کی ۔ کہ جوبائیڈن کم ازکم ہمارے وزیراعظم کو فون ہی کرلے ۔ مگر ہم کو ہمیشہ ٹکا سا ہی جواب ملا ہے ۔ اب کیونکہ ہم کو امریکہ بھی لفٹ نہیں کروا رہا ہے ۔ بھارت کے ساتھ بھی تجارت نہیں شروع ہوپارہی ہے ۔ ایران اور افغانستان کے ساتھ بھی معاملات کچھ بہتر نہیں۔ بردار اسلامی ممالک کے ساتھ بھی تعلقات آپ کے سامنے ہیں ۔ تو لے دے کر صرف چین ہی بچتا ہے ۔اسی لیے کپتان اب بچھے بچھے جا رہے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے یہ ڈپلومیٹ الفاظ استعمال نہیں ہوتے ۔ سچ یہ ہے کہ عمران خان اب چین معافی مانگنے جارہے ہیں ۔ اور یہ اتنی آسانی سے نہیں ملنی ۔ اب کی بار بیجنگ سے بھی ہم کو ایک لمبی لسٹ ملنی ہے ۔ وہ کہتے ہیں نا ۔۔۔ ہاتھاں نال لائیں گنڈاں داندان نال کھولنیاں پیندی نے ۔۔۔ عمران خان کے دورے کا دوسرا مقصد پاکستان کی طرف سے اسلام آباد اور بیجنگ کے دوستانہ روابط کا تاثر دینا ہے۔ کیونکہ آپ دیکھیں دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں رہ گیا جو ہمارا ساتھ دیتا ہو ۔ چاہے ہمارے بردار اسلامی ممالک کیوں نہ ہوں ۔ واحد چین ہی آخری سہارا رہ گیا ہے ۔ عمران خان نے داسو واقعہ کے بعد اس سرمائی اولمپکس کو ایک موقع کے طور پر بھی دیکھا ہے کہ چین کے ساتھ کھڑا ہوا جائے کیونکہ بہت سے ممالک نے ان اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے ۔ جبکہ اس اولمپکس میں اب وزیراعظم پاکستان شرکت کریں گے تو دنیا کے ساتھ ساتھ چین کے اندر بھی پاکستان کی جانب سے ایک اچھا پیغام جائے گا ۔ پر اس سب کے ساتھ عمران خان کے دورے کے دوران چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر غور ہوگا ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم سے ملاقات ہوئی ۔ اور لگتا ہے یقیناً اس ملاقات میں بھی چین کی جانب سے سی پیک اور اس کے ورکرز کی سکیورٹی سے متعلق سوالات سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر گفتگو ہوئی ہوگی ۔ ۔ عمران خان فوجی قیادت سے علیحدہ ملاقات کے علاوہ وفاقی وزرا اور سی پیک کے متعلقہ حکام سے بھی ملے تھے جنھوں نے وزیر اعظم کو چین کے دورے سے متعلق بریفنگ دی تھی۔ یعنی ادارے ہوں یا دیگر سب ہی عمران خان کو اس حوالے سے بریف کررہے ہیں کیونکہ یہ دورہ بڑا حساس ہے ۔ ایک غلطی پاکستان کو اس کے دیرینہ دوست سے دور کر سکتی ہے ۔ کیونکہ اس دورے کا ایک ہی بنیادی مقصد ہے کہ بیجنگ کا اسلام آباد پر اعتماد کسی طرح بحال ہو جائے۔ ۔ پھر عمران خان کی بیجنگ میں موجودگی کے دوران روسی صدر ولاد میر پیوتن سے بھی ملاقات ممکن ہے۔ یوکرائن کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ حالیہ تناؤکے سبب روس خطے میں اپنے حامیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہے گا اور اس سلسلے میں پاکستان ایک اہم ملک ہے۔ افغانستان کی وجہ سے بھی پاکستان کی اہمیت بنتی ہے اور چین اور روس کے افغانستان میں مفادات موجود ہیں، جن وہ ضرور تحفظ کرنے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یوں اگر عمران خان چینی قیادت اور روسی صدر سے ملاقاتوں کے پاکستان کا کیس صحیح طرح اٹھا لیں تو پاکستان کے حق میں بہت بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔ پر اگر وہاں جا کر بھی انھوں نے اپنی ملکی سیاست ، اپنا مغرب اور تاریخ بارے علم بتانا شروع کردیا اور وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے پوائنٹس اور معاملات تک نہ رہے تومعذرت کے ساتھ کامیابی کے امکانات کم ہیں ۔ ۔ موجودہ حالات میں پاکستان کو اس دورہ کی کامیابی کی اشد ضرورت ہے ۔ کیونکہ پاکستان چین سے 3ارب ڈالر کے قرضے اور چھ شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ ۔ یاد رہے چین پہلے ہی کمرشل قرضوں اور فارن ایکسچینج ریزرو سپورٹ اقدامات کی شکل میں پاکستان کو11 ارب ڈالر دے چکا ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر قرضہ ملا تھا جو پاکستان خرچ کر چکا ہے۔ سعودی قرضہ ملنے سے پہلے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر15.9ارب ڈالر تھے جو رواں ماہ پھر16ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔۔ وزیراعظم ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ فنانس، ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چین سے معاونت کی درخواست کرینگے۔ کل کے روز انکے دورے کا ایجنڈا ترتیب دینے کیلئے حتمی اجلاس ہوگا۔ میرے خیال سے وزیر اعظم جو تجاویز پیش کی جائیں اور جو باتیں بریف کی جائیں اس پر ہی عمل کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ہی پاکستان کے لیے بہتر ہوگا ۔ ۔ یہاں اس بات کی نشاندہی کر دوں کہ یہ جو سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیر اعظم عمران خان ، سابق صدر و جنرل پرویز مشرف ، آصف زرداری اور نواز شریف کے بیرون ممالک دوروں پر آنے والے اخراجات کا موازنہ پیش کر دیا ہے ۔ اس موقع پر یہ اس دورے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہا ہے یہ آپکو domestic politicsکے لیے تو شاید فائدہ مند ہو ۔ پاکستان کے لیے کسی صورت فائدہ مند نہیں ۔ اگر انھوں نے موازنہ پیش کرنا ہی ہے تو زرداری ، مشرف ، نواز شریف اور عمران خان کے دوروں کا یہ موازنہ پیش کریں کہ کس نے کیا کیا کامیابی حاصل کی ۔ سچ پوچھیں تو اس میں یقیناً عمران خان کا نام سب سے آخر میں ہی آئے گا ۔۔ سچ یہ ہے کہ پاکستان میں جو بھی حکمران آیا ہے ڈکیٹیر ہو یا جمہوری ۔۔۔ اس نے بڑی اچھی طریقے سے امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات بحال رکھے ہیں یہ پہلا دور ہے جس میں ہمارے ملک مسائل تو بڑھے ہی ہیں ساتھ ہی خارجہ محاذ پر بھی ہمارے تعلقات خراب ہی ہوئے ہیں ٹھیک نہیں رہے ۔

  • نواز شریف دباؤ میں،جان بھی جا سکتی ہے،میڈیکل رپورٹ عدالت جمع

    نواز شریف دباؤ میں،جان بھی جا سکتی ہے،میڈیکل رپورٹ عدالت جمع

    نواز شریف دباؤ میں،جان بھی جا سکتی ہے،میڈیکل رپورٹ عدالت جمع
    سابق وزیراعظم نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی

    امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے نواز شریف کی 3 صفحات کی رپورٹ جمع کروائی گئی ،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا،نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں ،نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی جاری رکھیں، چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں،نواز شریف ذہنی دباو کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں،نواز شریف ابھی شدید ذہنی دبا و میں ہیں، نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے،ذہنی دباو کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباو میں ہیں،نواز شریف دل کے مریض اور کورونا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، کورونا میں ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں،

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ابھی پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں،نواز شریف نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا،ڈاکٹر نے نوازشریف کا معائنہ کیا، مرضی کا خط لکھوایا،۔کیا آپکو لگتا ہے آپکی یہ مکاری عیاری اب اور چلے گی یا بے ایمانی تیرا آسرا۔جھوٹ پر جھوٹ

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جھوٹی رپورٹ جمع کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ امید کرتا ہوں عدالت ان جعلی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لے گی قائد ن لیگ کے پاس سب سے آسان راستہ قوم کے پیسے واپس کریں اور لندن ہی رہیں ان کا مسئلہ جھوٹی رپورٹ سے حل نہیں ہوگا ایسی رپورٹ کا مقصد پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑانا ہے، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ہائیڈ پارک کے علاوہ کہیں بھی نہیں جانا۔ انہیں چاہیے قانونی طور پر کام کو سر انجام دیں

    ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب تو نواز شریف کے ڈاکٹر کے مطابق ان کو وہ بیماریاں بھی ہو گئی ہیں جو صرف عورتوں کو ہوتی ہیں۔ لگتا ہے نواز شریف صاحب کوئی بڑا دھماکہ کرنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

    واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر واطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔

    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں کہ سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیگی قائد کی کرپشن نیب لاء میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں، ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ وہ برطانیہ میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم توحق میں ہیں ان کوواپس لایا جائے، عدالت کوچاہیے تھا شہبازشریف نے گارنٹی دی تھی تو اب مسلم لیگ ن کے صدر سے پوچھا جائے اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو بلانے کا مشورہ دیا جائے،وزیراعظم کو بریفنگ

    نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

  • تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار

    تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار

    تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس، بڑا فیصلہ، اہم شخصیات نااہل قرار
    بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس ،الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شاہ محمد کو5سال کے لیے نااہل کردیا الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا دونوں باپ بیٹے نے بکاخیل میں پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تھی الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا نوٹس لیا تھا اورالیکشن بھی ملتوی کرنا پڑ گیا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی آج الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سنایا ہے اور کے پی کے صوبائی وزیر کو نااہل قرار دے دیا ہے

    واضح رہے کہ پولنگ اسٹیشن پر حملہ کے الزام میں صوبائی وزیر شاہ محمد کے بھائی و بیٹے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے، بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ملوث شاہ محمد وزیر کے بھائی سمیت 21 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی تھی ڈپٹی کمشنر،ڈی آر او بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے تحصیل بکاخیل کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات اور تحصیل میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی دونوں افسران کے موقف کی تائید کی۔ مذکورہ بالارپورٹوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تحصیل بکاخیل میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا،کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

  • یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر منتخب نہیں ہوئے ؟ سینیٹ میں سوال

    یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر منتخب نہیں ہوئے ؟ سینیٹ میں سوال

    یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر منتخب نہیں ہوئے ؟ سینیٹ میں سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدار ت سینیٹ اجلاس ہوا

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم نےمل کربہت ساری فتوحات حاصل کیں، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافے سے عوام پر بوجھ ڈالا جائے گا،مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے ہونے کے باوجود عوام پر بجلی گرائی جا رہی ہے حکومت نے بجلی کی اوسط قیمت میں 52 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس لیے نہیں کیاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا تھا، مہنگائی سے پریشان عوام کے ساتھ ان کو کوئی ہمدردی نہیں،چند دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا،حکومت کے پاس رلیف نام کی کوئی پالیسی نہیں،

    شہزاد وسیم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل منظوری کے بعد سیاسی واقعات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے،بل سے پوری ریاست متفق تھی،اسٹیٹ بینک بل میں پہلی مرتبہ ترمیم نہیں آئی،کیا آئی ایم ایف کے کہنے پر پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک آرڈینس میں ترمیم نہیں کی پیپلزپارٹی کی اسٹیٹ بینک بل میں ترمیم جائز تھی تو یہ کیسے ناجائز ہے،اپوزیشن کے پاس کوئی پلان نہیں ہے ،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک بل منظوری کے بعد باتیں کی جارہی ہیں،اسٹیٹ بینک کوخود مختار بنانا آئین کے خلاف نہیں،کیا پیپلزپارٹی اورن لیگ نے اسٹیٹ بینک بل میں ترمیم نہیں کیے؟گزشتہ روزیوسف رضاگیلانی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ،یوسف رضاگیلانی نے کہا چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو فائدہ پہنچایا،یوسف رضا گیلانی کا بیان کسی طورپر درست نہیں اپوزیشن کہتی ہے اسٹیٹ بینک بل رات کی تاریکی میں پیش کیا گیا کیا ان لوگوں کو اسٹیٹ بینک بل سے متعلق علم نہیں تھا ؟کیا یہ معصوم تھے؟حکومت اسٹیٹ بینک کو با اختیارادارہ بنانا چاہتی ہے،اسٹیٹ بینک بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کا اختیارحکومت کے پاس ہوگا،پیپلزپارٹی،ن لیگ اپناریکارڈدیکھ لیں دونوں نےترامیم کیں،اسٹیٹ بینک آج اورکل بھی اس ایوان کےتابع رہے گا،دور دور تک قائد حزب اختلاف نظر نہیں آئے ،

    سینیٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شورشرابہ کیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتیں اپنے مقاصد کیلئےاس ادارے کواستعمال کرتی تھیں،اپوزیشن کے بہت سے حلقے اپوزیشن لیڈرکی وضاحت سے متفق نہیں،کیا قائدحزب اختلاف کونہیں پتہ تھاکہ ترمیمی بل سینیٹ میں آیا ہے، قائد حزب اختلاف نے کہا ہمیں بروقت اطلاع نہیں دی گئی،پوری قوم شش وپنج میں ہے کہ ماجرا کیا ہے، سینیٹر دلاور کوآپ نے حاضری کا کہا اورخود پیش نہیں ہوئے،کیاقائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر منتخب نہیں ہوئے ؟پیش گوئی کررہاہوں پیپلزپارٹی ن لیگ سے آگے بھی ہاتھ کرنے والی ہے ،قائدحزب اختلاف کے استعفیٰ کی بات جھوٹ اور ڈرامہ تھی وہ واپس لیں گے کیا اپوزیشن لیڈرالیکشن کمیشن میں تاریخیں نہیں بھگت رہے،آج بھی قائد حزب اختلاف کی پٹیشن الیکشن کمیشن میں چل رہی ہے،

    سینیٹ کےاجلاس میں تحفظ والدین بل 2022 پیش کر دیا گیا،وزیر مملکت علی محمد خان نے سینیٹ میں تحفظ والدین بل 2022 پیش کیا سینیٹ نے تحفظ والدین بل 2022متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

    سینیٹ کا اجلاس جمعہ ساڑھے 10 تک ملتوی کر دیا گیا

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

  • دعا کرنی چاہیے کہ اور بھی لوگ نااہل ہوں،وزیراعظم

    دعا کرنی چاہیے کہ اور بھی لوگ نااہل ہوں،وزیراعظم

    دعا کرنی چاہیے کہ اور بھی لوگ نااہل ہوں،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب برطانیہ گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھنے کو ملا،

    وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز امیر و غریب میں کوئی فرق نہیں کرتے تھے،پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننا تھا،وہاں اگر کسی کے پاس پیسہ نہیں ہوتو مفت علاج ہوتا تھا،میں نے برطانیہ میں اللہ کی برکت دیکھی،برطانیہ کا ہیلتھ بجٹ پاکستان کے بجٹ سے کئی گنا زیادہ ہے،جب برطانیہ گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھنے کوملی،خیبرپختونخوا حکومت نے پہلی بار ہیلتھ کارڈ شروع کیا،صحت کارڈ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی نہیں اب پرائیویٹ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی بنائے جائیں گے کیونکہ نیا پاکستان ہیلتھ کارڈ رکھنے والوں کے پاس اب بڑے شہروں کا سفر کیے بغیر علاج کروانے کا آپشن ہوگا ،کورونا سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، کچھ لوگوں کو کھانسی بھی ہو تو بیرون ملک علاج کیلئے چلے جاتے ہیں، سابقہ حکومتوں نے عوام پر کبھی اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا،ہیلتھ کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا، یونیورسل ہیلتھ کوریج سے نجی سیکٹر چھوٹے شہروں میں اسپتال بنائے گا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تنقید اچھی چیز اور یہ جمہوریت کا حسن ہوتا ہے،تنقید بھی مناسب ہونی چاہیے پھر بھی کہتے ہیں کہ حکومت نا اہل ہے،نااہل حکومت دنیا کے ٹاپ 3 پوزیشن پر کیسے آئی، ہم نے بہترین طریقے سے ملک کو کورونا سے بچایا،ہم نے ملک کومعاشی بحران سے بھی بچایا اس طرح دعا کرنی چاہیے کہ اور بھی لوگ نااہل ہوں،پاکستان اب کرپشن کے الزامات اور کرپٹ لیڈروں کی وجہ سے ماضی کی طرح سرخیوں میں نہیں آتا۔ ہمیں یہ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ ماضی میں ہم اقتدار میں زوال پذیر حکمرانوں کی وجہ سے مسلسل نیچے کیوں چلے جاتے تھے مسلم لیگ ن نے قرضے لے کر گروتھ حاصل کی دنیا حیران ہے مقصود چپڑاسی کے بینک اکاونٹ میں 4 ارب روپے کیسے آئے؟ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اسے پورا کرینگے،اگلی دفعہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا افتتاح کرنے یہاں آؤں گا،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بہاولپور ڈویژن کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بہاولپور ڈویژن کیلئے قومی صحت کارڈ کا اجراء پی ٹی آئی کا بہت بڑا تحفہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا یہ اقدام بہاولپور ڈویژن کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہاولپور ڈویژن میرے دل کے قریب ہے۔عبہاولپور ڈویژن کے عوام کی فلاح و بہبود بہت عزیز ہے۔بہاولپور ڈویژن کے مسائل ترجیحی بنیادجو ں پر حل کروں گا۔عماضی میں شوبازی ہوتی رہی عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔عہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی منصوبے شروع کئے ہیں۔

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا