Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    وزیر آبی وسائل مونس الہٰی نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت مغربی دریاوں پرپن بجلی گھروں کے کئی منصوبے تعمیر کر رہا ہے،بجلی گھروں کےکی اکثریت سندھ طاس معاہدے کی ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے دریاوں پر پانی کے اوپر بھارتی منصوبوں سے باخبر ہیں

    انڈس واٹر ٹریٹی کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کا معاملے پر ایوان میں سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے پانی کا درست استعمال نہیں کیا تو ہمارے لیے مسئلہ ہوگا،ہمارے پاس اس بارے میں بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے فورم ہے، بھارت دریاوں پر ڈیم بناسکتا ہے لیکن تکنیکی غلط اقدامات کی ہم مخالفت کرتے ہیں بھارت کو ڈیم بنانے کی اجازت نواز شریف کے دور میں ملی،بھارت نے جس دور میں بگلہار ڈیم بنایا وہ دور نواز شریف کا تھا، سعدیہ عباسی نےکہا کہ یہ سوال انڈس واٹر ٹریٹی کا تھا اس کا جواب دیا جائے، اگر یہاں کسی سازش کی بات ہے تو کمیٹی کو معاملہ ریفر کردے، علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہ گالی دی نہ کس پر تنقید کی،

    سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قائد ایوان نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام ایجنڈا معطل کرکے صرف مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی جائے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی خط لکھ کر ایک اجلاس کشمیر میں کرنے کا کہا ہے،جمعہ کو کشمیر کے مسائل پر بات ہوگی، اجلاس میں تمام ممالک کے سفارتکاروں کو مدعو کیا جائے،یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد میں سینیٹ اجلاس منقعد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

    وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ لاپتہ افراد کا بل مسنگ ہوگیا ہے،لاپتہ افراد کا معاملہ ایک اہم مسئلہ ہے،لاپتہ افراد سے متعلق بل تیار کیا جو قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق بل سینیٹ کو بھیجا گیا ہےمعلوم نہیں لاپتہ افراد کا بل سینیٹ میں کیوں پیش نہیں ہو رہا، جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت کا بل ہے حکومت ہی لا سکتی ہے میں نہیں لا سکتا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور بل دے گی تو بل لے آوں گا،

    حکومت نے نیٹ میٹرنگ کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 3 سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 16ہزار 149 درخواستیں موصول ہوئیں،حکومت نے 12ہزار 918 لائسنس نیٹ میٹرنگ کے جاری کیے، ن لیگ دور میں 50میگاواٹ نیٹ میٹرنگ سے بجلی حاصل کی گئی، پی ٹی آئی دور میں 250 میگاواٹ بجلی نیٹ میٹرنگ سے حاصل کی گئی،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،وکیل نے کہا کہ میرے علم میں نہیں جن تفصیلات اور ڈاکیومنٹس کا ذکر کیا گیا کمرہ عدالت میں علی امین گنڈا پور کی الیکشن مہم کی ویڈیو چلائی گئی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کی سی ڈیز کی کاپیاں آج ہی جمع کروادیں،کسی کی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ڈی آئی خان سے شروع کریں گے کیس کومثال بنائیں گے 13کوالیکشن ہے اس کے بعد کی تاریخ تو نہیں دے سکتے،ڈی ایم او نے انہیں وارننگ دی جرمانہ کیا اس کے بعد کمیشن کو ریفر کیا الیکشن کمیشن نے تمام دستاویزات ویڈیوز کی کاپیاں علی امین گنڈاپور کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معافی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معذرت قبول کرلی جمشید اقبال چیمہ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگی تھی

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

  • تاحیات نااہلی کی درخواست پر اعتراضات لگ گئے

    تاحیات نااہلی کی درخواست پر اعتراضات لگ گئے

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کردی

    اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست کے معاملے پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے ،تاحیات نااہلی کے معاملے پر نظر ثانی درخواستیں بھی مسترد کی جاچکی ہیں معاملے پر ایک بار فیصلہ ہوجائے تو نئی درخواست دائر نہیں ہوسکتی،

    سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر جو اعتراضات لگائے گئے ہیں ان اعتراضات کے خلاف بھی اپیل دائر کی جا سکتی ہے سپریم کورٹ رولز میں گنجائش موجود ہے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اعتراضات پر اعتراض ضرور کریگی نئی درخواست دائر کرنے میں کچھ دن لگیں گے

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نا اہلی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کے ذریعے یہ درخواست کی گئی ہے درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184 اور آرٹیکل 99 کی تشریح کی استدعا کی گئی ہے

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ کسی بھی امیدوار کی نااہلی عدالت میں چیلنج کیے گئے الیکشن کی حد تک کی جائے،از خود نوٹس اور سپریم کورٹ کے خصوصی اختیارات سے متعلق مقدمات میں اپیل کا حق دیا جائےکسی امیدوار کو تاحیات نااہل قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،غلطی کرنے والوں کو نظرثانی اور معافی کا حق نہ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے،درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے مقدمات کا حوالہ دیا گیا سپریم کورٹ بار نے درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

    شیخ رشید قیدیوں پر مہربان ہو گئے

  • وکلا مقدمات کے بوجھ کے خاتمے کیلئے التواء سے گریز کریں،نامزد چیف جسٹس

    وکلا مقدمات کے بوجھ کے خاتمے کیلئے التواء سے گریز کریں،نامزد چیف جسٹس

    وکلاء مقدمات کے بوجھ کے خاتمے کیلئے التواء لینے سے گریز کریں،نامزد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال
    نامزد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کے دور میں 4ہزار100 سے زائد مقدمات ویڈیو لنک پر سنے گئے

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ویڈیو لنک سے سائلین اور وکلاء کے عدالت آنے کے اخراجات میں کمی آئی جسٹس فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست کو فل کورٹ نے سنا 17ماہ تک زیر سماعت رہنے والے مقدمہ سے معمول کے کیسز تاخیر کا شکار ہوئے صرف 6 ججز معمول کے مطابق سماعت کرتے رہے،وکلاء مقدمات کے بوجھ کے خاتمے کیلئے التواء لینے سے گریز کریں بار اہل ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی میں بھی معاونت کرے ،جسٹس گلزار احمد نے آزاد اور قابل ججز کو سپریم کورٹ تعینات کیا

    پاکستان کے ستائیسویں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

    چیف جسٹس گلزار احمد 2 سال سے زائد چیف جسٹس رہے۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں بطور چیف جسٹس 2 سال 10 دن اپنے فرائض انجام دیئے، چیف جسٹس گلزار احمد کا دور جہاں کورونا وائرس کے باعث مشکل ترین دور رہا وہی اہم اور تاریخی فیصلے بھی ہوئے۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے دور میں کراچی نسلہ ٹاور گرانے، گجر نالہ پر تجاوزات ختم کرنے، رفاہی پلاٹ پر شادی ہالز کی تعمیر کے خلاف اور شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا کراچی سرکلر ریلوے بحالی، اقلیتوں کے حقوق کیلئے اقدامات، اور پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے احکامات بڑے فیصلے تصور کئے جارہے ہیں۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے فیصلے دیے. آرمی پبلک اسکول پشاور سانحہ پر وزیر اعظم عمران خان کی طلبی اور لواحقین کے تحفظات ختم کرنے کا حکم دیا.چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے دور میں کرونا وائرس اور بریسٹ کینسر سمیت رحیم یار خان مندر، کرک مندر اور کوہاٹ حملوں پر ازخودنوٹس نوٹس بھی لیا.چیف جسٹس گلزار احمد ہمیشہ عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد بڑھانے کے خواہش مند رہے اور اسی وجہ سے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

    جسٹس عمرعطا بندیال چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر2 فروری کو حلف اٹھائیں گے، پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے جسٹس عمر عطا بندیال کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی۔ جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اورثانوی تعلیم پاکستان میں حاصل کرنے کے بعد امریکہ کی کولمبیا یونی ورسٹی سے معاشیات میں بیچلر اور کیمبرج یونی ورسٹی برطانیہ سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔1983 میں بطور وکیل لاہور میں کام کا آغاز کیا اور چند برس بعد سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2004 میں بطور لاہور ہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی۔ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے ججز میں ان کا نام شامل ہوا

    توہین آمیز مواد کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت نے کیا اقدام اٹھا لیا؟

    یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا

    مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

    قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج

    2014 میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔ عمران خان کو اہل صادق امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے جسٹس قاضی فائزعیسی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے والے دس رکنی لارجر بینچ اوربرطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دینے والے بینچ کے سربراہ رہنے سمیت ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس اور سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے۔

  • پارٹی قیادت کو بھیجا گیا استعفیٰ اب واپس نہیں لوں گا،یوسف رضا گیلانی

    پارٹی قیادت کو بھیجا گیا استعفیٰ اب واپس نہیں لوں گا،یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے "ہم نیوز” کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہےچیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔

    وزیر اعلیٰ کی کے یو جی گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہاوس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہیے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ہے، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا –

    بہت مبارک ہو،انجام کا آغاز ہو چکا،مریم نواز

    سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دیا جانے والا استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لیے خدمات روشن مثال ہیں انہوں نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کر کے بل منظور کرایا۔

    بریکنگ،ایوان سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔

    واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بطور اپویشن لیڈر اپنا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو جمع کرا دیا ہے انہوں ںے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا اس لیے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا ہے میں اپنے مخالفین کے سخت الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے ہمدردوں کی خاموشی سے پریشان ہوں۔

    شہبازشریف بھی باہرجانے کی اجازت کی شرط پر استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں،شہباز گل کا دعویٰ

    سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا حکومتی بل پاس ہونے پر سید یوسف رضا گیلانی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سابق وزیراعظم جمعہ کے دن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے اور حکومتی بل ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہو گیا تھا۔

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    سینیٹ میں جب حکومتی بل پیش کیا گیا تھا تو چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ حکومتی بل کے حق میں استعمال کیا تھا کیونکہ گنتی میں دونوں جانب کے ووٹ برابر ہو گئے تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بل پیش کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی طرف سے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ سینیٹ کا اجلاس 28 جنوری کو ہو رہا ہے آپ شریک ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ اس میں کہیں نہیں لکھا تھا کہ اس میں اسٹیٹ بینک کا بل پیش ہوگا اگر ساکھ والے وزرا ان پر تنقید کریں تو انہیں قبول ہے لیکن اگر ایسے لوگ جن کی ساکھ نہیں ہے اور جو پارٹی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں وہ کہیں کہ میں نے حکومت کی مدد کی ہے تو بات نہیں بنتی۔

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    انہوں ںے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ چئیرمین صاحب! آپ کے ووٹ سے حکومت جیتی ہے کریڈٹ آپ کو ملنا چاہیےاور دھاندلی نہیں ہونی چاہیے میں جب وزیراعظم تھا تو آئین کے تحفظ کے لیے صدر کے خلاف خط نہیں لکھا کیونکہ وہ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قانون کے مطابق عمل کیا اور وزارت عظمیٰ چھوڑ دی تھی۔

  • تھر میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

    تھر میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

    تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے جشن منایا ڈپٹی سی ای او سائنو سندھ ریسورسز کمپنی عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ تھرکول بلاک ون سائٹ پر کوئلہ 145 میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا ہے 24 مئی 2012 کو کان کنی کی لیز دی گئی، کوئلے کی سالانہ پیداوار پہلے مرحلے میں 9 ارب ٹن ہوگئی ہے۔

    تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

    عبدالقیوم چوہدری نے مزید کہا کہ منصوبہ چین کے تاریخی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا اہم منصوبہ ہے، منصوبے کو پاکستان اور چین نےجوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ میں شامل کیا ہے منصوبہ تجارتی اقتصادی سرگرمیوں کےباعث توانائی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلاک ون میں 1330 میگاواٹ بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کی کے یو جی گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’’تھر بدلے گا پاکستان‘‘، آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے، آج صبح بلاک 1 میں 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے، یہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔

    پی ایس ایل 7: ملتان سلطانزکا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 175 رنز کا ہدف

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں 3 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں جو 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں، تھر کول فیلڈ بلاک 1 سے کوئلہ برآمد ہونے پر پورے ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

  • وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی : شہباز گِل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے شہباز گِل نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا-

    سال نو کا دوسرا ماہ ،حکومت کی جانب سے ایک بار پھر "پٹرولیم بم” کا تحفہ…


    شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو مسترد کردیا پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں اسوقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

    حکومت کا پانچ فروری کوعام تعطیل کا اعلان

    واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے آئندہ 15 روزکے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سفارشات کی تھی ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی پسی عوام پراب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں جاری تھیں، اور امکان ظاہر کیاجارہا ہے تھا کہ آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس لیے اوگرا نے اپنی سفارشات وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی تھی۔

    تکذیب نکاح کی اپیل مسترد: عدالت نے اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا

    ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسےفی لیٹرتک اضافہ کی سمری بھجوائی، اور سمری میں پیٹرول 5 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 9 روپے 50 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی تھی آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیے جانے کا امکان تھا۔

    تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

  • ریاست مدینہ میں کرکٹ، وزیراعظم عمران خان کے نام کھلا خط

    ریاست مدینہ میں کرکٹ، وزیراعظم عمران خان کے نام کھلا خط

    ریاست مدینہ میں کرکٹ، وزیراعظم عمران خان کے نام کھلا خط

    باغی ٹی وی : خط میں لکھا گیا کہ محترم عمران خان صاحب آپ نے ہم سے اسلام کی سرزمین کا وعدہ کیا تھا۔ ایک پاک سرزمین جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا طریقہ اور جس کی ہمیں بطور مسلمان پابندی کرنی چاہیے۔ ہم نے آپ پر یقین کیا۔ لیکن جس طرح آپ کے ناکام اور جھوٹے احتساب کے دعووں میں پاک سرزمین کے وعدے پر بھی سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

    آپ نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا تاہم اس سال پی ایس ایل میں ایک نہیں بلکہ دو بین الاقوامی جوا اور کھیلوں میں سٹے بازی کرنے والی کمپنیوں نے پراکسی ناموں سے ایک ٹیم اور پورے کرکٹ گراؤنڈ کو سپانسر کیا ہے۔ کیا اب ہم ریاست مدینہ میں اسی کو فروغ دے رہے ہیں؟ جناب دونوں جوا کھیلنے والی کمپنیوں نے اپنے مقامی ساتھیوں پی سی بی ،ٹرانس گروپ TRANSGROUP اور ملتان کی ٹیم کے ساتھ مل کر ان کی سپانسر شپ لی ہے اور میچوں کے دوران اپنے لوگو عبد نام دکھا رہے ہیں۔

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

    میرے بہنوئی نے خودکشی کر لی جو کہ اس طرح کے آن لائن کیسینو اور جوئے کی سائٹس کی وجہ سے بھاری قرض کی وجہ سے حرام ہے۔ جوا کھیلنا اسلام میں حرام ہے پھر بھی وزیراعظم صاحب آپ کی ناک کے نیچے، آپ کے پی سی بی کے چیئرمین ملتان کی ٹیم کی شرٹس پر Wolf777 ہے اور TRANSGROUP دونوں آن لائن جوا کھیلنے والی کمپنیاں DAFA(ڈی اے ایف اے) دکھا رہی ہیں لیکن سپورٹس نیوز پلیٹ فارم ہونے کا بہانہ کر کے اپنی پراکسیز کے تحت اشتہار دے رہی ہیں۔

    پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل نہ کرنے پرمعذرت خواہ ہوں، ذیشان ملک

    خط میں مزید لکھا گیا کہ جناب اللہ آپ کو معاف نہیں کرے گا۔ آپ فوری طور پر پی سی بی کے چیئرمین اور سی ای او سے مستعفی ہونے اور اس بکواس کو بند کرنے کا مطالبہ کریں۔ جو قوم اسلام کے راستے پر نہیں چلتی اس پر اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے۔ اس میں ملوث ہر شخص کو کرکٹ سے نکال دینا چاہیے۔ اس طرح کے رویے کو سزا ملنی چاہیئے.تب تک پرائم منسٹر صاحب آپ کا اسلامی جمہوریہ کا دعویٰ اتنا ہی جھوٹا ہے جتنا آپ کا احتساب کا دعویٰ۔ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔

    کورونا ویکسین لگوانے سے انکار،نوواک جوکووچ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز کے فوراً بعد، ایک بھارتی کمپنی اپنے مہمانوں کو پی ایس ایل کے میچوں میں جوا کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے پکڑی گئی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان سپر لیگ میں Dafa News کے نام سے اسپانسر کے طور پر شامل ہے، اور یہ PSL 7 کے میچوں کے لیے آن لائن بیٹنگ کا اہتمام کر رہی ہے۔

    پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 7 کے پانچویں میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ڈفا نیوز کا اشتہار نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آویزاں تھا کیونکہ کمپنی نے پی ایس ایل 7 کے اسپانسر کے طور پر سائن اپ کیا تھا اس کے ساتھ ہی کمپنی Dafa Bet نامی ویب سائٹ پر PSL 7 کے لائیو میچز کے لیے بال ٹو بال بیٹنگ بھی کر رہی تھی۔

    جیسے ہی بیٹنگ کے حوالے سے مسئلہ سامنے آیا، Dafa News نے اپنی آفیشل ویب سائٹ سے بیٹنگ پلیٹ فارم کا لنک ہٹا دیا۔ تاہم، شرط لگانے والی کمپنی، Dafa Bet اب بھی آن لائن بیٹنگ کر رہی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے اور سٹے بازی کے حوالے سے پاکستان کے قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں…

  • آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

    آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےآج جی ایچ کیو میں یورپی یونین (ای یو) کی سفیر محترمہ اندرولا کمنارا نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حکومت اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،وزیر خارجہ

    اس نظام کا حصہ تو آپ بھی ہیں صاحب،ازقلم :غنی محمود قصوری

    حکومت کا پانچ فروری کوعام تعطیل کا اعلان

    آئی ایس پی آر کے مطابق محترمہ اندرولا کمنارا نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    مسجد نبوی میں 2 سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری ہو گی

    شہبازشریف بھی باہرجانے کی اجازت کی شرط پر استعفے کی پیشکش کرچکے ہیں،شہباز گل کا…

  • اگلے ماہ تیسری عالمی جنگ؟ امریکہ، برطانیہ کی دھمکی،حالات کشیدہ،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اگلے ماہ تیسری عالمی جنگ؟ امریکہ، برطانیہ کی دھمکی،حالات کشیدہ،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اگلے ماہ تیسری عالمی جنگ؟ امریکہ، برطانیہ کی دھمکی،حالات کشیدہ،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت روس اور یوکرین تنازع کو بہت زیادہ ہوا دی جا رہی ہے انٹرنیشنل میڈیا اس پر زور و شور سے رپورٹنگ کر رہا ہے۔ روس نے جنگ سے متعلق خبروں کو بہت بار مسترد کیا ہے اور جہاں تک یوکرین کا تعلق ہے تو اس کے لئے ویسے ہی یہ ممکن نہیں کہ وہ خود سے جنگ میں پہل کر سکے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن مغرب اور اس کے اتحادی جس زور و شور سے اس تنازعہ پر بیانات دے رہے ہیں اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ روس اور یوکرین سے زیادہ دوسرے ممالک چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح یہ جنگ چھڑ جائے اور پھر وہ اس جنگ کی آڑ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔ لیکن اگر ایسا ہوا تو پھر یہ بات یہاں تک نہیں رکے گی بلکہ کئی دوسرے ممالک بھی تنازعوں کی لپیٹ میں آئیں گے اور یہ دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف جا سکتی ہے۔
    روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کی اصل صورتحال کیا ہے؟
    بارڈر پر فوجیوں اور اسلحہ کی تعداد بڑھانے کی وجہ کیا واقعی جنگ کی تیاری ہے؟
    وہ کون سے ممالک ہیں جو یہ جنگ کروانا چاہتے ہیں؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس پر تو آج کی ویڈیو میں بات کریں گے ہی لیکن اگر آپ نے ابھی تک اس چینل کو سبسکرائب نہیں کیا تو ضرور کر لیں اور بیل آئیکون کو بھی ضرور پریس کیجئیے گا تاکہ آنے والی تمام ویڈیوز کا نوٹیفکینشن آپ کو بروقت ملتا رہے۔اس وقت روس اور یوکرین تنازع کو کئی ممالک کی طرف سے بہت زیادہ اچھلا جا رہا ہے حالانکہ روس شروع دن سے کہہ رہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اس کے علاوہ یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyکا بھی کہنا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے حالیہ سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ لیکن امریکہ وہ ایک ملک ہے جوچاہتا ہے کہ یہ تنازع ختم ہونے کی بجائے کسی جنگ کی صورت اختیار کرلے امریکی صدر جو بائیڈن بار بار یہ اعلان کر رہے ہیں کہ یہ مخصوص امکان موجود ہے کہ اگلے ماہ روس یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے۔ اور اگر روس یوکرین میں مداخلت کرتا ہے تو امریکہ اس کے اتحادی اور شراکت دار بروقت ردعمل دیں گے۔ جو بائیڈن نے تو یہاں تک بھی کہہ دیا ہوا ہے کہ اگر روس نے حملہ کیا تو وہ ذاتی طور پر پیوٹن پر پابندیاں ضرور لگائیں گے۔اب اگر امریکہ کا روس کے خلاف یہ موقف ہے تو اس کا اہم اتحادی برطانیہ کیسے پیچھے رہ سکتا ہے۔ برطانوی وزرا بھی روس کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اس کی حکومت نے یوکرین کے خلاف کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ یوکرین میں روسی فوجی مداخلت ایک بہت بڑی سٹریٹجک غلطی ہو گی جس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ روس کے انکار کے باوجود امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بار بار کیوں جنگ کی باتیں کر رہے ہیں اور روس پر یہ الزام کیوں ہے کہ وہ حملہ کرنے کی تیاری میں ہے اس نے بارڈر پر نفری کی تعداد میں کیوں اضافہ کیا ہے؟ کیوں ان دو ملکوں کے تنازع کو تیسری عالمی جنگ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اگر روس کے بارڈر پرتعینات فوجیوں اور اسلحہ کی بات کی جائے تو سی این این کے مطابق106000 روسی فوجی تعینات ہیں ان کے علاوہ 21000 بحریہ اور فضائیہ کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی بیان دیا ہے کہ ان کو ملنے والی خفیہ اطلاعات میں یہ واضح ہے کہ60 روسی جنگی گروپ یوکرین کی سرحد پر موجود ہیں جو روس کی کل فوج کا تقریبا ایک تہائی بنتے ہیں۔جبکہ عام حالات میں یہاں صرف35000 روسی اہلکار مستقل بنیادوں پر تعینات ہوتے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود روس کی جانب سے بار بار یہی اصرارکیا جارہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے حملے کا ارادہ نہیں رکھتا۔اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اگر روس کا جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے تو ایسی خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں یا پھر یہ سب تیاریاں کیوں ہو رہی ہیں۔دراصل چند دن پہلے روسی وزارت دفاع نے چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں روسی دستوں کو یوکرین کی سرحد کے قریبRoustouvکے تربیتی مرکز کی جانب گامزن دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں سے کچھ دستے ایسے بھی ہیں جو چار ہزار میل دور مشرقی روس سے آئے ہیں۔اور اس تمام Movementکی وجہ یہ ہے کہ روس نے اپنے کئی ہزار فوجی مشترکہ عسکری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے بیلا روس بھیجے ہیں۔ اور یہ سلسلہ فروری کے آخر تک ایسے ہی چلتا رہے گا۔ کیونکہ 10 سے 20 فروری کے درمیان روس اپنے مزید فوجی بھی بیلا روس بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس نے اپنے جدید ترین لڑاکا طیارےSU- 35بھی بیلاروس بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جوبائیڈن نے فروری میں روس کی جانب سے حملے کی بات کی ہے۔یہاں دو باتیں بہت اہم ہیں ایک یہ کہ یوکرین کا دارالحکومت بیلاروس کی سرحد سے سو میل سے بھی کم فاصلے پر ہے۔ اور دوسرا یہ کہ بیلاروس کے رہنماAlexander Lukashenkoروسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حمایتی ہیں۔ جس کی وجہ سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو یہ لگ رہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ جنگی مشقوں کی آڑ میں دراصل روس جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔جبکہ اگر جنگی مشقوں کی بات کی جائے تو ضروری نہیں ہے کہ یہ یوکرین پر حملے کے لئے کی جا رہی ہیں کیونکہ روس تو اسی مہینے دنیا بھر میں بحری مشقیں بھی شروع کرنے والا ہے اور یہ مشقیں بھی تقریبا فروری تک ہی چلیں گی۔ ان میں140 جنگی بحری جہاز اور سپورٹ کشتیاں،60 طیارے، اور تقریبا10000 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگی ٹینک، افرادی قوت، اور بکتر بند گاڑیوں کو لے جانے کے قابل چھ روسی بحری جہاز انگلش چینل عبور کر کے عسکری مشقوں کے لیے بحیرہ روم جا رہے ہیں۔ جبکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ روس کے لئے یہ ایک مشکل چوائس ہے کہ وہ یوکرین پر بحری راستے سے آکر زمینی حملہ کرے۔ اس لئے جن مشقوں کو بنیاد بنا کر جنگ کی باتیں کی جا رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نظر نہیں آتی اور اس کے علاوہ بھی جب جنگ کرنا ہو تو فوجیوں اور اسلحے کے علاوہ بھی بہت سی تیاریاں ہوتی ہیں جو ایک ملک کوکرنا ہوتی ہیں جس کی ایک مثال موبائل فیلڈ ہسپتال بھی ہیں اور روس کی طرف سے ایسی کسی تیاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔دوسری جانب روس کی مشقوں اور فوجی Movementکے جواب میں امریکہ کی جانب سے چند روز پہلے یوکرین کے لیے90 ٹن کی فوجی امداد بھیجی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے دسمبر کے مہینے یوکرین کے لئے 20 کروڑ ڈالر کا سیکیورٹی امداد پیکج بھی منظورکیا تھا۔اور اب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے جس طرح جنگ کا واویلہ مچایا جا رہا ہے تو آپ خود سوچ لیں کہ ایسی صورتحال میں روس اور اس کے اتحادی کیسے خاموش ہو سکتے ہیں۔اور اس وقت روس کو جو سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے وہ چین کی ہے۔اس تنازعہ کے حوالے سے چین کا موقف یہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی اتحاد نیٹو کو اپنی سرد جنگ والی ذہنیت اور نظریاتی تعصبات چھوڑ کر امن اور استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے جائز سیکیورٹی خدشات پر مکمل غور کریں۔ دشمنی اور تصادم سے گریز کیا جائے اور باہمی احترام کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حالات کا مکمل ایمانداری کے ساتھ جائزہ لیا جائے تو یہ بات سمجھنا کوئی مشکل نہیں ہے کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے لڑائی شروع کرنے کا امکان زیادہ ہے اور اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو روس جواب دینے پر مجبور ہو جائے گا۔یہ صورتحال ویسی ہی ہے جیسی2008 کے بیجنگ اولمپکس کے دوران جارجیا میں تھی۔ روس نے اقوام متحدہ کی جانب سے اختیار کیے گئے امن معاہدے کو قبول کر لیا تھا لیکن امریکہ برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے کچھ ممالک نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔ویسے بھی سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے یہ دیکھا گیا ہے کہ روس زیادہ تر Defenderکے طور پر سامنے آتا ہے۔ اس لئے مغربی ممالک کو روس پر اتنا دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے کہ وہ اپنے دفاع میں حملہ کرنے پر مجبور ہو جائے۔لیکن یہاں میں آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ امریکہ کے لئے یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے کہ وہ روس کے لئے کوئی مشکل کھڑی کر سکے کیونکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں بھی اندرونی طور پر ناراضگیاں پائی جاتی ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اپنی سٹریٹجک ضروریات کے حوالے سے بنیادی اختلافات ہیں۔جرمنی اور امریکہ کی انتظامیہ کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں۔ اس لئے جب مغربی طاقتوں کے درمیان پہلے ہی اختلافات اور مختلف معاملات پر رسہ کشی ہو رہی ہے تو ایسی صورتحال میں اگر یوکرین اور روس کا تنازع بڑھا تو یقینا یہ بحران پھر صرف روس اور یوکرین تک محدود نہیں رہے گا بلکہ امریکہ اور مختلف اتحادیوں کے درمیان موجود دراڑیں بھی سامنے آجائیں گی اور اس سے نئے بحران جنم لیں گے۔ اور اس وقت دفاعی طور پر جس طرح سے تمام ممالک اپنے آپ کو مضبوط کر رہے ہیں جس طرح کی ٹیکنالوجی حاصل کی جا چکی ہیں اس کے بعد یہ کوئی مشکل نہیں ہے کہ کوئی بھی تنازع کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

  • بریکنگ،ایوان سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا

    بریکنگ،ایوان سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا

    بریکنگ،ایوان سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا

    چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کرنا مناسب نہیں تھا، ہمیں معاملات پربات کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا، ووٹنگ کے بعد 30 منٹ کے بعد سینیٹ اجلاس ملتوی کیا گیا چیئرمین کا کردارغیر جانبدارہونا چاہیے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کسٹوڈین ہوتے ہیں حکومت کے نہیں، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار متنازعہ نہیں ہونا چاہیے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ چیئرمین نے اپوزیشن کی بجائے حکومت کا ساتھ دیا،

    یوسف رضا گیلانی کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کا شور، چیئرمین سینیٹ نے خاموش رہنے کی ہدایت کی ،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک بل کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا،بل کو کمیٹی کو بھی نہیں بھجوایا گیا،کمیٹیاں پارلیمانی روایات کیلئے ہی بنائی گئی ہیں، سینیٹ اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین کو ووٹ دینا پڑابطور غیر جانبدار چیئرمین کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،بھیجے گئے پیغام میں یہ نہیں تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بل پیش کیا جائے گا،میڈیا میں چلتا رہا کہ شائد ہمیں معلوم تھا کہ بل کل آنا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کو بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ دے دیا ہے ،جب وزیراعظم تھا تو میں آئین کا تحفظ کیا،مجھے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا گیا مگر میں نے نہیں لکھا، اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا ،اپنی پارٹی کو استعفیٰ بھجوا دیا، صدر وفاق کی علامت ہے، صدر کو تحفظ حاصل ہے،

    یوسف رضا گیلانی نے اپنی غیر حاضری سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے میں سہولت کاری پر اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ جبکہ قائدایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے قومی مفاد میں قانون سازی میں معاونت پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوسف رضا گیلانی کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضاگیلانی شریف آدمی ہیں،استعفیٰ بلاول کا بنتاہے،زرداری کے کہنے پر پیپلزپارٹی کے سینیٹرز تشریف نہیں لائے،استعفیٰ ان کا بھی بنتا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما لیڈرشپ کے کرتوتوں سے پریشان ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں تبدیلیوں کا سفر خوش آئند ہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ کی بات کرنا بھی کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے ہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں ایجنڈے کی بروقت اطلاع نہیں ملی لیکن ان کے آفس سے اطلاعات ملی ہیں کہ دو روز پہلے انہیں معلومات آ گئی تھی کہ اہم بل آرہا ہے یوسف رضا گیلانی استعفی واپس لے لیں گے اس پر قائم نہیں رہیں گے،

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا