Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:

    وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس کی طرف سے پیغآم جاری کردیا گیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے اور ملکی سیاسی صورت حال اور کے پی الیکشن سے متعلق امور پر بات ہوگی۔ادھر اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کا اجلاس بھی آج 3بجے طلب کرلیا۔اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام قومی رابطہ کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں اضافے کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی:پختونوں  کی غیرت وحمیت پرگھٹیا اورزہریلے طنزآمیزحملے

    عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی:پختونوں کی غیرت وحمیت پرگھٹیا اورزہریلے طنزآمیزحملے

    لندن : عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی:نوازشریف کی خاموشی نےتائید کردی:پختون کی غیرت پرحملےشروع،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے قریبی عزیزاور سابق رکن اسمبلی عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات پرپی ٹی آئی کوشکست کو پختونوں کی شکست قرار دیتے ہوئے ایسے گھٹیا الفاظ کہے ہیں کہ تین دن گزرنے کے بعد بھی ان الفاظ کی زہرکم ہونے کا نام نہیں لے رہی

    ادھر سوشل میڈیا پر پختون طلبا ، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے عابد شیر علی کی طرف سے پختونوں کی تذلیل کوایک طئے شدہ پراکسی کا حصہ قراردیتے ہوئے اسے پختونوں کی غیرت و حمیت پرایک خطرناک حملہ قرار دیا ہے

     

    یاد رہے عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کو پختونوں کی شکست قراردیتے ہوئے بہت ہی گھٹیا اورزہریلاطنز کیا تھا اور کہا کہ "لگتا ہے کہ پختون بھائیوں‌ میں سے تبدیلی والا کیڑا نکل گیا ہے،جو آٹھ سال سے ان کو تنگ کررہا تھا ”

    اس بیان کے بعد پختونوں کی طرف سے سخت ردعمل کے تدارک کے لیے نوازشریف،مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے عابد شیر علی کی مذمت میں ایک لفظ تک بھی نہیں بولا گیا اور نہ ہی کسی دوسرے لیگی رہنما نے عابد شیر علی کے ان گھٹیا ، زہریلے اور پختونوں کی توہین آمیز رویے اور ان الفاظ کی اور عابد شیر علی کے اس رویے کی مذمت کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان انتہائی توہین آمیز الفاظ کے سامنے آنے پرپختون بھی پریشان ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ باتیں سننے کو عام مل رہی ہیں کہ پختونوں نے آج تک اتنے گھٹیا اور توہین آمیز طنز اور جملے نہیں سنے جو آج پنجاب لاہور کی ایک سیاسی جماعت کے کارندوں کی طرف سے کیے جارہے ہیں ، احسن اقبال نے یہ کہا ہے کہ وہ عابد شیر علی کے موقف کے ساتھ نہیں لیکن انہوں نے عابد شیر علی اور ان کے اس گھٹیا رویے کی مذمت نہیں کی

    ادھر اطلاعات ہیں کہ پختوںوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر نوازشریف عابد شیر علی کو ان توہین آمیز الفاظ پرپارٹی سے نہیں نکالتے تب تک ان کا یہ احتجاج جاری رہے گا

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عابد شیر علی نے پختونوں سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور نوازشریف نے بھی پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ، اس حوالے سے پختونوں کے غُصے کوٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ رسمی الفاظ ادا کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ اس جرم کا اقرار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں‌ اس ٹویٹ کو پختونوں کی تذلیل کے بعد ڈلیٹ کررہا ہوں

    جس میں‌عابد شیر علی لکھتے ہیں‌کہ میں کسی بھائی کی دل آزاری نہیں چاہتا خاص طور پر اپنے پختون بھائیوں کی اسلئے ٹویٹ ڈیلیٹ کررہا ہوں ۔ میرا مطمع نظر عمران خان انتظامیہ پر تنقید ہے کسی بھی طبقے کی دل آزاری نہیں ۔

  • افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ:افغان عوام کی مدد کرنے والوں کو سلام :شاہ محمود قریشی

    افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ:افغان عوام کی مدد کرنے والوں کو سلام :شاہ محمود قریشی

    لاہور: افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ:جو بھی افغان عوام کی مدد کرے گا:وہ انسانیت کی خدمت کرے گا:اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بعد افغان عوام کی حمایت میں ہونے والی دو اہم پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

    اپنےایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور کی ہے جس میں بنیادی ضروریات فراہمی کی حمایت کی گئی ہے۔

    ایک اور پیشرفت میں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے امداد کی فراہمی میں آسانی کے لیے طالبان کے ساتھ کاروبار کرنے والے امریکی اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

     

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی افغانستان کے لیے انسانی امداد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    ذرائع کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کی منظوری عالمی برادری کا پیغام ہے کہ ہم افغان عوام کی مدد کے لیے متحد ہیں۔تھامس ویسٹ نے کہا کہ قرارداد امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بہت اہم پیش رفت ہے۔اس کے بغیرافغان عوام کی مدد کے دروازے کھل نہیں سکتے تھے۔

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنماؤں نے مشاورت کی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود اور شہباز گل ، وزیر بلدیات محمود الرشید اور وزیر صحت یاسمین راشد نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیرینہ کارکنان نے پارٹی کو مزید پروان چڑھانے کے لیے تجاویز دیں۔

    وزیراعظم نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی، پارٹی کی حکومتی اور سیاسی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، پنجاب کی اعلیٰ قیادت پرانے رہنماؤں سے مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرے۔ پرانے ورکرز اور پارٹی رہنماؤں کی آراء کا ہمشہ احترام کیا۔ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری پنجاب عامر جان بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں. اسکے علاوہ حکومت کے فلاحی منصوبوں کے اثرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سےملاقات،بلند حوصلوں پرسلام عقیدت پیش

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سےملاقات،بلند حوصلوں پرسلام عقیدت پیش

    راولپنڈی: آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ:جوانوں سے ملاقات،سلام پیش کیا ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

     

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔

     

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کوٹ کٹیرہ سیکٹر میں افسروں، جوانوں سے ملاقات کی اور جنگی تیاری جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خطرات اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ایل اوسی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔

  • لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑیں:ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے        گا:شہبازشریف نےحکومت گرانےکی وصیت کردی

    لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑیں:ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے گا:شہبازشریف نےحکومت گرانےکی وصیت کردی

    لاہور:لنگوٹیں کَسیں،گریبان پکڑنے کی تیاری کریں‌ :ورنہ نیازی ہمیں نہیں چھوڑے گا:شہباز شریف نےحکومت گرانے کی وصیت کردی،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت گرانے کیلئے کال دیتے ہوئے کہاکہ عوام تیاری کریں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن ہم سب کا ہی خدا حافظ ہے۔

    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونےوالاہے، ان کے گھبرانے کا وقت آنے والا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ جلد بازی میں فقرے کس دیتا ہوں، یار دوست ہنسی مذاق کرتے ہیں، میں نے کبھی کہہ دیا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں بھی شروع شروع میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی،

    نوازشریف نے قوم سے وعدہ کر رکھا تھا کہ اندھیرےختم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا، میری بات چھوڑیں میں تو ہوں ہی جلد باز ، میں ہمیشہ جلد بازی میں جلدی میں فقرے کس دیتاہوں، آج یار لوگ ہنسی مذاق میں بات کرتے ہیں کبھی طنز بھی کرتے ہیں ، میں نے ایسے لمحات میں کہہ دیا ہم 6ماہ میں بجلی کےاندھیرےدورنہ کرسکےتومیرانام بدل دینا، میں یقیناً بہکا ہوا نہیں تھا، میں ہوش و حواس میں تھا جادو ٹونے کا شکار نہیں تھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اس کے بعد کیا ہوا،جتنے منہ اتنی زبانیں ، نہ جانے لوگوں نے کیا کیا فقرے کسے، یہاں تک بات آئی کہ نام بدل لیں، سیاست اصل میں عوامی خدمات کا نام ہے، سیاست نام ہے لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کا، سیاست نام ہے لوگوں کو سہولتیں مہیاکرنے ،مہنگائی ختم کرنےکا۔

    اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے گھبرانے کا وقت آنےوالا ہے ، پی کے ایل آئی پاکستان کا جان ہاپکنز تھا عمران نیازی نے اس کا جنازہ نکال دیا، پی کے ایل آئی میں دنیا بھر سے ڈاکٹر لے کر آئے، ساڑھے تین برس میں معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے، عمران نیازی اور حکومت نے اسپتالوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر تو دور کی بات ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی، عمران نیازی کواس سے غرض نہیں تھی کہ یہاں غریبوں کاعلاج ہو، عمران نیازی کو اس بات سے تکلیف تھی کہ یہ منصوبہ ن لیگ نے بنایا، وقت آگیا ہے کہ ان کا گریبان ہو اور ہمارا اور آپ کاہاتھ ہو، تختیوں سے بات نہیں چلے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والاہے ۔

  • اساتذہ اورتعلیمی اداروں کی بہتری بلدیاتی نظام سے مشروط کرنا قبول نہیں : مریم نواز

    اساتذہ اورتعلیمی اداروں کی بہتری بلدیاتی نظام سے مشروط کرنا قبول نہیں : مریم نواز

    لاہور:اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحت لانا نااہلی کی بدترین مثال ہے، مریم نواز نے بلدیاتی نظام کے خلاف پہلا ردعمل دے دے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ملک میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مقامی افراد کی شمولیت کے نئے نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی نظام میں لانے کی مخالفت کرتی ہوں

    مریم نواز نے کہاکہ وہ اس نظام کو نہیں مانتی جس میں اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرکے ان کی مانیٹرنگ وہاں کی مقامی آبادی کوکرنے کا حق دے ، کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اساتذہ کوکسی نظام کے تحت لائیں

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نےالفور واپس لی جائے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

    یاد رہےکہ اس نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو حق دیا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کے تعاون سے وہاں کے سکول کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں ، اس نظام کے تحت سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو بھی اب براہ راست یہ حق ہوگا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے ان کی بہتری کے لیے متحرک ہوسکیں‌

     

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین نے مریم نواز کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی بی بتائیں پھر کیا آسمان سے کوئی مخلوق آئے گی جو مقامی لوگوں کو اس حق سے محروم کرکے سکولوں اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کام کریں گے

     

    بعض نے یہ کہاہے کہ جو حق مقامی لوگوں اور مقامی اداروں کو اپنے بچوں کے سکول اور ان کے تعلیمی اداروں کی بہتری کا ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کو نہیں پہنچتا ، لٰہذا مریم نواز عمران خان کی دشمنی میں تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کریں

  • ایران کے جوہری پروگرام پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں‌:نامزد اسرائیلی ائیرچیف

    ایران کے جوہری پروگرام پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں‌:نامزد اسرائیلی ائیرچیف

    تل ابیب : ایران کے جوہری پروگرام پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں‌:نامزد اسرائیلی ائیرچیف نے دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل ہی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرسکتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف جنرل ٹومر بار نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام پر مستقبل قریب یا کل ہی کامیابی سے حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

    جنرل ٹومر کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کامیابی کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر کل حملہ کرسکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جنرل ٹومر اپریل میں اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل بہت آسانی کے ساتھ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے، یہ ہم سے صرف ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسرائیل کے جوہری پروگرام کو چلنے دیں۔

    یاد رہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون کل بدھ کے روز تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور اسرائیل کے دفاع اور خارجہ امور کے وزرا سے ملاقات کی ہے ۔ سولیون گذشتہ روز ایک روز دورے پر تل ابیب پہنچے تھے۔ دورے کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو زیر بحث لانا ہے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا گیا تھا کہ سولیون ایران اور دیگر موضوعات پر مشاورت کے لیے اسرائیل اور مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔

    قومی سلامتی کے مشیر ایال ہلاتا اور ان کے امریکی ہم منصب جیک سلیوان ایک دو طرفہ فورم کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جو ایران اور دیگر علاقائی معاملات پر بات چیت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وفود نے ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے تمام پہلوؤں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، بشمول اس کے جوہری پروگرام، خطے میں عدم استحکام کی سرگرمیوں اور دہشت گرد پراکسی گروپوں کی حمایت”۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کا تیزی سے آگے بڑھنے والا جوہری پروگرام خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    سلیوان، جو یروشلم کا دورہ کر رہے ہیں، نے ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے بارے میں اسرائیلیوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا اور بیان کے مطابق "دونوں فریقوں نے آگے بڑھنے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔”

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔”

  • بہت ہو گیا بزدار، اب یہ کام کریں، وزیراعظم کا حکم

    بہت ہو گیا بزدار، اب یہ کام کریں، وزیراعظم کا حکم

    بہت ہو گیا بزدار، اب یہ کام کریں، وزیراعظم کا حکم
    وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں چیف سیکٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری پنجاب عامر جان بھی شریک تھے ،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے آگاہ کیا گیا. ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا.

    وزیرِ اعظم نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں. اسکے علاوہ حکومت کے فلاحی منصوبوں کے اثرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں.

    قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے لاہور میں نالج پارک کے افتتاح پر کہا ہے کہ ‎عمران صاحب آج ایک بار پھر اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا اکتوبر 2014 میں افتتاح ہوچکا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نالج پارک کا افتتاح 2014 میں شہباز شریف صاحب کر چکے ہیں ،عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں عمران صاحب عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئیے ‎صبح شام نوازشریف اور شہباز شریف پر الزام لگاؤ، جھوٹے مقدمات بناؤ اور ان کے منصوبوں پر لگاؤ ،‎نالج پارک کے لئے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں ‎نالج پارک کے ساتھ اٹلی کی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے قیام کا معاہدہ شہباز شریف کر چکے ہیں

    ‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بنائی ای لائبریری کے منصوبہ اور اشتہار بھی چرانا شروع ہوگئے ہیں ،‎2017 قذافی اسٹیڈیم سمیت پنجاب میں 21 ای لائبریریز بنائی گئیں تھیں ‎عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بند کر دیں ‎عمران صاحب نے لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرا دیئے، ‎دسمبر 2021 میں نیب کو کوئی کرپشن نہ ملنے پر کیس بند کرنا پڑا ،‎عمران صاحب صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کا نام تبدیل کرکے تختیاں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،‎ڈی ایچ اے لاہور میں نالج پارک اکتوبر 2014 میں مسلم لیگ (ن)بجے دور میں بنا اور افتتاح ہوا تھا ،‎عمران صاحب الزام بھی شہباز شریف پہ اور شہباز شریف کے منصوبہ کا کریڈٹ بھی ،‎عمران صاحب آپ کی رخصتی اور گھر روانگی کے عوامی منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہے ،اب صرف عمران صاحب کے گھر جانے کی منصوبہ بندی ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دے گی

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کا افتتاح کر دیا ،سپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 700 ایکڑ بیکار پڑی اراضی کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق استعمال میں لاکر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم کام کیا ،پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیئے آئیڈیل ملک ہے۔ ہماری 22 کروڑ آبادی میں سے 30 فیصد نوجوان ہیں جو بڑی تیزی سے آئی ٹی سیکٹر کے زریعے معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

  • یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    سٹی کونسل پشاور کے پانچ پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ ملتوی ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی

    ہنگامہ آرائی کرنے والے آزاد امیدوار ارشد علی کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے ہنگامہ کیوں کیا کہ گرفتار کرانا پڑ گیا، ارشد علی نے کہا کہ میں تو جیت رہا تھا کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی،مجھے کسی نے گرفتار نہیں کیا،
    پولنگ سٹیشن پر پہنچا تو مخالفین ہنگامہ کر رہے تھے میں بھی شامل ہوگیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ ہنگامے میں شامل ہوئے اور فائرنگ بھی کر دی، ریٹرننگ افسر کو موقع پر ہی سزا دینی چاہیے تھی، یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،

    ممبر بلوچستان شاہ محمد نے کہا کہ آپ نے کچھ کیا نہیں تو ضمانت کیوں کروا رہے ہیں؟ سپشیل سیکرٹری نے کہا کہ ارشد علی کیخلاف ایف آئی آر کمزور درج کی گئی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا اپنا کام ہے، کمیشن امیدوار اور حکومتی عہدیداران کیخلاف کارروائی کرے گا،جو بھی قصور وار ہوا اور جس نے ساتھ دیا سب عہدوں سے جائیں گے، تین جنوری کو اس حوالے سے حکم جاری کرینگے، یہ واضح کر دوں کہ کوئی بھی ملوث ہوا نہیں بچے گا،

    پشاور سٹی کونسل ہنگامہ آرائی کیس، الیکشن کمیشن نے پریذائڈنگ افسران سے تحریری بیانات طلب کر لئے ،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ویڈیوز میں آٹھ لوگوں کی شناخت ہوئی انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ آج ہی جمع کرائیں،کوئی امیدوار قصوروار نکلا تو تاحیات نااہل ہوجائے گا،الیکشن کمیشن نے مزید سماعت تین جنوی تک ملتوی کر دی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے اتوار کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی تھی ڈپٹی کمشنر،ڈی آر او بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے تحصیل بکاخیل کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات اور تحصیل میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی دونوں افسران کے موقف کی تائید کی۔ مذکورہ بالارپورٹوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تحصیل بکاخیل میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا،کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم