Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بے وقت کی نیند، زندگی کیسے تباہ ہوتی ہے، سونے کا بہترین وقت،تحقیق سامنے آ گئی

    بے وقت کی نیند، زندگی کیسے تباہ ہوتی ہے، سونے کا بہترین وقت،تحقیق سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نیند کا ہماری عمرکے زیادہ یا کم ہونے، جسمانی صحت کے اچھے یا برے ہونے اور زندگی میں کئے گئے مختلف فیصلوں کی کامیابی یا ناکامی سے کیا تعلق ہے۔۔۔ اور وہ کون سی خطرناک بیماریاں ہیں جن سے بچاو میں ہماری نیند کی روٹین ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے آس پاس بہت سے لوگوں کو دیکھا ہو گا جو بہت فخر سے یہ بات کہتے ہیں کہ ہم توپورے دن میں صرف چار سے پانچ گھنٹے سوتے ہیں یا پھر یہ کہ ہماری تو نیند بہت کم ہے ہم زیادہ دیر تک سو نہیں سکتے۔ لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کی اس عادت کی وجہ سے ان کے دماغ اور جسم کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے۔ یہ تمام فوائد اور نقصانات تو میں آپ کو آج کی ویڈیو میں آگے چل کر بتاوں گا ہی لیکن اس سے پہلے کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہم سوتے کیوں ہیں؟ اور سونے کے دوران ہمارے جسم کے ساتھ کیا عمل ہوتا ہے؟بھوک لگنے پر کھانا کھانے، پیاس محسوس ہونے پر پانی پینے اور سانس لینے کی طرح نیند بھی ہماری بنیادی ضرورت ہے۔ اگر ہم کسی دن نہ سوئیں تو پہلے پہل ہمارا جسم تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہم کم سونے کو اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں تو ہمارا جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ دراصل جب ہم سوتے ہیں تو نیند کے دوران ہمارے جسم میں کچھ ایسے خاص مادے پیدا ہوتے ہیں جو پورے دن جسم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی ایک طرح سے تعمیر شروع کر دیتے ہیں۔ جیسے کسی آفس میں پورے دن کام ہوتا ہے اور اس کے بعد وہاں صفائی کا عمل کیا جاتا ہے چیزوں کو دوبارہ ترتیب سے لگایا جاتا ہے۔ ہمارے جسم اور نیند کا بھی کچھ ایسا ہی حساب ہے پورے دن کام کاج کے بعد جب ہم رات کو سوتے ہیں تو نیند کا عمل ہمیں آنے والے دن کے لئے تیار کرتا ہے تاکہ ہم اپنا اگلا دن اچھا گزار سکیں۔ اگر نیند اچھی ہوگی تو آنے والا وقت بہت اچھا گزرے گا لیکن اگر نیند پوری نہیں ہوگی تو ظاہری بات ہے کہ آپ کا وقت بھی برا گزرے گا۔ اور اگر کسی انسان کی روٹین بن جائے اور وہ لمبے عرصے تک کم نیند لے تو پھر مختلف بیماریوں کا اس پر حملہ ہونا ایک لازمی بات ہے۔ اور اگر آپ کا جسم اور دماغ صحت مند نہیں ہے تو سوچ لیں کہ آپ کیسے کوئی اچھے فیصلے کر سکتے ہیں۔ دراصل آج کل لوگ بہت مصروف ہو گئے ہیں اور تھوڑے وقت میں بہت کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نیند ان کی Priorities میں سب سے آخر میں آتی ہے۔ پچھلے سو برس کے دوران ترقی یافتہ ملکوں میں نیند میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت حالات یہ ہیں کہ ہم کام زیادہ کرتے ہیں، پھر سفر میں بھی خاصا وقت گزرتا ہے۔ ہم صبح جلدی گھر سے نکلتے ہیں اور شام کو دیر سے گھر آتے ہیں۔اس کے بعد ہم اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ بھی وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ کچھ دیر کے لیے ٹی وی بھی دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کا استعمال الگ ہے اور آخر میں ہمارے پاس نیند کے لئے وقت ہی بہت کم بچتا ہے۔اور آپ کو حیرت کی بات بتاوں کہ مختلف Age groupsکے لئے ہم نے نیند کا Required timeمختلف بنایا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے اگر آپ کسی سے کہیں کہ نو گھنٹے کی نیند ضروری ہے تو وہ آپ کو عجیب نظروں سے دیکھے گا۔کیونکہ عام لوگوں کے خیال میں اتنی دیر تو کوئی کاہل اور سست شخص ہی سوتا ہے۔ زیادہ سونے کی عادت اتنی بدنام ہو گئی ہے کہ لوگ فخریہ بتاتے ہیں کہ وہ کتنا کم سوتے ہیں۔اس کے مقابلے میں جب کوئی بچہ زیادہ سوتا ہے تو اسے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ بچوں میں زیادہ نیند کو نشوونما کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔اب کسی انسان کو کتنی نیند چاہیے تو اس کا مختصر جواب ہے سات سے نو گھنٹےسات گھنٹے سے کم نیند ہماری جسمانی اور ذہنی کارکردگی اور ہمارے Immune systemکو متاثر کرتی ہے۔بیس گھنٹے تک مسلسل جاگتے رہنے کا اثرکسی بھی انسان پر ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ کسی نشہ آور چیز کے قانونی حد سے زیادہ لینے کا۔جبکہ نیند کی کمی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو فوری طور پر اس کے برے اثرات کا علم نہیں ہوتا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی نشہ میں دھت انسان خود کو بالکل ٹھیک ٹھاک سمجھتا ہے۔ مگر آس پاس والے جانتے ہیں کہ وہ ٹھیک نہیں ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ کونسی بیماریاں ہیں جو نیند کی کمی سے ہوتی ہیں۔ کچھ باتیں تو عام طور پر ہر کوئی جانتا ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے طبیعت میں چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے، آنکھوں کے گرد حلقے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں، سر میں درد رہنے لگتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی بیماریاں ہیں جن کا تعلق نیند سے بنتا ہے جس میں موٹاپا، نظر کی کمزوری، کمزور مسلز، انفیکشنز سے جلد متاثر ہونے کا خطرہ، ویکسینینشن کا اثر کم ہونا، بولنے میں مشکلات، نزلہ زکام رہنا، پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہونا، ہر وقت بھوک لگنا، قبل از وقت بڑھاپا، ڈپریشن، ہر وقت بھوک لگنا وہ عام مسائل ہیں جو کہ نیند کی کمی سے پیدا ہونے لگتے ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ الزائمر امراض، بانجھ پن، ذیابیطس، کینسر اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں کی شروعات ہونے کی بھی ایک وجہ نیند کا پورا نہ ہونا ہی ہے۔ اور خودکشی کے رجحان میں اضافہ کی بھی ایک وجہ یہ ہی بتائی جاتی ہے۔عام الفاظ میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ نیند کا directlyتعلق ہماری عمر کے ساتھ ہے۔ نیند جتنی کم ہوگی عمر بھی اتنی ہی کم ہوگی۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچاس سال پر مبنی سائنسی تحقیق کے بعد نیند کے ماہرین کہتے ہیں کہ سوال یہ نہیں ہے کہ نیند کے فائدے کیا ہیں؟ بلکہ یہ ہے کہ کیا ایسی بھی کوئی چیز ہے جس کو نیند سے فائدہ نہیں پہنچتا۔ اب تک کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی جس کے لیے نیند کو مفید نہ پایا گیا ہو۔بلکہ ایک حالیہ تحقیق میں تو یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ دل کی صحت کے لیے رات کو دس سے گیارہ بجے کے درمیان کا وقت سونے کے لیے بہترین وقت ہو سکتا ہے۔ اور یہ نتیجہ 88 ہزارلوگوں پر تحقیق کے بعد نکالا گیا ہے۔ یہ ریسرچ Europian Heart Journalمیں شائع ہوئی ہے اور اس کے مطابق UK bio bankکے لیے کام کرنے والی ٹیم کا خیال ہے کہ اگر ہم اپنے جسم کی اندرونی گھڑی کے مطابق مکمل نیند لیں تو اس سے دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس ریسرچ میں شامل لوگوں کو ایک گھڑی نما ڈیوائس کلائی پر باندھی گئی اور ان کے سونے اور جاگنے کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا۔ اور تقریبا چھ سال تک اس ڈیٹا کو اکھٹا کیا گیا۔ اور اس دوران تین ہزار سے زیادہ لوگوں میں دل کی بیماریاں ظاہر ہوئیں۔اور یہ تمام وہ افراد تھے جو یا تو سونے میں دیر کرتے تھے یا پھر وہ میعاری وقت دس اور گیارہ بجے سے پہلے سو جاتے تھے۔ اور سب سے زیادہ متاثر وہ لوگ ہوئے جو کہ آدھی رات کے بعد سوتے تھے۔یعنی اس ریسرچ کے مطابق ہر انسان کے جسم کے اندر قدرتی طور پر بھی ایک گھڑی فٹ ہوئی ہوئی ہے جس کا نیند سے بہت گہرا تعلق ہے اگر وہ گھڑی ٹھیک چلتی رہے تو سب اچھا ورنہ اس کا ٹائم خراب ہو جائے تو انسان کی صحت اس کا ساتھ چھوڑنا شروع کردیتی ہے۔یعنی نیند خود کو صحت مند رکھنے کا ایسا نسخہ ہے جس پر کچھ خرچ نہیں آتا اور نہ ہی یہ کوئی کڑوی دوا ہے جسے پینے سے انسان ہچکچائے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن اس تمام معاملے میں ایک بات سمجھنا بہت ضروری ہے اور وہ یہ کہ آپ نیند کو سٹور نہیں کر سکتے۔ اس لئے اگر آپ یہ سوچیں کہ پورا ہفتہ آپ خوب کام کریں اور چھٹی والا پورا دن سو کر گزار دیں تو یہ کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ہے۔ نیند کی نہ تو کوئی قضا ہے اور نہ ہی ایڈوانس ادائیگی۔ اس کا سرکل روزانہ کی بنیاد پر چلتا ہے۔ اگر آپ نے ایک دن نیند پورا کئے بغیر گزار دیا تو اس کو جو نقصان ہے وہ آپ آنے والے دن میں پورا نہیں کر سکتے۔ اور اس کے لئے بہترین یہی ہے کہ جو نیند کا ٹائم ہے اس پر سوئیں اور جاگنے کے وقت پر جاگیں۔اپنی زندگی کا ایک ٹائم ٹیبل بنائیں اور کوشش کریں کہ اس پر پورا عمل بھی کریں۔ کیونکہ کوئی بھی کام آپ تب تک ہی کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ کی صحت ہے اور زندگی ہے۔

  • پاکستان نے انسانی ہمدردی  پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    پاکستان نے انسانی ہمدردی پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد:پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر گندم سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کے طور پر گندم کی فراہمی سمیت بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے افغانستان کو ادویات اور گندم کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی سامان افغانستان بھجوانے کی اجازت دیدی ہے، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے گندم بذریعہ واہگہ طورخم بارڈر افغانستان جائے گی۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بعد طالبان حکومت نے عالمی اداروں سے اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کی درخواست کی تھی، اسی دوران اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر بروقت افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں پر حالات خراب ہوسکتے ہیں،لہٰذا تمام ممالک افغانستان کی مدد کریں۔

    اقوام متحدہ کی طرف سے اپیل کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک نے امداد فوری طور پر افغانستان بھیجی جبکہ بھارت نے 50ہزار میٹرک ٹن گندم سمیت دیگر اشیاء دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان جانا تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران اس پیشکش کو منظور کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت یہ گندم پاکستان کے راستے افغانستان تک پہنچانے کا عزم کیا تھا۔

    دوسری طرف کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے پرپاکستان اور کپتان دونوں کا شکریہ ادا کیا ہے ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ افغان حکومت پاکستان کی افغان قوم کےلیے قربانیوں اورخدمات کی تہہ دل سے معترف اور مشکور ہے

     

  • علم کے پیاسے ہی علم کے دشمن بن گئے:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی:طلبا میں خوف وہراس

    علم کے پیاسے ہی علم کے دشمن بن گئے:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی:طلبا میں خوف وہراس

    لاہور:علم کے پیاسے ہی علم کے دشمن بن گئے:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی:طلبا میں خوف وہراس ،اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین میں طلباء تنظیموں کی پھرلڑائی اسلامی جمعیت کے طلبا نے وائس چانسلرآفس کا گھیراؤ کرلیا۔

    طلبہ وائس چانسلرآفس میں گھس گئے،توڑ پھوڑ شروع طلبہ نے وائس چانسلرآفس کےدروازے،شیشےتوڑ دیئے پنجاب کونسل ،جمعیت کے طلباء کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی طلبا نے ایڈمن بلاک میں گھس کراملاک کونقصان پہنچایا۔

    مظاہرین کی پنجاب یونیورسٹی کےگارڈزکوبھی دھمکیاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران تنظیموں میں جھگڑا شروع ہوا جمعیت طلبا کا کینٹین پر کھڑے پنجاب کونسل کےطلباپر پتھراؤ اسلامی جمعیت کے طلبا نے یونیورسٹی سکیورٹی سےبھی ہاتھا پائی کی۔ یونیورسٹی میں کینٹین بند کر دی گئی،طلباء میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔

    ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے CCPO لاہور سے رپورٹ طلب کر لی

    درسگاہ کا تعلیمی ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا

  • سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع

    سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع

    سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع

    سیالکوٹ، توہین مذہب کا الزام، فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کو تشدد کے بعد جلا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کا حادثہ ،سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا،50 سے زائد لوگ گرفتار کر لئے گئے،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ سری لنکن شہری کا حادثہ بہت افسوسناک ہے،اب تک 50 لوگ گرفتار ہوچکے ہیں،سی سی ٹی وی کے ذریعے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد انصاف ہوگا،واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،

    قبل ازیں توہین مذہب ،قرآن کا مبینہ الزام لگا کر غیر ملکی شہری کو جلا گیا گیا ،واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 132 کلو میٹر دور سیالکوٹ کی تحصیل اگوکی میں پیش آیا جہان‌ایک فیکٹری میں جنرل منیجر کے طور پر کام کرنے والے ملازم کو قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں عوامی ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا بعد ازاں اسکی لاش کو آگ لگا دی گئی

    فیکٹری کے باہر سینکڑوں لوگ جمع ہوئے ،جنہوں نے زبردستی فیکٹری کا دروازہ کھولا، بعد ازاں توہین مذہب کے الزام میں ملزم پر بہیمانہ تشدد کیا ، جس کے ہاتھ میں جو آیا مارا، اس دروان ایک طرف لبیک کے نعرے لگائے جا رہے تھے دوسری جانب باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں گالیوں کی آوازیں بھی آ رہی ہیں

    تشدد سے سری لنکا سے تعلق رکھنے والا جنرل مینیجر پریانٹا کمارا کی موت ہو گئی ہے، شرکاء نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ اینٹیں بھی ماری گئیں،پولیس کی نفری حالات کو قابو کرنے نہ پہنچی، مشتعل افراد نے فیکٹری کا گھیراؤ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں لاش کو آگ لگا دی، واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا،پولیس حکام نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں وقوعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیر آباد روڈ پر فیکٹری میں واقعہ پیش آیا، ڈی پی او اجلاس میں مصروف ہیں ، واقعہ کے حوالہ سے ابھی تک کسی نے اندارج مقدمہ کی کوئی درخواست نہیں دی.

    سیالکوٹ فیکٹری مینجر پر تشدد اور ہلاکت کا معاملہ ‏وزیر اعلی پنجاب ‎عثمان بزدار نے سیالکوٹ کی فیکٹری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی اعلی سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ،واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب ‏ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا آر پی آر پی او گوجرانوالا کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سیالکوٹ موقع پر موجود ہیں،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے

    صحافی کامران یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ حیران کن نہیں کیونکہ جب ریاست جتھوں کے آگے گھٹنے ٹیک دے گی تو اس کا نتیجہ صرف انارکی ہے!!!

    سیالکوٹ واقعہ کے بعد تحریک لبیک کے سندھ میں رکن اسمبلی مفتی قاسم فخری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان متوجہ ہو ں،راجکو فیکٹری سیالکوٹ میں ہونے والا واقعہ کو فی الحال تحریک لبیک کا کوئی بھی کارکن اپنے کسی بھی ایپ سے اپلوڈ نا کرے اور نا ہی اسکو تحریک لبیک کیساتھ تشبیہ دی جائےمرکز تحقیقات جاری ہے انتظار فرمائیں

    https://twitter.com/QasimFakhri_MPA/status/1466711677634813954

    تحریک لبیک پاکستان نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ناموس رسالت کا ذاتی مقاصد کے لئے استعمال گناہ کبیرہ ہے ،ناموس رسالت کی آڑ میں مذموم کاروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی

    خاتون صحافی و کالم نگار جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ سیالکوٹ کے ہجوم کو مسلمان کہنا یا انسان کہنا مذہب اور انسانیت کی توہین ہے۔ ان کو اختیار کس نے دیا ہے کہ یہ کسی انسان کی جان لیں اگر کسی نے جرم کیا ہے اسکو سزا عدالت دے گی۔ آج میرا سر شرم سے جھک گیا ہے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی جہالت اور ظلم سے تباہ ہورہا ہے۔

    پاکستان علماءکونسل کی جانب سے سیالکوٹ میں توہین مذہب کےالزام میں سری لنکن منیجرکے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ملزموں کوگرفتارکر کے کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا،توہین ناموس رسالت وتوہین مذہب قانون موجود ہے حملہ کرنےوالوں نے اس قانون کی بھی توہین کی ہے، فعل غیراسلامی ہے ، یہ قرآن و سنت اور سیرت کے خلاف ہے، آقا کی ناموس و عزت پر سب کچھ قربان، پاکستان میں توہین کا قانون موجود، اگر کوئی توہین کرتا ہے تو اسے عدالت لایا جائے، مارنا اور پھر جلانا یہ بربربت ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے،سری لنکن شہری کا قتل بربریت ہےواقعے پر شرمندہ ہیں ، میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں،سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا قتل بہت افسوسناک ہے، اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،

    سدرہ ڈار نے لکھا کہ آج جو کچھ سیالکوٹ میں ہوا اس کی ویڈیوز نہ صرف وائرل ہیں بلکہ اسے پھیلایا جارہا ہے ایک شخص کو توہین مذہب پر ہجوم نے سزا دیدی ان معصوم بھائیوں کو بھی اسی شہر میں بے دردی سے مارا گیا تھا، ویڈیو بنائی گئی تھی اور قاتل آج بھی نامعلوم ہی ہیں۔کون ہیں ہم ؟ مسلمان ؟ ہرگز نہیں

    عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جو اندوہناک واقعہ رونماہوا ہے ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اس کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ایسے گھناؤنےحرکات کا حرمت رسول ص یا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سےدور دور تک کوئی واسطہ نہیں! غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیئےاور مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جائے

  • منی بجٹ لانے کا حکومتی فیصلہ، اپوزیشن بھی مزاحمت کیلیے تیار

    منی بجٹ لانے کا حکومتی فیصلہ، اپوزیشن بھی مزاحمت کیلیے تیار

    منی بجٹ لانے کا حکومتی فیصلہ، اپوزیشن بھی مزاحمت کیلیے تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے طے کی گئے شرائط کے مطابق منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں چند دنوں تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کرسارے معاملات حل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں

    منی بجٹ میں گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہے،چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کی تجویز بھی آئی ہے،منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑی مزید 5 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے،منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑی پر سیلز ٹیکس 17 فیصد ہو سکتا ہے، امپورٹڈ 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے،آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوگی منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ورعایت اور مراعات ختم کی جارہی ہیں، موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ترمیمی بل حکومت برآمدات کے علاوہ زیرو ریٹنگ سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لے گی جن اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ زائد ہے، اس اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس ریٹ 17 فیصد لاگو ہوگا۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط وصولی کیلئے ان اقدامات پر جلد از جلد عمل کرنا ہوگا جبکہ پاکستان کو 12 جنوری 2022 سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ترمیمی بل کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں سارا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے

    دوسری جانب منی بجٹ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں نے بھی لائحہ عمل بنا لیا ہے، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھر پور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے آپس میں رابطے شروع کر دیئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے آپس میں رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ایڈجسٹمنٹ اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں، آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں، پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے پی ٹی آئی حکومت یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلی گئی، پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے ہیں، جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی

    جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 123 بلدیاتی نمائندے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں گزشتہ 74 سال سے کرپٹ حکمرانوں نے ملک سے غداری کی ہے مہنگائی میں روز اضافے کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہے اعتراف کیا گیا کہ چند لاکھ ڈالر کے عوض ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، مشیر خزانہ نے منی بجٹ تیار ہونے کا اعلان کیا ، اورمزید مہنگائی کی بات کی،ہم منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں پنڈورا بکس سے سب کچھ صاف ہوگیا ، حکومتی نمائندے بھی شامل ہیں، کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، سودی نظام اب تک موجود ہیں،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے بیانات ہوائی فائر کےسوا کچھ نہیں

    آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

    وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

    یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کون سی قانون سازی کی ضرورت ہے؟ رحمان ملک

    یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    وزیراعظم آفس کا 8 ارب کا بجٹ،ہمیں تو بتایا گیا کہ ریاست مدینہ کا وزیراعظم دری پر سوتا ، پیدل چلتا ہوگا؟ احسن اقبال

    تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ.شوکت ترین کا اقدامات کرنے کی ہدایت

  • بزدار حکومت کا پٹواریوں کی بھرتی کا سیکنڈل،کیسے بھرتی کیے جا رہے تھے پٹواری،تہلکہ خیز انکشاف

    بزدار حکومت کا پٹواریوں کی بھرتی کا سیکنڈل،کیسے بھرتی کیے جا رہے تھے پٹواری،تہلکہ خیز انکشاف

    بزدار حکومت کا پٹواریوں کی بھرتی کا سیکنڈل،کیسے بھرتی کیے جا رہے تھے پٹواری،تہلکہ خیز انکشاف

    ضلع نارووال میں پٹواریوں کی بھرتی کا سیکنڈل سامنے آیا ہے ،94 میں سے 76 پٹواری فیل ہوئے، پٹواریوں سے رشوت لی گئی،

    وزیراعظم عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تا ہم انکے لوگ خود کرپشن کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس سے بے خبر نہیں، پٹواریوں کی بھرتی میں سے فیل امیدواروں کو پاس کر دیا جاتا ہے اور جب دوبارہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے تو ان میں سے اکثر فیل ہو جاتے ہیں ، تبدیلی ،انصاف اور کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر آنیوالی پی ٹی آئی سرکار خود کرپشن میں ملوث نکلی، پی ٹی آئی حکومت نے پٹواریوں کی بھرتیاں کیں تو اہل امیدواروں کا حق مار کر فیل ہونے والے امیدواروں سے پیسے لے کر بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی جس کو ایک ڈی سی نے ناکام بنا دیا،

    پٹواریوں کی بھرتی میں ہونے والی جعلسازی میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی ملوث تھے، ڈی سی کو نہ صرف اراکین اسمبلی کی جانب سے بلکہ جونیر افسران اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے بھی دباؤ ڈالا گیا کہ ان امیدواروں کو بھرتی کیا جائے ،سفارشوں کی لائنیں لگ گئیں تا ہم ڈی سی نے فیل ہونیوالے امیدواروں کو بھرتی نہیں کیا، ڈی سی کو دھمکیان بھی دی گئیں تا ہم انہوں نے دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہیں لایا ، اطلاعات کے مطابق ڈی سی کو دھمکی دی گئی اور کہا گیا کہ گر ان پٹواریوں کو تعینات نہیں کریں گی تو پھر آپ نہیں رہیں گی،اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈی سی کو دھمکیاں دیں، ان 94 پٹواریوں کے دوبارہ ٹیسٹ کا حکم آیا، دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے تو ان میں سے 77 فیل ہوئے، ہر پٹواری 15 سے 20 لاکھ دے کر فیل ہوا تھا، اگر یہ لگ جاتے تو لوگوں کی زمینوں پر قبضے ہوتے، ان لوگوں کوفارغ کرنے کے بعد ایک انکوائری ہوتی ہے اور ڈی سی کو دھمکیاں دینے والے اسسٹنٹ کمشنر کو تبدیل کر دیا جاتا ہے ،پی پی 46 سےپی ٹی آئی کے وزیر کے بھائی اور پی پی 50 سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے امیدوارسمیت کرپشن کرنیوالے سرکاری ملازمین کا نام اس رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے

    ضلع نارووال میں پٹواریوں کی بھرتی میں کرپشن ہونے پر حکومت پنجاب نے ان افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 50 سجاد مہیس کے بھائی حافظ ذولفقار کا نام بھی شامل ہئ اور ساتھ ساتھ وزیر اوقاف کے بھائی بھی

    پٹواریوں کی بھرتی میں ہونیوالے جعلسازی، کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر احمد علی ظفر، ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب کے دستخط ہیں،یہ رپورٹ کمشنر گوجوانوالہ ڈویژن کو بھجوائی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی سی نارووال کی جانب سے پٹواریوں کی بھرتی میں جعلسازی کا انکشاف کیا تو ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کیں ،نارووال، ظفر وال اور شکر گڑھ میں پٹواریوں کی کل 94 سیٹیں تھیں ،2269 درخواستیں موصول ہوئیں امیدواروں کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 96 امیدواروں کو آخر میں پاس کیا گیا، جب ان پاس امیدواروں کو تعینات کرنے کی بات کی گئی اور سفارش کے ساتھ دھمکیاں دی گئیں تو انہی 96 امیدواروں کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے صرف 19 پاس ہوئے ،77 فیل ہو گئے،دوسرا ٹیسٹ 11 اگست کو لیا گیا ،ڈپٹی کمشنر نارووال کی جانب سے یہ امیدواروں کی تعیناتی کی رپورٹ بنائی گئی جس میں تمامتر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اے ڈی سی نارووال محمد حنیف نے ڈی سی نارووال نبیلہ عرفان کو واٹس ایپ پر ایک پیغام بھجوایا جس میں کہا گیا کہ میڈم سی ایم آفس سے ڈی سی کو اور ڈی سی سے اے سی صاحبان کو زبانی احکامات ملتے ہیں جن پر عمل ہوتا ہے لیکن انکا کوئی ثبوت بھی نہیں ہوتا یہ سارے معاملات باہمی اعتماد پر چلتے ہیں سیاستدانوں سے متعلق اور ریکروٹمنٹ سے متعلق احکامات لکھ پڑھ کر نہیں دیئے جاتے ،پٹواریوں کی بھرتی میں اے سی صاحبان نے وہی کیا ہے جو انکو ڈی سی اور سیاستدانوں نے کہا ہے ،ایسا نہ کرنے پر معاملات کہیں کے کہیں پہنچ جاتے ہیں یہ سارا کام کیسے ہوا یہ نہ تو ہائیر آفس سے ڈسکس کیا جاتا ہے اور نہ ہی سی ایم آفس سے،یہ آفسز کہتے ہیں کہ اپنے نمائندوں کو راضی کریں ، کیسے کریں، اس پہ سب خاموش رہتے ہیں کیسے کرنا ہے یہ ہمارا انٹرنل معاملہ ہے ہائیر آفس کو بتانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی کمزوریاں انکے ہاتھ دے رہے ہیں


    @MumtaazAwan

     قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

    قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

    فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

    فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

    فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    افیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • سپریم کورٹ سے نکلتے ہی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

    سپریم کورٹ سے نکلتے ہی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

    سپریم کورٹ سے نکلتے ہی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکیا نیب ٹیم اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لے کر روانہ ہو گئی ہے آغا سراج درانی پر آمد ن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے نیب نے آغا سراج درانی کو اثاثہ جات کیس کے الزام میں فروری 2019 کو بھی گرفتار کیا تھا آغاسراج درانی کو 2019میں اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا

    نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں نیب راولپنڈی کی ٹیم سپریم کورٹ کے باہر موجود تھی ، پولیس کی بھاری نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی تھئ آغا سراج درانی سپریم کورٹ کے اندر موجود ہیں عدالت نے سراج درانی کو نیب کے سامنے سرینڈر کا حکم دیا گیا تھا

    قبل ازیں سپریم کورٹ میں آغا سراج درانی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کو نیب کو سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیدیا ،وکیل آغا سراج درانی کی ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی،جسٹس عمر رطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم نہیں دے سکتے،ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے ، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پہلے نیب اتھارٹی کو سرنڈر کریں،آغا سراج درانی سرنڈر کرینگے تو درخواست ضمانت ٹیک اپ کر لیں گے،سندھ ہائیکورٹ نے میرٹس پر آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کے بغیر سپریم کورٹ اس پر سماعت نہیں کرے گی، جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ کی تو آپ کو جیل میں ہونا چاہیے تھا،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری کیوں نہیں دی؟ ہم آپ کو خصوصی رعایت کیوں دیں؟ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی

    قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف کی امید لے کر آیا ہوں، عدالت پیشی کے بعد آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی پیروی کرتے ہیں ہماری قیادت نے ہمیں قانون کی پاسداری سکھائی ہے، ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ ریلیف لینے کے لیے آئے ہیں ہمیشہ مانتے آئے ہیں، عدالتوں میں پہلی بار نہیں آئے،عدالت سے باہر نکلیں گے تو پتہ چلے گا کہاں سے گرفتار ہونا ہے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا سکتا، وہ اپنے طریقہ کار سے چلتی ہے،

    آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے رپوش ہوئیں تھے اور آج سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،روپوشی کی وجہ سے نیب آغا سراج درانی کو گرفتار نہیں کر سکی، نیب حکام کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تلاش تھی نیب حکام گرفتاری کے لیئے آغا سراج درانی کے گھر بھی گئے تھے تاہم انہیں ملازمین اور حامیوں نے کارروائی نہ کرنے دی۔ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے اور ایم پی ہاسٹل کی تعمیرات میں خردبرد کا الزام ہے۔

    آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

    نیب کی طرف سے دائر کیے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی نے 1 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے جن میں سے انہوں نے کچھ جائیدادیں فروخت بھی کردیں اسپیکر سندھ اسمبلی کے غیر قانونی اثاثہ جات میں گھر اور35 گاڑیاں شامل ہیں اور دیگر اثاثوں میں 11 گاڑیاں ، بیٹے کے بنام اور اہلیہ اور بیٹوں کے نام پر کراچی اور ایبٹ آباد میں جائیداد شامل ہیں، مذکورہ جائیدادوں کی خریداری کیلئے رقم کی ادائیگی ان کے ملازمین کے نام سے کی گئی ہے۔ نیب کی طرف سے مارے گئے چھاپے کے دوران مرکزی ملزم اور ان کے دیگر اہلخانہ سے 11کروڑ روپے کی قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں اور ان کے لاکر سے 350 تولے سونا بھی برآمد کیا گیا جبکہ نیب کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے سال 2007ء سے سال 2018ء تک 11 کروڑ روپے آمدن ظاہر کی جو کہ زرعی زمنیوں کی بتائی گئی تاہم دوران تفتیش ملزم نے آمدنی 8 کروڑ بتائی تھ

  • اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں؟ الیکشن کمیشن

    اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں؟ الیکشن کمیشن

    اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں؟ الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ،وکیل نے کہا کہ آئینی ادارے کیخلاف اگر کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے، الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے تحریری معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،ممبر سندھ نثار درانی نے وکیل سے سوال کیا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،وکیل علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی کو اچانک کوئٹہ جانا پڑ گیا ہے،ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی نے حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا،کیا اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں؟

    اعظم سواتی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ ہمیشہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی کوشش کی،میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، ممبر سندھ نثار درانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے،تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے،آج کیلئے حاضری اسے استثنٰی دے رہے ہیں، فواد چودھری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے،

    وکیل علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے،سب سے بہتر عمل معذرت کرنا ہوتا ہے،ہم نے باضابطہ معافی نامہ جمع کروا دیااعظم سواتی کوئٹہ ہیں ،اگلی سماعت 22 دسمبر کو ہوگی

    قبل ازیں لیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کر دی گئی یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ،یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں ،ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا،وکیل علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پہلے دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنا ہوگا پھر مرکزی کیس کا،وکیل عامر عباس نے کہا کہ عالیہ حمزہ کی درخواستوں میں تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا،ممبر بلوچستان شاہ محمد نے کہا کہ فریقین جوابات جمع کرائیں آئندہ سماعت پر حتمی دلائل سنیں گے،ممبر سندھ نے کہا کہ کیس آپ خود نہیں چلاتے اور الزام الیکشن کمیشن پر لگتا ہے کہ فیصلہ نہیں ہو رہا،

    اس سے قبل گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی پیش نہیں ہوئے تھے اور مہلت طلب کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے مہلت دے دی تھی ،اعظم سواتی کے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی بھر پور ردعمل دیا تھا ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے اداروں میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ، حکومت ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے ۔اعظم سواتی کے پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بولے گئے الفاظ پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اداروں پر نہیں صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے۔ یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں دھمکی ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے

    نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ حکومت کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات اور الزامات افسوسناک ہیں،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے کو آگ لگانے کے بیانات قابل مذمت ہیں،حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں،حکومت کا رویہ غیر مناسب اور تشویشناک ہے، تحریک انصاف کا مقصد ہے کہ ہم جیت نہیں سکتے تو کوئی اور بھی نا کھیلے،حکومت الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا دلائل سے جواب دے الزامات سے نہیں، الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے 37 اعتراضات بنیادی اور سنجیدہ ہیں، ووٹنگ مشین پر ایک بھی اعتراض ہو تو الیکشن متنازعہ ہو جائے گا، حکومت چاہتی ہے الیکشن کمیشن ان کی مرضی کے مطابق انتخابات کرائے،

    واضح رہے کہ اعظم سواتی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے بارے کہا تھا کہ آپ جہنم میں جائیں ،ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن نہیں الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے،علی محمد خان کی الیکشن کمیشن حکام کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی، اعظم سواتی کے اس بیان کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا اور اعظم سواتی کو طلب کیا تھا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    اعظم سواتی کی ذاتی حیثیت میں ہوئی طلبی

    اعظم سواتی کو ایک بار پھر مہلت مل گئی

    آگ لگا دیں گے، بیان بارے کیس،اعظم سواتی کو مہلت مل گئی

  • نیب نے نقیب ارشد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

    نیب نے نقیب ارشد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

    کراچی : نیب نے بطور اسٹاف آفیسر ٹو سیکریٹری داخلہ کی خدمات سرانجام دینے والے نقیب ارشد کے خلاف کک بیکس لینے اور بدعنوانی کرنے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سرکاری محکموں میں جاری بدعنوانی کے عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن اور جارحانہ کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں بدعنوان کارٹیل کا سرغنہ سیکریٹری داخلہ کا اسٹاف آفیسر ہے جو ان تمام افسران سے جنہوں نے این او سی، پرمٹ لائسنس اور سی ڈی اے کے مختلف معاملات کے لیے منظوری کے کیسز سیکریٹری آفس کو بھجوائے ہوئے ہیں ، ہفتہ وار کک بیکس لیتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اسٹاف آفیسر نقیب ارشد اور سی ڈی اے، ایف آئی اے اور ایڈمن سیکشن کے تمام افسران بشمول ڈپٹی سیکرٹری سی ڈی اے کے اثاثوں اور بینکوں کی تفصیلات سمیت آر بلاک سے لاہور ہفتہ وار کیس منتقلی کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وزارت داخلہ کے حکام تک وسیع کیا جائے گا۔

  • عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ:باغی ٹی وی بھی خوشیوں میں شریک:مملکت کی خوشحالی کے لیے دعائیں

    عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ:باغی ٹی وی بھی خوشیوں میں شریک:مملکت کی خوشحالی کے لیے دعائیں

    لاہور:لاہور:عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ:باغی ٹی وی بھی کیک کاٹ کرخوشیوں میں شریک:مملکت کی خوشحالی کے لیے دعائیں،اطلاعات کے مطابق جہاں آج کا دن عرب دنیا بالخصوص عرب امارات کے لیے ایک خوشی کا دن ہے وہاں برادراسلامی ملک پاکستان میں بھی عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی خوشی بھرپوراندازسے منائی جارہی ہے

     

    جہاں متحدہ عرب امارات کا قومی دن شایان شان طریقہ سے منایا گیا, وہاں پاکستان میں بھی برادراسلامی ملک عرب امارات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی خوشی کا اظہار کیا گیا اور اس خوشی کا بھرپوراظہارلاہور میں باغی ٹی وی انتظآمیہ کی طرف سے کیا گیا

     

    لاہور میں باغی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے برادراسلامی ملک کی عوام اور امارات کے حکمران خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئےقیام کی 50 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کرعرب امارات کے ذی شعور حکمران خاندان کی عرب امارات ، عرب دنیا اورعالم اسلام کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

    اس موقع پر باغی ٹیم انتظامیہ نے عرب امارات کے قیام کی 50 سالگرہ کے موقع پر عرب امارات کی خوشی ، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں اور اس مملکت کے حکمران خاندان کی خوشحالی اورسلامتی کے لیے دعائیں کیں

    اس موقع پر باغی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ عرب امارات کے حکمران خاندان کی عالم اسلام کی خدمات پران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوریہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مملکت کوشریروں کی شرحاسدوں کے حسد اورظالموں کے ظلم سے محفوظ رکھے اوراس مملکت کوعرب دنیا کے لیے خیروبرکت کا سبب بنائے

    باغی ٹی وی کی طرف سے عرب امارات کے قیام کی 50 سالگرہ کی خوشیوں میں راو اویس، نوید شیخ ، ممتازاعوان محمد شعیب ۔ محمد بلال۔ زین العابدین۔ محمد اسامہ شامل تھے

    یاد رہےکہ باغی ٹی وی ہمیشہ سے پاکستان اورعرب امارات کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے ،یہ بھی یاد رہےکہ باغی ٹی وی برادراسلامی ملک عرب امارات کے قومی موقف کوہمیشہ سے اپنی پالیسی کا حصہ سمجھتا آرہا ہے یہی وجہ ہے باغی ٹی وی عرب دنیامیں سے عرب امارات کی حکومت کی پالیسیوں اورعوامی خدمات کے کاموں کی ہمیشہ سے تعریف کرتا آرہا ہے اوراسے دنیا تک بھی پہنچا رہا ہے