Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئےپاکستان امریکا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا    وزیر خارجہ

    امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئےپاکستان امریکا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا وزیر خارجہ

    امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا-

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، امریکی کمپنیاں، 200 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں-

    وزیر کارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایوان نمائندگان میں امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس اور گانگرس مین ایمی بیرا سے ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند رہی-

    پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کابل سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

  • عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم

    عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول ایوی ایشن اراضی الاٹمنٹ تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کہاں ہیں؟ ایف آئی اے نمائندہ نے عدالت میں کہا کہ اپریل 2021 میں سول ایوی ایشن نے شکایت کی،جعلی الاٹمنٹ میں کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کی،جعلی الاٹمنٹ پر 2 ایف آئی آر درج کیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے نمائندہ سے سوال کیا کہ کارروائیاں تو روٹین ہے آگے کیا ہوا؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ ملنے میں دشواری کا سامنا ہے،اپریل 2021 میں سول ایوی ایشن نے شکایت کی، قدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ریونیو افسران کو گرفتار کیا ،متنازعہ پلاٹوں کا قبضہ سول ایوی ایشن کے پاس ہے ،وکیل پرائیویٹ فریق نے کہا کہ سروے رپورٹس دیکھ لیں زمین ہم نے لی ہے،جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سروے رپورٹس کھوکھے کی بھی بن جاتی ہیں، بہت دیکھی ہیں رپورٹس ،سندھ حکومت تو غیر قانونی کام کرنے والوں کو سپورٹ کررہی ہے ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ جعلی کاغذات پر 4پلاٹس کاٹے گئے ہیں ،ایف آئی اے نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل کرکے پلاٹس کاٹے گئے ہیں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو زمین سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ قبضہ ختم کراکے زمین سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے کی جائے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کل ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی

    چیف جسٹس سول ایوی ایشن افسران کلب کے قیام پر برہم ہو گئے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سول ایوی ایشن کی زمین پر کلب کیوں بنایا ہے ؟ کل آپ ہاوسنگ سوسائٹی بھی بنا لیں گے ؟ جس کام کیلئے زمین دی گئی ہے اسی کام کیلئے استعمال کریں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کلب بنا کر پرائیویٹ لوگوں کو ممبر شپ دے رہے ہیں ،آپ غیر قانونی سرگرمیاں کررہے ہیں ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ لوگوں کی اصل کام سے توجہ ہٹ گئی ہے دوسرے کاموں پر توجہ ہے ،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ میس کی اجازت دے دیں کلب بند کردیں گے ،جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ میس کی بھی ضرورت نہیں یہ دوسرا ہے ، میس کے بھی 2 مطلب ہیں سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کلب بند کرنے کا حکم دے دیا،

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رفاہی پلاٹس اورپارکوں پرقبضہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 4 جھیلیں ہواکرتی تھیں،جھیلوں کاپانی کہاں گیا؟ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں جواب دیا کہ پانی کا لیول کم ہونے سے جھیلیں ختم ہوئیں، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پھرزمین تومحفوظ ہونی چاہیے تھی ،جھیل پارک کا کیا بنا وہ تو ختم ہوگئی شائد ، دو تین جھیلیں تھیں وہاں کیا بنادیا گیا ہے ؟ کراچی میں تین جھیلیں تھیں ، پارک میں 2 تھیں کہاں ہیں کے ایم سی والے جن کی ذمہ داری تھی ،آپ نے کراچی کی 4 جھیلیں بند کردیں؟ یہ نیچرل جھیلیں تھیں ختم کردی گئیں ،ہم یہاں کھیلتے اور مچھلی پکڑا کرتے تھے کیا یہ جھیلیں بھرگئی ہیں ؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ یہ جھیلیں بھر کے زمینیں الاٹ کردی گئی ہیں ان جھیلوں سے پہلے ہی پانی ختم ہوگیا تھا ،ایک شہری نے عدالت میں کہا کہ جھیل پارک سے متصل پارک پر غیر قانونی دکانیں بن گئی ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنا خوبصورت علاقہ تھا کتنے تمیز کے لوگ رہتے تھے سارے علاقے کا کیا حال کردیا ہے ؟ مرتضیٰ وہاب نے عدالت میں کہا کہ ہمیں کہیں عدالتی حکم اورکہیں کے پی ٹی روک دیتا ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پارکس کے انتظام کے حوالے سے تو قانون سازی کریں یہ سارا انتظام ایک تھا رٹی کے پاس ہونا چاہیے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اب تو سارا کمرشل ہوگیا ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ میونسپل کمشنر ادھر آجائیں ، میونسپل کمشنر نے کہا کہ میں نے تو ابھی 3 دن پہلے چارج لیا ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ آپ کیسے غیر قانونی تعمیرات ختم کریں گے ؟ مرتضیٰ وہاب نے عدالت میں کہا کہ ماہرین کی مدد سے مارکنگ کرکے کارروائی کریں گے ،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کیلئے کیا چھوڑا ہے ؟ کوئی تفریح نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 2003 میں کمرشلائزیشن کی گئی ، 26 سڑکوں کو کمرشلائز کیا گیا ،چیف جسٹس گلزار احمد نے مرتضیٰ وہاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کوانڈو نہیں کرسکتے ؟ کچھ تو کریں ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دو دفعہ شہری حکومت نے کمرشلائزیشن کی گئی عدالتوں نے فیصلہ برقرار رکھا ، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شارع فیصل پر بھی سارے بنگلے تھے ختم ہوگئے ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کمرشلائزیشن کے بعد ٹاورز بنتے چلے گئے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتیں ہوتی ہیں مگر پراپر پلاننگ تو ہو ،سوک سینٹر کے پاس مشرق سینٹر کا حال دیکھیں ، ہٹائیں تجاوزات ،سوک سینٹر سے چھیپا کو ہٹائیں وہ گرین بیلٹ پر بیٹھے ہیں شارع فیصل پر لائٹ کون جلاتا ہے ؟ عموماً اندھیرا رہتا ہے ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں لائٹس آن رہتی ہیں کنٹونمنٹ علاقوں میں بند رہتی ہیں ، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ میں نے نوٹ کیا ہے ، کنٹونمنٹ والوں کا کیا مسئلہ ہے ؟ کیا کنٹونمنٹ والوں پر قانون لاگو نہیں ہوتا ؟ کھمبوں پر سیاسی جماعتوں کی جھنڈے لگے ہوتے ہیں پرچم لگانا ہے تو پاکستان کا پرچم لگائیں ،

    عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم
    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اظہار برہمی کیا، اور کہا کہ بتائیں کیا ہوا؟ جو کام کرنے کا کہا کیا کیا ؟کمشنر کراچی نے عدالت میں جواب دیا کہ ہم نے نسلہ ٹاور آپریشن شروع کردیا ہے،چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ کتنی بلڈنگ گری ہے، ہمیں تفصیل بتائیں،غلط بیانی مت کریں ، جسٹس قاضی امین نے کمشنر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں،کمشنر کراچی نے کہا کہ عمارت گرانے کی کوشش کررہے ہیں ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوشش چھوڑیں یہاں سے سیدھا جیل جائیں،ہم سمجھ رہے ہیں آپ نہیں سمجھ رہے صرف ٹائم پاس کررہے ہیں،کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے ؟ بتائیں کتنی عمارت گرائی ہیں؟ عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں، آپ سمجھتے ہیں اس طرح وقت نکال لیں گے، دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے سوال کیا کہ کمشنر کراچی کس گریڈ کا افسر ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کمشنر کراچی گریڈ اکیس کا آفسر ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننے کا اہل ہے،کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں،چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، نسلہ ٹاور کے ساتھ تجوری ہائٹس کی بھی رپورٹ ساتھ لائیں،تصاویر بھی لا کر دیکھائیں،

    چیف جسٹس گلزار احمد کی ہدایت پر عمل کروانے کیلئے کمشنر کراچی سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے کمشنر کراچی اقبال میمن سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد اب سیدھے ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے ہیں اور اسے گرانے کیلئے دوبارہ افرادی قوت کی مدد حاصل کر لی گئی ہے کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہناتھا کہ نسلہ ٹاور کے ٹاپ فلو کو توڑنے کا کام شروع ہو چکاہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندرونی حصے کو توڑا جارہا ہے ۔ کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ڈی سی ایسٹ نے بتایا کہ مینول طریقے سے نسلہ ٹاور کو گرانے کے عارضی انتظامات کیئے گئے ہیں، نسلہ ٹاور توڑنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل طورپر نہیں بنائی جا سکی ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کا کام شروع کر دیا تھا ، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر روک دیا ، جان ومال کا خدشہ تھا جبکہ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ کسی کے جان و مال کا نقصان نہ ہو ،نسلہ ٹاور کو اندر سے گرانے کا کام جاری ہے اورباہر سے گرانے کا کام بھی آج شروع ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے گرایا اور توڑا جائے گا ، مزور اور مشین لگا کر توڑا جائے گا ، بہت جلد گرا دیا جائے گا۔ کنفیوژن تھی کہ کنٹرول ڈیٹونیشن سے گرایا جائے لیکن اب کنفیوژن دور ہو گئی ہے ، نسلہ ٹاور کو اب روایتی انداز میں ہی گرایا جائے گا ۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کو جلد گرایا جائے ، اب کام سپیڈ اپ کیا جائے گا

    @MumtaazAwan

    ٹاور کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ منظرعام پرآئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 30جولائی 2013کو ایس بی سی اے نے 15منزلہ بلڈنگ پلانگ کی منظوری دی 2013 میں ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر عرف کاکا تھے اہم شخصیات نے نسلہ ٹاورگرانے سے روکنے اور نمائشی کارروائی کیلئے زور دیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مختار کار فیروزآباد نے اضافی رقبہ پلاٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی نسلہ ٹاورکا 780گزکاپلاٹ سندھی مسلم سوسائٹی نے1951 میں الاٹ کیا اور چیف کمشنرکراچی نے1957 میں مذکورہ پلاٹ میں 264 گز اضافے کی منظوری دی رپورٹ کے مطابق 1980میں شارع فیصل کے دونوں جانب 20 فٹ کارقبہ پلاٹس میں شامل کردیا گیا ، شاہراہ قائدین فلائی اوورتعمیر کے دوران77فٹ رقبہ پلاٹ میں شامل کیاگیا اور اضافے کے بعد نسلہ ٹاور کا پلاٹ بڑھ کر1121مربع گز ہوگیا۔

    کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

    سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

    نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

    پاک فوج کے پاس مشینری موجود، جائیں ان سے مدد لیں،نسلہ ٹاور گرائیں، سپریم کورٹ

  • افغانستان کی امداد کیلئے پاکستان کی فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش

    افغانستان کی امداد کیلئے پاکستان کی فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش

    مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان تک امداد پہنچانے کے لیے زمینی اور فضائی پل بننے کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ افغانستان میں ضروریات زندگی حاصل کرنے کےلیے مائیں بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے-

    افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے…

    معید یوسف نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے،وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے-

    افغانستان میں شکست کا انتقام: پاکستان پرڈالراورپٹرول کے ذریعےحملہ آور امریکہ خود بحرانوں کا شکار…

    انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کو امداد کےلیے پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کی ہے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کی جاسکتی ہےمیں دنیا سے گزارش کروں گا کہ 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچیں-

    واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کی مدد کے لئے بھارت کے راستے کھول دیئے ہیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے بھارت سرکار کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ بھارت بذریعہ پاکستان گیہوں افغانستان بھجوا سکتا ہے پاکستان نے بھارت کے لئے اپنے راستے کھول دیئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وزاراتوں کو اس ضمن میں تعاون کا حکم دیا ہے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وزیر اعظم نے افغانستان کے لیے بھارت کی طرف سے 50؍ ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم جو کہ پاکستان سے گزر کر جانی ہے کی راہداری کی اجازت دی۔

    <h2 class=”title”><a class=”post-title post-url” href=”https://login.baaghitv.com/pakistan-nay-india-kliay-rastay-khol-diaaay/”>پاکستان نے بھارت کے لئے راستے کھول دیئے</a></h2>

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ افغانستان کے حوالہ سے ایک اجلاس کے دوران بھارتی حکام نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں بھارت نے طالبان کو فوری مدد کی پیشکش کی تھی، بھارت کی جانب سے طالبان حکومت کی یہ پہلی مدد ہو گی جو بذریعہ پاکستان افغانستان بھجوائی جائے گی،اس سے پہلے پاکستان ایران، متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں رسد اور طبی سپلائی بھیجی ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تقریباً 4 کروڑ لوگوں کے سامنے خوراک ورسد کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے جبکہ تقریباً 90 لاکھ پہلے سے قحط سالی کی دہلیز پر آ چکے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے بھی مدد کا کہا گیا ہے

    طالبان کا خوف،مودی نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی؟ سعودی شخصیت کا دورہ بھارت متوقع

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی جانب سے قائم جناح اسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ 34 مریضوں کی سرجری کی گئی اس سے پہلے پاکستانی ڈاکٹر افغانستان کے علاقے خوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگا چکے ہیں۔حکومت پاکستان کا تیار کردہ 200 بستروں پر مشتمل کابل کا جناح اسپتال افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا اسپتال ہے

    واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

    افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

  • وزیراعظم آج کنونشن سینٹر میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج کنونشن سینٹر میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کنونشن سینٹراسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہونے کی تقریب ہوگی وزیراعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آج کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو کنونشن سنٹر میں بلایا ہے تقریب میں کامیاب نوجوان پروگرام کی 2 سالا کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا اعلان کریں گے اور نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

    آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید بڑی بات کہہ گئے

    وزیراعظم 137یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلبا کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز بھی کریں گے۔ طلبا کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ ،جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی-

    واضح رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کیا شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ بہت جلد بلوچستان میں بھی مکمل امن لوٹ آئے گا اورپھرپاکستان کا ترقی کا سفر بھی تیز ہوجائےگا صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ ہے۔ گوادر بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردے گا۔ امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان میں پر امن ہے۔ بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے۔

    وزیراعظم عمران خان مان گئے:الیکشن کا اعلان:حکومت خوش ،اپوزیشن پھر بھی پریشان

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس موقع پرکہا کہ سرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے ہم نے ساز گار ماحول پیدا کیا ہےپاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہےہم نے تقریباً ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے۔افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں امن امان کے لئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی،الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنا دیں

  • امریکا میں کورونا اور مہنگائی سے تنگ 80 افراد کا سپراسٹورپردھاوا،لوٹ مار

    امریکا میں کورونا اور مہنگائی سے تنگ 80 افراد کا سپراسٹورپردھاوا،لوٹ مار

    نیویارک:امریکا میں کورونا اور مہنگائی سے تنگ 80 افرادکا سپراسٹورپردھاوا،لوٹ مار،اطلاعات کے مطابق دنیا کی سپرپاورہونے کا دعویدار امریکا کو کورونا نے اس حد تک تباہ کردیا ہےکہ ہرطرف مہنگائی ،بھوک افلاس اوربے بسی نے ڈیرےڈال رکھےہیں، ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بے بس بھوک افلاس کے مارے 80 سے زائد افرادنے ایک سپراسٹورپرڈاکہ ڈال کروہاں سے کھانے پینے کی تمام اشیالوٹ کےلیے گئے ہیں

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں اجتماعی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے جہاں ریاست کیلی فورنیا میں ایک دو یا دس نہیں بیس نہیں بلکہ اکٹھے 80 ڈاکوؤں نے ایک ساتھ واردات کی۔

    ذرائع کے مطابق بھوک افلاس اورمہنگائیکے مارے ان بے بس ڈاکوؤں نے ایک بڑے سپر اسٹور ’نارڈاسٹارم‘ میں دھاوا بولا، دو ملازمین پر تشدد کیا اور ایک پر مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھرے،گاڑی میں بیٹھے اور نو دو گیارہ ہوگئے۔

    پولیس نے واردات کی جگہ سے سے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق لٹیروں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ادھر یورپ اور مغرب کے دیگرکئی ملکوں سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بے روزگاری ، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے لیے ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ ، فرانس ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور ایسے ہی کئی دیگرملکوں میں لوگ پانچ پانچ کلومیٹر لمبی قطاروں میں لگ کرکھانا حاصل کرنے کی کوششیں کرتے ہیں مگرپھر بھی ان کو کھانا نہیں ملتا

    ادھرمغربی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ بھوک افلاس کے مارے لوگ ڈکیتیوں اورچوریوں پراترآئے ہیں ، امن وامان اور سلامتی نام کی کوئی چیز باقی نہیں بلکہ اب تو ان ملکوں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں

  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:،اطلاعات کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ انکی کوئی بھی وہ مراد پوری نہ ہوسکی جس کے لیے ان کو خط لکھا گیا تھا

     

     

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے سندھ سے اعلی سرکاری افسران کے تبادلے کے حوالےسے چند دن پہلے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےوزیراعظم کو خط لکھ کردل کی مراد پوری کرنے کی درخواست کی تھی

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد سندھ سے سرکاری افسران کے تبادلہ کا کابینہ میں جائزہ لیا گیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبہ سے 4 پی اے ایس افسران کے تبادلہ کی تجویز مسترد کرتی ہے،

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطاق خط میں سندھ سے 20 گریڈ کے 7 پولیس افسران کے تبادلہ کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے ،خط میں لکھا گیا ہےکہ سرکاری افسران کے تبادلوں کے دوران قانونی کی خلاف ورزی کی گئیِ،

    اس خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تبادلوں کے لیے وزیراعظم نے وزیراعلی سے مشاورت نہیں کی، جبکہ صوبہ سندھ میں پہلے ہی سرکاری افسران کی تعداد کم ہے،خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ سندھ میں 20 گریڈ کے 22 پولیس افسران کام کررہے ہیں

    وزیراعظم کے نام اپنے خط میں سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 20 گریڈ کے پولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیئے

     

     


    جبکہ اس کے برعکس سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 20 افسران تعینات ہے،

    خط میں یہ بھی لکھا گیاہے کہ صوبہ کو 47 پی اے ایس افسسران کی کمی کا سامنا ہےاور اس سلسلے میں وفاقی سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کر چکے ہیں،

  • ’تربیت یافتہ فوج ہیں، ہر قیمت پر ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے‘:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    ’تربیت یافتہ فوج ہیں، ہر قیمت پر ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے‘:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی :’تربیت یافتہ فوج ہیں، ہر قیمت پرملک کا دفاع یقینی بنائیں گے‘:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر ‏دفاع یقینی بنائیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لاہور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن ‏کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی آرمی چیف نے کورکی آپریشنل تیاریوں اور کورونا سے متعلق اقدامات کی ‏تعریف کی۔

    آرمی چیف نے لاہور میڈکل کالج کا بھی دورہ کیا اور اسکول آف الائیڈہیلتھ سائنسزکا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ‏انہوں نے لاہور میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد ‏عبدالعزیز آرمی چیف کیساتھ تھے۔

    جنرل باجوہ نے کہا کہ ایل ایم سی پاکستان میں نمایاں کالج کے طور پر سامنے آیا ہے ایل ایم سی فزیکل تھراپی ‏سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے نوجوان ملک اورانسانیت کی خدمت کےلیےبڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

    آرمی چیف نے بیدیاں میں اگلےمورچوں کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی فارمیشن کمانڈرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ‏آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور بلندعزم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں ‏جوانوں نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی ‏بنائیں گے۔

  • افغانستان میں شکست کا انتقام: پاکستان پرڈالراورپٹرول کے ذریعےحملہ آور امریکہ خود بحرانوں کا شکار ہوگیا

    افغانستان میں شکست کا انتقام: پاکستان پرڈالراورپٹرول کے ذریعےحملہ آور امریکہ خود بحرانوں کا شکار ہوگیا

    واشنگٹن :فغانستان میں شکست کا انتقام:امریکہ پاکستان پرڈالراورپٹرول کےحملےکےدوران ،خود بحرانوں کا شکار ہوگیا،اسٹراٹیجک پیٹرولیم ذخائرسے50ملین بیرل خام تیل جاری کرنےکااعلان،اطلاعات کےمطابق جہاں امریکہ تیسری دنیا کےترقی پزیراورکمزورممالک کے خلاف ہمیشہ سے تیل اورڈالرکے ذریعے پراکسی کرتےآرہا ہے وہاں آج وہی امریکہ توانائی اورمہنگائی کی زد میں‌آکر خود بڑےبڑے فیصلے کرنے پرمجبور ہوگیا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آج اس وقت جب عالمی منڈی میں خام تیل، برینٹ، کی فی بیرل قیمت 79اعشاریہ60 ڈالرتک آگئی ہے، امریکہ پھربھی سخت پریشان ہےاورامریکہ کوڈر ہے کہیں‌ وہ اس آگ میں خود نہ جل جائے جواس نے اپنے دشمنوں کے لیے جلائی تھی

    باغی ٹی وی ذرائع کو وائٹ ہاوس سے آنے والی اطلاعات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس پریشانی کے عالم میں امریکہ کا اسٹراٹیجک پیٹرولیم ذخائر سے50ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے یہ فیصلہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی طرف سے پیداوارمیں اضافے سے انکار کے بعد کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے چین،جاپان،برطانیہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ ملکر اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ممالک کواعتماد لیا ہے کہ وہ اس دوران معاہدے کی پاسداری کرے گا

    ادھر ذرائع کے مطابق عالمی معیار برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ممکن ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اضافے کا یہ رجحان بہت آگے تک جا سکتا ہے۔

    امریکی بینک جے پی مورگن میں تیل اور گیس کے سربراہ کرسٹیان میلک نےعرب نیوز کو بتایا ہے کہ تیل کی قیمت 2023ء تک 100 ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ سکتی ہے اور ممکن ہے آئندہ 6 سے 12 ماہ کے اندر ہی اس سطح تک پہنچ جائے۔

    تیل کی قیمت میں پچھلے سال کے دوران 90 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے کیونکہ اوپیک پلس کی آؤٹ پٹ حکمت عملی، سعودی عرب اور روس کی سربراہی میں تیل اتحاد نے 2020ء میں تیل کی عالمی کمی ختم کی جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آئی۔

    عالمی سطح پر خام تیل کا ذخیرہ جس میں عالمی وباء کرونا کے دوران اضافہ ہوگیا تھا، امریکا اور چین کی جانب سے بحالی کے نتیجے میں جنوری 2020ء کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    اوپیک کی جانب سے گزشتہ روز شائع ورلڈ آئل آؤٹ لک میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ قیمتوں پر اوپر کی جانب دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے تیل کی مانگ چند برسوں میں تیزی سے بڑھے گی۔

    اوپیک نے انکشاف کیا ہے کہ تیل کا استعمال 2023ء میں 1.7 ملین بیرل یومیہ اضافے سے 101.6 ملین بیرل تک پہنچ جائے گا۔

    اوپیک کا کہنا ہے کہ قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کے باوجود دنیا کو توانائی کی قلت سے بچنے کیلئے تیل کی پیداوار میں سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہئے۔

    اوپیک کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ تیل کی صنعت کیلئے کم سرمایہ کاری ایک بڑا چیلنج ہے، ضروری سرمایہ کاری کے بغیر مزید اتار چڑھاؤ اور مستقبل میں توانائی کی کمی کا خدشہ ہے۔

  • یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

    یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی

    پیرس :یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مارچ 2022 تک یورپ میں کورونا وائرس سے مزید 7لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حالیہ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر یہی صورت حال رہی تو مارچ 2022 تک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں کے خصوصی نگہداشت کے شعبوں پر دباؤ میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ اور آسٹریا میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکومتوں کی جانب سے نئی پابندیاں بھی لگائی جارہی ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق آسٹریا ، آسٹریلیا،بلجئیم اور دیگریورپین ملکوں میں کورونا کیسز میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

    اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے نئی کووڈ پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائرنگ، سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر آسٹریلیا میں بھی مظاہرے جاری ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں نئی کوویڈ پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے دوران فسادات پر پولیس کی جانب سے انتباہی گولیاں چلائی گئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں پولیس افسران بھی شامل ہیں، ملک بھر سے یونٹس کو کو روانہ کردیا گیا ہے۔

    پرتشدد اور بدامنی کا آغاز کچھ ڈچ شہریوں کی جانب سے کیا گیا جو کووڈ کی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف پابندیوں پر باہر نکلے تھے۔

    فسادات کے آغاز میں پولیس نے واٹر کینن کی مدد سے سینکڑوں مظاہرین کو منتقل کرنے کی کوشش کی جبکہ پولیس افسران نے روٹرڈیم میں ہنگامی صورت حال کا آرڈینس جاری کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیا اور لوگوں کو گھر جانے کا حکم دیا۔

    روٹرڈیم پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس بڑی تعداد میں موجود ہے اور امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی ضروری ہے۔ ایمرجنسی آرڈر ابھی بھی نافذ ہے۔

    پولیس کی ترجمان پیٹریشیا ویسلز نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ “ہم نے انتباہی گولیاں چلائیں اور براہ راست گولیاں بھی چلائی گئیں کیونکہ صورتحال جان لیوا ہوگئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتباہی گولیوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن ہمیں اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    حکومت کے مطابق وہ ایک ایسا قانون متعارف کروانا چاہتے ہیں جس سے کاروباروں کو ملک کے کورونا وائرس پاس سسٹم کو صرف ان لوگوں تک محدود رکھنے کی اجازت ملے گی جو مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہوں اور کوویڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا پھر ان لوگوں کو چھوڑ کر جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوں۔

    یاد رہے کہ پاکستان پراللہ کا خصوصی کرم ہوا ہے اوربہت زیادہ آبادی بہت کم وسائل کے باوجود پاکستان اس بیماری سے باہرنکلنے میں‌ کامیاب ہوگیا ہے

  • بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو کو لے کر ملک میں ایک ہنگامہ برپا ہے، ن لیگ کے ہامی کہہ رہے ہیں کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور حقیقت سامنے آگئی ہے۔جبکہ تحریک انصاف کے حامی کہہ رہے ہیں کہ یہ اداروں پر حملہ ہے اور یہ آڈیو جعلی ہے۔ لیکن حقیقت کیا ہے۔؟جعلی ویڈیو کیسی ہوتی ہے۔ وہ ڈب کی جاتی ہے یا ٹکڑے جوڑ کے ملائے جاتے ہیں۔آج کی اس ویڈیو میں ہم ثاقب نثار صاحب کی مبینہ آڈیو کا پوسٹ مارٹم کریں گے کہ یہ اصلی ہے یا نقلی۔ کچھ لائنیں ڈب ہو سکتی ہیں لیکن اس میں سے اکثر فقرے اور ٹون، ثاقب نثار صاحب کی ہے۔ ہم نے جو ثاقب نثار صاحب کی درجنوں ویڈیوز دیکھی ہیں اس میں سے کئی الفاظ ہمیں ان کی دیگر تقریروں میں ملے ہیں۔ اور ہمارے اندازے کے مطابق یہ آڈیو درجنوں آڈیو patches ملا کر بنائی گئی ہے۔ کیسے۔۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کے کے لیے پہلے میں آپ کو میاں نواز شریف کی ایک ایڈٹ ہوئی ہوئی آڈیو سنواتا ہوں جو اسی طرز پر ایڈٹ ہوئی ہوئی ہے۔ اب اگر ثاقب نثار صاحب کی آڈیو جہاں سے شروع ہوتی ہے وہ فقرہ ہے۔ Let me be blunt about it یہ انہوں نے کہاں کہا تھا اپنی تقریر میں۔۔ اس کے بعدnfortunately کا ورڈ ڈالا گیا ہے۔ وہ بھی اسی تقریر میں کہا گیا ہےاس کے بعد فقرہ آتا ہے کہ ہمارے پاس Judgment ادارے دیتے ہیں۔یہاں میں یہ بات آپ کو بتا دوں۔۔اس لائن میںہمارے پاس۔۔۔ ایک ورڈ جوڑا گیا ہے۔اس کے بعد Judgment کا الفاظ کہیں اور سے لیا گیا ہے اور پھر اسکے بعد ادارے دیتے ہیں کا الفاظ جوڑ دیا گیا ہے۔ الفاظ کیسے جڑتے ہیں یہ میں نے آپ کو میاں نواز شریف کی جعلی آڈیو سنوا کر بتا دیا ہے۔جبکہ جو لائن اس سے اگلی ہے اس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے۔یہ تین جوڑ لگائے گئے ہیں۔
    اس میں۔۔۔ ایک ورڈمیاں صاحب ۔۔۔دوسرا ورڈکو سزا دینی ہے۔ ۔۔۔تیسرا ورڈ ہے۔ مثال کہ طور پر آپ کہیں گے کہ میاں صاحب کا نام ثاقب نثار نے کیوں لیا ہے اور یہ الفاط کہاں سے لیا جا سکتا ہے تو میں ثاقب نثار صاحب کا ایک فقری آپ کو سنوا دیتا ہوں ۔ وہ کس میاں صاھب کا ذکر کر رہے ہیں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک بات یاد رکھیں ۔ جب اس طرح کی مکسنگ کی جاتی ہے۔ تو Audio patches کو ملانے کے بعد اس کے نیچے Track musicیا Noise لگائی جاتی ہے۔ یہاںNoise کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ اس آڈیو کو جس فقرے سے شروع کیا گیا ہے اس میں پہلے ہی شور تھا۔پہلے شائد آپ نے غور نہ کیا ہو دوبارہ سن لیں۔ شور کو ہم ٹیکلنیکل زبان میں Noise کہتے ہیں اور اس کے لیے ایک فلٹر Denoiser بھی ہوتا ہے۔ اس پوری آڈیو کے نیچے آواز سے زیادہ شور لگانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس آڈیو مین ٹیکنکل جھول پکڑنے میں مشکل ہو۔اور اگر کوئی آڈیو یا ویڈیو جمپ پکڑنا۔۔ یا۔۔کوور کرنا ہو تو اس میں Insert لگا دی جاتی ہے۔ جیسے دوسرا آدمی کے فقرے ہیں۔ جب آپ بولتے ہوئے ایک دم رک جائیں اور دوسرا بول پڑے تو جب آپ دوبارہ بات شروع کرتے ہیں اس کی ٹون بدل جاتی ہے۔
    یہی اس ویڈِیو میں کیا گیا۔ دوسرے آ دمی کے بولنے کے بعد جسٹس (ر)ثاقب کی ٹون بلکل بدل جاتی ہے۔ اور ان کے اگلے فقرے میں پانچ جوڑ لگائے گئے ہیں۔ اور یہ ٹون مکمل طور پر ایک تقریر کی ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کی ٹون بلکل ایک تقریر والی ہے۔ جب آپ کسی سے فون پر بات کرتے ہیں تو اس طرح کی ٹون استعمال نہیں کر تے۔ اس فقرے میں
    بلکل جائز ہے ۔۔ایک میں نے اپنے دوستوں سے کہا ۔۔دوسراجی اس میں کچھ کیا جائے۔۔۔ تیسراتو۔۔۔ چوتھا میرے دوستوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔۔۔ پانچواں Independence of judiciary چھٹابھی نہیں رہے گی۔۔۔ ساتواں تو چلیں۔۔ آٹھواں آڈیو پیچ ہے۔اور یہ سارے کا سارا تقریر کا اسٹائل ہے۔اب آپ اس بندے کی Insertنکال کر سنیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کتنا بڑا جمپ ہے۔ sotآپ ثاقب نثار صاھب کی انٹرنیٹ پر بحثیت چیف جسٹس تقریریں آٹھا کر دیکھ لیں اس میں وہ عدلیہ کے لیے ادارے کا اکثر الفاظ استعمال کر رہے ہیں،اور جو ان کا فقرہ ہے۔ہمارے پاس ججمنٹ ادارے دیتے ہیں۔تو یقینا وہ عدلیہ کی بات کر رہے ہوں گے۔ اور فیصلہ سپریم کورٹ کا یا ہائی کورٹ کا ادارہ ہی دیتا ہے۔ جج نہیں۔اور جہاں تک دوست کا الفاظ ہے وہ اکثر اپنی تقریروں میں دوست کا الفاظ اپنے ساتھی ججز کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ایک تقریب جس میں نواز شریف کا فیصلہ دینے والے تین سے زائد جج بیٹھے تھے جن میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار بھی شامل ہیں تو اس وقت ان کو دوست کہہ کر ثاقب نثار کیا کہتے ہیں ، عجیب اتفاق ہے کہ آڈیو میں پہلے نمبر پر شور ڈال کر اسے مشکوق کر دیا گیا ہے، بنانے والے نے اپنی طرف سے عقلمندی کی ہے لیکن Professionl جانتے ہیں کہ یہ حرکت کب کی جاتی ہے۔ اس آڈیو میں ایک چیز کی Continuity ہے اور وہ ہےNoise..پھر تقریر میں کہے ہوئے فقرون اور اس آڈیو کے فقروں کی duration Layer Spike Tone سب ملتی ہیں۔ یہ کیا اتفاق ہے۔