Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے ن لیگ نے بہتر اقدامات کیے تھے،

    شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کےساتھ اتحاد تھا،عوام کی خدمت کی نوازشریف کی قیادت میں ہم نے جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی،جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پا نی کے لیے منصوبے کا آغاز کیا تھا،پینے کے صاف پانی کے لیے منصوبے کا آغاز ڈیرہ غازی خان سے کیا تھا تعلیم،صحت،روزگاراور دیگرشعبوں میں منصوبوں پربات بھی ہوئی تھی،ہم نے عملی طور پرعوام کی خدمت کی ڈیرہ غازی خان میں کالج،دانش اسکول اوردیگرترقیاتی کام ہوئے ،ڈی جی خان میں پینےکےصاف پانی کی دستیابی بڑاچیلنج تھا،ن لیگ کی حکومت ہوتی تولوگوں کو صاف پانی مل رہا ہوتا،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں منصوبے کے ٹینڈرمیں 70 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا،جنوبی پنجاب کےمسائل حل کرنے کیلئے شبانہ روزمحنت کی، تونسہ میں دانش اسکول ابھی تک مکمل نہیں ہوا،پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب تھا،ن لیگ نے ہی بہاول پور میں سولرانرجی منصوبہ شروع کیا،ن لیگ کے دور میں ڈی جی خان میں تعلیمی اداروں کاجال بچھایاگیا،ڈیرہ غازی خان میں اسپتالوں کواپ گریڈ کیا گیا اینٹوں کے بھٹوں سے بچوں کی جبری مشقت ختم کرائی،ہم نے بہاولپورمیں جدید اسپتال اوررحیم یارخان میں یونیورسٹی بنائی،ہم نےہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائیں ،ہمارے دورمیں سرکاری اسپتالوں میں ادویات بھی مفت تھیں جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے نہروں کوپختہ کیا،جنوبی پنجاب کا ملازمتوں میں 33فیصد کوٹہ رکھا تھا،وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا آغاز ہی جنوبی پنجاب سے کیا

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کوپتہ ہے ان پر اچھا وقت نہیں آنے والا،حکومت کرپشن کیسزمیں خود کو این آراو دینے کے لیے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی تو وہ ملک واپس آئیں گے ،ن لیگ کے تمام فیصلے نوازشریف کی مشاورت سے ہوتے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،

    وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

  • ٹی20ورلڈ کپ:بھارت کو ایک اور شرمناک شکست،نیوزی لینڈ کی 8وکٹوں سے فتح

    ٹی20ورلڈ کپ:بھارت کو ایک اور شرمناک شکست،نیوزی لینڈ کی 8وکٹوں سے فتح

    لاہور::ٹی20ورلڈ کپ:بھارت کو ایک اور شرمناک شکست،نیوزی لینڈ کی 8وکٹوں سے فتح ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹوں سے شرمناک شکست دے دی ہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 28واں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کیویز کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کپتانی کررہے ہیں جبکہ کیویز کے کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بھارتی سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     

    111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئےصرف 2وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر بھمراہ کی گیند پر شردل ٹھاکر کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 49رنزبناسکے۔

    واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10وکٹوں کی شرمناک اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا تھا۔

    بھارت سکواڈ

    بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما ، کے ایل راہول ،ویرات کوہلی ، ایشان کشن، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا ، رویندرا جدیجا ، شردل ٹھاکر ، محمد شامی ،جسپریت بھمرا اور ورن چکرورتی شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ سکواڈ

    نیوزی لینڈ پلئنگ الیون میں مارٹن گپٹل ، ڈیرل مچل ، کین ولیمسن ، ڈیون کونوے ،گلین فلپس ، جیمی نیشم ، مچل سینٹنر،ایڈم مائلن ، ٹم ساؤتھی ،ایش سوڈھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی :افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیاافغانستان کے محمد شہزاد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 33 رنز بنائے اور محمد نبی 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے نمیبیا کے جان نکول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نمیبیا نے 161 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن آغاز اچھا نہیں ہوا ابتدا میں ہی کریج ولیم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ میچل وین صرف 11 رنز ہی بنا سکے نمیبیا کے جے جے سمتھ بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    افغانستان کے نوین الحق اور حامد حسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی جبکہ نوین الحق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا-

  • حرمین شریفین پرہم قربان،ہم محافظ ہم نگہبان:وزیراعظم عمران خان کاسعودی جریدےکوانٹریو:سن کرسعودی خوش

    حرمین شریفین پرہم قربان،ہم محافظ ہم نگہبان:وزیراعظم عمران خان کاسعودی جریدےکوانٹریو:سن کرسعودی خوش

    اسلام آباد:حرمین شریفین پرہم قربان،ہم محافظ ہم نگہبان:وزیراعظم عمران خان کا سعودی جریدے کوانٹریو:سن کرسعودی خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سعودی جریدے کو انٹریودیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئند ہے،کاروباری شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنےکاموقع ملااوردونوں ممالک کےتعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے۔

    وزیراعظم نے سعودی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کےوژن 2030کیلئےپاکستانی افرادی قوت اہم کرداراداکرسکتی ہے،نیاپاکستان اورسعودی وژن کامقصدترقی کاحصول اورتجارتی روابط کافروغ ہے جبکہ نیاپاکستان اورسعودی وژن 2030سماجی واقتصادی اصولوں پرمبنی ہیں۔

    عمران خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ دیرپاترقی کےاہداف کیلئےپاکستان کی ترجیحات جیوپولیٹکس سےجیواکنامکس کی جانب گامزن ہیں،وژن 2030کےتحت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانےپرسعودی قیادت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،دونوں ملکوں کےنجی اورکارپوریٹ سیکٹرکوقریب لانےکیلئےانویسٹمنٹ فورم مواقع فراہم کریگا جبکہ باہمی تعاون کومزیدوسعت دینےاورمختلف شعبوں خصوصاً تجارتی تعلقات اورسرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ دیاجائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فورم کےذریعےدوطرفہ تجارت کاروباری سرگرمیوں کےشعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنےکاموقع ملا،سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئندرہا،سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئندرہا جبکہ ہم باہمی تعاون کومزیدوسعت دیناچاہتےہیں۔

    سعودی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب گہرے روابط کوسودمندتذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنےکےخواہاں ہیں،دونوں ممالک کےتعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہےہیں جبکہ پاکستان اورسعودی عرب کےمابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ اوراس کی حرمت کےلیے ہروقت تیار ہے پہلے بھی پاکستان نے اپنا فرض ادا کیا اور پھر بھی کرتا رہے گا

  • لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم شروع:بھارت ٹوٹنے کے قریب

    لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم شروع:بھارت ٹوٹنے کے قریب

    لندن: لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم شروع:بھارت ٹوٹنے کے قریب،اطلاعات کے مطابق بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔

    خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کچھ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو رہی ہے، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

    سکھ رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جبکہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کیلئے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے۔

    سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریفرنڈم میں 50 ہزار ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

  • کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے:سب سے پہلے پاکستان: مفتی منیب؛ قریشی

    کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے:سب سے پہلے پاکستان: مفتی منیب؛ قریشی

    اسلام آباد :کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے:سب سے پہلے پاکستان: اطلاعات کے مطابق حکومتی کمیٹی، ٹی ایل پی کے مابین معاہدہ طے پاچکا،اب قوم جلد آزمائش سے نکل جائے گی:اادھراسی حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے تین رکنی کمیٹی قائم کی اور انہوں نے کمیٹی کو بااختیار بنایا اور اعتماد کا اظہار کیا۔

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور ٹی ایل پی کے مابین معاہدہ طے پایا ہے اس پر سربراہ سعد رضوی کی تائید بھی حاصل ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ طے پانے والا کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے، آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کریں گے جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے مفتی غلام غوث بغدادی اس میں شامل ہوں گے، کمیٹی آج ہی سے فعال ہو جائے گی

    مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اس طرح کا نہیں ہے کہ دوپہر کو دستخط کیے جائیں اور شام کو کہا جائے کہ اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جن افراد نے بھی معاہدے کے لیے مثبت اقدامات کیے ان سب کا شکر گزار ہوں۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےدانشمندی سےمسئلہ حل کرنےکوترجیح دی،

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پرکہا کہ امن اوربہتری کاراستہ تلاش کیاگیا، ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں کے دوران پوری قوم کس کرب سے گرزرہی ہے اس کی تکلیف کا اندازہ کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےسڑکوں پررکاوٹیں،معصوم جانوں کاضیاع دیکھا ،ان کا کہنا تھا کہ ان سڑکوں پرمسافروں کوجس طرح پریشان کیا گیا یہ بہت ہی تکلیف دہ مناظر تھے ،

    شاہ محمودقریشی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے ان سڑکوں پر لوگوں کوزخمی ہوتےاوراملاک کونقصان پہنچتےدیکھا اور اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں قوم کورسوا ہوتے دیکھا

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ معاملہ طوالت اختیارکرتاتودھرنوں اوراحتجاج سے بڑانقصان ہوسکتاتھا

  • راجوری میں دھماکہ:لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک

    راجوری میں دھماکہ:لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک

    سری نگر:راجوری میں دھماکہ، ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع میں نوشہرہ کے علاقے کلال میں ہوا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائرنے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے علاقے کلال میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

    دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دھماکے کے وقت فوجی معمول کی گشت پر تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے سے بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔

  • قوم پہلے ہی مہنگائی میں تباہ حال ہوگئی:پھرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ:اب ایسا نہیں‌ چلے گا:عمران خان

    قوم پہلے ہی مہنگائی میں تباہ حال ہوگئی:پھرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ:اب ایسا نہیں‌ چلے گا:عمران خان

    اسلام آباد:قوم پہلے ہی مہنگائی میں تباہ حال ہوگئی:پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے بند:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں۔

    اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

    وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے، اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔

  • نریندرمودی  نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا

    نریندرمودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا

    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی کا جہاز گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا ہے، متعلقہ اتھارٹی نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت دی تھی

    عروسہ کو پیسے دیئے بغیر یہ کام نہیں ہوتا تھا، امریندر سنگھ پر نوجوت سدھوسنگھ کی…

    سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا۔ نریندر مودی کا طیارہ بوئنگ 777،تھری ہنڈرڈ ای آر،کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی فصائی حدود سے پاکستانی ایئر سپیس میں داخل ہوا، جو تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ایئرسپیس سے باہر نکل گیا۔

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

    جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی سے ٹیک آف کیا تھا ، اوروزیر اعظم نریندر مودی بھی طیارے میں موجود تھے۔سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اپنےدورہ کےاختتام پر بھارت واپسی کے لیے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے نئی دلی جائیں گے۔

     

  • پاک فوج کے  زیر اہتمام لاہور میں ہو گا بین الاقوامی پیسز مقابلہ

    پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں ہو گا بین الاقوامی پیسز مقابلہ

    پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں ہو گا بین الاقوامی پیسز مقابلہ

    تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلے لاہور میں ہوں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیراہتمام مقابلے یکم سے 7 نومبر تک منعقد کیے جائینگے،مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شرکت کرینگے ،عراق ،فلسطین،اردن،متحدہ عرب امارات،ازبکستان اور سری لنکا کے دستے شرکت کرینگے مقابلوں میں میانمار،انڈونیشیا اور مصر بطور مبصر شرکت کرینگے کھلاڑیوں پر مشتمل پاک فوج کی 9 ٹیمیں بھی شرکت کریں گی بین الاقوامی ٹیمیں پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہیں،ازبکستان اور عراق کی ٹیمیں کل تک پاکستان پہنچ جائیں گی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیسزمقابلوں کی افتتاحی تقریب یکم نومبر کو فورٹریس اسٹیڈیم میں ہوگی،مقابلے کی اختتامی تقریب 7 نومبر کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، لاہور میں 2016 اور 18 میں بین الاقوامی پیسزمقابلے منعقد کیے گئے تھے ایونٹ سے پاکستان امن اورکھیلوں سے محبت کرنے والا ملک کے طورپرابھرے گا،

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کوئٹہ کا دورہ کیا،طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کورکمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کی ،طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے کمانڈ اینڈ ا سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا،طلبہ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس کا دورہ کیا،طلبہ نے تاریخی مری قلعہ اور ہنہ جھیل کی سیر بھی کی،وفد نے کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات کی،کورکمانڈر کوئٹہ نے نوجوانوں بالخصوص خواتین کے کردار کواجاگر کیا ،

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کا کہنا تھا کہ نوجوان بالخصوصی خواتین پاکستان کا مستقبل ہیں،