Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض

    پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض

    لندن:پاکستان کا سخت ردعمل:دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر بورس جانسن انگلینڈ بورڈ سے ناراض برطانوی اخبار کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔

    برطانوی اخبار ’’ دی ٹائمز‘‘کے مطابق بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر بھی ناراض ہیں، وزیراعظم اور سینئر وزراء کا ماننا ہے فیصلے کے باعث انگلینڈ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔

     

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ ، وزیراعظم آفس، دفترخارجہ ، محکمہ ثقافت ، میڈیا اور کھیل کے حکام کے درمیان مشاورت ہوئی تھی جس میں گورننگ باڈی کی جانب سے منصوبہ بندی سے آگے بڑھنے پر زور دیا گیا ۔

    ان درخواستوں کو نظر انداز کرنے اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بنیاد پر دورہ منسوخ کرنے کے بعد کے فیصلے نے وزراءکو مشتعل کر دیاہے ۔

    برطانوی اخبار کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ اس فیصلے نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے برطانیہ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے جب وہ خاص طور پر اہم ہے۔

     

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان نے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان سے نکالنے کیلئے بھر پور مدد فراہم کی جبکہ افغان جنگ میں ان کا ساتھ دینے والے افغانیوں کو بھی وہاں سے نکالا ۔

    دوسری طرف بورس جانسن نے موسم سرما کی ایشز سیریز کو بچانے کیلئے ذاتی مداخلت کی ہے جو کہ قرنطینہ کی سخت شرائط اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں خدشات کے باعث منسوخ ہونے کا خطرہ ہے ۔

    بورس جانسن کی آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے قوائد میں نرمی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔

    متعدد انگلش کھلاڑیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹور میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں جو کہ نومبر سے جنوری تک چلے گا ، اگر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو حکومت کے منتخب کردہ ہوٹلز میں دو ہفتوں کا سخت قرنطینہ کرنا پڑا جیسا کہ آسٹریلیا میں نئے آنے والوں کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔

  • نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک

    پبی :نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب:چینی آرمی کے دستے بھی شریک ،اطلاعات کے مطابق آج نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس سی او کے انسداد دہشتگردی اسٹرکچر کا حصہ ان مشقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج کے دستے شریک ہیں۔

     

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت شامل ہے ، مشقوں کا مقصد ایس سی او ممالک کی اسپیشل فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ، ان مشقوں کا پہلا مرحلہ رکن ممالک میں26 تا 31 جولائی منعقد کیا گیا ، دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں شروع ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشقوں کےدوران انسداددہشتگردی کےحوالےسےمختلف ڈرلزاورآپریشن کیےجائیں گے، اس کے علاوہ علاقےکامحاصرہ،سرچ ،کلیئرنس اورکلوزکوارٹربیٹل شامل ہیں ، ان مشقوں سےانسداددہشتگردی کےآپریشن میں ربط مزیدمضبوط ہوگا۔

    واضح رہے کہ میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو مشقوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا، بے شرم مودی نے انتہا کر دی

    بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا، بے شرم مودی نے انتہا کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا دورہ کینسل کرکے واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا تو کہا تھا کہ بظاہر جو وجوہات ہمیں بتائی جا رہی ہیں یہ پورا سچ نہیں ہے۔اور اب اس بات کے ثبوت بھی سامنے آ رہے ہیں کہ اس تمام معاملے کے پیچھے ہمارا دیرینہ دشمن اور ہمسایہ بھارت ملوث ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ بھارت نے ایسا کیوں کیا ؟کیا پاکستان کو آئی سی سی میں یہ کیس لیکر جانے سے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے؟ پہلے بات کر لیتے ہیں کہ ابھی تک وہ کون سے ثبوت ہمارے سامنے آئے ہیں جو یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اس تمام کارستانی کے پیچھے بھارت ملوث تھا۔یہ سازش دراصل شروع ہوئی تھی ایک فیس بک پوسٹ سے جو انیس اگست کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے نام سے بنے ایک جعلی اکاونٹ سے کی گئی تھی۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا کہ۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجیں کیونکہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ داعش پاکستان میں کارروائی کرنے کی تیاری کر ہی ہے اور وہ ٹارگٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ہو سکتی ہے میں جانتا ہوں کہ داعش مجھ سے ناراض ہو گی اس پوسٹ کے بعد۔ اب یہ نیوزی لینڈ کی حکومت پر ہے کہ وہ غور سے سوچیں۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اکیس اگست کو Abhinandan Mishraجو کہ بھارتی اخبارSunday Guardianکے بیورو چیف ہیں انہوں نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس میں لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دہشتگرد حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ آرٹیکل اسی جعلی فیس بک پوسٹ کو بنیاد بنا کر لکھا گیا تھا اور Abhinandan Mishraکے بارے میں سب جانتے ہیں کہ اس کے امر اللہ صالح کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔اس کے بعد چوبیس اگست کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیMartin Guptill کی بیوی کوایک ای میل ملتی ہے جو کہ tehreeklabaik@protonmail.com کی آئی ڈی سے بھیجی گئی تھی۔ اس ای میل میں یہ دھمکی دی گئی کہ مارٹن کو پاکستان میں قتل کر دیا جائے گا۔ لیکن جب اس ای میل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ یہ ای میل کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک سے جڑی ہوئی نہیں ہوئی تھی۔ اور وہ ای میل اکاﺅنٹ چوبیس اگست کو رات ایک بج کر پانچ منٹ پر بنایا گیا تھا اور بنانے کے چند گھنٹوں کے بعد صبح گیارہ بج کر59 منٹ پرMartin Guptillکی بیوی کو اس سے ای میل کی جاتی ہے۔ اور یہ ایک اکلوتی ای میل ہے جو اس اکاونٹ سے کی گئی یعنی اس سے پہلے یا اس کے بعد ابھی تک اس اکاونٹ سے کوئی اور ای میل کی ہی نہیں گئی۔protonmailدراصل ایکSecure serviceہے۔ جس کی تفصیلات آسانی سے مہیا نہیں ہوتیں۔ بہر حال اس کے لئے انٹر پول سے درخواست کی گئی ہے اور وہ ہی ہمیں کچھ مدد کر سکتے ہیں۔لیکن ان تمام دھمکیوں کے باوجود نیوزی لینڈ نے یہ دورہ کینسل نہیں کیا تھا اور گیارہ ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے پاکستان پہنچ بھی گئی تھی۔ اور T20ٹیم کے ممبرز بارہ ستمبر کو یہاں پہنچے۔ اس کے بعد ان کو یہاں ہائی لیول کی سیکیورٹی دی گئی۔ سرینا ہوٹل میں ان کو الگ ایک پورا ونگ دیا گیا تھا۔ جہاں ٹیم اور سیکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ Civil arm forces, police, rangers اور سیکیورٹی ایجنسیز سب مل کر ان کو سیکیورٹی فراہم کر رہے تھے۔ تقریبا ایک ہزار سے زیادہ لوگ اس ٹیم کو سیکیورٹی مہیا کر رہے تھے۔ دو ہیلی کاپٹرز بھی ان کی سیکیورٹی کے لئے فراہم کیئے گئے۔ آخری بار اتنی سیکیورٹی اس وقت کی گئی تھی جب محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس کے بعد پریکٹس سیشن کا شیڈول بھی جاری ہوا دونوں ٹیموں نے دھمکیوں کے بعد باوجود دو دن پریکٹس بھی کی لیکن کوئی الرٹ رپورٹ نہیں ہوا اس کے بعد ایک دن چھٹی کا بھی گزارا لیکن کوئی سیکیورٹی ایشو سامنے نہیں آیا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن سترہ ستمبر کو میچ سے پہلے صبح ساڑھے دس بجے نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ بتاتی ہے کہ ان کی حکومت کی طرف سے تھریٹ الرٹ آیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی حکومت کی ہدایت پر یہ دورہ منسوخ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد پی سی بی کے حکام ، وزارت داخلہ کی ٹیم اور ایجنسیوں کے لوگ ان کے پاس بھی گئے اور درخواست کی کہ آپ لوگ ہم سے تھریٹ الرٹ شیئر کریں لیکن انہوں نے ایسا کوئی ثبوت شئیر نہیں کیا۔حالت تو یہ ہے کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان جو اس وقت ایس سی او کے سمٹ میں مصروف تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardernسے بات بھی کی کہ اگر وہ اس وقت دورہ کینسل کریں گے تواس سے عوامی سطح پر تلخی پیدا ہو گی لیکنJacinda Ardernنے کہا کہ ان کے پاس سنجیدہ انفارمیشن ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔ لیکن وہ سنجیدہ انفارمیشن آج تک ہم سے شئیر نہیں کی گئی۔ اب جب دورہ کینسل ہونے اور ٹیم کے واپس جانے کے بعد ہمارے اداروں نے تحقیقات کیں تو سب کچھ کھل کر سامنے آگیا کہ ان یہ دھمکی آمیز ای میلز کےپیچھے سب کچھ کیا دہرا بھارت کا ہے۔یہ ای میل بھارتی شہر ممبئی سے بھیجی گئیں جس میں وی پی این استعمال کرتے ہوئے سنگا پور کی لوکیشن دکھائی گئی۔ ایک ای میل اٹھارہ ستمبر کو بھی سامنے آئی۔ اس کے بارے میں Interpol Wellingtonنےانٹر پول اسلام آباد کو بتایا کہ ہمیں Hamzaafridi7899@gmail.com کے ای میل اکاﺅنٹ سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔ جو کہ نیوز ی لینڈ کے وقت کے مطابق 18 ستمبر 6 بج کر 25 منٹ پر کی گئی تھی۔ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق یہ ای میل 17 ستمبر 11 بج کر 25 منٹ پر بھیجی گئی۔جس میں دھمکی دی گئی کہ۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آپ نے پاکستان جا کر غلطی کی اب آپ دیکھیں گے کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے ہوٹل سے فلائٹ کے راستے میں کہیں پر بھی بم لگایا جائے گا میرے لوگ آپ کو معاف نہیں کریں گے۔ وہ آرہے ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔ اللہ اکبر۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ای میل بھی آئی ڈی بنانے کے پندرہ منٹ بعد بھیجی گئی۔ ای میل بھارت سے کی گئی تھی لیکن وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے سنگاپور کی لوکیشن شو کی گئی تھی۔ کیونکہ یہ ڈیوائس جس سے ای میل بھیجی گئی تھی اس ڈیوائس پر 13 اور آئی ڈیز بنے ہوئے ہیں اور وہ تمام آئی ڈیز ہندی ناموں پر ہیں۔ زیادہ تر ای میلز ہندی فلم انڈسٹریز اور ڈراموں کے نام پر بنائی گئی ہیں۔ صرف ایک ای میل پر حمزہ کا نام ڈالا گیا ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ یہ ای میل تھریٹ پاکستان سے آیا ہے ۔یہ موبائل ڈیوائس بھارت میں اگست 2019 میں لانچ کی گئی تھی موبائل سم 25 ستمبر 2019 کو انڈیا میں رجسٹرڈ ہوئی اس ای میل کو استعمال کرنے والے شخص کا نام اوم پرکاش مشرا ہے جس کو تعلق ممبئی سے ہے۔ لیکن اس ای میل کے ٹائم پر آپ غور کریں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ اس ای میل کا دورہ کینسل ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ دورہ کینسل کرنے کے بعد ای میل کی گئی تھی۔ تاکہ اس تمام کام میں پاکستان کو ملوث کیا جا سکے۔اب اس حوالے سے مزید ثبوت حاصل کرنے کے لئے وزارت داخلہ نے ایف آئی آر درج کرکے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ تاکہ معاملے کو بے نقاب کیا جا سکے۔ کیونکہ نیوزی لینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھی اسی طرح کے ایک ای میل اکاونٹ سے ایک ای میل کی گئی ہے۔ جوehshanullahehshan@protonmail.comکے اکاونٹ سے کی گئی ہے اور اس ای میل آئی ڈی میں اگر آپ احسان کے سپیلنگ پر غور کریں تو آپ کو خود پتہ چل جائے گا کہ یہ کسی ہندی بولنے والے کے Spellings تو ہو سکتے ہیں لیکن اردو بولنے والے احسان کے یہ Spellingsکبھی استعمال نہیں کرتے۔ویسے بھی ہمیں بھولنا نہیں چاہیے کہ چند ماہ پہلے جب آزاد کشمیر میں کے پی ایل کھیلی گئی تھی تو بھارت نے کھلی دھمکی دی کہ اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے مقابلوں کو روکنے کے لئے بھارت کس حد تک جا سکتا ہے۔ لیکن پاکستانیوں کو اس وقت زیادہ افسوس اس لئے ہے کہ جب نیوزی لینڈ پر دہشت گردی کا حملہ ہوا تھا تو اس وقت وہاں موجود ہمارے کرکٹرز اور ہماری قوم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گی تھی لیکن ان کی ٹیم ان جعلی ای میلز کے ڈر سے ہی واپس چلی گئی۔اب بات آتی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہماری حکومت کے رد عمل کی۔ رمیز راجہ کا اس بارے میں کافی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپنی ٹوئیٹ کے آخر میں انہوں نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ ہمیں اب آئی سی سی میں سنے گا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ۔۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے پاکستان ٹیلی ویژن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشورہ کریں گے۔اب سوال یہ آتا ہے کہ کیا ہمیں آئی سی سی میں جانے سے یا پھر بورڈز کے خلاف قانونی کاروائی سے کوئی فائدہ ہو گا؟؟ سب سے پہلے تو ابھی یہ بھی کلئیر نہیں ہے کہ قانونی کاروائی کرے گا کون؟ حکومت کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا یا پھر پی ٹی وی؟اس کے علاوہ ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہیے کہ اگر کوئی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کی ہدایت پر کوئی سیریز کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پھر اس میں آئی سی سی بھی کچھ نہیں کر سکتا۔اس کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کا ہمیشہ ایک ہی جواز پیش کرتا ہے کہ اسے اپنی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈیا کے ساتھICC future tour programکے تحت ہونے والی چھ سیریز نہ ہونے پرجو آئی سی سی میں اپنا کیس کیا ہوا تھا کہ سیریز کینسل ہونے سے جو ہمارا نقصان ہوا ہے چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس کیس میں شکست ہو گئی تھی اور ایک بھی پیسہ ملنے کے بجائے ہمیں وکیلوں کی فیس کے طور پر 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے پڑے تھے۔اس لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ ایسے کسی فراڈ میں آنے سے بچیں اس سے ہمارے سیاستدانوں کو سیاسی فائدہ تو ہو سکتا ہے اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوگا بلکہ ہمیں مزید نقصان ہی ہو گا اور ہمارا ٹائم بھی ضائع ہو گا۔ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ ابھی صرف ٹیم کی کارکردگی پرتوجہ دیں تاکہ آنے والے ورلڈ کپ میں خود کو ثابت کر سکیں کیونکہ دورہ کینسل ہونے سے جو نقصان ہونا تھا وہ اب ہو چکا ہے۔

  • نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

    نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے مرکزی ملزم سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ 6 اکتوبر مقرر کر دی ،سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران سماعت ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں مرکزی ملزم ظاہرجعفرسمیت دیگر ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور سمیت چھ خود عدالت پیش ہوئے ، اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

  • لوگ باہر بیٹھے تقاریر کرتے پیسہ بنانے کی ایک رسید  بھی پیش نہیں کرسکتے،عمران خان

    لوگ باہر بیٹھے تقاریر کرتے پیسہ بنانے کی ایک رسید بھی پیش نہیں کرسکتے،عمران خان

    لوگ باہر بیٹھے تقاریر کرتے پیسہ بنانے کی ایک رسید بھی پیش نہیں کرسکتے،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان نے کسان کارڈ تقسیم کر دیئے وزیراعظم نے زرعی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کر دیا وزیراعظم نے کمانڈ ایریا پراجیکٹ کے حوالے سے زرعی آلات, موٹر سائیکل اور دیگر آلات تقسیم کر دیئے گئے اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سمیت وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور, وائس چانسلر گومل یونیورسٹی/زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر, صوبائی وزیر زراعت ,چیف سیکرٹری, آئی جی پی و دیگر بھی ہمراہ ہیں

    وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل میں کسان کارڈ اجرا اور ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں بڑا انقلاب آیا تھا ،ن لوگوں میں نہیں جو مذہب کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں قرآن مجید انسانی فلاح اور بہبود کے لیے ہے مدینہ کی ریاست میرے ایما ن کا حصہ ہے دین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ ہمارے ابترحالات ہیں بڑا مافیا کہتا ہے ہمیں این آراو دو،پاکستان کے یہ مافیاز قانون کی بالادستی کے خواہاں نہیں ،ہمیں عظیم قوم بننے کے لیے مضبوط کردار کی ضرورت ہے،مافیا تویہاں کرپٹ نظام سے فائدہ لے رہا ہے ،کچھ اربوں روپے کی جائیداد میں باہر بیٹھے ہوئے ہیں یہ لوگ باہر بیٹھے تقاریرتو کرتے ہیں لیکن پیسہ بنانے کی ایک رسید بھی پیش نہیں کرسکتے،ملک میں گندم کی پیداوار میں اس باراضافہ ہوا،ملکی آبادی کی وجہ ہمیں گندم منگوانی پڑی جو بھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے، پیسے مانگتا ہے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی بنیادی تعلیم کی فراہمی سے آباد ی کوکنٹرول کیا جا سکتا ہے ،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے وقت ملک کی آباد ی کم اورآ ج بڑھ گئی ہے،قیام پاکستان کے وقت ملک کی آباد ی 4کروڑ تھی ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کو مضبوط نہیں ہونے دیا یں تاریخ کا طالب علم ہوں ،دنیا کی تاریخ پڑھی ہے۔پھر اپنی تاریخ تفصیل کے اندر پڑھی ہے دنیامیں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی،تیزی سےبڑھتی آبادی کوروکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،50سال بعد پاکستان میں ڈیم بن رہے ہیں ،ہمیں پانی کو محفوظ بنانا ہوگا،آنے والے وقتوں میں پانی کے مسائل پیدا ہوں گے

    @MumtaazAwan

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع، کون کونسی بیماریاں؟ تشویشناک خبر

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

    نواز شریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے، انقلاب کا بینڈ باجا پھر بجنا شروع

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

  • خواتین کو وراثت کا حق، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دے دیا

    خواتین کو وراثت کا حق، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دے دیا

    سپریم کورٹ کا خواتین کی وراثت کے حوالے سے فیصلہ سامنے آ گیا

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں اپنے حق نہ لیں تو انکی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون وراثت میں خواتین کے حق کو تحفظ فراہم کرتا ہے دیکھنا ہوگا خواتین خود اپنے حق سے دستبردار ہوں یا دعویٰ نہ کریں تو کیا ہوگا، سپریم کورٹ نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق دعویٰ مسترد کر دیا

    عیسیٰ خان نے 1935 میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمان کو منتقل کر دی تھی عیسٰی خان نے دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا،وراثت نامہ چیلنج نہیں کیا گیا دونوں خواتین کے بچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق دعوی دائر کیا تھا سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا تا ہم پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، سپریم کورٹ نے بھی پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

    سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    قبل ازیں خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کےخلاف سخت کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بہنوں اور بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اگر خواتین کو جائیداد میں سے اپنا حق لینے کےلئے عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں، خواتین کو حق وراثت سے محروم رکھا اسلامی اصولوں کے بھی خلاف ہے. قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو وارثت میں حق نہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، حکومت محکمہ مال کے افسران کوخواتین کو ان کا حق دینے کا پابند کریں، محکمہ مال ، ریونیو اور ایل ڈے کے جو افسران خواتین کو حق ورراثت سے محروم کرنے کی کوشش کریں ان کےخلاف بھی کاروائی کی جائے.

    @MumtaazAwan

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

  • نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان،مریم نواز

    نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان،مریم نواز

    نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان،مریم نواز
    سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا

    نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ویکسی نیشن معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں،جعلی انٹری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کس شفٹ میں فیک انٹری کی گئی، تصدیق کی جا رہی ہے

    @MumtaazAwan
    نواز شریف لندن میں ہیں ،علاج کے لئے گئے تھے واپس نہیں آئے، نواز شریف کو کرونا ویکسین لگنے کے حوالہ سے اندراج پر این سی او سی پر بھی سوالیہ نشان بنتا ہے کہ کیسے اور کیوں جعلی اندراج کیا گیا؟ اگرچہ محکمہ صحت نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے

    دوسری جانب ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس حکومت کا روز ایک نیا لطیفہ سامنے آرہا ہے آج کا لطیفہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگادی گئی ہے مزے کی بات یہ ہے کہ این سی او سی کے ریکارڈ میں اس کو اپ لوڈ بھی کردیا ہے اس سے بڑی ناکامی اور نا اہلی اور کیا ہوسکتی ہے جہاں میاں صاحب کا شناختی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے اس پر انٹری کیسے ہوگئی ،

    پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ویکسی نیشن کے جعلی اندراج سے متعلق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کا شناختی کارڈ کس نے استعمال کیا اس پر تحقیقات جاری ہیں نوازشریف ، مریم نواز اور خاندان کے فراڈ کے چرچے بھارت تک ہیں، جس نے بھی بڑے فراڈیئے کا شناختی کارڈ استعمال کیا ہے اس کو سزا ملے گی

    دوسری جانب نواز شریف کی ویکسین کی انٹری کرنے پر ڈیوٹی پرموجود2 اہلکارمعطل کر دیئے گئے، ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے مطابق تحقیقات کے بعد دونوں کو معطل کیا گیا ،ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس ا سٹاف انٹری کرتا ہے،عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی،

    مسلم لیگ ن کی رہنما، مریم نواز نے بھی اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر نواز شریف کو ویکسین لگوائے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ویکسی نیشن سے متعلق خبر مضحکہ خیز ہے،نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان ہے،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع، کون کونسی بیماریاں؟ تشویشناک خبر

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

    نواز شریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے، انقلاب کا بینڈ باجا پھر بجنا شروع

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

  • نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، دوران سماعت وکیل شاہ خاور نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت نور مقدم کیس کا ٹرائل سپیشل کورٹ میں ہونا چاہئے جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کی مدت اب ختم ہو چکی ہے لگتا ہے آپ ٹرائل میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرا قطعاً مقصد کیس کو تاخیر کا شکار کرنا نہیں ہے ہم نے کیس میں غیر ضروری گواہوں کو شامل نہیں کیاملزم ظاہر جعفر واقعے کے روز اپنے والدین سے مسلسل رابطے میں تھا والدین ملزم سے رابطے میں تھے جرم سے ان کا تعلق ہے انتہائی بہیمانہ قتل تھا اس میں ضمانت نہ دی جائے ۔

    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تھراپی ورکس والوں اور درخواست گزاروں کا آپ میں کیا تعلق ہے جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ظاہر جعفر کی والدہ تھراپی ورکس والوں کیلئے بطور کنسلٹنٹ کام کرتی رہی ہیں

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ابھی نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا،اس ا سٹیج پر کوئی بھی بات اور شواہد کہیں ثابت شدہ نہیں ہیں، اُن شواہد پر ضمانت کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،

    نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت لوئر کورٹ مسترد کر چکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کے طور پر دائر کیا گیا ہے
    @MumtaazAwan

    دوسری جانب بدنام زمانہ قاتل ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

    نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

    ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

    قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

    نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

  • کشمیری  اور پاکستانی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اس موقع پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے-

    مہنگائی ،بے روز گاری جماعت اسلامی کی 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال

    ذرائع کے مطابق نریندر مودی کے خلاف احتجاج اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہوں گے۔

    احتجاجی مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر کے دوران مظاہرے کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے سیکنڈ اسٹریٹ پر جگہ مختص کروالی گئی ہے جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں حصہ شریک ہو گی۔

    بی فار یو کمپنی فراڈ:سیف الرحمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نےگرفتار کر لیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت تنویر چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں کشمیری، پاکستانی، بنگلہ دیشی سمیت دیگر کمیونٹیز کے مقامی قائدین و ارکان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم سیاسی ، سماجی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد قائدین اور ارکا نے شرکت کی تھی۔

    اجلاس میں نہ صرف اقوام متحدہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر متفقہ فیصلہ کیا گیا بلکہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے موقع پر ہی فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرے میں مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غاصبانہ فیصلے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھاری ریاستی فورسز کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

  • قومی ٹیم کی وزیراعظم سےملاقات:اللہ کانام لیکربےخوف ہو    کرکھیلیں:عمران خان کی کھلاڑیوں کووعظ ونصیحت

    قومی ٹیم کی وزیراعظم سےملاقات:اللہ کانام لیکربےخوف ہو کرکھیلیں:عمران خان کی کھلاڑیوں کووعظ ونصیحت

    اسلام آباد:وزیراعظم سےٹی20سکواڈ کی ملاقات:اللہ کا نام لیکربےخوف ہوکرکھیلیں:عمران خان کی قومی کھلاڑیوں کووعظ ونصیحت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ورلڈکپ سکواڈ میں قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہو کر کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔

    ملاقات کرنے والوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔

    ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق ٹپس دیں اور کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے رب پربھروسہ کرکے اس کے نام کے ساتھ کھیلیں ، اللہ آپ کوعزتیں بھی دیں اور خوشیاں بھی عطا فرمائیں گے ،ملک وقوم کی عزت بھی اسی میں ہے

    وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں، پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے، آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، انشاء اللہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔