Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

    تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

    تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

    حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک میں تیزی آ گئی، دوسری جانب تحریک لبیک بھی آج اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی

    اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گا لاہور اور کراچی میں آج مظاہرے ہوں گے، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، بھکر اور جھنگ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکلیں گے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکن مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے لاہور کے جین مندر چوک سے تین بجے احتجاجی ریلی کا آغاز ہوگا۔ پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا۔ میانوالی اور بھکر میں چوبیس اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

    دوسری جانب تحریک لبیک کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں، تحریک لبیک کے اعلان کے بعد ہی اسلام آباد کو بند کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر کینٹینر لگ گئے ہیں، لاہور میں بھی یتیم خانہ چوک کے گردونواح والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں میٹرو بند کر دی گئی،میٹروسروس آئی جے پی اسٹیشن سے سیکریٹریٹ تک بحال رہے گی،راولپنڈی کے تمام میٹرو اسٹیشنز اور ٹریک پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے، دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ نے مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا،ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک ٹریفک کے لیے دونوں اطراف بند ہیں، نادرا چوک اور ایوب چوک ریڈ زون جانے اورآنےکے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں،فیض الاسلام ا سٹاپ ، مری روڈ پر سڑک ٹریفک کے دونوں اطراف بند ہیں مری روڈکو مریڑ چوک سے فیض آباد تک کنٹینر لگا کربند کر دیا گیا مری روڈ پر کسی طرف سے بھی ٹریفک داخل نا ہو سکے گی نائنتھ ایونیو سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا اسلام آباد جانےکےلیے پشاور روڈ آئی جے پی روڈ کے راستے استعمال کیے جاسکتےہیں اولڈ ائیر پورٹ روڈ اور مال روڈ تمام ٹریفک کے لیے کھلی ہیں مری روڈ پر کسی طرف سے بھی ٹریفک داخل نا ہو سکے گی،

    ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر بھی ہمراء تھےدونوں افسران نے سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا ، تحریک لبیک نے آج نماز جمعہ کے بعد اسلام آبا دکی جانب مارچ کا اعلان ہے،نماز جمعہ یتیم خانہ چوک میں ادا کی جائے گی،

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیراعظم سے چھٹی لے کر دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے، شیخ رشید نے دو روز قبل خود اعلان کیا تھا کہ انہوں نے چھٹی لے لی ہے اور وہ دو روز کے لئے دبئی روانہ ہو رہے ہیں 12 ربیع الاول کو تحریک ٕلبیک نے داتا دربار سے جلوس کے بعد دھرنے کا اعلان کیا تھا اور دو روز کا الٹی میٹم کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز تحریک لببیک نے مارچ کا اعلان کیا تھا،

    واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

    سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

    سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

    کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

    فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

    فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

    کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

    کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

    کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

    بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

  • فیٹف کے فیصلے پر پاکستان کا رد عمل

    فیٹف کے فیصلے پر پاکستان کا رد عمل

    وزارت خزانہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ، فیٹف)نےپاکستان کی نمایاں پیشرفت کوسراہاہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ فیٹف نےحالیہ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا ، پاکستان نے2021ایکشن پلان کے7میں سے 4نکات پرعملدرآمد کرلیا ہے پاکستان نےمقررہ مدت سےپہلےخاطرخواہ پیشرفت کی۔

    فیٹف پاکستان کااگلاریویوفروری2022 میں کرےگا پاکستانی وفدکی سربراہی وزیرتوانائی محمدحماداظہرنےکی۔پاکستان دونوں ایکشن پلانزکےاہداف کےحصول کیلئےپرعزم ہے۔ فیٹف کاتمام ایکشن پلانزپرپاکستان کے عملدرآمدپراطمینان کااظہار کیا۔فیٹف کوایکشن پلانزکےبارےمیں جامع رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور نگرانی کی فہرست میں رہے گا۔

    یف ا ے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے دوسری جانب ترکی ، اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    فیٹف اجلاس میں حکومت پاکستان کی27 ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سےمتعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ…

    فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔حکومت پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں۔

    فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیٹف کا کہنا ہےکہ بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کےصدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ گھانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں مبارک ہو۔

  • ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں یا نہیں ، موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے   بلاول

    ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں یا نہیں ، موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ ہے یا نہیں مگر حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے-

    باغی ٹی وی : پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے یا نہیں؟ یہ الگ بات لیکن موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے ہم عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف) مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ جبکہ پیپلز پارٹی اپنے الگ جلسے کررہی ہے۔

    خیال رہےکہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    حکومت اور عمران خان کو بد دعائیں دینے والا شخص گرفتار

    پی ڈی ایم نے کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

  • مولانا فضل الرحما ن کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگ گئی ، تحقیقات جاری

    مولانا فضل الرحما ن کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگ گئی ، تحقیقات جاری

    جمعیت علماء اسلام(جےیوآئی ) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان خود گاڑی میں نہیں تھے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں واقعہ سیکٹر ایف 10 میں پیش آیا۔


    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل بعد نماز جمعہ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جبکہ میانوالی میں 24 اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج کیا جائے گا۔

    عمران صاحب ڈرامے نہ کریں،استعفی دیں، گھر جائیں،مریم اورنگزیب

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اسی طرح جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں سہ پہر 3 بجے کل احتجاج ہوگاجبکہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پہ 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی و معاشی بدحالی کا ذمہ دار اسے قرار دیا۔

    پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنان نے مظاہرے کے دوران سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں حکومت عوام کو خود سوزی پر مجبور نہ کرے-

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

    حکومت اور عمران خان کو بد دعائیں دینے والا شخص گرفتار

  • وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ کو) لاہو رکا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جمعے کو ون آن ون ملاقات ہوگی، اپوزیشن کےاحتجاج سے متعلق پنجاب حکومت کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

    وزیراعلی پنجاب صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور کے بارے میں آگاہ کریں گے، وزیراعلی بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات پر وزیراعظم کوبریف کریں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت انتظامی اجلاس بھی منعقد ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے پنجاب حکومت کی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

    وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔ پارٹی کی لیڈرشپ، اہم وزرا اور انتخابی مہم کی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم نے کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔

  • پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے   آرمی چیف

    پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بہاولپور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے اسرانی اور خیرپور تامیوالی (کے پی ٹی) میں تشکیل کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے کے مطابق میکانائزڈ فوجیوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا جس میں تشکیل کے آپریشنل سائیکل میں جارحانہ مشقیں شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے KPT رینجز پر مختلف ہتھیاروں کے نظام کی فیلڈنگ فائرنگ بھی دیکھی۔ اس میں آرمر ، میکانائزڈ انفنٹری سمیت مختلف اجزاء کا مربوط فائر پاور ڈسپلے شامل تھا۔

    آرٹلری ، ایئر ڈیفنس ، اے ٹی جی ایمز کو پاک فضائیہ اور جنگی ہوا بازی کی مناسب مدد حاصل ہےچیف آف آرمی سٹاف نے تربیت کے اعلی معیار اور تشکیل کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

    فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ،چیف آف آرمی سٹاف نے ہمارے مخالفین کے مذموم ڈیزائنوں کو شکست دینے کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کے مطابق حقیقت پسندانہ تربیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ پاک فوج علاقائی سالمیت اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف تمام مشکلات کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    قبل ازیں ، آمد پر ، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔

  • افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے   وزیر خارجہ

    افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    افغانستان کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت آن لائن ویزے پر نادرا کا سروس چارج 8.18 ڈالرز دسمبر تک ختم کر دیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانوں کی پاکستان آمد سے متعلق گیٹ پاس کی شرط ختم کردی ہے، افغانستان سے میڈیکل اور ایمرجنسی کیسز کے لیے ویزا آن ارائیول کردیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان کاروباری شخص کو آن آرائیول ویزہ دیا جائے گا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کاروباری اشخاض کو 5 سال تک کا ملٹی انٹری ویزہ دینے کا بھی مجاز ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دو طرفہ تجارت میں بھی بہتری آئے گی۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان بھی کیا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے پھلوں اور سبزیوں پر ڈیوٹی بھی عائد نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کے سرحد پر پی سی آر ٹیسٹ ختم کر دیے گئے ہیں، افغان قیادت کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ درپیش ہے، افغان حکومت کو ابھی تک کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں ایک روزہ دورے پر کابل گیا، کابل میں طالبان قیادت سے طویل ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم ملا حسن اخوند اور دیگر طالبان وزراء سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل میں دوسری افغان اعلیٰ شخصیات سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، حامد کرزئی، عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور گلبدین حکمت یار سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجارت، سیکیورٹی، پروازوں، سرحدی معاملات اور کئی امور پر بات ہوئی، افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں تسلی بخش اور دوستانہ ماحول میں ہوئیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان قیادت پاکستان کے کردار اور کاوشوں کی معترف تھی، کابل کی نشست کے بعد ایک افغان وفد پاکستان آئے گا، کاسا 1000، ٹاپی اور ٹرانس نیشنل منصوبوں کی افغان قیادت نے حمایت کی۔

  • فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے اور اس کی وجہ انسداد دہشت گردی کے لیے فنڈنگ اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے خامیوں کی موجودگی قرار دیا گیا ہے-

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور نگرانی کی فہرست میں رہے گا۔

    ڈاکٹر مارکوس پلییئر کی زیر صدارت ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں عالمی نیٹ ورک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جینس یونٹس کے مبصرین سمیت 205 نمائندے شریک تھے-

    ایف ا ے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے دوسری جانب ترکی ، اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    فیٹف اجلاس میں حکومت پاکستان کی27 ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سےمتعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔

    فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔حکومت پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں۔

    فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیٹف کا کہنا ہےکہ بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کےصدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ گھانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں مبارک ہو۔

    اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی ویب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ ‘ایف اے ٹی ایف کلیدی رپورٹس کو حتمی شکل دے گا، جس میں ورچوئل اثاثوں پر رہنمائی پر نظر ثانی اور ان کو خدمات دینے والے شامل ہیں اور اگلے مرحلے میں ملکیت کی شفافیت کے معیار کو مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا’۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘شرکا ایف اے ٹی ایف کی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد کے قوانین یا ان پر عمل درآمد کی نشان دہی کے لیے ہونے والے سروے کے نتائج پر بھی بحث کریں گے’۔

    ویب سائٹ میں بتایا گیا تھا کہ ‘ایف اےٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمے کے لیے ان کے اقدامات میں اسٹریٹجک خامیوں کے ساتھ حدود کی نشان دہی کے نکتہ نظر کی تجدید کرے گا’۔

    ایف اے ٹی ایف نے رواں برس جون میں منعقدہ اپنے اجلاس میں پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر بہتری دکھائی ہے۔

    پاکستان کی کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہو گا۔ پاکستان کو اپنے سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ یو این کے نامزد کردہ 1376دہشتگردوں کو سزائیں دینا ہوں گی۔

    ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے کہا تھا کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا، پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی فنانسگ نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے بہتر کام کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر کام کیا ہے تاہم ایک پوائنٹ پر کام کرنا ضروری ہے۔

    صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ فنانشل ٹیرارزم کے منصوبے پر کارروائی کی ضرورت ہے، جس میں اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل رہنماؤں اور کمانڈرز کے خلاف تفتیش اور سزائیں دلانا شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل پارٹنر اے پی جی اے نے پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنانسگ سسٹم کے حوالے سے اقدامات کی نشان دہی کی تھی لیکن اس کے بعد بہتری آئی ہے اور کیسز بنانے کے لیے فنانشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تاحال کئی شعبوں میں ایف اے ٹی ایف کے عالمی سطح کے معیارات پر مؤثر عمل درآمد میں ناکام رہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ کے خدشات اب بھی بہت زیادہ ہیں، جو کرپشن اور منظم جرائم کے خطرات ہیں، اسی لیے ایف اے ٹی ایف پاکستانی حکومت کے ساتھ ان شعبوں میں کام کررہا ہے جہاں بہتری کی ضرورت ہے۔

    مارکوس پلیئر نے کہا تھا کہ آخری نکتے پر اولین ایکشن پلان کے مطابق کام ہوا تھا لیکن نام فہرست سے نہیں نکالا گیا کیونکہ اس کے برابر ایک اور ایکشن پلان بھی دیا گیا تھا۔

    اس سےقبل منی لانڈرنگ سے متعلق ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف ایف اے ٹی ایف کی 40 تکنیکی سفارشات میں سے 21 میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ظاہر کردی تھی۔

    اے پی جی نے خاطر خواہ نتائج کے لیے پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر قرار دیتے ہوئے ’مزید بہتری پر مبنی فالو اپ‘ کیٹیگری میں رکھنے کا اعلان کیا تھا میوچوئل ایویلویشن آف پاکستان سے متعلق دوسری فالو اپ رپورٹ میں ملک کو ایک کیٹیگری میں تنزلی کا شکار دکھایا گی تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 5 معاملات میں بہتری دکھائی، 15 دیگر معاملات میں ’غیر معمولی بہتری‘ کا مظاہرہ کیا جبکہ ایک معاملے میں ’جزوی طور پر ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر عمل‘ کیا مجموعی طور پر پاکستان اب 7 سفارشات کی مکمل طور پر تعمیل کرچکا ہے اور 24 دیگر معاملات میں بڑی حد تک تعمیل کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان 7 سفارشات پر ’جزوی طور پر تعمیل‘ کر رہا ہے اور 40 میں سے 2 سفارشات پر بالکل عمل نہیں کر رہا رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اس اعتبار سے پاکستان، فیٹف کی 40 سفارشات میں سے 31 پر تعمیل کرچکا ہے یا کر رہا ہے۔

    پاکستان جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے جبکہ بھارت اور اس کے اتحادیوں کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروایا جائے۔

  • خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کئے جاتے ہیں ،مریم صفدر  چند صحافیوں کےساتھ مل کر شر  پھیلا رہی ہیں

    خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کئے جاتے ہیں ،مریم صفدر چند صحافیوں کےساتھ مل کر شر پھیلا رہی ہیں

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہےکہ خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کیے جاتے ہیں مریم صفدر چند صحافیوں کےساتھ مل کر شر پھیلا رہی ہیں ۔

    باغی ٹی وی : شہباز گل کا کہنا تھا کہ خاتون اول پر بغیر سوچے سمجھے حملےکیے جاتے ہیں، بشریٰ بی بی سب سے پہلے پاکستان کی بیٹی پھرکسی کی ماں اور بیوی ہیں،کلثوم نواز نے بھی سیاست میں حصہ لیا ، پی ٹی آئی نے ان کی ذات پر ایک جملہ نہیں کہا شہباز شریف کی فیملی کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔

    معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کسی کو مٹھائی دے کر یا گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر نہیں بلکہ عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں عمران خان اچھے لگتے ہیں یا برے لگتے ہیں آپ اس پر سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اختلاف ہے تو تنقید کریں۔

    شہباز گل نے کہا کہ عمران خان بارش اور آندھی میں کنٹینرپر کھڑے ہوکر تقاریر کیا کرتے تھے، وہ محنت کرکے وزیراعظم بنے ہیں عمران خان ٹارگٹڈ سبسڈی لا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں پوری دنیا میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں صرف 17 فیصد بڑھا ہے چین میں بھی مہنگائی کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام تکلیف میں ہیں لیکن اخلاقی گراوٹ پر بات کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے شہباز شریف کی بیٹیوں کو اپنی بہنیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون اول پر بار بار حملہ کیا جاتا ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ جب خاتون اول پر بات کی جاتی ہے تو سوچیں ان کے بچے کیا محسوس کرتے ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آپ کو خبر دینے کا پورا حق ہے لیکن اپنی خواہشات کے مطابق خبریں نہیں کرنی چاہئیں انہوں نے استفسار کیا کہ جب لوگوں کی ماؤں و بہنوں پر بات کی جاتی ہے تو اس وقت صحافت کہاں جاتی ہے؟

    شہبازگل نے کہا کہ جب وزیراعظم کی فیملی کو گالیاں دی جائیں گی تو لوگ سوشل میڈیا پر جواب بھی دیں گے، گالی گلوچ کوئی صحافت نہیں ہےعاصمہ شیرازی کو ہر چیز کا جواب دینا ہوگا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو کابینہ اور وزیراعظم موجود ہیں، کریں سیاست لیکن سیاست کو سیاست رہنے دیں گند نہ بنائیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور عوام مہنگائی سے تنگ بھی ہیں اور یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کوئی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں مگر یہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایکسپورٹ 30 بلین کو کراس کرنے جا رہی ہے۔

  • علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

    علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

    علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے،

    تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کے استاد العلمإ شیخ الحدیث وتفسیر حافظ عبدالستار سعیدی سمیت اہم رہنماؤں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،تھانہ ملت پارک لاہور میں پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مولانا حافظ عبدالستار سعدی، علامہ خادم حسین رضوی کے چھوٹے صاحبزادے حافظ انس حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پیر قاضی محمود اعوان ،مرکزی ناظم مالیات پیر محمد قاسم،امیر جنوبی پنجاب پیر سرور شاہ سیفی، امیر ہزارہ مفتی عمیر الزاہری،مولانا غلام عباس سیفی،مفتی وزیر انقادری ،مفتی عابد رضا قادری،قادری جمیل احمد،مولانا عاصم اشفاق رضوی،سید احمد شاہ بخاری،،مولانا اشفاق رضوی،مولانا صفدر علی خان رضوی،قاری رمضان،حافظ سرفراز رضوی،عمران فاروقی،حافظ عباس رضوی،رضوان موریکہ ایڈوکیٹ،مھسن ایڈوکیٹ، سلیم ایڈوکیٹ،عمار عرف ابن اسماعیل شامی و دیگر چالیس پچاس افراد مسلح اسلحہ آتشیں ڈنڈے،سوٹے، آہنی راڈ پکڑے، پٹرول کی بوتلیں ہاتھوں میں لئے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، اسلحہ سے فائرنگ اور توڑ پھوڑ کر رہے تھے ،کنٹرول روم پر ہم سے چیزیں چھین لی گئیں

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک کی قیادت کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اسی لئے مقدمہ درج کیا گیا ہے، آج رات تحریک لبیک کے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے، مختلف اضلاع میں بھی لبیک کے کارکنان کی گرفتاریاں ہوں گی،

    دوسری جانب آئی جی پنجاب کی زیر صدارت صوبہ میں جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان بارے ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی ،اجلاس میں سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جیز آپریشنز، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے علاوہ آر پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ہوئی،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ احتجاج کی آڑ میں شاہرات کو بلاک کرنے اور شہریوں کیلئے مسائل کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ جن علاقوں میں جرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں پٹرولنگ نفری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط سے مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے والوں سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔ اشتہاریوں بالخصوص اے کیٹیگری اور عدالتی مفروران کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ فیلڈ کمانڈرز پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔ضلعی پولیس، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ باہمی کوارڈی نیشن اور انفارمیشن شیئرنگ کو مزید موثر اور بہتر سے بہتر بنائیں۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلا م محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ساجد کیانی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) سہیل چوہدری اور اے آئی جی آپریشنز سید ذیشان رضا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

    واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

    سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

    سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

    تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

    پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

    لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

    کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

    فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

    فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

    کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

    کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

    کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

    بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان