Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی

    ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی

    ریحام خان نے زلفی بخاری پر الزامات لگانے پر معافی مانگ لی

    ریحام خان نے زلفی بخاری پر عہدے کا ناجائز استعمال، کرپشن میں ملوث ہونے اور متعدد الزامات لگائے تھے جو غلط ثابت ہوئے، ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں کہا تھا کہ زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل کے حوالہ سے کم قیمت پر حاصل کرنا چاہتے تھے وہ غلط ثابت ہوئے، اقربا پروری کا الزام بھی غلط ثابت ہوئے، میں سمجھتی ہوں کہ زلفی بخاری دھوکہ دہی میں شامل نہیں تھے

    ریحام خان نے اپنے ویڈیو پیغام اور ٹویٹ میں تین سے چار بات معافی مانگی اور انہوں نے جب جب اپنی ویڈیو کیں اس کا بھی بتایا، ریحام خان کا کہنا تھا کہ 15 مارچ کو توقیر بخاری کی ویڈیو ٹویٹ کی،جس میں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے ٹی وی پر جھوٹ بولا،اور لوگوں کو جعلی دستاویزات دکھائے مزید کہا کہ زلفی بخاری نے غیر قانونی طریقوں اور دھوکہ دہی سے پیسہ کمایا،یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے، زلفی بخاری نے کبھی کوئی دستاویزات نہیں دکھائے، زلفی بخاری نے دولت محنت کے ذریعے بنائی ہے نہ کی غیر قانونی طریقے سے

    https://twitter.com/RehamKhan1/status/1448797012728688644

    ریحام خان آخر میں کہتی ہیں کہ ان تمام چیزوں کی اشاعت پر زلفی بخاری کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میں غیر مشروط معافی مانگتی ہوں، میں نے ہتک عزت اور قانونی اخراجات ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے

    واضح رہے کہ ریحام خان کی یہ پہلی معافی نہیں، سب سے پہلی معافی وزیراعظم عمران خان کے اہم ساتھی اورکاروباری شخصیٹ انیل مسرت سے مانگی ہے ، ریحام خان نے انیل مسرت پر الزام لگانے کے معاملے پر برطانیہ کی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ انیل مسرت کاروباری شخصیت ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں ۔ریحام خان کا اپنے معافی نامے میں کہناتھا کہ میں ” ریحام خان آفیشل “ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہوں ، 6 دسمبر 2019 کو میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا دورانیہ 46 منٹ اور 27 سکینڈ تھا اور اسے تقریبا 37 ہزار افراد نے دیکھا ، اس ویڈیو میں نے انہوں نے انیل مسرت کا حوالہ دیا اور ان کے بارے میں متعدد جملے کہے ۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ترمیم کرنے کیلئے میں نے وہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دی ہے جو کہ چھ دسمبر 2019 کے ٹائٹل سے شائع کی تھی ، میں مکمل طور پر انیل مسرت کے بارے میں کیے گئے اپنے تبصرے کو واپس لیتی ہوں اور اگر میرے کہے گئے الفاظ کے باعث مسرت کو کاروباری یا خیراتی کام میں نقصان پہنچا ہے تو معذرت کرتی ہوں ، میں اس معاملے میں آگے کوئی بھی مزید تبصرہ یا جملہ نہیں کہوں گی ۔

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا

    اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

  • ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: آرمی چیف

    ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: آرمی چیف

    راولپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ جدید ترین ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت دیکھی، آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے سٹرٹیجک ویپن سسٹم پر بریفنگ دی۔ اس مو قع پر چین کے سینیئرحکام بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سسٹم کی شمولیت سے ملک کی فضائی سرحدی ایئر ڈیفنس نظام مزید مربوط ہو جائے گا، نظام جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر، حدنگاہ سے آگے بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے وطن کے دفاع کے لیے ایئر ڈیفنس کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے،

    پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس مثالی تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا۔

  • سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں‌ شامل کرنے کی سفارش

    سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں‌ شامل کرنے کی سفارش

    کراچی:سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب میں‌ شامل کرنے کی سفارش ،اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سوشل میڈیا کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی اور گلوبل نیبرہڈ فارمیڈیا انوویشنز کے مابین مفاہتمی یادداشت پر ستخط کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر سوشل میڈیا کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا معلومات کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’ضرورت اس امر کی ہے کہ اب جامعات سوشل میڈیا کو بھی اپنے نصاب کا حصہ بنائیں کیونکہ یہ انڈسٹری ترقی کا سفر طے کرتے ہوئے اب کئی ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے‘۔

    معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں میڈیا سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کی مدد سے جامعہ کے طلبہ کو میڈیا کے ماحول اور تکنیکی پہلو پر آگاہی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔

    اس اقدام سے معاشرے کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کی کوشش میں مدد ملے گی۔ میڈیا کلب کے قیام کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کو میڈیا ٹولز کے موثر استعمال پر تربیت دی جائے گی جبکہ یونیورسٹی میں 10 سیشن پر محیط تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی طلبہ اور اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا

    میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد مارا گیا،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد کو مار ڈالا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ کے بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ معلومات پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔

  • سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:پاکستان کا سخت ردعمل

    سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:پاکستان کا سخت ردعمل

    اسلام آباد:سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں دینے سے پہلے ابھی نندن سے پوچھ لیں:اطلاعات کےمطابق بھارت کی طرف سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیوں پرپاکستان نے سخت ردعمل دیا ہے،

    ادھرپاکستان کا سخت ردعملپاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے سرجیکل سٹرائیکس کے بیان کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی اور سیاسی مصلحت کو ظاہر کرتا ہے،

    بھارتی وزیر داخلہ کا بیان پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیان بھارت میں اقلیتوں سے روا سلوک سے توجہ ہٹانے کی بھی کوشش ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار2019 میں بالاکوٹ بھارتی غلط فہمی کا بھرپور جواب اسکی مثال ہے، بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاکستان فوج کی ہمہ وقت تیاریوں کا ثبوت ہے۔

  • سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا

    سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا

    اسلام آباد :سب ٹھیک ہے:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لے لیا،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جوٹھیک ہوجائےگی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملات مکمل طور پر طے پا چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہوزیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں،وزیراعظم نےکہا فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پراسس شروع ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی اور تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔

  • پاکستان میں امریکی انچارج انجیلا پی ایجیلر کی مریم نواز سے ملاقات

    پاکستان میں امریکی انچارج انجیلا پی ایجیلر کی مریم نواز سے ملاقات

    امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر نے مریم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ ، رائے ونڈ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق : امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کی جاتی امراء رائیونڈ آمد، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مریکی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کا جاتی امرا پہنچنے پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے استقبال کیا۔ مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیاسی صورتحال پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
    https://twitter.com/Javeria60097622/status/1448602397681586178?s=19
    نائب صدر مسلم لیگ(ن)مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ ہی انتہائی اہم رہے ہیں اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔

  • پی ٹی آئی حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے       آصف علی زرداری

    پی ٹی آئی حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے آصف علی زرداری

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اور بریت کی درخواست دائر کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے ،پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔

    نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کروا دیں گے جس پر جج اصغر علی نے کہا پہلے یہ دلائل دیں کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا۔

    عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں؟صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

    عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معشیت کو بچایا شوکت ترین

    صحافی نےسوال کیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتارہے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک معیشت مزید نیچے نہیں آجاتی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ یہ نا اہل ہیں حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے حکومت کا نیب آرڈیننس پہلے ہی سپریم کور ٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔

    درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب کا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا

  • پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے: وزیراعظم عمران خان کی ایران جرنیلوں سے گفتگو

    پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے: وزیراعظم عمران خان کی ایران جرنیلوں سے گفتگو

    اسلام آباد: پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے: وزیراعظم عمران خان کی ایران جرنیلوں سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، افغانستان کے پڑوسیوں کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آ ج وزیراعظم عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران عمران خان نے تجارتی، معاشی اور توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس اہم ملاقات میں دونوں اطراف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دونوں ملکوں کی سرحدوں پرپر مارکیٹس کے قیام کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    دونوں ملکوں کے درمیان سرحد ی معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ ان مارکیٹوں سے خطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے تنازع پر ایران کی مثبت کردارکو سراہا جبکہ افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے قومی مفاہمت اور جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا۔

    ملاقات کے دوران عمران خان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کو دہرایا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، افغانستان کے پڑوسیوں کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے،

    پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان اور پائیدار معیشت اور کا خواہشمند ہے، افغانستان میں بین الاقوامی برادری مثبت طور پر اپنا کردار ادا کرے، افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

    ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

    اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ،اطلاعات کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل ہو گئی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

    گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ وزراعظم چاہتے تھے کہ افغانستان کی صورت حال کے باعث لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مزید کچھ ماہ اپنے عہدے پر رہیں۔

    عامر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔