Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ محنت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محکمہ محنت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گےاس ضمن میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصرمجید خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور ‏صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے صنعتی اداروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصر مجید خان کے مطابق محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے ا ور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی ہو۔

    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

  • پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کمانڈر راولپنڈی کور تعینات کیا گیا ، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدرکو کمانڈر ملتان کور تعینات کیا گیا-

    جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات ہوئے ، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر مقرر کئے گئے-

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، ‏ذبیح اللہ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوندہوں گے-

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملاعبدالغنی برادران کےمعاون ہوں گے ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں-

    جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ‏ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-

    ‏افغانستان حکومتی وزرا کی مکمل فہرست
    ذبیح اللہ مجاہد نے آج کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ کا اعلان کیا ۔
    ‏افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان ہوگیا
    وزرا کی مکمل فہرست

    وزیراعظم: ملا محمد حسن اخند
    نائب وزیراعظم اول: ملا عبدالغنی برادر
    نائب وزیراعظم دوم: ملا عبدالسلام حنفی
    وزیردفاع: مولوی محمد یعقوب
    وزیرداخلہ: سراج الدین حقانی
    وزیرخارجہ: مولوی امیرخان متقی
    وزیرخزانہ: ملا ہدایت اللہ بدری
    ‏وزیرمعدنیات: ملا محمد یونس اخندزادہ
    وزیر پٹرولیم و کان کنی: ملا محمد عیسی اخند
    وزیرپانی و بجلی: ملا عبداللطیف منصور
    وزیر شہری ہوا بازی اور ٹرانسپورٹ: ملا حمیداللہ اخندزادہ
    وزیر دعوت و ارشاد(امربالمعروف و نھی عن المنکر): شیخ محمد خالد
    وزیر فوائد عامہ: ملا عبدالمنان عمری
    ‏چیف آف آرمی اسٹاف: قاری فصیح الدین
    ڈائریکٹر انٹیلی جنس: ملا عبدالحق وثیق
    ڈائریکٹر سنٹرل بنک: حاجی محمد ادریس
    ڈائریکٹر انتظامی امور: مولوی احمد جان احمدی

  • راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی، وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں طوفانی بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ندیم کالونی، آر اے بازار، جاویدکالونی، ہزارہ کالونی میں بھی پانی داخل ہو گیا گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں ڈوب گئیں-

    جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اس ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور افغانستان سے انخلا اور پاکستان آنے والے غیرملکیوں سے متعلق بریفنگ دی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو طورخم اور چمن بارڈر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان سے متعلق سہولت سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کے دو نوجوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کے دو نوجوان شہید

    سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوسلی میں ایریا کلیئرنس آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایریا کلیئرنس کے دوران ایک بم پھٹا جس میں 2 سپاہی ، سپاہی ضیاء اکرم ، عمر 25 سال ، مظفر آباد کا رہائشی اور سپاہی مصور خان ، عمر 20 سال باجوڑ کا رہائشی نے شہادت قبول کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ آئی ای ڈی لگانے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن ابھی جاری ہے۔

  • توہین عدالت کیس:مسلسل غیر حاضری پر عدالت فردوس عاشق اور فواد چوہدری پر برہم، کیا ریمارکس دیئے؟

    توہین عدالت کیس:مسلسل غیر حاضری پر عدالت فردوس عاشق اور فواد چوہدری پر برہم، کیا ریمارکس دیئے؟

    پشاو ر ہا ئی کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں پیش نہ ہونے پر فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان پر برہمی کا اظہار کیا.

    باغی ٹی وی : پشاورہائی کورٹ میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی سزا کے خلاف وفاقی وزرا کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی عدالت کی جانب سے سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق ترجما ن پنجاب حکومت فردوس عاشق اعوان پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تین بار نوٹس جاری کئے مگر یہ پیش نہیں ہوئے کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کردیئے جائیں ۔

    پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ لوگ جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے،توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی گئی جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم ، شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز رویہ پر معافی مانگ چکے ہیں لیکن فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی معافی کو قبول کرنا ہے یانہیں اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

    وکلا کی جانب سے آئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

  • برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے پر کابینہ میں بحث

    برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے پر کابینہ میں بحث

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

    وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیدی .برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئے ایم او یو کی سمری پر تفصیلی بحث کی گئی وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے پر اعتراض کیا 9ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی، تفصیلی بحث کے بعد وفاقی کابینہ نے سمری ملتوی کر دی وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید کے اعتراضات سامنے آئے، وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا،برطانیہ کی جانب سے بتائی گئیں ریڈ لسٹ وجوہات غیر تسلی بخش ہیں حکومت پاکستان ریڈ لسٹ کے معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے،

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب کوتبدیل کرنےکی منظوری دے دی گئی چیف سیکریٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل کی منظوری دی گئی آئی جی پنجاب کیلئے راؤسردارکی منظوری دی گئی کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکریٹری انڈسٹریزہیں

    وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سردارعلی خان کونیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے ،اسلام آباد میں غریبوں سےزمینیں حاصل کرکےان کا استحصال کیا گیا اسلام آباد میں زمینوں کے حصول اورالاٹمنٹ کے معاملے پرذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی وزیراسدعمرکی سربراہی میں کمیٹی جامع پالیسی مرتب کرے گی،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آمدپرسیکیورٹی پلان کو تشکیل دیا ہے ،اصلاحات کےذریعے اداروں کومنافع بخش بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں ،پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے سے متعلق برطانیہ سے بات ہوئی ہے ،70کی دہائی میں ملک میں780سینما تھے اب 78رہ گئے،پاکستان میں سینماکی بحالی کیلئےعملی اقدامات اٹھا رہے ہیں،

    فواد چوھدری کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نےنیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پلان کی منظوری دی بلدیاتی انتخابات کیلئے 21 کروڑاضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی،روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈزکی منظوری دی گئی پاکستان نے 16کروڑموبائل فون سموں کوفنگرپرنٹس کے ساتھ رجسٹرڈ کیا،پاکستان واحدملک ہے جس نے سب سے پہلے 20 کروڑ شناختی کارڈجاری کیے،

    آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے تبادلے کا فیصلہ کرتے راؤ سردار علی خان کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا راؤ سردار علی مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب ہیں،سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کامران علی کا تبادلہ کرتے انہیں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے

  • ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

    ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملتان میں صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں،ہماری تیاری لانگ مارچ کے لیے ہے جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متنازعہ معاملہ ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ بات چیت سے حل ہو گا،لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے،شہباز شریف کا بیان آتا ہے، پیچھے سے آواز آتی ہے یہ ان کا ذاتی بیان ہے ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،

    قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزسیکریٹریٹ میں ملاقات کے بعد میلسی سے تعلق رکھنے والے عمران ممتاز بھابہ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیآ

    دوسری جانب محمد تنویر کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج دورہ کہروڑپکا کریں گے، تمام انتظامات مکمل 600 سے زائد افراد سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، بڑے بڑے پینافلکس، ہولڈنگ، جھنڈوں سے شہر کو سجادیا گیا بھر پور استقبال کیا جائے گا، 4 ایکڑ پر مشتمل پنڈال، ایک ایکڑ پر سٹیج، 6 ایکڑ کی پارکنگ، 5 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گئیں، ضلعی پیپلز سیکٹریٹ کا افتتاح بھی بلاول بھٹو زرداری کریں گے تفصیل کے مطابق 7 ستمبر 6 بجے شام کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ضلعی صدر امداد اللہ عباسی کی دعوت پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے دورہ کے موقعہ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جن میں پنجاب پولیس کے دو سو جوان وآفیسر کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کے 4 سو سے زائد ذاتی سیکورٹی گارڈ پنڈال سمیت تمام اندرونی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

    کل شام سے ہی سیکورٹی نے جلسہ گاہ سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں 4 ایکڑ پر مشتمل پنڈال، 5 ہزار کرسیاں، 1 ایکڑ پر سٹیج، 6 ایکڑ پر پارکنگ بنائ گئی ہے بلاول بھٹو زرداری کا شاندار تاریخی استقبال کیا جائے گا شہر میں داخلہ کے راستوں کو خوبصورت ہولڈنگز، پینافلکس اور پارٹی کے جھنڈوں سے سجادیا گیا ہے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر مخدوم احمد محمود، سابق وزیر اعلی دوست محمد کھوسہ ودیگر رہنما تشریف لائیں گے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امداد اللہ عباسی کے مطابق اس موقعہ پر علاقہ کی قد آور شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان بھی کریں گئیں امداد اللہ عباسی سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کریں گے بلاول بھٹو زرداری ضلعی پیپلز سیکٹریٹ، وآفس امداللہ عباسی کا افتتاح بھی کریں گے بلاول بھٹو زرداری کے مختصر قیام کے لیے بھی کمرے کی زیب وارائش مکمل کرلی گئی ہے

  • مسرت عالم بھٹ سید علی گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نئے سربراہ مقرر

    مسرت عالم بھٹ سید علی گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نئے سربراہ مقرر

    مسرت عالم بھٹ کو سید علی شاہ گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے

    یہ فیصلہ آج سرینگر میں حریت کانفرنس کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اس سے قبل وہ سید علی گیلانی کے ساتھ حریت کانفرنس کے سیکرٹری کی حیثیت میں کام کر رہے تھے ،کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا،کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی وفات پر حریت قائدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کو پر کرنا مشکل ہے تاہم بابائے حریت کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اس بات کو محسوس کیا گیا کہ بابائے حریت کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے اور اس کو پر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین ، شبیر احمد شاہ اور غلام احمد گلزار کو وائس چیئرمین اور مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے اور دیگر کمیٹیوں کے ذمہ داران بھی اپنی جگہ بدستور کام کرتے رہیں گے ۔

    حریت ترجمان نے کہاکہ یہ فیصلہ حریت کانفرنس کو مزید متحرک اور فعال بنانے کیلئے کیاگیا ہے اور مستقبل میں حالات میں بہتری کے بعد باضابطہ طورپر حریت کانفرنس کے آئین کے مطابق الیکشن کے ذریعے تمام ذمہ داروں کو انتخاب کیاجائے گا۔ اس موقع پر اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی لگا دی

    بھارتی افواج کشمیری بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ،5 اگست سے ابتک 13 ہزار لڑکوں کو گرفتار کیا گیا

    مقبوضہ کشمیر، مسرت زہرا کا نام سچائی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں میں شامل

  • پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا۔ دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدکی گئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ 07 ستمبر کے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ بے مثال بہادری کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہا اور عظیم مقصد کے لئے دوسروں سے آگے بڑھ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔ اس خاص دن کے موقع پر انہوں نے ان تمام کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا جنہوں نے آزادی کی خاطر لڑتے ہو ئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران، ائیر مین اور سویلینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    ُٓقبل ازیں اس تاریخی دن کی مناسبت سے کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملک بھر میں پاک فضائیہ کے دیگر شہداء کی قبروں پر بھی اسی طرح کی تقاریب منعقد کی گئیں۔