Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پنڈورہ پیپرز میں عسکری قیادت کا بڑا نام، آئی سی آئی جے کا فراڈ،اصل حقیقت کیا

    پنڈورہ پیپرز میں عسکری قیادت کا بڑا نام، آئی سی آئی جے کا فراڈ،اصل حقیقت کیا

    پنڈورہ پیپرز میں عسکری قیادت کا بڑا نام، آئی سی آئی جے کا فراڈ،اصل حقیقت کیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پینڈورہ باکس کھل گیا، بڑے نام آ گئے ہیں، لوگوں نے جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں، کچھ کے جائز اور کچھ کا نہیں پتہ، آفشور کمپنیز ہیں، آئی سی آئی جے کے چھ سو صحافیو‌ں نے اس پینڈورہ پیپرز پر کام کیا، سات سو پاکستانی اس میں شامل ہیں، آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر عمران خان کی حکومت کو بڑا طعنہ دیا گیا ہے کہ عمران خان جو کرپشن کے خلاف بات کرتا تھا اسکی اپنی ٹیم اس میں ملوث ہے، ابھی مزید لسٹ سامنے آتی رہے گی، ایک نام جو میرے لئے حیران کن تھا اور اس لسٹ میں آیا میجر جنرل نصرت نعیم صاحب میں نے انکو دعوت دی ہے میرے ساتھ فون پرہیں

    مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں میجر جنرل ر نصرت نعیم کا کہنا تھا کہ آفشور کمپنی تو کھولی ہے ،افغانستان کے ساتھ ایک سلسلہ شروع کیا تھا،یہ ریٹائرمنٹ کے بعد کھولی تھی،اس کمپنی کو کھولنے کے بعد آپریٹ کرنے کا ایک طریقہ ہے، جس سے یہ کمپنی لیگل بنتی ہے، مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آپ کا نام آیا، عمر چیمہ و دیگر لوگ ہیں، انکے خلاف پاکستان میں کیس کریں جس پر جنرل ر نصرت نعیم کا کہنا تھا کہ ہاں میں اس حوالہ سے کام کرتا ہوں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جنرل‌ صاحب سے جو سوالات کے جواب لئے گئے وہ سب نہیں بتائے گئے، آفشور کمپنی کی رجسٹریشن کا طریقہ ہوتا ہے، منی ٹریل دیتے ہیں تو پھر وہ لیگل ہے، لیکن جب اسکو چھپاتے ہیں، تو پھر غیر قانونی، پھر آپ غلط کر رہے ہیں

    آئی سی آئی جے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سابق سینیئر فوجی عہدیدار میجر جنرل (ریٹائرڈ) نصرت نعیم ایک بی وی آئی کمپنی افغان آئل اینڈ گیس لمیٹڈ کے مالک تھے جو ان کی ریٹائرمنٹ کے کچھ ہی عرصے بعد سنہ 2009 میں رجسٹر ہوئی تھی رپورٹ کے مطابق دیکھی گئی فائلوں سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ کمپنی کرتی کیا ہے ایک موقع پر نصرت نعیم کے خلاف سترہ لاکھ ڈالر سے ایک سٹیل مل خریدنے کی کوشش سے وابستہ مبینہ فراڈ کا کیس شروع کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ یہ کیس ختم کر دیا گیا تھا۔

    نصرت نعیم نے بی بی سی کو رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2009 میں انھوں نے ایک افغان آئل اینڈ گیس کمپنی نامی آف شور کمپنی الٹرا ونٹرائزڈ ڈیزل بیچنے کے لیے قائم کی تھی اس کمپنی کے ذریعے انھوں نے مزید کوئی کام نہیں کیا۔ اور اس کمپنی کو اسی برس بند کر دیا یہ کمپنی انھوں نے افغانستان میں الٹر ونٹرائزڈ ڈیزل کی پہلی کھیپ بھجوانے کے بعد قائم کی تھی کیونکہ افغانستان میں موجود کمپنی نے ان سے مستقبل میں مزید کاروبار کرنے کا کہا تھا

    ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس کاروبار میں صرف چار ٹینکر افغانستان بھجوائے تھے جس سے صرف تین لاکھ روپے کمائے اور تمام اخراجات کے بعد ان کے پاس صرف 80 ہزار روپے منافع آیا۔ یہ وہ دور تھا جب افعانستان میں سکیورٹی صورتحال شدید خراب تھی اور ٹینکروں کی سکیورٹی اور بروقت پہنچنے میں مشکلات تھیں جس کے باعث انھوں نے مزید اس کمپنی کے ذریعے یہ کام کرنے کا فیصلہ ترک کر دیا۔

    فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

  • پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

    پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

    پینڈورہ پیپرز،فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کرنیوالے حکومتی اراکین فیک نیوز پھیلاتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پینڈورہ پیپرز گزشتہ شب سامنے آئے تو تہلکہ مچ گیا تا ہم حکومت جو فیک نیوز کے خلاف قوانین لانا چاہتی ہے وہی حکومتی اراکین فیک نیوز کا ہی سہارا لیتے رہے

    پینڈورا پیپرز میں جہاں وفاقی وزراء، صوبائی وزرا کے نام آئے وہیں مریم نواز کے داماد کا نام بھی سامنے آیا، مریم نواز کے داماد کا نام سامنے آنے کے تھوڑی دیر بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری نے دعویٰ کیا کہ پینڈورہ پیپرز میں مریم نواز کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے اور اسکی پانچ آفشور کمپنیز ہیں ،حکومتی شخصیات کی جانب سے فیک نیوز کا سہارا لیا گیا ہے، گیارہ بج کر دو منٹ پر فواد چوھدری نے ٹویٹ کیا کہ جنید صفدر کی کمپنی سامنے آئی ہی، اسکے بعد شہباز گل نے بھی بغیر تحقیق کے ٹویٹ کی اور سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئر کیا،فواد چودھری، شہباز گل فیک نیوز پر بغیر تحقیق کے ٹویٹ شیئر کرتے رہے کہ جنید صفدر کی بھی آفشور کمپنیاں نکل آئی ہیں

    پی ٹی وی نے ایسی کوئی بریکنگ نہیں چلائی تھی، شہباز گل نے گیارہ بجکر 17 منٹ پر نجی ٹی وی اے آئی وائی نے دوبارہ جنید صفدر کی خبر دی اور کہا کہ ہماری باجی مریم چوری چکاری میں پیچھے نہیں رہیں انکے بیٹے کی بھی آفشور کمپنی نکلی آئی ہیں’

    فواد چودھری ، شہباز گل کی جانب سے جنید صفدر کی آفشور کمپنیوں کی خبر پر مریم نواز بھی میدان میں آئیں اور ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکومت کو شرم آنی چاہئے، سرکاری ٹی وی کو بھی اپنے پروپیگنڈے میں شامل کر لیا۔ مریم بی بی کا نام جب پنڈورا پیپرز میں نہیں تو ان کی تصویر کس بنیاد پر سکرین پر چلائی جا رہی ہے؟؟؟

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پینڈورا پیپرز پر کارروائی کی ابتدا فیک نیوز چلانے والے پی ٹی وی اور اے آر وائی کے خلاف اسی مجوزہ قانون کے تحت ہونی چاہیے جو میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے لایا جارہا ہے۔ تا کہ جھوٹی خبر پھیلانے پر تادیبی کارروائی کی مثال قائم ہو۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب فوراً ایف آئی اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے ذریعے نیشنل کرائم ایجنسی کو تحقیقات کے لئے خط عوام کو دکھاتے. عمران صاحب آپ کی بد قسمتی یہ ہے کہ آپ کو اپنی اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی چوری چھپانے کے لئے سرکاری چینل پہ نواز شریف کے نواسے کی فیک نیوز چلوانی پڑتی ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی رات سے وضاحت کررہاہے کہ جنید سے متعلق ایسی خبرنہیں چلائی۔ یہ فیک سکرین شاٹ وزیراعظم کےترجمان نے ٹویٹ کی اورابھی تک ڈیلیٹ کرکےمعذرت نہیں کی۔اسی کی بنیاد پرمیڈیا پرسنزنے ردعمل دیا۔گویا ایک فیک نیوزکے ذریعے ایک خاندان،معتبرمیڈیا پرسنزاورخود پی ٹی وی کی کریڈیبیلیٹی کوبھی نشانہ بنایا گیا

    نجم ولی خان نے کہا کہ یہ ایک الگ قانونی مقدمہ ہے کہ ملک کے وزیراطلاعات نے فیک نیوز چلائی اور وزیراعظم کے مشیر نے سرکاری ٹی وی کا فوٹوشاپڈ جھوٹا سکرین شاٹ شئیر کر کے لوگوں کو گمراہ کیا اور یہ لوگ عوام کے سچ جھوٹ کے تھانیدار بننا چاہتے ہیں۔ بات بات پر صحافیوں کو اٹھانے والا FIA کہاں ہے؟

    ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اگرکسی سیاستدان یاحکمران نے سب سے زیادہ فیک نیوز پھیلائے اور پھیلارہےہیں تووہ عمران خان ہیں۔ تبھی توکہتا ہوں کہ موجودہ حکومت فیک نیوزکی سب سے بڑی فیکٹری ہے۔ یقین نہ آئےتو آج پی ٹی وی کی یہ خبر ملاحظہ فرمائیں۔ یہ امر بھی پیش نظررہےکہ جنید صفدرابھی سیاست میں نہیں آئے۔

    واضح رہے کہ فیک نیوز کے خلاف فواد چوھدری قانون سازی کر رہے ہیں تا اہم وہ خود اب فیک نیوز پھیلانے میں سب سے آگے نظر آئے

    @MumtaazAwan

    فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید

    جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    نعیم بخاری و دیگر ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست،وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

     

    فیک نیوز، حکومت اور کھرا سچ، نہ کسی کا خوف نہ ڈر، مبشر لقمان نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

     

  • ہمیں احساس ہے مہنگائی کی وجہ سے نچلے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،وزیراعظم

    ہمیں احساس ہے مہنگائی کی وجہ سے نچلے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،وزیراعظم

    ہمیں احساس ہے مہنگائی کی وجہ سے نچلے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام 74سال پہلے شروع ہونا چاہیے تھا،

    کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرپلس ہونے پر پیسہ غریبوں پر لگانے کی سوچ غلط تھی،ہمارے ملک میں بدقسمتی سے نظام ایلیٹ طبقے کے لیے بناہے،اشرافیہ نے تعلیم سے انصاف تک کے نظام سے غلط فائدہ اٹھایا، ملکی خوشحالی کے لیے خودکفیل ہونا ضروری ہے مدینہ کی ریاست فلاحی ریاست تھی ،وہاں پر لوگوں کی فلاح کے لیے کام ہوتا تھا ،ہم نے 74 سال پہلےبہت بڑی غلطی کی،سمجھتے تھے پیسہ آجائے پھرہم ملک کوفلاحی ریاست بنائیں،مہذب معاشرے میں احساس اور انسانیت سے بڑھ کرکوئی شے نہیں،چین نے نچلے طبقے کو اوپر کرکے ترقی کی ،چینی صدر نے کہا کہ انہوں نے انتہائی غربت ختم کردی،35سال پہلے چین کیا تھا اور اب کہاں کھڑا ہے،ماضی میں تعلیم کے شعبے سے لے کر ہر معاملے میں غلط پالیسیاں اختیار کی گئیں،تعلیم کے شعبے میں بھی ایلیٹ طبقہ فائدہ اٹھا رہا تھا ،انگلش میڈیم والوں کو اچھی ملازمتیں ملتی تھیں یکساں نظام تعلیم سے ہرطبقہ فائدہ اٹھائے گا،کبھی کسی نے ملک میں ایک قوم کےلیے یکساں نصاب کی کوشش نہیں کی،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کیسے ہوسکتا ہے ایک جزیرہ امیروں کا ہو اور نیچے غریب لوگ،جب سب کو لیول پلینگ فیلڈ دیں گے تو ہم پیچھے کیسے جاسکتے ہیں؟ہمیں احساس ہے مہنگائی کی وجہ سے نچلے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،پاکستان میں سب سے کم قیمت پر ڈیزل اور پیٹرول دے رہے ہیں،حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ غریبوں کی تکلیف کم ہو،

    معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی،کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے ، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب میں موجود ہیں ،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی،معاشی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے بنانےہوتے ہیں،مستحکم معیشت کے لیے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ غریب کو بااختیار بنانے کےلیے کام ہونا چاہیے،ماضی میں متوسط طبقےکی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے حکومت پائیدار ترقی کے لیے مزید کام کرے گی کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99فیصد ہے،

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

    مجھ پر جو الزام لگا اس پر ایکشن لوں گا،شوکت ترین

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،پاک فوج کا جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہو گئے،حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد عامر اقبال کی عمر 30 سال تھی، شمالی وزیرستان میں فورسز نے دہشتگردوں کو فوری اور بھرپور جواب دیا،دہشتگردوں کی تلاش کے لیےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں کیا گیا،

    قبل ازیں دو اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے دوران 5 جوان شہید ہو گئے تھے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کیا گیا۔ 28 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ ‏اطلاعات پر کارروائی تو فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران ہتھیار،بھاری تعدادمیں گولیاں ‏قبضے میں لےلی گئیں۔ ‏31اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیستہ ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی ‏شہید ہوا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا کلیئرنس آپریشن کے دوران ‏ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھی پوری طرح اقدامات کررہی ہیں۔

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

    ٹانک میں آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر جہنم واصل،پاک فوج کا جوان شہید

  • لندن بیٹھے نواز شریف نے لاہور کے بعد نارووال سے ویکیسن لگوا لی

    لندن بیٹھے نواز شریف نے لاہور کے بعد نارووال سے ویکیسن لگوا لی

    لندن بیٹھے نواز شریف نے لاہور کے بعد نارووال سے ویکیسن لگوا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن بیٹھے نواز شریف کو لاہور کے بعد اب نارووال سے بھی ویکیسن لگا دی گئی ہے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایک بار پھر نام سامنے آیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے ویکسی نیشن کروا لی ہے، نواز شریف کی ویکسی نیشن کے لئے انٹری 3 اکتوبر کو نارووال پبلک سکول میں ہوئی، نواز شریف کی کین سائنو سنگل ڈوز کی انٹری کی گئی، محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کی جعلی انٹری کو شرارت قرار دے دیا ،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جعلی انٹری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، نواز شریف کی جعلی انٹری پر ایف آئی سے رابطہ کر رہے ہیں،

    پہلی بار سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا اویکسینیشن کی انٹری 22 ستمبر کو لاہور کے اسپتال میں ہوئی تھی ان کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ ہو گیا تھا اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی تھی

    سابق وزیراعطم نواز شریف کی ویکسین انٹری ،تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی انکوائری کمیٹی نے7 افراد کوغلط اندار ج پر ذمہ دار قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر میں تعینات عملہ غیر تربیت یافتہ تھا،کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر سے متعدد اندراج کینسل کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا واقعے میں زیادہ غفلت ایم ایس کی تھی، ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائے گئے،ایم ایس ، سینئرافسر، کلرک ، نرس ، وارڈ بوائے ، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی معاملے پر مزید تحقیقات ایف آئی اے کرے گا

    قبل ازیں نواز شریف کو ویکسین لگائے جانے کی خبروں کے بعد محمکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کوغفلت اور نااہلی کے باعث معطل کردیا ہے میاں منشی ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایم ایس کا اضافی چارج دیا گیا ہے

    نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری پر ایف آئی اے اور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق چوکیدار ابوالحسن اور وارڈ بوائے عادل نے نواز شریف کی جعلی انٹری کے لیے تیسرے ملازم نوید کی آئی ڈی استعمال کی پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ابوالحسن اور عادل کو گرفتار کرلیا ہے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا، سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا

    مسلم لیگ ن کی رہنما، مریم نواز نے بھی اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر نواز شریف کو ویکسین لگوائے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ویکسی نیشن سے متعلق خبر مضحکہ خیز ہے،نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان ہے،

    @MumtaazAwan

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

    نواز شریف اخلاقی جواز کھو بیٹھے، انقلاب کا بینڈ باجا پھر بجنا شروع

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نوازشریف کی ویکسی نیشن کا اندراج حکومتی نظام پر سوالیہ نشان،مریم نواز

    نواز شریف کی ویکسین انٹری،تحقیقاتی رپورٹ تیار،ذمہ دار سامنے آ گئے

  • چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست نا قابل سماعت ہے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اپیل وفاقی وزیر خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل نہ کرنے پر دائر کی گئی تھی ،درخواست گزار نے کہا کہ تین ماہ میں انکوائری مکمل نہ کرکے نیب نے توہین عدالت کی، عدالت نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ انکوائری مکمل نہ ہونے پر توہین عدالت لگے گی؟ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں خود کہا ہے کہ ان کی توہین نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کیسے کہہ دے کہ توہین عدالت ہوئی ہے؟

    عدالت نے کہا کہ قانون نے ٹرائل مکمل کرنے کیلئے کتنا وقت مختص کیا اور کتنے مقدمات میں عمل کیا گیا؟ وفاقی وزیر کے خلاف کوئی ذاتی عناد تو نہیں؟ جس پر درخؤاست گزار نے کہا کہ میرا ذاتی عناد نہیں عوامی مفاد کیلئے کیس دائر کیا، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکا ذاتی مسئلہ نہیں تو ان پرسن کیوں پیش ہو رہے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نیب کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے،عدالت نے کہا کہ آپ کو ایکسپوز نہیں کرنا چاہتے لیکن آپ نے کیس کی تیاری نہیں کی عدالت کسی کے کہنے پر سیاسی رہنما یا وفاقی وزیر کے خلاف نیب کو انکوائری کا حکم نہیں دےسکتی،

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا جبکہ نیب ملتان کو بھی ان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتوا درخواست کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیا لیکن نیب ملتان نے انکوائری اب مزید کارروائی کے لیے نیب لاہور کو بھجوا دی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ انکوائری کی پیش رفت سے بھی آگاہ نہیں کیا جارہا۔ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔

    درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالت مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم بھی دے۔خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

    چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

    چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

    عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

  • نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست

    نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست

    نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے بعد سیل کی گئی تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ مس انڈر اسٹینڈنگ کی بنیاد پر تھراپی ورک کو ایف آئی آر میں شامل کیا گیا نور مقدم قتل کے کرمنل کیس میں ملوث نہیں اسٹنٹ کمشنر نے بغیر نوٹس 25 جولائی کو تھراپی ورک سیل کیا کھولنے کی ہدایت کی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے بغیر کوئی نوٹس دئیے 25 جولائی کو تھراپی ورک سیل کردیا، تھراپی ورک بند ہونے سے ادارہ کا نقصان بھی ہورہا ہے منفی اثر بھی پڑھ رہا ہے،

    پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان میں تھراپی ورک بارے کہا گیا ہے کہ ملزم نے کہا تھراپی ورکس کے امجد محمود کے ساتھ غلط فہمی میں جھگڑا ہوا تھراپی ورکس ملازمین نے شہادت ضائع کرنے کی کوشش کی، تھراپی ورک کے زخمی ملازم نے وقوعہ کا اندراج بھی نہیں کرایا،میڈیکل سلپ میں روڈ ایکسیڈنٹ درج کرایا ڈی وی آر میں محفوظ شدہ تصاویر اور فنگر پرنٹس بھی ملزم کے ہی ہیں،

    نورمقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور وکیل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے اپنی صفائیان پیش کیں، تھراپی ورک کے مالک کا کہنا تھا کہ ظاہرجعفر جب 2013 میں ہمارے پاس آیا تب اسے کوئی بیماری نہیں تھی تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور کا کہنا تھا کہ ظاہرجعفرکو بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا،میں نے کہا شراب نوشی کی عادت ہے تو ظاہرجعفر کو اسپتال میں داخل کرایا جائے،تھراپی ورکس کرائم سین نہیں بلکہ ایک میڈیکل سین سمجھ کر گیا تھا، ہمیں انویسٹی گیشن آفیسر نے جھوٹ بول کر بیان لینے کے لیے بلایا تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ ہے میں نے ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،ذاکرجعفر نے کہا شاید شراب زیادہ پی لی ہوگی اس لیے قتل ہو گیا، ذاکرجعفر کا ری ایکشن معمولی تھا،ایسی خبر اگر کسی والد کو بتائی جائے تو ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں،اپنی فیلڈ میں زیادہ تجربہ کار ہوں جو کیس بن گیا یہ میرے گمان بھی نہیں تھا،پولیس کا چالان 173 کا نہیں تھا، اب آ گیا ہے،میری اپنی 2بیٹیاں ہیں، ہمیں بچی کا بہت دکھ ہوا،ہم یہاں پیسہ بنانے نہیں آئے کام کرنے آئے ہیں،

    وکیل محمد شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ تھراپی ورکس نے تمام بیان پولیس کو لکھ کر دے دیئے ہیں،ہمارے کسی بھی بیان پر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا موقع سے 14 ثبوت لیے گئے جوکہ فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں،ہم نے کوئی ثبوت مٹانے کی کوشش نہیں کی جس کے الزامات لگ رہے،کیس میں پولیس کا رویہ مثبت نہیں،پولیس کو دیکھتے ہی ظاہرجعفر نے ڈرامہ شروع کردیا تھا لیکن اس سے قبل وہ نارمل تھا

    لوئر کورٹ نے تھراپی ورک والوں کو ضمانت دے دی تھی جس کو نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا مقتولہ کے والد شوکت مقدم کی درخواست میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے عدالت نے ضمانت کافیصلہ دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قواعدوضوابط کونظراندازکیا،ملزمان موقع واردات پر موجود تھے،عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ہسپتال میں ملزم امجد محمود کے زخمی ہونے سے متعلق حقائق چھپائے گئے،ملزمان نے ذاکر جعفر اور عصمت آدم کی ضمانت منسوخی کے حقائق کوبھی چھپایااور اب ملزمان درخواست گزار کوبھی دھمکا رہے ہیں،ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    @MumtaazAwan

    دوسری جانب بدنام زمانہ قاتل ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

    نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

    ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

    قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

    نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

    نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

    نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

  • پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

    پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

    پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

    پینڈورہ پیپرز، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور مشیر برائے احتساب کو بلا لیا

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پینڈورہ پیپرز کے حوالہ سے تحقیقات بارے فیصلہ کریں گے، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کیا تھا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بےنقاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے۔

    انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے نام بھی شامل ہیں،پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں پینڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار اور وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے کا نام بھی فہرست میں موجود ہے

    پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہےان کی آف شور کمپنی اثاثہ جات میں ظاہر کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے کچھ غلط نہیں کیا ہے آفشور کمپنی15 سال سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ظاہر کیے گئے میرے اثاثہ جات میں پہلے سے ہی شامل ہے

    انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز میں کئی ملکی و غیر ملکی معروف سیاسی و غیر سیاسی شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے آف شور کمپنی کیا ہوتی ہیں، یہ کس قانونی حیثیت کی حامل ہیں اور ان کے مقاصد کیا ہوتے ہیں ؟آف شور کمپنی ایسی فرم ہوتی ہے جو قانونی طور پر ان مقامات پر قائم کی جاتی ہے جہاں ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی ہو اور یہ سوال نہ پوچھا جائے کہ سرمایہ کاری کے لیے پیسہ کہاں سے آیا، ایسی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹ مانگی جاتی نہ ہی سالانہ ریٹرن ظاہر کیا جاتا ہے ،آف شور کمپنیوں میں پیسہ رکھنا غیر قانونی نہیں بلکہ پاکستانی پبلک آفس ہولڈر کیلئے آف شور اکاونٹس کو ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے۔ان اکاونٹس کو ایف بی آر، اور ایس ای سی پی ڈیکلیئر کرنا ہوتا اور بھیجے ہوئے پیسے کی منی ٹریل دکھانی پڑتی ہے اراکین پارلیمنٹ کو ایف بی آر اورایس ای پی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثاجات کی ڈیکلیئریش کے وقت بھی آف شور اکاونٹس کو ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے

    ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

    سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

    پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    معر وف اینکر پرسن کامران خان نے پنڈورا پیپرز لیکس کو وزیراعظم عمران خان کا امتحان قرار دے دیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز، پیراڈائز پیپر میں پینڈورا پیپرز سے کہیں زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیز اثاثے ظاہر ہوئے ،ایسا ہی میڈیا شور غوغا ہوا قصوروار صرف نواز شریف خاندان ٹھہرا۔ کامران خان نے کہا کہ ایسے خاندان جن کی درجنوں آف شور کمپنیز پاناما پیپرز میں ظاہر ہوئیں کان پر جوں بھی نہیں رینگی،اب عمران خان کا امتحان ہے ۔

    پنڈورا پیپرز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں جن میں موجودہ اور سابق وزرا، سابق جرنیل، بیورو کریٹس اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنڈورا پیپرز میں 45 ممالک کے 130 سے زائد ارب پتی افراد کا پردہ بھی فاش کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اپریل 2016 میں آئی سی آئی جے کی تحقیق پاناما پیپرز کے نام سے سامنے آئی تھی جس نے دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔پاناما پیپرز ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل تھے جس میں درجنوں سابق اور اس وقت کے سربراہان مملکت، کاروباری شخصیات، مجرموں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کی ‘آف شور’ کمپنیوں کا ریکارڈ موجود تھا۔

    پاناما لیکس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا بھی آف شور کمپنیوں سے تعلق سامنے آیا تھا جس پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمات چلائے گئے تھے اور اسی وجہ سے نواز کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

    @MumtaazAwan

  • وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک محبت وطن انسان مگران کے اردگرد کچھ لوگ اچھے نہیں :آئی سی آئی جے

    وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک محبت وطن انسان مگران کے اردگرد کچھ لوگ اچھے نہیں :آئی سی آئی جے

    لاہور:وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک محبت وطن انسان مگران کے اردگرد کچھ لوگ اچھے نہیں :آئی سی آئی جے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھرمیں تحقیقات کے نام پرمشہورہونےوالے عالمی ادارے آئی سی آئی جے کے ادارے نے یہ تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم ایک ایماندار شخص ہیں لیکن بدقسمتی سے اس مخلص انسان کے اردگرد کچھ لوگ مالی معاملات میں اچھے نہیں ہیں

    اس ادارے نے اپنی تحقیقات کی روشنی میں یہ بھی تسلیم کیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں وہ کرپشن سے سخت نفرت کرتے ہیں اوروہ اپنے وطن کے لیے کچھ کرنے کے عزم سے پاکستان میں موجود ہیں مگران کی کوششوں کواس وقت دھچکا لگتا ہے جب ان کے ارد گرد بیٹھے ہوئے کچھ لوگ اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہیں

    آئی سی آئی جے نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ارد گرد ان افراد کا احاطہ کیا ہےجن کے نام ان تحقیقات میں دولت کو چھپانے اور پھرٹھکانے لگانے والوں میں شامل ہیں

    ادھر آئی سی آئی جے نے یہ بھی لکھا ہےکہ یہ تحقیقات وزیراعظم عمران خان کےلیے اس حوالے سے ایک دھچکہ ہیں کہ ان کی کابینہ کے کئی وزرا بھی آف شور کمپنیاں بنانے میں ملوث پائے گئےہیں‌

    عالمی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہےکہ یہ اب عمران خان کے لیے ایک امتحان سے کم نہیں

    ان دستاویزات کے مطابق عمران خان کے وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کے اہل خانہ چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ مالیاتی مشیر طارق فواد ملک جنھوں نے ان کمپنیوں سے متعلق کاغذی کارروائی کی تھی آئی سی آئی جے کو بتایا کہ یہ کمپنیاں ترین خاندان کی طرف سے ایک بنک میں سرمایہ کاری کے ارادے سے بنائی گئی تھیں جس کے سعودی کاروباری رابطے تھے۔ ‘لیکن یہ ڈیل مکمل نہیں ہوئی۔’ شوکت ترین ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پاکستان کے مقامی نیوز چینل جیو نیوز کو ایک بیان میں کہا ہےکہ پنڈورا پیپرز میں نامزد ان کی آف شور کمپنیاں اس وقت قائم کی گئی جب طارق فواد ملک، یو اے ای کی ایک کمپنی کے لیےکام کرتے تھے، انھوں نے سرمایہ کاری کے لیے باقاعدہ اجازت لی تھی۔

    آئی سی آئی جے کا دعویٰ ہے کہ انھیں پنڈورا پیپرز میں شواہد ملے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی ایک متنازعہ کاروباری سودے سے حاصل ہونے والے رقم سے ایک خفیہ آف شور ٹرسٹ میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق مونس الہی سن 2007 میں اپنے خاندان کی پھالیہ شوگر ملز کی زمین کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان نے آئی سی آئی جے کے میڈیا پارٹنر کو بتایا کہ ’سیاسی انتقام اور ڈیٹا کی غلط تشریح بری نیت سے دستاویزات میں پھیلائی گئی ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے اثاثے قانون کے مطابق ڈکلیئر کیے گئے ہیں۔

    آئی سی آئی جے کے مطابق پنڈورا پیپرز سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کی جماعت کے سینیٹر اور آبی وسائل کے سابق وزیر فیصل واوڈا نے سن 2012 میں برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے ایک آف شور کمپنی بنائی تھی۔پنڈورا پیپرز کے بارے میں آئی سی آئی جے سے اپنے رد عمل میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انھوں نے اپنے نام تمام اثاثے پاکستان ٹیکس حکام کے سامنے ڈکلیئر کیے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے آئی سی آئی جے کو بتایا کہ عمران حان نے اپنی کابینہ کے تمام غیر منتخب ارکان کے لیے اپنے تمام اثاثے ڈکلیئر کرنا لازمی قرار دیا ہے اور یہ ہدایات پاکستان قوانین میں ارکان قومی اسمبلی کے لیے درج تقاضوں کے علاوہ ہیں۔تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ایک وزیر مخدوم خسرو بختیار کے بھائی اور بزنس پارٹنر نے ایک آف شور کمپنی کے ذریعے سنہ 2018 میں لندن کے علاقے چیلسی میں ایک ملین ڈالر کی ایک پراپرٹی اپنی ضعیف والدہ کے نام منتقل کی

    دوسری طرف وزیراعظم عمران‌خان نے پینڈورا پیپرز کے منظرعام پرآنے کے بعد ان سرکاری اورحکومتی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں، پنڈورا پیپرز اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کرتے ہیں،ٹیکس چوری اور بدعنوانی سے جمع دولت مالیاتی ‘پناہ گاہوں’ میں پہنچ جاتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کےادارے نے چوری شدہ اثاثوں کا تخمینہ7ٹریلین ڈالر لگایا ہے، یہ دولت بڑے پیمانے پر آف شور ٹیکس ہیونز میں منتقل کی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا ہےکہ میری حکومت پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام شہریوں کی تحقیقات کرےگی، اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مناسب کارروائی کریں گے۔پنڈورا پیپرز میں کئی اہم پاکستانی شخصیات کے نام اور مالیاتی امور پر تحقیق بھی متوقع ہے

    تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) نے ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے ایک تحقیق ریلیز کی ہے، جس میں بیرون ملک کمپنیاں رکھنے والی دو درجن سے زیادہ پاکستانی شخصیات کے نام شامل ہیں۔ ”’

    جن پاکستانی شخصیات کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں ان میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار، چوہدری مونس الہی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر خسرو بختیار، سابق وزیر پنجاب علیم خان، سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن شامل ہیں‌

    سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجر جنرل (ر) نصرف نعیم، نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی، جنرل خالد مقبول کے داماد احسن لطیف، ایمبیسیڈر ایٹ لارج فار فارن انویسٹمینٹ علی جہانگیر، جنرل مشرف کے سابق ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر جنرل عدنان آفریدی بھی شامل ہیں

    وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود خان کے بیٹے عبداللہ مسعود، جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹے حسن مظفر، ابراج گروپ کے عارف نقوی، سابق سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل تنویر طاہر کی اہلیہ زہرا تنویر، جنرل (ر) علی قلی خان کی ہمشیرہ شہناز سجاد، ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ، ائیر مارشل (ر) عباس خٹک کے بیٹے احد خٹک اور عمر خٹک، امپیریئیل شوگر ملز کے مالک نوید مغیس شیخ، تاجر بشیر داود، آس حفیظ (مرچنٹ) اور بزنس مین عارف شفیع ہیں۔

    یاد رہے کہ اپریل 2016 میں آئی سی آئی جے کی تحقیق پاناما پیپرز کے نام سے سامنے آئی تھی جس نے دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔

    پاناما پیپرز ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل تھے جس میں درجنوں سابق اور اس وقت کے سربراہان مملکت، کاروباری شخصیات، مجرموں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں کی ‘آف شور’ کمپنیوں کا ریکارڈ موجود تھا۔

    پاناما لیکس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا بھی آف شور کمپنیوں سے تعلق سامنے آیا تھا جس پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمات چلائے گئے تھے اور اسی وجہ سے نواز کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

  • وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان،دنیا کپتان کے عزم پرحیران

    وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان،دنیا کپتان کے عزم پرحیران

    لاہور: وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان،دنیا کپتان کے عزم پرحیران ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان کرکے جہاں اپنے ساتھیوں کوپریشان کردیا ہے وہاں اپنے مخالفین کو بھی حیران کردیا ہے

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں، پنڈورا پیپرز اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کرتے ہیں،ٹیکس چوری اور بدعنوانی سے جمع دولت مالیاتی ‘پناہ گاہوں’ میں پہنچ جاتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کےادارے نے چوری شدہ اثاثوں کا تخمینہ7ٹریلین ڈالر لگایا ہے، یہ دولت بڑے پیمانے پر آف شور ٹیکس ہیونز میں منتقل کی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا ہےکہ میری حکومت پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام شہریوں کی تحقیقات کرےگی، اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مناسب کارروائی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر دنیا کی اشرافیہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح دولت لوٹ رہی ہے،میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سنگین ناانصافی کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح سمجھیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس سے امیر اور غریب ریاستوں کے درمیان عدم مساوات میں اضافہ ہوگا۔

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوگا اور غریب سے امیر ریاستوں کی جانب روزگار کے لیے نقل مکانی کا سیلاب آئےگا جس سے دنیا بھر میں مزید معاشی اور سماجی عدم استحکام پیدا ہوگا۔

    ہم پنڈورا پیپرز کو خوش آمدید کہتے ہیں جو اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کرتے ہیں ، جو ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع ہوتی ہے اور مالیاتی "پناہ گاہوں” میں پہنچ جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایس جی کے پینل ایف اے سی ٹی آئی نے چوری شدہ اثاثوں میں 7 ٹریلین ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے جو بڑے پیمانے پر آف شور ٹیکس ہیونز میں کھڑے ہیں۔

    میری دو دہائیوں کی جدوجہد کی بنیاد اس یقین پر رکھی گئی ہے کہ ممالک غریب نہیں ہیں لیکن بدعنوانی غربت کا سبب بنتی ہے کیونکہ پیسہ ہمارے لوگوں میں لگانے سے ہٹ جاتا ہے۔ نیز ، یہ وسائل کی چوری قدر میں کمی کا باعث بنتی ہے ، جس کی وجہ سے ہزاروں غربت سے متعلقہ اموات ہوتی ہیں۔

     

    جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی ، اسی طرح ترقی پذیر دنیا کے حکمران اشرافیہ بھی یہی کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے امیر ریاستیں نہ تو اس بڑے پیمانے پر ہونے والی لوٹ مار کو روکنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور نہ ہی اس لوٹی ہوئی رقم کو واپس کرنے میں۔

    میری حکومت پانڈورا پیپرز میں مذکور ہمارے تمام شہریوں کی تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو ہم مناسب کارروائی کریں گے۔ میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سنگین ناانصافی کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح سمجھیں۔

     

    اگر چیک اینڈ بیلنس کا نظام طاقتور اور مضبوظ نہیں کیا گیا تو ، امیر اور غریب ریاستوں کے درمیان عدم مساوات میں اضافہ ہوگا کیونکہ بعد میں غربت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں غریب سے امیر ریاستوں میں معاشی نقل مکانی کا سیلاب آئے گا ، جس سے دنیا بھر میں مزید معاشی اور سماجی عدم استحکام پیدا ہوگا۔