Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف سےسفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان میں پاکستانی حکمت عملی کی تعریف

    آرمی چیف سےسفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان میں پاکستانی حکمت عملی کی تعریف

    راولپنڈی:آرمی چیف سےسفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال،پاکستانی حکمت عملی کی تعریف ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین باہمی تعاون کے فروغ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بھی پر بھی غور جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہتی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ پاکستان یورپی ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے دنیا بھرکی عالمی شخصیات پاکستان کا دورہ کررہی ہیں اورافغانستان میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے اورپاکستان سے افغانستان میں تعاون مانگا ہے

  • افغان طالبان کی حکومت ، بھارت صدمے سےچور:امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سربراہ کی اجیت ڈوول کوتسلیاں

    نئی دہلی : افغان طالبان کی حکومت ، بھارت صدمے سےچور:امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سربراہ کی اجیت ڈوول کوتسلیاں ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان کے اقتدار میں‌ آنے کے بعد بھارت پرجس طرح خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں ، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ بھارت کوطفل تسلّیاں دینے کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جے برنز ان دنوں افغانستان کے دورہ کے بعد بھارت پہنچ گئے۔ بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سمیت اعلیٰ بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں

    رپورٹ کے مطابق ولیم جے برنز نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اجیت دوول سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اگرچہ بھارتی اور امریکی عہدیداروں نے اس دورے کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت افغان طالبان کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرکشمیریوں کی اخلاقی مدد کے اعلان کے بعد سخت پریشان ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت نے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے اورافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کومشروط کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے جس میں کشمیر جیسے مسائل پرمداخلت نہ کرنے کا عہد لینے کی کوشش کی جائے گی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سی آئی اے چیف کل 9 ستمبرکوپاکستانی قیادت سے ملاقات کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں اورہوسکتا ہے کہ وہ افغانستان کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں

    ۔ یادرہےسی آئی اے سربراہ نے گذشتہ ماہ ملا عبدالغنی برادر سمیت طالبان قیادت سے ملاقات کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب طالبان کے ملک پر کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد افغانستان سے امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا انخلا امریکیوں کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔

  • #تمباکونوشی_زہر_قاتل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    #تمباکونوشی_زہر_قاتل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    #تمباکونوشی_زہر_قاتل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کے خلاف جاری مہم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

    تمباکو نوشی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے ٹویٹس کیں جس کے بعد #تمباکونوشی_زہر_قاتل ٹرینڈ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں آ گیا، تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک اور باغی ٹی وی کے اشتراک سے مہم جاری ہے، پہلے مرحلے میں باغی ٹی وی پر تمباکو نوشی کے خلاف چالیس سے زائد بلاگز شائع کئے گئے

    اب اگلے مرحلے میں تمباکو نوشی کے خلاف جاری اس مہم میں صارفین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا، صارفین نے تمباکو نوشی کے نقصانات پر ٹویٹس کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا

    پاکستان میں83 ارب سگریٹ بنائے جاتے ہیں اور وہ ہر سال پھونک دیئے جاتے ہیں پاکستان کو سگریٹ بنانے کی اجازت ہے کہ انڈسٹری ہمیں کیا فائدہ دے رہی ہے اکانومی پر کیا اثر ہے کیا اس سے نوکری مل رہی ہے حکومت ٹیکس کیوں نہیں لگاتی سگریٹ نوشی ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے ایک لاکھ ستر ہزار اموات ہر سال تمباکو سے ہوتی ہیں اور اسکا متبادل نوجوان سگریٹ نوشی کر دیتے ہیں بچوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے ہمیں بچوں کو بچانا ہے-

    https://twitter.com/OfficialTeamMAJ/status/1435508628547645440

    ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی جن میں سے سر فہرست ڈپریشن ہے ،بعض اوقات والدین کی زرا سی غفلت اور تربیت میں لاپرواہی کی وجہ سے بھی بچے سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔

    https://twitter.com/M_H__321/status/1435513405465583617

    https://twitter.com/DSI786/status/1435491201004810244?s=09

    https://twitter.com/AgentPak1979/status/1435499848195837953?s=20

    https://twitter.com/Fatii_PTI/status/1435496798693507072?s=09

    https://twitter.com/irumrae/status/1435510716929384449

    https://twitter.com/hansbadvi/status/1435490671100628995

    https://twitter.com/MalikZamad_/status/1435488035941101578

    https://twitter.com/RajaArshad56/status/1435337516706582532

    https://twitter.com/aworrior888/status/1435441450028871686

    https://twitter.com/MonstrBck/status/1435493936785674240

    https://twitter.com/pakistanZ786/status/1435407910960521223

  • شہباز شریف سے اہم شخصیت کا رابطہ،نیشنل ڈ ائیلاگ کا دیا مشورہ

    شہباز شریف سے اہم شخصیت کا رابطہ،نیشنل ڈ ائیلاگ کا دیا مشورہ

    شہباز شریف سے اہم شخصیت کا رابطہ،نیشنل ڈ ائیلاگ کا دیا مشورہ

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاملات کی بہتری کے لیے نیشنل ڈ ائیلاگ کرنا چاہیے،پارٹی موجودہ حالات کو دیکھتے ہوے فیصلے کرے مشاورت اور فیصلے جلد ہونے چائیے کیونکہ انتخابات قریب ہیں موجود صورتحال میں ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ مشترکہ لائحہ بنانا ہے تو سیاسی ساکھ کو دیکھ کر بات کرنی چاہیے

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جلد پارٹی اجلاس اور فیصلے لینے کا عندیہ دے دیا ،جلد مسلم لیگ ن مزید بہتر انداز میں عوام کے ساتھ ہوگی نواز شریف سے پارٹی کو بہتر اندازمیں چلانے کے لیے مشاورت کی جائے گی

    اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی

    خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے رواں ماہ ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس کے لیے تجاویز تیار کر لیں،سربراہی اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی،سربراہی اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر مشاورت ہوگی، افغان امور اور معیشت بھی اجلاس میں ایجنڈے پر ہوگی،ن لیگ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پنجاب کو مرکز بنانے پر زور دے گی ن لیگ پنجاب میں50 سے زائد جلسوں کا شیڈول اجلاس میں پیش کرے گی، حکومت کی بیڈ گورننس، مہنگائی اور ملکی معیشت کو جلسوں میں اجاگر کیا جائے گا حکومت کی کشمیر اور فارن پالیسی کی ناکامیوں کو بھی جلسوں میں اجاگر کیا جائے گا،روڈ کارواں کے حوالے سے بھی سربراہی اجلاس میں مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بھی شرکت کا امکان ہے

  • افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردِ عمل دینا قبل از وقت ہو گا      فواد چوہدری

    افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردِ عمل دینا قبل از وقت ہو گا فواد چوہدری

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اافغانستان میں نگراں سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا اس لیے ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ کابل میں تھے، میڈیا سے ہی پتہ چلا کہ ترکی اور قطر کے انٹیلی جنس سربراہان بھی کابل میں تھے افغانستان کا کوئی وزیرِ خارجہ نہیں، ہم اپنے وزیرِ خارجہ کو بھیجتے تو وہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟

    افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی عدم موجودگی میں فریم ورک کی ضرورت ہوتی ہے جہاں درپیش مسائل پر بات کر سکیں کابل میں حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں ماضی میں ہمیں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل در پیش رہے ہیں جن میں داعش، پناہ گزینوں کے مسائل اور ٹی ٹی پی کی مائیگریشن شامل ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا کہ پاکستان نے طالبان امریکہ مذاکرات میں سہولت فراہم کی افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان نے مدد فراہم کی۔

    افغانستان میں ایسی جامع حکومت بنائی جائے جوتمام طبقات کی نمائندگی کرے قاسم…

    فواد چوہدری نے کہا کہ سال 2007 اور 2011 میں ہم جو کہہ رہے تھے وہ صحیح ثابت ہوا اور اگر ہماری بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی افغان جنگ میں ہمیں 80 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور ہمارا 150 ارب روپے کا معاشی نقصان ہوا۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کی لڑائی کو پنج شیر میں پاکستان کی کارروائی کہا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے تمام ٹاک شوز میں پنجشیر کی کہانی بنائی گئی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں مارکیٹنگ ایجنسیاں کس طرح کام کرتی ہیں۔ بھارت کے گھناونے اقدامات سے عام آدمی پروپیگنڈے سے متاثر ہوتا ہے-

    طالبان نے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی ، نئی حکومت پر سلیم صافی کا…

  • پاکستان، ایران، چین اور روس  طالبان سے معاہدے پر کام کر رہے ہیں   امریکی صدر

    پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے پر کام کر رہے ہیں امریکی صدر

    امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس متنازع معاملات پر افغان طالبان سے بات اور معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں یہ بات واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے صدر نے کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد چین ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کرے گا پاکستان، ایران، چین اور روس اب بھی یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ طالبان کیا کر رہے ہیں جو بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس حوالے سے فکر مند ہیں کہ چین اس گروپ کو فنڈز دے گا، جس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں-

    طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا تشویش کا اظہار

    جس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے طالبان کے ساتھ حقیقی مسائل ہیں، لہذا وہ ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے جیسا کہ پاکستان، روس اور ایران کرتے ہیں وہ سب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اب کیا کریں۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے، فی الحال طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کینیڈین وزیر اعظم پر انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ

    امریکہ اور اس کے سات اتحادیوں پر مشتمل گروپ نے طالبان کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ واشنگٹن نے طالبان کے افغانستان کے مالی ذخائر تک رسائی کو روک دیا ہےلیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین، روس یا دیگر ممالک طالبان کو فنڈز فراہم کرتے ہیں تو امریکہ کا یہ معاشی اقدام بے معنی ہو جائے گا۔

    اس سے قبل اس سے پہلے ترجمان محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔

    گزشتہ روز افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں۔

  • پی آئی اے سربربراہ کا کام جہاز چلانا نہیں بلکہ کمپنی چلانا ہے، سپریم کورٹ

    پی آئی اے سربربراہ کا کام جہاز چلانا نہیں بلکہ کمپنی چلانا ہے، سپریم کورٹ

    پی آئی اے سربربراہ کا کام جہاز چلانا نہیں بلکہ کمپنی چلانا ہے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے جنکو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کو عہدے پر بحال کردیا

    عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کس قسم کا فیصلہ دیا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے پی آئی اے فیصلے پر انحصار کیا،،عدالت نے استفسار کیا کہ پی آئی اے فیصلے میں کہاں لکھا ہے کہ قومی ایئر لائن کا سربراہ پائلٹ ہوگا ؟پی آئی اے سربربراہ کا کام جہاز چلانا نہیں بلکہ کمپنی چلانا ہے، کیاسربراہ جنکو ہولڈنگ کمپنی کیلئے انجینئر ہونا ضروری ہے ؟کیا جنکو سربراہ کا کام ٹربائین چلانا ہے یا ادارہ چلانا

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ادارے کے ملازمین سے پوچھ کر سربراہ نہیں لگانا،ملازمین کا سربراہ کی تعیناتی کو چیلنج کرنے سے کوئی تعلق نہیں

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

  • مینار پاکستان،ختم نبوت کانفرنس میں افغان طالبان کے حق میں نعرے

    مینار پاکستان،ختم نبوت کانفرنس میں افغان طالبان کے حق میں نعرے

    مینار پاکستان،ختم نبوت کانفرنس میں افغان طالبان کے حق میں نعرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم ختم نبوت کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

    تمام مذہبی جماعتوں کی طرف سے گریٹر اقبال پارک لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں مولانا مفتی محمد حسن ،مولانا محمد ناصر الدین۔خواجہ عزیز احمد۔صاحبزادہ مولانا امجد خان۔ مولانا اللہ وسایا . علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا ثناء اللہ۔. مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری ،. مولانا شاہد عمران عارفی۔ لیاقت بلوچ اوردیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا،

    گریٹر اقبال پارک لاہور کے گراؤنڈ میں ایک بہت بڑا ہجوم موجود تھا تاکہ وہ لوگ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی موجودگی ظاہر کریں۔ تمام رہنماؤں نے وعدہ کیا کہ ہم ختم نبوت کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔ مقررین نے گریٹر اقبال پارک میں موجود کانفرنس کے شرکاء سے یہ بھی پوچھا کہ وہ اس کے لیے تیار ہیں یا نہیں؟ تمام لوگوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اپنی زندگی ، پیسہ اور وقت اس مقدس مقصد کے لیے پیش کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کے مطابق مینار پاکستان گراونڈمیں ہونے والی کانفرنس میں افغان طالبان کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے ،مینار پاکستان گراؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابتسام الہی ظہیر نے مرزا مسرور کو ایک مرتبہ پھر مباہلے کا چیلنج دے دیا

    عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م مینار پاکستان کے مقام پر ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں منظور کی گئی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ شمع رسالت کے پروانوں کا عظیم الشان اجتماع حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ یہ ملک مسلمانوں کا ہے اس میں کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے حکومت پاکستان یورپی یونین کے مطالبات پر مبنی قرارداد جس میں تحفظ ناموس رسالت کے قوانین اور ختم نبوت کے متعلق آئینی ترامیم ختم کر نے کا ذکر ہے کو فی الفور مسترد کرے۔ اجتماع گھریلو تشدد کے روک تھام کے نام سے قانون کو خاندانی نظام کو تباہ کر نے کی کوشش قرار دیتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے اس قانون کو فی الفور ختم کیا جا ئے۔ اڈہ کرائون چوک کا نام ختم نبوت چوک رکھا جائے۔ حکومت 7 ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منائے جا نے کا اعلان کرے۔

    لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

    کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

    فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

    فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

    کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

    کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

    کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

    کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

    سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    کانفرنس کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے،سی سی پی او لاہور نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری ، ایس ایس پی آپریشنز وقار انور بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے سی سی پی او لاہور کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈویژنل ایس پی کی سربراہی میں 03 ایس ڈی پی او تعینات تھے، 12 ایس ایچ او ، 45 سپرنٹنڈنٹ اور 522 اہلکار تعینات تھے – چھتوں اور اونچی جگہوں پر فول پروف سیکورٹی کے لیے سنائپر بھی تعینات کیے گئے تھے۔ ایلیٹ فورس ، ڈولفن اور پیرو گاڑیاں مینار پاکستان کے ارد گرد بھری ہوئی ہیں۔ کانفرنس کے لیے انٹری پوائنٹس کی الاٹمنٹ ، کسی کو چیک کیے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی،.غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ مینار پاکستان کے اطراف میں سرچ اور جھاڑو آپریشن بھی کیا گیا۔

  • طالبان کی نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھالے گی

    طالبان کی نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھالے گی

    افغان طالبان کی اعلان کردہ نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھال لیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبد الغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔

    ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا،ملافضل اخوندافغانستان کےچیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے ملا خیرﷲ خیرخواہ وزیر اطلاعات و ثقافت اور ذبیح ﷲ مجاہد ان کے نائب ہوں گے جبکہ ملا عبدالحق وثیق انٹیلی جینس امور اور قاری فصیح الدین سیکورٹی امور کے سربراہ ہوں گے۔

  • افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا

    افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا

    افغانستان کی صورتحال پر پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا آج ورچوئل اجلاس ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس پاکستان کی دعوت پر ہو رہا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے ورچوئل اجلاس میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال، درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام یقینی بنانے پر غور ہوگا پرامن، مستحکم افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ خطے میں سیکورٹی کےلیے کردار ادا کرے گا۔

    یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبد الغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا تھا-

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ان کی کوشش ہےکہ نئی حکومت میں افغان عوام کےمسائل کوحل کریں، تمام دنیاکےساتھ چلناچاہتےہیں ان کا کہنا تھا کہ تما م دنیاکےممالک کےساتھ اچھےتعلقات چاہتےہیں کسی کوبھی اپنےنظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے 20سال لڑائی ہم نےاس بات پرلڑی کہ ہمارےملک میں بیرونی مداخلت نہ ہو دنیا کےممالک سےتوقع ہے کہ وہ ہماری حکومت کوتسلیم کریں گے۔