Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • برٹش ایئرویز کا سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ

    برٹش ایئرویز کا سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ

    دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شمار ہونے والی برٹش ایئرویز نے نئی اور سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” روئٹرز” کے مطابق برٹش ایئر ویز کی نئی ایئرلائن لندن کے دوسرے بڑے ایئرپورٹ گیٹوک سے شروع کی جائے گی برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ایئر لائن شروع کرنا چاہتے ہیں جس کے ٹکٹ کی قیمت دیگر کے مقابلے میں کم ہو۔

    انہوں نے واضح طور پراعلان کیا کہ کم قیمت ٹکٹ والی ایئر لائن شروع کر کے ہم اس مقابلے میں شریک ہونے جا رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے بات چیت آگے بھی بڑھ چکی ہے نئی ایئر لائن شروع کرنے کا بنیادی مقصد نئے مواقع کی تلاش ہے۔

    ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا…

    برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے کہا کہ اگر نیا یونٹ لگانے کے لیے یونین سے مذاکرات ناکام ہو گئے تو برٹش ایئرویز گیٹوِک پر دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں نئی آ سکے گی اور ان کو وہاں اپنے سلاٹس فروخت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

    "روئٹرز” برٹش ایئرلائن کی مالک کمپنی اینگلو سپینش گروپ آئی اے جی نے مختصر دورانیے کی پروازیں چلانے کے نئے بزنس کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ برٹش ایئرویز کے جہازوں کو ہی برانڈڈ کر کے اسی معیار کی سروس فراہم کرے گی۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے دوران برٹش ایئرویز نے اپنے کم از کم 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

  • چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جو میچ شائقین کو خاص پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا اس حوالے سے سوشل میڈ یاپر بحث بھی جاری ہے جس کا جواب چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دے دیا ہے-

    نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ شعیب ملک کی جگہ خوش دل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا کیا خوش دل شاہ شعیب ملک سے بہتر انتخاب ہیں ؟

    اس پر جواب دیتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کے لیے ،یقیناً نمبر پانچ چھ کے لیے شعیب ملک مناسب کھلاڑی نہیں ہیں آپ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ لیں ،جو اس پوزیشن کے لیے نہیں ہے۔

    چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ان سے میری بات بھی ہوئی تھی ،وہ اس پوزیشن پر نہیں بلکہ ٹاپ آرڈر کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتے تھے ۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنتے ہی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

  • چیئرمین پی سی بی بنتے ہی رمیز راجہ کا بابر اعظم کیلئے بڑا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی بنتے ہی رمیز راجہ کا بابر اعظم کیلئے بڑا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنتے ہی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

    اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔

    بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال کر ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بہت سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    محمد وسیم نے بتایا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے، 3 ریزور پلئیرز شامل ہیں۔ ٹیم کی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا، کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا ہے۔

    سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ہارڈ ہٹنگ اوپنر شرجیل خان اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔

  • افغانستان میں ایسی جامع حکومت بنائی جائے جوتمام طبقات کی نمائندگی کرے     قاسم سوری

    افغانستان میں ایسی جامع حکومت بنائی جائے جوتمام طبقات کی نمائندگی کرے قاسم سوری

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کابل میں ایک ایسی جامع حکومت بنائی جائے جو افغانستان کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے۔

    باغی ٹی وی : قاسم خان سوری اس وقت پارلیمنٹ کے سپیکرز کی پانچویں عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے ویانا کے سرکاری دورے پر ہیں یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے ویانا دفتر میں ہو رہی ہے جس میں 100 سے زائد ممالک کے سپیکرز اور اراکین اسمبلی شرکت کر رہے ہیں۔

    قاسم سوری کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، نفیسہ شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سائرہ بانو، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر ملک، ڈائریکٹر ٹو ڈپٹی سپیکر زید رفیق بھی پاکستان کے وفد میں شامل ہیں۔

    پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اقتصادی ترقی کے مقابلے میں انسانی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے‘ کے عنوان سے انٹریکٹو عمومی بحث کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے جامع پالیسی کی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ماحول کی طرف ایک مشترکہ رستہ وضع کیا جاسکے۔

    انہوں نے پاکستان کے ’گرین اکنامک اسٹیمولس انیشیٹو‘ کو بھی اجاگر کیا بتایا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پاکستانی حکومت کی توجہ نہ صرف 10 ارب درخت لگانے پر ہے بلکہ قابل تجدید توانائی کے وسائل پر بھی ہے۔

    افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا

    قاسم سوری نے افغانستان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے انخلا کی کوششوں کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

    انہوں نے کابل میں ایک ایسی جامع حکومت کی ضرورت پر زور دیا جو افغانستان کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے اور بنیادی حقوق بشمول خواتین کے حقوق کا احترام کرے۔

    قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کیلئے مہاجرین اور سیکیورٹی کے چیلنجز پیدا ہوجائیں گے۔

  • طالبان نے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی ، نئی حکومت پر سلیم صافی کا تجزیہ

    طالبان نے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی ، نئی حکومت پر سلیم صافی کا تجزیہ

    افغانستان میں طالبان نے نئی حکومت کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے معروف اینکر اور صحافی سلیم صافی کا تجزیہ سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے سربراہ ملامحمد حسن اخوند ہوں گے جبکہ نائب سربراہ کی ذمہ داریاں ملا بردارز سنبھالیں گے جس پر تجزیہ کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ طالبان نے حکومت بناتے ہوئے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی بلکہ طالبان تحریک میں حیثیت اور کردار ادا کرنے کی بنیاد پر عہدے دئیے ۔

    افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا

    نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر تجزیہ کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ طالبان نے ملا حسن اخوند کو سربراہ بنا یا جو کہ طالبان کے بانی رہنما ہیں اور ان چار لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے تحریک طالبان کی بنیاد رکھی ۔

    انہوں نے کہا کہ ملا برادر کو دوسری اہم پوزیشن دی گئی ،و ہ ملا عمر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے ،انہیں پہلی حکومت میں بھی اہم ذمہ داریاں ملیں اور پھر انہوں نے مزاحمت میں بھی اہم کردار ادا کیا ،ملا برادر مزاحمت کے دوران جیل میں بھی رہے اور پھر امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں بھی انہوں نے اہم کردار ا دا کیا ۔

    روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی

    سلیم صافی نے کہا کہ ملا محمد یعقوب کو وزیر دفاع بنا یا گیا ہے ،وہ ابھی جوان ہیں اور ملا عمر کے صاحبزادے ہیں ،وہ پچھلے کچھ عرصے سے طالبان کی جنگی کمیشن کے سربراہ تھے سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ بنا یا گیا ،وہ جلال الدین حقانی کے صاحبزادے تھے اور انہوں نے مزاحمت میں اہم کردار ادا کیا ،ان کے پاس سب سے زیادہ فدائین بھی تھے ۔

    سینئیر اینکر پرسن نے کہا کہ ذبیح اللہ مجاہد اس پورے عرصے میں پس پردہ امریکی پراپیگنڈے کا توڑ کرتے رہے اور طالبان کی سرگرمیوں کو لوگوں تک پہنچاتے رہے ،انہیں وزارت اطلاعات کا عہدہ دیا گیا –

    سلیم صافی کے مطابق اس طرح یہ کہا جا سکتا ہے کہ نئی حکومت بناتے ہوئے طالبان نے تحریک میں کردار اور حیثیت کو مد نظر رکھا ،غیر ملکی اور اپوزیشن کے مطالبات کو مد نظر نہیں رکھا۔

  • ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ محنت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محکمہ محنت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گےاس ضمن میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصرمجید خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور ‏صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے صنعتی اداروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصر مجید خان کے مطابق محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے ا ور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی ہو۔

    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

  • پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کمانڈر راولپنڈی کور تعینات کیا گیا ، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدرکو کمانڈر ملتان کور تعینات کیا گیا-

    جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات ہوئے ، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر مقرر کئے گئے-

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، ‏ذبیح اللہ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوندہوں گے-

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملاعبدالغنی برادران کےمعاون ہوں گے ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں-

    جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ‏ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-

    ‏افغانستان حکومتی وزرا کی مکمل فہرست
    ذبیح اللہ مجاہد نے آج کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ کا اعلان کیا ۔
    ‏افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان ہوگیا
    وزرا کی مکمل فہرست

    وزیراعظم: ملا محمد حسن اخند
    نائب وزیراعظم اول: ملا عبدالغنی برادر
    نائب وزیراعظم دوم: ملا عبدالسلام حنفی
    وزیردفاع: مولوی محمد یعقوب
    وزیرداخلہ: سراج الدین حقانی
    وزیرخارجہ: مولوی امیرخان متقی
    وزیرخزانہ: ملا ہدایت اللہ بدری
    ‏وزیرمعدنیات: ملا محمد یونس اخندزادہ
    وزیر پٹرولیم و کان کنی: ملا محمد عیسی اخند
    وزیرپانی و بجلی: ملا عبداللطیف منصور
    وزیر شہری ہوا بازی اور ٹرانسپورٹ: ملا حمیداللہ اخندزادہ
    وزیر دعوت و ارشاد(امربالمعروف و نھی عن المنکر): شیخ محمد خالد
    وزیر فوائد عامہ: ملا عبدالمنان عمری
    ‏چیف آف آرمی اسٹاف: قاری فصیح الدین
    ڈائریکٹر انٹیلی جنس: ملا عبدالحق وثیق
    ڈائریکٹر سنٹرل بنک: حاجی محمد ادریس
    ڈائریکٹر انتظامی امور: مولوی احمد جان احمدی

  • راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی، وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں طوفانی بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ندیم کالونی، آر اے بازار، جاویدکالونی، ہزارہ کالونی میں بھی پانی داخل ہو گیا گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں ڈوب گئیں-

    جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اس ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور افغانستان سے انخلا اور پاکستان آنے والے غیرملکیوں سے متعلق بریفنگ دی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو طورخم اور چمن بارڈر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان سے متعلق سہولت سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کے دو نوجوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کے دو نوجوان شہید

    سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوسلی میں ایریا کلیئرنس آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایریا کلیئرنس کے دوران ایک بم پھٹا جس میں 2 سپاہی ، سپاہی ضیاء اکرم ، عمر 25 سال ، مظفر آباد کا رہائشی اور سپاہی مصور خان ، عمر 20 سال باجوڑ کا رہائشی نے شہادت قبول کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ آئی ای ڈی لگانے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن ابھی جاری ہے۔