Baaghi TV

Category: صحت

  • پیاز کے صحت بخش فائدے

    پیاز کے صحت بخش فائدے

    پیاز ایک ایسی سبزی ہے جسکے بغیر ہر کھانا نامکمل ہے پیاز کا استعمال سلاد اور سالن دونوں میں کیا جاتا ہے اور دونوں صورتوں میں ہی اسکا ذائقہ منفرد اور لذیذ ہوتا ہے پیاز کھانے کی لذت بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے پیاز کھانا سنت نبوی بھی ہے طبی ماہرین کے مطابق پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جوکہ خون کو پتلا رکھتا ہے پیاز کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول رہنے کے ساتھ ساتھ اس کے مسلسل استعمال سے کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے پیاز دل کی بیماریوں اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتا ہے اسکو روزانہ خوراک کا حصہ بنانے سے ذیا بیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے اور یہ کئی موسمی انفیکشنز سے بھی بچاتاہے کچی پیاز دمہ کے مریضوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہےپیاز گرمی میں لو سے بھی بچاتی ہے اس میں فاسفورس اور فولاد پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لئے مفید ہیں-پیاز کو کاٹ کر گھر میں رکھنے سے زکام اور فلو سے بچا جا سکتا ہے

    آپ کا جسم ٹھنڈا رہے گا:
    موسم گرما میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پیاز کافی مشہور ہیں کیونکہ اس میں ٹھنڈک کی خصوصیات موجود ہیں۔ اس میں مستحکم تیل ہوتا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو متوازن بنانے میں مدد کرتا ہے۔ گرمیوں میں ، پیاز کو سلاد کے طور پر کچا کھایا جاسکتا ہے۔ ذائقہ بڑھانے کے لئے کچی پیاز پر کچھ نچوڑ لیں جیسے لیمو اور چاٹ مسالہ وغیرہ، اس کے علاوہ پیاز کھانے سے ہمارے جسم کو وٹامن سی بھی کثرت سے ملتا ہے۔

    ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید:
    ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اپنی غذا میں پیاز شامل کرنا چاہیے۔ پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ اس میں بہت کم کاربس اور کثیر مقدار میں فائبر ہوتا ہے۔ یہ خصوصیات مل کر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پیاز کو ایک بہترین سبزی بناتی ہیں۔

    آنت کی صحت کے لئے مفید:
    پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی اچھی مقدار اسے آنت کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند بناتی ہے۔ پیاز کی مدد سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے-

  • چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لئے

    چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لئے

    چہرے پر غیر ضروری بال حسن کی کشش کو ماند کرتے ہیں لہذٰا خواتین انہیں ختم کرنے کے لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرتی ہیں خواتین کے چہرے کی جلد چونکہ نازک ہوتی ہے اسی لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرنے سے جلد متاثر ہو جاتی ہے ذیل میں چہرے کے فالتو بال ختم کرنے کے لئے کچھ ٹوٹکے دئیے گئے ہیں جن کے استعمال سے چہرے کے غیر ضروری بال بھی ختم ہو جائیں گےاور جلد بھی متاثر نہیں ہوگی

    چہرے سے فالتو بالوں کو ختم کرنے کے لئے بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگایئں جب بیسن ہلکا خشک ہو جائے تو ہاتھوں سے رگڑ کر اتار لیں چند ایک بار یہ عمل

    کرنے سے بال جڑوں سے اکھڑ جایئں گے-

    پانی میں نمک ڈال کر مکس کر لیں اور اس مکسچر میں سوتی کپڑے کو بھگو کر چہرے پر مل لیں تقریبا ایک ہفتے کے استعمال سے چہرے سے بال ختم ہو جایئں گے-

    عرق گلاب میں ایک چمچہ پھٹکری اور میدہ ملا کر لیپ بنا کر چہرے پر لگا لیں خشک ہونے پر ہاتھوں سے مل کر صاف کر لیں ایک مہینہ یہ عمل کرنے سے سارے بال کمزور ہو کر جھڑ جایئں گے-

  • پسینے کی بدبو سے چھٹکارے کے لئے آسان ٹپس

    پسینے کی بدبو سے چھٹکارے کے لئے آسان ٹپس

    پسینہ تقریبا جسم کے تمام حصوں سے نکلتاہے اور خشک ہو جاتا ہے جسم کے کچھ حصے ایسے ہوتے ہیں جہاں پسینہ جلدی خشک نہیں ہوتا مثلا گردن ،بغلیں اور پوشیدہ اعضاء وغیرہ میں خاص طور پر گرمیوں میں ان حصوں سے پسینہ آسانی سے خشک نہیں ہوتا کیونکہ یہ حصے زیادہ تر کپڑوں میں ڈھکے رہتے ہیں اس لئے جسم سے پسینے کی بدبو آنے لگتی ہے اس بو کو دور کرنے کے لئے

    نہاتے وقت پانی میں ڈیٹول یا کیوڑہ ملا لیں (ایک یا دو چمچ) یا ہڑیر پیس کر اس سے مالش کر کے نہائیں-

    معدنی پھٹکری ایک فائدہ مند چیز ہے، جو کپڑوں پر نشان بھی نہیں چھوڑتی اور بے بو ہوتی ہے۔ یہ جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے جو پسینے کے غدود کو سکیڑنے میں مدد دیتی ہے اور اس سے بو غائب ہوجاتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے پانی میں بھگوئیں اور بغلوں پر پھیرلیں۔

    نہاتے وقت صابن یا لیکوئیڈ باڈی واش سے جلد کو اچھی طرح سے صاف کریں اور کسی وجہ سے نہا نہیں سکتے تو احتیاط سے بغلوں کو ہینڈ واش سے صاف کرلیں۔ ایسا کرنے سے وہ جراثیم مر جائیں گے جو اس بو کا باعث بنتے ہیں۔

    بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے، صبح کو اسے ہلکی نم جلد پر لگائیں اور اضافی سفوف کو صاف کردیں۔ اگر دن بھر میں سورج کی روشنی کے نیچے کافی کام کرنا ہے تو ایک اور نسخہ آزمایا جاسکتا ہے، جس سے پسینے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ 2 چائے کے چمچ بیکنگ پاﺅڈر، ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ چینی اور ایک لیٹر پانی کو مکس کرلیں۔ صبح کے وقت اس کا ایک کپ پی لیں، اگر ایک ساتھ پینا مشکل لگے تو دن بھر میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں پی لیں۔

    جامن کے پتوں کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ لیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اسے جسم پر مل لیں 5 منٹ کے بعد صاف پانی سے نہا لیں پسینے کی بدبو نیہں آئے گی-

    ہائیڈروجن پر آکسائیڈ یہ ایک جراثیم کش محلول ہوتا ہے جو جراثیموں کے خلاف لڑتا ہے اور دن بھر ناگوار بو سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ کو آدھا کپ پانی میں ملائیں اور اس مکسچر کو صبح کے وقت بغلوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کریں۔

    نہانے کے بعد جسم کو تولیئے سے اچھی طرح سے خشک کریں ایسے کپڑے پہنیں جو پسینے کو جلدی جذب کر سکیں-

  • متنازعہ، غریب ترین اور جنگ زدہ ممالک میں بچوں کی بڑی تعداد ویکسین سے محروم ہیں .اقوام متحدہ

    متنازعہ، غریب ترین اور جنگ زدہ ممالک میں بچوں کی بڑی تعداد ویکسین سے محروم ہیں .اقوام متحدہ

    لندن: دنیا کے غریب ممالک کی غریب عوام کو صحت کے مسائل کا مسلسل سامنا ،اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کے متنازعہ، غریب ترین اور جنگ زدہ ممالک میں بچوں کی بڑی تعداد ویکسین سے محروم ہے اور یوں ان میں خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ادارے کا کہنا کہ بچوں کو سب سے عام بیماریوں سے بچانے والی ویکسین کی شرح میں کمی آئی ہے کیونکہ 95 فیصد بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے اعدادوشمار پر جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2010 کے بعد خناق م تشنج ، اور کالی کھانسی،اور خسرے ،کی ویکسین کی شرح 95 فیصد کے بجائے 86 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دو کروڑ بچوں کو ویکسین نہیں دی گئی، یعنی دس میں سے ایک بچہ اس مرض کا شکار ہوسکتا ہے؛ جبکہ سال 2018 اس ضمن میں بدترین ثابت ہوا ہے۔

    دنیا بھر مہاجرت بھی اس سلسلے میں ایک بہت بڑا ایشو ہے ، یونیسیف نے کہا ہے کہ طبی سہولیات میں کمزور ممالک کے دوردراز دیہی علاقوں میں بچوں تک رسائی دوسرا گمبھیر مسئلہ ہے۔ عالمی تنازعات سے بچوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوئی ہے اور انہیں ویکسین نہیں مل رہی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق نائجیریا، پاکستان اور بھارت میں 70 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب جنگ کے شکار صومالیہ، مالی، افغانستان، جنوبی سوڈان، شام اور یمن میں حالات اس سے بھی خراب ہیں جہاں سے ڈیٹا بھی نہیں مل سکا ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ 2018 میں خسرے کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے یعنی 350,000 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔

  • پولیو وائرس کے حملے جاری،جہلم کی عدن فاطمہ کو پولیو ہونے کا انکشاف

    پولیو وائرس کے حملے جاری،جہلم کی عدن فاطمہ کو پولیو ہونے کا انکشاف

    جہلم:پولیو وائرس کے خلاف ہنگامی مہم جوئی کے باوجود ملک بھر سے اس وائرس کے پھیلنے کی خبریں آررہی ہیں. اطلاعات کے مطابق جہلم کے گاؤں اتھرمیں چار سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عدن فاطمہ میں پولیو وائرس کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچی کے والدین نے لاہور سے اس کے ٹیسٹ کروائے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس بچی کے علاج کے بعد ڈاکٹروں نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اب یہ بچی پولیو سے محفوظ ہے ،پولیو سے عدن فاطمہ کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی کورس مکمل ہونے کے باوجود وائرس نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔

    سی ای او ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ بچی کو پولیو کے ساتھ ساتھ دماغ کا فالج بھی ہوا ہے مکمل رپورٹس آنے کے بعد حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔ متاثرہ بچی کو مزید ٹیسٹوں کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کا تعلق جہلم سے ہے مگر اب وہ روزگار کے سلسلے میں سرگودھا کے علاقے بھیرا میں رہائش پذیر ہیں۔ متاثرہ بچی کی پیدائش اور پولیو سے بچاو کا کورس بھی سرگودھا میں ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے پولیو سے متاثرہ بچی کے گاؤں کا دورہ کیا ہے۔

    Comments are closed.

  • خبردار ناک میں‌انگلی نہ ڈالنا ورنہ ہو سکتے ہیں اس کے خطرناک نتائج

    خبردار ناک میں‌انگلی نہ ڈالنا ورنہ ہو سکتے ہیں اس کے خطرناک نتائج

    لاہور:ناک میں انگلی ڈالنا صرف اچھی عادت ہی نہیں بلکہ اس کے بڑے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں.طبی ماہرین کے مطابق اس سے خطرناک بیماری نمونیا کےجراثیم ہاتھوں سے ناک میں پھیل سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نمونیا بہت چھوٹے اورعمر رسیدہ افراد کو خاص طور پر بہت نقصان پہنچا سکتا ہے،اس سے ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جہاں کھانسی اور چھینک کے وقت جراثیم کے پھیلاؤ سے بچنا ضروری ہے وہیںناک کو ہاتھ لگاتے وقت بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔دوسری طرف ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کو ہر وقت ناک میں انگلی ڈالنے یا خارش کرنے سے نہیں روکا جا سکتا لہٰذاکھلونوں سے کھیلنے اور کسی دوسرے سے ہاتھ ملانے کے بعد بچوں کے ہاتھ لازمی دھلوادیں۔

    ڈاکٹروں نے اس حوالے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمونیا نظام تنفس کے ذیلی راستے میں انفیکشن ہونے سے ہوتا ہے جسے پھیپھڑوں کا انفیکشن کہا جاتاہے۔ نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کے سبب ہوتے ہیں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتے ہیں۔

  • غلط انجکشن ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور ننھی بچی جاں بحق

    غلط انجکشن ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور ننھی بچی جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کی معصوم بچی دعا فاطمہ کی وفات پر والدین اور اہل علاقہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تحصیل ساہیوال کے سامنے روڈ بلاک کرکے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی غلط انج

    کشن اور ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہلاک ہوئی دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے بچی کو دو دن پہلے ہی ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کیا گیا تھا وہاں بچی وفات پا چکی تھی جہاں سے بچی کو آج تحصیل ساہیوال لایا گیا اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں انہوں نے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ہمیں ہمارا حق دو،سندھ بھر کی نرسز کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل

    ہمیں ہمارا حق دو،سندھ بھر کی نرسز کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل

    کراچی:سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں نے مریضوں کی عیادت اور خبر گیری کرنے کی بجائے احتجاج کو ہی ڈیوٹی سمجھ لیا ، کراچی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کیلئے جاری نرسوں کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،نرسز کا موقف ہے کہ جب تک سندھ حکومت انہیں انکا حق نہیں دے گی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

    کراچی پریس کلب سے آمدہ اطلاعا ت کے مطابق یہ احتجاج طویل تر ہوتا جا رہا ہے .تفصیلات کے مطابق تنخواہوں اور مراعات میں دیگر صوبوں کی برابری کا مطالبہ کرنے والے سرکاری اسپتالوں کی نرسز کا احتجاج کمیٹی قائم ہونے کے باوجود بھی جاری ہے۔نرسز ایکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا،احتجاج بھی ختم نہیں ہوگادوسری جانب نرسنگ اسٹاف کے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں حساس شعبہ جات میں کام کے بائیکاٹ کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

  • حافظ آباد بارش کے بعد شہر کی مین شاہراہ پانی میں ڈوب گئی۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )حافظ آباد بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے وہاں شہر کی مین شاہراہ گوجرانوالہ روڈ پانی میں ڈوب گئی پانی کی وجہ سے گاڑیاں موٹر سائیکل بند ہوتے رہے۔
    تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے کوئی گلی محلہ ایسا نہیں جہاں پانی کھڑا نہ ہو۔ شہر میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بلدیہ کے ملازمین غائب ہیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ کے 11 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ مہم جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید 5 کیسز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اضلاع صوابی، سوات، بونیر، شانگلہ، تورغر، دیرزیریں اور دیر بالا ،کوہستان ، کولائی پالس، بٹگرام، مانسہرہ اور ہری پور میں پولیو کے خلاف مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران پانچ لاکھ سے کم عمر کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کو بھر پور سیکورٹی دی گئی ہے.

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

    واضح رہے کہ بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    پشاور میں ان سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جنہوں نے پولیو کے خلاف مہم چلائی تھی. ماہ اپریل میں چھ روزہ مہم کے دوران پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس پر صوبائی دارالحکومت کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ان بچوں کو لا یا گیا تھا جنہوں نے پولیو کے قطرے پئے تھے. اس واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا جبکہ ایک ہسپتال کو بھی آگ لگائی تھی. واقعہ کے بعد کمشنرپشاورکی سربراہی میں کمیٹی نے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیل کیے جانے والےا سکولوں میں دارالکلام ماڈل اسکول، اقراء اسکول،حال مارک اسکول، پشاور کیمبرج اسکول، مسلم اسٹینڈرڈ، آکسفورڈ پبلک اسکول پاین بریز اسکول شامل ہے۔ ان سکولوں کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد علی اضغر کی ہدایت پر کی گئی ہے

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔