Baaghi TV

Category: صحت

  • ہمیں ہمارا حق دو،سندھ بھر کی نرسز کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل

    ہمیں ہمارا حق دو،سندھ بھر کی نرسز کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل

    کراچی:سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں نے مریضوں کی عیادت اور خبر گیری کرنے کی بجائے احتجاج کو ہی ڈیوٹی سمجھ لیا ، کراچی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کیلئے جاری نرسوں کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،نرسز کا موقف ہے کہ جب تک سندھ حکومت انہیں انکا حق نہیں دے گی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

    کراچی پریس کلب سے آمدہ اطلاعا ت کے مطابق یہ احتجاج طویل تر ہوتا جا رہا ہے .تفصیلات کے مطابق تنخواہوں اور مراعات میں دیگر صوبوں کی برابری کا مطالبہ کرنے والے سرکاری اسپتالوں کی نرسز کا احتجاج کمیٹی قائم ہونے کے باوجود بھی جاری ہے۔نرسز ایکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا،احتجاج بھی ختم نہیں ہوگادوسری جانب نرسنگ اسٹاف کے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں حساس شعبہ جات میں کام کے بائیکاٹ کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

  • حافظ آباد بارش کے بعد شہر کی مین شاہراہ پانی میں ڈوب گئی۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )حافظ آباد بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے وہاں شہر کی مین شاہراہ گوجرانوالہ روڈ پانی میں ڈوب گئی پانی کی وجہ سے گاڑیاں موٹر سائیکل بند ہوتے رہے۔
    تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے کوئی گلی محلہ ایسا نہیں جہاں پانی کھڑا نہ ہو۔ شہر میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بلدیہ کے ملازمین غائب ہیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ کے 11 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لئے تین روزہ مہم جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید 5 کیسز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اضلاع صوابی، سوات، بونیر، شانگلہ، تورغر، دیرزیریں اور دیر بالا ،کوہستان ، کولائی پالس، بٹگرام، مانسہرہ اور ہری پور میں پولیو کے خلاف مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران پانچ لاکھ سے کم عمر کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کو بھر پور سیکورٹی دی گئی ہے.

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

    واضح رہے کہ بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    پشاور میں ان سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جنہوں نے پولیو کے خلاف مہم چلائی تھی. ماہ اپریل میں چھ روزہ مہم کے دوران پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس پر صوبائی دارالحکومت کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ان بچوں کو لا یا گیا تھا جنہوں نے پولیو کے قطرے پئے تھے. اس واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا جبکہ ایک ہسپتال کو بھی آگ لگائی تھی. واقعہ کے بعد کمشنرپشاورکی سربراہی میں کمیٹی نے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیل کیے جانے والےا سکولوں میں دارالکلام ماڈل اسکول، اقراء اسکول،حال مارک اسکول، پشاور کیمبرج اسکول، مسلم اسٹینڈرڈ، آکسفورڈ پبلک اسکول پاین بریز اسکول شامل ہے۔ ان سکولوں کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد علی اضغر کی ہدایت پر کی گئی ہے

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے عوامی شکایت پر فوری نوٹس لے لیا

    اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے عوامی شکایت پر فوری نوٹس لے لیا

    فروکہ/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) اسٹنٹ کمشنر ساہیوال صابر حسین شاہ کا عوامی شکایات پر فروکہ رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ مقامی سٹاف عملہ کی جانب سے شہریوں اور مریضوں کے ساتھ نامنا سب رویہ پر نوٹس لے لیا جبکہ مقامی سٹاف عملہ کوفوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا شہر بھر میں سیاسی ہلچل جبکہ سینئر میڈیکل آفیسر بھی پریشان عوام کا اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سید صابر حسین شاہ ہمراہ حکومتی نمائندہ تحصیل ساہیوال سیدمصور شاہ ہمدانی نے فروکہ ہسپتال کا دورہ کیا جس پرعوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سٹاف عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال میں موجود تعینات مقامی عملہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر سے سٹاف عملہ کے ناموں کی لسٹ مانگ لی۔تبدیلی کا سنتے ہی مقامی سٹاف عملے کی جانب سے پولیٹیکس اور معززین علاقہ کی سفارشیں کروانے کا بھی سلسلہ جاری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر نے آج تمام سٹاف کا اجلاسطلب کرلیا جس میں سٹاف عملہ کے ناموں کی لسٹ بنانے کا امکان

  • پلانک ورزش کے جادوئی اثرات

    پلانک ورزش کے جادوئی اثرات

    پلانک ایک جادوئی ورزش ہے جس کے اثرات انسانی جسم پر بہت زیادہ ہے یعنی کم وقت میں اپنا اثر دکھاتی ہے

    تفصیلات کے مطابق شروع سے سنتے آئے ہیں کہ ورزش نہایت اہم ہے اور یہ صحت کے لیے لازم ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے . اگر آپ اپنی مصروف ترین مصروفیت میں سے 20 سے 30 منٹ بھی ورزش کر لیں تو آپ میں لازمی واضح مثبت اثر پڑے گا.

    پلانک ایک ایسی ورزش کا نام ہے جس کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ پر اس کا بہت جلدی اور مثبت اثر آتا ہے، دفاتر میں 8 سے 10 گھنٹے بیٹھنے والوں کے لیے یہ ایک جادوئی ورزش ہے، پلانک کے بے حد فوائد ہیں جن میں کمر کے درد کا ختم ہو جانا، کمر کے پٹھوں کا مضبوط ہونا، پیٹ سمیت اضافی وزن کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ برداشت بھی پیدا ہوتی ہے۔

    پلانک ایک محنت طلب ورزش ہے جس کے بہترین نتائج آپ کو دنوں میں ملتے ہیں، اسی لیے اسے چیلنج سمجھ کی بھی کیا جاتا ہے، پلانک نہ صرف آپ کے پیٹ کو دنوں میں کم کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی سارے جسم کو بے ڈھنگی شکل سے ایک مناسب شکل بھی دیتا ہے، پلانک کمر کے درد کے لیے موزوں ورزش ہے۔

    دفتر کے کام کاج بالخصوص صرف ایک جگہ ہی بیٹھ کر کام کرنے والے فرصت ملتے ہی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ، ایسے لوگوں کا پلانک کو انجام دینے سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے اور دماغی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے جس سے انسان خود کو چوکنا، خوش اور ہلکا محسوس کرنے لگتا ہے

  • چکوال: صوبائی وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو چکوال دورہ اور ایم ایس معطل

    چکوال: صوبائی وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو چکوال دورہ اور ایم ایس معطل

    چکوال (ارسلان رفیق ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدطبی سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے اچانک ڈی ایچ کیوچکوال پہنچ گئیں۔صوبائی وزیرہائرایجوکیشن و ٹورایزم راجہ یاسرہمایوں سرفراز بھی اس موقع پرموجودتھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ناقص کارکردگی پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال چکوال اسداسلم کومعطل کردیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈی ایچ کیوچکوال کی ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرومختلف شعبہ جات کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے دریافت کیا۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اورویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو آنے والے مریضوں کیلئے بہترین علاج گاہیں بنانے کاعزم کیاہے۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے بہترین علاج معلاجہ میں غفلت کرنے والا ایم ایس سیدھاگھرجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی اچھی دیکھ بھال نہ کرنے والے ایم ایس کوفوری عہدے سے ہٹادیاجائیگا۔ ڈاکٹری پیشہ صرف روزگارکاذریعہ نہیں بلکہ آخرت سنوارنے کانادرموقع بھی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہرمریض کیلئے آسانیاں پیداکی جائیں۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی ودیگرطبی سہولیات میں غفلت پرکسی قسم کی معافی نہیں دی جائیگی۔

  • ڈی جی نرسنگ کا نرسوں کی پیشہ وارانہ تربیت پر حکومت کا شکریہ

    ڈی جی نرسنگ کا نرسوں کی پیشہ وارانہ تربیت پر حکومت کا شکریہ

    ڈی جی نرسنگ نے نرسوں کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے حکومت کے اقدامات پر اظہار تشکر کیا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی جی نرسنگ نے نرسوں کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے حکومت کے اقدامات پر اظہار تشکر کیا ہے
    انہوں نے کہا کہ پاکستانی نرسز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ملکی و بین الاقوامی سطح پر بخوبی خدمات سر انجام دے سکتی ہیں 
    ڈگری پروگرام کے اجراء سے نرسز کا معیار سروس بہتر ہوگا اور مریضوں کی نگہداشت میں بھی مزیدبہتری آئے گی 

     2019نرسز کا سال ہے، وزیر اعظم کے شعبہ صحت کیلئے ویژن کو سراہتے ہیں:کوثر پروین کی نیورو انسٹی ٹیوٹ میں گفتگو
     لاہور14جولائی:……ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے نرسز کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جو نئی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں اُس سے نرسنگ کے شعبے میں بلا شبہ نمایاں بہتری آئے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں نرسنگ کئیر پر خصوصی توجہ دی جانی خوش آئند امر ہے جس سے لا محالہ ہسپتالوں کا معیار مزید بلند ہوگا۔

    اس امر کا اظہار انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں مختلف شعبوں کے دورے کے موقع پر نرسز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی نرسنگ کوثر پروین کا کہنا تھا کہ ایف ایس سی کرنے والی بچیوں کی نرسنگ کے شعبے میں آمد اور نرسز کیلئے ڈگری پروگرام کا اجراء ایسے اقدامات ہیں جن سے نرسز کا معیار سروس بہتر ہوگا اور مریضوں کی نگہداشت میں بھی مزیدبہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019نرسز کا سال ہے جس کیلئے پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں نرسز کمیونٹی کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔کوثر پروین نے کہا کہ بلا شبہ ہماری نرسیں کسی بھی لحاظ سے ٹیلنٹ میں پیچھے نہیں۔پنجاب کے مختلف اداروں سے فارغ التحصیل نرسز قومی و بین الاقوامی سطح پر تسلی بخش ہی نہیں بلکہ نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے شعبے میں ذاتی دلچسپی ہے اور اُن کی حکومت کی طرف سے ہیلتھ سیکٹر بالخصوص نرسنگ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے قابل تقلید پالیسیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن کی ہم سب دل و جان سے قدر کرتے ہیں۔ ڈی جی نرسنگ نے نرسز سے کہا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں مکمل تندہی اور لگن کے ساتھ سر انجام دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔                  

  • بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر  حیران  ہوں جائیں

    بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا جان کر حیران ہوں جائیں

    بھارتی گٹکا بیچنے پر انوکھی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا، سزا جان کر حیران بھی ہوں گے اور خوش بھی .

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشل مجسٹریٹ اکاش پرمار نے بھارتی گٹکا فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تینوں مجرمان کو اپنے علاقوں میں 10، 10 پودے لگانے اور ان کی ایک سال تک دیکھ بھال کرنے کی سزا سنائی۔تمام مجرمان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پوری ایمانداری سے ایک سال تک لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں۔بعد ازاں مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مجرمان نے عدالتی فیصلے کی حمایت کی اور وعدہ کیا کہ وہ فیصلے کے مطابق پودیں لگا کر پورے ایک سال تک ان کی دیکھ بھال کریں گے.

    واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان 7 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور ان کے تباہ کن اثرات سے ہر سال ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پاکستان عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
    عالمی اقتصادی فورم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں درختوں کی کٹائی اور قدرتی آفات کے باعث جنگلات میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

    گٹکا یا گٹکھا ایک قسم کا مصالحہ جس میں جوز جوتری، پستہ، کتھا، لونگ، الائچی اور چھالیہ وغیرہ ڈال کر بناتے ہیں اور بھوپال میں پان کی بجائے کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں سادہ وقتوں میں چھوٹے سے پیکٹوں میں پایا جانے والا مادہ ہے۔ گٹکھا میں جو سپاری استعمال ہوتی ہے وہ سی گریڈ یعنی سب سے ناقص قسم کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو اور کچھ کیمیائی مادے اور خوشبو ڈال کر اسے پاؤچ میں پیک کیا ہوتا ہے۔ تمباکو کے عادی لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس میں جو مواد استعمال ہوئی وہ کیا اور کس قسم کی ہے۔ ان کا مزا تو نیکوٹین اور کیمیائی مادے پورے کر دیتے ہیں

  • بلڈ پریشر کو نیچے لانا  ہے تو کیا کھانا ہے؟ماہرین طب نے علاج بالغذا کا نسخہ بتا دیا

    بلڈ پریشر کو نیچے لانا ہے تو کیا کھانا ہے؟ماہرین طب نے علاج بالغذا کا نسخہ بتا دیا

    لاہور:فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے .ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور 42 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔ خاص طور پر اس کے شکار افراد میں شدید غصہ دماغ کو جانے والی شریان کے پھٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جس سے فالج جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

    ماہرین طب نے کون کون سی غذائین اس مرض میں مبتلا کے لیے تجویز کیں ہیں ،ملاحظہ فرمائیں
    جو کا دلیہ!
    ماہرین طب کے مطابق جو کا دلیہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق جو کے دلیہ کا استعمال فشار خون کے شکار افراد کے بلڈ پریشر کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس دلیے میں پائی جانے والی فائبر دل کی صحت کے لیے اہم قرار ادا کرتی ہے۔ اس کے ذائقہ کو بہتر کرنے کے لیے اس میں حفظان صحت کی حامل دیگر غذائیں شامل کی جاسکتی‌ہیں.

     


    پستہ
    بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے دوسری کوئی چیز فائدہ مند ہے تو وہ ہے پستہ.ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گریوں کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پستے میں موجود اجزاءبلڈ پریشر کو کم کرنے کے حوالے سب سے بہترین ہوتے ہیں۔ اس میں میگنیشم، پوٹاشیم اور فائبر وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو سب بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں، کچھ مقدار میں پستے روزانہ کھانے سے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔

    مچھلی
    بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے صرف ایک ہی گوشت فائدہ دے سکتا ہے اور وہ ہے مچھلی کو گوشت ،مچھلی پروٹین اور وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے اور یہ دونوں بلڈپریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی میں صحت بخش اومیگا فیٹی ایسڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو دوران خون کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھنے کے لیے فائدہ مند عنصر ہے۔اس مرض کے مریض کے لیے بڑے جانور کا گوشت خاص کر گائے کا گوشت زہر سے کم نہیں .ایسے مریضوں کو عید الضحیٰ‌کے موقع پر اس قسم کا گوشت کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے

    مالٹا
    مالٹے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اہم جز ہے۔ اسی طرح اس ترش پھل میں پائے جانے والا فلیونوئڈز کی ایک قسم خون کی شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم کرتا ہے اور شریانوں کے افعال کو بہتر رکھتا ہے۔تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالٹے کے استمعال سے نہ صرف بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے بلکہ اس سے معدے کی اصلاح بھی ہوتی ہے

     

    دالیں
    ماہرین طب کے مطابق دالیں، چنے، کالے چنے وغیرہ فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں مدد دینے والے اجزاءہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دالیں بلڈ پریشر سے نجات کے لیے بہترین غذا ہے۔ماہرین کے مطابق ان کے استمعال میں‌بھی اعتدال ہونا چاہیے.

    چقندر
    چقندر میگنیشم اور پوٹاشیم سے بھرپور سبزی ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر سے مقابلے کے لیے بہترین اجزاءہیں۔ اسی طرح ان میں غذائی نائٹریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ نظام ہضم کے دوران یہ جز نائٹرک آکسائیڈ میں ہوجاتا ہے اور جذب ہوکر بلڈ پریشر پر مثبت انداز سے اثرات مرتب کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں اس مرض کے تیزی سے بڑھنے کے زیادہ اسباب ناقص اور غیر معیاری غذائیں ہیں. دوسری طرف ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرض کے اسباب پر اگر توجہ نہ دی گئی اور قابو نہ پایا گیا تو اس سے بہت سے نقصانات کا اندیشہ ہے.

    SHAREFacebook Twitter

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میدان جنگ بن گیا ڈاکٹرز کا گارڈز کے ہمراہ مریضوں پر تشدد ویڈیو موصول

    ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میدان جنگ بن گیا ڈاکٹرز کا گارڈز کے ہمراہ مریضوں پر تشدد ویڈیو موصول

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کی ایمرجنسی میں 89 شمالی سے آئے مریض اور ورثاء پر ڈاکٹر معاذ ,ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر مزمل کا گارڈز کے ہمراہ شدید تشدد ایمرجنسی وارڈ 2 گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا تفصیلات کے مطابق
    سرگودھا ایمرجنسی میں چیک اپ کے لئے آنے والے 89 شمالی کے رہائشی کو ڈاکٹر مزمل , ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر معاذ نے گارڈز کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ کو بند کرکے مریض افتخار احمد اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانا بنایا,تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈاکٹرز سے مریض اور اس کے لواحقین کی جان بخشی کروائی. اس واقع کی ویڈیوز باغی ٹی وی نے حاصل کر لیں جس میں تشدد اور ہنگامہ دکھایا جا سکتا ہے لواحقین کا وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ