Baaghi TV

Category: صحت

  • ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی جاری،مریضہ کا علاج تو نہ کیا اس کے بھائی کی پٹائی ضرور لگادی

    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے تشدد کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ڈاکٹرز نے مریضہ کے علاج معالجے پر توجہ نہ دینے پر احتجاج کرنے والے بھائی کو تشدد کا نشانہ بناڈالاہے۔7 جولائی کو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے ریسکیو اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کیس کے لیے لایا گیا تو علاج معالجہ پر توجہ نہ دینے پر مریضہ کے بھائی نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا.لواحقین کیمطابق احتجاج پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے مریضہ کے بھائی کو گھونسوں اور مکوں سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا.تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پولیس طلب کرلی اور تشدد کا نشانہ بننے والے مریضہ کے بھائی منور اور شہزاد کو پولیس کے حوالے کردیا.لواحقین کیمطابق پولیس تھانہ سٹی علی پور نے تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ان پر ہی جھوٹا مقدمہ درج کرلیا.واقعے کیخلاف مریضہ کے لواحقین نے احتجاج کیا.دوسری جانب سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء کیمطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد ہی ذمہ داروں کا تعین ہوسکے گا.اس سے قبل 7 جولائی کو بھی مریض کی ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور میں شفٹنگ کے عمل کی تصاویر بنانے پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے ریسکیو اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ڈاکٹرز کی ریسکیو اہلکار پر تشدد کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی.

  • تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک سٹی ہسپتال دورہ

    تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک سٹی ہسپتال دورہ

    تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر مجاہد عباس نے گزشتہ رات سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا اچانک دورہ کر کے تمام شفٹوں کےڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے سے متعلق دریا فت کیا۔انہوں نے عملہ کو صفائی بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

  • کم کھانے سے خطرناک بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے.ماہرین طب کا دعویٰ

    کم کھانے سے خطرناک بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے.ماہرین طب کا دعویٰ

    نیویرک:کم کھانے سے بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے.اپنی روزانہ کی غذا میں کمی لاکر امراض قلب، ذیابیطس اور دماغی تنزلی کا خطرہ 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

    امریکی کی وسکنسن میڈیسن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر غذا میں ایک تہائی تک کمی کی جائے تو دل کے امراض، ذیابیطس اور ڈیمینشیا کا خطرہ 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ غذائی مقدار میں کمی عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے بندروں کا جائزہ لیا تھا جس میں ان کی غذا اور عمر کا جائزہ لیا گیا۔

    شعبہ میڈیسن سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ یہ جانور اپنی غذا کی مقدار میں کمی لاتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے اندر مختلف امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور یہی چیز انسانوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو غذا کی مقدار میں کمی سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

    ماہرین طب کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ غذا میں کمی انسانی زندگی کو طول دینے کا باعث بن سکتی ہے بلکہ بڑھاپے کے دوران لاحق ہونے والا امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے.اس سے پہلے ترک ماہرین طب نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ کم کھانا اور وقت پر کھانا کھانےسے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے.

  • فیصل آباد، اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

    فیصل آباد، ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے گا اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی لہذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں بصورت دیگر ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)طارق خاں نیازی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنرز شمائلہ منظور،نازیہ موہل،خرم شہزادبھٹی،فیصل سلطان،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی مقدس رانی،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ عبدالرحمن،ڈی او انڈسٹریز خالد محمود،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز،لائیوسٹاک،خوراک اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ تاجر تنظیموں کے نمائندے راؤہاشم،شاہد ممتاز باجوہ اور صارفین کے نمائندے بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا اور صدر اجلاس نے کہا کہ تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اور صارفین کی مشاورت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس کی خلاف ورزی کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے دکانداروں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ تعاون کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

  • فیصل آباد، پبلک ٹرانسپورٹس سٹینڈ میں مسافروں کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت

    فیصل آباد، حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹس سٹینڈ میں مسافروں کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا اور نمایاں جگہوں پر کرایہ نامے آویزاں،صاف ستھرے پبلک ٹائلٹس،بزرگ ومعذورافراد کیلئے ریمپس اور دیگر سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ مسافروں کی سہولیات کاخیال رکھیں جس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے کرایوں پر عملدرآمد اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں مسافروں کے بیٹھنے،پینے کے صاف پانی،کرایہ نامے آویزاں،صاف پبلک ٹائلٹس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کا حکم دیا ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد کرایاجارہا ہے۔

  • سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان

    سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان

    سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان

    یہ سرگودھا بلاک نمبر 13چوک رشید کالونی کا علاقہ ہے جہاں پر سیوریج کے گندے پانی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے سیوریج کے گندے پانی سے محلے داروں اور راہگیروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً نمازیوں کا کپڑوں کو پاک صاف رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے آئے دن گٹروں سے گندا پانی ابلتا رہتا ہے اہل محلہ بہت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی سے مچھر پیدا ہو رہا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں بیماریوں سے بچے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دروغہ کو بھی کئی بار کہا مگر کوئی گٹروں کی صفائی نہیں کرنے آتا اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنا روزانہ کا معمول بن گیا ہےاہل محلہ کی ٹی ایم او کے افسران سے گزارش ہے کہ اس گندگی سے ہماری جان چھڑوائی جائےاور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے

  • شیخوپورہ پولیس کی جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان پولیس شیخوپورہ کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صفدرآباد سرکل میاں محمد خالد نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
    جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • گجرات: شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع، انتظامیہ خاموش

    گجرات: شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع، انتظامیہ خاموش

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات کے شہباز شریف پارک میں مون سون کی پہلی بارش سے گوڈے-گوڈے پانی جمع، نکاسی آب کا نظام درہم برہم،کھڑے پانی سے تعفن پیدا ہونے لگا، انتظامیہ غافل۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی پہلی بارش سے گجرات کے شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے پارک میں سیر کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کھڑے پانی سے تعفن پھیلنے لگا پارک میں نکاسی آپ کا نظام مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے اور انتظامیہ اس اہم مسئلے سے غافل دکھائی دیتی ہے ۔

  • انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ: (نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی.اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

  • لیٹ کر موبائل فون کا استعمال آنکھوں اور دماغ کیلئے خطرناک

    لیٹ کر موبائل فون کا استعمال آنکھوں اور دماغ کیلئے خطرناک

    ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اسمارٹ فون لیٹ کر اس کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کا عمل آپ کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔

    باغی ٹی وہی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی نے موبائل فون کے استعمال سے متعلق حالیہ تحقیق میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ لیٹ کر موبائل فون کا استعمال جسم اور دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں۔

    موبائل فون استعمال کرتے ہوئے سونا خواتین میں موٹاپے کا سبب

    تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس کے نتیجے میں دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔

    یہ زہریلے اثرات پھر جسم کے اندر موجود رہتے ہیں جس کے نتیجے میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یادداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت بھی ناقص ہوسکتی ہے۔

    کم نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔