Baaghi TV

Category: صحت

  • محکمہ صحت نے محکمہ پولیس سے بڑا مطالبہ کر دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیوں اور منشیات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے علاوہ جعلی ہسپتال اور کلینک چلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو پولیس کی نفری بھی دی جائے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع شیخوپورہ میں کئی مقامات پر چھاپوں کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں پر منشیات فروشوں اور اتائیوں کے حملوں اور انہیں دھمکیاں دینے کے واقعات کی بنا پر کیا گیا ہے

  • ڈائٹ مشروبات ذیابیطس کا شکار بنانے کے لیے کافی ہیں .آسٹریلوی ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا

    ڈائٹ مشروبات ذیابیطس کا شکار بنانے کے لیے کافی ہیں .آسٹریلوی ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا

    سڈنی:آسٹریلوی ماہرین طب دنیا میں بڑی تیزی سے پھیلنے والے مرض ذیابطس جسے شوگر کا نام بھی دیا جاتا ہے کے بارے میں بڑے ہوش ربا انکشافات کرکے اس کے شکار افراد کی جہاں رہنمائی کی ہے وہاں خطرات سے آگاہ بھی کیا ہے. مصنوعی مٹھاس والے مشروبات یا ڈائٹ سافٹ ڈرنکس موٹاپے یا ذیابیطس سے بچاﺅ میں مددگار ثابت نہیں ہوتیں اور نہ ہی وہ چینی سے بنے مشروبات سے زیادہ صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

    آسٹریلیا کے ایک ممتاز میڈیکل سینٹر ایڈیلیڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 2 ہفتے تک مصنوعی مٹھاس کا استعمال ہی معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلیاں لانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔یہ تبدیلیاں جسم کی بلڈشوگر جذب اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بدل دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 2 ہفتے تک 29 صحت مند نوجوانوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ان میں سے آدھے نوجوانوں کو مصنوعی مٹھاس کے کیپسول دیے گئے جو مقدار میں دن بھر میں ساڑھے 4 ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کے کین کے برابر تھے۔باقی افراد کو عام کیپسول دیے گئے، جن میں کوئی مٹھاس نہیں تھی۔

    ماہرین طب نے رضاکاروں کے معدے کے بیکٹریا کا تجزیہ کیا اور جن نوجوانوں نے مصنوعی مٹھاس استعمال کی تھی، ان کے بیکٹریا میں نمایاں تبدیلیاں دریافت کیں جبکہ اس ہارمون کا اخراج کم ہوگیا جو کہ بلڈ گلوکوز لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ محض 2 ہفتے تک مصنوعی مٹھاس کا استعمال ہی بیکٹریا کو متاثر کرکے ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔اس سے قبل ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ڈائٹ یا مصنوعی مٹھاس سے بننے والے مشروبات میں ایسا جز پایا جاتا ہے جو کہ میٹابولک سینڈروم کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔جن افراد میں میٹابولک سینڈروم ہو انہیں امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض لاحق ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

    SHAREFacebook Twitter

  • جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا قبل از وقت موت ہے.آسٹریلوی ڈاکٹرز کا دعویٰ

    جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا قبل از وقت موت ہے.آسٹریلوی ڈاکٹرز کا دعویٰ

    سڈنی :ویسے تو ورزش نہ کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین کی مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں آسٹریلوی ماہرین طب نے انسانی زندگی میں ورزش کے حوالے سے اہم انکشافات کر ڈالے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ورزش سے دوری موٹاپے کا باعث بنتی ہے مگر یہ عادت آپ کو قبل از وقت موت کے منہ میں بھی لے جاسکتی ہے۔
    یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ساﺅتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تھقیق کے مطابق تمباکو نوشی کے بعد جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا وہ دوسری عادت ہے جس سے کسی کی قبل از وقت موت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے، جس کے بعد ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول کا نمبر آتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ورزش کی جگہ ٹیلیویژن دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ان میں دماغی امراض الزائمر کا خطرہ 13 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح ایسے افراد میں فالج کا خطرہ 37 فیصد، ذیابیطس ٹائپ ٹو کا 70 فیصد اور ہارٹ اٹیک کا 82 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو چند بڑے خطرات ہیں جبکہ پھیپھڑوں، بریسٹ، جگر، معدے، مثانے اور لبلبے کے کینسر کا سامنا ہونے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا صرف جسمانی صحت پر اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ ماضی کی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ عادت ڈپریشن کا خطرہ 150 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔ایسی ہی ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے افراد میں اقدام خودکشی کا امکان 54 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

  • شیخوپورہ میں پناہ گاہ کے قیام کے منصوبہ کے افتتاح

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    شیخوپورہ کا کامیابی کی طرف ایک اور اہم قدم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود
    ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری
    اور حاجی محمد اشرف نے مخیر حضرات کے تعاون سے سول ہسپتال شیخوپورہ میں 100سے زائد مریضوں کے لواحقین کے لیے پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا مذکورہ پناہ گاہ تقریبا دو ماہ کے عرصے میں مکمل ہو جائے گی جس میں مریضوں کے لواحقین کو بہترین رہائش اور کھانے کا بندوبست کیا جائے گا
    پناہ گاہ پر تقریبا 2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی
    جس میں عورتوں اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظام کیا جائے گا
    پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین کے علاوہ فٹ پاتھوں چوکوں پر سونے والے بے گھر افراد کے رہنے کا بھی انتظام کیا جائے گا
    پناہ گاہ کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سول سوسائٹی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی
    آخر پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اس کاوش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے حاجی محمد اشرف اور دیگر مخیر حضرات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور دعائے خی کروائی گئی

  • گرمی میں کھیرے کے فوائد جانیے خاص رپوٹ مٰں

    گرمی میں کھیرے کے فوائد جانیے خاص رپوٹ مٰں

    گرمی کے موسم میں کھیرا کھانا ماہرین غذا کےمطابق نہات مفید ہے اور گرمیوں میں کھیرے کو اپنی خوراک کاحصہ بنانا چاہییے

    تفصیلات کے مطابق گرمیوں کا موسم جہاں گرمی سے بے حال کردیتا ہے وہیں بھوک بھی اڑا دیتا ہے، گرم موسم میں روایتی کھانے کھانا نہایت مشکل لگتا ہے۔

    تاہم ایسے میں جسم کو درکار غذائی ضروریات بھی پوری کرنی ہیں، لہٰذا ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جو اس موسم میں جسم کو ہلکا پھلکا رکھیں اور جسم کو توانائی بھی فراہم کریں۔

    کھیرا موسم گرما کی ایسی ہی جادوئی غذا ہے۔ یہ اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔

    گرمیوں کے موسم میں جب عام طور پر بیشتر افراد تیزابیت کی شکایت کرتے ہیں، کھیرا اسے دور کرنے کا نہایت آسان علاج ہے۔ کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن، تیزابیت اور السر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

  • نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ

    نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ

    بھارتی نوجوان نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کےلیےسانس لینےکا آلہ ایجاد کیا ہے جسے "سانس” کا نام دیا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،بھارتی نوجوان نتیش کمار جنگیر نے لوکل سطح پر ایک ایسی ڈیوئس بنائی ہے جسے ہسپتالوں میں ان بچوں کے سانس بحالی کےلیے استعمال کی جاتا ہے جو قبل از وقت پیدا ہوتے کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری کا شکار ہوتےہیں.اس آلہ کو "سانس” کا نام دیاگیا.رپورٹ کے مطابق "سانس” آلہ سے مقامی سطح پر کافی تعداد میں بچوں کو فائدہ پہنچا کر زنگیاں بچائی گئی ہیں.
    اس آلے پر کوئی زیادہ لاگت بھی نہیں آتی اور کم سرمایا میں لوکل سطح پر پیدا کر کے ننھی جانوں کو بچایا سکتا ہے. نتیش کو اس ایجاد پر برطانیہ میں‌ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.

  • جوانوں کا مورال اپ کرنے کے لیے پولیس پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کا ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر کرنے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
    جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا ہے۔اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں کتنے فوائد؟ جانیے رپورٹ میں

    پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں کتنے فوائد؟ جانیے رپورٹ میں

    پھلوں اور سبزیوں میں موجود چھلکے میں چھپے فوائد کی وجہ سے ماہرین غزاء پھل اور سبزیاں چھلکے سمیت کھانے کی تجویز دیتے ہیں .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں میں موجود چھلکے میں چھپے فوائد کی وجہ سے ماہرین غزاء چھلکے سمیت کھانے کی تجویز دیتے ہیں .
    پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتارنے کا مطلب صفائی لیا جاتا ہے جب کہ ہر سبزی اور پھل کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔
    چھلکے کا مطلب بھرپور فائبر کا استعمال ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اینٹی اوکسی ڈینٹس، وٹامن اور معدنیات بھی ان میں بھرپور ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گودے سے 33 فی صد فائبر چھلکے میں ہوتا ہے اور اینٹی اوکسی ڈینٹس 328 گنا زیادہ ہو سکتے ہیں۔
    مختلف پھلوں اور سبزیوں میں یہ مقدار مختلف ہوسکتی ہے لیکن اس بات پر سب متفق ہیں کہ چھلکے کی افادیت اپنی جگہ ہے۔
    پھلوں میں آلو بخارا، خوبانی اور آڑو کے چھلکے میں فائبر 38 فی صد ہوتا ہے۔
    اسی طرح اکثر لوگ سیب کا چھلکا اتار کر کھاتے ہیں جب کہ سیب کا چھلکا فائبر، وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔

    ماہر غذائیت کھیرے کو بھی چھلکے سمیت کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ کینو موسمبی کے چھلکے کھائے نہیں جا سکتے لیکن ان کا استعمال بعد میں کیا جاسکتا ہے۔ ان چھلکوں کو سکھانے کے بعد ان کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔

  • جانیے ایسے شخص کو جس کا دل دائیں  جانب اور جگر بائیں جانب

    جانیے ایسے شخص کو جس کا دل دائیں جانب اور جگر بائیں جانب

    دنیا کا ایسا انسان کہ جس کا دل دائیں جانب اور جگر بائیں جانب قدرت کا کرشمہ دنیائے طب کو ورطہ حیرت میں ڈال گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :قدرت کے کارخانہ کا نظام ایسا ہے کہ انسانی جسم کے اندرونی اعضاء ایک خاص ترتیب سے نصب ہیں، دل بائیں جانب تو جگر دائیں طرف موجود ہے، معدہ قریب قریب مرکز میں ہے تو لبلبہ بھی اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے۔

    انسانی جسم میں اندرونی اعضا کی انہی ترتیب کے باعث علاج ومعالجے کے تمام تقاضے پورے کیے جاتے ہیں تاہم دنیا ایک عجائب خانہ ہے جہاں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ قدرت کا کبھی ایسا بھی کرنا ہوتا ہےجب یہ ترتیب الٹ ہوتی ہےتو مخلوق حیران رہ جاتی ہے.
    اسے ہی واقعے کے سلسلے میں امریکی اسپتال میں ایک پناہ گزین مریض کو کھانسی اور سینے میں انفیکشن کی شکایت پر لایا گیا، مریض کے معائنے کے دوران زندہ مریض کی دل کی دھڑکن سنائی نہیں دی اور جگرلاپتہ تھا

    ڈاکٹرز نے مریض کے سینے کے ایکسرے لیے، پیٹ کا الٹرا ساؤنڈ کیا تو یہ راز کھلا کہ مریض کا دل بائیں جانب ہونے کے بجائے دائیں جانب تھا جب کہ جگر دائیں طرف ہوجانے کے بجائے بائیں اور تھا۔

    66 سالہ پناہ گزین مریض صحت مند زندگی گزار رہا تھا اور اب سے پہلے اسے اپنے اندرونی جسمانی اعضاء کے غلط سائیڈ پر موجودگی کا علم نہیں تھا اور نا ہی اسے کسی قسم کی جسمانی تکلیف تھی۔

    طبی سائنس میں جسمانی اعضا کے پیدائشی طور پر اپنی جگہ کے بجائے مخالف سمت میں ہونے کو Situs Inversus Totalis کے نام سے جانا جاتا ہے تاہم مریض کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی اس لیے اکثر مریض اپنے اندرونی اعضا کی اس تبدیلی کو جانے بغیر ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔

    طبی سائنس کی تاریخ میں Situs Inversus Totalis کے سب سے عمر رسیدہ مریض نے 99 سال کی عمر میں وفات پائی تھی اور اسے اپنی زندگی کے آخری سال اس جسمانی اعضا کی جگہ کی تبدیلی کا پتہ چلا تھا۔

  • چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھ دکانیں سیل کر دیں

    چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھ دکانیں سیل کر دیں

    چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کاروائی عمل میں لائی، جس میں شہر  میں موجود مختلف دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور اس دوران گٹے کی کثیر تعداد پائی جانے والی چھ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ تھارٹی نے بتایا کہ گٹکے و دیگر مضر ایشاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالےسے ضلع چکوال کے ہر علاقے میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائیاں مزید تیز کردیں کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس طرح کی مضر اور نشہ آور اشیاء کے استعمال سے ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے۔