Baaghi TV

Category: صحت

  • محکمہ صحت پنجاب کی وفاق کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

    محکمہ صحت پنجاب کی وفاق کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

    محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔

    باغی ٹی وی : پیناڈول کی قلت سےنمٹنے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی فی گولی 90 پیسے قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول تیار کرنے والی کمپنیوں کو ریٹ کم ہونے پر اعتراض ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مینوفیکچررز متاثر ہو رہے ہیں مینوفیکچررز کا اعتراض ہے کہ ایک روپے 70پیسے میں فی گولی بیچنا سود مند نہیں۔امید ہے وفاقی حکومت کے جلد کمپنیز کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

    ڈیرہ غازی خان سیلاب سے متاثر، لوگوں کی گندم خراب ہوگئی ہے،شہریوں کو وافر مقدار میں…

    قبل ازیں پاکستان فارموسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منصور دلاور نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا کہ پیناڈول کی تیاری میں استعمال ہونے والے سالٹ کی درآمد کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا۔ جو سالٹ 600 روپے فی کلو پر فراہم ہوتا تھا اب وہ 2400 روپے فی کلو پر فراہم ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر 45 کروڑ گولیوں کی پیداوار کی جاتی ہے جو کمپنی بنا رہی تھی اس کی جانب سے قیمت بڑھانے کی درخواست کے باوجود حکومت نے قیمت نہیں بڑھائی جس سے کمپنی کو نقصان ہوتا رہا ہے، اور انھوں نے اس کی پیداوار بہت کم کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا اصل میں پیناڈول تو ایک برانڈ کا نام ہے یہ گولی پیرا سٹامول ہے تاہم پیناڈول کے نام سے زیادہ معروف ہے،پاکستان میں پیناڈول ایک غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنی تیار کرتی ہے،پاکستان میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکی فارما سوٹیکل کمپنیاں بھی دوائیں تیار کر کے مارکیٹ میں فراہم کرتی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی میں دو روز میں انتظامیہ کی دو مختلف کارروائیوں میں بخار میں استعمال کی جانے والی تقریباً چار کروڑ 85 لاکھ گولیاں برآمد کی جا چکی ہیں وفاقی محکمہ صحت کے عملے نے بدھ کے روز کراچی کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر تقریبا ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد کیں۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا مزید مہنگا

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی ڈرگ انسپیکٹر دلاور علی جسکانی نے ہاکس بے روڈ پر قائم ایک گودام پر چھاپہ مار کر پیناڈول کی کروڑوں گولیاں برآمد کیں انہوں نے بتایا کہ ہاکس بے روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں ذخیرہ کی گئیں چار کروڑ 83 لاکھ 78 ہزار 600 پیناڈول کی گولیاں (4 ہزار 323 ڈبے) برآمد کی گئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ چار کروڑ 80 لاکھ پیناڈول کی گولیاں گزشتہ روز چھاپے کے دوران برآمد کی گئی ہیں۔ ’یہ ٹیبلٹس مارکیٹ میں نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایک گودام میں اتنی بڑی تعداد میں موجود تھیں اس پر مزید تحقیقات کریں گے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

    پاکستان فارما سیوٹیکل اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد منصور دلاور نے اردو نیوز کو بتایا کہ پیناڈول کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور محکمہ صحت کے حکام سے میٹنگ ہوئی جس میں مینوفیکچررز اور پاکستان میں خام مال بنانے والے بھی شامل تھے ہمیں گذشتہ سال ڈریپ نے پیناڈول کی فی گولی کے لیے دو روپے 67 پیسے نرخ دیے تھے جسے کیبنٹ نے منظور نہیں کیا تھا۔‘

    واضح رہے کہ ملک میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے کے بعد مختلف شہروں میں بخار کی دوا پیناڈول کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    مہنگائی کا نیا طوفان،فی انڈہ 25 روپیہ

  • روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا اوردہی کھانا  ٹائپ 2 ذیا بیطس کیلئے مفید ہے،تحقیق

    روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا اوردہی کھانا ٹائپ 2 ذیا بیطس کیلئے مفید ہے،تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینے اوردہی کھانے سے ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے، بیف،مٹن، پروسیسڈ اور چکن کا گوشت کا زیادہ استعمال متضاد اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اطالوی تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج کی بنا پر محققین نے زیادہ گوشت کھانے والوں کو مچھلی کا گوشت اور انڈے بطور متبادل غذا کے تجویز کئے ہیں،سائنسدانوں کی جانب سے یہ نتائج ڈیری اشیاء کے خلاف بڑھتےرجحان کے دوران آئے ہیں-

    پھلوں اور سبزیوں کےاستعمال سے ذیابیطس اور موٹاپے پرقابوپایا جا سکتا ہے ،تحقیق

    ماہرین کے مطابق دودھ، مکھن اور پنیر میں بڑی مقدار میں کیلوریزاورسوچوریٹڈ چکنائی(وہ چکنائی جو عام درجہ حرارت پر نہیں پِگھلتی) ہوتی ہے جو متعدد صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

    ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ماہرین پودوں پر اگنے والی غذا یعنی اجناس، سبزیاں، پھل، دالیں اور کم چکنائی والا دودھ اور دہی کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔

    موسم گرما میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے بہترین غذا

    یونیورسٹی آف نیپلز فیدڑریکو دوم کےماہرین کہتےہیں کہ جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کی تمام اقسام مساوی طور پر غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتیں ٹائپ 2 ذیابیطس تب واقع ہوتی ہے جب خلیے انسولین کےمزاحم بن جاتے ہیں۔انسولین وہ ہارمون ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کو مستحکم رکھتا ہے۔

    اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے اور امرضِ قلب، ہاتھ پیروں کے کاٹے جانے اور بینائی کے چلے جانے سمیت دیگر سنجیدہ مسائل کا سبب بن سکتا ہے خاموش قاتل کے طور پر جانے جانی والی یہ بیماری ہر سال 45 برطانیوں اور 3 کروڑ امریکیوں کو متاثر کرتی ہے۔

  • ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق  ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

    ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

    شمالی وزیرستان میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پولیو پروگرام کے مطا بق پولیو کے 16کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ لکی مروت سے پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح تمام کے تمام کیسز خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ آنا باقی

    بنوں، پشاور ، سوات اور لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےگزشتہ ہفتہ کراچی کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کراچی تاریخی لحاظ سے پولیو وائرس کا گڑھ رہ چکا ہے اور پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے لئے حساس قرار دئے جانے والے اضلاع میں شامل ہے۔

    پاکستان پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ممکنہ پولیو مہم کی تیاری کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں پولیو کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

    نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی ، ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ

    اس سے قبل منظر عام پر آنے والے کیسز کے بعد وفاقی وزیر صحت نے اپیل کی تھی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مہم میں بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

    علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری صحت محمد فخر عالم نے بھی والدین سے اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

    دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

  • کورونا وائرس سے  مزید 1 مریض انتقال جبکہ  156 نئے کیسسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال جبکہ 156 نئے کیسسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال جبکہ 156 نئے کیسسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال کر گئے جبکہ 156کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصدر رہی ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکے98 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔


    ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔ دوسری جانب ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ضروری ہے کہ مریض اور ان کے آس پاس کے لوگ احتیاطی گائیڈلاین پر سخت عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بش سکیں. آپ کو ییاد ہوگا کہ 2019 میں ملک بھر سمیت دنیا بھر میں کورونا نے تباہی مچادی دی تھی اور کئی لوگ اس سے لقمہ اجل ہوگئے ہیں، تاہم ابھی کورونا کی وہ صورتحال نہیں ہے لیکن پھر ہر روز چند کیسز سامنے آتے رہتے ہیں.

  • انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انار ایک سپرفوڈ ہے جوکئی بیماریوں سے بچاتا ہے ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق انار کھانا نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے۔

    اس خوش ذائقہ جنتی پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

    سینے کی جلن اور تیزابیت کا سبب بننے والی غذائیں

    کم حراروں (کیلوریز) مگر وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور پتلی باہری جلد بھی کھائی جاسکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

    غذائیت کی بین الاقوامی ماہرکہتی ہیں کہ فلے وینوئڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگرغذائی اجزا سے بھرپور انار آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ایک نئی تازگی بخشتا ہے۔

    وٹامن اے ، سی اور دیگر قیمتی اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے انار دل و دماغ کا بھی دست ہےماہرین نے کہا ہے کہ اس کا رس پینے سےبہتر ہے کہ چبا کر کھایا جائے تاکہ فائبر اور دیگر اجزا بھی آپ کے جسم میں پہنچ سکیں۔

    انار کے دانوں کی سفید سے سرخ ہوتی رنگت اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بتاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ان بہترین اجزا سے لبالب بھرا ہوتا ہے بعض اناروں میں سبزچائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ایل ڈی ایل یا مضر کولیسٹرول کم کرتا ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    پولی فینول عمررسیدگی کو خلوی سطح تک روکتے ہیں اور خون کی روانی کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس میں فائبر، فولیٹ، پوٹاشیئم اور وٹامن کے بھی خوب پایا جاتا ہے۔یہ دل کی رگوں میں مضر چکنائی جمع ہونے سے قبل ہی انہیں روکتا ہے۔ اس کے علاوہ رگوں کی بندش اور توند کو بھی کم کرتا ہے۔

    پھر 2017 میں آٹھ ایسی تحقیقات سامنے آئیں جن میں کہا گیا تھا کہ انار کا رس بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انسولین کی صورتحال بھی بہتر کرتا ہے۔ کئی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس میں اندرونی سوزش(انفلیمیشن) کم کرنے والے اہم اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔

    انار کے بیج کے حیران کن فوائد

    انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

    دوسری جانب کئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

    فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم کوتا ہے۔ اس میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پیئں، تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہوجاتی ہے۔

    گُڑکے نیم گرم پانی کے حیرت انگیز طبی فوائد

  • کورونا وائرس سے  ملک بھر میں مزید 2 اموات جبکہ 278 نئے  کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے  ملک بھر میں مزید 2 اموات جبکہ 278 نئے  کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے  ملک بھر میں مزید 2 اموات جبکہ 278 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا   وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے    2 افراد انتقال کر گئے جبکہ  278 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.


    ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے  15 ہزار803  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.76 فیصد رہی جبکہ کوروناکے118  مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

    پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے. پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں

    ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے.  قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔ جبکہ اس بارے میں لوگوں میں آگاہی بھی پھیلائی جارہی کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

     واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

  • کورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

    کورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں  کورونا   وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے    2 افراد انتقال کر گئےتھے جبکہ  217 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 


    ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے  11 ہزار285  ٹیسٹ کیے گئے ہیں، قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.92 فیصد رہی جبکہ کورونا کے116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔

    ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے. اور مزید لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ آپ اس وائرس سے بچنے کیلئے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی محفوظ رہ سکتے ہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق: 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اور یہ اضافہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے لیکن ہم پھر بھی اسے کنٹرول کرنے اور اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کررہے ہیں.
     واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا.

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں

    سیکرٹری صحت کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 101 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 519,958 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 503,023 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث فیصل آباد سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,600 ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5123 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,837,529 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 82 جبکہ راولپنڈی سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیکرٹری صحت نے بتایا: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے 4، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین اور قصور سے 2دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور، چینیوٹ اور لودھراں سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.6 فیصد، فیصل آباد سے 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قصور میں مثبت کیسز کی شرح 2.7 فیصد اور راولپنڈی سے 1.1 ریکارڈ کی گئی۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

    سیکرٹری صحت نے کہا سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں، 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں، عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • کورونا سے اموات میں اضافہ، مزید 9 مریض انتقال کرگئے

    کورونا سے اموات میں اضافہ، مزید 9 مریض انتقال کرگئے

    ملک میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9مریض انتقال کر گئے جبکہ 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار949 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 160 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.85 ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں  کے رزلٹ آنا باقی

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ آنا باقی

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : حکام کےمطابق جولائی میں خیبرپختونخواکے 4 شہروں میں پولیس وائرس پایا گیا جن میں پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

    حکام نے بتایا کہ اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13 اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہوچکا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس بچوں کو متاثر کر رہا ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی پولیو کے کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں اب بھی ویکسین فراہم کرنے والے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی مذہبی رہنما اور کچھ والدین کی جانب سے پولیو ورکرز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہےگزشتہ ماہ دوپولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیو ورکرکو خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے دوران مار دیا گیا تھاپاکستان میں کئی پولیو وزرکرز کام کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ پاکستانی طالبان پولیو مہم کو غیر اسلامی ٹھہراتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش کے دوران پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پولیو ورکر کا روپ دھارا تھا۔

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

    ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی سی کو فراہم کی جانے والی معلومات اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا پتا لگانے میں کلیدی ثابت ہوئی تھیں اس واقع نے بھی پاکستان میں پولیو مہم کو زبردست دھچکا پہنچایا تھا۔ کچھ مذہبی رہنماؤں کے مطابق پولیو کے قطرے مغربی ایجینڈے کا حصہ ہیں۔ ان کے سازشی نظریات کے مطابق پاکستانی بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں رہیں گےحکومت اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے ایسے جھوٹے مفروضات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ انتہائی حیرت ناک پیشرفت میں دس سال بعد امریکی شہر نیو یارک میں بھی ایک شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اگرچہ بر اعظم افریقا کو پولیو فری قرار دیا جا چکا ہے لیکن وہاں بھی پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرکاری سطح پر پاکستان اور افغانستان کے علاوہ باقی ممالک کو پولیو فری قرار دیا جا چکا ہے۔

    موڈرنا ویکسین کے استعمال سے دل کے ورم کا خطرہ رہتا ہے:ماہرین صحت

  • 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے

    24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے

    پاکستان بھر میں کورونا کی شرح میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور مزید تین افراد چل بسے.

    قومی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔

    جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.15 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،236ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے605 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ ایک پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی

    تاہم 176 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

    کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔