Baaghi TV

Category: صحت

  • رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

    رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

    رمضان کے دوران افطار کے فوراً بعد چائے کی طلب ہوتی ہے، ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ افطار کے بعد دودھ والی چائے کے استعمال کے بجائے مختلف اقسام کے قہوے جیسے کہ دار چینی، سبز چائے، لیمن گراس، ادرک اور سونف کا قہوہ پینا نا صرف غذا کو جَلد ہضم کر کے تروتازہ محسوس کرواتا ہے بلکہ بہتر نیند، مضر صحت مادوں کے اخراج ، کولیسٹرول اور شوگر کی سطح متوازن رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

    طبی و غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ کا باقاعدہ استعمال جہاں وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے وہیں رمضان کے دوران اس کے استعمال کے فوائد دگنے ہو جاتے ہیں اور قہوے کے استعمال سے وزن مزید تیزی سے کم ہونے سمیت جلد کی خوبصورت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    قہوہ میں موجود قدرتی مرکبات نظام ہاضمہ پر مثبت اور پر سکون اثرات مرتب کرتے ہیں، محققین کا ماننا ہے کہ سبز چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی افزائش کو بڑھاتے ہیں۔

    ماہرین کےمطابق ذیابطیس ایک میٹابولک مرض ہے، روزانہ 2 سے 3 کپ قہوہ پینا ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کر دیتا ہے جبکہ رمضان کے دوران افطار کے بعد ایک سے دو کپ قہوے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق رمضان کے آتے ہی بہت سے افراد اُن کے پاس معدے کی شکایت لے کر آ تے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق روزہ افطار کرنے کے دوران مکس فروٹ چاٹ، چنا چاٹ ، دودھ اور دہی سے بنے مشروبات اور تلی ہوئی غذاؤں کے استعمال کے سبب معدے کی کاکردگی خراب ہو جاتی ہے اور روزے دور پیٹ سے متعلق متعدد بیماریوں میں گِھر جاتے ہیں جس کا حل ادرک اور سبز پتی کے قہوے موجود ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے جس سے جسم کو غذا ہضم اور جذب کرنے میں مدد ملتی ہے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے قہوے کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس میں لیموں اور شہد کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

  • سائندانوں نے ماں سے نوزائیدہ بچوں میں ایڈز کی منتقلی روکنے کا علاج دریافت کر لیا

    سائندانوں نے ماں سے نوزائیدہ بچوں میں ایڈز کی منتقلی روکنے کا علاج دریافت کر لیا

    ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ علاج دریافت کیا ہے جس سے ماں سے نوزائیدہ بچے میں ایچ آئی وی (ہیومن امیونو ڈیفی شینسی وائرس) کی منتقلی کو روکا جا سکے گا-

    باغی ٹی وی : اس طریقے سے ماں کے خون میں موجود ایچ آئی وی (ایڈز) کے وسیع پیمانے پر اسٹرینز کو بلاک کرنے کا طریقہ استعمال کیا جاسکے گا جس سے ایچ آئی وی کی نوزائیدہ بچے میں منتقلی کو روکنا ممکن ہوجائے گا۔

    ویل کورنیل میڈیسن اینڈ ڈیوک یونیورسٹی کی تحیقی ٹیم یہ جاننے کی کوشش کررہی تھی کیوں ایچ آئی وی انفیکشن ماں کے رحم میں کچھ بچوں میں منتقل ہوتی ہے لیکن دیگر میں نہیں ہوتی؟ –

    تاہم اب ماہرین نے یہ گتھی سلجھا لی ہے، اور انھیں نو زائید بچے میں اسکی منتقلی کی روک تھام کے حوالے سے طریقہ علاج مل گیا ہے۔

    تحقیقی ٹیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ممکنہ طریقہ کار کے مطابق اب یہ پیش گوئی کرنا ممکن ہوگیا ہے کہ ماں سے نوزائیدہ بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی ہوگی یا نہیں اور اس نقطے کی نشاندہی ہوئی ہے کہ اسے کس طرح روکا جاسکے گا-

  • بریسٹ کینسر کی وجہ بننے والا ہارمون دریافت

    بریسٹ کینسر کی وجہ بننے والا ہارمون دریافت

    ورجینیا: ماہرین نے بریسٹ کینسر کی وجہ بننے والا ہارمون دریافت کر لیا یہ بریسٹ کینسر، وی سی یو، میسی کینسر سینٹر کے تحقیق کار چارلس کلیوینجر(ایم ڈی، پی ایچ ڈی) اور انکی لیب نے دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے میسی کینسر سینٹر میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کے مضبوط شواہد ملے ہیں کہ چھاتی میں کینسر کی افزائش کا سبب بننے والا ایک ہارمون پروکلیٹین دراصل بریسٹ گروتھ کا سبب بنتا ہے-

    ہارمون پروکلیٹین حمل کے دوران ماں کے دودھ میں اضافے کی وجہ بھی ہوتا ہے یہ ہارمون بریسٹ کینسر کا اہم سبب ہے، اور اب یہ ٹارگیٹڈ دوا کی تیاری میں کافی مفید ثابت ہوگا جس سے کئی قسم کے کینسر کا علاج کیا جاسکے گا۔

    ماہرین کے مطابق بریسٹ کینسر کا براہ راست سبب بننے والے اس ہارمون کے سیلز کی سطح پر پروٹین موجود ہوتا ہے جسے رسیپٹرز کہتے ہیں جو کہ بائیولوجیکل پیغامات وصول اور بھیجنے کے ساتھ سیل کے افعال کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔

    تحقیق جرنل برائے نیچر پارٹنر جرنلز میں شائع ہوئی ہے –

  • ماہرین نے رمضان میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کیوں ضروری قرار دیا؟

    ماہرین نے رمضان میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کیوں ضروری قرار دیا؟

    غذائی ماہرین کے مطابق پروٹین انسانی غذا اور جسمانی نشونما کے لیے اہم اور بنیادی جز ہے جس کی کمی کے نتیجے میں صحت سے متعلق متعدد مسائل جنم لیتے ہیں پروٹین کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے مگر دوران رمضان اس کے استعمال سے جہاں دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ روزہ نہ لگنے کا سبب بھی بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین غذائیت کی جانب سے رمضان کے دوران پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے استعمال کو بڑھا دینا تجویز کیا جاتا ہے –

    انسانی جسم کے وزن کا 18 سے 20 فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے، پروٹین کی کمی کے نتیجے میں جسمانی کمزوری، جسمانی اعضاء کا سوجنا، بال، ناخن اور جِلد کا خراب ہونا، بھوک زیادہ لگنا، چڑچڑاپن محسوس ہونا اور تھکاوٹ شامل ہے۔

    عام طور پر انسانی جسم کے فی کلو گرام وزن کے لیے 0.8 سے1 گرام پروٹین تجویز کی جاتی ہے جبکہ ویٹ لِفٹر یا ایتھلیٹس کے لیے فی کلو گرام وزن کے حساب سے 1.4سے 2 گرام پروٹین حاصل کرنا تجویز کیا جاتا ہے ورزش کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد 15سے 25 گرام پروٹین کی مقدار لینے سے متاثرہ پٹھوں کو آرام ملتا ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

    پروٹین کی دو طرح کی اقسام ہیں جن میں ’اینیمل پروٹین‘ یعنی کے حلال جانوروں کے گوشت جیسے کہ گائے، بھینس، مرغی مچھلی، دودھ اور انڈوں سے حاصل کیے جانے والا جبکہ دوسرا ’پلانٹ پروٹین ‘ جس میں دالیں، جو، سبزیاں، پھلیاں اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔

    پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے تا دیر بھوک نہیں لگتی، پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو رمضان المبارک میں آئیڈیل غذا قرار دیا جاتا ہے۔

    غذائی ماہرین کی جانب سے بہت زیادہ پروٹین کی مقدار استعمال کرنے کو بھی مضر صحت قرار دیا جاتا ہے لہٰذا پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے ساتھ کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر کی مقدار لینا بھی ضروری ہے اگر آپ پروٹین ڈائیٹ پر ہیں تو گوشت کے ساتھ کچی سبزیوں کی شکل میں سلاد کا استعمال بھی لازمی کریں، ایک وقت کی غذا میں مکمل گوشت کا استعمال بھی مضر صحت ہے۔

    پروٹین کے بہتر مثبت انداز میں استعمال کے لیے دالوں اور گوشت کو ملا کر استعمال کریں، اگر صبح کے اوقات میں گوشت کھایا ہے تو شام میں دال کا سوپ اور سلاد لے لیں۔

    غذا میں جتنی پروٹین کی اہمیت ہے اتنی ہی اہمیت اس دوران خود کو ہائیڈریٹڈ رکھنے کو دی جاتی ہے، اگر آپ پروٹین حاصل کرنے کی غرض سے گوشت، دالوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا رہے ہیں تو اس دوران ساتھ میں پانی کا استعمال بڑھانا بھی لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

    سحری کے وقت کوشش کریں کے ایک پیالی دہی یا 2 سے تین گلاس دودھ اور دہی سے تیار لسی کا استعمال لازمی کریں، سحری کے اوقات میں انڈہ بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

    رمضان میں وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان لوگوں کے لئے صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

    وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟

  • عام پودا جیٹروفاکرکاس میں دریافت مرکب کینسر کیخلاف لڑائی میں نیا ہتھیار

    عام پودا جیٹروفاکرکاس میں دریافت مرکب کینسر کیخلاف لڑائی میں نیا ہتھیار

    نیویارک: پوردوا یونیورسٹی اور اسکرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بہتات میں اگنے والے عام شرب جیٹروفا کرکاس سے ایک نیا مرکب نکالا ہے جو ایسے کینسر پروٹین پر اثر انداز ہوتا جو اس سے قبل کسی بھی دوا سے قابو نہیں آرہا تھا۔

    باغی ٹی وی: کینسر کے مرض میں خلیات مرتے نہیں بلکہ گچھے اور رسولی کی صورت میں جمع ہوجاتے ہیں اس کے بعد وہ بدن کے دوسرے حصے میں پھیلتے جاتے ہیں اپنی تعداد بڑھانے کے لیے کینسر کے خلیات دیگر صحت مند خلیات کے ڈی این اے پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

    بعض اقسام، مثلاً دماغ، چھاتی، آنت، پھیپھڑے اور جگر کے کینسر میں بی آر اے ٹی ون (BRAT1 ) نامی پروٹین ہی ڈی این اے کے تباہی اور مرمت کے تمام معاملات کو کنٹرول کرتا ہے اس پروٹین کا علاج کرکے ان اقسام کے کینسر کو بڑی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی کہ اب تک اس پروٹین پر اثرکرنے والی کوئی دوا نہیں بنائی جاسکی ہے۔

    اس دریافت کے اہم سائنسدان پروفیسر منگجائی ڈائی نے کہا کہ جہاں تک کینسر خلیات کو مارنے اور انہیں دوسرے مقام تک روکنے کے لیے ہمارے پاس بہت سے مرکبات ہیں لیکن بی آر اے ٹی ون کو روکنے والا کوئی ادویاتی مرکب ہمارے پاس نہ تھا-

    سائنسدانوں نے کرکیوسون اے، بی، سی اور ڈی کو تجربہ گاہ میں بریسٹ کینسر کے خلیات پرآزمایا اس میں کرکیوسون ڈی بہت مؤثر دیکھا گیا جس نے سرطانی رسولی کو چھوٹا کردیا جب اسے ایک دوا ایٹوپوسائڈ کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا تو مزید اچھا نتیجہ نکلا۔ واضح رہے کہ یہ دوا بریسٹ کینسر میں عام استعمال ہوتی ہے اور ایف ڈی اے سے منظورشدہ بھی ہے۔

    لیکن فی الحال ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ جیٹروفا کی جڑوں سے کرکیوسون ڈی کو نکالنا بہت مشکل ہے کیونکہ بہت ساری جڑوں سے اس کی معمولی مقدار ہی نکل پاتی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے تجربہ گاہ میں تالیف کرنے کی کوشش کی جائے گی سائنسدان پرامید ہیں کہ اس طرح مرکب کی قدرے خاص حالت مل سکے گی –

    یاد رہے کہ جیٹروفا کرکاس امریکا بھر میں عام پایا جاتا ہے جو اس سے قبل بایوفیول کی تیاری میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔ اس پیڑ سے ’کرکیوسونس‘ نامی کئی مرکبات حاصل ہوئے ہیں۔ اپنی ساخت کی بنا پر یہ دیگر مرکبات سے بہت مختلف ہیں اور ان میں کئی طرح کی حیاتیاتی سرگرمیاں بھی دیکھی گئی ہیں توقع ہے کینسر کے خلاف لڑائی میں نئے ہتھیار اسی پیڑ سے حاصل ہوسکیں گے۔

  • شیخوپورہ میں کرونا کے دو مریض جاں بحق

    شیخوپورہ میں کرونا کے دو مریض جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ سے ہمارے نمائندہ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج کورونا پازیٹیو کے 2 مریض انتقال کر گئے ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے جو تمام آکسیجن پر ہیں دریں اثناء کرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ وارث شاہ ایڈوٹوریم کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

    ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے کورونا ویکسین سنٹر کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ویکسین سنٹر کے نگران ایڈمن آفیسر محکمہ صحت چوہدری شاہد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سنٹر میں اب تک کورونا ویکسین کی 48 سو ڈوز 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جاچکی ہے اور 16 ہزار افراد کی نئی رجسٹریشن ہوچکی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کورونا ویکسین سنٹر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک اور رات 9 بجے سے 1بجے تک کھلا رہتا ہے۔

  • چین سے ویکسین کی کھیپ  پاکستان پہنچ گئی

    چین سے ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    چین سے ویکسین کی کھیپ پاکستان پاکستان پہنچ گئی

    باغی ٹی وی : چین سے کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، این سی او سی کے طابق .چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا، سائینو ویک ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں پاکستان لائی گئی ہیں،چینی کمپنی سے سائینو ویک ویکسین خریدی گئی ہے،پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لے کر پاکستان پہنچا ہے .
    ذرائع کے مطابق وفاقی حکام نے بتایا کہ کوویکس کے ذریعے پاکستان کو فائزر کی میسنجر ایم آر این اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں ملیں گی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے فائزر کی ویکسین کو منفی 70 ڈگری پر اسٹور کرنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین اسٹور کرنے کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر حاصل کیے گئے ہیں جن کو ملک کے 16 شہروں میں نصب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز کے ساتھ خصوصی اے سی اور جنریٹر بھی منگوائے گئے ہیں۔

  • افطاری کے بعد سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچنے کے لئے چند مفید گھریلو نسخے

    افطاری کے بعد سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچنے کے لئے چند مفید گھریلو نسخے

    رمضان کے دوران افطاری کے بعد سینے کی جلن، بدہضمی اور تیزابیت جیسی شکایت عام ہو جاتی ہیں اگر یہ مسئلہ 12 مہینے رہتا ہے توڈاکٹر سے رجوع کریں اور چیک اپ کرائیں اگر یہ شکایت رمضان کے دوران اور افطاری کے بعد سامنے آ رہی ہے تو اس شکایت کا سبب افطار کے دوران زیادہ اور مرغن غذاؤں کا استعمال ہو سکتا ہے –

    علامات:
    طبی ماہرین کے مطابق تیزابیت کی شکایت کمزور نظام ہاضمہ کی نشاندہی کرتی ہے غذا کے استعمال کے فوراً بعد معدے میں درد کا محسوس ہونا، پیٹ کا پھول جانا، دل کا جلنا، متلی، اُلٹی کے ساتھ خون آنا، وزن کا بغیر کسی وجہ کے کم ہونا اور غذا مشکل سے ہضم ہونا شامل ہے۔

    تیزابیت کی وجوہات:
    طبی و غذائی ماہرین کے مطابق تیزابیت کی وجوہات میں بڑی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ رہنا، بہت زیادہ چائے یا کافی کا استعمال، تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ بھی بتایا جاتا ہے۔

    رمضان کے دوران افطاری کے فوراً بعد تیزابیت محسوس ہونے سے طبیعت بوجھل ہونے لگتی ہے جن سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے چند مفید اور آزمودہ گھریلو نسخوں سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

    سونف میں چھپے صحت کے راز جانئے

    سونف:
    ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف چبانا معدے میں تیزابیت کے عمل سے بچاؤ کا سبب بنتی ہے سونف کی چائے غذائی نالی کو صحت مند رکھتی ہے اور فرحت بخشتی ہے، تیزابیت سے بچاؤ کے لیے سونف کا پانی بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے، سونف کا استعمال پیٹ کو پھولنے سے بھی بچاتا ہے۔

    ادرک کے حیران کن فوائد

    ادرک:
    ادرک ہاضمے کے لیے بہترین اور ورم کش دوا قرار دی جاتی ہے، معدے کی تیزابیت کم کرنے کے لیے ایک ٹکڑا ادرک چبالیں یا کچھ مقدار میں ادرک ابلتے ہوئے پانی کے کپ میں ڈالیں اور 15 سے 20 منٹ بعد پی لیں۔

    دار چینی کے کرشماتی فوائد

    دار چینی :
    دار چینی بھی تیزابیت کے لئے انتہائی مفید ہے دار چینی غذا کو بہتر طریقے سے جذب ہونے میں مدد فراہم کرتی ہے اور تیزابیت کو دور کرنے کے لیے انتہائی کارآمد ہے، افطار کے فوراً بعد اس کی چائے بنا کر استعمال کی جا سکتی ہے ۔

    ایلوویرا کے فوائد

    ایلوویرا یا کنوار گندل:
    طبی ماہرین کی جانب سے نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے ایلوویرا جیل کا استعمال مفید قرار دیا جاتا ہے، یہ سینے کی جلن کا بہترین علاج ہے، تیزابیت سے بچنے کے لیے روزہ افطار کے بعد اور کھانا کھانے سے قبل ایلوویرا شربت کا آدھے سے ایک کپ تک مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    الائچی کے جادوئی فوائد

    پسی ہوئی الائچی اور لونگ:
    تیزابیت دور کرنے کے لیے پسی ہوئی الائچی اور لونگ کا استعمال بھی بے حد مفید ہے، تیزابیت ختم کرنے کے ساتھ یہ منہ کی بدبو بھی ختم کرتی ہے۔

    بادام:
    بادام کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو قوت بخشتا ہے اور معدے کی ایسیڈٹی سے نجات دلاتا، بادام کے استعمال سے سینے کی جلن میں بھی آرام ملتا ہے۔

    لونگ کے چند حیرت انگیز فوائد

    کیلا اور سیب:
    معدے کی تیزابیت سے بچنے کے لئے کیلا بھی انتہائی کارآمد پھل ہے کیلے میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ تیزایبت کے عمل کو روکتے ہیں کیلے اور سیب کا استعمال معدے کی تیزابیت سے نجات کے لیے انتہائی آسان ٹوٹکا ہے، یعنی روزانہ صرف ایک اور کچھ پھانکیں سیب کی کھانے سے تیزابیت سے بچا جا سکتا ہے ۔

    افطار ی میں لوبیا، پھلیوں، سبزیوں ، پھلوں اور کالے چنوں کا استعمال تیزابیت کی شکایت دور کرنے لئے انتہائی مفید ہیں، یہ غذائیں گیس ہونے سے بھی سے بچاتی ہیں علاوہ ازیں رمضان کے دوران افطاری کے بعد تیزابت سے بچاؤ کے لیے دودھ کا استعمال بھی مفید ہے دودھ میں موجود کیلشیم معدے میں تیزابیت کے عمل کو روکتی ہے۔

    ہری سبزیوں کا استعمال ڈپریشن میں کمی کے لئے مفید

  • الوویرا (کوار گندل) کے دس ایسے فوائد، چھٹا فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    الوویرا (کوار گندل) کے دس ایسے فوائد، چھٹا فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    الوویرا (کوار گندل) ایک عام پودا ہے جو پاکستان میں تقریبا ہرجگہ ملتا ہے۔ لوگ اس کو گھروں میں گملوں میں زیبائش کے لئے لگاتے ہیں ۔ اس کا تنا نہیں ہوتا بلکہ تنا نما پتے ہوتے ہیں جو گودے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے کانٹے ہوتے ہیں۔
    الوویرا (کوار گندل) میں بہت سے پروٹین، فولک ایسڈ، وٹامن سی۔ وٹامن بی1، بی2، بی3، بی 6 اور وٹامن ای پائے جاتے ہیں جو اس کی معجزانہ تاثیر کی وجہ ہیں۔ اس پودے کے گودے میں درجنوں معدنی اجزا کیلشیم، کاپر، آئرن، پوٹاشیم ،سوڈیم وغیرہ (امائینو ایسڈ، لائیسین، ویلین، لیوسین، سیرین، سسٹین وغیرہ) پائے جاتے ہیں۔ اس کے تندرستی کے لئے بے شمار فوائد ہیں۔

    1- الوویرا (کوار گندل) جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے کاسمیٹک ، صابن اور لوشن وغیرہ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ گودا سے چہرہ پر مالش کرنے سے جلد صحت مند ہوجاتی ہے۔ بالوں میں شیمپو کرنے سے بال چمکدار اور لمبے ہوجاتے ہیں.

    2- کوار گندل کا استعال غذا کو جزو بدن بنانے والے نظام کی اصلاح اور بحالی میں مدد دیتا ہے.

    3- الوویرا (کوار گندل) اندرونی زخموں، کیڑوں کے کاٹے اور نباتاتی زہروں سے محفوظ رکھنے میں مفید ہے.

    4- الوویرا (کوار گندل) جگر کوتحریک دیتا ہے اور یرقان ، جگر، تلی کے بڑھ جانے کی حالت میں بھی موثر ہے۔

    5- الوویرا (کوار گندل) کھانسی، نزلہ اور زکام وغیرہ میں بھی مفید ہے۔ اس کے لئے کوار گندل کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر پانی کے ساتھ ابالیں اور اس کا قہوہ پاجائے۔

    6- الوویرا (کوار گندل) کمر درد اور جوڑوں کے درد کا شافی علاج ہے۔

    7- الوویرا (کوار گندل) قبض کشا اور مقوی معدہ ہے۔ جوس کی صورت میں پی لیں۔

    8- الوویرا (کوار گندل) میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی تاثیر پائی جاتی ہے۔

    9- الوویرا (کوار گندل) جلد کے بہت سے امراض، اگزیما، سر کی خشکی،جلد کا پھٹنا، داغ دھبے وغیرہ کے لئے مفید ہے۔

    10- الوویرا (کوار گندل) کا استعال مسوڑھوں حلق کے عوارض، قولنج، بواسیر، ذیا بیطس گردے اور مثانے کی بیماریوں کے لئے مفید ہے۔

  • رمضان میں وزن میں اضافے  جیسے مسائل سے پریشان لوگوں کے لئے صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

    رمضان میں وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان لوگوں کے لئے صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

    پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے دوران رمضان وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان خواتین و مرد حضرات کے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے-

    باغی ٹی وی: اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ دوران رمضان مجھ سمیت کئی لوگوں کو وزن میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہےکیونکہ سحری افطار میں خود کو روکنا آسان نہیں اور اسی وجہ سے جب ہم رمضان کے بعد اپنے پرانے کپڑے پہننے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ فٹ نہیں ہوتے میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے-

    اداکارہ نے اپنے ویڈیو بلاگ میں نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اریج ہارون کے ڈائٹ پلان کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کہ وہ اگر اس ڈائٹ پلان کو فالو کرلیں تو دوران رمضان کم ازکم 5کلو وزن کم کرسکتے ہیں-

    سحری ڈائٹ پلان:
    ڈاکٹر اریج کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سحری کے لیے اٹھیں تو پہلے ایک گلاس پانی پی لیں اور سحری کے دوران مصالحے والی، روغنی چیزوں جیسے تلے پراٹھے ، گھی ،تیل والی چیزیں کھانے سے گریز کریں بلکہ ایک باؤل کمپلیکس کارب یعنی دلیا، جو یا لال آٹے کی ایک چپاتی یا پھر 2 براؤن بریڈ سلائس، ایک ابلاہوا انڈا، 2 سے 3 چمچ دہی اور ایک کھجور لیں اگر کوئی سالن جیسے قیمہ یا کوئی سبزی کھانا چاہتے ہیں تو پھر انڈا نہ کھائیں-

    سحری کے دوران چائے،کافی اور کولڈرنکس کا استعمال بھی نہ کیا جائے، چائے کے شدید شوقین افراد بغیر چینی اور زیادہ دودھ والی چائے کا انتخاب کریں جب کہ سحری کے بعد فوراً سونے کے بجائے کم سے کم 40 سے 45 منٹ کا وقفہ لے کر آرام کریں۔

    افطار ڈائٹ پلان:
    افطار میں رنگ برنگے شربت استعمال نہ کریں جتنے جوسز جن میں سفید چینی کا استعمال ہوتا ہے وہ اگر آپ لیتے ہیں تو ہیوی ہو جاتا ہے قدرتی چیزوں کی طرف جائیں فریش فروٹ لے سکتے ہیں بغیر چینی کے اسمودھیز بنا سکتے ہیں اسٹرابیری کی اسمودھی آلو بخارے کا شربت بنا سکتے ہیں سفید چینی بالکل استعمال نہ کریں کیونکہ وہ تو ایک طرح سے زہر ہے اگر چاہیں تو گُڑ اور شکر لے سکتے ہیں اور نمک ہلکا سا ضرور شربت میں استعمال کریں اگر کسی کو ہائپوٹینسی پرابلم ہے تو وہ نمک نہ ڈالے-

    ڈاکٹر اریج کے مطابق درج ذیل افطار ڈائٹ پلان کے ذریعے رمضان میں 4 سے 5 کلو وزن بآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔

    نماز سے قبل

    ایک گلاس لیمنیڈ

    2کھجور

    ایک بال چنے

    مکس فروٹ چاٹ کے بجائے ایک مکمل پھل

    بعد نماز مغرب
    نماز کے بعد تلی ہوئی چیزوں کے بجائے اپنا رات کا کھانا کھائیں جو کہ ایک چپاتی اور دال یا سبزی پر مشتمل ہو۔

    تروایح کے بعد
    تراویح کے بعد اگر بھوک ہو تو درج ذیل اشیاء کھائی جاسکتی ہیں ۔

    کھجور

    سیریل

    کوئی بھی ایک پھل یا

    انڈے /گرلڈ چکن ان سے آپ کی ڈائجیشن بھی ٹھیک ہو جائے گی اور وزن بھی نہیں بڑھے گا-

    ڈاکٹر اریج کے مطابق پکوڑے کے بہت شوقین افراد ہفتے میں تین دن پکوڑے، ایک سموسہ لے سکتے ہیں وہ بھی ایک چھوٹا سا سموسہ ، 3 سے چار پکوڑے اور ایک رول یا پھر بہسن کی روٹی بنا لیں اس میں وہ تمام اجزا ڈالیں جو آپ پکوڑوں میں ڈالتے ہیں اور ہلکا سا گھی یاآئل لگا کر اس بنالیں بہت مزے کی بنتی ہے اور اس سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے-

    علاوہ ازیں نیند پوری لیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور رمضان کو عبادتوں کا مہینہ بنائیں نا کہ کھانے کا-