صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی مقامی ہوٹل میں یونیسف کے تعاون سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے انتظامات کے حوالہ سے جامع منصوبہ بندی کیلئے پروگرام ”سیف کیمپس“ کی لانچنگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں، سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن سارہ اسلم،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل،وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراصغرزیدی،علماء کرام ودیگرسرکاری محکمہ جات کے افسران،پروفیسرزاور ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے افتتاحی کلمات پیش کئے اورپروگرام کی لانچنگ کی افادیت بیان کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا لانچنگ تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے کوروناوبا ء کے خلاف انتہائی موئثرطریقے سے جنگ لڑی ہے۔انتہائی عمدہ آگاہی تقریب منعقدکرنے پر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکوشاباش دیتی ہوں۔
حکومت پنجاب نے 2020میں کوروناوباء کے مریضوں کے علاج پر14ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی ہے۔پنجاب میں 19نئی بی ایس ایل لیول تھری لیبز قائم کی گئی ہیں۔ گذشتہ روزکابینہ اجلاس میں مزید 4نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کسی بھی وباء کے تدارک میں تشخیص کا کردارسب سے اہم ہوتاہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکاشکارمریضوں کا مفت علاج جاری ہے۔اللہ تعالی کے فضل وکرم سے باقی ممالک کی نسبت پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث کم اموات ہوئی ہیں۔ کوویکس کے تعاون سے پاکستان کی 20فیصدآبادی کیلئے ڈیڑھ کروڑ مفت کوروناویکسین جلدآجائے گی۔آج آگاہی سیمینارکے انعقادکابنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں بچوں کو حفاظتی تدابیرکے ذریعے کوروناوباء سے بچانا ہے۔ والدین تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر پورااعتمادکرکے اپنے معصوم بچوں کو تعلیم کی خاطربھیج رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کو کوروناوباء سے بچانے کیلئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم بھرپورکرداراداکررہے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ آبادی نوجوان طبقے پر مشتمل ہے۔پاکستانی قوم نے اب تک کوروناوباء کا ڈٹ کرمقابلہ کیاہے۔کیمپس کو بچوں کیلئے محفوظ بناناتعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کوروناوباء کے تدارک کیلئے محکمہ صحت محکمہ تعلیم کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہے۔ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طالبعلموں سے کوروناوباء سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدکروائیں۔بچے کلا س روم میں ماسک پہننے،سماجی فاصلوں اور ہاتھ بارباردھونے کو یقینی بنائیں. حفاظتی تدابیراپناکرہم 90فیصدکوروناوباء پرقابوپاسکتے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر بہت بڑی تعدادمیں کوروناکے مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔ آج پاکستان کے مستقبل معصوم بچوں کو خطرناک وباء کوروناسے بچانے کے عہدکادن ہے۔کوروناوائرس کے خاتمہ تک وباء کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں کا تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
راجہ یاسرہمایوںنے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی انتھک محنتوں کے باعث آج تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے قابل ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔۔
Category: صحت

کوروناوائرس کے خاتمہ تک وباء کے خلاف جنگ جاری رہے گی, ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری.مجموعی طور پر 10 دکانوں و سٹوروں کو سیل، 03 کو وارننگ جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 02 دکانوں کو سیل جبکہ 03 کو وارننگ دی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 05 ہزار اور اوورچارجنگ پر بھی 05 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 ریسٹورنٹس اور 04 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا. تحصیل کینٹ میں راکس الیکٹرک سٹور اور باٹا شوز کو سیل جبکہ حمید تکہ شاپ، سعید کریانہ سٹور اور شہزاد بونگ پائے کو وارننگ جاری کی گئی. تحصیل سٹی میں حاجی اشفاق بٹ پکوان ہوٹل سمن آباد عبداللہ ہوٹل سمن آباد، حیدری ہوٹل یتیم خانہ، کراچی نصیب بریانی سمن آباد، کو نیکا سٹی فوٹوز، ہئیر شاپ گلشن راوی، حافظ بٹ کراکری سٹور اور رائل بوٹس شوز کو سیل کر دیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی.
املی صحت کے لئے کیوں ضروری ہے؟
املی کا پودا شمالی افریقہ اور ایشیاء کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے اس میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں املی وٹامن سی، ای اور بی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے اور اس میں وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں-
املی کے فوائد:املی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے اور آنت کا کینسر نہیں ہونے دیتا اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتا ہے املی مدافعتی نظام کو فروغ دیتی ہے-
املی میں پوٹاشیم،آئرن، سیلینیم، کیلشیم، زنک اور کاپر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس میں موجود آئرن کی وجہ سے خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں اور دیگر منرلز اور دھاتوں سے خون میں مادوں کی مقدار متوازن رہتی ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
املی بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی۔ وزن میں کمی کے لیے املی سے بنائے گئے مشروبات بھی استعمال کیے جاتے ہیں املی میں موجود ٹارٹارک ایسڈ ایک طاقتور انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتے ہوئے جسم سے فاسد مادوں کو باہر نکالتاہے۔
املی متلی اورقے کی شکایت دور کرکے غذا کو ہضم کرتی ہے۔ متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کا شربت استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے اور املی کا ستعمال طبیعت کو فرحت بخشتا ہے-
املی کااستعمال نظام ہضم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہےاس لیے اس کا استعمال آنتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا صحت کارڈز کی تقسیم پراظہارخیال
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت صحت سہولت کارڈزکے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا اس
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل،سیکرٹری فنانس افتخار ساہو،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوارن ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری فنانس افتخار ساہونے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنز میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کے حوالہ سے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا اظہارخیال یہ تھا کہ رواں سال کے مالی بجٹ کے اختتام تک ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈز تقسیم کردئیے جائیں گے۔اب تک دونوں ڈویژنزمیں 42فیصدصحت سہولت کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں۔دسمبر2021تک پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائیں گے۔صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندان 7لاکھ 20ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ پنجاب کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کیلئے ہوم ورک مکمل ہوچکاہے۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارصوبہ بھرمیں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔صحت سہولت کارڈزکے ذریعے پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بے پناہ آسانیاں پیداہونگی۔ پاکستانی عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں سہولت دیناوزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق ہے۔صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندان سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ اِم پینل کئے گئے 300سے زائدنجی ہسپتالوں سے بھی 7لاکھ20ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔صحت سہولت کارڈزکے ذریعے علاج کروانے والے خاندان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکو کروڑوں دعائیں دے رے ہیں۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان کلونجی موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے
نبی پاکٌ کا ارشاد ہے کلونجی کھایا کرو اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے کلونجی ایک خود رو پودا ہے اور ایک قسم کا گھاس ہے کلونجی کے بیجوں کی خوشبو تیز اور تاثیری شفا سات سال تک قائم رہتی ہے کلونجی کے بیج بہت جلد اثر کرتے ہیں اور اپنے اندر بےشمار فوائد رکھتے ہیں کلونجی کے ان گنت فوائد ہیں-
کلونجی کے فوائد :کلونجی کا تیل جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ زکام اور سر درد دور ہو جاتا ہے-
کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوتی ہے اور کلونجی کا تیل جسم پر ملنے سے تل ختم ہو جاتے ہیں –
پسی ہوئی کلونجی کو پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہو جاتا ہے-
کلونجی کا تیل خارش والی جگہ پر لگانے سے خارش دور ہو جاتی ہے-
کلونجی میں کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد دور ہوتا ہے-
کلونجی کے دانے وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں باقاعدگی سے کلونجی کا استعمال صحت اور توانائی پیدا کرتی ہے-
کھانوں میں اسکا بگھار خوش بو اور ذائقے میں اضافہ کرتا ہے-
ہر روز صبح ایک چٹکی کلونجی خالص شہد کے ساتھ ملا کر بسم اللہ پڑھ کر شہادت کی انگلی سے چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہو تی ہیں-

وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟
وٹامن سی جسم کا اہم اور پانی میں حل ہونے والا اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور تکسیدی تناؤ سے پیدا ہونے والے ریڈیکلز کو اعضاء خراب نہیں کرنے دیتا اور جسم کو سوزش سے بچاتا ہے۔
وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود آئرن کو جذب کرتا ہے جسم میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس ہونے لگتا ہے وٹامن سی جلد کو صحت مند اور جھریاں وقت سے پہلے پڑنے سے محفوظ رکھتا ہےعلاوہ ازیں وٹامن سی میں موجود اجزا جلد کے خلیوں اور خون کی شریانوں کی حفاظت میں مدد کرتے ہیں، یہ ناخن، جلد اور بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔
وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ دانتوں اور ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ نزلہ، زکام سے بچانے میں بھی وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن سی کا استعمال ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے جبکہ اسٹروک اور کینسر سے بچاؤ میں بھی یہ انتہائی مفید رہتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بہت سی غذاؤں میں پایا جاتا ہے جن میں لیموں، انگور، آلو، ٹماٹر، سنترے اور لال شملہ مرچ ، پپیتا،بروکلی اور رسیلے پھل شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا دورہ فری دستر خوان
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا نواحی گاؤں گھنگ کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے دہی مرکز صحت سرکاری اسکول اور دسترخواں کی سہولتوں کا جائزہ لیا
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیخوپورہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی عوام الناس کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے نواحی گاوں گھنگ میں مقیم افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دیہی مرکز صحت میں انتظامات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے عملے کو 24 گھنٹے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نواحی گاؤں گھنگ کے سرکاری اسکول بھی گئے اور وہاں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مستحق افراد کےلئے لگائے گئے مفت دستر خواں پر کھانے کے معیار کو چیک کیا اور وہاں موجود افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق شہر کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں مقیم افراد کا بھی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں

محکمہ صحت حکام کی نا اہلی،موٹر سائیکلز بیکار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ صحت حکام کی نااہلی کے باعث نئی موٹر سائیکلیں ویکسینیٹر کو الاٹ نہ ہوسکیں جو پڑی پڑی ناکارہ ہورہی ہیں، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے 41موٹر سائیکلیں ڈی ایچ او دفتر میں پڑی ہیں،کورونا وباء سے قبل ان موٹر سائیکلوں کو محکمہ صحت حکام نے خریدا تھا مگر محکمہ صحت پنجاب حکام نے موٹر سائیکلوں کو ویکسی نیٹروں میں ڈسٹری نہیں کیا
جس سے لاکھوں روپے مالیت کی یہ موٹر سائیکلیں تناہ حال ہیں جبکہ اس نااہلی و لاپرواہی کے باعث قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے اعلیٰ حکام بھی نوٹس لیتے دکھائی نہیں دے رہے اور نہ ہی محکمہ صحت شیخوپورہ کے حکام ان کی حفاظت یقینی بنانے پر توجہ دینے کو تیار ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام محکمہ صحت کی اس نااہلی و لاپرواہی کا فوری نوٹس لیں اور موٹر سائیکلوں کی حفاظت میں کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ڈاکٹر ڈاکو بن گیا
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)مسیحا ڈاکو بن گیا معذور شخص کوبھی نہ چھوڑا
شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وقاص نے غریب نادار مریضوں کو لوٹنے کیلئے پرائیویٹ میڈیسن کمپنیوں سے ساز باز کررکھی ہے غریب مریض جب اس سے دوائی لینے کیلئے سرکاری ہسپتال آتے ہیں تو ڈاکٹر پرائیویٹ کمپنیوں کی مہنگی اور غیر معیاری ادویات لکھ دیتا ہے جس سے مذکورہ ڈاکٹر ماہانہ لاکھوں روپے کمیشن حاصل کرتا ہےیہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ روز ایک معذور شخص تجمل حسین ولد اصغر علی علاج معالجہ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کمرہ نمبر13میں گیا تو وہا ں پر موجود ڈاکٹر وقاص نے اس کو غیر متعلقہ مرض کی پرائیویٹ کمپنی کی وہ میڈیسن لکھ دیں جو بازار سے 3745روپے خرید کیں جس سے ڈاکٹر وقاص کو بھاری کمیشن حاصل ہوتی ہے معذور شخص نے ڈی سی شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ،سی ای او ہیلتھ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ سے اس ظالم ڈاکٹر سے نجات اور دادرسی کی اپیل کی ہے۔

ڈی سی نے کیا دورہ ڈی ایچ کیو
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ہسپتال میں مختلف واڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا مریضوں نے سرکاری ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔












