Baaghi TV

Category: صحت

  • لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور کے علاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد ہوئی۔
    ڈی سی سمیت محکمہ صحت کےافسران موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لے کر معاملے کی انکوائری کی جاری ہے۔ ڈی ڈی او ایچ کی جانب سے پولیس کو کال کر دی گئی تا کہ موقع پر گودام مالکان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
    پولیو مہمات کے بعد تمام استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ وائلز ورکرز سے واپس لے کر محکمہ کو بھجوائی جاتی ہیں۔سکریپ کے گوداموں میں ہزاروں پولیو وائلز کی موجودگی سے پولیو مہمات کی تمام تر کوریج اور رپورٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ڈی سی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور اس معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے

  • طلبہ شدید موسم میں کھلے آسمان تلے زیر تعلیم،محکمہ تعلیم غافل

    طلبہ شدید موسم میں کھلے آسمان تلے زیر تعلیم،محکمہ تعلیم غافل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ملاسنگھ تحصیل و ضلع شیخوپورہ میں تعداد 750 طلبہ ہے
    معلوم ہوا کہ ہے کہ انتہائی نامساعد حالات،منفی ٹمپریچر ،شدید دھند اور سٹیل کے فرنیچر پر بیٹھ کر معصوم طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ھوئے ہیں۔
    والدین اور اساتذہ نے حکومت وقت ،جناب منسٹر ایجوکیشن مراد راس ،عزت مآب سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ،جناب ڈی سی او شیخوپورہ،جناب سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ ان بچوں اور اساتذہ پہ رحم فرمایا جائے اور انکو کمرے مہیاء کئے جائیں اور سکول کیلئےایک نیا بلاک پرائمری حصہ کیلئے تعمیر کروایا جائے ۔کھلے آسمان تلے آئے روز بچے مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ھو جاتے ہیں ان سے بچایا جائے۔
    اساتذہ نے ارباب اختیار سے اپیل کی ھے کہ نئے بلاک کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں اور دائمی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

  • امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا

    امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا

    تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کو اب علاج کی خاطر اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے آغاز کے بعد پیچیدہ امراض کے لاحق ہونے پر علاج کے لیے غریب اور متوسط طبقے کو اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ پروگرام صوبے کے غریب عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گزشتہ دور حکومت میں صوبے کی 30 فیصد آبادی کور کی گئی تھی تاہم اب 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کوریج میسر ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے پشاور میں قائمقام امریکی کونسل جنرل جم ایزن ہٹ سے وڈیو لنک پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی کونسل جنرل نے صوبائی وزیر سے صحت کارڈ پلس پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی اور اس منصوبے کی افادیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تیمور جھگڑا نے کونسل جنرل کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے اس فلیگ شپ منصوبے کے اجراء کے بعد غریب اور متوسط طبقے کو پیچیدہ امراض لاحق ہونے کی صورت میں علاج کے لیے اپنا گھر، گاڑی، جائیداد یا دیگر اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حقیقتا یہ منصوبہ صوبے کے غریب عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ دور حکومت میں یہ پروگرام صوبے کی 30 فیصد آبادی کو کور کرتا تھا تا اب اس منصوبے کے تحت صوبے کی تمام سو فیصد آبادی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ کوریج حاصل ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق صحت کارڈ کے اجراء کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء پشاور میں تعینات امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا اور وزیر صحت و خزانہ کو اس کے کامیاب اجراء پر مبارکباد دی۔

  • پولیس اہلکاران کےعلاج اور دیگر اخراجات کا جائزہ،  سفارشات  سی سی پی او لاہورکو پیش

    پولیس اہلکاران کےعلاج اور دیگر اخراجات کا جائزہ، سفارشات سی سی پی او لاہورکو پیش

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قائم میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس کی صدارت چیئرمین میڈیکل بورڈ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے کی. بورڈ ممبران ایم ایس پولیس لائنز ہسپتال ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، انچارج ویلفیئر پولیس لائنز انسپکٹر امیر علی اور میڈیکل کوآرڈینیٹر سی سی پی آفس اے ایس آئی مرزا فیصل بھی موجود تھے-

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قائم میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں 50 پولیس اہلکاران کی بیماری، علاج یا دیگر اخراجات کے حوالے سے مالی امداد کا جائزہ لیا گیا. میڈیکل بورڈ نے ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں. اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ سفارشات ایس ایس پی ایڈمن کی معرفت سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بجھوائی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاران و افسران کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے. پولیس اہلکاروں کے میڈیکل و دیگر اخراجات کی بروقت مالی امداد کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

  • لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی میں  ایل آر ایچ کا دورہ !!

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی میں ایل آر ایچ کا دورہ !!

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ٹیم کا ایل آر ایچ کا دورہ جس کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا جائزہ لینا تھا۔ ویکسینیشن کے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لئے واک ان سسٹم کا قیام کرنا ہے۔ حکومت طبی عملے کے بچاؤ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، تمام طبی عملے کو ویکسینیٹ کر رہے ہیں۔ ایل آر ایچ میں اب تک 60 سے زائد طبی عملے کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

  • ڈینگی منائے خیر، انتظامیہ خاتمے کے لئے کمربستہ

    ڈینگی منائے خیر، انتظامیہ خاتمے کے لئے کمربستہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کے لئے ضلع انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈینگی ٹیمیں قبرستانوں ٹائر شاپس،جوہڑکا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں اور عوام الناس کو آگاہی دیں تاکہ گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو اور گھروں، دفاتر کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل کمشنر جنرل احسان الحق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد، ایس این اے عقیل عباس شاہ، ڈی او لوکل گورنمنٹ عارف طفیل، ڈپٹی ڈی ایچ اوز،اینٹامالوجسٹ امین حسنات، چیف آفیسر کارپوریشن احسن عنایت سندھو،و دیگر محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے،انہوں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھروں کی صفائی ستھرائی اور سرکاری دفاتر وں کا بھی ماحول صاف ستھرا رکھا جائے اور ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی تدارک کے حوالہ سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ماسک کا لازمی استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔

  • کوئٹہ میں اب تک کئی ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن نہ ہو سکی  ،عمل سستی کا شکار

    کوئٹہ میں اب تک کئی ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن نہ ہو سکی ،عمل سستی کا شکار

    کوویڈ ویکسین کا پاکستان میں آنے کے باوجود کوئٹہ میں ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے- بلوچستان میں 8روز کے دوران اب تک صرف 133 ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیت کیا گیا ہے-

    پہلے مرحلے میں 5 ہزار کورونا ویکسن کوئٹہ پہنچے تھے- اس وقت بلوچستان بھر میں 44 ویکسینیشن سینٹر قائم ہیں- کوئٹہ میں ویکسینیشن لگانے کیلئے 9 مراکز قائم ہیں- کورونا ویکسینشن کیلئے 22 ہزار ہیلتھ کیئر پروائڈرز رجسٹرڈ ہیں- حکومت کی ہدایت کع مطابق ویکسین ابھی صرف ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جانی تھیں البتہ یہ عمل کوئٹہ میں صحیح طریقے سے انجام نہیں پارہا ہے اور ویکسینیشن کا یہ عمل سست روی کا شکار ہے-

  • ویکسین کو  ایک سسٹم کے تحت ڈسٹریبیوٹ کرنے کے انتظامات، ڈی سی لاہور کا ہیلتھ آفس کا دورہ

    ویکسین کو ایک سسٹم کے تحت ڈسٹریبیوٹ کرنے کے انتظامات، ڈی سی لاہور کا ہیلتھ آفس کا دورہ

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سی ای او ہیلتھ آفس کا دورہ کیا – ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سی ای او ہیلتھ آفس کے دورے میں اس کولڈ روم کا جائزہ لیا جہاں پر کوویڈ ویکسین کو رکھا گیا ہے-

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق اور ڈاکٹر فیصل موقع پر موجود، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تفصیلی بریفنگ دی گئی.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کولڈ روم کا جائزہ لیا، سٹاک کو چیک کیا گیا- 23400 کے قریب کوویڈ ویکسین ہے جو لاہور کے لئے آئی ہے-ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بیان دیا کہ یہ ویکسین ہیلتھ ورکرز جو فرنٹ لائن پر ہیں ان کو لگائی جائے گی، اس کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں- ویکسین کو ہم ایک سسٹم کے تحت ڈسٹریبیوٹ کر رہے ہیں، فوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او ہیں جو کہ باقاعدہ ایک گائیڈ لائن کے تحت بذریعہ نادرہ ویریفکیشن مختلف ہسپتالوں کو دے رہے ہیں-

    لوگ ویکسین لگوا رہے ہیں، وہ خود بھی چاہ رہے ہیں کہ ویکسین لگوائی جائے- لیکن فی الحال ویکسین چونکہ کم آئی ہیں تو جو فرنٹ لائن ہمارے ہیلتھ ورکرز ہیں ان کو لگائی جا رہی ہے- 12000 تقریباً اب تک لگ چکی ہیں- بہت جلد عام عوام کے لئے بھی ویکسین آ جائے گی، گورنمنٹ آف پاکستان بہت تیزی سے اس پر کام کر رہی ہے.- ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، سپلائی اس لحاظ سے نہیں ہے، لیکن گورنمنٹ آٰف پاکستان بہت تیزی سے چائنہ کے ذریعے کام کر رہی ہے- کورونا ویکسین جہاں پر رکھی ہوئی ہے، وہاں پر سیکیورٹی کے لئے کیمرہ بھی لگے ہوئے ہیں-

  • پتوکی اور چونیاں ہسپتال کو کارکردگی بہترکرنے کے لئے آخری  مہلت دے دی گئی-

    پتوکی اور چونیاں ہسپتال کو کارکردگی بہترکرنے کے لئے آخری مہلت دے دی گئی-

    ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال پتوکی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتال چونیاں کو آخری سات دن کی مہلت دے دی گئی- دونوں ایم ایس حضرات کو پیشہ وارانہ غفلت کے باعث شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے- ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،فضلہ کی تلفی یقینی بنائی جائے، ناقص انتظامات پرمتعلقہ سی ای اوکے:ڈاکٹریاسمین راشد

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال پتوکی ڈاکٹرفاروق حیدراور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتال چونیاں ڈاکٹراکرم ریحان کو کارکردگی بہترکرنے کے لئے آخری سات دن کی مہلت دی ہے۔دونوں ایم ایس حضرات کو پیشہ وارانہ غفلت کے باعث شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرنے تحصیل ہیڈکواٹرزہسپتال پتوکی اور تحصیل ہیڈ کورٹرز ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ کیا۔ڈاکٹرہارون جہانگیرنے دونوں ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات،طبی سہولیات،ایمرجنسی سہولیات اور آپریشن تھیٹرزکا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری کو یقینی بنایاجائے۔فضلہ کی تلفی ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنائی جائے۔بلڈبنکس کے لائسنسزکی تجدید فوری کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہسپتالوں میں ناقص انتظامات پرمتعلقہ سی ای اوکے خلاف بھی ایکشن لیاجالے گا۔دونوں تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتالوں کے حالات سات دن میں بہتربنائے جائیں۔ سی ای اوقصورڈاکٹرجاویداکرم تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتال پتوکی اور تحصیل ہیڈکوراٹرزہسپتال چونیاں میں خامیوں کودورکرکے رپورٹ پیش کریں۔ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں غفلت پرمتعلقہ ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیاہے۔کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج میں غفلت پر ایم ایس سیدھاگھرجائیگا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرورکرزکو کوروناویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کا مقصدمریضوں کو سہولت فراہم کرناہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بہترعلاج کو یقینی بنانے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • طلباء کی جسمانی و ذہنی صحت کو خطرہ، منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ، صدر عارف علوی

    طلباء کی جسمانی و ذہنی صحت کو خطرہ، منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ، صدر عارف علوی

    صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا- عارف علوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری ، عندلیب عباس اور ممبر قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار خان بھی شریک ہوئے- اجلاس میں فلاحی تنظیموں کے ممبران نے بھی شرکت کی- اس اجلاس میں صدر مملکت کو پاکستان میں منشیات کے پھیلاؤ کے بارے میں بریفنگ دی گئی- صدر عارف علوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے اسکا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے-

    منشیات اور ذہنی صحت سے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئے قومی رابطہ حکمت عملی کی ضرورت ہے- بریفنگ میں بتایا گیا کہ منشیات سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت کو خطرہ لاحق ہے- صدر عارف علوی نے کہا کہ رضاکاروں ، اساتذہ ، والدین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے ایک بنیادی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے- میڈیا اور تعلیمی ادارے منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کریں- منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرے خصوصا ً والدین اور اساتذہ کا کردار اہم ہے-